ساری ذمہ داری سیاست دانوں پہ ڈالی جاتی ہے لیکن سیاستدان ہمیشہ ایک ایسے گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں کہ جس کی لگام سیاستدانوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتی۔
پبلک کی ناراضگی ہو تو ان کے شکار کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ اصل قوت ان کی اوٹ میں چھپی رہے۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطاب
Jamiat Ulema-e-Islam – F
Jamiat Ulema-e-Islam Pakistan (JUIP), commonly known as Jamiat Ulema-e-Islam – Fazal (JUI–F), is an Islamic fundamentalist and Islamist political party in Pakistan. Established as the Jamiat Ulema-e-Islam in 1945, it is the result of a factional split in 1988 with 'F' standing for the name of its leader, Fazal-ur-Rehman. More on Wikipedia
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک شفاف نظام ہونا چاہیے تاکہ اسمبلیوں پر لوگ اعتماد کر سکیں اور عوام کی رائے کو طاقت مل سکے۔
ہم کوئی فوج کے خلاف تو نہیں ہیں۔ فوج ہماری دفاعی قوت ہے، ہم اپنی دفاعی قوت کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن دشمن کے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، اپنی قوم کے مقابلے میں نہیں۔
تو یہ کون سی غلط بات ہے کہ جس پر اس قدر ناراضگی کا اظہار کیا جائے؟
اب اس حوالے سے پورے ملک کی سیاست کا موازنہ کیجیے۔ جو ہم کہتے تھے، آج وہی بات حکومت کے گلی کوچوں اور اس کی غلام گردشوں سے بلاول بھٹو کی آواز آ رہی ہے۔
شہادت تو اہلِ خانہ سے مل گئی، اب تو ان کے گھر کے اندر سے گواہی مل گئی۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے قبائلی علاقوں میں ہفتے میں دو دن کرفیو لگتا ہے، تو کیا باقی پانچ دن وہاں دہشت گردی نہیں ہوتی؟ صرف دو دن ہی کرفیو لگانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
اس لیے کہ ان دو دنوں میں لوگوں کو گھروں میں بند کرکے، محصور کرکے، وہاں سے آپ ہمارے قیمتی اثاثے نکال رہے ہوتے ہیں۔
جب ہم نے اس حقیقت کو آشکار کیا اور اسے عوام کے سامنے رکھا تو جیسے ہماری ان سے کوئی دشمنی ہوگئی۔
لیکن آج میں کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردی کا مسئلہ تو دفن ہو چکا ہے، صوبے میں کوئی دہشت گردی نہیں، مکمل امن و امان ہے، تب ہی تو ہماری سیکورٹی واپس کردی۔
جب مجھے خطاب کے لیے آنے کی دعوت دی گئی تو کہا گیا: مولانا صاحب! آپ کو صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال کا علم ہے، بہتر ہوگا کہ آپ نہ آئیں۔
لیکن میں نے کہا، اچھا! اتنا امن و امان ہے کہ اس کے ہماری سیکیورٹی بھی واپس لینی پڑی ؟
یہ تضادات ہیں، اپنے مفادات کے لیے تضادات کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ہم اگر بات کر رہے ہیں تو اپنی قوم کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Peshawar High Court: Maulana Fazl ur Rehman’s Full Speech at the Peshawar High Court Bar Association 21 Nov 2026
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ژوب: صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ،صوبائی جنرل سیکریٹری آغا محمود شاہ ، اپوزیشن لیڈر میر عزیز یونس زہری ، صوبائی سرپرست حافظ محمد یوسف ،ایم پی اے حاجی اصغر خان ترین ، جمعیت علماء اسلام ضلع ژوب کے زیر اہتمام حقوق بلوچستان و تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک شفاف نظام ہونا چاہیے تاکہ اسمبلیوں پر لوگ اعتماد کر سکیں اور عوام کی رائے کو طاقت مل سکے۔
ہم کوئی فوج کے خلاف تو نہیں ہیں۔ فوج ہماری دفاعی قوت ہے، ہم اپنی دفاعی قوت کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن دشمن کے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، اپنی قوم کے مقابلے میں نہیں۔
تو یہ کون سی غلط بات ہے کہ جس پر اس قدر ناراضگی کا اظہار کیا جائے؟
اب اس حوالے سے پورے ملک کی سیاست کا موازنہ کیجیے۔ جو ہم کہتے تھے، آج وہی بات حکومت کے گلی کوچوں اور اس کی غلام گردشوں سے بلاول بھٹو کی آواز آ رہی ہے۔
شہادت تو اہلِ خانہ سے مل گئی، اب تو ان کے گھر کے اندر سے گواہی مل گئی۔ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے قبائلی علاقوں میں ہفتے میں دو دن کرفیو لگتا ہے، تو کیا باقی پانچ دن وہاں دہشت گردی نہیں ہوتی؟ صرف دو دن ہی کرفیو لگانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
اس لیے کہ ان دو دنوں میں لوگوں کو گھروں میں بند کرکے، محصور کرکے، وہاں سے آپ ہمارے قیمتی اثاثے نکال رہے ہوتے ہیں۔
جب ہم نے اس حقیقت کو آشکار کیا اور اسے عوام کے سامنے رکھا تو جیسے ہماری ان سے کوئی دشمنی ہوگئی۔
لیکن آج میں کہہ رہا ہوں کہ دہشت گردی کا مسئلہ تو دفن ہو چکا ہے، صوبے میں کوئی دہشت گردی نہیں، مکمل امن و امان ہے، تب ہی تو ہماری سیکورٹی واپس کردی۔
جب مجھے خطاب کے لیے آنے کی دعوت دی گئی تو کہا گیا: مولانا صاحب! آپ کو صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال کا علم ہے، بہتر ہوگا کہ آپ نہ آئیں۔
لیکن میں نے کہا، اچھا! اتنا امن و امان ہے کہ اس کے ہماری سیکیورٹی بھی واپس لینی پڑی ؟
یہ تضادات ہیں، اپنے مفادات کے لیے تضادات کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ہم اگر بات کر رہے ہیں تو اپنی قوم کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور ہائی کورٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Peshawar High Court: Maulana Fazl ur Rehman’s Full Speech at the Peshawar High Court Bar Association 21 Nov 2026
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Aslam Ghauri
@AslamGhauriJUI
مولانا اسعد محمود صاحب کو جتنے بھی نوٹسز اج تک نیب نے دیے ہیں ان کے جوابات جمع کروا دیے گئے ہیں۔ منسٹر صاحب کے شاید علم میں نہیں ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ مفتی ابرار صاحب پر کیا مقدمات ہیں ۔ان پر مقدمہ ہے کہ انہوں نے سڑک بلاک کی ہیں ۔ان پر مقدمہ ہے کہ انہوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ہے۔ان پر مقدمہ جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ کا ہے۔اس قسم کے جھوٹے کیس تو مارشل لاء میں بھی نہیں بنتے تھے۔ہم نے تو جنرل ضیاء کے مارشل لاء میں کوڑے بھی کھائے تھے جب میرے بھائی اختیار ولی صاحب کی جماعت کسی کی گود میں بیٹھی فیڈر میں دودھ پی رہی تھی۔ خدا کا خوف کریں ماضی سے کچھ تو سبق سیکھیں۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#لبیک_مولانا
#غلام_فاشسٹ_حکمران
#ہم_مولانا_کے_ساتھ_ہیں
#شرمناک_سیاسی_انتقام
#ناکہ_بندی_نامنظور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلعہ سیف اللہ ۔۔ اکابرین نے انگریز سامراج کو شکست دی، آج ان کے زرخرید غلاموں کو بھی ناکام بنائیں گے، مدارس اور قائد جمعیت کے خلاف سازشیں کرنے والے خود تاریخ کے کوڑے دان میں گم ہوجائیں گے، جمعیت علماء اسلام دباؤ اور دھمکیوں سے ختم ہونے والی جماعت نہیں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ اور دیگر کا خطاب ۔
قلعہ سیف اللہ/ جمعیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ، مولانا صلاح الدین ایوبی، میر یونس عزیز زہری، حافظ حسین احمد شرودی، حافظ محمد یوسف، مولانا کمال الدین، مولانا نظر محمد حقانی، منظور احمد مینگل،حاجی نواز خان کاکڑ، حکمت اللہ کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے انگریز سامراج کے سامنے سر جھکانے کے بجائے پھانسی کے پھندے قبول کیے، برصغیر کی آزادی کے لیے ان کے اجساد درختوں پر لٹکائے گئے مگر غلامی قبول نہیں کی، آج ان کے زرخرید غلام جمعیت علماء اسلام اور مدارس کو دبانے کی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، مولانا مدنی، مفتی محمود، شیخ الہند اور مولانا فضل الرحمن کی فکر سے وابستہ جماعت کو مٹانے والے خود تاریخ کے کوڑے دان میں گم ہوگئے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت اور دلیل کا جواب بداخلاقی، منفی پروپیگنڈے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے دیا جارہا ہے، محب وطن علماء اور مدارس کے منتظمین کو خوف و لالچ کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، مدارس کے پشت پر ایک ایسا نظریہ ہے جو کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، جمعیت علماء اسلام نہ دباؤ سے مرعوب ہوگی نہ دھمکیوں سے خاموش ہوگی، بلوچستان کے وسائل، عوامی حقوق اور مدارس کے تحفظ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کانفرنس کے پنڈال میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع کی آمد پر شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا والہانہ استقبال کیا، ان پر گل پاشی کی گئی جبکہ جلسہ گاہ شرکاء سے اس قدر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کہ تل دھرنے کی جگہ بھی باقی نہ رہی۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلعۂ سیف اللہ:تحفظ دینی مدارس وحقوق بلوچستان کانفرنس سے سنیٹر مولانا عبدالواسع خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مفتی محمود مرکز میں کارکنان سے مختصر خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارٹی رہناء مولانا سلیم اللہ قادری کی وفات پر اظہار افسوس
مولانا سلیم اللہ قادری کی وفات کی خبر سے دل افسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم نوجوان عالم دین ، متحرک ، مخلص اور نظریاتی ورکر تھے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی سماجی اور دینی خدمات قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی طویل بیماری کو درجات کی بلندی کا سبب بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز پشاور میں نماز جمعہ ادا
کارکنان کی بڑی تعداد موجودThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مفتی محمود مرکز پشاور
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رہنما جےیوآئی حافظ حمداللہ کی میڈیا سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری کی میڈیا سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشین
تحفظ مدارس وپیغام امن کانفرنس سے امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹرحضرت مولانا عبدالواسع صاحب مرکزی ناظم مالیات مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب صوبائی سرپرست حضرت مولانا حافظ محمد یوسف صاحب،صوبائی جنرل سیکریٹری آغا محمود شاہ صاحب،ایم این اے میر عثمان بادینی صاحب اپوزیشن لیڈر میر عزیز یونس زہری صاحب،ایم ہے اے زاہد ریکی صاحب اور دیگر خطاب کررہے ہیں -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کی صحافی رضوان غلزئی سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کی گفتگو
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا صاحب کے گھر کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔ بلا اشتعال کاروائیاں جاری ہیں ۔حکومت قانون کی حدود میں رہے : سنیٹر کامران مرتضٰی
وکلاء اور کارکنان ہوشیار رہیں ، قائدین کے تحفظ کیلئے کسی بھی وقت کال دی جا سکتی ہیں: سنیٹر کامران مرتضٰی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا فضل الرحمن صاحب ایک قومی رہنما، رکنِ قومی اسمبلی اور اپوزیشن کا مؤثر و متحرک کردار ہیں معدنیات کی خفیہ سودے بازی اور این ایف سی ایوارڈ پر سوالات اٹھانے کی پاداش میں انہیں وطن دشمن قرار دیا جا رہا ہے، قومی میڈیا پر کردار کشی کی مہم چلائی گئی، کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے،تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی اور اب ریاستی اہلکاروں کے ذریعے ان کی رہائش گاہ کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔
تمام کارکنان مرکز کی ہدایات کے منتظر رہیں
مولانا اسجد محمود -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کا کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام
جےیوآئی قائدین اور کارکنوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تمام سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے ۔اسلم غوری
ایک طرف تھریٹ لیٹر اور دوسری طرف سیکورٹی کی واپسی حکومت کیا پیغام دے رہی ہے۔ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی قیادت کو کوئی بھی نقصان پہنچا تو حکمران ذمہ دار ہوں گے۔ترجمان جےیوآئی
قائد جمعیت کے پرسنل سیکریٹری مفتی ابرار اور ان کی پوری فیملی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
رات گئے مفتی ابرار کی گرفتاری کی آڑ میں اسلام آباد میں جگہ جگہ چھاپے مارے گئے ۔اسلم غوری
حکمران بتائیں کہ جے یوآئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کیوں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ؟ ترجمان جے یو آئی
حکمران جو بیج رہے ہیں کل ان کو کاٹنا ہوگا ۔اسلم غوری
کارکن الرٹ رہیں ،قائد جمعیت کے تحفظ کے لئے کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بدترین فسطائیت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی ختم کرکے حکومت نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کی ڈی آئی خان رہائش گاہ اور اسلام آباد سے سیکورٹی اہلکاروں کو ہٹانے کا حکم ناقابلِ قبول ہے۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود پر درجنوں خود کش حملے ہوچکے ہیں ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کی جان و سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجمان جے یو آئی
حکومت واضح کرے کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی اچانک کس کے حکم پر ختم کی گئی؟ اسلم غوری
ہم حکومت کے اس غیر ذمہ دارانہ فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، سیکیورٹی فوری بحال کی جائے۔ اسلم غوری
قائد جمعیت کو کسی قسم کے نقصان کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی پر ہوگی ۔ترجمان جے یو آئی
اگر قائد جمعیت کی سلامتی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔اسلم غوری
جے یو آئی اپنے قائد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور اس فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی۔اسلم غوری
حکومت سن لے، قائد جمعیت کی سیکیورٹی کے معاملے میں نہ کوئی رعایت ہوگی اور نہ کوئی خاموشی۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلعہ عبداللہ: صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدالواسع،سید آغا محمود شاہ،مولانا صلاح الدین ایوبی کا امن ورکزز کنونشن سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور ہائی کورٹ بار کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خطاب کی دعوت
مولانا فضل الرحمان نے دعوت قبول کرلی ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان 21نومبر بروز ہفتہ کو پشاور ہائی کورٹ بار سے خطاب کریں گے ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان پشاور کے علاوہ دیگر بارایسوسی ایشنز سے بھی خطاب کریں گے ۔ترجمان جےیوآئی
ملک بھر سے وکلاء ایسوسی ایشنز کی جانب سے خطاب کی دعوتیں موصول ہو رہی ہیں۔اسلم غوری
اسلام ،پاکستان اور آئین سے وفاداری کی جدوجہد جاری رہے گی۔ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سابق سیکریٹری جے یو آئی آزاد کشمیر مولانا امتیاز عباسی کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
مولانا امتیاز عباسی کی والدہ کے وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ کے صبرجمیل کے لئے دعاء گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی سینئر صحافی شاہد میتلا کو اغواء کئے جانے کی شدید مذمت
شاہد میتلا کے حوالے سے سامنے آنے والی تشویشناک اطلاعات پر صحافی برادری اور اہل خانہ کی تشویش بجا ہے۔ترجمان جے یو آئی
کسی بھی شہری کو قانون کی بالادستی اور بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔اسلم غوری
صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اسلم غوری
شاہد میتلا کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کی خیریت سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے۔ترجمان جے یو آئی
حکومت واقعے کا فوری نوٹس لے۔اسلم غوری
صحافیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں خوف و دباؤ میں رکھنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔اسلم غوری
آزادی صحافت جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، صحافیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔اسلم غوری
شاہد میتلا کی بحفاظت بازیابی اور اہل خانہ کی تشویش دور کرنے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔اسلم غوری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن سے سینئر اینکر پرسن عادل نظامی کی ملاقات
ملکی سیاسی و موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
@AdilNizami10 @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایف آئی اے مولانا فضل الرحمان کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے بھائی چیئرمین ہوپ اسلام آباد زون اخلاق احمد کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا
اس سے قبل ایف آئی اے سات روز تک اخلاق احمد کو جسمانی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں رکھ چکی ہے
اخلاق احمد کو سات روز قبل ایف آئی اے نے دورانِ انکوائری گرفتار کیا تھا
اخلاق احمد کے خلاف پی پی سی کی دفعات 109، 471، 468، 420، 1974 اور 6PA کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
اخلاق احمد کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا اور وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے خود ادارے کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ ترجمان جےیوآئی
انکوائری کے باوجود ان کی گرفتاری اور مسلسل ریمانڈ حکومتی اداروں کے طرزِ عمل پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ترجمان جےیوئی
اخلاق احمد ایک کاروباری شخصیت ہیں، لیکن بظاہر انہیں ان کے کاروبار یا کسی ثابت شدہ جرم کے بجائے مفتی ابرار احمد کا بھائی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
کیا کسی شخص کے خاندانی تعلقات کو بنیاد بنا کر اسے قانونی کارروائیوں کا نشانہ بنانا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے؟ اسلم غوری
سات روزہ ریمانڈ کے بعد مزید تین روزہ ریمانڈ حاصل کرنا اس تاثر کو تقویت دیتا ہے کہ معاملہ محض قانونی تفتیش تک محدود نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ سیاسی انتقام بھی کارفرما ہے۔ ترجمان جےیوآئی
وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے جمعیت علمائے اسلام اور اس سے وابستہ شخصیات کے خلاف مسلسل کارروائیوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اسلم غوری
ریاستی اداروں کو سیاسی دباؤ اور انتقامی مقاصد کے بجائے قانون، انصاف اور غیر جانب داری کے اصولوں کے تحت کام کرنا چاہیے۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علمائے اسلام ان انتقامی اور سیاسی کارروائیوں کا مقابلہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرے گی اور اپنے کارکنان و وابستگان کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔اسلم غوری
کیا قانون کا احترام کرتے ہوئے ادارے کے سامنے پیش ہونے والے شہری کو بھی سیاسی وابستگیوں اور خاندانی تعلقات کی بنیاد پر مسلسل زیرِ حراست رکھا جائے گا؟ ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پسندانہ ہے ۔قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
بلاول بھٹو نے حکومتی مینڈیٹ کو بے نقاب کرکے جے یو آئی مؤقف کی تائید کی ہے ۔اسلم غوری
صوبوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کی رائے سامنے آگئی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی کا مؤقف بھی یہی ہے ۔ریفرنڈم کرانے کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے ۔اسلم غوری
اگر کسی مسئلے کے حل کے لئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہتی ۔ترجمان جےیوآئی
ریفرنڈم کو بھی ایمرجنسی اور گورنر راج کی طرح آئین کا سہارا لے کر غلط استعمال کیا جائے گا ۔اسلم غوری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چمن:جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے زیر اہتمام تحفظ حقوق عوام دفاع دینی مدارس کانفرنس سے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع،سید آغا محمود شاہ، مولانا صلاح الدین ایوبی، حافظ محمد یوسف، و دیگر زمہ دران خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیرتبلیغی جماعت مولانانذر الرحمن صاحب کی وفات پر قائدجمعیۃکاتعزیتی پیغام
قائد جمعیۃ مولانافضل الرحمن نے امیرتبلیغی جماعت حضرت مولانا نذر الرحمن صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات دینی، دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا نذر الرحمن صاحب نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور تمام پسماندگان، اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے ملک بھر کے علماء کرام، ائمہ مساجد، خطباء اور دینی مدارس کے ذمہ داران سے بھی اپیل کی کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپر کوہستان: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع اپر کوہستان کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لوئر دیر : قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع لوئر دیر کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ضلع پشاور: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع پشاور کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہنگو: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع ہنگو کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
شانگلہ: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع شانگلہ کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صوابی: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع صوابی کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع پشاور کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بٹگرام: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع بٹگرام کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لکی مروت: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی لکی مروت کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کا سرگودھا جلسہ اور پنجاب حکومت کے مارشلائی احکامات کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان جےیوآئی
قصور اور ملتان کے جلسوں کی کامیابی سے پنجاب حکومت خوفزدہ ہے ۔ اسلم غوری
حکومت جلسے کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
ضلعی عہدیداروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔اسلم غوری
ن لیگ نے ضیاء اور مشرف کے آمرانہ ادوار کو دوبارہ یاد کرا دیا ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی آئینی ،قانونی اور انسانی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔اسلم غوری
سرگودھا جلسے کو روکنے کیلئے جماعتی عہدیداران کے خلاف کاروائیاں انتہا پر پہنچ گئی ہیں۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی سرگودھا کے امیر راؤ عبدالقیوم کی فلور مل سیل کرنے کے بعد گھر کو گرانے کے نوٹس جاری کر دیئے گئےہیں ۔اسلم غوری
حکمران اپنی چادر سے زیادہ پائوں پھیلا رہے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
اسلام ،پاکستان اور جمہوریت کے دفاع کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں ،آئندہ بھی دیں گے ۔ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر حاجی غلام بلور، مشاہد حسین سید کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
ملاقات میں کامران مرتضی موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ضلع مہمند:امیر جےیوآئی مہمند مفتی محمد عارف،جنرل سیکرٹری مفتی محمد طلحہ فقیر کی پریس کانفرنس
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
باجوڑ:جنرل سیکرٹری جےیوآئی فاٹا سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید کی پریس کانفرنس
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کی بھرپور مذمت، ہر مشکل وقت میں قائد جمعیت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جے یو آئی اپر وزیرستان کا اعلان
اپر وزیرستان: جےیوآئی اپر وزیرستان نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف جاری پروپیگنڈا مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں جے یو آئی اپر وزیرستان کے سرپرست اعلیٰ سینیٹر مولانا صالح شاہ، سابق میئر لدھا حاجی تاج ملوک محسود سمیت حلقے کے دیگر عہدیداران اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جے یو آئی اپر وزیرستان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مفتی احمد شیر محسود نے پارٹی کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنا اخلاقی پستی کی انتہا ہے۔
مفتی احمد شیر محسود کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اپر وزیرستان ہر قسم کے حالات میں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا مہم کی بھرپور مخالفت کرتی رہے گی۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صدر وفاق المدارس، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بونیر:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن مدظلہ کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات اور ملک میں رائج ہائبرڈ نظام کے خلاف جےیوآئی بونیر کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی 92 نیوز کے اینکر فہیم اختر ملک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
مولانا فضل الرحمٰن نے فہیم اختر سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
اس موقع پر صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،مولانا اسجد محمود، سینئر صحافی سمیع ابراھیم،صدیق جان، رضوان غلزئی، وسیم ملک،اسد چودھری، احمد نواز موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹر کامران مرتضی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے۔ سب پر ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز ہورہی ہے۔ کامران مرتضی
اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتی تو شائد اج یہ وقت نا آتا۔ سینیٹر کامران مرتضی
چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے۔سینیٹر کامران مرتضی
واقع کے تین دن بعد مقدمہ درج ہوا ہے، ہم نے کھا جو نقصان پولیس کی گاڑیوں کا ہوا ہے وہ کہا ہے۔
پولیس کہتی خوف و ہراس پھیلا ہے ابھی تک یہ کوئی گواہ پیش نہیں کرسکے۔
کسی پولیس والے کی اپنی گواہی بھی نہیں ہے۔ سینیٹر کامران مرتضی
راڈ سے جو زخمی ہے انکا بھی کوئی پتا نہیں ہے، شکر ہے کلاشنکوف ،توپ کا الزام نہیں لگایا۔ کامران مرتضی
ایک شخص جو نماز پڑھاتا ہے بچوں کو تعلیم دیتا ہے اسکو اپ عدالت میں دہشتگرد بناکر پیش کر رہے۔ کامران مرتضی
اے ائی کا دور ہے خواتین اور شی میلز کے ساتھ ہماری تصاویر بنائی جارہی ہے۔ کامران مرتضی
جو بندے ہمارے اٹھائے ہے وہ کسی اور نے اٹھائے ہے جو نامعلوم ہے۔
سوال تو بنتا ہے بلوچستان ، کے پی کے اج اس جگہ پر کیوں کھڑا ہے۔
سوال صرف اتنا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سیاست چھوڑ گئی ہے، سوال ائندہ کیلئے یہ ہے کہ جےیوآئی اگر ایسا کرلے پھر اپ کیلئے کیا ہوگا۔ کامران مرتضیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کے خلاف انتقامی کارروائیاں، جھوٹے مقدمات کے ذریعے قیادت اور کارکنوں کو دبانے کی کوشش
مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمے میں مفتی ابرار احمد سمیت 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کو بھی شامل کیا گیا
مفتی ابرار احمد اور جےیوآئی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد
ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 353، 186، 188، 109، 148، 393، 149، 290، 291، 341 اور 440 سمیت دیگر دفعات شامل
مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7، 21(1) اور 11 بھی شامل
سیاسی اختلاف کا جواب مقدمات اور ریاستی طاقت سے دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے، ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کی قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات اور دباؤ کے ذریعے اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا، ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی رہنماؤں کے خلاف پولیس مسلسل چھاپے مار رہے ہیں، ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
گزشتہ دنوں امیرجےیوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز جن کے خلاف (مفتی محمود کانفرنس) کے اہتمام کی پاداش میں تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔چنانچہ کل چونگی نمبر26 اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد آج انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت کے دوران مفتی اویس کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم آئینِ پاکستان کے وفادار ہیں اور پورے ایونٹ (مفتی محمود کانفرنس)کے دوران کوئی تنکا تک نہیں ٹوٹا۔تبھی تو پولیس نے بھی اس پروگرام کے تین روز بعد مقدمہ درج کیا۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ اس کانفرنس میں جی ٹی روڈ بند کرنے کی ترغیب دی گئی، لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا اور خوف و ہراس پھیلایا گیا۔
جس کے جواب میں کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر کسی کو اشتعال دلانے کی ترغیب دی گئی تھی تو وہ لوگ کہاں ہیں؟ جن افراد کو گھروں میں محصور کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان کے بیانات کہاں ہیں؟ سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کا ذکر کیا گیا ہے تو اس کے شواہد کہاں ہیں؟
اگر ثبوت موجود ہیں تو عدالت ریمانڈ دے، بصورتِ دیگر یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔,انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں نماز پڑھانے اور قرآنِ پاک کی تعلیم دینے والے شخص کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مزید تفتیش کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام محترمہ شاہدہ اختر علی کی میڈیا سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم سیاسی کارکن ہیں، ہماری پوری زندگی سیاست میں گزری ہے۔ ہم ایک بات جانتے ہیں کہ اگر کسی نے ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لے۔نہ بھاگیں گے، نہ دوڑیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، ان شاء اللہ۔
گزشتہ رات انہوں نے مجھے گھمانے کے بعد ایک جگہ پر اتار دیا، میرے ڈرائیور کو چھوڑ دیا اور مجھے بھی چھوڑ دیا، لیکن ہمارے ایک بزرگ ساتھی جو میرے اسلام آباد دفتر کے انچارج ہیں، انہیں ساتھ لے گئے۔ یہ کل رات کا واقعہ تھا۔
آج اسلام آباد کیپیٹل سٹی کے امیر مفتی اویس عزیز صاحب کو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔ وہ پیر عزیز الرحمٰن صاحب کے صاحبزادے ہیں، جن کے پورے ملک میں لاکھوں مریدین ہیں۔
مقصد یہ ہے کہ ہمیں اشتعال دلایا جائے، ہمیں مشتعل کرکے سڑکوں پر لایا جائے، پھر ہمارے کارکن اشتعال میں آکر اداروں کے ساتھ لڑیں اور معاملے کو کسی دوسری طرف لے جایا جائے۔ہم سیاسی کارکن ہیں۔ ہم اس ملک میں 37 سال سے سیاست کر رہے ہیں۔ ہم سیاست کی نبض دیکھ کر اپنی بات کرتے ہیں، ایسے ہی کوئی بات نہیں کرتے۔ الحمدللہ! ہم نے اپنے پاس موجود تمام معلومات کی تحقیق کی ہے۔ گزشتہ رات کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی ہم نے تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے۔
ہم اپنی حکمت عملی اسی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں جس انداز میں ہماری جماعت کا طریقہ کار ہے۔
اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔ موجودہ حکومت کو اپنے رویے درست کرنے ہوں گے ۔
آج انہوں نے میرے اسلام آباد کے امیر کو اٹھایا ہے۔ انہیں بتانا ہوگا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ کیا اسلام آباد وزیراعظم صاحب کے ماتحت نہیں ہے؟ مولانا صاحب کے گھر کے احترام اور عزت کو کس نے پامال کیا؟ یہ معاملہ کس نے کیا اور کس کے کہنے پر کیا؟
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی اے بی این نیوز پر گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جمعیۃ علماء اسلام اسلم غوری کی بول نیوز کے پروگرام میں مدلل گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔اسلم غوری
آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔اسلم غوری
جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
مفتی اویس عزیز کو فلفور رہا کیا جائے ۔اسلم غوری
کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کی میڈیا سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کور کمیٹی کا اجلاس رات گئے تک جاری
کور کمیٹی اجلاس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس
اکرم خان درانی، اسلم غوری،مولانا عبدالواسع، کامران مرتضی، ملک سیکندر، مولانا اسعد محمود اور زاہد درانی اجلاس میں شریک
مولانا لطف الرحمان، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا جمال الدین، مفتی روزی خان ، مفتی اویس، مفتی ابرار شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ایم این اے نور عالم خان خان کے بھانجے کے قتل کی مذمت
نور عالم خان کے جوان بھانجے کے قتل کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
واقعہ قابل مذمت ،فوری تحقیقات اور قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
گورنر راج اور ایمرجنسی کے باوجود امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
نور عالم خان اور فیملی سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم اپنے حق کی آواز روک دیں، یہ نہیں ہوگا۔ہمیں مطمئن کرو، قوم کی تشویش کو دور کرو۔
اس وقت کوئی سیاسی جماعت نہیں بول رہی ہے، کوئی قوم پرست نہیں بول رہا، سب کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ اس ماحول میں ایک ہی آواز ہے۔وہ جمع
اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اکیلے ہیں۔ اکیلے نہیں ہیں۔ اگر ہم نے کال دیدی، تو پھر قوم آئے گی، کسی کی محتاج نہیں ہوگی۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان ہمارا ہے اور اس پاکستان کا ہم دفاع کریں گے، اس کے نظام کا دفاع کریں گے، اس کی امانتوں کا دفاع کریں گے اور تمہارے یہ سارے حربے خس و خاشاک ہو جائیں گے۔
آپ نہیں جانتے، ہم تحریکی لوگ ہیں، ہم مسلسل آگے بڑھتے ہیں۔ تحریک تشدد کا نام نہیں، تحریک تسلسل کا نام ہے۔
کبھی آپ گوادر پر نظر ڈالے ہوئے ہیں؟ کبھی آپ بلوچستان کے سمندر اور کوسٹل ایریا پر نظر ڈالے ہوئے ہیں؟ کبھی آپ صوبہ سندھ کے جزیروں پر نظر ڈالے ہوئے ہیں؟ یہ عوام کے حقوق ہیں۔
یہ سارا کچھ جو ہو رہا ہے دو باتوں کےلئے ہو رہا ہے۔
ایک، صوبوں کے وسائل پر قبضہ کرنا، ان کے معدنی ذخائر، ان کے سمندری ساحل اور ان کے جزائر۔
اور دوسرا، این ایف سی ایوارڈ، جو اس وقت صوبوں کے محصولات کے بڑے حصے کا ذریعہ ہے، ان کو کم کرنے کے لیے یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔
یہ تو ایسی ترامیم ہیں جو متفقہ ہیں؟ یا پاکستان کا آئین متفقہ ہے؟ یا ختمِ نبوت کی ترمیم متفقہ ہے؟ یا اٹھارویں ترمیم متفقہ ہے؟ آپ قوم کے اتفاق کو تباہ کر رہے ہیں۔
بجائے اس کے کہ ہمیں مطمئن کیا جائے، ہم پر طنز کیے جا رہے ہیں، ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ اور ان کا خیال یہ ہے کہ ہم اس دباؤ میں آ کر اپنا بیانیہ تبدیل کر دیں گے۔
ہم بھی آپ کے منہ پر یہ مارتے رہیں گے، آپ کی مرضی ہے، آپ جو کچھ کر دیں۔ تمہارے یہ ادارے تمہارے کنٹرول میں ہیں، ان سے ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں۔
وضاحت کے ساتھ انہیں پیغام بھیجنا چاہتا ہوں کہ احتساب کے آپ کے ادارے انتقامی ادارے ہیں، یہ احتساب کے ادارے نہیں ہیں۔
اس حوالے سے ہم نے اپنی بات کرنی ہے، دلائل کے ساتھ کرنی ہے۔ ہم کسی سے جھگڑا نہیں کر رہے،
تم قوم کے سرمائے کو سمیٹنے کی کوشش کرو، ہم اس وطن کو بچانے کی جنگ لڑیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارا دعویٰ کیا ہے اور تم میڈیا پر بحث کیا کر رہے ہو؟
فلاں نوٹس مل گیا، فلاں نوٹس مل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
بات یہ ہے سیاسی طور کہ تم نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیوں نافذ کیا؟ تم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیوں لگائی؟
دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی تو جب بھی آپ نے دہشت گردی کے خلاف قدم اٹھایا ہے، بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ آپ کے آپریشنز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں ہیں، اس کے پردے میں چھپ کر کوئی اور مقاصد ہیں۔
ہمارا ایک سوال ہے۔ ہم پبلک ہیں، ہم پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ہم قبائل کی نمائندگی کر رہے ہیں، صوبوں کے عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ واضح کرنا ہوگا کہ تمہارے اقدامات دہشت گردی کے خلاف ہیں یا تمہارے اقدامات کا مقصد ہمارے پہاڑوں میں موجود معدنی ذخائر کو لوٹنا ہے؟
میرا احتساب لیتے ہو؟ جنریٹر باہر پڑا ہوا ہے، کیبن غلط لگا ہوا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکز کے سامنے کھڑے ہو گئے کہ تم نے تجاوز کیا ہے؟ یہ باتیں نہ کرو! تم بتاؤ، تمہارے پیٹ میں جو پہاڑ پڑے ہوئے ہیں، اس کا کیا کرو گے؟
شرم و حیا والوں کو آدمی ایک دفعہ کہتا ہے، وہ فوراً سمجھ جاتا ہے۔ بار بار کہتی ہیں کہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اور ہمارا مدرسہ، اس کا نظام یہ ہوتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ مدرسے کا انتظام ایک مہتمم کے ذریعے ہوتا ہے۔ وہی اس کے لیے زمین بھی پیدا کرتا ہے، چندہ بھی کرتا ہے، تعمیر بھی کھڑی کرتا ہے، سارا نظام اس کا اپنا ہوتا ہے۔ پھر وہ جا کر وفاق المدارس کے نظم میں شامل ہوتا ہے۔
یہاں پر کہا گیا کہ فضل الرحمٰن کے بیس ہزار مدارس ہیں۔ تو مولوی صاحبان! آپ فارغ ہیں؟ یعنی الزام لگانا، پروپیگنڈا کرنا۔۔۔کوئی سلیقہ بھی تو آنا چاہیے۔
یہ جو بے موقع آپ کو غصہ آتا ہے اور گزرنے کے بعد غصے میں آپ گھونسہ اٹھاتے ہیں، تو یہ گھونسہ پھر اپنے منہ پر گھونسہ دینا چاہیے، اپنے منہ پر مارو، ہماری طرف متوجہ نہیں ہو سکتا۔
جمعیت علمائے اسلام آپ کی بنائی ہوئی نہیں ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے انگریز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف آزادی کی تحریک اٹھا کر بنی ہے اور آج بھی ہم اسی کا تسلسل ہیں۔
تم ہمیں اشتعال دلا رہے ہو، لیکن اشتعال میں نہیں آتے۔ یہ حربے ہمیشہ چلتے رہتے ہیں، ہم ان کے عادی ہو چکے ہیں۔
جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ ایوانِ صدر میں بیٹھتا ہے۔ جو آپ کو گالیاں دیتا ہے، وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں، وزیر دفاع بن جاتے ہیں۔
اور جو کہتا ہے کہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، آج وہ معتوب ہیں اور وہ ملک میں جلسہ نہیں کر سکتے، اجتماع نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ کی زمین وسیع ہے۔ ایک جگہ سے روکے بھی تو دوسری جگہ بیٹھ جائیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
انگریز کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو غدار کہا گیا، آج بھی اختلاف کرنے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے
آج بھی آپ پاکستان کے وفادار بنیں، سو دفعہ وفادار بن جائیں، لیکن آج کی اسٹیبلشمنٹ کی پیروی اگر آپ نے نہ کی اور ان کی خواہشات کے مطابق آپ نے زندگی نہ گزاری تو آپ غدار قرار دیے جاتے ہیں۔
دشمنی بھی کی جاتی ہے، اختلاف بھی کیا جاتا ہے، لیکن بڑے لوگ اس میں بھی وقار رکھتے ہیں۔ یہاں تو حالت یہ ہے کہ گھٹیا قسم کے اقدامات!
آج آپ میڈیا دیکھیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں اور یہ کیا کہہ رہے ہیں !
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
دو روز پہلے یہاں اسلام آباد میں طلبہ کا اجتماع ہوا تھا اور آج یہاں اساتذہ کا اجتماع ہو رہا ہے۔ دونوں اجتماعات جہاں منعقد ہونے تھے، وہاں طاقتور قوت نے نہ طلبہ کو جمع ہونے دیا اور نہ اساتذہ کو۔
یہ ہے ان کی نظر میں تعلیم کی قدر و قیمت، یہ ہے ان کی نظر میں طالب علم کا مقام اور یہ ہے ان کی نظر میں استاد کا مقام۔ آپ کو شاید سزا اس بات کی مل رہی ہے کہ آپ کا نظریہ، آپ کا فکر اور آپ کی سوچ کا زاویہ جمعیت علمائے اسلام سے ملتا ہے، اور یہ بھی کہ آپ کے اجتماعات سے فضل الرحمٰن خطاب کرنے والے ہیں۔
ہم نے اپنے بزرگوں سے یہی سیکھا ہے کہ کمزور لوگ اشتعال دلاتے ہیں، بہادر لوگ اشتعال میں نہیں آتے، جو کچھ انہوں نے کیا، اس میں حماقت ہے
سوائے اس کے کہ وہ اپنے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں۔ نفرت کس کے خلاف پیدا ہوگی؟ حکومت کے خلاف، ملکی نظام کے خلاف۔ تو یہ چیزیں انہیں کوئی فائدہ نہیں دے رہیں۔
کون پالیسی بناتا ہے؟ کون فیصلے کرتا ہے؟ یہ جو نامعلوم ہیں، یہ سب ہمیں معلوم ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب،7 نومبر -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب
حکومت نے طلبہ اور اساتذہ، دونوں کو اپنے اجتماعات منعقد کرنے سے روک دیا، مولانا فضل الرحمٰن
یہ ہے حکمرانوں کی نظر میں تعلیم، طالب علم اور استاد کی قدر و منزلت، مولانا فضل الرحمان
کون پالیسیاں بنا رہے ہیں کون فیصلے کر رہا ہے
یہ جو نامعلوم ہیں، یہ سب ہمیں معلوم ہے، مولانا فضل الرحمٰن
حکومت اپنے اقدامات سے خود اپنے خلاف نفرت پیدا کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
یہ نفرت کس کے خلاف پیدا ہوگی؟ حکومت کے خلاف یا ملکی نظام کے خلاف؟ ان اقدامات سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا
الحمدللہ! 34 سال سے سیاست کر رہا ہوں، آج تک کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا، مولانا فضل الرحمٰن
34 سالہ سیاسی زندگی میں کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں، ختمِ نبوت کے معاملے میں ایک مرتبہ عدالت گیا، مولانا فضل الرحمٰن
ملک میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے ہم بڑے بدعنوان لوگ ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
میری کردار کشی کے لیے نوٹس اچھالے جا رہے ہیں، میڈیا میرا اصل مؤقف بھی قوم کے سامنے لائے
احتساب کے ادارے احتساب نہیں، انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
حکمرانوں سے کوئی نہیں پوچھتا کہ دس بیس سال میں لاکھوں ایکڑ اراضی کے مالک کیسے بن گئے؟
سیاست میں آئے اور آج پورے ملک کے بڑے سرمایہ کار بن گئے، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں؟
مقدمات بھی چلے، سزائیں بھی ہوئیں، قید و بند بھی ہوئی، لیکن وفاداری کا اعلان کرتے ہی سب کچھ دھل جاتا ہے
میرے خاندان، جماعت کے اہم ذمہ داروں اور کاروباری ساتھیوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے
ہم دباؤ کے عادی ہیں، اپنے حق کی آواز کسی صورت نہیں روکیں گے
کمزور لوگ اشتعال دلاتے ہیں، بہادر لوگ اشتعال میں نہیں آتے، مولانا فضل الرحمٰن
تعلیم اور تربیت دونوں ضروری ہیں، تعلیم کے بغیر اندھیرا اور تربیت کے بغیر انسانیت نامکمل ہے
دینی مدارس کو سرکاری کنٹرول میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
دینی مدارس صرف مولوی نہیں، دین کی تعلیم اور انسانی زندگی کی رہنمائی کرنے والے علماء پیدا کرتے ہیں
علمائے دین انبیاء کے وارث ہیں، ان کا مقصد روپیہ پیسہ کمانا نہیں بلکہ انسانیت کی رہنمائی ہے
شریعت کا اولین تقاضا غلامی سے نجات اور جبر کے سامنے سر نہ جھکانا ہے
حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لیے قانون سازی کی، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات آج تک نظرانداز کی جا رہی ہیں
اسلام صرف عبادات کا نام نہیں، اس کا اپنا سیاسی، معاشی اور سماجی نظام بھی ہے
قرآن کا تصور آزادی، معاشی خوشحالی اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ہے
آج وفاداری کا معیار وطن سے محبت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی پیروی بنا دیا گیا ہے
انگریز کے خلاف جنگ لڑنے والوں کو غدار کہا گیا، آج بھی اختلاف کرنے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے
ہمارا دعویٰ کچھ ہے اور میڈیا پر بحث کسی اور چیز پر ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
میڈیا نوٹس اچھالنے کے بجائے ہمارا اصل مؤقف اور ملک کا مسئلہ قوم کے سامنے لائے
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟ مولانا فضل الرحمٰن
دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے باوجود دہشت گردی بڑھ رہی ہے، آخر ان اقدامات کے پیچھے مقاصد کیا ہیں؟
کیا قبائلی علاقوں میں آپریشنز کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے یا معدنی ذخائر پر قبضہ؟
ہمارے پہاڑوں کے معدنی ذخائر، ساحل اور جزائر کس کے حوالے کرنے کی تیاری ہو رہی ہے؟
صوبوں کے وسائل پر قبضہ اور این ایف سی ایوارڈ میں کمی کی کوششیں ہو رہی ہیں
فاٹا انضمام کے نتائج سامنے آ رہے ہیں، دس سال بعد خود اس فیصلے کو غلط قرار دیا جا رہا ہے
احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، یہ احتساب کے ادارے نہیں ہیں
جمعیت علمائے اسلام تمہاری بنائی ہوئی جماعت نہیں، ہم انگریز کے خلاف آزادی کی تحریک کا تسلسل ہیں
ہمیں اشتعال دلانے کے حربے پہلے بھی ناکام ہوئے، آئندہ بھی ناکام ہوں گے
پاکستان ہمارا ہے، ہم اس کے دفاع، اس کے نظام اور اس کی امانتوں کا دفاع کریں گے
تحریک تشدد کا نام نہیں، تحریک تسلسل کا نام ہے، مولانا فضل الرحمٰن
ہمیں دباؤ میں لا کر اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کرایا جا سکتا، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں
صوبوں کے وسائل، معدنی ذخائر، سمندری ساحل اور جزائر عوام کی ملکیت ہیں
قوم کو اعتماد میں لیے بغیر صوبوں کے حقوق اور وسائل پر فیصلے قبول نہیں کریں گے
ہمیں مطمئن کرو، ہماری تشویش دور کرو، قوم کے تحفظات کا جواب دو، مولانا فضل الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اللہ تعالیٰ کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں۔ وہ جب انتقام لینے پر آتا ہے تو طاقتور سے طاقتور کی بھی شامت آ جاتی ہے۔ ٹرمپ ہار گیا۔ٹرمپ خالصتاً کاروباری آدمی ہے۔ وہ سرمایہ داریت کی اپنی ذات میں علامت تھا۔ جہاں وہ دنیا کے معدنی ذخائر دیکھتا تھا، وہاں پر وہ پہنچتا تھا، چاہے جنگ کے ذریعے سے ہو۔
وینزویلا کے علاقے میں یہ ذخائر موجود ہیں۔ تو ان پر قبضہ کرنے کے لیے، جب وہاں کی حکومت اجازت نہیں دے رہی تھی، تو پوری امریکی قوت کو ساتھ لے جا کر وہاں کے پریزیڈنٹ اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے امریکہ لے آیا۔
اب جب ان کا احتساب شروع ہوگا، آپ تو ہمارا احتساب کرنے لگے ہیں نا، کچن کا اور جنریٹر کا احتساب کرنے لگے ہیں، اور وہاں واشنگٹن سے جب احتساب شروع ہوگا تو یہ احتساب یہاں اسلام آباد کی وزیراعظم ہاؤس تک بھی پہنچے گا اور یہاں کی پنڈی تک بھی پہنچے گا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم اس ملک میں جھک کر چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم اس ملک میں باعزت شہری کی طرح زندہ رہنا چاہتے ہیں۔
کامران مرتضیٰ صاحب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ افغانی ہیں، وہ تو کشمیری ہے اور یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ کشمیر سے آئے ہیں اور وہاں کوئٹہ میں سیٹل ہوئے ہیں۔
اس سے بھی عجیب بات یہ کہ حافظ حمدللہ صاحب کا بیٹا فوج میں بھرتی ہوا، اس کے بیٹے کا فوج میں کمیشن ہو گیا، بیٹا فوج میں کمیشن لے رہا ہے اور باپ کو کہا جاتا ہے کہ تم افغانی ہو، تم پاکستانی نہیں ہو، اس کو کہتے ہیں اندھیر نگری۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
دنیا چاہتی ہے کہ ہم چائنا کا راستہ روک لیں اور امریکہ چاہتا ہے کہ ہم یہاں قبائلی پہاڑوں میں یہاں پر سرمایہ کاری کریں۔ اور ان کو دعوت دینے میں گیا تھا؟ امریکہ کے اوول ہاؤس میں پریزیڈنٹ ٹرمپ کو ہمارے پہاڑوں کے معدنیات کے نمونے میں نے پیش کیے تھے؟ نمونے تم پیش کرتے ہو، ترغیب تم دلا رہے ہو، تمہارا آپس میں ایک معاملہ ہے،،، قوم کے سامنے رکھو یہ چیزیں۔
ہم کسی کی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہیں، یہ بھی غلط ہے کہ چین کی سرمایہ کاری کا راستہ روکا جائے۔ ہم امریکہ کی سرمایہ کاری کے بھی خلاف نہیں ہیں، ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے بھی خلاف نہیں ہیں، لیکن معاملے میں شفافیت ہونی چاہیے، معاہدات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم کے سامنے تمام شرائط رکھی جائیں، کن شرائط پر معاہدہ ہوا ہے، ہمارے ملک کے منافع کا تعین ہو، ان کے منافع کا تعین ہو، مقامی آبادی کے منافع کا تعین ہو۔
چوری چھپے ۔۔۔۔۔۔۔اب کہتے ہیں کہ اگر دہشت گردی کے خلاف بات نہ ہوتی تو پھر تو ایمرجنسی صرف فاٹا میں ہونی چاہیے تھی، یہ نیچے اضلاع میں کیوں ہوئی؟ اب مجھے بھی پھر کچھ کہنا پڑ رہا ہے، کیا کریں ۔۔۔۔۔ یہ اسمگلنگ کے راستے ہیں، اس لیے وہاں ایمرجنسی ہے۔ بہت سے قبائلی نوجوان یہاں ہوں گے جن کے علاقوں میں ہفتے میں دو دن کرفیو ہوتا ہے، ہوتا ہے نا دو دن؟ تو پانچ دن دہشت گردی نہیں ہوتی وہاں پر؟ پانچ دن دہشت گرد کہیں چلے جاتے ہیں، غاروں میں چھپ جاتے ہیں اور صرف دو دن باہر آتے ہیں، تو پھر آپ ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہوتے ہیں؟(
تو یہ کرفیو کس لیے لگائی جاتی ہے؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشت گرد آ رہے ہیں، گھروں میں بند رہو، باہر مت آؤ، ہم لڑ رہے ہیں، وہ پتا چلا کہ وہاں سے ٹرک گزر رہے ہوتے ہیں۔
ہمیں نہ معاہدہ پر اعتراض، نہ کسی کی سرمایہ کاری پر اعتراض، یہاں سے اگر مال نکلتا ہے تو جائز راستے سے آئے نا، تو جائز راستے ہم نے بند کیے ہیں، افغانستان کے ساتھ ہماری بندش ہے، تو چوری کے راستوں سے مال تو آ رہا ہے۔ ہمارے محصولات میں اگر اضافہ ہوتا ہے تو ٹیکس کی وجہ سے ہوتا ہے، اس کی ڈیوٹی ہوتی ہے، وہ ادا کرو، اس سے ملک چلتا ہے۔
اب اگر ہم حکمران ہوتے ہوئے اس طرح کی کارروائیاں کریں گے کہ پتا نہیں اپنے منافع کے لیے تم نے کون سے چوری کے راستے بنا لیے ہیں اور قوم کے خزانے کی پرواہ نہیں ہے، عوام کی تمہیں پرواہ نہیں ہے۔
ہم قوم کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ کی نظر گوادر پر ہے، تم نے گوادر کو وفاق کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو بلوچستان کا حق بنتا ہے۔ ساحلی علاقہ جو بلوچستان کا حق بنتا ہے، تمہاری اس پر نظریں ہیں کہ کس طرح کوسٹل ایریا کو وفاق کی طرف کیا جائے، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
صوبہ سندھ میں جزیرے ہیں، جن کے منافع کے حق دار سندھ کے عوام ہیں، تم ان پر قبضہ کر رہے ہو اور وفاق کے کنٹرول میں لے رہے ہو۔ ظاہر ہے، جب ایک دفعہ آئینی طور پر یہ ساری چیزیں صوبوں کے عوام کے حق قرار دیے جا چکے ہیں، آپ اس طریقے سے اس پر قبضہ کریں گے؟ یہ تو قومی امانت ہے، تم اتنی بڑی خیانت کے مرتکب ہو اور ہمارے پیچھے لگ گئے ہو، گھر کا نقشہ پاس نہیں کیا، فضائی ڈرون ویڈیوز بنائے جا رہے ہیں، گھر معلوم کیا جا رہا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میرے نوجوانو! جمعیۃ طلباء اسلام کے پروانو!
مجھے یاد ہے کہ چند سال قبل جمعیۃ طلباء اسلام کے زیر اہتمام اسی اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم جناب میاں شہباز شریف صاحب تھے۔
لیکن آج میں شہباز شریف صاحب کو اس قدر بے بس دیکھ رہا ہوں کہ وہ اسلام آباد میں واقع پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں بھی آپ کے اجلاس کے انعقاد کی اجازت نہیں دلوا سکے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب،5 نومبر -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے کہتا ہوں کہ آپ کا یہ زرد رومال ہماری عزت، ہمارا وقار، ہماری غیرت اور ہماری حیا کی علامت ہے۔
یقین جانیے! اگر کسی نے آپ کے اس زرد رومال پر ہاتھ اٹھایا یا اسے بری نظر سے دیکھا تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
ہر فرعون کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک موسیٰ پیدا کیا ہے اور ان فرعونوں کے مقابلے کے لیے اللہ تعالیٰ نے مولانا صاحب کو پیدا کیا ہے۔
میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ خدا کے لیے آپ ہمیں اس معاملے پر نہ ڈرائیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ہم غلامانہ پابندیاں ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سابق وزیر اعلی مرکزی رہنما جےیوآئی الحاج اکرم خان درانیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مکمل خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت طلبہ اسلام کے زیراہتمام اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس کا اغاز
سابق وزیراعلی اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، ترجمان جےیوآئی اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا صلاح الدین ایوبی شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی میڈیا سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اپوزیشن رہنماؤں کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
ال پارٹی کانفرنس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کی صورت حال پر گفتگو
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر شریک
اکرم خان درانی،اسلم غوری، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش شریک
سلمان اکرم راجہ،عامر ڈوگر، اخونزادہ حسین، نور الحق قادری شریک
سنیٹر کامران مرتضٰی، مولانا صلاح الدین ایوبی، حافظ حمداللہ ، زاہد درانی شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی صدارت میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کی ڈرون کے ذریعے فضائی فوٹیج بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور قائد جمعیت کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی سے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع، ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، صوبائی ترجمان دلاور خان کاکڑ، حاجی بشیراحمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ، سید عبدالواحد آغا اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف غیر اخلاقی سازشوں کے پیجھے ذہنیت قابل شرم ہے ۔ قائد کی حفاظت کے لیے جانوں کی قربانیوں سے کریں گے ۔ ان سے بڑھ کر کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا ۔ ان کی رہائش گاہ کی ڈرون کے ذریعے نگرانی اور فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کرنا نہ صرف چادر و چار دیواری کے تقدس کی صریح خلاف ورزی ہے آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے ۔بلکہ بنیادی انسانی اخلاقی اور جمہوری اقدار کے بھی منافی ہے۔ کسی بھی سیاسی رہنما کی نجی زندگی میں اس طرح مداخلت اور نگرانی کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقتدرہ کی سرپرستی میں سوشل میڈیا کے کرائے کے باکوؤں کے ذریعے منظم میڈیا ٹرائل، منفی پروپیگنڈے، کردار کشی اور دشنام طرازی کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد سیاسی قیادت کو مرعوب کرنا اور اس کے اصولی مؤقف کو دبانا ہے۔ سیاسی اختلاف اور تنقید جمہوریت کا حسن ہیں لیکن الزام تراشیطتضحیک اور بازاری زبان کا استعمال کسی صورت آزادیِ اظہار کے زمرے میں نہیں آتا۔ رہنماؤں نے کہا کہ حکومت عوامی اعتماد اور تعمیری تنقید برداشت کرنے کی صلاحیت کھو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کا جواب دینے کے بجائے سیاسی قیادت کی کردار کشی اور اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ایسے اقدامات حکومتی بوکھلاہٹ اور سیاسی کمزوری کا واضح ثبوت ہیں۔ جماعت کی مرکزی قیادت اور اہم شخصیات کو ہراساں کرنا ان کی نجی زندگی میں مداخلت اور غیر جمہوری حربوں کے ذریعے دباؤ ڈالنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی عزت وقار دفاع اور تحفظ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے لیے اولین ترجیح ہے۔ قیادت کے دفاع اور تحفظ کے لیے جمعیت کا ہر کارکن تن، من اور دھن کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ قیادت کو مرعوب کرنے یا اس کے سیاسی کردار کو متنازع بنانے کی کوئی بھی کوشش کارکنوں کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے قائد جمعیت کی رہائش گاہ کی ڈرون نگرانی اور فوٹیج کی تشہیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی قرار دیا۔ قراردادوں میں قائد جمعیت کے خلاف منظم میڈیا ٹرائل منفی پروپیگنڈے کردار کشی اور دشنام طرازی کو مسترد کرتے ہوئے جماعت کی مرکزی قیادت اور اہم شخصیات کو ہراساں کرنے اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت کے غیر جمہوری اقدامات کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنی قیادت کے دفاع آئینی و جمہوری حقوق کے تحفظ اور سیاسی و اخلاقی اقدار کی پاسداری کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
جاری کردہ
عبد الغنی شہزادThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر کے تقدس کی پامالی طاقتور لوگوں کی ذہنی پستی کا اظہار ہے ۔ترجمان جے یو آئی
ایسےاقدامات قوم میں نفرت اور اشتعال کاسبب بنتے ہیں ۔اسلم غوری
کارکن اشتعال میں آنے کی بجائے صوبائی اور مرکزی تنظیموں کے احکامات کی پیروی کریں۔ترجمان جےیوآئی
مولانافضل الرحمان کےگھر کی ڈرون ویڈیوانسانی حقوق، مشرقی اقداراوراسلامی روایات کےمنافی ہے۔ترجمان جے یو آئی
افسوس ہے کہ جن خواتین کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمان میدان میں اترے، آج انہی کے دورِ حکومت میں مولانا کے گھر کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔اسلم غوری
دلیل اوردانش کا مقابلہ جھوٹے پروپیگنڈوں،الزام تراشیوں اورگھٹیا اقدامات کےذریعےکیا جارہاہے ۔ترجمان جے یو آئی
وفاقی وزیر اطلاعات جواب دیں کہ کس قانون کے دائرے میں چادر اور چاردیواری کا احترام ملحوظ خاطر نہیں رکھا۔اسلم غوری
کوئی ہمیں دھونس اور دھمکیاں نہ دے ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
حکمران ہوش کے ناخن لیں ، اس حد تک جائیں جتنا برداشت بھی کرسکیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ میں سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا اور سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے۔ ترجمان جے یو آئی
کسی شہری کو افغانی قرار دے کر اس کی دکان بند کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ اسلم غوری
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے خاندان کے ساتھ یہ ناروا سلوک افسوسناک ہے، کامران مرتضیٰ خود رکن سینیٹ اور معروف قانون دان ہیں۔ ترجمان جے یو آئی
کامران مرتضیٰ کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی ہیں، اس کے باوجود ان کے خاندان کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔ اسلم غوری
ایک طرف دکان سیل کی جا رہی ہے تو دوسری طرف خاندان کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ ترجمان جے یو آئی
سینیٹر کامران مرتضیٰ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں، ان کے خاندان کو افغانی قرار دینا افسوسناک ہے۔ اسلم غوری
کیا پارلیمنٹ کے رکن اور ان کے خاندان کو بھی ملک میں تحفظ اور عزت حاصل نہیں؟ ترجمان جے یو آئی
حکومت سیاسی اختلاف کی بنیاد پر شخصیات اور ان کے خاندانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے سے باز آئے۔ اسلم غوری
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان فوری کھولی جائے اور خاندان کی سیکیورٹی بحال کی جائے۔ ترجمان جے یو آئی
حکومت اس غیر منصفانہ کارروائی کا جواب دے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔ اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا مانسہرہ میں خطاب
ملک وحید سابق ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت خوش آئند ہے، مولانا فضل الرحمان
ملک وحید صاحب کو قافلہ شیخ الہند میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان
وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے، لیکن پاکستان کا مستقبل ہمارا انتظار کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
ہم جس محاذ پر کھڑے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا اہم محاذ ہے، مولانا فضل الرحمان
ملک میں قوم کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
قوم کے سیاسی، سماجی اور معدنی حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو ہم ضرور آواز اٹھائیں گے، مولانا فضل الرحمان
ناجائز قوتوں کی ناجائز پالیسیاں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان
ہماری زمین پر عالمی قوتوں کو سانپ کی طرح بٹھانا کسی صورت قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
دہشت گردی کی آڑ میں قومی وسائل پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان
2010 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، مولانا فضل الرحمان
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا کوئی بیرونی ایجنڈا ہے، مولانا فضل الرحمان
حکمرانوں اور طاقتوروں کا فرض ہے کہ ہمارے شکوک و شبہات دور کرکے ہمیں مطمئن کریں، مولانا فضل الرحمان
ہمارے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ہماری کردار کشی کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
اب دوسری جماعتوں کی طرح چھپنے کے بجائے آپ کو میدان میں آنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
پاکستانی قوم ہمارے ساتھ ہے،مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کے ذریعے حکومتیں مسلط کریں گے تو ہم قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان
2018 اور 2024 کے انتخابات کو ہم نے تسلیم نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان
ہمارا سفر جرات و ہمت کے ساتھ جاری رہے گا، ان شاء اللہ، مولانا فضل الرحمان
یہ جدوجہد بے خوف و خطر جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حیرت ہوتی ہے کہ اتنے بڑے مناصب پر بیٹھ کر بھی ان کو اپنی زبان کے قدر و قیمت کا پتہ نہیں ہے۔ اب بیانیہ بنائے جا رہے ہیں، تو بنائے جا رہے ہیں، اب ان کے آپس کے بیانیوں میں بھی تضاد آ گیا ہے ہر ایک دوسرے کی تاویل کر رہا ہے تو دوسرا تیسرے کی تاویل کر رہا ہے سمجھ نہیں آتی کہ سچ کیسے بنائیں، سچ آنے تک جھوٹ نے گاؤں کو برباد کر دیا ہوتا ہے۔
تو اس جھوٹ سے سیاست نہیں ہوتی، ہماری طرح شفاف سیاست کرو، جو سوال ہے کیا کرو، آپ ہمیں مطمئن کر دیں ہم سوال واپس لے لیں گے، ہم کوئی تشدد والے لوگ تو نہیں ہیں، تمہیں کچھ نظر نہیں آیا تو جمعیۃ کے اوپر الزام لگا دیا کہ وہ تو دہشت گردی کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے، شرم نہیں آتی یہ بات کرتے ہوئے عوام کی سطح پر اور عوام کی محاذ پر اگر پورے ملک کے کسی کا کلیدی کردار ہے، مسلح جدوجہد کی نفی کرنے میں وہ تو واحد جمعیۃ علماء اسلام ہے، تم اپنے ملک کے ایک موقر اور محترم سیاسی جماعت اور اُس کے کارکنوں کے قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہو اور ہم برداشت کرتے رہیں اس لئے کہ صاحب بہادر نے کہہ دیا ہے، ایسے صاحب بہادر بہت سے گزرے ہیں جو ہمارے سر پر بیٹھنا چاہتے تھے ہم نے بغل کی نیچے دبایا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
یہ جو دقیانوسی حربے استعمال کر رہے ہو ان حربوں سے ہم گزر چکے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوں گے اور اگر پھر آزمانا ہے تو پھر ذرا ہاتھ لگا کر دیکھ لو پھر دیکھو کہ پاکستان میں ہمارا کارکن کہاں تک جاتا ہے، ہم نے پچیس سال اپنے پورے مذہبی حلقے کو چاہے کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ان کو اپنے ملک کے آئین کے ساتھ باندھا ہے، اپنے وطن کے ساتھ باندھا ہے اور آپ ہے کہ ہمیں دھکیل رہے ہیں،ہم نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، تمہارے اکسانے پہ ہم نہیں اکسائے جائیں گے۔ تو ہمیں شرافت، اصول، وفاداری اور اعتماد کی سیاست کرنے دیجیے، تشدد سے پاک، دلیل و برہان کی بنیاد پر ہمیں اپنا کام کر دے دیجیے اور اگر آپ غلطیاں کریں گے، قوم کے امانتوں پہ ہاتھ ڈالیں گے، چوری کریں گے اور قوم سے اپنے معاملات کو خفیہ رکھیں گے تو پھر ظاہر ہے کہ اس پر بات کرنا یہ ہمارا شرعی فرض بن جاتا ہے أفضَلُ الجِهادِ كلمةُ عَدْلٍ عند سُلطانٍ جائرٍ ؛ پھر یہ ہمارا جہاد ہے، افضل جہاد ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔
بہرحال ہم قومی سیاست کرتے ہیں، ملکی سیاست کرتے ہیں، ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے، قوموں کو آپس میں لڑانے کی سیاست نہیں کرتے، فرقوں کو لڑانے کی سیاست نہیں کرتے، اختلاف اپنی جگہ لیکن اپنے بیچ اچھے تعلقات، وحدت اور قومی وحدت یہ ہمارا ہدف ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس میں کامیابی عطاء فرمائے۔آمین
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟
تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔
اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس ماحول میں اگر کوئی آواز ہے تو وہ آپ کی آواز ہے، اور اس قوم کے حقوق، اس ملک کے حق اور اس کی امانت کی حفاظت کرنا ہے۔ ہم تجارت کا انکار تو نہیں کر رہے۔
اللہ رب العزت نے فرمایا:
نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُم مَّعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَتَّخِذَ بَعْضُهُم بَعْضًا سُخْرِيًّا۔
یعنی ہم نے دنیا کی زندگی میں ان کے درمیان ان کی معیشت تقسیم کی ہے، اور ہم نے بعض کو بعض پر درجات میں فوقیت دی ہے، تاکہ ان میں سے بعض، بعض کو خدمت کے لیے استعمال کریں۔
اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی صلاحیتوں اور وسائل میں بھی فرق رکھا ہے۔ ایک کے پاس دولت کی طاقت ہے تو دوسرے کے پاس محنت کی طاقت؛ ایک کے پاس وسائل ہیں تو دوسرے کے پاس ٹیکنالوجی۔ لہٰذا کسی کے پاس وسائل ہیں اور کسی کے پاس ٹیکنالوجی۔ ایک دوسرے کی ضرورت پوری کرتے ہوئے باہمی تعاون کا یہ نظام دنیا کی اجتماعی زندگی کو آگے بڑھاتا ہے۔
کھل کر معاہدے کریں۔ دنیا پر بھی واضح ہو، قوم پر بھی واضح ہو اور یہ معلوم ہو کہ اس میں پاکستان کا حصہ کتنا ہوگا، باہر کی کمپنی کا حصہ کتنا ہوگا اور مقامی آبادی کا حصہ کتنا ہوگا۔
آج بھی قبائل کے عوام کو ان کے معاشی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس وقت انہیں سیاسی حق سے محروم کیا گیا، آج ان کے معاشی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
تو میں نے تو قبائل کی بات کی ہے، اور آپ مجھے بتائیں کہ جہاں ایمرجنسی ہے، وہاں وہ براہِ راست وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت ہو گئے ہیں، اور جہاں گورنر راج ہے، وہاں وہ براہِ راست وزیراعظم کو جواب دہ ہیں۔ وہاں ایک کونسل بنائی گئی ہے، جو گورنر راج کے علاقوں کی روزمرہ کی بنیاد پر نگرانی بھی کرے گی اور ہدایات بھی دیتی رہے گی۔ اس میں گورنر کہاں ہیں؟ گورنر کدھر ہیں؟ گورنر تھری پیس سوٹ میں ہے، بس!
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جہاں میرا کوئی ساتھی، جماعت کا کوئی کارکن یا کاروبار کرنے والا شخص ہو، اسے اپنے دفتروں میں بلا کر گھنٹوں بٹھایا جاتا ہے کہ فضل الرحمٰن کے خلاف بیان دو۔ علماء کو فون کیے جاتے ہیں کہ فضل الرحمٰن کے خلاف بیان دو، ان پر کیچڑ اچھالو۔ جمعیۃ کے ارکانِ اسمبلی، صوبائی اسمبلی کے اراکین سے رابطے کیے جاتے ہیں کہ فضل الرحمٰن کے خلاف بیان دو۔
یہ فرمائشی بیانات ، ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
مشک آنست کہ خود ببوید، نہ کہ عطار بگوید۔
حالِ دل ان کو سنایا تو برا مان گئے
آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے
جھوٹ سے پردہ اٹھایا تو برا مان گئے
اتنی سی بات کہی تھی تو برا مان گئے
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔
میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔
جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں
آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔
میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اگر ہم قوم کی بات کرتے ہیں، قوم کی امانت کی بات کرتے ہیں، اس سرزمین کی امانت کی بات کرتے ہیں، قوم کے حق کی بات کرتے ہیں، پھر صاف بتاؤ نا! پہلے یہ بتاؤ کہ معاہدہ کہاں ہے؟ معاہدہ کن شرائط پر ہوا ہے؟ معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم پر واضح ہونا چاہیے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟
ایک ہی صوبے کے اندر دو نظام کیوں؟ ایک حصے میں گورنر راج اور دوسرے حصے میں ایمرجنسی۔ اور کہتے ہیں کہ اگر وجہ دہشت گردی نہ ہوتی تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو اس میں کیوں شامل کیا گیا؟ پھر بنوں اور لکی کو کیوں شامل کیا گیا؟ اور میں آج کی نئی بات یہ ہے کہ کوہاٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
تم یہ دلیل بنا رہے ہو کہ چونکہ دہشت گردی وجہ ہے، اس لیے ہم نے سیٹل ایریا کے ڈویژن بھی اس میں ڈال دیے ہیں۔ نہیں! آج بھی تم نے افغانستان کے وہ تمام راستے جہاں سے قانونی تجارت ہوا کرتی تھی، وہ راستے بند کر دیے ہیں، لیکن چوری کے راستے تو اب بھی کھلے ہیں۔
قبائلی علاقوں کے ذخائر کے لیے اسمگلنگ کا راستہ کون سا ہے؟ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان ہے یا بنوں اور لکی ہے یا کوہاٹ ہے؟ اپنی اسمگلنگ کے لیے تم نے یہ راستے ایمرجنسی میں ڈال دیے ہیں۔
اب اگر میں غلط بات کہہ رہا ہوں تو مجھے اس طرح کا جواب دو نا! دہشت گردی میں تو کوئی فرق نہیں آیا، تمہارے ٹرک زیادہ گزرنے شروع ہو گئے ہیں۔ مال کدھر جا رہا ہے؟
جب ہم الیکشن سے پہلے حکومت میں تھے، شہباز شریف صاحب کی حکومت میں تھے، اور ریکوڈک کا مسئلہ آیا تو ریکوڈک کے مسئلے پر بھی ہمارے تحفظات تھے۔ ہم کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی حکومتی فیصلے سے اختلاف کیا اور ہمارے چار وزراء نے کابینہ اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا۔
قوم کی امانت، قوم کی امانت ہوا کرتی ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔
اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔
تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔
اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔
دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک طویل عرصے سے قبائلی علاقے جن کو فاٹا کہا جاتا تھا اب دوبارہ اسی پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ ہمارا ایک سیاسی موقف تھا اور ہے، اسی نظر سے دیکھا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ اور پھر ہم پاکستانی ہیں، ہم اس خطے کے فرزند ہیں۔ ہمارے ذہن میں کچھ شکوک آتے ہیں،ہمارے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمارے ان سوالات کا جواب دے،ہمارے ان خدشات کو دور کر کے تشفی کرے، لیکن سیاسی ماحول کو الزام تراشیوں اور کردار کشیوں سے پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔
ہم اختلافِ رائے کرنے والے لوگ ہیں۔ یہی فاٹا جس کے اس صوبے کے ساتھ انضمام کو ختم کرنے کی تجویزیں آ رہی ہیں، مجھے اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات نے براہِ راست کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ مجھے اس ملک کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں نے براہِ راست کہا ہے کہ ہم انضمام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
اس وقت تو آپ نے ہم پر الزامات لگائے، اس وقت آپ نے ہمیں کیا جوابات دئے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کل بھی انضمام کا فیصلہ کس بڑی قوت کے کہنے پر کیا تھا اور آج پھر فاٹا کے علاقوں کو وفاق کے زیرِ انتظام لانے کے لیے کس بڑی طاقت کے مفاد کے لیے کیا جارہا ہے؟ یہ غلامانہ ذہنیت ہے،نوکری کرو تو ذرا شائستگی کے ساتھ تو کرو،اپنی قوم کو بیچتے ہو !
اس وقت فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تھا، فاٹا کے عوام کے سیاسی اور آئینی مستقبل کا مسئلہ تھا، تو ہم نے اس حوالے سے رائے دی تھی کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔
آج تک اس ترمیم اور انضمام کے دس سال پورے ہو رہے ہیں، بندوبستی نظام نہیں آ سکا۔ پٹواری آج تک نہیں جا سکا، قانون نافذ نہیں ہو سکا، چھ سات پشتوں کی پرانی وہ جائیدادیں جو قوموں کی ملکیت تھیں، تم ان کی تقسیم نہیں کر سکے۔ تم وہاں پر پولیس منظم نہیں کر سکے۔ تمہارا ڈپٹی کمشنر وہاں پر حیران و پریشان بیٹھا ہے کہ میں کروں تو کیا کروں؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قائد_حریت_مولانا
#ذخائر_کے_مالک_عوام
#پالشی_بچونگڑے
#معدنیات_سمگلنگ_مافیا
#امپورٹڈ_پالیسی_پر_تھوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔
اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔
تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔
اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔
دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔
جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟
جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قبائل_مولاناکے_سنگ
#فاٹا_میڈیا_کنونشن
#وسائل_کے_سوداگر
#چوکیداری_راج_نامنظور
#juidigitalmediafataThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہ ملک اور سرزمین اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے۔ یہ قوم کے ہاتھ میں امانت ہے اور آپ جانتے ہیں کہ امانت کے لیے دیانت چاہیے اور دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس سرزمین کی حفاظت، اس سرزمین کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔
بدقسمتی سے ایک طویل عرصے سے قبائلی علاقے جن کو فاٹا کہا جاتا تھا اب دوبارہ اسی پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ ہمارا ایک سیاسی موقف تھا اور ہے، اسی نظر سے دیکھا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ اور پھر ہم پاکستانی ہیں، ہم اس خطے کے فرزند ہیں۔ ہمارے ذہن میں کچھ شکوک آتے ہیں،ہمارے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمارے ان سوالات کا جواب دے،ہمارے ان خدشات کو دور کر کے تشفی کرے، لیکن سیاسی ماحول کو الزام تراشیوں اور کردار کشیوں سے پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔
ہم اختلافِ رائے کرنے والے لوگ ہیں۔ یہی فاٹا جس کے اس صوبے کے ساتھ انضمام کو ختم کرنے کی تجویزیں آ رہی ہیں، مجھے اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات نے براہِ راست کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ مجھے اس ملک کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں نے براہِ راست کہا ہے کہ ہم انضمام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
اس وقت تو آپ نے ہم پر الزامات لگائے، اس وقت آپ نے ہمیں کیا جوابات دئے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کل بھی انضمام کا فیصلہ کس بڑی قوت کے کہنے پر کیا تھا اور آج پھر فاٹا کے علاقوں کو وفاق کے زیرِ انتظام لانے کے لیے کس بڑی طاقت کے مفاد کے لیے کیا جارہا ہے؟ یہ غلامانہ ذہنیت ہے،نوکری کرو تو ذرا شائستگی کے ساتھ تو کرو،اپنی قوم کو بیچتے ہو !
اس وقت فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تھا، فاٹا کے عوام کے سیاسی اور آئینی مستقبل کا مسئلہ تھا، تو ہم نے اس حوالے سے رائے دی تھی کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔
آج تک اس ترمیم اور انضمام کے دس سال پورے ہو رہے ہیں، بندوبستی نظام نہیں آ سکا۔ پٹواری آج تک نہیں جا سکا، قانون نافذ نہیں ہو سکا، چھ سات پشتوں کی پرانی وہ جائیدادیں جو قوموں کی ملکیت تھیں، تم ان کی تقسیم نہیں کر سکے۔ تم وہاں پر پولیس منظم نہیں کر سکے۔ تمہارا ڈپٹی کمشنر وہاں پر حیران و پریشان بیٹھا ہے کہ میں کروں تو کیا کروں؟
آج مسئلہ سیاسی یا آئینی نہیں ہے، آج مسئلہ فاٹا کے وسائل کا ہے اور فاٹا کی معیشت کا ہے،لہٰذا سمجھنا چاہیے کہ اس وقت مدنظر کیا تھا اور آج مدنظر کیا ہے،اس وقت کی صورتحال کو اس وقت کی صورتحال میں دیکھا جائے اور آج کی صورتحال کا تجزیہ آج کی صورتحال میں کیا جائے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطاب
#قبائل_مولاناکے_سنگ
#فاٹا_میڈیا_کنونشن
#وسائل_کے_سوداگر
#چوکیداری_راج_نامنظورThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہ راست پشاور:جمعیت علماء اسلام فاٹا کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا و ورکرکنونشن ایس جی کلب پشاور x.com/i/broadcasts/2brkpREoKoJOzL
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رات کے اس پہر پولیس اہلکار آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موبائل فون میں ایک ویڈیو موجود ہے، جس میں چند لوگ گلی کے آغاز میں کھڑے ہیں اور گلی میں داخل ہونے والے افراد سے ان کی شناخت پوچھ رہے ہیں اور خود کو مولانا صاحب کے اہلکار ظاہر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے جو ویڈیو دکھائی، وہ ہماری گلی کی ہے ہی نہیں۔ لہٰذا اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا رات گئے مولانا صاحب کی رہائش گاہ پر آنا، غیر متعلقہ ویڈیو دکھا کر ہراساں کرنا اور سیکیورٹی ہٹانے کے احکامات دینا، مولانا فضل الرحمن صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔
حکومت وقت فوری طورپر واضح کرے کہ اس کاروائی کا حکم کس نے دیا ہے ؟
مولانا فضل الرحمن صاحب قوم کے عظیم رہنما ہیں۔ ان کی حیثیت کسی کور کمانڈر سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ آج کے بعد کوئی بھی غیر معمولی واقعہ کی صورت میں حکومت وقت اور ان کے آقا ہمارے مجرم ہونگے۔
یہ حربے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
قوم اور کارکنان بیدار رہیں!
مولانا اسجد محمود -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا سینئر صحافی فہیم اختر ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
فہیم اختر ملک اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعاگو ہیں ۔اسلم غوری
اللہ کریم مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اسلم غوری
اللہ کریم سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔اسلم غوری
دکھ کی اس گھڑی میں ہم فہیم اختر ملک اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
@writetofahim -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان : امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی تبلیغی مرکز مردان آمد
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان : امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی تبلیغی مرکز مردان
مولانا حبیب الحق کے وفات پر تعزیت -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی نوشہرہ آمد
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشہرہ :امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی اکوڑہ خٹک آمد،جہاں انہوں نے شیخ الحدیث مولانا عبد الحق رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند اور شہید مولانا سمیع الحق رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی پروفیسر ڈاکٹر محمود الحق صاحب کی وفات پر شیخ الحدیث مولانا انوار الحق اور خانوادۂ حقانیہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں اپنے اساتذہ حضرت دیر باباجی اور حضرت مغفوراللہ باباجی کی زیارت و ملاقات کے لئے بھی حاضری کی۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور دیگر صوبائی و ضلعی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کا اجلاس سے خطاب۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو
وزراء نے صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
نہ ہم جذباتی ہوتے ہیں اور نہ صبر وتحمل کا دامن چھوڑتے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
مولانا فضل الرحمان کے اوپر لگانے والے الزامات کا آغاز 97 سے پہلے کی بات ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ہم اس وقت سے ان سوالات کا سنجیدہ جوابات دے رہے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کرے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
پروپیگنڈہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگی ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ہم نے ان کو آئنیہ دکھایا ہے ریاست ہم سب کا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
خان آف قلات اغواء کیئے گئے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ریاست ان کو رہا کروائے یا پھر ریاست کی سرپرستی میں سب کچھ ہورہا ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
آئے روز قرضے بڑھ رہے ہیں امن وامان پورے ملک میں خراب ہوچکا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ہم نے نازیبا جملہ کہا لیکن ہماری مقتدرہ نے ریاست کو بنگلہ دیش ، کشمیر کی صورت میں بیچا ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
اگر ماں کے فرائض ریاست کو یاد دلائیں تو اس سے سیخ پا ہوتے ہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ہمیں کسی سے حب الوطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ان کی پوری دولت دبئی اور سوئزر لینڈ میں ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
آصف زرداری دوست ہے سیاسی تعلقات رہے ہیں لیکن یہ برخوردار محسن نقوی زرداری کا بھی نہیں ہے بلکہ انکا منہ بولا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری2 media couldn't be displayed. See them on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کامران مرتضٰی کی شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں مدلل گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا سینیٹ اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کا سینیٹ میں خطاب، محسن نقوی کو جواب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس وقت ملک میں کوئی آئین، جمہوریت نہیں ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ میں حکومت کو بھی دعوت دیتا ہوں، اپوزیشن کو بھی دعوت دیتا ہوں اور باہر بیٹھی ہوئی تمام سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ آئیں، ایک میز پر بیٹھیں اور ایک نیا میثاقِ جمہوریت کریں۔
ازسرِنو ملک کے مستقبل کا تعین کریں کہ آئین پر عمل داری کیسے یقینی بنائی جائے؟ قانون کی بالادستی کیسے قائم ہو؟ سیاسی بالادستی کیسے ہو؟ عوام کی بالادستی کیسے یقینی بنائی جائے؟ سویلین سپرمیسی کیسے قائم ہو؟
آئیے! میں اس پارلیمنٹ کے فلور پر دعوت دیتا ہوں کہ سب مل بیٹھیں، اس میں حکومت بھی ہو، اپوزیشن بھی ہو اور تمام سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوں۔ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، بہتر مستقبل کے لیے تیار ہیں، اس ملک کو آمریت سے بچانے کے لیے تیار ہیں، اس ملک کو کسی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام سے بچانے کے لیے تیار ہیں، اس ملک کو تشدد سے بچانے کے لیے تیار ہیں اور اس ملک کو خون خرابے سے بچانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
آئیے! باہمی گفتگو کے لیے آمادہ ہوں اور مل بیٹھ کر ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں موقف پر قائم ہوں اور ان شاء اللہ اس موقف کو عوام کے سامنے بھی لے کر جاؤں گا۔ جب میری جماعت کے جلسے کا وقت آئے گا اور ہمیں روکا جائے گا، تو پھر اُس وقت دیکھا جائے گا کہ دما دم مست قلندر کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا۔ اگر حکومت ہمارے ساتھ ٹکر لینے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی اُس کے ساتھ ٹکر لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
اس بات کو بھی مدنظر رکھیں۔ میں آپ کی وساطت سے حکومت کے بینچوں پر بیٹھے ہوئے ارکان سے کہنا چاہتا ہوں، ادب کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ دن یاد رکھیں جب آپ پر سخت وقت تھا اور فرنٹ لائن پر فضل الرحمٰن لڑ رہا تھا۔ نواز شریف کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے، مریم نواز کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے اور شہباز شریف کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے۔ میں اپنے تمام دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس حد تک نہ جائیں کہ کل دوست آپ کے ساتھ بیٹھنے کے قابل بھی نہ رہیں۔
اگر آپ ہر قیمت پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ہر قیمت پر ہمیں ذلیل کرنا چاہتے ہیں اور ہر قیمت پر ہمیں رسوا کرنا چاہتے ہیں، تو ہم مرنے کے لیے تیار ہیں، ہم آپ کے ہاتھوں مرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن تاریخ کے ہاتھوں مرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ہم لڑیں گے۔ عزت بھی عزت ہوتی ہے، غیرت بھی غیرت ہوتی ہے اور حمیت بھی حمیت ہوتی ہے۔
یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ یہ ملک نہ کسی فوجی کی جاگیر ہے اور نہ کسی جرنیل کی جاگیر ہے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے، قوم کا ہے، عوام کا ہے۔ اس ملک کے لیے ہم نے جنگ لڑی ہے۔ یہ جنگ میں نے آپ کے شانہ بشانہ بھی لڑی تھی اور آج بھی لڑ رہا ہوں۔ اگرچہ آپ وہاں چلے گئے، پی ڈی ایم کا سر اِدھر ہے اور دھڑ اُدھر ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمارے صوبے میں جو کچھ ہو رہا ہے، اگر آپ دہشت گردی کے خلاف ایک انچ بھی آگے بڑھے ہوتے تو میں آج یہ اقرار کرتا کہ گورنر راج آنے کے بعد کچھ علاقے بہتر ہو گئے ہیں اور وہاں دہشت گردی کم ہو گئی ہے۔ اگر مجھے اس حوالے سے ایک انچ بھی پیش رفت نظر آتی تو میں اعتراف کرتا، لیکن آج پہلے سے زیادہ حالات خراب ہو رہے ہیں۔
عجیب مثال دیتا ہوں آپ کو۔ ایک شخص گرفتار ہو گیا اور تھانے کے لاک اَپ میں بند ہو گیا۔ کچھ دوست گئے اور انہوں نے پولیس سے بات کی کہ بھئی، اس کو چھوڑ دو۔ کہا: ابھی کہتا ہوں۔ دو گھنٹے کے بعد کہا کہ نہیں، چھوڑ رہے۔ پھر انہوں نے فون کیا کہ بھئی، ہمارے بندے کو چھوڑ دو۔ اس نے کہا: جی، میں ابھی کہتا ہوں۔
جب براہِ راست تھانیدار سے رابطہ کیا گیا کہ آپ ہمارے بندے کو کیوں نہیں چھوڑ رہے؟ آپ کو اوپر سے دو دفعہ حکم آ چکا ہے، تو انہوں نے کہا کہ پورے تھانے میں ایک ہی آدمی ہے جو لاک اَپ میں بند ہے، باقی پورے تھانے کا عملہ محلوں میں بکھرا ہوا ہے۔ کوئی سپاہی کسی کے گھر میں ہے، کوئی کسی کے گھر میں۔ اب تو رات تھانے میں بھی نہیں گزار سکتے، گھروں میں بیٹھ کر رات گزارتے ہیں۔
ایک تھانے پر حملہ ہوا اور اسے اڑا کر رکھ دیا گیا، تو آج پورے ٹانک کے علاقے میں تمام چوکیاں بند ہیں۔ سب جگہوں پر طالبان آ چکے ہیں اور عوام اپنے گھروں کو چھوڑ رہے ہیں۔
یہ تو ہمارا دیہاتی علاقہ ہے، وہاں شہر تو بہت کم ہیں۔ وہاں کے لوگ اپنے گھر چھوڑ رہے ہیں اور اپنے ہی ملک میں ہجرت کر رہے ہیں۔ نہ بچوں کو پڑھانے کے قابل ہیں، نہ زمینوں پر جانے کے قابل، نہ کاروبار کرنے کے قابل، اور آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ معدنی ذخائر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے حکومت کا خاتمہ چاہتے تھے۔ آپ نے بالکل بھی دہشت گردی کے خلاف بات نہیں کی۔ میں اپنے اس موقف پر قائم ہوں اور ان شاء اللہ، یہ موقف عوام کے سامنے بھی لے کر جاؤں گا۔
جب میری پارٹی کے جلسے کا وقت آئے گا اور اسے روکا جائے گا، پھر اس وقت دیکھا جائے گا کہ دما دم مست قلندر کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا۔ اگر حکومت اس کے لیے تیار ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ٹکر لے، تو ہم ان کے ساتھ ٹکر لینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا قومی اسمبلی میں خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بیرسٹر گوہر صاحب نے بھی آپ کے سامنے ساری بات رکھی ہے کہ جس طرح کارکنوں، معززین اور پارلیمنٹیرینز کو گرفتار کیا جاتا ہے اور جس طرح اُن کے مناظر پھر عوام کے سامنے لائے جاتے ہیں، آج جمعیۃ علماء اسلام کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔
جس جلسے میں، میں جاتا ہوں، اُس جلسے کے حوالے سے اب کہا جا رہا ہے کہ خبردار! اگر آپ نے ان کو بلایا۔ کون کہتا ہے؟ ڈپٹی کمشنر کہے تو سمجھ میں آئے نا، کمشنر صاحب کہیں تو سمجھ میں آئے نا، ایس پی صاحب کہیں تو سمجھ میں آئے۔ یہ پتہ نہیں چلتا کہ کون کہہ رہا ہے، اور ڈپٹی کمشنر کیوں کہتا ہے کہ میں مجبور ہوں؟
تو یہ چیزیں بھی آپ لوگوں کو ذرا مدنظر رکھنی چاہییں۔ یہ جو کہتے ہیں کہ آپ نام لے لیں، اس کا معنیٰ یہ ہے کہ آپ کو نام آتا ہے۔ اور سپیکر صاحب! آپ کو بھی نام آتا ہے، لیکن نام لینا نہیں ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جب ہم نے کہا تھا کہ عالمی قوتیں اور ہماری طاقتور قوتیں ہمارے پہاڑوں میں معدنی ذخائر پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور دہشت گردی کو اس کا ذریعہ بنا رہی ہیں، یہ دہشت گردی کے پیچھے چھپ کر اپ اس قسم کے مقاصد کب تک حاصل کرتے رہیں گے؟
افغانستان پر قبضہ کرنے کے لیے امریکہ نے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا۔ پورا یورپ اور نیٹو آپ کے خلاف حرکت میں آیا، اسلامی دنیا کے خلاف حرکت میں آیا، افغانستان کے خلاف حرکت میں آیا، عراق کے خلاف حرکت میں آیا، لیبیا کے خلاف حرکت میں آیا، سارے ملک میں ہنگامے کھڑے کر دیے تاکہ مسلمان بحیثیتِ مذہب اور ایک امت کے، مشتعل ہو جائیں، اور ریاستوں کی حد تک ان کا خاتمہ کر دیا جائے۔
اب ہماری بات تو غلط تھی، ہم نے تو الزام لگایا، ہم نے تو ریاست کو بدنام کیا۔ اصل چیز تو دہشت گردی ہے، ہم تو دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، یہ تو دہشت گردی کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دے رہے!
آج جب وہاں راج لگ گیا، آج جب وہاں ایمرجنسی لگ گئی، تو پھر معدنیات کی بحث تم نے چھیڑی ہے یا ہم نے چھیڑی ہے؟ گورنر صاحب نے چھیڑی ہے یا ہم نے چھیڑی ہے؟ آج وہ ساری باتیں کس لیے ہو رہی ہیں؟
اور امریکہ کی طرف سے بھی یہ باتیں آئی ہیں کہ ہم وہاں دلچسپی رکھتے تھے اور رکھتے ہیں۔ امریکی سفیر انٹرویو دے کر کہہ رہی ہیں کہ کس کس کو آپ روئیں گے، کون کون سی چیزیں ہم یہاں لائیں؟
کچھ باتیں اتنی پبلک میں لانے کی نہیں ہوتیں، لیکن ہم جو بات کرتے ہیں، جو مؤقف لیتے ہیں، پورے اطمینان کے ساتھ لیتے ہیں۔ میں کبھی تردد میں رہ کر مؤقف نہیں دیا کرتا، میں کبھی تحفظ میں کوئی مؤقف نہیں دیا کرتا، جب تک مجھے اطمینان نہ ہو۔
آئین کہتا ہے کہ اگر صدرِ مملکت مطمئن ہو کہ اس صوبے میں امن و امان خراب ہے اور حکومت نہیں چل رہی تو پھر وہاں گورنر راج لگایا جائے۔ جن الفاظ کے اوپر صدرِ مملکت نے دستخط کیے ہیں، اس میں یہ لفظ نہیں ہے کہ میں مطمئن ہوں۔ آئینی پروسیجر پورا نہیں کیا گیا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکارThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جناب خواجہ آصف صاحب بھی تشریف فرما ہیں۔ وزیرِ دفاع!
دفاعی معاہدہ ایران میں ہو رہا ہے، میٹنگ ہو رہی ہے، دفاعی وزیر یہاں بیٹھا ہوا ہے، خارجہ وزیر یہاں بیٹھا ہوا ہے۔ وہاں بھی وزارتِ داخلہ کی ڈیوٹی ہوتی ہے؟ اپنی عزت و مقام، کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔امیر جےیوآئی کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کشمیر جل رہا ہے، پروا نہیں اس بات کی۔ لوگ دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہاں سوئی ہوئی ہے، حکومت کو پتہ ہی نہیں ان چیزوں کا۔ بیٹھے رہے ہیں، اور بیٹھے رہے ہیں۔ کہاں جائے گی یہ بات؟ بالآخر بات یہاں تک جائے گی کہ کشمیر آپ کا حصہ نہیں رہے گا۔ یہ جو باہر آپ نے بیرئیر لگائے ہوئے ہیں، یہ یہی رہ جائیں گے۔
آپ کو قوم کو مطمئن کرنا ہوگا، آپ کو نئی نسل کو مطمئن کرنا ہوگا، ان کے مستقبل کو مطمئن ہوگا۔
اگر آپ اس طرح کسی تشدد کی طرف جائیں گے تو پھر تشدد کا راستہ فرعون نے اختیار کیا تھا۔
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا
اور اس نے زمین کے لوگوں کو گروہوں میں تقسیم کر دیا۔
آج یہی کام ہم کر رہے ہیں۔ مذہبی لوگوں کو تقسیم کرو، سیاسی لوگوں کو تقسیم کرو، قوموں کو تقسیم کرو، زبانوں کو تقسیم کرو، آپس میں لڑاؤ، اور ریاست کو ماں بھی کہو۔
کیا ماں کا یہ کردار ہے کہ وہ اپنی اولاد کو لڑاتی ہے، تقسیم کرتی ہے، تشدد میں مبتلا کرتی ہے، یا ان کو یکجا کرتی ہے؟
ایسی ماں پر تھو! جو قوم کو آپس میں لڑاتی ہے۔ آپ ماں کا کردار ادا نہیں کر رہے۔ آپ قوم کو اپنی اولاد نہیں سمجھ رہے۔ آپ تسلط کی بنیاد پر قوم کو ایک مفتوح قوم سمجھ رہے ہیں، قوم کو غلام بنا رہے ہیں، اور پھر ردِعمل آئے گا۔
میں آپ جیسی ماں کو سلام کرتا ہوں، جو اپنی اولاد کو گھر میں اکٹھا دیکھتی ہے اور خوش ہوتی ہے۔ میں ریاست کی بات کر رہا ہوں۔ خدا نہ کرے، میری بھی ماں تھی، ہم نے ماں کو دیکھا ہے۔ میری اولاد کی بھی ماں ہے، میری بھی بہنیں ہیں، میری بھی بیٹیاں ہیں۔ ہم اس حرمت کو، اس کی قدر و قیمت کو سمجھتے ہیں۔
ہم یہی تو توجہ دلا رہے ہیں کہ ریاست کو بھی اسی طرح کی ماں ہونا چاہیے، جس طرح آپ ایک ماں کی طرح تڑپ رہی ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوںThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اور ہمیں بدنام کیا گیا کہ یہ تو دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں، یہ تو دہشت گردی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بھئی، دہشت گردی کے خلاف عوام میں اگر کوئی جنگ لڑی ہے تو میں نے لڑی ہے۔ ڈھائی سو شہداء میں نے دیے ہیں۔ میری جماعت اس لحاظ سے شہداء کی جماعت ہے۔
آپ مجھے طعنہ دے رہے ہیں؟ میں اگر اس محاظ پر آپ کے ساتھ نہ ہوتا تو آج آپ اڑ چکے ہوتے، نظر بھی نہ آتے۔ لیکن ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ہم عوام کی مرضی کی حکومت کی بات کرتے ہیں، اور اللہ کی حاکمیت کی بات کرتے ہیں۔
تو اس حوالے سے ہماری بھی قربانیاں ہیں۔ ہماری قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا۔ آپ کو اپنے شہداء نظر آتے ہیں، میرے شہداء نظر نہیں آتے؟ آپ کا خون مقدس ہے، میرا خون ضائع ہے؟ اس طرح تو نہیں چلے گا۔ آپ کو عزت دینی ہوگی۔
آپ ایک جمہوری پارٹی ہیں۔ ایک مذہبی جماعت ہونے کے ناطے تمام مذہبی ماحول کو، جس پر پوری دنیا کا الزام ہے کہ وہاں شدت ہے، وہاں بندوق کی سیاست ہے، وہاں لوگ بم دھماکے کر رہے ہیں، تباہیاں مچا رہے ہیں، اس ماحول کو آپ نے نہیں کنٹرول کیا، اس ماحول کو جمعیت علماء اسلام نے کنٹرول کیا ہے۔
پچیس سال میں نے گزار دیے اس محاذ پر جنگ لڑتے ہوئے۔ کتنے بڑے بڑے علماء کی شہادتیں ہم نے دیں، کارکنوں کی شہادتیں دیں۔ ایک اجتماع میں میرے نوے ساتھی بیک وقت شہید ہوتے ہیں، اور آج بھی وہ سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اسی باجوڑ میں کل میرے ایک اور ساتھی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
ہم کہاں کھڑے ہیں، اور آپ ہمیں کہاں سمجھتے ہیں؟ اس لیے کہ آپ کی رائے سے ہم نے اختلاف کر لیا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوںThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
دوسری بات یہ ہے کہ کیا وہ حکومت اس لیے ہٹائی گئی کہ دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ہوئی؟ تو آپ مجھے بتائیں کہ کیا بلوچستان میں حالات اس سے خراب نہیں ہیں؟ وہاں کی حکومت دہشت گردی کو روکنے میں ناکام نہیں ہے؟
یہاں تو پھر بھی کچھ اضلاع بہتر ہیں، وہاں تو اول تا آخر میری پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوتا ہے، جس کے چودہ سو ارکان ہیں۔ کراچی میں اجلاس مقرر کیا جاتا ہے، اور کراچی میں بلوچستان کے میرے ارکان کہتے ہیں کہ ہم بلوچستان کے علاقوں سے نہیں گزر سکتے، ہم کراچی کے اجلاس میں نہیں آئیں گے، تو پھر اجلاس منتقل کر کے پشاور میں رکھنا پڑتا ہے، تاکہ وہ ارکان شریک ہوسکے
یہ حالات وہاں کے ہیں، اور اب تو میں سن رہا ہوں کہ وہاں پر کمشنر بھی اغوا ہو جاتے ہیں، کتنے بڑے بڑے حیثیت کے لوگ اغوا ہو جاتے ہیں، اور سنا ہے کہ آج ہمارے خان آف قلات کے بیٹے کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔
آپ خود اندازہ لگائیں وہاں کے امن و امان کا۔ اگر بات بیانیے کی ہے تو پھر میرا وہ جواب ہے جو میں عرض کرچکا ہوں۔ اگر بات ناکامی کی ہے تو پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ناکامی میں دو درجے آگے ہے بلوچستان۔ وہاں پر پھر اس ناکامی کو سامنے رکھتے ہوئے گورنر راج کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟ وہاں پر ایمرجنسی سے کیوں حکومت نہیں کی گئی؟
چھوڑیے اس بات کو، ایک صوبہ بھی ناکام، دوسرا صوبہ بھی ناکام، کیا وفاق ملک میں امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب ہے؟ کیا وفاقی حکومت اس ملک پر کامیاب ہے؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوںThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک ہی صوبے کے کچھ حصوں میں گورنر راج اور کچھ حصوں میں ایمرجنسی، یہ شاید پہلی مثال ہے کہ ایک صوبے میں آدھا کچھ اور آدھا کچھ۔
ایک زمانہ تھا، کوئی سن 1953ء کا زمانہ، جہاں لاہور میں جزوی مارشل لا لگا تھا، لیکن آج ہمارے ہاں جزوی گورنر راج اور جزوی ایمرجنسی لگائی گئی۔
اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ ہم کہتے تھے کہ گورنر راج اس لیے نہیں لگایا جا رہا کہ صوبائی حکومت کا کوئی اختلاف ہے، بلکہ کچھ اور معاملات ہیں، جن میں بین الاقوامی قوتیں دخیل ہیں، اور وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ہم اس کے خلاف نہیں ہیں کہ کوئی ہماری سرزمین پر سرمایہ کاری کرے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جاتا ہے؟ پارلیمنٹ سے کیوں چھپایا جاتا ہے؟ معاہدے ہوں، اس بات کا اطمینان دلایا جاتا ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو کہ یہاں سیکیورٹی ہے یا نہیں، یہاں ان کو اطمینان دلایا جاتا ہے کہ معاہدات و معاملات میں شفافیت ہے یا نہیں۔ اس کے پیچھے تفصیل ہے۔ ان کو اطمینان دلایا جاتا ہے کہ یہاں ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا نہیں، کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو عدالت میں جائیں گے، عدالتوں کی پوزیشن کیا ہے، قانون کی عمل داری کیا ہے؟ یہ ساری چیزیں پرکھنے کے بعد یہاں یہ سب چیزیں معدوم تھیں۔
اور سوال اٹھایا گیا کہ اصل چیز دہشت گردی ہے۔ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے میں ہمارے خلاف ہے اور وہ وہاں پر دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے، اور ضروری ہے کہ ہم وہاں پر گورنر راج لائیں۔
اب ان ایک ایک چیز کو ذرا الگ الگ، ہم زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔
پہلی بات، حکومت کی طرف سے، ان کے بینچوں کی طرف سے ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم نے تو آئینی پروسیجر مکمل کیا ہے، آئین میں اس کی گنجائش ہے۔
جنابِ والا! آئین میں گنجائش ضرور ہوتی ہے، لیکن جہاں پر آمرانہ ذہنیت دخیل ہو، وہ آئین کو غلط استعمال کرتی ہے۔ حکومت نے بھی آئین کو غلط استعمال کیا ہے۔ ایک ہے استعمال کرنا، ایک ہے آئین کا غلط استعمال کرنا۔ یہاں پر جس طرح قانون کو غلط استعمال کیا جاتا ہے، آئین کو غلط استعمال کیا گیا۔
اور اگر آپ سمجھتے ہیں تو اصول کی بنیاد یہ ہے کہ انتقالِ اقتدار طاقت کے ذریعے یا عوامی رائے کے ذریعے، یہ واضح ہونا چاہیے۔ انتقالِ اقتدار طاقت کی بنیاد پر یا عوامی رائے کے ذریعے سے؟ یہاں پر طاقت کے ذریعے سے انتقالِ اقتدار کا عمل لایا گیا۔
میں بھی شاید ایک حکومت کے بارے میں تحفظات رکھتا ہوں، لیکن تبدیلی کا طریقہ یہ تو نہیں کہ انقلاب لا کر تلپٹ کر لیا جائے ساری چیزیں، بلکہ اس کے لیے بھی عوام کی طرف جانا ہوگا۔
اگر صوبائی حکومت اس بات کے حوالے سے کہ وہ تو ہمارے ساتھ بیانیہ شریک نہیں کر رہی، کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ وہاں اپوزیشن کی حکومت ہے؟ کیا اپوزیشن اور حکومت کا بیانیہ ایک ہوتا ہے؟
ہم نے بھی وہاں حکومت کی ہے۔ یہاں ہم اپوزیشن میں تھے، میرے والد بھی وہاں وزیراعلیٰ رہے، اور یہاں پر وفاق میں حکومت کا بیانیہ اور ان کا بیانیہ اور ہوتا تھا۔ اے این پی بھی اگر یہاں اپوزیشن میں تھی تو وہاں پر ان کا بیانیہ اور ہوتا تھا۔
ہر دفعہ جب وفاق میں کوئی پارٹی اپوزیشن میں ہوتی ہے اور کسی صوبے میں اس کو اکثریت مل جاتی ہے تو اس کو کہتے ہیں وہاں اپوزیشن کی حکومت ہے
لہٰذا اس طریقے سے ان کو ہٹانا، اور پھر یہ کہ آپ آرٹیکل 232 کی بات تو کرتے ہیں، آپ آرٹیکل 234 کی بات تو کرتے ہیں، لیکن اگر آپ آرٹیکل 232 اور 234 کو آرٹیکل 2A کے ساتھ پڑھیں گے تو آپ بتائیں، اللہ کی حاکمیت کے ساتھ عوام کے ووٹ کا ذکر ہے یا نہیں؟ عوامی نیابت کا ذکر ہے یا نہیں؟
ایک حصے کو دوسرے سے بالکل الگ تعلق رکھ کر، جبکہ آئین کی تمام دفعات ایک برابر ہیں، اور جہاں پر ان کے درمیان تصادم آئے گا، وہاں آپ کو اس پر تطبیق لانی پڑے گی۔ آپ نے بغیر تطبیق لائے ہوئے آرٹیکل 2A کو نظر انداز کر دیا، اور 232 اور 234 پر عمل کر کے ایک غیر جمہوری اقدام کیا، غیر سیاسی اقدام کیا، ملکی سیاست کو نقصان پہنچایا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں خطاب
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوںThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مکمل خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسمبلی فلور سے تقریر بلیک آؤٹ کرنا ،عوام، پارلیمنٹ ، جمہوریت، اور آزادی اظہار رائے کی توہین ہے ۔ترجمان جے یو آئی
پارلیمنٹ کو ڈمی بنادیا گیا،جمہوری حکومت آمریت کی لونڈی بن گئی ہے ۔اسلم غوری
اسمبلی میں تقریر پر پابندی ، انتخابات میں دھاندلی ،الیکشن کمپین کے وقت تھریٹ لیٹر ، آخر اس ملک کو کس طرف دھکیلا جا رہا ہے ؟ اسلم غوری
موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں مارشل لاء نافذ کئے ہوئے ہے۔اسلم غوری
ہمیں دیوار سےلگانےکی کوشش کرنےوالے نوشتہ دیوار بھی پڑھ لیں؟ اسلم غوری
آئین ،پارلیمنٹ ،آزادی اور جمہوریت کو کیوں بے توقیر کیا جارہا ہے ؟ ترجمان جےیوآئی
حکمران کیونکر اس لولی لنگڑی اندھی اور بہری جمہوریت کو دفن کرنے پر تلے ہوئے ہیں ؟ اسلم غوری
اگر انگریز کے ناجائز تسلط کو تسلیم نہیں کیا تو ان کے مہروں کا تسلط بھی کسی صورت تسلیم نہیں ۔ترجمان جے یوآئی
پارلیمنٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والوں نے پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا ہے ۔اسلم غوری
معاملات اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ کل کو حکمران منہ چھپاتے پھریں ۔ترجمان جےیوآئی
احسان فراموش حکمران مجبوری میں پاؤں پڑتے ہیں اور طاقت میں گریبان پکڑتے ہیں ۔اسلم غوری
ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے جمہوری روایات اور اقدار کو بھی دفن کردیا ہے ۔ ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب جاری،
اسکرینوں پر آواز بند کر دی گئی، جبکہ قومی اسمبلی کی لائیو نشریات بھی بند کر دی گئیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران جمعیۃ علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مفتی مصباح الدین کی آواز بند کر دی گئی۔
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈیرہ اسماعیل خان میں شوگر ملز کے 17 ملازمین کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی
دہشت گردی کی آڑ میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے باوجود ملازمین کا اغوا تشویشناک ہے۔ اسلم غوری
ایمرجنسی اور گورنر راج کے باوجود عوام کے جان ومال کا کوئی تحفظ نہیں ۔ اسلم غوری
حکومت مغوی ملازمین کی فوری اور بحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔ ترجمان جے یو آئی
اغوا کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلم غوری
جے یو آئی متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
کرب اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مدارس کے انتظامی امور، نظامِ تدریس اور نظامِ نصاب کے حوالے سے کسی کے غلط ارادے ہیں تو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مدارس کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر مدارس کو بلاوجہ چھیڑا گیا تو 27 ہزار مدارس کے لوگ ان شاء اللہ ڈی چوک پہنچیں گے اور پھر فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔
مدارس کے حوالے سے جو مسائل تھے، وہ 26ویں آئینی ترمیم میں طے ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود مدارس کے معاملات کو دوبارہ اٹھانا، پریس کانفرنسیں کرنا اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنا قابلِ قبول نہیں۔ مدارس میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوتی اور نہ ہی وہاں دہشت گردی کے نظریات پڑھائے جاتے ہیں، بلکہ وہاں قال اللہ و قال الرسول کی تعلیم دی جاتی ہے۔
جنرل سیکرٹری جےیوآئی خیبرپختونخوا سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق امیر جے یو آئی بلوچستان ،سابق سینیٹر مولانا فیض محمد کی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ افسوس
مولانا فیض محمد کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فیض محمد ،صاحبزدگان اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحومہ کے ساتھ اپنے شایان شان رحم وکرم والا معاملہ فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحومہ کئ اولاد اور نیک اعمال کو ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماءاسلام پورے خطے میں امن چاہتی ہے۔ مفتی اویس عزیز
امیر جےیوآئی اسلام آباد
اپنی سرزمین پاکستان کے امن، سلامتی، استحکام اور اس کی حفاظت کے لیے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی تیار ہیں۔ مفتی اویس عزیز
ہماری قیادت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اور ان کے رفقاء وکارکنان خودکش اور بم دھماکوں کا سامنا کرچکے ہیں، سینکڑوں قائدین، جید علماء وکارکنان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
مولانا صاحب اور ان کی جماعت کے ساتھ معاندانہ رویہ، منفی پروپیگنڈے، کردارکشی اور مہروں کا استعمال ختم کرنا ہوگا۔ مفتی اویس عزیز
عوامی شبہات اور سوالات کا جواب ٹھنڈے دل سے دینا ہوگا۔ اپنی غلط پالیسیوں کو قومی امنگوں کے مطابق سنوارنا ہوگا۔
ملک وقوم کی بھلائی پارلیمان کی سپرمیسی تسلیم کرنے میں۔ مفتی اویس عزیز -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا سینیٹر عطاء الحق درویش کا ایوان میں اظہارِ خیال
مدارس کو لاوارث نہ سمجھا جائے، سینیٹر عطاء الحق درویش
میں صرف جمعیت علماء اسلام نہیں، پاکستان کے 27 ہزار مدارس کا نمائندہ ہوں، عطاء الحق درویش
مدارس کے ساتھ تبلیغی مراکز اور خانقاہی نظام کا بھی نمائندہ ہوں، سینیٹر عطاء الحق درویش
مدارس کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کریں گے، عطاء الحق درویش
مدارس کے خلاف اقدامات کیے گئے تو 27 ہزار مدارس کے لوگ ڈی چوک آئیں گے، عطاء الحق درویش
مدارس کے معاملات پر پروپیگنڈا کرکے قوم کو گمراہ کرنا برداشت نہیں کریں گے، عطاء الحق درویش
مدارس میں دہشت گردی نہیں، وہاں قال اللہ و قال الرسول پڑھایا جاتا ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
مدارس کے مسائل 26ویں آئینی ترمیم میں طے ہو چکے ہیں، عطاء الحق درویش
گورنر خیبر پختونخوا کا عوام سے رویہ آقا اور غلام جیسا ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
گورنر خیبر پختونخوا کا لب و لہجہ ناقابل قبول ہے، عطاء الحق درویش
بغیر نوٹس کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، عطاء الحق درویش
عوامی زمینوں کے حوالے سے ملکیت کے ثبوت پیش کیے جائیں، سینیٹر عطاء الحق درویش
بغیر نوٹس آپریشن اور عوام کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عطاء الحق درویش
مدارس اور عوام کے خلاف اقدامات کیے گئے تو آئینی و پارلیمانی احتجاج کریں گے، عطاء الحق درویش
گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے غیر مناسب ارادوں سے باز رکھیں گے، سینیٹر عطاء الحق درویشThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی قومی سیاسی جماعت جسے قوم کے بڑے طبقے کا اعتماد حاصل ہے۔ مولانا امجد خان
جے یو آئی نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کی۔ امیر جے یو آئی پنجاب
ہم نے ہی ہمیشہ مسلح گروہوں کے بیانیہ کا شرعی دلائل کی روشنی میں مقابلہ کیا۔ امیر جے یو آئی پنجاب
مسلح گروہوں کے خلاف تمام مسالک کا مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے میں مولانا فضل الرحمن نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مولانا امجد خان
مولانا فضل الرحمن بیک وقت قومی مزاحمت اور سیاسی رواداری کی اعلیٰ مثال ہیں۔ امیر جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی کو دہشت گردوں سے نتھی کرنا قومی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ امیر جے یو آئی پنجاب
ہم کل بھی پرامن جدوجہد کے قائل تھے آج بھی اس پر کاربند ہیں آئندہ بھی اسی پر کاربند رہیں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار
جے یو آئی کو منفی پروپیگنڈے کے زور پر دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈہ دہشت گرد گروہوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
حکومت ہوش کے ناخن لے اور قومی مفاد کا ادراک کرکے جے یو آئی کو اعتماد میں لینے کی روش اختیار کرے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
ریاستی وسائل کا قومی سیاسی جماعتوں کے خلاف استعمال کرکے منفی میڈیا مہم چلانا قوم سے خیانت و بددیانتی ہے۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی نے ان منفی ہتھکنڈوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا آئندہ بھی مقابلہ کرے گی۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
قومی معاملات پردوں کے پیچھے چلانے کے بجائے قوم کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان سر فہرست ہے۔اسلم غوری
تعلیمی بحران کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنے کے لئے پالیسی وقت کا تقاضا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
کروم بکس اور لیپ ٹاپ تعلیمی بحران کا حل نہیں ۔ اسلم غوری
حکومت کی تعلیمی ترجیحات سوالیہ نشان ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
تعلیمی سہولیات حکومت کا احسان نہیں، ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔اسلم غوری
تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تفریق ختم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ترجمان جےیوآئی
اشرافیہ کے بچوں کے لئے فائیو سٹار سہولیات والے سکول جبکہ غریب کے بچوں کے سکولوں میں واش روم تک نہیں ہوتے ۔اسلم غوری
کروم بکس حاصل کرنے والے بچوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن ہاتھوں سے انہیں چند ہزار کا پیکج ملا ،انہی ہاتھوں سے پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ لاکھوں کا مقروض ہوتا ہے۔ ترجمان جےیوآئی
ان بچوں کو معلوم ہو کہ ان حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر سال لاکھوں ذہین دماغ اپنا اور فیملی کا پیٹ پالنے بیرون ملک جاتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سیاسی اختلاف دلیل اور مؤقف سے کیا جائے، قومی خزانے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا عوامی امانت سے خیانت ہے، اختلاف کی آڑ میں کردار کشی، الزام تراشی جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔سینیٹر مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ
کوئٹہ/ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل سابق رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ اختلاف کی آڑ میں کردار کشی، الزام تراشی اور سرکاری وسائل کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی مبینہ کوششیں جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن ایک جمہوری و سیاسی رہنما ہیں، ان کے سیاسی مؤقف سے اختلاف کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ دلیل، منطق اور سیاسی مکالمے کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں، کیونکہ جمہوریت میں اختلافِ رائے کو برداشت کرنا اور مخالف آواز کا احترام کرنا بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ کسی حکومت، جماعت یا فرد کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، جس کا ایک ایک پیسہ عوام کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ ہونا چاہیے، نہ کہ سیاسی مخالفین کو دبانے، ان کے خلاف مہم چلانے یا ان کی کردار کشی کے لیے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر سرکاری وسائل کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کے الزامات سامنے آ رہے ہیں تو ان کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور قابلِ اعتماد تحقیقات ہونی چاہییں، کیونکہ قومی امانت کے تحفظ کا تقاضا ہے کہ ہر خرچ کا حساب دیا جائے اور حقائق کو نعروں، پروپیگنڈے یا سیاسی بیان بازی کے بجائے ثبوت اور قانون کی روشنی میں پرکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں عدل و انصاف، دیانت داری، امانت کی حفاظت اور حق بات کہنے کا درس دیتا ہے؛ اس لیے سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے کسی کی ساکھ مجروح کرنا نہ اخلاقی طور پر درست ہے اور نہ ہی جمہوری روایات سے مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی مشکلات اور عوامی مسائل سے دوچار ہے، ایسے حالات میں قومی وسائل کے استعمال میں شفافیت، حکمرانوں کی جواب دہی اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا ناگزیر ہے۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر اور جنرل سیکرٹری نے واضح کیا کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کارکردگی، دلیل، نظریے اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ہونا چاہیے، سرکاری وسائل اور کردار کشی کے ذریعے نہیں، کیونکہ آئین کی بالادستی، پارلیمان کے وقار، عوام کے حقِ حکمرانی اور جمہوری آزادیوں کا تحفظ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
شعبہ اطلاعات جے یوآئی بلوچستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
المملكة العربية السعودية بقيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وولي عهده الأمير محمد بن سلمان قلب الأمة النابض ، وأمن الحرمين الشريفين خط أحمر لن نسمح بتجاوزه إطلاقاً ، واعتداء ميليشيا الحوثي على مكة والمدينة ، عدوان على العالم الإسلامي
فضل الرحمٰن
امیر جمعیۃ علماء اسلام باکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا صاحب نے پہلے دن سے، یعنی 2024ء سے، حکومتوں میں شمولیت کی پیشکشیں اور عہدوں کو ٹھکرایا ہوا ہے تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہ ڈوبتی ہوئی کشتی میں سوار ہو جائیں؟
پھر اس قسم کے لوگ ہمیں آزادی اور حریت کا درس دیتے ہیں، تو میں بڑے واضح انداز میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ:
ہم کو اُڑنے کے طریقے نہ سکھاؤ،
ہم لوگ پیڑ سے آئے ہیں،
پنجرے سے نہیں آئے۔
ہمیں سیاست بھی معلوم ہے، حریت بھی معلوم ہے اور آزادی بھی معلوم ہے۔
آپ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو جھکا سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی جماعت کو۔
مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر جو مہم چلائی جا رہی ہے، اس کے پیچھے بیٹھے لوگ جس طرح روزانہ دشنام طرازی کرتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں اور پروپیگنڈا کرتے ہیں، میں ان کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے ان ہتھکنڈوں اور کارروائیوں سے مولانا فضل الرحمٰن صاحب اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
نہایت ادب و احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان سے وفاداری، پاکستان سے محبت، آئین و قانون کی سربلندی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کا درس مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو کوئی نہیں دے سکتا۔ وہ پہلے دن سے ان اصولوں کے علمبردار ہیں۔ اگر پاکستان سے محبت، پاکستان سے وفاداری، آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد کا کوئی نمایاں علمبردار ہے تو وہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب ہیں۔
میں جمعیت علمائے اسلام کے تمام دوستوں اور کارکنوں سے، خواہ ان کا تعلق بلوچستان، خیبر پختونخوا، سابق فاٹا، پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان یا بیرونِ ملک سے ہو، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے رضاکاروں سے میرا خصوصی التماس ہے کہ اس وقت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے، اس کا بھرپور جواب دیں۔
ہم اس مہم کا پہلے بھی بھرپور جواب دیتے رہے ہیں اور آج بھی دے رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن صاحب آپ کے قائد ہیں۔ وہ آپ کے بیانیے کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
آج آپ کا اولین فریضہ ہے کہ اپنے قائد کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہوں۔
ان شاء اللہ! ہم نے پہلے بھی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ جنگ جیتی ہے اور ان شاء اللہ، آج بھی جیتیں گے۔
انجینئر ضیاء الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک شخص ہمارے لئے محترم ہیں لیکن اس وقت وہ پاکستان میں ایک پیناڈول کی گولی کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
آپ پنجاب کی نگران وزارت اعلیٰ کی طرف دیکھ لیجیے تو وہ صاحب وہاں براجمان نظر آئیں گے۔ کرکٹ بورڈ کی طرف دیکھ لیجیے تو وہ صاحب وہاں براجمان نظر آئیں گے۔ پھر وزارتِ داخلہ کی طرف دیکھ لیجیے تو مسلم لیگ کی حکومت کی خواہش کے باوجود وہ وہاں براجمان نظر آئیں گے۔
ایران کے ساتھ سفارت کاری کو دیکھ لیجیے تو وہ وہاں بھی براجمان نظر آئیں گے۔ پی آئی اے کے سودے کو دیکھ لیجیے تو وہی صاحب وہاں بھی براجمان نظر آئیں گے۔
مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم نے پاکستان کے لیے کس طرح کا محسنِ پاکستان ڈھونڈا ہے؟ یہ محسنِ پاکستان ہیں یا پیناڈول کی گولی، جو ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں؟
اور پھر وہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ انہوں نے فلاں مطالبہ کیا، فلاں مطالبہ کیا۔ نام نہیں لیتے، لیکن پوری دنیا کو یہ تاثر دیتے ہیں کہ شاید مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔
آپ حکومت میں ہیں، آپ کارروائی کیجیے۔ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف کارروائی کیجیے۔ الزامات لگانے کا کیا فائدہ؟ الزامات تو عام لوگ لگاتے ہیں، اپوزیشن حکومت پر الزامات لگاتی ہے۔ حکومت خود الزامات کیوں لگا رہی ہے؟
حکومت اپنے پیڈ اور کالے چینلز کے ذریعے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی کردار کشی کیوں کر رہی ہے؟ اگر آپ نے کارروائی کرنی ہے تو کیجیے، الزامات مت لگائیے۔
انجنئیر ضیاء الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپ اتنے صاحبِ حیثیت ہوگئے ہیں کہ گورنر راج کے نام پر جمعیت علمائے اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی کر رہے ہیں؟
کنڈی صاحب،میں پاکستانی ہوں اور مجھے آپ سے یہ پوچھنے کا حق حاصل ہے کہ حالیہ دنوں میں ایس ای سی پی کے پاس معدنیات کی مائننگ کے لیے کن کنڈی صاحب نے اپنی کمپنی رجسٹر کرائی ہے ؟
پاکستان کے عوام کو اس بارے میں علم ہونا چاہیے۔ آپ خیبر پختونخوا کی مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیجیے۔ ہماری اے این پی کے ایک معزز رکنِ اسمبلی، نثار باز صاحب، نے اپنی ٹویٹ میں خواجہ آصف صاحب کو جو جواب دیا ہے، وہ آنکھیں کھولنے کے مترادف ہے۔
آپ ان کی ٹویٹ چیک کر لیجیے کہ بڑے پیمانے پر مائننگ کے لائسنس کس کے پاس تھے اور کتنی معدنیات نکالی گئی ہیں۔ یہ تمام تفصیلات مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کے سامنے اور صوبائی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے ریکارڈ میں موجود ہیں۔ نثار باز صاحب نے خواجہ آصف صاحب کو جواب دیتے ہوئے یہ تمام تفصیلات پیش کی ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام آپ سے صرف یہ سوال کر رہی ہے کہ آپ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے میں دہشت گردی کو بہانہ کیوں بنایا؟
آپ نے صرف ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت کو دکھاوے اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اس معاملے میں شامل کیا ہوا ہے۔
ہمیں معلوم ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کون سی مائننگ ہو رہی ہے؟ ٹانک میں مائننگ نہیں ہو رہی، لکی مروت میں مائننگ نہیں ہو رہی اور بنوں میں بھی مائننگ نہیں ہو رہی۔
لیکن ان چار اضلاع کو صرف دکھاوے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایس ای سی پی کے پاس کنڈی صاحب کی جس کمپنی کو رجسٹر کیا گیا ہے، ذرا اس کمپنی کے مالکان کے بارے میں معلومات تو حاصل کیجیے۔ ان کا خاندانی پس منظر دیکھیے اور معلوم کیجیے کہ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے کن گھرانوں سے ہے۔ ان افراد نے حال ہی میں مائننگ کمپنی کے طور پر اپنی کمپنی رجسٹر کرائی ہے۔ اس سے آپ کو ساری صورتِ حال معلوم ہو جائے گی۔
فیصل کریم کنڈی صاحب! آپ تو گورنر راج اور ایمرجنسی کی بات دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے کر رہے تھے۔ اچانک آپ نے مائننگ کی بات کہاں سے شروع کر دی؟ معدنی وسائل نکالنے اور انہیں صوبے کی خوشحالی کے ساتھ جوڑنے کی بات کہاں سے شروع ہو گئی؟
آپ کے بیانیے کا آغاز تو دہشت گردی کے خاتمے اور اس کے خلاف اقدامات سے ہونا چاہیے تھا، لیکن آپ کا بیانیہ اس بات سے شروع ہو رہا ہے کہ صوبے کو معدنیات، مائننگ، وسائل اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔
آپ کا بیانیہ اس طرح تبدیل کیوں ہو رہا ہے؟ آپ کے لوگ ایس ای سی پی میں اپنی کمپنیاں کیوں رجسٹر کرا رہے ہیں؟ اس بارے میں معلومات تو دیجیے۔
انجنئیر ضیاء الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اب خیبر پختونخوا میں اپ نے ایمرجنسی لگائی، جبکہ پیپلز پارٹی خود کو جمہوریت کی چیمپئن قرار دیتی ہے۔ پاکستان میں پانچ مرتبہ ایمرجنسی نافذ کی گئی اور ان فیصلوں پر پیپلز پارٹی کے لوگوں کے دستخط موجود ہیں۔
آج بھی ہمارے گورنر صاحب خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا دفاع کرتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب تو خود کہتے تھے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے۔
تو کیا خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا طریقۂ کار گورنر راج ہے؟ کیا اس کا نام ایمرجنسی ہے؟
کیا آپ نے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر، تمام اسٹیک ہولڈرز اور جمعیت علمائے اسلام کو اعتماد میں لے کر کوئی ایسی پالیسی تشکیل دی تھی؟ کیا جمعیت علمائے اسلام کے قائد نے پارلیمنٹ کے فلور پر اور پھر جلسۂ عام میں آپ کو ان کیمرہ اجلاس بلانے کی دعوت نہیں دی تھی؟ کیا انہوں نے مطالبہ نہیں کیا تھا کہ آئیے، ہمیں ان کیمرہ اجلاس میں صورتِ حال پر بریفنگ دیجیے؟
ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف آپ کے اقدامات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا ہے، لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف ہم ریاست کے بیانیے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
تو آج آپ ان کیمرہ اجلاسوں میں پاکستان کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دینے کے لیے کیوں تیار نہیں ہیں؟
آپ نے ایمرجنسی کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ جب کہیں گے کہ کوئی ایمرجنسی کو نہیں مانے گا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ دہشت گردی کا سہولت کار ہے۔
میں جمعیت علمائے اسلام کے ایک کارکن کی حیثیت سے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعد پاکستان کی واحد سیاسی و مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ شہادتیں دی ہیں۔
تو پھر کوئی مجھے دہشت گردی کے ساتھ کیسے جوڑ سکتا ہے؟ صرف اس بنیاد پر کہ میں گورنر راج، ڈاکو راج، کا مخالف ہوں؟ میں ایمرجنسی کا مخالف ہوں تو کیا اس بنیاد پر آپ مجھے دہشت گردی کے ساتھ جوڑ دیں گے؟
دہشت گردی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کا بیانیہ پہلے دن سے بالکل واضح ہے۔
اگر آپ کو معلوم نہیں تو مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی شیخ ادریس صاحب کی شہادت پر تعزیتی تقریر دیکھ لیجیے۔ جامعہ حقانیہ میں مولانا حامد الحق شہید کی شہادت پر تعزیتی موقع پر مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی تقریر دیکھ لیجیے۔ آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ جمعیت علمائے اسلام دہشت گردی کے خلاف کیا مؤقف رکھتی ہے۔
کیا آپ اتنے صاحبِ اختیار ہو گئے ہیں کہ گورنر راج کے نام پر جمعیت علمائے اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی کر رہے ہیں؟ آپ کہتے ہیں کہ یہ جماعت ایمرجنسی اور گورنر راج کی مخالف ہے، لہٰذا یہ دہشت گردی کی سہولت کار ہے۔
انجنئیر ضیاء الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کون سی کرپشن ہے جو اس وقت پنجاب میں نہیں ہو رہی؟
ہم خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کا ذکر کرتے ہیں، لیکن پنجاب کو تو ہم پڑھے لکھے لوگوں کا صوبہ سمجھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں امن و امان ہے اور خوشحالی ہے۔ لیکن کیا آپ نے پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات نہیں دیکھے؟
کیا اب عدالتوں کو سنجیدگی کے ساتھ اس بات پر غور نہیں کرنا چاہیے کہ اگر پنجاب میں عدالتیں قائم ہیں تو پھر ماورائے عدالت قتل کیوں ہو رہے ہیں؟ مسلسل ماورائے عدالت قتل کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
ایک عجیب انداز اختیار کیا جاتا ہے۔ بیرونِ ملک سے لوگوں کو لایا جاتا ہے، ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ لوگ موجود ہوتے ہیں اور اس کے بعد ان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہو جاتا ہے، حالانکہ عدالتیں موجود ہیں!
جمعیت علمائے اسلام انصاف کے تقاضوں کے مطابق ایسے معاملات کو حل کرنے کی حامی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انصاف کون سا ہے؟ کیا وہ انصاف جو حکومت کرے یا وہ انصاف جو عدالت کرے؟
ہم عدالتی انصاف کے قائل ہیں۔ بالفرض اگر میں سو مرتبہ بھی یہ سمجھوں کہ جس شخص کو قتل کیا گیا، وہ قتل کا مستحق تھا، تب بھی اس کے قتل کا فیصلہ صوبائی حکومت کیوں کرے؟ کسی ادارے کو یہ اختیار کیوں حاصل ہو کہ وہ خود کسی شخص کے قتل کا فیصلہ کرے؟ اس معاملے کا فیصلہ عدالتی انصاف کے ذریعے کیوں نہ ہو؟ عدالت اسے سزا کیوں نہ دے؟
یہ سوال پوچھنے کا حق پاکستان کے ہر انسان اور ہر شہری کو حاصل ہے۔
بلوچستان میں کرپشن کا سوال اٹھائیں گے تو ہم ضرور اٹھائیں گے۔ ہم نے اس کا سوال کرنا ہے، ہم نے امن و امان کا سوال کرنا ہے اور ہم نے سندھ میں کرپشن کا سوال بھی کرنا ہے۔
آپ یہ تو فرما دیتے ہیں کہ ہم
صوبے کے معاملے پر بی بی شہید کو کیا منہ دکھائیں گے، لیکن آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ کرپشن کے حوالے سے انہیں کیا منہ دکھائیں گے؟
یہ تمام سوالات ہیں اور انہی سوالات کی بنیاد پر جمعیت علمائے اسلام اور اس کے قائد اپنا مؤقف منظرِ عام پر لاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی لاتے رہیں گے۔
انجنئیر ضیاء الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے ملتان کے جلسے میں ایسی کیا بات کی کہ لوگ اتنے سیخ پا ہو گئے اور انہیں ایک بار پھر کردار کشی کی مہم چلانی، دشنام طرازی کرنی اور سوشل میڈیا و میڈیا مہم کا سہارا لینا پڑا؟ پھر جس طرح پیڈ چینلز اور پیڈ لوگوں کو ان کے مقابلے میں اتارا گیا، سیاسی لوگوں سے لے کر صحافیوں تک، اور کالے چینلز کو استعمال کیا جا رہا ہے، وہ سب آج بھی مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں۔
2024ء کے انتخابات ہی ہیں، جب فارم 47 کے ذریعے پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ اس ڈاکے کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن صاحب میدان میں اترے اور انہوں نے فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومتوں کو پورے پاکستان میں چیلنج کیا۔
آپ نے کیا کیا آفرز نہیں کیں؟ میاں شہباز شریف صاحب، جو میرے محترم ہیں، سے لے کر مختلف حلقوں تک، مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو حکومت میں شمولیت کی دعوتیں دی گئیں۔ مختلف عہدوں کی پیشکش کی گئی اور ایک ایک عہدے کا نام لے کر انہیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی، لیکن مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے تمام پیشکشیں مسترد کر دیں۔
میرے محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب خود ان کے گھر تشریف لائے اور انہوں نے بلوچستان اور سندھ کی حکومتوں میں شمولیت کی دعوت دی۔ میاں شہباز شریف صاحب بھی کئی مرتبہ گھر تشریف لائے۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں، لیکن انہوں نے اپنی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دی، جسے مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے قبول نہیں کیا۔
2024ء کے آغاز ہی سے میاں شہباز شریف صاحب، بلاول بھٹو زرداری صاحب اور ان کے پسِ پردہ موجود لوگوں کی طرف سے جتنی بھی پیشکشیں آئیں، مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے انہیں نہایت احترام کے ساتھ مسترد کیا۔
اس کی وجہ اصولی تھی۔ اگر ہم نے 2018ء کے ہائبرڈ نظام کے تحت ہونے والے انتخابات کو قبول نہیں کیا تھا تو پھر 2024ء کے ہائبرڈ نظام کے تحت ہونے والے انتخابات کو، خواہ ان کے بینیفشری ہمارے پرانے اتحادی ہی کیوں نہ ہوں، ہم کیوں قبول کرتے؟
یہیں سے اس پورے قضیے اور مسئلے کی ابتدا ہوتی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے پاکستان میں امن و امان کی صورتِ حال پر سوال اٹھایا۔ کیا یہ جرم ہے؟ انہوں نے معیشت پر سوال اٹھایا۔ کیا یہ جرم ہے؟ آزادیِ اظہارِ رائے پر سوال اٹھایا۔ کیا یہ جرم ہے؟ مذہبی آزادی پر سوال اٹھایا۔ کیا یہ جرم ہے؟
مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے صرف سیاسی بنیادوں پر پوری قوم کے سامنے اپنا بیانیہ رکھا اور کہا کہ پاکستان میں خیبر پختونخوا میں امن و امان نہیں ہے، بلوچستان میں امن و امان نہیں ہے، سندھ کے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے اور سندھ میں کرپشن ہے، بلوچستان میں کرپشن ہے۔ سابقہ فاٹا میں لوگ جا نہیں سکتے۔ وہاں کے لوگوں نے نقل مکانی کی ہے اور اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہوں پر جا کر آباد ہوئے ہیں۔
ایسے حالات میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے معیشت کا سوال بھی اٹھایا اور امن و امان کا مسئلہ بھی سامنے رکھا۔
انجینئر ضیاء الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قصور جلسے کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کی گئی، انجینئر ضیاء الرحمٰن
ملتان جلسے کے بعد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف سوشل میڈیا اور میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے 2024 کے انتخابات کے بعد حکومت میں شمولیت کی تمام پیشکشیں مسترد کیں، انجینئر ضیاء الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے اصولی مؤقف کی بنیاد پر حکومت میں شمولیت سے انکار کیا، انجینئر ضیاء الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام نے فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومتوں کو چیلنج کیا، انجینئر ضیاء الرحمٰن
امن و امان، معیشت، کرپشن اور آزادی اظہار پر سوال اٹھانا جرم نہیں، انجینئر ضیاء الرحمٰن
پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
کسی ملزم کے قتل کا فیصلہ حکومت نہیں، عدالت نے کرنا ہے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام دہشت گردی کے خلاف ریاست کے بیانیے کے ساتھ کھڑی رہی ہے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جمعیت علمائے اسلام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، انجینئر ضیاء الرحمٰن
گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کو دہشت گردی کی حمایت قرار دینا ناانصافی ہے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے معاملے پر صوبائی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دینے سے کیوں گریزاں ہے؟ انجینئر ضیاء الرحمٰن
گورنر راج دہشت گردی کے خلاف جنگ کا متبادل نہیں ہو سکتا، انجینئر ضیاء الرحمٰن
خیبر پختونخوا میں معدنیات اور مائننگ کے معاملے پر اٹھنے والے سوالات کے جواب دیے جائیں، انجینئر ضیاء الرحمٰن
مائننگ کمپنیوں کی رجسٹریشن اور معدنی وسائل کے معاملے پر شفافیت ضروری ہے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی بات کرنے والوں کا بیانیہ اچانک معدنی وسائل اور مائننگ کی طرف کیوں مڑ گیا؟ انجینئر ضیاء الرحمٰن
حکومت الزامات لگانے کے بجائے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو کارروائی کرے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
پیڈ چینلز کے ذریعے مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی کی جا رہی ہے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علمائے اسلام آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، انجینئر ضیاء الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام کا ہر کارکن ڈیجیٹل میڈیا پر اپنے قائد کے دفاع کے لیے میدان میں اترے، انجینئر ضیاء الرحمٰن
ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ جنگ پہلے بھی جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، انجینئر ضیاء الرحمٰن -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکمران جمہوریت کو دفن کرنے کے درپے ہیں۔ترجمان جےیوآئی
گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف جے یو آئی کا موقف اصولی ہے۔ اسلم غوری
وفاقی وزراء جس کشتی میں سوار ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی خیبر پختونخوا کے عوام اور صوبائی حقوق کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلم غوری
جے یو آئی گزشتہ 80 سال سے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو حکومت بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلم غوری
مدارس رجسٹریشن بل 26ویں آئینی ترمیم کے ساتھ پارلیمنٹ سے منظور ہوا۔ ترجمان جےیوآئی
مدارس کے آڈٹ اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے جانچ پر کوئی اعتراض نہیں، ہم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ اسلم غوری
حکومتی دھمکیاں ہمیں عوامی حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ ترجمان جےیوآئی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جے یو آئی کے 2500 سے زائد کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ اسلم غوری
باجوڑ کے جلسے میں جے یو آئی کے 92 سے زائد کارکن شہید ہوئے۔ ترجمان جےیوآئی
سکیورٹی فورسز ہتھیاروں سے اور ہم اپنے بیانیے سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اسلم غوری
عوامی مسائل، صوبائی حقوق اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی منظرنامے پر صرف جے یو آئی ہی عوامی اور سیاسی مسائل کا حل پیش کررہی ہے۔ حافظ غضنفر عزیز
جے یو آئی ملک بھر میں عوام کے پاس جاکر انہیں اعتماد میں لے رہی ہے، ترجمان جے یو آئی پنجاب
قصور اور ملتان کے بعد سرگودھا میں عوامی سمندر مولانا فضل الرحمن کی آواز پر لبیک کہے گا۔حافظ غضنفر عزیز
دیگر قومی سیاسی جماعتیں عوام سے اپنا رشتہ توڑ چکی ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
مولانا فضل الرحمن نے قصور اور ملتان کے جلسوں میں عوام کے سامنے قومی سیاست کا حقیقی رخ پیش کیا گیا۔حافظ غضنفر عزیز
سیاست کی بنیاد ہی عوام کا اعتماد ہے جس کے بغیر عوامی سیاست کا تصور ممکن نہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی کی رابطہ عوام مہم بعض کچھ حلقوں کو ناگوار گزری ہے۔حافظ غضنفر عزیز
جے یو آئی کی رابطہ عوام مہم کے بعد اس کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
مولانا فضل الرحمن قوم کی طاقتور اور نمائندہ آواز ہیں، یہ ہتھکنڈے انہیں زیر نہیں کرسکتے ۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی قیادت پروپیگنڈے سے نہ پہلے دبی ہے نا آئندہ دبائی جاسکتی ہے ۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی قیادت کو قومی مسائل پر اعتماد میں لیا جائے اور حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
آج عوام کو اندھیرے میں رکھ کر بڑے بڑے فیصلے کئے جارہے ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ اس وقت پورے ملک میں سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
مولانا فضل الرحمن قوم کی امید اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
جعلی پروپیگنڈے اور پیسے کی بنیاد پر کھڑی کی گئی کردار کشی مہم بند کی جائے۔ حافظ غضنفر عزیز
جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمن کے مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
جاری کردہ
میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی جیو نیوز سے گفتگو
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلوں کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں اور ان فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچستان کے کارکنوں اور عوام کو متحرک کریں گے، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور کردار کشی کی منظم مہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ماضی میں بعض غیر متعلقہ عناصر کے بیانات کو ہم نے عارضی معاملہ سمجھ کر نظر انداز کیا، لیکن اب بعض سیاسی جماعتوں کے ذمہ دار حلقوں سے بھی ایسی باتیں سامنے آ رہی ہیں جو افسوسناک ہیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جس طرزِ عمل کو ہم اپنے لیے برداشت نہیں کر سکتے، اسے دوسروں کے لیے بھی درست نہیں سمجھتے، جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اس حوالے سے واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا ہے اور بلوچستان کی صوبائی جماعت بھی اپنے قائد، جماعت اور اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑی ہے، سیاست کا بنیادی مقصد حکمرانوں کی غلطیوں کی نشاندہی، عوام کی آواز بلند کرنا اور غریب و مفلوک الحال لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہے جو ایک طرف دہشت گردی اور دوسری طرف حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، جمعیت علماء اسلام اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے نزدیک حق کو حق اور غلط کو غلط کہنا ہی سیاست کا اصل تقاضا ہے، ہم نے 2018ء سے پی ٹی آئی کی سیاست اور اس کے طرزِ حکمرانی کی مخالفت کی، لیکن جب کسی معاملے میں اصولی مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت پیش آئی تو ہم نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داری ادا کی، موجودہ حکمرانوں نے خود شفاف انتخابات کے دعوے کیے، لیکن ہمارے نزدیک حالیہ انتخابات ملکی تاریخ کے متنازع اور نقصان دہ انتخابات میں شمار ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک دہشت گردی، معاشی بدحالی، خارجہ پالیسی کی ناکامی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور بعض علاقوں میں ایمرجنسی کے اقدامات کو ہم مسترد کرتے ہیں، ہمارے نزدیک ان اقدامات کے پس پردہ عوامل اور طریقۂ کار پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل اس خطے کے عوام کی ملکیت ہیں اور ہم ان وسائل کے تحفظ اور ان پر عوام کے حقِ ملکیت کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے، یہ تشویش بھی موجود ہے کہ دہشت گردی اور بدامنی کو جواز بنا کر ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں جن کے نتیجے میں مقامی وسائل کے استحصال کی راہ ہموار ہوتی ہے، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ آئین، پارلیمان اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے جدوجہد کی ہے، ہم کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور بلوچستان کے وسائل پر ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دیں گے، آج ہم اپنی جماعت کے کارکنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط اور منظم کریں، قائد جمعیت کی طرف سے جب بھی حکم ملے گا، کارکن حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور غیر جمہوری اقدامات کے خلاف میدان میں نکلیں گے، ہماری حکمت عملی ایوان اور میدان دونوں محاذوں پر جدوجہد جاری رکھنے کی ہے، جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی آئین کی بالادستی اور عدالتی فیصلوں کے حوالے سے اصولی کردار ادا کیا ہے اور ملک کی سیاسی قیادت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ آج جن قوتوں کو ہماری جدوجہد ناگوار گزر رہی ہے، انہیں ماضی میں بھی جمعیت کی سیاسی حمایت اور جمہوری کردار کی ضرورت پڑتی رہی ہے، ہم کسی کی ذاتی تضحیک نہیں کرنا چاہتے، تاہم سیاسی مخالفین کو بھی چاہیے کہ وہ الزام تراشی کے بجائے دلیل اور سیاسی اصولوں کی بنیاد پر بات کریں، اگر حکمران واقعی موجودہ نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین راستہ ملک بھر میں فوری طور پر آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے، چاروں صوبوں میں عوام کو اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے اور انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہ کی جائے، جب عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آئیں گے تو وہ عوام کے سامنے جواب دہ ہوں گے اور ملک کو درپیش دہشت گردی، معاشی بدحالی اور انتظامی بحران جیسے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں گے، بلوچستان میں بارڈر بندشوں نے لاکھوں افراد کے روزگار کو متاثر کیا ہے، ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کی بندش، افغانستان کے ساتھ تجارتی مشکلات، چمن اور تفتان سمیت سرحدی راستوں پر پابندیوں اور تربت کے علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کی محدودیت نے مقامی آبادی کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، کوئلے اور دیگر معدنیات سے وابستہ مزدوروں، ٹھیکیداروں اور کاروباری افراد کے روزگار کے راستے بھی محدود کیے جا رہے ہیں، ایک طرف زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، دوسری طرف امن و امان کی صورتِ حال کے باعث کاروبار اور تجارت متاثر ہیں
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Highlights | Mufti Mehmood Conference Multan 2026
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Zia ur Rehman
@ziaurrehman76
آپ نے الیکشن چرائے آپ نے جعلی مینڈیٹ کے حامل لوگوں کو ھم پرمسلط کیا جعلی حکومتیں بنائیں ان سے بزور بازو غلط فیصلے کروائے جمھوریت کی روح کو زخمی کیا،آئین کو سبوتاژ کیا پارلیمنٹ کو بے وقعت کیا چھوٹے لوگوں کو عہدوں پر بٹھا کر ان عہدوں کو بےتوقیر کیا، آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا اپنے زرخرید غلاموں کو سیاسی لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے ڈیجیٹل چینلز بناکر دیے مخالفین کی ان کے ھاتھوں دشنام طرازی کروائی سیاستدانوں پر کرپشن کے الزامات لگانے کا پرانا گھسا پٹا اور بھونڈا طریقہ ان کے ذریعے روبہ عمل لایا گیا، دھشت گردی کی آڑ میں صوبوں کے اختیار اور وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے ایمرجنسیاں مسلط کیں، یہ سب کچھ آپ پاکستان کے نام پر سب کو بلیک میل کرکے حاصل کرنا چاھتے تھے یہ کہہ کر کہ ان سب میں ھی پاکستان کی خیر وعافیت ھے اور پھر یہ بھی چاھتے تھے کہ یہ سب کچھ انتہائی سہولت سے ھوبھی جائے؟؟
آپ بھول گئے تھے کہ اس ملک میں جمعیت علماءاسلام نام کی جماعت بھی ھے جن کے خمیر میں جھکنا نہیں ھے نہ انگریز کے سامنے جھکے تھے نہ آپ کے سامنے جھکیں گے نہ میرے اکابر واسلاف جھکے تھے نہ ھی میرا قائد جھکے گا اور یہ سب کچھ سہولت سے گزارنے کا آپ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ھوگا ان شاءاللہ۔
#اسی_فیصدبجٹ_کہاں
#رہزن_چوکیدار
#پالشی_حکومتی_ٹولہ
#بوٹ_کو_عزت_دو
#رہبرامت_مولانا -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے، اگر فوج کو یہ دعویٰ ہے کہ وہ بطور ادارہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، قربانیاں دے رہی ہے، تو مجھے بتایا جائے کہ سیاسی محاذ پر، عوام میں اور مذہبی طبقے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان علاوہ کون ہے جس نے باقاعدہ ایک تسلسل کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر عوام میں واضح کیا ہے؟ ہم اس مسلسل موقف کے پاداش میں اپنے ڈھائی سو اکابر علماء سے لے کر عام کارکنوں تک کی قربانیاں دے چکے ہیں۔ یہ ملک کے لیے دی ہیں، ملک کے امن کے لیے دی ہیں۔ اگر ہمارے امن کو کوئی بھی خراب کرتا ہے تو پھر ظاہر ہے کہ ہم اس کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
ہم نے بندوق کی سیاست کی نفی کی ہے۔ مشرف کی پالیسیوں کے نتیجے میں جب یہاں کے مذہبی نوجوان کو اشتعال دلایا گیا اور اسے مجبور ہونا پڑا کہ وہ بندوق اٹھائے اور افغانستان میں جائے اور امریکہ کے خلاف جنگ میں شریک ہو، یہاں پاکستان میں دینی مدارس کا ماحول، تمام مکاتبِ فکر کا مذہبی ماحول، جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ اثر تمام علاقے، ان میں ہم نے پاکستان کی پارلیمنٹ، پاکستان کے آئین اور پاکستان کی ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا اور آج بھی ہم اس پر قائم ہیں۔
لیکن پالیسیاں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ پالیسیاں جن قوتوں کے ہاتھ میں ہیں، وہ ہمیں ذرا اپنے نتائج سے تو آگاہ کریں کہ آج تک ان کی پالیسیوں کے نتائج میں پاکستان نے کیا کامیابی حاصل کی ہے؟
جنرل پرویز مشرف نے 2002ء میں نیشنل ری کنسٹرکشن بیورو، قومی تعمیرِ نو کے نام سے ایک ادارہ بنایا، نیا بلدیاتی نظام دیا، ناکام ہوا کہ نہیں؟ نیا انتظامی ڈھانچہ دیا، ناکام ہوا یا نہیں؟ مجسٹریسی نظام کا خاتمہ کیا، آج آنے والی حکومتوں کے لیے اس میں مشکلات ہیں یا نہیں؟ اور مجسٹریسی نظام کو دوبارہ بحال کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں یا نہیں؟ پولیس کو انتظامیہ سے لاتعلق کیا، جس کے نقصانات چاروں صوبوں میں ظاہر ہوئے، پھر ان کو اب واپس لینے کی باتیں ہوئیں یا نہیں؟ آج پھر پچیس سال کے بعد اسی نظام کو دوبارہ بحال کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
2017ء میں فاٹا کا انضمام کیا گیا، اسے صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ بنایا گیا۔ ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ میں آئین میں ترمیم ہوئی، صرف آئین کی دو دفعات کو تبدیل کیا گیا اور پورے آئین کو بغیر ڈیبیٹ کے فاٹا کے علاقے پر تھوپ دیا گیا۔
آج کہا جا رہا ہے کہ وہ شاید فیصلہ غلط تھا اور ایمرجنسی انہی علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔ مطلب یہ کہ فاٹا کا وہ علاقہ، جو وفاق کے کنٹرول میں ہوتا تھا، آج ایمرجنسی کے نام پر وفاق کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔
میری معلومات یہ ہیں کہ قبائلی عمائدین کو بلایا بھی گیا ہے اور ان سے مشاورت بھی لی گئی ہے کہ فاٹا کے نظام کا انضمام، جو تھا، وہ کامیاب ہے یا ناکام۔ اتفاق اس پر ہوا ہے کہ وہ ناکام ہو چکا ہے، پرانی حیثیت کو بحال کر دیا جائے۔ اس قسم کی چیزیں پسِ دیوار ہو رہی ہیں، ہماری معلومات میں ہیں اور یہ سب کچھ جو ایمرجنسی ہے، یہ اس طرف جانے کا عمل ہے۔
اب آپ فیصلے کرتے ہیں، ہم اس وقت بھی آپ پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں۔ وقت اور حالات بتائیں کہ ہمارے موقف کی تائید کر رہے ہیں یا آپ کے فیصلوں کی تائید کر رہے ہیں؟ تو پھر کیوں ہمیں ملامت کیا جاتا ہے؟ ہر بات پر کیوں اتنی باتیں اڑائی جاتی ہیں؟ کیوں کردارکشی کی جاتی ہے؟ کیوں الزام تراشیاں کی جاتی ہیں؟ یہ چیزیں، میرے خیال میں، پاکستان کے لیے صحت مند عمل نہیں ہیں۔
ہم سنجیدگی کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں۔ ہم اپنے مخالفین کا احترام کرتے ہیں۔ میاں نواز شریف میرے لیے پہلے بھی قابلِ احترام تھے، آج بھی قابلِ احترام ہیں۔ میاں شہباز شریف صاحب کل بھی ہمارے لیے قابلِ احترام تھے، آج بھی ہیں۔ آصف علی زرداری کے ساتھ ذاتی تعلق بھی ہے، احترام بھی ہے۔ ہم نے ان کے بارے میں کوئی ایسا کمزور لفظ استعمال ہی نہیں کیا ہے۔ پورے احترام کے ساتھ ہم ان سے اختلافِ رائے کر رہے ہیں۔ ان فیصلوں کو ملک کے خلاف سمجھتے ہیں، ملک کے مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں۔ ان فیصلوں کے بارے میں ہمیں تشویش ہے کہ بیرونی مداخلت اس میں ہے۔
اور اس زمانے میں جب کولن پاول امریکی وزیرِ خارجہ تھا تو اس نے بھی وضاحت کے ساتھ کہا تھا کہ فاٹا میں فوج بھیجنے کی تجویز ہماری تھی۔ آج معدنی ذخائر کے حوالے سے پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور باقاعدہ ایک پوڈ کاسٹ میں
کہہ رہی ہیں، معدنی ذخائر کے حوالے سے اپنے منصوبے اور اپنی سرمایہ کاری کی بات کر رہی ہیں۔
میں صاف صاف کہہ دوں کہ ہمیں سرمایہ کاری سے اختلاف نہیں ہے۔ پوری دنیا میں ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں۔ یہاں صرف ایک امریکہ دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟ باقی دنیا کی دلچسپیوں کے لیے رکاوٹیں کیوں بنائی جا رہی ہیں؟...........جاریThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
جمعیۃ علماء اسلام کی سیاست یہ ہے کہ اس میں ہم اپنے جماعتی منشور اور نظریے کو دیکھ کر اسی تناظر میں حکومت میں ہوتے ہوئے اختلاف بھی کرتے ہیں اور اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہم اتفاق بھی کرتے ہیں،اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے،چاہے آپریشنز کا مسئلہ ہو یا فاٹا کے انضمام کا مسئلہ ہو ہم نے آزادانہ طور پر ہمیشہ اپنی رائے پیش کی ہے۔ اس سے قوم اور سیاسی ماحول کی تربیت ہوتی ہے کہ آپ نے اپنی رائے کو کن دلائل کے ساتھ قوم کے سامنے رکھنا ہے۔
ہم عوام کے نمائندے ہیں، ہم نے عوام کی ترجمانی کرنی ہوتی ہے، ہم نے پاکستان کے مفاد کا تعین کرنا ہوتا ہے،کوئی ایک طاقت صرف پاکستان کے مفاد کا فیصلہ نہیں کر سکتی،یہ قوم کا اجتماعی معاملہ ہے۔
ہم یہ سمجھ رہے ہیں کہ عالمی سطح پر تغیرات طلوع ہورہے ہیں اور یہ بات آج ہم نہیں کہہ رہے بلکہ سوویت یونین کے خاتمے اور نائن الیون کے بعد جو دنیا میں تبدیلیاں آئیں اور جس طرح امریکہ یک قطبی نظام کا مالک بنا، آج وہ یک قطبی نظام ختم ہو رہا ہے۔ کسی زمانے میں روس اور اس کا نظام مدِمقابل تھا اور آج چین اس کا مدِمقابل ہے۔ اس وقت ایشیا دوبارہ ایک عالمی سطح کا معاشی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے اپنے گرد و پیش کی صورتِ حال کو دیکھ کر پالیسیاں بنانی ہیں کہ ہم نے ایک طویل المدتی مستقبل کا تعین کرنا ہے۔
ہم اس حوالے سے سمجھتے ہیں کہ اگر ہماری بات اصحابِ اقتدار سمجھتے ہیں تو اس پر مکالمہ ہونا چاہیے تاکہ قوم کے معاشی مستقبل کا تعین کیا جا سکے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
ہم نے واضح کیا ہے کہ ہمیں سرمایہ کاری سے اختلاف نہیں ہے،پوری دنیا میں ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں،یہاں صرف ایک امریکہ دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟ باقی دنیا کی دلچسپیوں کے لیے رکاوٹیں کیوں بنائی جا رہی ہیں؟ تو قوم کے سامنے رکھا جائے، کیونکہ دو تین چیزیں کسی بھی ملک کے اندر سرمایہ کاری کے لیے معیار کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وہاں کی سیکیورٹی، سرمایہ کاری کے معاہدے اور ان میں شفافیت، اور قانون کی حکمرانی،اس کے اجمال سے آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ ان تین چیزوں کے کیا کیا تقاضے ہوتے ہیں۔
اگر پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرتا ہے تو میں اس کو اچھی علامت سمجھتا ہوں، لیکن لوگ پوچھتے ہیں کہ اس میں پاکستان کا مفاد کیا ہے؟ ہم باہر کے مفاد کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں یا اپنے ملک کے مفاد کے لیے کر رہے ہیں؟ ہمارے اپنے ملک کے مفاد کا تعین ہونا چاہیے اور وہاں جو قوم آباد ہے،غریب لوگ آباد ہیں، اس میں مقامی آبادیوں کے مفادات کو مقدم رکھا جائے،اس کا پہلے سے ہی تعین کیا جائے۔
خفیہ طریقوں سے یہ چیزیں چھپائی نہیں جا سکتیں،یہ باہر آتی رہتی ہیں،جب باہر آتی ہیں تو شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں،جب ہم ان شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہیں تو وہ ناراض ہوتے ہیں، پھر ہماری کردارکشی شروع ہو جاتی ہے، پھر ہم الزام تراشیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں،یہ روش صحیح نہیں ہے۔
اس پر ہم اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں اور میں آج ان تمام لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں مرعوب نہ کیا جائے ان باتوں سے ہم کسی سے بھی اپنی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں مانگ رہے۔
محبت نہیں وطن سے مجھے،
سکھا رہے ہیں محبت مشین گن سے مجھے۔
میں بے شعور ہوں، کہتا نہیں ستم کو کرم،
یہی خطاب ملا ان کی انجمن سے مجھے۔
تو ہمیں اس بے شعوری پر فخر ہے۔ کوئی سمجھنا نہیں ہے،بھلے کہتے رہو، لیکن ہم پاکستانی ہیں، یہ وطن ہمارا ہے اور ہم نے بارہا پارلیمنٹ کے اندر کھڑے ہو کر جو حلف اٹھایا ہے، ہم آج بھی اس حلف کی پاسداری کر رہے ہیں۔
وہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں جو حلف اٹھاتے ہیں کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور پوری سیاست کو وہ کنٹرول کر رہے ہیں، تو اس پر تحفظات تو آ سکتے ہیں۔
لہٰذا ملکی معاملات پر اگر مکالمہ ہوتا ہے تو مکالمے کا کوئی عیب نہیں ہے۔ دلیل کا جواب دلیل سے ملنا چاہیے۔ اسمبلیوں کے ممبران، بڑی تفصیل کے ساتھ جو وہاں کی اسمبلیوں کی کمیٹیوں کے اراکین ہیں اور جن کو کمیٹی کے اندر سے تمام تفصیلات معلوم ہیں وہ تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ اب ان پر توجہ ہونی چاہیے ان کو سنجیدگی سے لیا جائے،بلاوجہ ہمارے ملک کی سیاست میں اشتعال کے راستے نہ کھولے جائیں۔
ہم معقول، اشتعال سے بالاتر، سنجیدہ سیاست، اختلاف اور مکالمے پر یقین رکھتے ہیں اور ان شاء اللہ اسی طرف ہم آگے بڑھیں گے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
جمعیۃ علماء اسلام کا منشور کہتا ہے کہ ایک اسلامی بلاک ہونا چاہیے،اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے،اگرچہ اسلامی تنظیم کانفرنس ایک پلیٹ فارم ہے لیکن غیر مؤثر ہے۔ اس میں اتنی طاقت نہیں ہے۔ ایک مضبوط اتحاد، جو سیاسی،معاشی اور دفاعی اعتبار سے متحد ہو جائے، یہ سلسلہ جب چلا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہوا، بعد میں ترکیہ اس میں شامل ہوا،پاکستان میں ایک کانفرنس ہوئی، ہرچند کہ حکومت سے ہمیں اختلاف ہے، لیکن ان اقدامات سے ہمارا نظریاتی اختلاف نہیں تھا، تو ہم نے اس کو بلا جھجک سپورٹ کیا۔
ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملے اسلامی دنیا کے اتحاد کی طرف پیش رفت کا راستہ روکنا ہیں، جو بظاہر اب رک بھی چکا ہے۔ ہم ایران سے بھی یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کرے تاکہ اسلامی اتحاد کا عمل آگے بڑھے،سعودی عرب اور ایران کے درمیان تحفظات یا بدگمانیاں دور ہونی چاہئے۔
ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ آج جب دنیا بدل رہی ہے،ہرچند کہ ہمارے پاس ایک پلیٹ فارم موجود ہے، لیکن وہ غیر مؤثر ہے،ہم ایک مستقل ایشیائی فیڈریشن چاہتے ہیں جو باہمی اقتصادی تعاون کی طرف سنجیدگی سے اور مؤثر انداز کے ساتھ آگے بڑھے۔ ہم تو اپنی جمعیت کی تاریخ میں اس نظریے کے تسلسل کو پا رہے ہیں اور آج بھی اس کا تذکرہ کرنا چاہتے ہیں۔
یہاں پر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی، پاکستانی فوج نے اس کا جواب دیا۔ بنیان مرصوص کے نام سے سب سے پہلے جمعیۃ علماء اسلام نے اس کا ساتھ دیا، یہ خیال کیے بغیر کہ فوج کی پالیسیاں ہوں یا حکومت کی پالیسیاں ہوں، ہم اس کے مقابلے میں حزبِ اختلاف میں بیٹھے ہیں، لیکن ملک کے لیے ہم نے ایک صفحے پر ہونے کا اعلان کیا اور کہیں سے بھی ہمارے بیان کے منافق ہونے کا کوئی بیان کسی گوشے سے نہیں آیا۔
اگر پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحتی کردار ادا کیا تو سب سے پہلے جمعیۃ علماء اسلام نے اس کو سپورٹ کیا۔ اگرچہ کچھ حضرات کے تحفظات تھے بھی لیکن ان کو بھی یہ موقع نہیں ملا کہ وہ اس پر اپنے منفی تاثرات کو سامنے لائیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی محترمہ نعیمہ کشور خان کی گفتگو
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال، بلوچستان کے مسائل پر گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ اختر علی کا ایوان میں اظہار خیال
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپگینڈا کی شدید الفاظ میں مذمت
ن لیگ والوں کو ہم بہت اچھے سے جانتے ہے۔ عثمان بادینی
ن لیگ کی قیادت کو ہم نے بہت قریب سےمولانا کے پائوں میں دیکھا ہے۔ عثمان بادینی
اج ن لیگ والے اپنے محسن کے احسانات بھول گئے۔ میر عثمان بادینیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
حکمرانوں کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے جواز کے لیے بیانیہ عوام کے اعتماد کے لئے کافی نہیں ہے2001ء سے 2010ء تک اور 2010ء سے 2026ء تک دہشت گردی کے خلاف مکمل سرکاری اور ریاستی وسائل کے استعمال کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ حکومتی فیصلوں کو صرف غلط نہیں بلکہ موجودہ اقدامات کو مشکوک اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتا ہے۔
جمعیۃ علماء اسلام کی مجلس شوری نے ان اقدامات کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے 2017ء میں فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت میں فاٹا کو صوبے کے نظام سے نکال کر دوبارہ مرکز کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔ عوام کے دل و دماغ میں شکوک پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے کہ دہشت گردی ان اقدامات کے لیے جواز ہے اور صوبے کے معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا ان کا اصل مقصد ہے۔ اس طرح صوبے اور صوبے کے عوام کو محروم کرکے معدنی ذخائر کو اپنے مفادات تک محدود کر دیا گیا ہے اور عالمی قوتوں کی ہمارے وسائل تک رسائی سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے۔
چنانچہ جمعیۃ علماء اسلام اپنی اس تجویز کا اعادہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرکے نمائندگانِ قوم کو اپنے اقدامات سے آگاہ کرے۔ ان اقدامات کے پیچھے حکومت کی حکمتِ عملی سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے اور اراکین کو تجاویز دینے کا موقع دیا جائے۔
جمعیۃ علماء اسلام جس طرح گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدام کو ملک کا سیاسی نقصان اور اسے بلاجواز سمجھتی ہے، اسی طرح اس حوالے سے جو کونسل تشکیل دی جا رہی ہے، جمعیۃ علماء اسلام کا کوئی رکن اس میں شامل نہیں ہوگا۔
حکومت ہٹانا، نیا نظام بنانا اور انتقالِ اقتدار طاقت کے ذریعے یا عوام کے ذریعے ہوگا اس بات کو واضح ہونا چاہیے۔ آئین کو یا قانون کو غلط طور پر استعمال کرنا اور یہ کہنا کہ ہم نے آئینی پروسیجر کو مکمل کیا ہے، تو جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے زمانے میں بھی اور بعد میں آصف علی زرداری صاحب کے زمانے میں بھی جب ایسے اقدامات ہوئے جہاں وفاق نے مخالف حکومتوں کو برطرف کرنے کے لیے یہ اقدام کیا، اس وقت بھی تو آئین ہی کا سہارا لیا گیا تھا اور کیا اس وقت مسلم لیگ یا ان کے کچھ اور اتحادی اس کے حق میں تھے؟
اس وقت طاقتور قوتوں کے فیصلے کے تحت طاقت کا استعمال ہو رہا ہے اور صدرِ مملکت نے نہ تو قانونی طریقۂ کار کی پیروی کی اور نہ ہی اپنے اطمینان کا اظہار کیا، بس دستخط کر دیے، جو آئینی تقاضوں کی نفی کرتے ہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Islamabad: Maulana Fazlur Rehman’s Media Briefing After JUI Central Majlis-e-Shura Meeting
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: مرکزی مجلس شوری اجلاس کے بعد قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی میڈیا بریفنگ
www.facebook.com/share/v/16Hskv7v7gz/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن چار بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے ۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جےیوآئی خواتین کی مرکزی کنوینئر و رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کا ملکی سیاسی صورت حال پر اِن ہاؤس اجلاس بلانے کا مطالبہ
حکومتی پالیسیوں پر ہمیں تنقید کرنے کا حق حاصل ہے، شاہدہ اختر علی
وفاقی حکومت کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے، اب اس پر بات کرنا بھی جرم بن گیا ہے، شاہدہ اختر علی
جےیوآئی روز اول سے دہشت گردی کے خلاف میدان میں ہے، دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بھی جےیوآئی بنی ہے، شاہدہ اختر علی
مریم نواز صاحبہ کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شاہدہ اختر علی
مریم نواز صاحبہ اپنا ماضی بھول گئی ہیں، لیکن ہمیں سب یاد ہے، شاہدہ اختر علی
مریم نواز صاحبہ کو ووٹ کو عزت دو اور اس کے تقدس کے نعرے کو یاد رکھنا چاہیے، آپ یہ نعرہ بھول گئی ہیں، شاہدہ اختر علی
ہم مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، شاہدہ اختر علیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے دوٹوک بیانیے نے ابن الوقت سیاسی مہروں کی نیندیں حرام کر دیں، حاجی دلاور خان کاکڑ، ترجمان جےیوآئی بلوچستان
ملتان کی فقیدالمثال کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ جمعیت علماء اسلام ایک زندہ، متحرک سیاسی قوت ہے، حاجی دلاور خان کاکڑ
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے اصولی مؤقف سے خائف عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، حاجی دلاور خان کاکڑ
مولانا فضل الرحمٰن کی کردارکشی کے لیے منظم مہم چلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، حاجی دلاور خان کاکڑ
پنجاب میں جمعیت علماء اسلام کی مؤثر سیاسی انٹری نے روایتی سیاسی اجارہ داریوں کو چیلنج کر دیا ہے، حاجی دلاور خان کاکڑ
جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنے قائد کے اصولی مؤقف، نظریے اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ پوری استقامت سے کھڑے ہیں، حاجی دلاور خان کاکڑ
پنجاب میں جمعیت علماء اسلام کی صفوں میں اتحاد، یکجہتی اور تنظیمی عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، حاجی دلاور خان کاکڑ
قائدِ جمعیت کے سپاہی ہر آزمائش میں چٹان کی مانند اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، حاجی دلاور خان کاکڑ
جمعیت علماء اسلام نہ دباؤ سے مرعوب ہوگی، نہ پروپیگنڈے سے پیچھے ہٹے گی، حاجی دلاور خان کاکڑ
جمعیت علماء اسلام اپنی اصولی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی، حاجی دلاور خان کاکڑ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:مفتی محمد طیب حیدری کی گفتگو
جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ اہتمام ملتان میں شاندار اور فقید المثال کانفرنس کے انعقاد پر صوبائی جماعت اور وہاں کی ضلعی جماعت، بالخصوص مفتی عامر محمود صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
حسبِ سابق، قصور کے جلسے کے بعد جس طرح قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف ایک طوفانِ بدتمیزی شروع ہوا، اسی طرح ملتان کے جلسے کے بعد بھی اسی آب و تاب اور اسی انداز میں گالم گلوچ بریگیڈ نے یہ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ گالیاں دینا اور کسی کی عزتِ نفس کے ساتھ کھیلنا، میرے خیال میں، شریف لوگوں کا شیوہ نہیں ہے۔ لہٰذا جو لوگ اپنے آپ کو نام کے ساتھ شریف کہتے ہیں، انہیں کم از کم اپنے رویّوں پر غور کرنا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اپنے نام کے ساتھ لگے لفظ ’’شریف‘‘ کے بھی حق دار نہ رہیں۔
میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے نہ پہلے ایسی گستاخی برداشت کی ہے اور نہ اب اسے قبول کریں گے۔ جو لوگ اس طرح کے آلۂ کار بنتے ہیں، ان کا قبلہ بھی ہمیں معلوم ہے اور ان کا طریقۂ کار بھی ہمارے سامنے ہے۔
کل تک، جب عمران خان حکومت میں تھے، تو یہ لوگ ان کے ساتھ تھے۔ رات بارہ بجے ان کی حکومت ختم ہوئی تو بارہ بج کر ایک منٹ پر انہوں نے قلابازی کھائی اور اچانک میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی تعریفیں شروع کر دیں۔
ایسے کم ظرف اور ایسے قبیلے کے لوگ ہمارے قائد کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کے ارادے کیا ہیں۔ ہم ہر سطح پر ان کا مقابلہ کریں گے۔
ان کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے قائدِ جمعیت نے اب اعلان کیا ہے کہ ہم سرگودھا میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے جو کارنامے انجام دیے ہیں، انہیں وہاں بھی بے نقاب کریں گے۔
لہٰذا، ہم مولانا صاحب کے سنگ تھے، ہیں اور ان شاء اللہ مرتے دم تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
الحمدللہ، جمعیت علمائے اسلام نے ملتان میں کامیاب مفتی محمود کانفرنس منعقد کی، جس میں قائدِ ملتِ اسلامیہ نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں بدامنی، بلوچستان کی غیر یقینی صورتِ حال اور گورنر راج و ایمرجنسی جیسے غیر آئینی اقدامات پر بھی بات کی۔
جمعیت علمائے اسلام نہ ریاست کے خلاف ہے اور نہ اداروں کے، بلکہ عوام کے حقوق کی حقیقی ترجمان ہے اور حکومت کی ناکامیوں و غیر آئینی اقدامات پر تنقید کرنا اپنا حق اور ذمہ داری سمجھتی ہے۔
حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مولانا کے بیانات کو سنے اور سمجھے بغیر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ رویہ پہلے بھی اختیار کیا گیا، لیکن ہمارا مؤقف واضح اور حوصلے بلند ہیں۔
ان شاء اللہ، جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان مولانا کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہر جائز فیصلے کی بھرپور تائید کرتے رہیں گے۔
مولانا صلاح الدین ایوبی، مرکزی سیکرٹری مالیاتThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا سید محمود شاہ، صوبائی سیکریٹری جنرل جےیوآئی بلوچستان
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مولانا سید محمود شاہ
ملتان میں قائدِ جمعیت کے کامیاب پاور شو کو حکمران ہضم نہیں کر سکے، مولانا سید محمود شاہ
مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کردار کشی کی جا رہی ہے، مولانا سید محمود شاہ
قائدِ جمعیت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت یا دلیل موجود نہیں، مولانا سید محمود شاہ
حکمران اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، مولانا سید محمود شاہ
وفاقی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ اب تک کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، مولانا سید محمود شاہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو رہی ہیں، مولانا سید محمود شاہ
ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نو گو ایریاز بن چکے ہیں، مولانا سید محمود شاہ
جمعیت علماء اسلام کے کارکن قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ان شاء اللہ، مولانا سید محمود شاہ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: جے یو آئی پاکستان کی سب سے بڑی دینی و سیاسی قوت ہے۔ حافظ غضنفر عزیز
جے یو آئی پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
جمعیۃ علماء اسلام آئین کی بالادستی اور سول سپرمیسی پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی پاکستان اور اور بالخصوص پنجاب میں عوام کے پاس جاکر اپنا موقف پیش کررہی ہے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب
ملتان جلسے کے بعد مقتدر حلقے اور مسلم لیگ ودیگر حکومتی جماعتیں مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی پرُمبنی پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
ہم مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
عوامی میدان کے بجائے کردار کشی مہم شروع کرنے والے یاد رکھیں وہ ہمیں ہمارے راستے سے نہیں ہٹا سکتے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
جے یو آئی اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
ہم کل بھی مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے ساتھ تھے آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔ ترجمان جے یو آئی پنجابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جنرل سیکرٹری جےیوآئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار کی گفتگو
مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب کو پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے تناظر میں دیکھا جائے، کردار کشی نہ کی جائے، حافظ نصیر احمد احرار
مولانا فضل الرحمٰن کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، حافظ نصیر احمد احرار
مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی اور معاشی بدحالی پر سوال اٹھانا کیا مولانا فضل الرحمٰن کا قصور ہے؟ حافظ نصیر احمد احرار
مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کو دلائل سے رد کریں، ان پر الزام تراشی اور کردار کشی سے گریز کریں، حافظ نصیر احمد احرار
پنجاب میں جمعیت علمائے اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں، حافظ نصیر احمد احرار
پنجاب کے عوام مولانا فضل الرحمٰن پر اعتماد کر رہے ہیں، ان کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو رہا ہے، حافظ نصیر احمد احرار
مریم نواز بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال تک پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے میں کس نے سہولت کاری کی؟ حافظ نصیر احمد احرار
جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان شہداء کے وارث ہیں، ہم تمام شہداء کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار
مریم نواز بتائیں کہ ان کے خاندان نے پاکستان کے لیے کیا قربانیاں دی ہیں؟ حافظ نصیر احمد احرار
پاکستان کی ترقی، خوشحالی، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات مولانا فضل الرحمٰن کر رہے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار
پنجاب میں تعلیمی اور صحت کے ادارے فروخت کیے جا رہے ہیں، عوام پر مختلف طریقوں سے بوجھ ڈالا جا رہا ہے، حافظ نصیر احمد احرار
پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا سفر جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جاری رہے گا، حافظ نصیر احمد احرار
خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعد پنجاب کے عوام بھی جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کر رہے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار
ان شاء اللہ جمعیت علمائے اسلام پنجاب سمیت پورے پاکستان میں عوام کی نجات دہندہ بنے گی، حافظ نصیر احمد احرار
26 نومبر کو سرگودھا میں عوام کا بڑا اجتماع ہوگا، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے، حافظ نصیر احمد احرارThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس
دوسرے روز بھی جاری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آصف اقبال داودزئی، سابق صوبائی وزیر
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کا بیانیہ ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری رہا ہے، آصف اقبال داودزئی
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے ایوان کے اندر اور باہر ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کا بیانیہ اپنایا، آصف اقبال داودزئی
پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں پر آمروں نے شب خون مارا، آصف اقبال داودزئی
جمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بے جا مداخلت کا بھی کردار رہا ہے، آصف اقبال داودزئی
ملک میں سول مارشل لا نے جمہوریت کو مزید نقصان پہنچایا، آصف اقبال داودزئی
آج پاکستان میں سب سے زیادہ محب وطن شخصیت میرے قائد مولانا فضل الرحمٰن ہیں، آصف اقبال داودزئی
ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے ہر حکم کی تعمیل کے لیے ہر وقت تیار ہیں، آصف اقبال داودزئیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سابق سفیر،سابق ایم پی اے، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک سکندر ایڈووکیٹ کی گفتگو
مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم چلانے والوں کا سیاسی قد کاٹھ قوم کے سامنے ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
ہم نے زبان کھولی تو ان کو اپنے گھر رہنے کی جگہ ملے گی، ملک سکندر ایڈووکیٹ
پھول نگر میں مولانا فضل الرحمٰن کے حقائق پر مبنی خطاب کے بعد مقتدرہ کو بڑی پریشانی لاحق ہوئی، ملک سکندر ایڈووکیٹ
مقتدرہ نے اپنے اہلکاروں کو میدان میں اتارا اور مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف تنقید کے لیے لوگوں کو آگے کیا، ملک سکندر ایڈووکیٹ
مولانا فضل الرحمٰن نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی بات نہیں کی، بلکہ پاکستان اور عوام کے مفاد کی بات کی ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
جس ادارے کے پاس جو ذمہ داری ہے، اسے وہی ادا کرنی چاہیے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
جس کے پاس بندوق ہے وہ سرحدوں کی حفاظت کرے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
علم، عقل اور شعور رکھنے والے لوگ سیاست میں آگے آئیں اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے قوانین بنائیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ
ملتان میں مفتی محمود کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ہر پاکستانی کے دل کی آواز بیان کی، ملک سکندر ایڈووکیٹ
ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عوام آزاد ہوں، ان پر دباؤ نہ ڈالا جائے اور ان کی آواز نہ دبائی جائے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
سیاسی لوگوں کو آلۂ کار بنا کر کسی کو اقتدار میں لانے اور کسی کو اقتدار سے ہٹانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرنے والوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ انہیں سینیٹر کس نے بنایا اور ووٹ کس نے دیے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
مولانا فضل الرحمٰن جیسے بین الاقوامی رہنما پر الزامات لگانا مضحکہ خیز ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
ساری دنیا ان لوگوں پر ہنستی ہیں، ملک سیکندر -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا بیانیہ نہ صرف پورے ملک میں پسند کیا جارہا ہے ۔بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ۔
پنجاب کے عوام نے جس طرح قائد جمعیت کو پذیرائی بخشی میرے خیال میں جمعیت علماء نے تیس سال کا سفر تین ماہ میں طے کیا ۔یہی وجہ ہے کہ ملتان میں کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
اس کی پاداش میں پس پردہ رہ کر کاروائیاں کرنے والوں نے باقاعدہ مولانا صاحب کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ۔
ہم سمجھتے ہیں کہ لاکھوں علماء کے قائد کے خلاف اس مذموم پروپیگنڈے سے ملک میں انارکی پھیلے گی ۔ہم اپنے قائد کے بھر پور دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ہم ہیں خاموش کہ برہم نہ ہو اس ملک کا نظام
یہ سمجھتے ہیں ہم میں طاقت فریاد نہیں
مولانا صاحب کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے وقتی پرندے ہیں ۔مولانا صاحب پاکستان ،ریاست کی ذمہ داریوں اور عوام کے حقوق کو سمجھتا ہے ۔
قائد جمعیت کے قائدانہ کردار پر فخر ہے ۔
ہوش کے ناخن لیں ۔لاکھوں علماء اگر میدان میں نکل آئے تو
خیر اسی میں ہے کہ ملکی دفاع کے لئے قائد جمعیت کی پالیسی کو اپنائیں ۔دراندازوں کی وجہ سے قائد جمعیت کے بیانیے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
پاکستان کے تمام علماء کرام کا وہی موقف ہے جو قائد جمعیت کا ہے ۔
حضرت مولانا حافظ محمد یوسف
رکن مرکزی مجلس شوری جمعیۃ علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضیٰ کی گفتگو
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کئی آئینی و قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے، کامران مرتضیٰ
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت کارروائی میں آئینی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
صدرِ مملکت کی منظوری کے وقت اطمینان کی وجوہات تحریری طور پر سامنے آنی چاہئیں تھیں اور مواد بھی پیش ہونا چائیے تھا، کامران مرتضیٰ
گورنر راج کے معاملے میں وزیراعظم کی سمری نہیں بلکہ گورنر کی رپورٹ بنیادی اہمیت رکھتی ہے جوکہ غائب ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے لیے متعلقہ دستاویزات پارلیمان میں پیش نہیں کی گئیں، کامران مرتضیٰ
مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو متعلقہ دستاویزات کے لیے خط لکھا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسپیکر قومی اسمبلی نے خط موصول ہونے اور متعلقہ وزارت کو بھجوانے کی تصدیق کی، کامران مرتضیٰ
دستاویزات پیش کیے بغیر پارلیمان سے ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرائی گئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات کے حوالے سے مختلف طرزِ عمل اختیار کیا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
وفاقی کی طرف سے صوبوں کے حوالے کیا گیا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ آئین کے آرٹیکل 172 کی روح کے منافی ہے، کامران مرتضیٰ
جمعیت علمائے اسلام کی ہدایت پر بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز قانون کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل تاحال منظور نہیں ہوا، کامران مرتضیٰ
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے پیچھے معدنی ذخائر پر قبضے کا ارادہ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
سابقہ فاٹا کے معدنی ذخائر کو صوبے سے الگ کرکے وفاق کے زیرِ انتظام لانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، کامران مرتضیٰ
معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا اس تمام معاملے کی بنیادی وجہ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
اصل معاملہ معدنی ذخائر اور صوبے کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں، کامران مرتضیٰ
جمعیت علمائے اسلام آئین اور صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سینیٹر کامران مرتضیٰThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سابق سینیٹر جنرل سیکرٹری جےیوآئی فاٹا مولانا عبدالرشید کی گفتگو
ملک اس وقت دگرگوں اور سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید
خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بدامنی اور جنگی کیفیت نے سنگین صورتِ حال پیدا کر دی ہے، مولانا عبدالرشید
ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال بھی ناگفتہ بہ ہے، مولانا عبدالرشید
جمعیت علمائے اسلام آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مولانا عبدالرشید
آئین، قانون اور جمہوریت سے ماورا ہر اقدام کی مخالفت کرتے ہیں، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید
مولانا فضل الرحمٰن کا قومی بیانیہ عوام دوست ہے، جسے ملک بھر میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، مولانا عبدالرشید
مولانا فضل الرحمٰن آئین، قانون، جمہوریت اور پاکستان کے مفادات کی بات کر رہے ہیں، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید
مولانا فضل الرحمٰن کے قومی بیانیے کو متنازع بنانے اور ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا عبدالرشید
فاٹا کے عوام اور کارکن مولانا فضل الرحمٰن کے قومی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید
پاکستان کے مفادات، آئین اور جمہوریت کے تابع ہو کر زندگی گزاریں گے، مولانا عبدالرشید
آئین سے ماورا ہر اقدام کو مسترد بھی کرتے ہیں اور اس کی مزاحمت بھی کریں گے، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:علامہ راشد محمود سومرو کی گفتگو
مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف بولنے والے پہلے ان کا اصل کلپ سامنے لائیں، علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کو آئینہ دکھایا تو آپ ان پر غصہ نکالنے لگے، راشد محمود سومرو
2018ء میں جس چیز کو ناجائز سمجھتے تھے، آج اسے جائز کیسے سمجھ رہے ہیں؟ علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن کی باتوں سے ناراض نہ ہوں، ان کے الفاظ پر غور کریں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن نے اس ملک کے لیے اپنے کارکنوں اور قائدین کی قربانیاں دی ہیں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن پاکستان سے جتنی محبت کرتے ہیں، آپ کی سات نسلیں بھی اتنی محبت نہیں کر سکتیں، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن غیر جمہوری اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں عوام کی مرضی کے مطابق بنیں، راشد محمود سومرو
ہم جعلی اسمبلیاں ماننے کو تیار نہیں، علامہ راشد محمود سومرو
فیصلے کرنے ہیں تو عوام کے اعتماد کے ساتھ کریں، راشد محمود سومرو
عوام کو اعتماد میں لینے کا بہترین پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے، علامہ راشد محمود سومرو
بند کمروں میں فیصلے کرکے مولانا فضل الرحمٰن سے انہیں تسلیم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے؟ راشد محمود سومرو
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں، ہم نے آپ کو کب منع کیا ہے؟ علامہ راشد محمود سومرو
ملک کو ترقی دینا اور پاکستان کو مضبوط بنانا جمعیت علمائے اسلام کا خواب ہے، راشد محمود سومرو
پاکستان کا امن، معیشت اور عوامی مسائل ہماری اولین ترجیحات ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ہم جمہوری اقدامات کے ذریعے آگے بڑھیں گے، راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے لاکھوں پاکستانی، علماء، طلباء اور نظریاتی کارکن کھڑے ہیں، راشد محمود سومرو
کل بھی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے، علامہ راشد محمود سومرو
آئیے، اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور ملک کو مستحکم کرنے کے لیے آگے بڑھیں، راشد محمود سومروThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس شروع
اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین کی شرکت
اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ سرفہرست -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن،مولانا عبدالغفور حیدری کی لاہور میں جےیوآئی کے رہنما بلال میر کی رہائشگاہ آمد
قائدین نے بلال میر سے ان کے بھائی زاہد میر کی وفات پر تعزیت کی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
افغانستان کے ساتھ لڑائی پوری مغربی سرحد بند ہو گئی، تجارت بند ہو گئی، لوگوں کے روزگار اور کاروبار تباہ ہو گئے، چین ہمارے اوپر اعتماد ختم کر چکا ہے، اور میں کہتا ہوں اگرچہ ابھی تک آن ریکارڈ کوئی بات نہیں ہے، باضابطہ پر کوئی بات نہیں ہے لیکن تم نے جو ایمرجنسی لگائی ہے فاٹا کے علاقوں پر یہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے اور صرف قبضہ ہی نہیں امریکیوں کے ساتھ جو تم نے سودے کئے ہیں اور جس طرح ہماری سر زمین پر ہمارے وسائل کا مالک تم امریکہ کو بنا رہے ہو اور ان کے سرمایہ کاری کے لیے راستے کھول رہے ہو اور اس کے بدلے میں اگر کچھ سکے آپ کو مل جائیں اور آپ اکتفا کرنے کی طرف جا رہے ہو، یاد رکھو! یہ سیاست اب ہمیں قبول نہیں ہے اور چین اور روس کو اس پر تحفظات ہیں، خطے میں آپ باہر کی قوتوں کو لا رہے ہیں میں کہتا ہوں ملٹی نیشنل کمپنی آتی ہیں، امریکہ میں بھی جاتی ہیں، یورپ میں بھی جاتی ہیں، چائنا میں بھی جاتی ہیں، روس میں بھی جاتی ہیں، سرمایہ کاری کرتی رہتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے لوگ آ رہے ہیں اور پاکستان سے سرمایہ کار اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں؟ سرمایہ کاری کے لیے سب دنیا دو تین چیزوں کو دیکھتی ہے سب سے پہلی بات یہ کہ جہاں کوئی امن ہو، سیکیورٹی ہو، تو وہاں پر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ نمبر دو یہ کہ وہاں پر معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہو تو وہاں جا کر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور تیسری بات ہے کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں پر لوگ جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان تین حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنے آپ سے خود سوال کریں کہ ان تین باتوں کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کیوں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پاکستان میں کیوں نہیں ہو رہی؟ اور ہمارا اپنا پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ باہر کیوں لے جارہا ہے؟ ان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا آپ لوگوں نے اور ناز کیا جا رہا ہے کہ ہم ملک کو بچا رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس دہشت گردی کے ماحول میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران جمعیت علماء اسلام کے تقریباً ڈھائی سو علماء اور کارکن شہید ہوئے ہیں۔اس طرح کا بیانیہ دینا کسی جماعت کی ملک، ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
کیا ریاست کو یہ حق حاصل ہے، ے کہ وہ اپنے ہی ملک کے وفادار لوگوں کی قربانیوں کا مذاق اڑائے؟
ہم قربانیوں کا مذاق نہیں اڑا رہے، بلکہ ہم ان کی پالیسیوں پر بات کر رہے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اصلاح کی نیت سے حکومت کے کسی فیصلے پر تنقید کرے اور پوچھے کہ یہ غلطی کیوں ہو رہی ہے۔
اگر انہیں ایسی گفتگو پسند نہیں تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں کہ ہم ایسی گفتگو کریں جس سے ملک کے اندر ایک بحث چھڑ جائے اور اپنے ہی جوانوں اور اداروں کی قربانیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جائے۔
میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ ہم جائزہ لیں کہ ملک کہاں کھڑا ہے، ہمیں ان تمام محاذوں اور چیلنجز میں کامیابیاں کیوں نہیں مل رہیں، اور ہم جتنی زیادہ دوائیں استعمال کرتے ہیں، مرض اتنا ہی بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
ان چیزوں کو غلط زاویے سے پیش کرنا بدنیتی ہے۔ میرے خیال میں حکومت اور ریاست ایک ذمہ دار ادارہ ہیں۔ انہیں اس طرح اپنے ملک کے شہریوں اور سیاست دانوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بی بی مریم! تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکنِ قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا مریم نواز کی ٹویٹ پر ردِعمل
بی بی مریم صاحبہ گزرے ہوئے زمانے کو بھی کبھی یاد کیا کریں جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کی حکومت کی دھاندلی کے خلاف جو تحریک چلائی اس کا سارا فائدہ آپ کو ملا۔ ایک موقع پر باجوہ سے ہماری قیادت کی جھڑپ ہوئی اس تنازعے کا بنیادی نکتہ بھی نواز شریف تھے ہمیں کہا گیا کہ آپ کی تحریک سے نواز شریف کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ!
آپ کی لاہور میں احتساب عدالت کے سامنے پیشی تھی قائدِ جمعیت کے حکم پر میں لاہور پہنچا اور لاہور سمیت قرب و جوار کے اضلاع کے کارکنوں سے کہا کہ مریم بی بی کی احتساب عدالت میں پیشی ہے سارے کارکن احتساب عدالت کے سامنے پہنچیں اگر آپ کو یاد نہیں یا آپ کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے تو اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے پوچھیں خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہمارے دباؤ کی وجہ سے آپ کی پیشی منسوخ ہوئی۔
آپ کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں تھا اور میزبان جماعت مسلم لیگ (ن) تھی جلسے کی عین رات جب میں اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ مینار پاکستان کے دروازے کھلوا کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ میزبان جماعت کی جانب سے صرف ایک خاتون مریم اورنگزیب، موجود تھیں جبکہ آپ کی جماعت کے باقی کارکن غائب تھے۔ جلسہ گاہ کے تمام انتظامات جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے سنبھالے۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پھر ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو ہم نے آپ کے چچا شہباز شریف کو وزیراعظم بنوایا۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، لیکن اس کا صلہ آپ نے ہمیں یہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا بیٹھیں اور اس کے ساتھ مل کر سازشوں کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام کو انتخابی میدان میں شکست دلوائی۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ!
لیکن آج فارم 47 کے ذریعے وزیراعلیٰ بنی ہیں اور آپ کا سر تکبر اور غرور سے آسمان کو چھو رہا ہے ہم نے اپنے تعلقات کو اس طرح نبھایا، لیکن آپ پنجاب میں ہمیں جلسے کرنے سے روکتی ہیں۔
مزید برآں جب آپ اور آپ کا خاندان مشکل وقت سے گزر رہے تھے تو اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کے سر پر دستِ شفقت رکھا تھا۔ وہ منظر پوری قوم نے دیکھا ہے، مگر آپ ایسی احسان فراموش نکلیں کہ اپنے اسی محسن، مولانا فضل الرحمٰن، پر تنقید کرنے کی جسارت کر رہی ہیں۔
بس آج میں اپنی بات یہیں ختم کرتا ہوں۔ اگر آپ نے اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لیے اپنا یہ انتہائی نامناسب رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری
مرکزی سیکرٹری جنرل، جمعیت علمائے اسلام پاکستان
رکنِ قومی اسمبلی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان:قائس جمعیت کی عبداللہ حسیب ایگرو کیمیکلز آمد؛
چیرمین کے انتقال پر ان کے فرزندان اور خاندان سے اظہار تعزیت
حافظ عبداللہ بھٹی ، حاجی عبدالستار بھٹی ، حاجی عبدالسبحان بھٹی ، ذوالفقار بھٹی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود۔
بڑے فرزند حافظ عبداللہ کی دستار بندی بھی کی
مولانا اسعد محمود، مولانا عامر محمود، حافظ نصیر احمد احرار ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج ملک معاشی لحاظ سے تباہ حال ہو چکا ہے، آج آسی سال کے بعد پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ہندوستان کہاں کھڑا ہے؟ بنگلہ دیش کہاں پہنچ گیا ہے؟ ایران تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی معیشت پر قابو پائے ہوئے ہیں، افغانستان چھیالیس سال سے جنگوں کی آماجگاہ بن کر بھی وہ افغانستان جہاں پاکستان کا نو سو پاکستانی روپیے کی قیمت ایک لاکھ افغانی کی ہوا کرتی تھی آج وہ افغانی، آج وہ افغانی وہ پینسٹھ اور ستر روپے کے درمیان ڈالر کے مقابلے میں ہے اور آپ دو سو آسی روپے تک جا کر ڈالر کے مقابلے میں، بھوک اور پیاس ہے، کل میں خبر سن رہا تھا کہ کراچی میں ایک خاندان نے جہاں ماں باپ اور تین بچے لٹک گئے اور خودکشی کر لی ایک ہی بات تھی کہ وہ بھوکے تھے اور مزید وہ زندگی برداشت نہیں کر سکے، بچوں کی بھوک برداشت نہیں کر سکے، قوم یہاں تک پہنچ گئی ہے تمہاری وجہ سے، کہتے ہیں معیشت میں ترقی کے اشارے مل رہے ہیں کہ اشارے رکھو اپنے جیب میں، ہمیں غریب کا روزگار چاہیے، مہنگائی کے ہاتھوں کمر ٹوٹ گئی ہے قوم کی، بڑے بڑے بنگلوں میں اور بڑے بڑے عالیشان کوٹھیوں میں بیٹھ کر عیاشیاں کرنا آسان ہے، ذرا آؤ تو صحیح، ذرا میرے صوبے میں آؤ، کیا کوئی پرامن شہری گھر سے باہر نکل کر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جب میں نے جناب شہباز شریف صاحب سے پوچھا کہ آپ لانگ مارچ کو روک رہے ہیں اور پوری قوت کے ساتھ روکنا چاہتے ہیں اور لانگ مارچ آئے گا تو پھر آپ ریاستی طاقت سے اس کو واپس کریں گے، گولی چلائیں گے، سو دو سو لوگوں کو شہید کریں گے، کس کے بدلے میں؟ مسئلہ کیا ہے؟ اس بات پر کہ وہ ملاقات چاہتے ہیں، وہ اپنے لیڈر کی علاج کے لیے اسپتال لانا چاہتے ہیں، اس مطالبے پر آپ سینکڑوں لاشیں بچھائیں گے، کس طرح سوچتے ہو تم لوگ سمجھ میں نہیں آتی بات اور پھر میرے استدلال کو تسلیم کرنے کے باوجود، میں تو آپ سے سات بجے چلا گیا تھا صبح اور نو بجے دو گھنٹے کے اندر اندر آپ پھر گئے، اتنے مجبور حکمران ہو تم، مجھے خدا اتنا مجبور حکمران نہ بنائے، میں ایسے گھوڑے پر سوار ہونے کے لیے تیار نہیں جس کے لگام میرے ہاتھ میں نہیں ہوں گے، آپ جعلی حکومت ہیں، آپ ہارے ہوئے لوگ ہیں، جو لوگ آپ کو دھاندلیوں کے ذریعے اقتدار میں لائے ہیں یہ کرسی انہی کی مرہون منت ہے اور آپ حق نمک ادا کر رہے ہیں اور کچھ نہیں ہے کوئی حکومت نہیں ہے ان کے پاس۔
آج ہمیں ان تمام حالات کی طرف دیکھنا ہوگا کہ کیا ہم اس ملک اور وطن عزیز کو ان کے حوالے کر دیں؟ جیسے ہماری قسمت کے ساتھ کھیلتے رہیں گے، جس طرح ہمارے نظام کو تل چٹ کرتے رہیں گے، ایسا کبھی بھی نہیں ہوگا اور میں یہ واضح طور پر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ:
ابھی آنکھوں کے شمعیں چل رہی ہیں، پیار زندہ ہے
ابھی مایوس مت ہونا، ابھی بیمار زندہ ہے
ہزاروں زخم کھا کر بھی میں ظالم کے مقابل ہوں
خدا کا شکر ہے، اب تک دل خوددار زندہ ہے
کوئی بیعت طلب جا کر خبر دے کہ میں زندہ ہوں
جب تک جرات انکار زندہ ہے
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم نے آئین میں چاروں صوبوں کی خودمختاری کی بات کی ہے، کس بات کی خودمختاری؟ یہ کوئی کنفیڈریش نہیں ہے کہ کوئی یونٹ جب چاہے آزادی حاصل کرے اور الگ ہو جائے، یہ فیڈریشن ہے کہ جس فیڈریشن کے تحت تمام یونٹیں اور تمام صوبے اپنے وسائل پر اختیار رکھتے ہیں، اپنی قانون سازی پر اختیار رکھتے ہیں، لیکن ہر چند کے آئین صوبوں کو اختیار دیتا ہے، صوبوں کے عوام کو اختیار دیتا ہے اور ہر صوبے کے وسائل پر وہاں کے عوام وہاں کے بچوں کے حق کو تسلیم کرتا ہے لیکن جب بھی دیکھا، جب بھی دیکھا صوبوں کے اختیار پر شب خون مارا گیا، مجھے یاد ہے جب انیس سو تریہتر میں بلوچستان حکومت توڑی گئی اور وہاں گورنر راج نافذ کیا گیا وہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی جو کہتی ہے کہ جمہوریت میری شناخت ہے، جس جماعت کی شناخت جمہوریت ہے اسی نے سن ستر کے الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا، اسی نے بنگال کی اکثریت کو تسلیم نہیں کیا، اسی نے بٹے ہوئے پاکستان کے اندر بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا اور صوبہ سرحد میں راتوں رات گورنر کو تبدیل کر دیا اور اس کے نتیجے میں مولانا مفتی محمود تھا جس کے ضمیر نے گوارا نہ کیا کہ ایک لمحے کے لیے بھی مزید حکومت جاری رکھے اور اپنی وزارت کے منصف سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا، اور ماشاءاللہ جب بھی کسی صوبے میں گورنر راج لگا ہے پنجاب میں لگا، بلوچستان میں لگا، خیبر پختونخواہ میں لگا، جب بھی لگا یہ جمہوریت کی علم بردار پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے نامدار سربراہ آصف زرداری ہی کی قسمت میں آیا۔
یہ ہماری تاریخ ہے ہمارے درمیان بعض دفعہ اتفاق بھی ہوتا ہے لیکن بہرحال یہ تاریخ ہے اس کو تنقید نہ سمجھا جائے، اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھا جائے کہ آج ایک بار پھر صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج نافذ کیا گیا، لیکن ذرا اس گورنر راج کا جائزہ تو لے لیں ایک صوبہ ہے آدھے میں گورنر راج اور آدھے میں ایمرجنسی، اب آپ مجھے ایک بات بتائیں دو ہزار سترہ میں جب فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جا رہا تھا تو ہم نے ایک اختلاف رائے کیا تھا، اس بات پر نہیں کہ ضم نہیں کیا جانا چاہیے ہم نے انضمام کی مخالفت نہیں کی تھی، ہم نے یہ کہا تھا کہ یہ قبائلی عوام کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے، انضمام بھی ایک صورت ہو سکتی ہے، مستقل صوبہ بھی ایک صورت ہو سکتا ہے اور جس صورتحال میں چلا آ رہا ہے اس کو برقرار رکھنا بھی ایک صورت ہے، ان تینوں صورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے فاٹا کے عوام سے پوچھا جائے، لیکن فاٹا کے عوام سے نہیں پوچھا گیا، میاں نواز شریف صاحب کے ذہن میں انضمام یہ فاٹا کے عوام کے فائدہ میں تھا، وہ صوبہ بن گیا اس صوبہ کے پہاڑ اور اس پہاڑوں کے نیچے معدنی ذخائر زخائر وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی ملکیت بن گئے، انضمام کے بعد ان تمام ذخائر اور وسائل پر صوبہ کے عوام کا حق ثابت ہو گیا، آج کیا وجہ ہے کہ پورے صوبہ میں گورنر راج نہیں لگایا جا رہا اور صرف قبائلی علاقہ سابق فاٹا اور چار ضلعے صرف یہ بتانے کے لیے یہ دھوکہ دینے کے لیے قوم کو کہ یہاں تو بدامنی ہے، تو فاٹا میں بھی بدامنی ہے، تو ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بدامنی ہے، تو ٹانک میں بھی بدامنی ہے، لکی مروت میں بھی بدامنی ہے، بنوں میں بھی بدامنی ہے، یہ صرف آپ کو دکھانے کے لیے کہ ہم نے یہ سارا کام بدامنی کی وجہ سے کیا ہے، اگر بدامنی ہی وجہ ہے تو آج کل تو آپ کو کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں زبردست مار پڑ رہی ہے اس کو کیوں باہر رکھا ہے؟
تو آپ کی چوری ہم جانتے ہیں، بدامنی کی بات کرتے ہو، دہشت گردی کی بات کرتے ہو، اگر بات بدامنی کی ہے تو بلوچستان کے حالات خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب ہیں، اگر گورنر راج اس لیے لگایا جا رہا ہے کہ بدامنی ہے، اگر ایمرجنسی اس لیے لگائی جا رہی ہے کہ بدامنی ہے تو پھر اس کا زیادہ حقدار اگر کوئی بن سکتا تھا تو وہ تو صوبہ بلوچستان بن سکتا تھا، بلوچستان میں اس لیے نہیں لگا رہے کہ وہاں کا وزیر اعلیٰ آپ کا مدح سرا اور آپ کا حدی خوان ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی حکومت ہے، بات پی ٹی آئی کی نہیں ہے، بات ایک کا اصول کی ہے کہ جہاں اپوزیشن کی حکومت ہو آپ وہاں پر ان کی حکومت کو اڑانے اور وہ فاٹا جس کے ذخائر و وسائل صوبے کا حصہ بن چکے تھے آپ نے ایمرجنسی لگا کر ان کے تمام وسائل کو وفاق کے تابع بنا دیا ہے، کل جس ہاتھ سے آپ نے ان کو کچھ دیا تھا آج دوسرے ہاتھ سے آپ نے واپس چھین لیا ہے۔ یہ ملک تمہاری ملکیت ہے؟ تمہارے باپ دادا کی ملکیت ہے؟ یہ عوام تمہارے نوکر ہیں؟ عوام تمہیں جانور نظر آتے ہیں؟ جیسا چارہ چاہو ان کے سامنے ڈال دو، یاد رکھو! آپ کے اس غیر جمہوری اور جابرانہ اقدام اس کا مقابلہ کوئی پارٹی نہیں کرے گی۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم نے پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کیا، اور آج آپ بھی دیکھ رہے ہیں اور دنیا بھی دیکھ رہی ہے کہ پارلیمانی سیاست، جمہوری سیاست اور عوام کی سیاست کو اگر کوئی سبوتاژ کر رہا ہے تو وہ کون سی قوت ہے؟ اب یہ باتیں کوئی مخفی نہیں رہیں۔
ایک طاقتور قوت اپنی ذات میں طاقت کے ارتکاز کے ساتھ تمام عوامی اور سول اداروں کے اختیارات اپنے اندر مرتکز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ روش ٹھیک نہیں ہے۔
آپ اتنے زیادہ اختیارات اپنے کندھوں پر لاد رہے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں، بہت قریب ہے، جب آپ خود اس دباؤ کے نیچے دب جائیں گے اور اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکیں گے۔
ملکی سیاست میں ہم توازن کے قائل ہیں۔ ہم کسی کی نفی نہیں کر رہے۔ فوج کا ادارہ بھی ناگزیر ہے، بیوروکریسی بھی ناگزیر، تاجر طبقہ بھی ناگزیر، کاروباری طبقہ بھی ناگزیر، مزدور طبقہ بھی ناگزیر، اور پارلیمانی و جمہوری سیاست بھی ناگزیر ہے۔ لیکن تمام اداروں کے درمیان توازن ہونا چاہیے، تب جا کر ملک چلے گا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جب آپ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا تو جمعیۃ علماء اسلام نے سب سے پہلے اس کی تائید کی۔ جب ترکی اس میں شامل ہوا تو ہم نے اس کی تائید کی، اس لیے کہ جمعیۃ علماء اسلام کا منشور وزارتِ خارجہ کے اصولوں کی روشنی میں ایک اسلامی بلاک کی بات کرتا ہے۔
لیکن وہ راستہ بھی رک گیا، اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جس ایران نے اس اتحاد میں شامل ہونا تھا، وہ عمل رک گیا ہے۔ جس مصر نے اس اتحاد میں شامل ہونا تھا، وہ سلسلہ رک گیا ہے، اور سعودی عرب پر حملے ہو رہے ہیں۔ حرمین پر حملے ہوئے ہیں، مدینہ منورہ پر راکٹ آئے ہیں، مکہ مکرمہ پر راکٹ آئے ہیں، اور پرسوں ترسوں ریاض میں ہوائی اڈے پر راکٹ آئے، اور احرام کے اندر عمرہ کرنے والے لوگ، جو قطار میں کھڑے تھے، شہید ہو گئے۔
ایسے حالات میں ہم اس قسم کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور سعودی حکومت ہو یا عوام، ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے بھی، ان شاء اللہ، سب سے آگے ہوں گے۔
امیر جمعیۃ علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطاب ، 15 اکتوبرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان: مفتی محمود کانفرنس کے مناظر
#مفتی_محمود_کانفرنس_ملتان
#معمار_آئین_مفتی_محمود
#پنجاب_مولانا_کے_سنگ
#maulanainmultan -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہِ راست ملتان| مفتی محمود کانفرنس |قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن و دیگر قائدین کا خطاب x.com/i/broadcasts/1nGnRBpaYBBGO
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا میدان سج گیا
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین ملتان پہنچ گئے۔ حافظ غضنفر عزیز
آج پاکستانی قوم مفتی محمود کے مشن کے ساتھ تجدید عہد وفا کرے گی۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
نظام اسلام کے لئے جدوجہد، ہر قسم کی نفرت سے پاک قومی وحدت، جمہوری اقدار کے فروغ ک کے لئے مفتی محمود کی روایات دہرائیں گے۔ حافظ غضنفر عزیز
مولانا فضل الرحمن موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں قومی لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
صوبہ بھر سے قافلے جوق در جوق پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
مفتی محمود کانفرنس کی صدارت صوبائی امیر مولانا محمد امجد خان اور نظامت حافظ نصیر احمد احرار کریں گے۔ حافظ غضنفر عزیز
مفتی محمود کانفرنس جنوبی پنجاب کی سیاسی تاریخ میں تبدیلی کا عنوان ہوگی۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب
جاری کردہ
میڈیا سیل جے یو آئی پنجابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان کی دینی، علمی اور سیاسی تاریخ میں مولانا مفتی محمود محض ایک مذہبی رہنما نہیں بلکہ علم و بصیرت، اصول پسندی، آئینی بالادستی اور جمہوری جدوجہد کی ایسی روشن علامت تھے جنہوں نے سیاست کو اقتدار کے حصول کے بجائے نظریات، کردار اور قومی اصولوں کی پاسداری کا ذریعہ بنایا۔ ایوانِ اقتدار سے درس گاہ تک اور دینی رہنمائی سے قومی سیاست تک، ان کی زندگی عزم، استقامت اور فکری پختگی کی ایک منفرد داستان ہے۔ ان کی یوم وفات کے موقع پر علمی و سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج 15 اکتوبر کو ملتان میں تاریخی مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی۔
@waqarsatti کی رپورٹ۔
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggleThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے مشترکہ قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع
قرارداد میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق صدارتی اعلان فوری واپس لینے کا مطالبہ
مشترکہ قرارداد میں وفاقی حکومت سے آئینی تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ
قرارداد میں صوبوں کے آئینی حقوق، خودمختاری اور وفاقی نظام کے تحفظ پر زور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹ اجلاس/ مولانا عطاء الرحمٰن خطاب
جب پیپلزپارٹی تشکیل دی گئی تو وہ آمریت کے خلاف تھی
مگر افسوس کی بات ہے جمہوری روایت کے مطابق پی پی سے توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح تقاضوں وک پورا کرے
کیا کے پی کے میں حکومت ہماری مرضی سے لائی گئی تھی
پیپلزپارٹی کو جس جمہوری انداز میں بنیاد رکھنے والوں نے چلایا تھا انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا
کے پی حکومت کی تیرہ سال سے سرپرستی کون کر رہا تھا
ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں ہیں
ہم ایسے اقدامات سے نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں
بدقسمتی ہے کہ جب بھی کوئی غیر جمہوری اقدامات ہوتے ہیں ان کو اس سیاسی شخصیات کی سپورٹ ہو گی
آصف علی زرداری کے ہوتے ہوئے ہمیں ان چیزوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے
یہ کس طرح کی روایات ہیں
ادھر اپوزیشن واک اوٹ کر رہی ہے ادھر سے اعلان کر دیا جاتا ہے کہ پاس ہو گیا
میں اس بات پر احتجاج کرتا ہوں ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئےThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حراست کے دوران سہالہ کیمپ میں ہم اکٹھے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب مفتی صاحب کو زیادہ قریب سے اور مسلسل دیکھنے کا موقع ملا، قید کے دوران، مذاکرات کے دوران اور پھر مارشل لاء کے نفاذ کے بعد بہت عرصہ تک قریب رہنے کا موقع ملا۔ اس اعتبار سے میں نے محسوس کیا کہ وہ انسانی اعتبار سے، اخلاقی اعتبار سے ہمیشہ قابل احترام تھے۔ سیاست میں مفتی صاحب غالباً واحد شخص تھے جن کی صدارت یا ریاست میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ بیٹھ سکتے تھے اور کوئی حجاب محسوس نہیں کرتے تھے اور یہ مفتی صاحب کی بہت بڑی خوبی تھی۔ ایک عالم دین کا سیاست کے اس مرتبہ تک پہنچنا مفتی صاحبؒ کے بعد مجھے محلِ نظر دکھائی دیتا ہے۔ سیاست کا ایک اور پہلو ہے جس میں ہم تشنگی کا احساس سب لوگوں میں پائیں گے اور وہ یہ کہ ہمارے ہاں ہمہ وقتی سیاستدان کم ہیں جس کی وجہ سے سیاسی مسائل پر ان کا مطالعہ کم ہوتا ہے۔ خاص طور پر اندرون ملک مسائل کا جس میں دفاعی، اقتصادی، انتظامی سب شامل ہوتے ہیں۔
اس ایک کمی کے علاوہ مفتی صاحب ہمارے سیاستدان علماء میں سے ایک ایسے شخص تھے جنہیں سیاستدان بڑی آسانی سے قبول کر سکتے ہیں۔ اس اعتبار سے میری رائے میں بہت مشکل بات ہوگی کہ کوئی دوسرا شخص مفتی صاحب کے مقام تک پہنچے اور سیاستدان نہایت آسانی، خوشی اور محبت کے ساتھ قبول کر لیں۔ مجھے ان کی سیاست میں مغربی تعلیم نہ ہونے کی بناء پر کوئی کمی دکھائی نہیں دی۔“
سابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
”مجھے جن چند ایک شخصیات نے متاثر کیا، وہ ایسی شخصیات ہیں کہ اپنے اخلاق و کردار اور سیاسی اعتبار سے ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انہیں سرِ فہرست حضرت مفتی محمود بھی ہیں۔ مفتی صاحبؒ نے مجھے مذہب اور سیاست دونوں طرح متاثر کیا اور اسی لیے میرے دل میں ان کی قدر و قیمت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ میرے لیے یہ انتہائی اطمینان و مسرت کی بات ہے کہ مجھے ان کی قربت و رفاقت کا شرف ان کے دم آخر تک رہا۔ اس تمام عرصہ میں جو کم و بیش اٹھارہ سال پر محیط ہے، مفتی صاحبؒ کے متعلق میرے احساسات، میری رائے اور میری سوچ کے بارے میں ہر شخص جانتا ہے۔ پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر ان سے رابطہ رہا اور میں نے یہ بات پوری شدت اور صدقِ دل کے ساتھ محسوس کی کہ مفتی صاحبؒ ان بزرگوں میں سے تھے جو اپنے عہد کا پاس کرتے تھے اور اس سلسلہ میں نتائج و عواقب کی پرواہ نہیں کرتے۔“
ممتاز مسلم لیگی رہنما چوہدری ظہور الٰہیؒ
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
”یہ امتزاج بڑا کٹھن ہے کہ حکومت اور سیاست ساتھ ساتھ رہیں۔ مفتی صاحب نے ثابت کیا کہ ایک عالم دین بہترین حکومت دے سکتا ہے۔“
”اللہ تعالیٰ نے حضرت مفتی محمود صاحبؒ کو اپنی صلاحیتوں سے نوازا تھا اور انہوں نے اس تمام عرصہ میں یہ ثابت کر دیا کہ وہ اہل ترین آدمی تھے۔ انہوں نے اپنی اہلیت کو بطریق احسن ثابت کر دیا، اپنی برتری ثابت کر دی باوجود اس بات کے کہ فریق مخالف کے ہاتھ میں اقتدار تھا۔ ان کے پاس ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات تھے، وہ حکومت کر رہے تھے خواہ انہیں استحقاق حاصل تھا یا نہیں۔ ان نامساعد حالات میں مفتی صاحب نے جس طرح اپنی ٹیم کو لیڈ کیا، اس سے انہوں نے یہ منوا لیا کہ مدرسے چٹائی پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والا شخص جدید تعلیم یافتہ اشخاص سے کم نہیں تھا بلکہ ان سے افضل تھا۔
دوسری وجہ جو میں نے محسوس کی اور جس کو میں نے بہت قریب سے دیکھا، یہ تھی کہ وہ سچے پاکستانی تھے۔ وہ کیوں کر یہ بات کہتے تھے کہ ہم پاکستان بنانے کے حق میں نہیں تھے، ہم یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان بننا نہیں چاہیے، لیکن جب پاکستان بن گیا تو ہماری خواہش یہ ہے کہ پاکستان باقی رہے۔ ہم اس بات کے خواہاں ہیں، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اب ہم پاکستان کے حق میں نہیں ہیں، وہ درست نہیں کہتے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اسے اپنے کردار سے ثابت کیا کہ وہ سچے پاکستانی ہیں۔ پہلے سے آج بھی ہمارے ہاں یہ تصور موجود ہے کہ دین و سیاست کو جدا جدا رہنا چاہیے، گویا ہمارے سیاسی لیڈر اور ہیں اور دینی لیڈر کوئی اور! مفتی محمودؒ نے اپنی زندگی سے ثابت کیا کہ اسلام میں سیاست اور دین الگ الگ نہیں ہیں بلکہ ایک ہی چیز ہیں۔“
جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر عبدالغفور احمدؒ
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
”مفتی محمود مرحوم بطورِ سپاہی، مذہبی شخصیت کے اپنے اکابر کی روایات کے امین تھے۔ آپ متبحر عالم دین، عظیم مفکر و مدبر، تمام علوم دینیہ میں مہارت کاملہ رکھنے والے اعلیٰ درجہ کے مدرس، محدث اور قرآن مجید کے حافظ و قاری تھے۔ زہد و تقویٰ میں بھی ان کا اہم مقام تھا۔ سلسلہ ہائے اربعہ میں مجاز تھے، نہایت راست باز، تحمل مزاج، معاملہ فہم، حق گو، انتھک اور مخلص سیاستدان تھے۔ ان کی وفات ایک قومی سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور ہمیں صبر جمیل عطا فرمائیں۔“
سابق امیر جےیوآئی پاکستان حافظ القرآن والحدیث مولانا عبداللہ درخواستیؒ
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
”آپ عہد حاضر کے ان نامور علماء محققین میں سے تھے جن پر نہ صرف برصغیر بلکہ پورا عالم اسلام بجا طور پر فخر کر سکتا ہے۔ آپ علم و فضل کے مینار تھے۔ آپ بیک وقت ایک بہترین مفسر قرآن، محدث زمان، فقیہ دوران، مقری، اکمل و مفتی اجل اور عربی زبان کے قادر الکلام بے نظیر خطیب تھے۔
عربی اس فصاحت اور روانی سے بولتے تھے کہ اہل زبان ہونے کا گمان گزرتا تھا۔ فن تجوید میں مہارت تامہ حاصل تھی، دس قرأتوں کے قاری تھے، آپ متبحر عالم دین تھے، منقولات کے علاوہ آپ معقولات میں بھی کامل دسترس رکھتے تھے۔ آپ نے مدرسہ قاسم العلوم ملتان میں منصب افتاء پر فائز ہو کر بائیس ہزار کے قریب شرعی فتاویٰ جاری کیے۔
آپ اپنے علم و فضل کے باعث بیرون ملک بھی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ علوم دینی کے علاوہ سیاسیات، عمرانیات اور معاشیات پر مولانا مفتی صاحب مرحوم کی بہت گہری نظر تھی۔ آپ جیسی جامع کمالات شخصیتیں صدیوں بعد پیدا ہوا کرتی ہیں۔ آپ کی وفات ایک فرد اور ایک شخص کی وفات نہیں بلکہ اس دور میں صحیح طور پر موت العالم موت العالم کی مصداق ہے۔ آپ کے سانحہ ارتحال سے پوری قوم کی عمارت متزلزل ہو گئی۔“
مفکر اسلام مولانا مرحوم کے رفیق سفر اور جے یوآئی کے عظیم راھنماء حضرت مولانا محمد اجمل خانؒ:
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک سیاسی رفیق اور راہنما کی حیثیت سے کئی برس تک کام کا موقع ملا حاض طور جب وہ پاکستان قومی اتحاد کے صدر تھے اس دوران مفتی صاحب کو بہت عظیم شخصیت پایا ،فہم فراست کے لحاظ سے معاملہ فہمی کے اعتبار سے ایک سیاسی راہنما کی حیثیت سے وہ عظیم انسان تھے۔
میاں طفیل احمد
سابق امیر جماعت اسلامی
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوبرزادہ نصر اللہ خان:
”مولانا مفتی محمود ملک کے ایک ممتاز عالم دین اور تجربہ کار سیاسی راہنما تھے انہوں نے اپنی زندگی میں اسلام کی ترویج اور تبلیغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں اور اس مقصد کے لیے نہ صرف خود درس و تدریس کا کام کیا بلکہ دینی مدارس بھی قائم کیے۔ مولانا کی زندگی کا دوسراپہلو ان کی سیاسی خدمات سے متعلق ہے انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اہم سیاسی کردار ادا کیا۔ خاص طور پر ۷۷۹۱ء کی تحریک نظامِ مصطفی ﷺ میں انہوں نے ایسی قیادت مہیا کی جس کی ملک کو ضرورت تھی۔ مجھے ذاتی طور پر بھی مولانا سے کئی مرتبہ ملنے کا اتفاق ہوا، میں نے انہیں طبعاً ہمیشہ حلیم اور سادہ مزاج پایا۔ میں نے ان میں دین اسلام کے لیے سچی محبت پائی۔سیاسی معاملات میں ان کی سوجھ بوجھ اور بصیرت نے ہمیشہ مجھ پر اثر چھوڑا۔“
#مفکراسلام_مفتی_محمود
#مفتی_محمود_فکر_و_کردار
#محافظ_آئین_مفتی_محمود
#muftimahmoodlegacy
#muftimahmoodstruggle -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹ اجلاس/جےیوآئی کے سنیٹر کامران مرتضی کا اظہار خیال
اپوزیشن کا کاؤنٹر ریزولیوشن اعتراضات لگا کر واپس بھیجنے کی بجائے اسے بھی شامل کیا جانا چاہیے تھا
آرٹیکل 232 اور 234 کے نفاذ کی توثیق کے لیے درکار متعلقہ مواد ایوان میں پیش نہیں کیا گیا
صدر مملکت نے ایمرجنسی سمری پر بغیر کسی اطمینان کے صرف میکانیکی انداز میں دستخط کیے
آئین کے تحت ایمرجنسی نفاذ کے لیے صدر کا خود اطمینان ہونا لازمی شرط تھی
خطوط اور درخواستوں کے باوجود حکومت نے ایمرجنسی نفاذ کی بنیادی دستاویزات اور مٹیریل فراہم نہیں کیا
ایوان کے اراکین کو سوشل میڈیا سے ایمرجنسی کا ارڈر اور مٹیریل حاصل کرنا پڑا
جب تک مکمل معلومات سامنے نہ آئیں ارکان اسمبلی کا اس فیصلے پر مطمئن ہونا ممکن نہیں
آئینی عہدوں پر بیٹھے افراد کو بغیر اطمینان کیے محض انگوٹھا لگانے کی روایت ختم کرنی ہوگی
محض کاغذات کی پیشی سے پورا ایوان اس غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کر سکتاThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکومت مخالف تحریک جےیوآئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی
کانفرنس میں مفکر اسلام مفتی محمود کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اسلم غوری
مفتی محمود کی کی اصولوں پر مبنی سیاست ،علمی رسوخ اور پروقار زندگی سے نئی نسل کو روشناس کرنے کی ضرورت ہے ۔اسلم غوری
کانفرنس میں شرکت کے لئے مولانا فضل الرحمان ،مولانا عبدالغفور حیدری ،محمد اسلم غوری اور دیگر آج ملتان پہنچ رہے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
کانفرنس کی تیاریاں مکمل ، عوام کی بھرپور شرکت قائد جمیعت کے بیانیے کے حق میں ریفرنڈم ثابت ہوگی ۔اسلم غوری
کانفرنس کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی ۔ترجمان جےیوآئی
کاافرنس عوامی حقوق ،مہنگائی ،بے روزگاری،بدامنی کیخلاف عوامی رابطہ مہم کا تسلسل ہے۔اسلم غوری
مفتی محمود کانفرنس وطن عزیز میں آئین کے تحفظ ، اسلامی دفعات ،مدارس کے ساتھ ناروا سلوک ، اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ترجمان جےیوآئی
مفتی محمود کانفرنس جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرے گی ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ اسلم غوری
جے یو آئی ملک میں قانون کی حکمرانی اور صاف و شفاف انتخابات ، عوامی مسائل کے لیے میدان عمل میں ہے ۔ترجمان جےیوآئی
عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جے یو آئی کے شانہ بشانہ میدان میں نکلنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حضرت مولانا مفتی محمود ؒ ایک جامع الصفات شخصیت تھے ان کی شخصیت کے کس کس پہلو پر بات کی جائے ان کے کردار کی عظمت کے آفتاب وماہتاب نظروں کو خیرہ کرتے تھے وہ بطور محدث،مفسر،مدرس،مفتی اور سیاستدان پر حیثیت سے مکمل و اکمل تھے --------
شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا رحمۃ اللہ
#muftimahmood -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مفتی صاحب ایک عالم باعمل،عارف باللہ اور ہمارے بزرگوں کی اعلی مجاہدانہ روایات کے امین و محافظ تھے قدرت نے انہیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا۔تحمل و بردباری میں اپنی مثال آپ تھے۔ جس قدر ان کا ظاہر خوبصورت تھا اسی قدر ان کا باطن بھی خوبصورت تھا۔
مولانا عبید اللہ انور ؒ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#muftimahmood -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
عصر حاضر کی عہد ساز شخصیت
مفکراسلام فاتح تحریک ختم نبوت مولانامفتی محمود ؒ
یوم وفات ،14 اکتوبر 1980
#muftimahmood -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مفکرِ اسلام مفتی محمودؒ کی خدمات، جدوجہد اور تاریخ ساز کردار پر نصیر مروت کی شاندار نظم
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط۔
قومی اسمبلی میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر بحث، کامران مرتضیٰ کا دستاویزات کی عدم فراہمی پر اظہارِ تشویش
جے یو آئی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق دستاویزات طلب کر لیں
کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط، مطلوبہ دستاویزات فوری فراہم کرنے کا مطالبہ
آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت مطلوبہ دستاویزات تاحال موصول نہیں ہوئیں، خط کا متن
دستاویزات کے بغیر اہم معاملے پر رائے دینا ممکن نہیں، کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط
جے یو آئی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر بحث کے لیے ریکارڈ مانگ لیا
دستاویزات کی عدم فراہمی سے مشترکہ اجلاس میں مؤثر بحث متاثر ہونے کا خدشہ۔خط کا متن -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مفکرِ اسلام مفتی محمودؒ، تاریخ کے اوراق سے ایک نایاب انٹرویو
جمعیۃ علماء اسلام کے عظیم رہنما، سابق وزیرِ اعلیٰ مفتی محمودؒ کی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ ایک تاریخی گفتگو۔
صحافی: امجد حسین، راضی واسطی اور انور خلیل کےساتھThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی: جوائنٹ اپوزیشن کا اہم اجلاس جاری
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے۔۔
میڈیا سے مختصر گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش
اسلام آباد: جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ سینیٹر مولانا عبدالواسع سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد پیش کردی، جس میں ایمرجنسی کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ پاکستان اور وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے آئین میں درج شرائط اور قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد ضروری ہے۔ صوبائی خودمختاری، منتخب صوبائی اداروں کے مینڈیٹ، جمہوری نظام اور عوام کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی بنیاد بننے والی سمری، رپورٹس، وجوہات اور دیگر متعلقہ ریکارڈ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔
قرارداد میں صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور متعلقہ حکام سے سفارش کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کے اعلان اور اس کے نتیجے میں جاری کیے گئے احکامات کا آئینی و قانونی جائزہ لیا جائے اور فیصلہ واپس لینے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
قرارداد میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ آئینی تقاضوں کی پاسداری، صوبائی خودمختاری اور جمہوری اداروں کا احترام ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ناگزیر ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کردیا۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
جنرل مشرف سے لیکر موجودہ آرمی چیف تک تمام ادوار میں حالات خراب ہوئے ہیں، دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوا ہے،2010 سے بار بار آپریشنز کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو یہ ان کی ناکامی ہے،ان کی حکمت عملی،سوچ اور فلسفے کی ناکامی ہے،آج ہمیں کہا جارہا ہے کہ ہماری آپريشنز کی حمایت کریں۔
ہم جب آزادی مارچ کر رہے تھے اس وقت ملک کے ہر کونے سے قافلے آرہے تھے لیکن دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،بی ایل اے،ٹی ٹی پی اور کچے کے ڈاکوؤں کا مسئلہ نہیں تھا،حالات معمول پر تھے،مگر آج ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گھوم پھر نہیں سکتے،رات کو تھانے پولیس سے خالی ہو جاتے ہیں۔
اس پوری صورتحال میں جہاں دہشتگردی اور دہشتگردوں کو زیر بحث لائیں گے وہیں آپ کی ناکامیوں کا ذکر بھی ہوگا۔
کیا ملک کے لئے صرف ادارے جنگ لڑ رہے ہیں ؟ کیا ہم ملک کے لئے اور آئین کے لئے قربانیاں نہیں دے رہے؟ پچھلے سالوں میں 250 سے زائد علماء اور کارکنان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں،ایک جلسہ میں بیک وقت 90 سے زائد شہداء کی لاشیں اٹھائی ہیں،لیکن ہم اسلحہ نہیں اٹھا رہے،ہم دلیل کے ساتھ سلیقے سے اپنے سیاسی کردار کی بات کرتے ہیں اور اسکی بھی ہمیں سزا دی جارہی ہے۔
صرف اختلاف رائے کے نتیجے میں ہم نے یہ قربانیاں دی ہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
میں 07 اکتوبر کی صبح اسلام آباد پہنچا، اور اسی دن تحریک انصاف کا وفد آیا،جس میں ان کی اعلیٰ قیادت موجود تھی،خواہش ظاہر کی کہ اس بحران کو حل کرنے کے لیے آپ اپنا کردار ادا کریں اور اگلے ہی روز اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء میرے پاس تشریف لائے اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بھی مجھے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کے لیے کہا۔
ایک طرف تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف اپنے منزل طے کر رہا تھا اور دوسری طرف حکومت کی طرف ایمرجنسی لگانے باتیں گردش میں تھیں،ہمارے مداخلت کے بعد دونوں طرف معاملات کو موخر کیا گیا۔
اس کے بعد پہلے وزیر اعظم صاحب کی آفس سے فون آیا اور بعد میں وزیر اعظم شہباز شریف صاحب نے خود فون کر کے کھانے پر اس موضوع کے حوالے بات کرنے کی دعوت دی گئی،پی ایم ہاؤس میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات حل کرنے پر اتفاق رائے ہوئی،پھر پی ٹی آئی کی قیادت بشمول وزیر اعلی سے تفصیلی بات ہوئی ان کی طرف سے بھی مطالبات ماننے پر لانگ مارچ ختم پر اتفاق رائے ہوا۔
آج 11 اکتوبر کو صبح 06 بجے وزیر اعظم شہباز شریف صاحب اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب سے دوسری مرتبہ ملاقات ہوئی اس میں بھی انہوں نے پی ٹی آئی کے مطالبات ماننے پر اتفاق کیا اور کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس ہے اور اس کی مظوری کابینہ سے بھی لے لیں گے،پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی اس ملاقات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
کابینہ کے اجلاس کے دوران اسحاق ڈار صاحب کا فون آیا کہ کابینہ نے گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تو میں ان سے کہا کہ کس بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جارہا تو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف نہیں لڑ رہی،ہم نے کہا کہ بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے،وہاں اسکی ضرورت کیوں پیش نہیں آئی ؟
حکومت کے ساتھ جتنی بھی پیش رفت ہوئی وہ اس سے پیچھے ہٹ گئی،یہ ایک۔اچھی روایت نہیں،جمہوریت کے دعویدار جمہوری اقدار کو پامال کر رہے ہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جنرل مشرف سے لے کر آج کے آرمی چیف تک، تمام ادوار میں اگر ملکی حالات خراب ہوئے ہیں، دہشت گردی میں بھی اضافہ ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکامیاں ہوئی ہیں، بار بار آپریشنز کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا، تو یہ ان کی ناکامی ہے، ان کی سوچ کی ناکامی ہے، ان کی حکمتِ عملی کی ناکامی ہے اور ان کے فلسفے کی ناکامی ہے۔
آج مجھے کہا جا رہا ہے کہ میرے آپریشنز کی حمایت کرو، ہم ٹھیک کر رہے ہیں۔ ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی تردد نہیں، لیکن 2010ء سے لے کر اب تک کے آپریشنز کا نتیجہ تو بتائیں۔
جب ہم یہاں پر آزادی مارچ کر رہے تھے تو نہ بی ایل اے تھا، نہ ٹی ٹی پی تھی۔ پورے ملک سے، دور دراز کے بلوچستان کے علاقوں سے قافلے آ رہے تھے، بدین سے قافلے آ رہے تھے، گلگت اور کوہستان سے قافلے آ رہے تھے، چترال سے قافلے آ رہے تھے۔ حالات ٹھیک ٹھاک تھے۔
آج آپ ڈیرہ اسماعیل خان میں نہیں پھر سکتے۔ پولیس تھانے کے اندر نہیں رہتی، تھانے رات کو خالی ہو جاتے ہیں اور تھانے کی پولیس کے لوگ محلے کے گھروں میں رات گزارتے ہیں۔
اس میں صرف ہم دہشت گردوں کو زیرِ بحث لائیں گے اور تمہاری ناکامیوں کو زیرِ بحث نہیں لائیں گے؟ تمہاری غلط حکمتِ عملیوں کو زیرِ بحث نہیں لائیں گے؟
ہاگر ہم نے ایمرجنسی لگانی ہے تو پھر وفاق میں لگاؤ۔ یہ بھی ناجائز حکومت ہے، یہ بھی دھاندلی کی پیداوار ہے، یہ بھی اسٹیبلشمنٹ کی عمل داری کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے۔ یہ بھی دہشت گردی کے خلاف ناکام ہے۔ ناکامیوں کا تو کوئی حساب نہیں، لیکن بیانیہ میرے مطابق بناؤ، اس پر ملک کو تباہ کرو، صوبے کو تباہ کرو، آئین کو تباہ کرو، سب کچھ دفن کر دو۔ یہ کون سی عقل کی بات ہے؟
میرے ان گزشتہ کئی سالوں میں جو شہداء ہیں، ڈھائی سو تک، میں نے اکابر علماء کرام اور کارکنوں تک کی قربانیاں دی ہیں۔ یہ کس وجہ سے؟ میرے ایک جلسے میں میں نوے لاشیں اٹھا رہا ہوں۔ یہ کس بنیاد پر؟
اگر ہمارے ادارے کہتے ہیں کہ ہم جنگ لڑ رہے ہیں، بالکل ٹھیک ہے، لیکن کیا ہم اس ملک کے لیے اور ملک کے آئین کے لیے قربانیاں نہیں دے رہے؟ لیکن ہم اسلحہ نہیں اٹھا رہے، ہم دلیل کی بات کرتے ہیں، سلیقے سے ہم اپنے سیاسی کردار کی بات کرتے ہیں، اور اس کی بھی ہم سزا پا رہے ہیں۔
کوئی بھی آدمی غیر مسلح آدمی کے ساتھ نہیں لڑتا۔ مسلح آدمی بھی سوچتا ہے کہ یہ غیر مسلح ہے تو میں نے اس کے ساتھ نہیں لڑنا۔ بوڑھا آدمی اسلحہ نہیں اٹھا سکتا، اس کو نہیں مارنا؛ عورت اسلحہ نہیں اٹھا سکتی، اس کو نہیں مارنا؛ بچہ اسلحہ نہیں اٹھا سکتا، اس کو نہیں مارنا۔
ہم نے تو صرف اختلافِ رائے کے نتیجے میں یہ قربانیاں دی ہیں۔
ہم اس فیصلے کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں، اور عوام کا فورم، پارلیمنٹ کا فورم اور عدالت کا فورم، ہم اس کے خلاف استعمال کرنے کی طرف جائیں گے۔ جماعتی سطح پر اس کے لیے ہم حکمتِ عملی بنائیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اہم پریس کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں گواہ ہوں اس بات کا کہ حکومت نے بات ماننے کے باوجود اس سے بیک آؤٹ کیا ہے۔ اس سے پیچھے کیوں گئی ہے؟ کمٹمنٹ کیوں توڑی ہے انہوں نے؟
اور اب کہیں گے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے پیچھے چھپنا، اس کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
اور یہ عجیب بات ہے، یہ تیسری مرتبہ ہے یا چوتھی مرتبہ ہے کہ پیپلز پارٹی، جو جمہوریت کی علم بردار ہے اور جمہوریت کو اپنا شناخت سمجھتی ہے، جب بھی کسی صوبے کی حکومت پر شب خون مارا ہے، جب بھی انہوں نے ایمرجنسی لگائی ہے، تو پیپلز پارٹی کی حکومت میں اور آصف زرداری کے ہوتے ہوئے لگی ہے۔
وہ اپنی جمہوریت کی نفی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت کی نفی کی ہے، انہوں نے آئین کو دفن کیا ہے، انہوں نے انسانی حقوق کو دفن کیا ہے۔
قربانیوں کا جہاں تک تعلق ہے، میں ایک سیاسی جماعت، بلکہ مذہبی جماعت بھی ہوں، اور نائن الیون کے بعد سے لے کر آج تک جس طرح ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ملک کے سیاسی نظام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمانی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی بتا دوں کہ تمام مکاتبِ فکر اور وفاق المدارس العربیہ کے علماء کرام کے فتووں اور ان کی رائے کی پیروی کرتے ہوئے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
آج جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،ہم کسی صورت ایسے غیر آئینی اقدامات کو ایک لمحہ کے لئے بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں،وفاقی حکومت نے جمہوریت اور عوام کے حق پر شبِ خون مارا ہے،صوبہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور بعض علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کو حرف بہ حرف پورے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔
جمعیۃ علماء اسلام اس غیر آئینی اور جبری فیصلے کے خلاف عدالت میں جائے گی،پارلیمنٹ کے اندر اس حوالے سے کردار ادا کرے گی اور پارلیمنٹ کے باہر بھی ہم عوام میں جائیں گے،جتنے بھی آئینی اور جمہوری پلیٹ فارمز ہیں ہم وہاں پر آئین،انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کا دفاع کریں گے۔
ہماری زندگی بھر کی طویل جدوجہد جس مقصد کے لئے ہے اس حوالے سے ہم اپنی تحریک اور جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔انشاءاللہ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
إدانة رئيس جمعية علماء الإسلام مولانا فضل الرحمن للهجوم على مطار الرياض، والتعبير عن الحزن لفقدان الأرواح البشرية الثمينة ..
▪︎ أعلن إستنكاري الشديد وآدإدانتي للهجوم الإرهابي على مطار الملك خالد الدولي بالعاصمة السعودية الرياض ، وأشعر بالحزن الشديد والأسى العميق لمقتل المدنيين وإصابة الأبرياء ..
▪︎ لاشك بأن الهجوم الإرهابي على المملكة العربية السعودية هو عمل إرهابي مرفوض يستدعي التفكير في مستقبل الأمة الإسلامية بأكملها ..
▪︎ يجب أن نأخذ هذا العدوان بجدية كاملة ، وهو مخطط كبير يستهدف توريط الدول العربية والإسلامية وإقحامها داخل ويلات الحروب ..
▪︎ يمكن مواجهة هذه النوايا الخبيثة لأعداء الإمة من خلال وحدة الصف والكلمة والاتفاق المتبادل والوقوف صفاً واحداُ مع المملكة العربية السعودية وقيادتها الرشيدة لمواجهة جميع التحديات والتهديدات الحالية والمستقبلية..
▪︎ ينبغي على الدول العربية والإسلامية أن تتجاهل وتنسى خلافاتها الآن وبشكل فوري وعاجل ، وأن توحد صفوفها لحماية حاضر ومستقبل شعوب الأمة الإسلامية ، وحماية بلاد الحرمين الشريفين المملكة العربية السعودية ..
▪︎ تؤكد جمعية علماء الإسلام تقف جنباً إلى جنب مع المملكة العربية السعودية بقيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وسمو ولي عهده الأمين الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز ، في جميع الأوقات والظروف ..
▪︎ نحن نشارك الشعب السعودي الشقيق والعائلات المتضررة ونشاطرهم أحزانهم ..
▪︎ استهداف المدنيين الأبرياء يتنافى مع مبادئ الإسلام والإنسانية والسلام ..
مولانا فضل الرحمن مفتي محمود -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
🔴 LIVE: Maulana Fazlur Rehman’s Important Press Conference on Governor’s Rule & Emergency in KPK x.com/i/broadcasts/1AxRnZwAgQjxl
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارِ
ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت، بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم ہے۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
مسلم ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان
دشمنوں کے ان ناپاک عزائم کا مقابلہ باہمی اتحاد واتفاق سے ممکن ہے۔مولانا فضل الرحمان
مسلم ممالک باہمی اختلافات بھلا کر امتِ مسلمہ کے تحفظ کے لیے متحد ہوں۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مولانا فضل الرحمان
بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور امن کے اصولوں کے منافی ہے۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
اجلاس پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا ۔اسلم غوری
اجلاس شام چار بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا ۔اسلم غوری
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر غوروخوض ہوگا ۔اسلم غوری
اجلاس میں آئندہ کا لائحۂ عمل طے کیا جائے گا ۔اسلم غوری
پانچ بجے مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات
ملاقات میں پارلیمانی لیڈر جےیوآئی خیبرپختونخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمان، سنیٹر کامران مرتضٰی، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وزیر اعظم مولانا فضل الرحمان ملاقات
مولانا فضل الرحمان اپنی رہائش گاہ سے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہو گئے۔ ترجمان جےیوآئی
ملاقات وزیر اعظم کی دعوت پر ہو رہی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
وفد میں سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش۔ مولانا لطف الرحمان ۔ اور سنیٹر کامران مرتضی شامل ہیں۔اسلم غوری
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔ ترجمان جےیوآئی
روانگی سے قبل تحریک انصاف کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ اسلم غوری
جاریکردہ ۔ میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چمن:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، صوبائی ناظمِ عمومی سید آغا محمود شاہ اور دیگر رہنما چمن میں شہیدِ اسلام کانفرنس، بیادِ حضرت مولانا محمد حنیفؒ سے خطاب فرما رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس
اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی ۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔
شرکاءاجلاس کااپوزیشن اورحکومت کےدرمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور وخوض
مولانا فضل الرحمان نے شرکاء اجلاس کو حالیہ دنوں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کی تفصیلات پر مشاورت کی۔
شرکاء اجلاس کا موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کا مشورہ
ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ۔
اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری ،خواجہ خلیل احمد ، محمد اسلم غوری ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی اور مفتی ابرار شریک
جاریکردہ۔مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر حاجی غلام بلور کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
حاجی غلام بلور نے مولانا فضل الرحمٰن کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی۔ملاقات میں قومی و سیاسی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی بھی موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی ملاقات۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ایاز صادق کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارک باد دی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کے سینیٹر عبدالشکور چین کے سرکاری دورے پر جا رہے تھے تو انہیں ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایئرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ آپ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔
بھائی! پہلے بتانا چاہیے تھا۔ دورہ سرکاری ہے، سارے دستاویزات سامنے ہیں۔ جب تفصیلات سامنے آئیں تو معلوم ہوا کہ کیا معاملہ ہے۔
تو کہا گیا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔ کیونکہ ایک اور آدمی، شکور، کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا، لیکن شناختی کارڈ نمبر آپ کا تھا! کس طرح ہو سکتا ہے کہ نمبر اور نام جب غلط ہوں تو یہ کمپیوٹر کیسے ایکسیپٹ کرتا ہے؟ یہ کیسا اندھیرے کا نظام ہے؟
کل آپ لوگوں نے اسمبلی کے اندر بھی دیکھ لیا کہ ہمارے زابد خان ریکی کے عمرے پر جانے کے دوران بھی انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ انہیں کہا گیا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ پھر جب تحقیق کی گئی تو اسی طرح انہوں نے کہا کہ، یہ ہم سے غلطی ہوئی تھی۔ یہ زبیر تھا، ان کے علاقے کا تھا، لیکن شناختی کارڈ کا نمبر آپ کا لگا دیا گیا ہے۔
یہ کس طرح اندھیرے کا نظام ہے؟یہ جو لوگ بات کرتے ہیں کہ نظام کولیپس کر گیا ہے، تو یہ کیا ہے؟ یہ تو ٹیکنالوجی کا دور ہے، پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کسی اور کا ہو اور نام کسی اور کا ہو؟
جدید ٹیکنالوجی کے دور میں یہ کیسے ممکن ہے؟ لہٰذا جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، یہ جان بوجھ کر ہو رہا ہے۔
اور پھر اس طرح معافیاں مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ سی ایم صاحب،
وزیر اعلی صاحب تو اتنی معافیاں مانگتے ہیں کہ ابھی معافی نے بھی ان کو بدنام کیا ہے۔ کہ معافی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
ہمارے پشین کے 300 ساتھیوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا۔
امیر جےیوآئی بلوچستان سنیٹر مولانا عبدالواسع کی کوئٹہ میں نیوز کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی پنجاب کا عشرۂ مفتی محمود منانے کا اعلان
6 اکتوبر تا 15 اکتوبر مفکر اسلام مولانا مفتی محمود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ حافظ نصیر احمد احرار
عشرۂ مفتی محمود کا اعلان جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا امجد خان، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے کیا۔
اس دوران صوبہ بھر میں مولانا مفتی محمودکی یاد میں کارنر میٹنگز، جلسوں اور اجتماعات منعقد ہوں گے۔ ناظم عمومی جے یو آئی پنجاب
اجتماعات میں مولانا مفتی محمود کی قومی، بین الاقوامی، دینی، سیاسی اور آئینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ حافظ نصیر احمد احرار
مولانا مفتی محمود کی خدمات الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نسل تک پہنچائی جائیں گی۔ ناظم عمومی جے یو آئی پنجاب
مہم کے نکتۂ عروج پر 15 اکتوبر کو ملتان میں عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس ہوگی۔ ناظم عمومی جے یو آئی پنجاب
جاری کردہ
حافظ غضنفر عزیز
ترجمان جے یو آئی پنجاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن اور اپوزیشن کے دیگر رہنما میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس وقت ملک کے اندر جو سیاسی صورتحال ہے اور جس طرح ہماری سیاست عدم توازن کا شکار ہے، ہر طرف رویوں میں شدت ہے، حکمرانوں کا حزبِ اختلاف کے خلاف اور ان کے جمہوری حقوق کے حوالے سے جو رویہ ہے، یہ سب ہمارے مدنظر ہیں۔ اس حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔
جہاں تک اپوزیشن کے رہنماؤں کے حکومت سے مذاکرات کا تعلق ہے تو ظاہر ہے کہ سیاسی لوگ، جمہوری لوگ، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم اگرچہ مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، لیکن اصولی طور پر ہم مذاکرات کے عمل سے اختلاف بھی نہیں کرتے۔ جہاں تک میں نے معلومات حاصل کی ہیں یا انہوں نے جو کچھ رہنمائی کی ہے، اس حوالے سے حکومتی رویہ ایسا ہے کہ انہوں نے آئندہ کے لیے کسی مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی۔
لیکن ہم بہرحال سیاسی لوگ ہیں۔ اگر حالات اس طرح بنتے ہیں کہ کچھ سنی جائے، کچھ مانی جائے، کچھ آپ مان جائیں اور کچھ ہم مان جائیں، تو اس جذبے کے ساتھ جب ہم بیٹھیں گے اور بات چیت ہوگی تو یہ ایک سیاسی لب و لہجے میں ہونی چاہیے۔ اس کے اندر کسی پسِ پردہ قوت مداخلت نہیں ہونے چاہئیں۔ سیاسی لوگ اپنی گفتگو، اپنے الفاظ اور اپنے لب و لہجے کو سمجھتے ہیں اور وہ کسی مقام پر اتفاقِ رائے پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
ایک تجویز جو میرے سامنے میرے اکابرین اور میرے دوستوں نے رکھی ہے، وہ یہ ہے کہ کیوں نہ ایک آل پارٹیز کانفرنس اس حوالے سے ہو جائے؟
میں نے کہا کہ آپ بھی اپنی اپنی پارٹیوں سے مشاورت کر لیں اور ہم بھی اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر لیتے ہیں، تاکہ ایک مشترکہ منشور کے تحت ہم پھر آل پارٹیز کانفرنس کر سکیں اور ایک مشترکہ ایجنڈا قوم کے سامنے رکھ سکیں۔
جس طرح ایک جوائنٹ اپوزیشن کے قیام کے وقت ہم نے کچھ ترجیحات طے کی تھیں کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ہے، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے، ملک کی معیشت کا مسئلہ ہے، خطے کی صورتحال کا مسئلہ ہے، کشمیر کے اندر لوگوں کی بے چینی کا مسئلہ ہے اور جتنے سیاسی قیدی اس وقت جیلوں میں ہیں، ان کی رہائی کا مسئلہ ہے۔
اس طرح چار، پانچ نکات ہم نے جوائنٹ اپوزیشن کی تشکیل کے وقت بھی متعین کیے تھے۔ مزید جب آل پارٹیز کانفرنس ہوگی تو تمام پارٹیوں کی مشاورت کے ساتھ ایک ایسا لائحۂ عمل، ایک مشترکہ حکمتِ عملی اور ایک ایسا ایجنڈا مرتب کرنا ہوگا جس کے اندر ملکی سیاست میں ایک میانہ روی اور اعتدال پیدا ہو۔
ہم سب پاکستانی ہیں، ملک کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ صرف میں ہی پاکستان کا وفادار ہوں اور میرے علاوہ سب غدار ہیں یا ان کی وفاداری مشکوک ہے۔ ہم سب برابر کے پاکستانی ہیں، ہم ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
اگر ہم اپنی اپنی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد ایک مشترکہ ذہن کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس کریں گے تو ایک میانہ رو اور اعتدال کی سیاست پاکستان کے اندر تشکیل دی جا سکے گی اور ملکی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکے گا۔
جہاں تک لانگ مارچ اور احتجاج کا تعلق ہے، دیکھیں، ہم نے بھی لانگ مارچ کیے ہیں اور یہ ایک جمہوری حق ہے۔ آج اگر پی ٹی آئی اسلام آباد آنا چاہتی ہے یا اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو اصولی طور پر، میرے خیال میں، اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ پارٹیوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اپنے اظہارِ رائے کا پورا حق ہونا چاہیے۔
ظاہر ہے کہ ہم نے بھی ایسے حالات میں یہاں مارچ کیے ہیں، لیکن جب پارٹیاں ایک دفعہ کمٹڈ ہوتی ہیں اور طے کرتی ہیں کہ ہم پُرامن رہیں گے تو پھر ان پر اعتماد کرنا چاہیے اور ان کے احتجاج کو آئین کی حدود میں رہتے ہوئے نہیں روکنا چاہیے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو، چھ اکتوبرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی / رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی / رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا لطف الرحمان،محمد اسلم غوری، سنیٹر کامران مرتضٰی ، اخونزادہ حسین شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
15 اکتوبر کو ملتان میں مفتی محمود کانفرنس ہوگی ۔اسلم غوری
کانفرنس عوامی حقوق کے تحفظ ،مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ۔ترجمان جے یو آئی
مفتی محمود کانفرنس جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرے گی ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان ، مولانا عبدالغفورحیدری ودیگرمرکزی اور صوبائی قائدین کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
مولانا فضل الرحمان احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔ اسلم غوری
جے یو آئی ملک میں قانون کی حکمرانی اور صاف و شفاف انتخابات ، عوامی مسائل کے لیے میدان عمل میں ہے ۔ترجمان جےیوآئی
بدامنی ،مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔اسلم غوری
عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جے یو آئی کے شانہ بشانہ میدان میں نکلنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
کارکن یکسوئی ،اعتماد اور نظم وضبط سے کانفرنس کی تیاریاں تیز کریں ،گلی گلی کوچے کوچے عوام کو دعوت دیں ۔ترجمان جے یو آئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
طویل عرصے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنا خوش آئند تھا۔ ترجمان جے یو آئی
مذاکرات ہی سیاسی مسائل کے حل کا جمہوری راستہ ہیں ۔ اسلم غوری
حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے۔ ترجمان جےیوآئی
اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ ترجمان جے یو آئی
دونوں فریقین اپنے انداز گفتگو میں نرمی پیدا کریں ۔ اسلم غوری
سیاسی کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور باہمی مفاہمت سے ہی ممکن ہے۔ ترجمان جےیوآئی
ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ حکومتی رویہ میں لچک کا مظاہرہ کرے۔ اسلم غوری
مذاکرات میں پیش رفت کے لیے لچک اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ ضروری ہے۔ ترجمان جےیوآئی
اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے۔ مسائل کا حل تصادم نہیں مذاکرات ہیں۔ اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
أنا أشعر بالحزن والألم الشديد والجرح العميق من خبر هجوم الحوثيين على مدينة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ، المدينة المنورة مهاجر نبي الرحمة عليه الصلاة والسلام صاحب الأخلاق العظيمة سيد ولد آدم نبينا محمد صلى الله عليه سلم ، الهجوم على مدينة الرسول ليس على المدينة فحسب ، بل هو هجوم شنيع مؤلم على قلوب المسلمين ومساس يعقيدتهم وجرح عميق في جسد العالم الإسلامي ..
يجب على حكام المسلمين والعلماء وأمة الإسلام أن يضعوا المصالح جانبًا ويتوحدوا لمواجهة هولاء الحوثيين المهاجمين المجرمين ، فإذا لم تتوحد كلمتنا وصفوفنا اليوم من أجل الدفاع عن الحرمين الشريفين ، فمتى سنفعل ذلك ؟ الحرمين الشريفين رمز وحدتنا ، ونعتبر التضحية بأرواحنا وأموالنا وأولادنا لحماية حرمتهما مصدر فخر وواجب شرعي وشرف عظيم ، ولاشك بأن التصدي لهذه الجريمة الكبرى جزء من أهداف وغايات جماعة علماء الإسلام ، ونحن نقوم بذلك بمل وضوح وقوة وبدون تردد ..
نؤكد لحكومة المملكة العربية السعودية ، ولمقام خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان ، ولسمو ولي العهد صاحب السمو الملمي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز ، أن هذا الهجوم ليس على مدينتكم وبلدكم فحسب ، بل على هجوم سافر على الإسلام والمسلمين ، وهجوم على أمة الإسلام ، وهجوم على علماء وشعب باكستان ، ونحن جميعاً في باكستان نقف صفاً واحداً متلاحمين مع المملكة العربية السعودية وقيادتها وحدجيشها وشعبها لحماية الحرمين الشريفين وحرمتهما من كل عدو جبان يسعى للمساس ببلاد الحرمين وتهديد الأمن والإستقرار في المملكة العربية السعودية ..
مولانا فضل الرحمن مفتي محمود
@MoulanaOfficial
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@kingsalman
@MoulanaOfficial
@MWLOrg
@modgovksa
@spagov
@PRAGOVSA
@MOISaudiArabia -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
امن وسلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حملہ کی جسارت سفاکیت کی انتہاء ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مدینہ منورہ پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں وور عقیدے پر حملہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مسلمان حکمرانوں اور امت مسلمہ کومصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان
مملکت سعودیہ کی عوام ،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں ،امت مسلمہ پر حملہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
حضور نبی کریم علیہ السلام کے مقدس شہر کی حرمت اور تحفظ کے لئے اپنی جان ومال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
مسلمان حکمران اگر حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے مضبوط اور مؤثر اتحاد قائم نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے ؟ مولانا فضل الرحمان
اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کرنے کا وقت ہے ۔مولانا فضل الرحمان
حرمین شریفین کا تحفظ جمعیت علماء اسلام کے بنیادی اغراض ومقاصد کا حصہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ژوب ڈی آئی خان روڈ درازندہ کے قریب امن میلہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت
درازندہ میں ہونے والے المناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
بے گناہ انسانوں کا اس طرح نشانہ بننا انتہائی افسوسناک اور کربناک ہے۔مولانا فضل الرحمان
آج خیبر پختونخوا جل رہا ہے. بلوچستان جل رہا ہے. جبکہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے،کسی انسان کی زندگی محفوظ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان
ریاست کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں امن فراہم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان
سرکاری اہلکاروں اور شہریوں کو دہشت اور خوف کے ماحول میں چھوڑ دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان
حملے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مولانا فضل الرحمان
شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے دعاء گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بھکر: جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت وعظمت صحابہ و اہلبیت ریلی کے مناظر
سابق وفاقی وزیر فرزند قائد جمعیۃ مولانا اسعد محمود، صوبائی امیر پنجاب مولانا امجد خان، سینئر نائب امیر مولانا محمد صفی اللہ کی خصوصی شرکت -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:سابق وفاقی وزیر فرزند قائد جمعیۃ مفتی اسعد محمود کا خطاب
پاکستان اسلامی ریاست جمعیت علماء اسلام کی وجہ سے ہے
پاکستان میں جےیوآئی سے بڑے سیاسی اجتماعات کوئی نہیں کرسکتا
مولانا مفتی محمود کے نام سے کانفرنس کرکے انہیں خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں
سیاسی ماحول یرغمال بنا لیا گیا ہے، کے پی اور بلوچستان میں سیاسی اجتماعات اور جلسوں پر پابندی ہے
کے پی اور بلوچستان میں عوام کو پاکستان سے جے یو آئی نے وابستہ رکھا ہوا ہے
پنجاب میں امن و امان کے باوجود جےیوآئی کے جلسوں پر پابندی لگانے والے کس کی زبان بول رہے ہیں؟
ہمارا سیاسی حق کوئی حکمران نہیں چھین سکتا، ہم تمہاری اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے
ہم پاکستان میں غلام کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیں ہیں
پاکستان کو پرامن بنانے کےلیے عوام کی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے
اسلامی آئین کی تشکیل میں جے یو آئی کے کردار کو کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا
مفتی محمود کی فقہی اور دینی خدمات کو کون نظرانداز کرسکتا ہے؟
مفتی محمود نے جمعیت علماء اسلام کو مضبوط سیاسی کردار کے طور پر پیش کیا
مفتی محمود کے کردار کی بدولت ہر داڑھی پگڑی والا سر اٹھا کر چل سکتا ہے
قوم کو اس کرب سے کیوں گزارا جارہا ہے؟ جےیوآئی کے ورکرز کو کنٹرول کرنے کے لیے فورتھ شیڈول میں ڈالا جارہا ہے
اگر تمہارا کردار بزدار والا رہا تو ہمارا ردعمل بھی وہی ہوگا
نہ ہم نے پچھلوں کے جبر کو تسلیم کیا، نہ ہم تمہارے جبر کو تسلیم کرتے ہیں
تمہاری حکومتیں چھینی گئیں تو ہم تمہارے ساتھ کھڑے تھے
حکومتیں بنا کر ان کے ہاتھ میں اسکرپٹ پکڑا دیے جاتے ہیں، حکمرانو! تم کب تک حکومت کے نام پر نوکری کرو گے؟
اگر آج میں اسمبلی میں نہیں ہوں تو اس لیے کہ میں نے کبھی عوام کے حقوق پر کمزور موقف اختیار نہیں کیا
نیب کے قوانین میں ترامیم حکومتوں میں بیٹھے لوگوں کو بچانے کے لیے کی جاتی رہی ہیں
حکمرانوں کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کی اسلامی حیثیت کو ختم کرکے اسے سیکولر اسٹیٹ بنایا جائے
ہم تمہیں کبھی پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بنانے دیں گے
عنقریب موجودہ حکمران بھی ہمیں کہیں گے کہ آپ قدم بڑھائیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:
مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کےسلسلے میں جمعیة علماء اسلام پنجاب چار ڈویژنز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اوع ساہیوال کے امراء و نظماء ، مجالس عاملہ اور دیگر شعبہ جات جات مشترکہ اہم اجلاس
اجلاس میں سابق وفاقی وزیر اور فرزندِ قائدِ جمعیت، مولانا اسعد محمود کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولانا امجد خان نے کی۔
اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار اجلاس کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
حافظ غضنفر عزیز، حافظ محمد تنویر گجر، مولانا عبدالمجید توحیدی، حسن معاویہ سمیت متعلقہ اضلاع و تحاصیل کے ذمہ مہ داران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں 15 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والے مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے، اضلاع کی ذمہ داریوں اور کارکنان و عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کے حوالے سے اہم امور پر غور کیاگیا۔
#muftimahmoodconferencemultan #maulanafazalurrehman #juipakistan🇵🇰 #teamjuipunjab #juidigitalmediacellpunjab -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکومت اور حکومت میں شامل جماعتیں خاموش ہیں، اس کا ایک فرد بول رہا ہے، وہ ہوتا کون ہے؟ ملک کے اندر اس کی حیثیت کیا ہے، اس کی پہچان کیا ہے؟
وہ جس کے گھر کا نوکر ہے، اس کی نوکری کرے، ان کے برتن دھوئے، کپڑے دھوئے، ان کی یہی ڈیوٹی ہے۔ ملک کے مسائل سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔
اتنے بے بس ہم بھی نہیں ہیں کہ آپ ملک کے ساتھ کھیلتے رہیں اور ہم تماشا دیکھتے رہیں۔ اگر حالات نہیں ہیں، نئے مسائل اور ایشوز کا پاکستان متحمل نہیں ہے، تو پھر ہم بھی پاکستانی ہیں۔ ہم آپ کو پاکستان کا مالک تصور نہیں کرتے۔
حد سے آگے بڑھیں گے تو پھر اور لوگ بھی حد سے آگے بڑھیں گے۔ شکر کرو کہ ابھی ملک آپ کے ساتھ ہے، عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مذہبی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیاسی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ہم نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا، لیکن قوم کو نتائج تو بتائے جائیں ناں کہ اس کردار کا کیا نتیجہ نکلا؟
آج سعودی عرب پر گولے برسائے جا رہے ہیں، حرمین شریفین کی طرف راکٹوں کے رخ کر دیئے گئے ہیں، اور کچھ پتہ نہیں کہ یہ جو ثالثی کا کردار تھا، خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک کوشش تھی، اصولی طور پر ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا۔
لیکن قوم کو بتایا تو جائے، اور میں نے کئی بار اس بات کا ذکر کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ اجلاس بلا کر قوم کے نمائندوں کو بتایا جائے کہ ملک کہاں کھڑا ہے۔ کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج بھی میگا پروجیکٹس پاکستان کے اندر معطل ہیں،گزرے کئی سالوں سے ملٹی نیشنل کمپنیاں درجنوں کے حساب سے ملک سے باہر جا چکی ہیں، سرمایہ یہاں سے منتقل کر دیا ہے،پاکستانی اپنا سرمایہ منتقل کر رہے ہیں اور کوئی باہر کی کمپنیاں پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
افغانستان کی سرحدات ہوں یا انڈیا کی سرحدات ہوں، شرق و غرب ہم نے اپنے اوپر بند کر دیے ہیں۔ تجارت نہیں ہے، کاروبار نہیں ہے، لوگوں کا آنا جانا مشکل ہو گیا ہے۔ چین کا ہم اعتماد کھو چکے ہیں، وہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی نہیں لے رہا۔ تو پاکستان نے محصور ریاست کی شکل اختیار کر لی ہے۔
بدامنی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس اور فوجی جوانوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ریاستی قوت دفاعی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ کتنی بری بات ہے یہ! ہم ماضی کے معاملات اور مشکلات، اس سے تو ہم نمٹ نہیں پا رہے۔ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، نئے نئے مسائل ہم پیدا کر رہے ہیں۔ کبھی صوبوں کے سوال چھیڑ دیتے ہیں، کبھی این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ چھیڑ دیتے ہیں، کبھی معدنی ذخائر کا مسئلہ چھیڑ دیتے ہیں۔
اور پہلے جو ملک جس مشکل میں گھرا ہوا ہے اور جو ہمارے سروں پر مشکلات ہیں، موت ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے، آگ برس رہی ہے، بارود جو ہے، ہم ڈھیر پر بیٹھے ہوئے ہیں، اور ان حالات میں نئے نئے مسائل کھڑے کرنا، اس سے بڑھ کر غیر سنجیدگی اور نہیں ہو سکتی۔
مسائل ڈسکس کیے جائیں، پارلیمنٹ میں لائے جائیں اور حکومت کا ایک حصہ وہ صوبوں کی بات کر رہا ہے، صوبوں کو ٹکڑے کرنے کی بات کر رہا ہے۔
حکومت اور حکومت میں شامل جماعتیں خاموش ہیں، اس کا ایک فرد بول رہا ہے، وہ ہوتا کون ہے؟ ملک کے اندر اس کی حیثیت کیا ہے، اس کی پہچان کیا ہے؟
وہ جس کے گھر کا نوکر ہے، اس کی نوکری کرے، ان کے برتن دھوئے، کپڑے دھوئے، ان کی یہی ڈیوٹی ہے۔ ملک کے مسائل سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔
اتنے بے بس ہم بھی نہیں ہیں کہ آپ ملک کے ساتھ کھیلتے رہیں اور ہم تماشا دیکھتے رہیں۔ اگر حالات نہیں ہیں، نئے مسائل اور ایشوز کا پاکستان متحمل نہیں ہے، تو پھر ہم بھی پاکستانی ہیں۔ ہم آپ کو پاکستان کا مالک تصور نہیں کرتے۔
حد سے آگے بڑھیں گے تو پھر اور لوگ بھی حد سے آگے بڑھیں گے۔ شکر کرو کہ ابھی ملک آپ کے ساتھ ہے، عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مذہبی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیاسی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ہم نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا، لیکن قوم کو نتائج تو بتائے جائیں ناں کہ اس کردار کا کیا نتیجہ نکلا؟
آج سعودی عرب پر گولے برسائے جا رہے ہیں، حرمین شریفین کی طرف راکٹوں کے رخ کر دیئے گئے ہیں، اور کچھ پتہ نہیں کہ یہ جو ثالثی کا کردار تھا، خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک کوشش تھی، اصولی طور پر ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا۔
لیکن قوم کو بتایا تو جائے، اور میں نے کئی بار اس بات کا ذکر کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ اجلاس بلا کر قوم کے نمائندوں کو بتایا جائے کہ ملک کہاں کھڑا ہے۔ کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔
پارلیمانی لیڈرز کا ایک بند کمرے کا اجلاس، میرے خیال میں، وہ کافی نہیں ہے اور اس میں اپوزیشن دلچسپی بھی نہیں لے رہی۔ تو اس اعتبار سے یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اس وقت قوم تشویش میں ہے۔
سعودی عرب پر حملہ، معاہدہ ہو چکا ہے ہمارا ان کے ساتھ۔ گو کہ وہ جنگی معاہدہ نہیں ہے، وہ دفاعی معاہدہ ہے، لیکن جب اس کے ساتھ یہ لفظ وابستہ کیا گیا کہ کسی بھی ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا تو اس میں کچھ ذمہ داریاں آ جاتی ہیں، ہمارے اوپر بھی آتی ہیں۔
اب ترکی بھی اس میں شامل ہو گیا۔ اس کو آگے بڑھنا چاہیے تھا، اس میں مصر کو شامل ہونا چاہیے تھا، اس میں ایران کو شامل ہونا چاہیے تھا، لیکن عالمی قوتوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے کہ وہ جو اسلامی اتحاد کے عمل کا ایک تسلسل تھا، وہ فلحال رک گیا ۔
قوم کو تو بتایا جائے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کو تو بتایا جائے،اس ساری صورتحال سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے،اور ملک کے اندر تشویش بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
اور پھر پیسہ نہیں آئے گا ملک کے اندر، پھر اسلحہ ملک کے اندر آئے گا۔ ملک کے اندر اسلحہ کے راستے بنائے جا رہے ہیں، اور حالات آپ کے رویوں کی وجہ سے بنتے چلے جا رہے ہیں۔
پھر شکایت کس سے؟ ہم نے ٹی ٹی پی سے امن کی درخواست نہیں کرنی، ہم نے بی ایل اے سے امن کی درخواست نہیں کرنی، ہم نے اتحاد المجاہدین سے امن کی درخواست نہیں کرنی۔ ہم نے امن کا مطالبہ حکومت سے کرنا ہے، ہم نے امن کا مطالبہ اپنے اداروں سے کرنا ہے، جو ہمارے قیامِ امن اور ہماری جان، مال و عزت و آبرو کے محافظ ہیں، اور یہ ان کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
ہم نے ان سے مطالبہ کرنا ہے کہ آپ ہمیں کیا امن دے رہے ہیں؟This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے،عوام کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں ہے اور نہ کوئی حکومت موجود ہے،جو حکمران ہیں انہوں نے کان اور آنکھیں بند کر رکھی ہیں، ان کو نہ کچھ نظر آرہا ہے اور نہ کچھ سننے کو تیار ہیں۔
آج جو حکمران ہیں کل یہی لوگ ہمارے ساتھ کنٹینروں پر پچھلی حکومت پر تنقید کرتے تھے کہ ملک پر بیرونی قرضوں کا دباؤ ہے،آج وہ دباؤ کئی گنا بڑھ چکا ہے۔
کوئی آواز بلند کرے تو اس کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ابھی اسلام آباد میں چند روز بعد کچھ جماعتوں نے مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ پورے اسلام آباد کو کنٹینروں سے بھر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے دارالخلافہ کا جو تصور ہے، دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے، اور ہم ہیں کہ ہم نے کسی کو بھی احتجاج کرنے کا حق نہیں دینا، اظہارِ رائے کا حق نہیں دینا۔
اور پھر جب لوگوں کی آواز بند کر دیتے ہیں اور وہ دیوار سے جا کر لگ جاتے ہیں، اور اس کے بعد پھر زبان کی بجائے وہ ہاتھ استعمال کرتے ہیں، تو پھر ان کو باغی بھی کہا جاتا ہے۔ تو ملک کے لیے باغی تو آپ بنا رہے ہیں۔
کشمیر کے اندر تو کسی کے پاس بندوق نہیں ہے، ان کو تو لاشیں دی جا رہی ہیں۔ تین مہینے سے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، اور ان کے ساتھ کیے گئے وعدے اور وہ مطالبات جو تسلیم کیے جا چکے ہیں، حکومت وہ واپس لے چکی ہے۔ اور ہر ایک پر الزام ہے، کوئی را کا ایجنٹ بن جاتا ہے، تو کوئی افغانستان کا ایجنٹ بن جاتا ہے، تو کوئی ایران کا ایجنٹ بن جاتا ہے۔
اور صرف یہی پاکستانی رہ گئے ہیں؟ صرف اپنے آپ کو، صرف جس طرح خوارج جو ہیں، وہ صرف اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، اسی طریقے سے ہمارے طاقتور بھی اپنے آپ کو پاکستانی کہتے ہیں اور اپنے علاوہ کسی کو پاکستانی نہیں سمجھتے ہیں۔
یہ رویے جو ہیں، یہ ناقابلِ برداشت ہوتے جا رہے ہیں، اور اس پر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملک میں بدامنی کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا اور خاص طور پر دو صوبوں کے اندر بدامنی کی صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ ہماری مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس جو کراچی میں طے تھا، لیکن بلوچستان کے حضرات یہ کہہ رہے تھے کہ ہم اپنے راستوں سے وہاں اجلاس میں نہیں پہنچ سکیں گے، جس کی وجہ سے ہم نے وہ اجلاس پشاور کی طرف منتقل کیا۔ کبھی آج تک ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے امن و امان کی وجہ سے، راستوں کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے، اپنا اجلاس ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں منتقل کیا ہو۔ اسی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ملک کے اندر کی داخلی صورتحال امن و امان کے حوالے سے کس حد تک پہنچ چکی ہے۔
ہم بار بار اس بات کا اظہار تو کرتے رہے ہیں کہ دو صوبوں میں کوئی حکومتی رٹ نہیں ہے اور سندھ میں بھی جائیں تو وہاں بھی ڈاکوؤں کا راج ہے اور اسٹریٹ کرائمز ہیں۔ اب بلوچستان میں دن دہاڑے بینک لوٹے جاتے ہیں اور بینک سے باہر سڑک کے کنارے پیسے تقسیم کیے جاتے ہیں، گٹھڑیاں باندھی جاتی ہیں اور کوئی نظام نہیں ہے کہ وہ اپنے ملک کے بینکوں کو تحفظ دے سکیں، شہریوں کو تحفظ دے سکیں۔
کل ہمارے ایک سینیٹر شکور خان غبیزئی، وہ سینیٹ کی پریولیج کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، اور اس کے باوجود ان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا اور چین جانے کا طے شدہ پروگرام، اس پر وہ سفر نہیں کر سکے۔ پتہ نہیں کون سی قوتیں ہیں۔ ہمارے صوبے میں تو باقاعدہ منسٹرز کو ان کی گاڑیوں سے اتار دیا جاتا ہے، مسلح لوگ آتے ہیں، ان کی گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کرتے ہیں اور منسٹرز کو اٹھا لیا جاتا ہے۔
اس کا معنی یہ ہے کہ کوئی حکومت کہیں پر بھی موجود نہیں ہے۔ طاقتور ادارے اس وقت حکومت کر رہے ہیں، جہاں مرضی ہو، جس کے ساتھ جو رویہ اختیار کریں۔ نہ وہ کسی آئین کے پابند ہیں، نہ وہ کسی قانون کے پابند ہیں، یہاں تک کہ وہ کسی اخلاق کے بھی پابند نہیں ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جےیوآئی کے مرکزی مجلس عمومی کے دو روزہ اجلاس کے بعد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا بریفنگ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں شرکاء اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور، مفتی محمود مرکز
19 ستمبر 2026
جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس آج پشاور میں شروع ہوگیا ۔ترجمان جے یو آئی
اجلاس کی صدارت جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔اسلم غوری
اجلاس میں مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ایک ہزار سے زائد اراکین شریک ہیں۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت پر بحث ہو رہی ہے ۔اسلم غوری
آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غوروخوض ہو گا۔اسلم غوری
اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا۔ ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ترجمان جےیوآئیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امریکہ سے لے کر یورپ تک تمام امت مسلمہ کا قتل عام کر رہے ہیں اور پھر بھی دہشت گرد مسلمان ہیں اور اپنے حکمرانوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اب مزید فتوے لگانے کی ضرورت نہیں ہے، تمہارے ملک کا امن و امان تباہ ہو چکا ہے، ریاست پر عام شہری کا سب سے اولین حق امن و امان کا ہے لیکن آج صوبہ خیبر پختونخواہ جل رہا ہے، بلوچستان جل رہا ہے، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے، کسی انسان کی زندگی محفوظ نہیں ہے، عالمی سازش امت مسلمہ کے خلاف ہے، اگر امریکہ ہو یا یورپ یا پاکستان میں ان کے ایجنٹ جو امت مسلمہ اور ان کے اعتقادات کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ان سازشوں کا حصہ ہے قادیانیت، وہ اس سے الگ تھلگ نہیں ہے اور مقدمہ بہاولپور سے لے کر پارلیمنٹ کے مقدمے تک اور ابھی سپریم کورٹ کے مقدمے تک جب تک ہم زندہ ہیں پاکستان میں کسی کا باپ بھی تمہیں مسلمان نہیں کرا سکتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا کراچی میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کوہاٹ حملے پر اظہار افسوس
کوہاٹ میں ہونے والے المناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
مسجد میں نماز جمعہ کے بعد معصوم انسانوں کا یوں بے رحمی سے قتل انتہائی کربناک ہے۔مولانا فضل الرحمان
ہمارا مذہب امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوہاٹ مسجد میں خود کُش دھماکہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ترجمان جے یو آئی
ملک دشمنوں نے مسجد اور انسانیت کے تقدُّس کو پامال کیا۔ اسلم غوری
وطنِ عزیز میں نا عبادت گاہیں محفوظ ہیں اور نا ہی انسانی جان، مال اور عِزت وآبرو محفوظ ہے۔ ترجمان جےیوآئی
تسلسل سے آئے روز ایسے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہیں ۔ اسلم غوری
اللّٰہ کریم شہداء کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔اسلم غوری
اللّٰہ کریم زخمیوں کو جلد کامل صحت نصیب فرمائے ۔ ترجمان جے یوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں علی الاعلان سعودی عرب کی قیادت کو یہاں سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کی حفاظت کے لیے شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے میدانِ جہاد میں اترنے کے لیے تیار ہے۔
حرمین پر جان بھی قربان ہے،
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا کراچی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قادیانی مذہب سب سے بڑا کارنامہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے جہاد ختم کر دیا،اب شریعت میں جہاد کا کوئی تصور نہیں ہوگا۔
یہ کس کے لیے کیا تھا؟ یہ اس لئے تھا کہ انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ برصغیر کا مسلمان نہ لڑے،مسلمانوں کو اپنی آزادی اور شریعت کی جنگ لڑنے سے روکا جاتا ہے۔
لیکن انگریز خود قادیانی مذہب جس کا خودکاشتہ پودا ہے،جنگ عظیم اول اور دوم میں مغرب کی گولیوں سے کروڑوں لوگ قتل کردئے گئے پورے ملک اور وطن تباہ ہوگئے،قادیان کی جہاد ختم کرنے کا خہی مطلب تھا کہ مسلمانوں کو جہاد سے روکا جائے اور انگریز کو مسلمانوں کے خلاف قتل عام کی راہیں ہموار کی جائیں
افغانستان میں بیس سال تک پورے نیٹو نے جنگ لڑی،عراق لیبیا میں لیبیا اور پھر غزہ میں ستر ہزار سے زیادہ مسلمان، بچوں، بچیوں، خواتین، بوڑھوں کو شہید کیا۔
یہ کیسی انسانیت ہے؟ کیا مسلمان کا خون اتنا سستا ہے؟
اگر فلسطینیوں کا قتلِ عام ہوتا ہے تو امریکہ اسرائیل کا ساتھ دیتا ہے،اسرائیل کو اسلحہ دے کر ایک ناجائز حکومت کو طاقتور بناتا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا،پاکستان نے کوشش کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مصالحت ہو،آج پھر یمن سے کچھ قوتیں اٹھ رہی ہیں اور حرمین پر حملہ کرنے کی جرأت کر رہی ہیں۔
میں علی الاعلان سعودی عرب کی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین کی حفاظت کے لیے شانہ بشانہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے میدانِ جہاد میں اترنے کو تیار ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا کراچی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب سے خطاب کر رہے ہیں۔
آج کے ہیش ٹیگ
#ختم_نبوت_کانفرنس_کراچی
#juistandswithksa
#stopchildabuse
#خدمات_جمعیت_بونیر
#ڈیجیٹل_میڈیا_کنونشن_مردان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کی عاملہ کے وفد نے امیر جےیوآئی جموں و کشمیر مولانا سعید یوسف خان کی قیادت میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال، کشمیری عوام کو درپیش مسائل اور خطے میں جاری کشیدہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے کشمیر کاز کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی مسلسل جدوجہد اور موجودہ صورتحال میں اہلِ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی، جسے انہوں نے قبول کیا اور اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
قائد جمعیت نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر بھی فریق بننے کے بجائے ثالثی اور مفاہمت کا کردار ادا کرے، تاکہ کشمیری عوام کے جائز مطالبات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ وقت کو کشمیری عوام کے جائز مطالبات فوری طور پر پورے کرنے چاہئیں اور موجودہ پریشان کن کیفیت کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں، تاکہ اہلِ کشمیر کو دوبارہ پرامن اور معمول کی زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گالی اور گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا پائیدار حل مذاکرات، مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم سے ہی ممکن ہے۔ حکومتِ پاکستان کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو جلد از جلد یکسو کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راستوں کی بندش اور خوراک و دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ کسی بھی صورت قیامِ امن کے لیے مناسب اقدام نہیں۔ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا اور آمدورفت کے راستے کھلے رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
قائد جمعیت نے اس امر پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے جائز مطالبات کو طاقت کے بجائے مذاکرات، مشاورت اور سیاسی عمل کے ذریعے حل کیا جائے، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام قائم ہو سکے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت ۔
سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی قسم کا حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے تشویش کا باعث ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے پاکستان اور پاکستانی قوم سعودی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
•
حرمین شریفین کی سرزمین کا امن پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی اور جارحیت خطے کے امن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
جے یو آئی ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کو مسترد کرتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مسلم ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر امت کے مشترکہ مفادات اور اجتماعی سلامتی کے لیے متحد ہونا ہوگا، مولانا عبدالغفور حیدری
آج عالم اسلام کو تقسیم نہیں بلکہ اتحاد، یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات محض دو ریاستوں کے تعلقات نہیں، یہ ایمان، اخوت، تاریخ اور باہمی احترام کے مضبوط رشتے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
جے یو آئی پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پالیسی پر قائم ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
عالم اسلام کے مسائل کا حل باہمی احترام، مذاکرات، اتحاد اور مشترکہ حکمتِ عملی میں ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مسلم دنیا کو اپنے اختلافات کو دشمنی میں تبدیل ہونے سے روکنا اور امت کے اجتماعی مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا، مولانا عبدالغفور حیدری
سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کو امن، استحکام اور مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، مولانا عبدالغفور حیدری
جے یو آئی مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی احترام اور عدم مداخلت کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
اللہ تعالیٰ سعودی عرب، پاکستان اور تمام مسلم ممالک کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق نصیب کرے، مولانا عبدالغفور حیدری
جاری کردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نحذر مليشيا الحوثي من إستمرار الهجوم على مكة المكرمة ، ونعتبر الهجوم على الحرمين الشريفين ، هجوم على العالم الإسلامي بأسره ، ولن يفلت الحوثيين من العقاب ..
مكة المكرمة ليست مجرد مدينة ، ولكنها تمثل محور العبادة لعدد 2 مليار المسلمين قلوبهم معلقة بهذه الأرض الطاهرة ، وهذا البلد الأمين ..
لو وقع مثل هذا الهجوم الخبيث ( لا قدر الله ) على مكة المكرمة والمدينة المنورة ، فلن تفلت مليشيا الحوثي الإرهابية الخبيثة من غضب العالم الإسلامي وسخطه ، ولن يقف المسلمين عاجزين أمام هذه التجاوزات المعادية للإسلام ..
الأمة الإسلامية سوف ترد على مثل هذه الهجمات الحوثية بكل قوة وحزم ، وسوف يقف جميع المسلمين مع المملكة العربية السعودية بقيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وولي عهده الأمير محمد بن سلمان ..
يجب على جميع الدول العربية والإسلامية وفي مقدمتها باكستان ، أن تقوم بواجبها وتؤدي دورها المطلوب للدفاع عن المملكة العربية السعودية والمحافظة على حرمة مكة المكرمة خلال هذه المرحلة الحرجة والصعبة التي تمر بها الأمة العربية والإسلامية ..
ينبغي على باكستان أن تعلن فوراً وبشكل واضح وقوي أمام العالم لتأكيد سياسة واضحة تجاه المحافظة على أمن وإستقرار وسلامة مكة المكرمة والمدينة المنورة وحمايتها من كيد الحاقدين وأطماع المجرمين المفسدين ..
فضل الرحمن مفتي محمود
امیر جمعیۃ علماء اسلام باکستان
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@kingsalman
@MoulanaOfficial
@MWLOrg
@modgovksa
@spagov
@PRAGOVSA
@MOISaudiArabia -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
إن أي هجوم حوثي على مكة المكرمة سيُعتبر هجوماً على العالم الإسلامي بأسره. — مولانا فضل الرحمن
مكة المكرمة ليست مجرد مدينة، بل هي محور العبادة لمليارات المسلمين. — مولانا فضل الرحمن
لو وقع مثل هذا الهجوم -لا قدر الله- فلن يفلت المهاجمون البؤساء من غضب العالم الإسلامي وسخطه. — مولانا فضل الرحمن
سترد الأمة الإسلامية على هجوم كهذا بكل قوة، وستضمن حماية المملكة العربية السعودية. — مولانا فضل الرحمن
يتعين على الدول الإسلامية -ولا سيما باكستان- أن تؤدي دوراً طليعياً في حماية المملكة العربية السعودية وحرم مكة المكرمة في هذه المرحلة الحرجة والصعبة. — مولانا فضل الرحمن
ينبغي لباكستان أن تعلن فوراً عن سياسة واضحة بشأن حماية مكة المكرمة. — مولانا فضل الرحمن
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@kingsalman
@MWLOrg
@MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔خاکم بدہن اگر یہ حملہ ہوا تو بدبخت حملہ آور عالم اسلام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے ۔
امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔مسلمان ممالک بالخصوص پاکستان اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکی کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کرے۔
پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔امت مسلمہ کو آئے روز درپیش چینلجزسے مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کی جا رہی ہے ۔
جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان
مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے ۔مولانا فضل الرحمان
خاکم بدہن اگر یہ حملہ ہوا تو بدبخت حملہ آور عالم اسلام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے ۔مولانا فضل الرحمان
امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی ۔مولانا فضل الرحمان
مسلمان ممالک بالخصوص پاکستان اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکی کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کرے ۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان مکہ مکرمہ کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے ۔مولانا فضل الرحمان
امت مسلمہ کو آئے روز درپیش چینلجزسے مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کی جا رہی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
بیرسٹر علی ظفر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں مختلف آئینی وقانونی امور پر اہم مشاورت
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری شریک تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس سے جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کا خطاب
اگر ریاست جرائم کے بدلے سزا نہیں دے گی تو مزید جرائم جنم لیں گے ۔سینیٹر عطاء الحق درویش
مؤثر قانون سازی کے زریعے جرائم کے بدلے سزا وجزاء کا موثر نظام قائم کیا جائے۔ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات معاشرے کے لیے انتہائی تشویشناک اور لمحۂ فکریہ ہیں، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے ریپ اور قتل کے ہر واقعے کا ریاست کو سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا، خاموشی مزید جرائم کو جنم دیتی ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
مجرم جرم کرکے فرار ہوجاتے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بااثر افراد کے دباؤ یا مالی مفادات کے ذریعے مقدمات ختم کرنا انصاف کے نظام پر سوالیہ نشان ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی محض دو خاندانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے اور ریاست کے خلاف جرم ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
ورثاء کے دباؤ، خوف یا مجبوری میں معاف کرنے سے ریاست کی ذمہ داری ختم نہیں ہونی چاہیے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے ریپ اور قتل کے مقدمات میں صلح یا معافی کے ذریعے کیس ختم کرنے کے راستے کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، سینیٹر عطاء الحق درویش
ہر جرم کی بروقت اور شفاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، ایف آئی آر درج نہ ہونا متاثرہ خاندان کے ساتھ ناانصافی ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
پولیس کو بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں سیاسی اور بااثر لوگوں کے دباؤ سے آزاد کرنا ہوگا، سینیٹر عطاء الحق درویش
ریاست کی ذمہ داری صرف مقدمہ درج کرنا نہیں بلکہ مجرم کو قانون کے کٹہرے تک پہنچانا بھی ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے خلاف جرائم میں تفتیش کا معیار بہتر اور پراسیکیوشن کا نظام مؤثر بنانا ہوگا، سینیٹر عطاء الحق درویش
کمزور تفتیش اور ناقص پراسیکیوشن کی وجہ سے مجرموں کو فائدہ پہنچنا متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے تحفظ کے لیے موجود قوانین پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، صرف قانون سازی کافی نہیں، سینیٹر عطاء الحق درویش
آئین اور قانون میں ایسی مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے جو بچوں کو ہر قسم کے جنسی تشدد اور تشدد سے تحفظ فراہم کرے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے ریپ اور قتل کے مقدمات میں ریاست کو فریق بننا چاہیے تاکہ کسی دباؤ یا سمجھوتے کی وجہ سے انصاف کا عمل متاثر نہ ہو، سینیٹر عطاء الحق درویش
معاشرے میں بچوں کے تحفظ کے لیے پولیس، عدلیہ، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی، سینیٹر عطاء الحق درویش
معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے لیے قانون کا خوف پیدا کرنا ہوگا، سینیٹر عطاء الحق درویش
حکومت اعدادوشمار جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات بھی سامنے لائے، سینیٹر عطاء الحق درویش
بچوں کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر جامع پالیسی اور مؤثر مانیٹرنگ کا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، سینیٹر عطاء الحق درویش
ریاست اگر بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی تو یہ ہماری اجتماعی اور اخلاقی ناکامی ہوگی، سینیٹر عطاء الحق درویش
جاری کردہ ۔ مرکزی میڈیا سیل جمعیت علمائے اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے امیر جےیوآئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف کی ملاقات
مولانا سعید یوسف نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی
ملاقات میں کشمیر میں جاری صورتحال کے اثرات و مضمرات پر تفصیلی غور وخوض ہوا
مولانا فضل الرحمان کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اپنی کوششوں کا ذکر کیا
مولانا سعید یوسف نے مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر مولانا فضل الرحمان کی کوششوں کی تحسین کی
کشمیری عوام کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ان کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرنے کو سراہا
مولانا سعید یوسف نے آئندہ بھی کشمیری عوام کا مسئلہ بھرپور انداز میں لڑنے کی اپیل کی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پٹرول سبسڈی کے دعوے محض سیاسی شعبدہ بازی ہیں۔ترجمان جے یو آئی
حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے ۔اسلم غوری
عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے تو پٹرولیم لیوی کو کم کیا جائے ۔ترجمان جےیوآئی
اشرافیہ سے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا کرنے کی بجائے عام آدمی کا خون چوسا جا رہا ہے۔اسلم غوری
حکومت اپنے اخراجات کم کر کے خسارے کو پورا کرے ۔ترجمان جےیوآئی
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔اسلم غوری
حکومت سبسڈی کے نام پر عوام کو گمراہ کرنا بند کرے۔ترجمان جےیوآئی
عوام کو ریلیف چاہئیے ، اعلانات اور دعوے نہیں۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: سردار عطاء اللہ مینگل کی سیاسی جدوجہد اور جمہوری خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
جمعیت علماء اسلام حقوق کی جدوجہد میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، علامہ راشد محمود سومرو
مفتی محمودؒ نے سردار عطاء اللہ مینگل کی حکومت ختم کیے جانے پر اقتدار کی کرسی کو لات ماری اور ان کے ساتھ کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیا،
جے یو آئی اور مینگل خاندان کی قربتوں اور رفاقت کا سفر آج کا نہیں بلکہ دہائیوں پر محیط ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو
کراچی () جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل اور قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، سندھ ہو یا پنجاب، آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان، جب تک عوام کو ان کے حقوق نہیں ملتے، وسائل ان پر خرچ نہیں ہوتے اور عوام کے وسائل عوام کی مرضی کے مطابق استعمال نہیں ہوتے، حقوق کی جدوجہد اور مزاحمت کا سفر جاری رہے گا، جمعیت علماء اسلام اس جدوجہد میں عوام کے ساتھ شریک رہے گی۔
وہ کراچی پریس کلب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بزرگ بلوچ رہنما اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ان کے ہمراہ جےیوآئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان اور میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی بھی سیمنار میں شریک تھے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ آج کے اس پروگرام میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب نے شریک ہونا تھا، تاہم اپنی مصروفیات کے باعث وہ پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے۔ انہوں نے سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ساتھیوں کے سامنے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شرکت نہ کرسکنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باتیں بہت ساری ہوچکی ہیں اور بہت ساری باتیں ابھی ہونی ہیں۔ انہوں نے اپنی حالیہ سیاسی و تنظیمی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ دن سے وہ مسلسل مختلف گاؤں، دیہات اور شہروں کا دورہ کر رہے ہیں اور آج جب وہ حاضرین سے خطاب کر رہے ہیں تو یہ ان بارہ دنوں کے دوران ان کا سڑسٹھواں پروگرام ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے لوگ بھی اسی طرح اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں جس طرح بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم سردار عطاء اللہ خان مینگل کی برسی میں شریک ہیں، ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کر رہے ہیں اور ان کی سیاسی جدوجہد، سیاسی تحریک اور قومی و عوامی خدمات کا ذکر کر رہے ہیں، تاہم جمعیت علماء اسلام اور سردار عطاء اللہ خان مینگل و سردار اختر جان مینگل کے درمیان قربتوں اور رفاقت کا سفر بھی کوئی نیا نہیں بلکہ ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ حضرات کو یاد ہوگا کہ جب سردار عطاء اللہ خان مینگل کی نو ماہ کی حکومت ختم کی گئی اور انہیں وزیراعلیٰ کی کرسی سے زبردستی ہٹایا گیا تو پورے ملک میں اکیلے مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ تھے جنہوں نے اقتدار کی کرسی کو لات ماری اور سردار عطاء اللہ خان مینگل کے ساتھ کھڑے ہوئے، حتیٰ کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا۔
قائد سندھ نے کہا کہ یہ محبتوں، رفاقتوں، عوام کی خدمت، آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمان میں عوامی نمائندوں کو بٹھانے کی جدوجہد کا سفر کوئی نیا نہیں ہے۔ ہر کوئی اپنی تاریخ لکھ رہا ہے اور تاریخ لکھی جارہی ہے۔
انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ آج اس بات کا وعدہ اور عہد کرتے ہیں کہ بلوچستان ہو یا خیبر پختونخوا، سندھ ہو یا پنجاب، آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان، جب تک وہاں کے عوام کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے، وسائل ان پر خرچ نہیں ہوں گے اور عوام کے حقوق و وسائل عوام کی مرضی کے مطابق استعمال نہیں ہوں گے، تب تک مزاحمت اور حقوق کی جدوجہد کا یہ سفر جاری رہے گا اور جمعیت علماء اسلام اس مزاحمتی سفر میں شریک رہے گی۔
صوبوں اور وسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ معدنیات اور وسائل پر قبضے کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہیں، وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں، تاہم ان لوگوں سے ایک سوال ضرور پوچھنا چاہتے ہیں جو نئے صوبے بنانے کی بات کر رہے ہیں کہ پہلے سے موجود چار صوبوں کا کیا حال بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ان صوبوں میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ کہاں میرٹ کا بول بالا ہے؟ کہاں عوام کو امن و امان دیا گیا ہے؟ کہاں لوگوں کو قتل کرنا بند کیا گیا ہے اور کہاں معصوم بچیوں کی عزت و آبرو سے کھیلنا بند کیا گیا ہے؟This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا/کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری / وفاقی سیکریٹری داخلہ دل جان خان کی نماز جنازہ ادا
مرحوم دل جان خان کی نماز جنازہ جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی
نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کی گئی
دل جان خان کی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت
مولانا فضل الرحمان کا مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس
مولانا فضل الرحمان کی لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنماوں کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش آمد
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ۔۔۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لا شك بأن الإعتداء على أمن وإستقرار المملكة العربية السعودية يعتبر اعتداءً مباشر على أمن الأمة العربية والإسلامية ، ونعلن إدانتنا وإستنكارنا الشديد للهجمات التي يشنها الحوثيون الإرهابيون على الأراضي السعودية ، ونؤكد بأن التصعيد المتواصل في المنطقة يشكل تهديداً لسلامة العالم ، وينبغي توحيد كلمة وصفوف العالم الإسلامية وفقاً لإستراتيجيات سياسية واقتصادية وعسكرية فعالة ، وفي ظل الظروف الراهنة ، وينبغي أن يكون لباكستان دوراً فاعلاً في تعزيز وحدة الأمة وحماية بلاد الحرمين الشريفين المملكة العربية السعودية بقيادة خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز وسمو ولي عهده الأمير محمد بن سلمان
مولانا فضل الرحمن
أمير جمعية علماء الإسلام،باكستان
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@kingsalman -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
افغان طلبہ کو دورانِ تعلیم واپس بھیجنا ان کے مستقبل سے ناانصافی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
زیرِ تعلیم افغان طلبہ کی تعلیم ہرگز منقطع نہ کی جائے۔اسلم غوری
افغان طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے تک پاکستان میں رہنے دیا جائے۔ ترجمان جےیوآئی
زیر تعلیم طلبہ کے ویزوں اور دیگر تقاضوں میں سہولت فراہم کی جائے ۔اسلم غوری
افغان طلبہ کی تعلیم مکمل ہونے تک واپسی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ ترجمان جےیوآئی
اسلامی ہمسایہ ملک کے طلبہ کے معاملے میں انسانی ہمدردی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔ اسلم غوری
افغان طلبہ اس طرح کی واپسی ہماری روایتی مہمان نوازی کے منافی ہے۔ ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ ہونا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
خطے میں بڑھتی کشیدگی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مسلم ممالک باہمی اختلافات ختم کرکے متحدہ حکمتِ عملی اپنائیں ۔مولانا فضل الرحمان
موجودہ حالات میں اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے ۔مولانا فضل الرحمان
امت مسلمہ کو سیاسی ،معاشی اور دفاعی طور پر متحد ہونا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کی سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست
پمز واقعے میں 14 معصوم بچوں کے جھلسنے کے باوجود آج تک ایف آئی آر درج نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
14 بچوں کے جلنے کا ذمہ دار کون ہے؟ سینیٹر عطاء الحق درویش
پمز واقعے کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مولانا عطاء الحق درویش
اگر غفلت حکومت اور متعلقہ اداروں کی ہے تو حکومت کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ مولانا عطاء الحق درویش
معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
پمز واقعے کو دبانے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں۔ سینٹر مولانا عطاء الحق درویش
واقعے کے ذمہ دار خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
14 بچوں کے جھلسنے کا واقعہ محض حادثہ نہیں، اگر غفلت ثابت ہو تو یہ مجرمانہ غفلت ہے۔ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
حکومت متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کو انصاف فراہم کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے۔ مولانا عطاء الحق درویش
پمز انتظامیہ اور متعلقہ حکام واقعے کی ذمہ داری واضح کریں، قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ سینیٹر عطاء الحق درویش
ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، حکومت وضاحت دے۔ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش
معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے، ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ تبلیغی مرکز رائیونڈ آمد ،مولانا احسان الحق مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت
مولانا احسان الحق کے صاحبزادے مولانا عامر اور مولانا خورشید سے ملاقات،مولانا احسان الحق کی وفات پر اظہار افسوس
مولانا فضل الرحمان نے مولانا احسان الحق مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا
مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت کی اور فاتحہ خوانی کی
حضرت مولانا محمد احسان الحق کی وفات عالمِ اسلام اور بالخصوص اہلِ پاکستان کے لیے بڑا علمی و دعوتی نقصان ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
مولانا محمد احسان الحق نے پوری زندگی علم، دعوت، تبلیغ اور تزکیۂ نفس کے لیے وقف کیے رکھی۔ مولانا فضل الرحمان
حضرت مولانا احسان الحق کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان کی عیادت بھی کی
مولانا امجد خان، حافظ نصیر احمد احرار، مولانا جمیل الرحمان درخواستی، حاجی منظور آفریدی ویگر ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملک تمہاری پالیسیوں کی وجہ سے ٹوٹا ہے،یہی ہماری فوج کی حکومت تھی، اور چار صوبوں کو ایک صوبہ کیاگیا، ون یونٹ لگا دیا گیا۔ مغربی پاکستان چار صوبوں والا، اب وہ صرف ایک صوبہ کہلائے گا، صوبہ مغربی پاکستان،،،،یہ بھی اسی فوج کی سوچ تھی۔
اور آج ان چار صوبوں کو توڑا جا رہا ہے، ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، یہ بھی ہماری فوج کی سوچ ہے۔ ویسے خامخواہ کاکے کو آگے کیا گیا، وہ بھی ان کی سوچ تھی، یہ بھی ان کی سوچ ہے۔
تم پاکستان کے مالک ہو، جب چاہو پورے مغربی پاکستان کو ایک صوبہ بنا دو، اور جب چاہو چار صوبوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دو۔ تو ہر فیصلے کے پیچھے تمہارے اپنے عزائم ہوتے ہیں، وہاں قوم کو مفاد نہیں ہوا کرتا۔
ہم نے اس ملک میں رہنا ہے تو اپنے ضمیر کی بات کریں گے۔ ہم خیرخواہی کی بنیاد پر بات کرتے ہیں، ہم آپ کی بھلائی اسی میں دیکھتے ہیں، ہم آپ کی بھی خیرخواہی اسی میں دیکھتے ہیں۔
لیکن تمہارا مزاج بن گیا ہے کہ تمہیں خوشامدگروں کی زبان اچھی لگتی ہے، لیکن تمہارے سامنے کوئی سیدھی بات کرے تو وہ تمہیں بری لگتی ہے۔
لیکن ہم ملک کو آپ کی ملکیت نہیں مانتے۔ یہ ملک ہمارا ہے، ہم اس کے شہری ہیں، اور ریاست عوام کے بغیر کچھ نہیں ہے۔
ہم اصولاً کسی یونٹ کے بنانے کے خلاف نہیں ہیں۔ یونٹیں بنتی رہتی ہیں، ہندوستان میں بھی بنی ہیں، افغانستان میں بھی بنی ہیں، دوسرے ملکوں میں بھی بنی ہیں، لیکن وقت اور ماحول کو بھی دیکھنا چاہیے۔
ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ فاٹا کو صوبے میں انضمام نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے کہا، دو تین آپشنز ہیں، یہ صورت بھی اور یہ صورت بھی اور یہ صورت بھی۔ یہ فاٹا کے عوام کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے، لہٰذا فاٹا کے عوام سے پوچھ لیا جائے، ان کی منشا سے فیصلہ کیا جائے۔
لیکن آپ نے ان پر تھوپ دیا، آج اس کا کیا حشر ہے؟
اس وقت باجوا صاحب تھے، جو مجھے کہتے تھے کہ آپ کیوں اس کی مخالفت کرتے ہیں؟ یہ تو ہمارے لیے ضروری ہے۔ اور جب میں نے ان کو جوابات دیے تو چند روز کے بعد مجھے ایک امریکی افسر گھر آ کر ملا، اور اس نے کہا کہ آپ کیوں فاٹا انضمام کی مخالفت کرتے ہیں؟ یہ تو ضروری اور لازمی ہے۔
آج ہمارا جنرل مجھے کہتا ہے، کسی اور کو نہیں، مجھے کہتا ہے کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔
تمہاری مرضی ہے، تم جب چاہو لوگوں کے سیاسی مستقبل کو کچھ کرو، اور پھر تم جب چاہو کچھ اور طریقہ بناؤ۔ روز آپ کا فیصلہ آج ناگزیر ہے، اور کل وہ فیصلہ آپ کا غلط ہے۔
ایک فیصلہ تو بتا دو اللہ کے بندوں، جو تم نے کیا ہو اور اس کے نتائج قوم کی حفاظت میں سامنے آئے ہوں۔ کیوں ایسا کرتے ہو؟ آخر لوگوں سے پوچھو۔
یہ وہ ساری چیزیں ہیں جس پر ہم کہتے ہیں، ڈیبیٹ کرنی چاہیے۔ یک طرفہ آپ کوئی فیصلہ مسلط نہ کریں۔ یہ ملک عوام کا ملک ہے، یہاں عوام نے رہنا ہے، عوام کا مستقبل اس سے وابستہ ہے۔
صوبوں کی تقسیم کے پیچھے کیا مفادات ہیں؟
نمبر ایک، صوبوں کے اندر جو معدنی ذخائر ہیں، آئین کی اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے اس کے مالک ہیں، صوبوں کے بچے اس کے مالک ہیں، اور یہ چیز انہیں مرکز میں ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
دوسری چیز کہ این ایف سی ایوارڈ، قومی محصولات کا جو حصہ صوبوں کو ملتا ہے، وہ اب ستاون فیصد تک پہنچ گیا ہے، اور آئین کہتا ہے کہ اضافہ ہو سکتا ہے، کم ہی نہیں ہو سکتی۔
یہ ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اب صوبے تقسیم کرو تاکہ ازسرِنو پھر ہم معدنیات کے فیصلے بھی پھر سے کریں اور این ایف سی ایوارڈ کے فیصلے بھی پھر سے کریں۔
تو ہم تو صوبوں کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں اور آپ سب کو کمزور کرنا چاہتے ہیں
اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی بات تو کرتی ہے، لیکن وہ صرف سندھ کی حد تک کرتی ہے۔ اصولی طور پر بات کریں۔ مسلم لیگ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
مسئلہ مرکز میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہے، اور اتنے بڑے قومی سطح کے معاملات کاکے کے حوالے ۔۔۔۔ اب بتاؤ، جس کی حیثیت ایک ذاتی ملازم سے ذیادہ اہم نہیں ہے، کابینہ کا ممبر ہے۔
اسلام آباد ٹیریٹری کے لیے دو کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں۔ ایک کمیٹی میں بھی کاکا جی، دوسرے میں بھی کاکا جی۔ ایک کی رپورٹ کچھ، دوسری کی رپورٹ کچھ۔اس میں تضادات ہیں،
تو ذاتی نوکر، پاکستان ہم ان کے حوالے کر دیں؟ یہ قوم کی چیز ہے، قوم کی امانت ہے
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو اس ملک کو سیاسی لحاظ سے کمزور کیا گیا، اور ہماری سیاسی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فوج کو مارشل لا لگانے کے مواقع ملے۔
پاکستان کے قیام کے ٹھیک گیارہ سال بعد، انیس سو اٹھاون میں فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے مارشل لا لگا دیا۔ جمہوری عمل کا خاتمہ ہوا، دس سال تک وہ حکمران رہا، اور یہ ملک نظریاتی لحاظ سے کمزور ہو گیا، یہ ملک سیاسی لحاظ سے کمزور ہوگیا، یہ ملک نظریاتی لحاظ سے کمزور ہوگیا، یہ ملک اقتصادی لحاظ سے کمزور ہوا۔
ہم نے پاکستان کا پانی بیچا، تین دریائیں ہم نے ہندوستان کو دے دیں، اور آج بھی ہم پانی کی مشکل سے نکل نہیں پا رہے ہیں۔ یہ ڈکٹیٹروں کے فیصلے ہوتے ہیں۔
بظاہر تو آتے ہیں سیاست دان ناکام ہوگئے، یہ تو کرپشن کرتے ہیں، لیکن سن انیس سو اٹھاون میں مارشل لا لگتا ہے، اور ٹھیک مارشل لا کے دو سال بعد پاکستان کے تین دریائیں ہندوستان کو بیچی جاتی ہیں، اور آج بھی عالمی بینک کی ثالثی کے ہوتے ہوئے آپ وہ معاہدہ پڑھیں کہ اس میں پاکستان کے ہاتھ پاؤں باندھے گئے ہیں، ہندوستان کے ہاتھ پاؤں کھول دیے گئے ہیں۔
یہی کچھ سن انیس سو انچاس کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان کے ہاتھ پاؤں کھول دیے گئے اور ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ لیے گئے۔ یہ کوئی ڈکٹیٹر ہی کر سکتا ہے۔
پھر اس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، بنگال ہم سے الگ ہو گیا۔ مغربی پاکستان اور بنگال کے بیچ میں سوائے اسلام کے ہمارے درمیان کوئی قدرِ مشترک نہ تھی۔ ان کی تہذیب مختلف، ہماری تہذیب مختلف، ان کا بودوباش مختلف، ہمارا بودوباش مختلف، ہمارے طور طریقے اور ان کے طور طریقےاور۔
اور اگر کوئی چیز قدرِ مشترک تھی ان کے اور ہمارے درمیان تو اسلام کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں تھی، اور جب اسلام کو راستہ نہیں دیا گیا تو پھر اس ملک کے دو حصوں کو یک جان نہیں رکھا جا سکا۔
ملک تمہاری پالیسیوں کی وجہ سے ٹوٹا ہے، اور لطیفے کی بات ہے، یہی ہماری فوج کی حکومت تھی، چار صوبوں کو ایک صوبہ کیا گیا، ون یونٹ لگا دیا گیا۔ مغربی پاکستان چار صوبوں والا، اب وہ صرف ایک صوبہ کہلائے گا، صوبہ مغربی پاکستان، یہ بھی اسی فوج کی سوچ تھی۔
اور آج ان چار صوبوں کو توڑا جا رہا ہے، ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، یہ بھی ہماری فوج کی سوچ ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سات ستمبر کو ہم جو یومِ فتح مناتے ہیں، اس سے قبل ہم چھ ستمبر کو یومِ دفاع بھی مناتے ہیں۔ تسلسل کے ساتھ پاکستان ایک دن چھ ستمبر اور اگلے روز سات ستمبر کا دن مناتا ہے۔
چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو جب سیالکوٹ اور لاہور کی سرحدات پر انڈیا کی فوجوں نے حملہ کیا اور جب پاکستان کے جوانوں نے، ہماری افواجِ پاکستان نے، اس کا جواب دیا اور اپنی جانوں پر کھیل کر انہوں نے دشمن کو پسپا کیا، وہ بھی تاریخی دن تھا۔
لیکن وہ پاکستان کی جغرافیائی حدود کے تحفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے، اور سات ستمبر انیس سو چوہتر کا واقعہ پاکستان کی نظریاتی حدود کے تحفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
تو یہ سمجھ دینا چاہیے کہ جہاں پاکستان کو جغرافیائی حدود کے تحفظ کی ضرورت ہے، وہاں پاکستان کو نظریاتی حدود کے تحفظ کی بھی ضرورت ہے، اور یہ دونوں مل کر ہمیں جاننے چاہیے۔
پاکستان کے عوام پاکستان اور اسلام سے محبت کرتے ہیں، البتہ دونوں حوالوں سے، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کے حوالے سے بھی اور پاکستان کے نظریات کے حوالے سے بھی، پاکستان کا عوام اس وقت عدمِ تحفظ کے احساس سے وابستہ ہے۔
ہمیں ایک مضبوط پاکستان چاہیے اور ہمیں ایک اسلامی عادلانہ مملکت چاہیے، ایک ایسا نظامِ عدل جو انسانی حقوق کا محافظ ہے، جو قیامِ امن کا ضامن ہو، جو خوشحال معیشت کی ضمانت دیتا ہو۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سات ستمبر کا دن اس فتح کا دن ہے، جب ختمِ نبوت کے قلعے کو توڑنے کےلیے ایک سامراجی ایجنٹ نے جھوٹی نبوت کا لبادہ اوڑھا، اور عوام کی تحریک کے نتیجے میں، ہمارے اکابر کے پارلیمانی کردار کے نتیجے میں، پارلیمنٹ نے دلائل کے نتیجے میں اسے بےنقاب کر دیا، اس کے کفر کو بے نقاب کر دیا، اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ قادیانی ہو یا لاہوری گروپ، جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں، یہ دائرۂ اسلام سے خارج ہیں، اور اب پاکستان میں ان کو غیر مسلموں کی فہرست میں درج کیا جائے گا۔
یہ معمولی معرکہ نہیں تھا۔ اس معرکے میں ہمارے بزرگوں نے جس ذہانت کا مظاہرہ کیا اور جس طرح ان کو بے نقاب کیا، یہاں تک کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر تمہارے مدعیِ نبوت پر کوئی ایمان نہیں لاتا تو آپ کی نظر میں وہ کافر ہے یا نہیں؟ تو انہوں نے کہا: کافر ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج زندہ ہوتے، اگر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ آج زندہ ہوتے، اگر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ زندہ ہوتے، اگر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ زندہ ہوتے، اگر حضرات حسنین رضی اللہ تعالیٰ عنہما زندہ ہوتے، اور وہ مرزا غلام احمد پر ایمان نہ لاتے تو کیا وہ بھی کافر ہوتے؟ تو اس نے کہا: ہاں، وہ بھی کافر ہوتے۔
پروپیگنڈا تو کیا جا رہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا، اور کوئی نہیں پوچھتا ان سے کہ تم ابو بکر صدیق سے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آج کے امتی تک کو بھی کافر کہتے ہو۔ پوری امتِ مسلمہ کو کافر کہنا یہ مغرب کی نظر میں جرم نہیں ہے، لیکن اس ایک چھوٹے سے طائفے اور گمراہ طائفے کو کافر قرار دینا، جیسے بہت بڑا کوئی حادثہ ہوگیا۔
جب سات ستمبر دو ہزار چوبیس کو سات ستمبر انیس سو چوہتر کے فیصلے کی گولڈن جوبلی منائی گئی اور مینارِ پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، پوری تاریخ کے تمام اجتماعات کے ریکارڈ توڑ دیے، اس نے ایک بار پچاس سال کے بعد ثابت کر دیا کہ آج بھی پوری قوم پارلیمنٹ کے اس فیصلے کے پشت پر کھڑی ہے۔
لہٰذا تم کچھ بھی کر لو، امریکہ کی پشت پناہی لے لو، یورپ کی پشت پناہی لے لو، اور کم بخت! تم تو خود لکھتے ہو کہ میں انگریز کا خودکاشتہ پودا ہوں۔ جو انگریز کا خودکاشتہ پودا ہے، اس نے ہمیں دین دینا ہے؟
یہ وہ چیزیں ہیں جو اللہ پر بہتان باندھنے کی؛ کبھی اللہ کا شریک ٹھہرایا کرتے تھے، کبھی اللہ کے لیے بیوی اور بچوں کے بچے تجویز کرتے تھے، اور کبھی کہتے تھے کہ یہ وحی تو ہم پر بھی آسکتی ہے۔ تو اس قسم کے بہتان کو اللہ رب العزت نے بڑی شدت کے ساتھ رد کر دیا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطاب
#ستمبر7_یوم_ختم_نبوت
#تاجدار_ختم_نبوت
#سالارتحریک_مفتی_محمود
#قادیانی_اسلام_دشمن
#قادیانی_احمدی_کافرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وحدت روڈ، لاہور: عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیرِ اہتمام منعقدہ ختمِ نبوت کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
07 ستمبر 2026
#ستمبر7_یوم_ختم_نبوت
#تاجدار_ختم_نبوت
#سالارتحریک_مفتی_محمود
#قادیانی_اسلام_دشمن
#قادیانی_احمدی_کافرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Khatm-e-Nabuwat Conference Lahore.
#ستمبر7_یوم_ختم_نبوت
#تاجدار_ختم_نبوت
#سالارتحریک_مفتی_محمود
#قادیانی_اسلام_دشمن
#قادیانی_احمدی_کافرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وحدت روڈ، لاہور: عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے زیرِ اہتمام منعقدہ ختمِ نبوت کانفرنس سے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
#ستمبر7_یوم_ختم_نبوت
#تاجدار_ختم_نبوت
#سالارتحریک_مفتی_محمود
#قادیانی_اسلام_دشمن
#قادیانی_احمدی_کافر -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینئر صحافی بلال غوری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان جے یو آئی
پیکا ایکٹ اس ملک کا سیاہ قانون ہے ۔ترجمان جےیوآئی
آزادیٔ صحافت پر قدغن کسی صورت قابل قبول نہیں۔اسلم غوری
صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی اور تحفظ ملنا چاہئیے ۔ترجمان جے یوآئی
انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اسلم غوری
حکومت کو اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا ہوگا۔ترجمان جےیوآئی
اختلافِ رائے کو دبانے کے بجائے جمہوری رویے کو فروغ دیا جائے۔اسلم غوری
جے یو آئی مشکل کی ہر گھڑی میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ترجمان جےیوآئی
صحافیوں نے جمہوریت، آئین اور آزادیٔ اظہار کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔اسلم غوری
صحافیوں کو ہراساں کرنا جمہوری معاشرے کے لیے تشویشناک عمل ہے۔ترجمان جےیوآئی
بلال غوری کی فوری رہا کیا جائے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی سینئر صحافیوں سے ملاقات
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تھرپارکر کے صحراؤں میں جے یو آئی کی طاقت کا شاندار مظاہرہ، سومرا سر میں عوام کا سمندر اُمڈ آیا
جے یو آئی کے صوبائی قائدین کا تھرپارکر کا تنظیمی دورہ، امن عالم اجتماع سکھر 2027ء کی تیاریوں کے سلسلے میں تاریخ ساز عوامی جلسہ، ہزاروں افراد کی بھرپور شرکت
تھرپارکر/ڈیپلو: انڈیا کی سرحد سے متصل ضلع تھرپارکر کے وسیع صحراؤں اور تحصیل ڈیپلو کے انتہائی دیہی گاؤں سومرا سر میں جمعیت علماء اسلام کی تاریخ ساز عوامی قوت کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں جے یو آئی کے صوبائی قائدین کے تنظیمی دورے اور امن عالم اجتماع سکھر 2027ء کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان عوامی جلسے میں ہزاروں افراد کا سمندر اُمڈ آیا۔
جمعیت علماء اسلام ضلع تھرپارکر اور تحصیل ڈیپلو کی میزبانی میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع نے ثابت کر دیا کہ سندھ کے دور دراز صحرائی اور سرحدی علاقوں میں بھی جمعیت علماء اسلام کی جڑیں عوام میں گہری اور مضبوط ہیں۔ عوام کی غیر معمولی اور مثالی شرکت جے یو آئی کی بڑھتی ہوئی عوامی و تنظیمی قوت کا بھرپور اظہار تھی۔
جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر حضرت سائیں عبدالقیوم ہالیجوی صاحب مدظلہ اور قائد سندھ علامہ راشد خالد محمود سومرو صاحب مدظلہ نے خصوصی خطاب کیا۔ صوبائی قائدین کی آمد پر کارکنوں اور عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ پورا پنڈال جے یو آئی کے کارکنوں اور عوام کے جوش و جذبے سے گونجتا رہا۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ امن عالم اجتماع سکھر 2027ء کی تیاریوں کو سندھ کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں تک پہنچایا جائے اور اس عظیم اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے کارکن دن رات محنت کریں۔ انہوں نے عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی عوام کی طاقت سے ملک میں حقیقی، آئینی اور عوامی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ضلع تھرپارکر کی قیادت، مختلف تحصیلوں کے ذمہ داران، کارکنوں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ صحرائے تھر کے ایک دور افتادہ دیہی گاؤں میں عوام کی اس مثالی شرکت نے ایک مرتبہ پھر یہ پیغام دیا کہ جمعیت علماء اسلام محض شہروں تک محدود جماعت نہیں بلکہ سندھ کے دور دراز علاقوں تک پھیلی ایک مضبوط عوامی و تنظیمی قوت ہے۔
جمعیت علماء اسلام ضلع تھرپارکر کی قیادت، تحصیلوں کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور غیور اہلیانِ تھرپارکر سومرا سر میں تاریخ ساز کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور مثالی عوامی شرکت پر دلی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ساہیوال:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جماعت کے ساتھیوں، اپنے آپ کو اس قابل بناؤ، آپ اپنے عقیدے اور اپنے منشور پر دیانت کے ساتھ عمل کر سکیں، کیونکہ دینِ اسلام ابتدا امانت اور دیانت سے کرتا ہے۔:
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔
جب آپ کے اندر عبادت آئے گی تو امانت آئے گی، ایمان آئے گا، دیانت آئے گی، دین آئے گا۔ جب افراد یہ مقام حاصل کر لیں، اس کے بعد پھر جائیں کہ وہ ملک کے نظام کو سنبھالیں، اقتدار کو سنبھالیں، اور جب ایک حکومتِ عادلہ قائم ہو جائے، اس کے بعد پھر ہمارے دفاع کی بھی ضرورت ہوگی۔
﴿وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ وَمِن رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِن دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ﴾
آج کے زمانے میں ہم نے اس پر عمل کرنا ہے اس ایت پر۔
تو قوت میں عموم ہے، وہ عوام کی طرف، رِباط الخیل میں خصوص ہے، تو وہ خاص اداروں کی طرف۔ عموم اور خصوص کی مغایرت کی وجہ سے عطف آ گیا۔
اور پھر یہ بھی بتا دیا کہ ایک ہے حصولِ قوت، ایک ہے استعمالِ قوت۔ آپ کے ہاتھ میں بندوق آگئی تو اس کا یہ معنی نہیں کہ فوراً بس چلانے شروع کر دو۔ طاقت کا حصول دشمن کے اوپر رعب اور دبدبہ رکھنے کے لیے ۔۔ہمیں حق پہنچتا ہے کہ ہم پاکستان کو دفاعی لحاظ سے طاقتور بنائیں۔
لیکن مشکل یہ ہے کہ نوآبادیاتی نظام تو ختم ہو چکا، لیکن عملاً برقرار ہے۔ براہِ راست نوآبادیات ختم ہو گئی، لیکن بالواسطہ نوآبادیات برقرار ہیں؛ سیاسی لحاظ سے بھی، معاشی لحاظ سے بھی، دفاعی لحاظ سے بھی۔
آج بھی بین الاقوامی ادارے فیصلے کرتے ہیں۔ جنرل اسمبلی، اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل، انسانی حقوق کنونشن، یہی فیصلے کرتے ہیں۔ اور اگر انہوں نے عالمی سطح پر ایک قانون پاس کیا تو ہمارے ملک میں وہ مؤثر ہوگا، ہمارا اپنا قانون غیر مؤثر ہو جائے گا۔ ہمارا آئین غیر مؤثر ہو جائے گا۔
اس کا معنی یہ ہے کہ سیاسی طور پر غلامی کے کچھ حصے ابھی باقی ہیں، اثرات باقی ہیں۔ اس کی شکل تبدیل ہو گئی ہے۔
معاشی طور پر ہم اپنے آپ کو ہزار آزاد کہیں، لیکن ہم ورلڈ بینک کے، آئی ایم ایف کے، ایف اے ٹی ایف کے، ایشین بینک کے اور قرضہ دینے والے ممالک کے نظام سے وابستہ ہیں۔ ہم ان کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتے، ہم اپنے وسائل نہیں استعمال کر سکتے۔
اور آج بھی اگر ہمارے پاس معدنیات ہیں، معدنی ذخائر ہیں، تیل کے ذخائر ہیں یا گیس کے ذخائر ہیں، یا سونے، چاندی اور تانبے کے ہمارے پاس ذخائر ہیں، تو ہم اس کے مالک نہیں ہیں۔
ہمارا سیندک کا پروجیکٹ، جب سے پاکستان بنا ہے، اس پر کام ہو رہا ہے، ناکام۔ اور چین بھی ہاتھ اٹھا رہا ہے۔
ریکوڈک کہاں کھڑا ہے؟ اگر کہیں پر مائننگ ہو رہی ہے، کون کر رہا ہے اور کہاں لے جایا جا رہا ہے، اور کس طرح عوام کو لاتعلق کر جائے، ملکیت ہماری ۔۔
ہمارے آج ساری باتیں ہو رہی ہیں: صوبہ کو تقسیم کرو، صوبہ کو تقسیم۔ یعنی مسائل کا حل یہ ہے کہ صوبہ کو تقسیم کرو۔
صوبہ تقسیم ہونا ایک ہے، اس کی اصولی حیثیت ایک یہ ہے کہ کیا عملی طور پر ہم اس پر عمل درآمد کے قابل ہیں یا نہیں؟ حالات ہمیں اجازت دیتے ہیں یا نہیں؟ ماحول اجازت دیتا ہے یا نہیں؟
تو دنیا میں صوبے بنتے ہیں، انڈیا میں بنتے ہیں، افغانستان میں بنتے ہیں بھی، لیکن ہم نے اسی سال ایک نظام میں گزار دیے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ساہیوال میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اب تو سرکار کے ایوانوں میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ہاں، ہم اسی سال کی کمزوریوں کا نشانہ ہیں۔ بابا! کس کے ہاتھوں؟ تیرے ہی ہاتھوں!
جو لوگ کہتے ہیں کہ نظام فیل ہو چکا ہے، اور کسی ایک خاص زمانی کی بات نہیں کر رہا، میں تو اسی سالہ تاریخ کی بات کر رہا ہوں، تو ہم بھی آپ سے اسی سالہ تاریخ کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن یہ اسی سال کی تباہی تمہاری وجہ سے ہے، کسی اور کی وجہ سے نہیں۔
قتل حسین بھی اور ہائے حسین بھی، یہ نہیں چلے گا۔ ملک کو تباہ کرنے کی تم نے ذمہ داری تسلیم کر لی ہے، اب چھپتے کس چیز کے پیچھے ہو؟
نظام تبدیل کرو۔ نظام کون سا؟ جو اسی سال آپ کے قبضے میں رہا، اب مزید کوئی نیا طریقہ اپنے قبضے میں رکھنے کا۔
تو میں نے کہا، ظالموں! انگریز کے زمانے کے پڑے ہوئے سبق اور وہی روّیے، کم از کم وہ تو تبدیل کر لو۔ اپنے مخالفین کے خلاف رویّوں میں کوئی تبدیلیاں تو لاؤ۔ اگر میری حکومت ہے تو میرے مخالف جیل میں ہونا چاہیے، اگر مخالف کی حکومت ہے تو مجھے جیل میں ہونا چاہیے۔ یہ کوئی سیاست ہے؟ کسی دوسری دنیا میں بھی اس طرح ہوتا ہے؟ تو طریقے تو تبدیل کر لو۔ ذرا معلوم تو کر لو کہ ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے۔
ہمارا امن و امان کہاں کھڑا ہے؟ ہمارے دو صوبے جل رہے ہیں۔ دیہاتوں میں عام آدمی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، نہ وہ دکان پہ جا سکتا ہے، نہ بچوں کو سکول بھیج سکتا ہے، نہ کھیتوں میں جا سکتا ہے، نہ مزدوری کر سکتا ہے۔ دیہات خالی ہو گئے ہیں۔ کہیں تو زندگی گزارنی ہے۔
اور یہ کہتے ہیں، ہم بیس، پچیس سال سے آپریشن کر رہے ہیں۔ آپریشن پہ آپریشن، تو آپریشن پہ آپریشن! بھئی، کس چیز کا آپریشن؟ جتنا آپریشن کرتے ہو، مرض بڑھتا گیا۔ آپ کی حکمتِ عملی میں ڈیفالٹ کہیں، جھول ہے، کہیں کمزوری ہے۔
میری تنقید کو برا ماننے کی بجائے کہیں اپنی کمزوری بھی تو ٹٹولو۔ ایک دن ۔۔۔اپنے لیے صرف یہ کہ میرے اقتدار پر قبضہ کیسے رہے، بس! چاہے قوم برباد ہوتی رہے۔
ہم بھی مانتے ہیں ریاست اہم ہے، لیکن ریاست عوام سے بنتی ہے۔ عوام کے بغیر ریاست ایک خالی برتن ہے، خالی ڈول ہے۔ کیا حیثیت ہے اس کی؟
حکومت یہ لوگوں کے معاملات کا نظم و تدبیر، انتظام ہے۔ تو ریاست ہو، عوام ہو، حکومت ہو، ان تین چیزوں کے ساتھ ریاست مکمل ہو جاتی ہے۔
جہاں امن و امان نہیں ہے، وہاں معیشت کیا ہوگی؟
آج ہندوستان دنیا کی چوتھی معیشت بن گیا ہے، اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر سات سو ارب کے لگ بھگ پہنچ گئے ہیں۔ اور ہمارے ہاں لوگوں سے خیرات مانگ کر کوئی دس گیارہ ارب جمع ہو گئے ہوں گے،۔
کہاں دس گیارہ، کہاں سات سو ارب ڈالر !
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ضلع ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب، 05 ستمبر 2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چراغِ حق جلانا اب ہواؤں میں ضروری ہے
سلگتے اس چمن کو پھر بچانا اب ضروری ہے
اور ہوائیں خوف کتنی ہی چلیں، پیچھے نہیں ہٹنا
گھروں سے سوئے لوگوں کو جگانا ضروری ہے۔
اس ملک کو اسی سال میں عروج سے زوال کی طرف کون لے گیا ہے اور کون ذمہ دار ہے؟
پاکستان بنا کن امیدوں کے ساتھ؟
پاکستان میں تین طرح کے لوگ رہتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں اسلام کے لیے بنا تھا، کچھ لوگ کہتے ہیں معیشت کے لیے بنا تھا، کچھ لوگ کہتے ہیں جمہوریت کے لیے بنا تھا۔
اسی سال میں ان تین میں کوئی چیز نظر آ رہی ہے؟
اسلام کی بات کرنے والے، وہ اسلام کے حوالے سے تشنگی محسوس کر رہے ہیں۔
معیشت کی بات کرنے والے، وہ معاشی طور پر اپنی پسماندگی کا گلہ کر رہے ہیں۔
اور جمہوریت والے بیچارے، وہ تو ایسی گلی کوچوں میں رول رہے ہیں۔
کون ذمہ دار ہے اس کا؟
مقتدرہ ذمہ دار ہے، بیوروکریسی ذمہ دار ہے، جاگیردار ذمہ دار ہے، سرمایہ دار ذمہ دار ہے، سرکار ذمہ دار ہے۔
ان قوتوں نے میل ملاپ کے ساتھ قسم کھا رکھی ہے کہ اقتدار ہمارے قبضے میں ہوگا اور ہم کسی کو حکومت پر نہیں آنے دیں گے۔ مرضی چلے گی تو ہماری چلے گی، ہم کمائیں گے، ہم یہ کریں گے، وہ کریں گے۔
اور ہم نے بھی طے کیا ہے کہ ہم آپ کو بھی اس طرح حکومت نہیں چلنے دیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا ضلع ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب، 05 ستمبر 2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا عبدالحنان صدیقی کا سانحۂ ارتحال وطن عزیز کا ناقابل تلافی نقصان ہے،۔مولانا فضل الرحمان
مولانا عبدالحنان صدیقی کی وفات اہلِ دین و ملت کے لیے گہرے صدمے کا باعث ہے،۔مولانا فضل الرحمان
مولانا عبدالحنان صدیقی کی وفات کی خبر سے اہلِ پاکستان، بالخصوص علماء سے محبت رکھنے والے حلقے سوگوار ہیں۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم قرآن و سنت کے داعی تھے ۔ مولانا فضل الرحمان
مولانا عبدالحنان صدیقی حق گوئی کی توانا آواز اور دعوت و تبلیغ کا مؤثر حوالہ تھے۔مولانا فضل الرحمان
مولانا عبدالحنان صدیقی کی وفات سے دینی و دعوتی میدان میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کو جوہرِ خطابت کا جو قدرتی ملکہ حاصل تھا، ان کی وفات سے خطابت کا ایک باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی پُراثر آواز، دردمندانہ اندازِ دعوت اور فکرِ اصلاحِ امت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان
مولانا عبدالحنان صدیقی نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی دعوت، اصلاحِ امت اور دین کی سربلندی کے لیے وقف کیے رکھی۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی دعوتی و تبلیغی خدمات اور دینی جدوجہد مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اگلی منازل آسان فرمائے، مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم جملہ پسماندگان، متعلقین، عقیدت مندوں اور محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ممتاز عالم دین ،داعی کبیر ،تبلیغی بزرگ مولانا احسان الحق مرحوم کی وفات پر قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کا اظہار تعزیت
حضرت مولانا محمد احسان الحقؒ کی وفات عالمِ اسلام اور بالخصوص اہلِ پاکستان کے لیے بڑا علمی و دعوتی نقصان ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
مولانا محمد احسان الحقؒ نے پوری زندگی علم، دعوت، تبلیغ اور تزکیۂ نفس کے لیے وقف کیے رکھی۔ مولانا فضل الرحمان
حضرت مولانا احسان الحقؒ کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مولانا فضل الرحمان
مولانا احسان الحقؒ ہزاروں علماء کے استاد اور لاکھوں انسانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنے ۔ مولانا فضل الرحمان
حضرت مولانا احسان الحقؒ کی وفات سے عالمِ اسلام ایک مخلص عالم، مربی اور مبلغ سے محروم ہوگیا ۔ مولانا فضل الرحمان
حضرت مولانا احسان الحقؒ کی زندگی علم و عمل، دعوت و تبلیغ اور تزکیہ و اصلاح کا حسین امتزاج تھی۔مولانا فضل الرحمان
مولانا احسان الحقؒ کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ رہیں گی۔مولانا فضل الرحمان
حضرت مولانا محمد احسان الحقؒ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا، اہلِ خانہ، تلامذہ اور متعلقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد احسان الحقؒ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان
حضرت مولانا احسان الحقؒ کے انتقال سے پیدا ہونے والا علمی و دعوتی خلا آسانی سے پُر نہیں ہوسکے گا ۔ مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سکھر:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن رہنما جےیوآئی ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں ۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Larkana: JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman is Speaking to the Media
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سکھر:علامہ راشد محمود سومرو کی للکار
سازشیں کرنے والوں کو کہہ دینا چاہتا ہوں، مولانا صاحب کے خلاف منصوبے بنانے والوں کو کہہ دینا چاہتا ہوں، جہاں کھڑے ہو وہیں رک جاؤ۔
میرے قائد کی طرف تمہاری انگلی بڑھے گی، یہ جمعیت کے ابابیل، پاکستان کے عوام، تمہاری انگلیاں کاٹیں گے، ہاتھ بڑھیں گے، ہاتھ کاٹیں گے، قدم بڑھیں گے، قدم کاٹیں گے۔ کسی مائی کے لال کو مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علماء اسلام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان شاء اللہ۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایسا نہیں ہے کہ آپ جو کہیں اور جس طرح کی ترجیحات طے کریں اور ہم «آمناوسلمنا» نہیں، ایسا نہیں ہے۔
خطے میں ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ انڈیا کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟ بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے تعلقات کیسے ہونے چاہئیں؟
ان سارے معاملات پر یہ ایک جماعت ہے جو اپنی رائے رکھتی ہے، لیکن اگر وہ آپ کی رائے کے خلاف ہے تو پھر غدار ہی ٹھہرے؟ ذرا شرم کرو، اس طرح نہیں ہوتا۔
اور میں ان کو بھی دیکھ رہا ہوں جو تمہارے گھر کی کواڑ سے اپنا منہ باہر کر کے ہماری طرف بولتے ہیں، نہ کرو ایسا، میں نصیحت کرتا ہوں آپ کو، اس طرح نہ کیا کرو، سنجیدہ لو ہر معاملے کو۔
امن و امان ملک کا تباہ ہے، اس پر ہمیں بات نہیں کرنی؟ اور جو کچھ آپ کر رہے ہیں بیس پچیس سالوں سے اور روز روز ان پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان مشکل میں پڑ رہا ہے، زخم گہرا ہوتا چلا جا رہا ہے، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کا، اس پر بھی ہم بات نہ کریں؟
آپ حضرات کی پالیسیوں کے نتیجے میں یہ ملک جس معاشی بحران کا شکار ہو گیا ہے، پورے خطے میں آپ کہاں کھڑے ہیں؟ یہی تو ہم رو رہے ہیں کہ بھئی، اگر آپ پبلک میں نہیں بتا سکتے، کوئی ایسی ریاست کی مجبوری ہے کہ آپ پبلک میں نہیں کہہ سکتے، تو ہم کب کہتے ہیں۔ہم نے تو آپ کو دو تین دفعہ کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ اجلاس بلاؤ، اتنا تو بتا دو کہ ہو کیا رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے۔
آپ نے ہندوستان کا مقابلہ کیا، اگر انڈیا سے لڑائی ہوئی، جمعیت علماء نے سب سے پہلے پاکستان کا ساتھ دیا، فوج کا ساتھ دیا، اور جب آپ کو اللہ نے کامیابی دی، ہم اس پر خوش بھی ہیں اور ہمیں فخر بھی ہے، پاکستان کی فتح ہے۔
لیکن جنگ تو چار گھنٹے کی ہے، یا ادھر یا اُدھر، یا آر یا پار، لیکن قوموں کی مستقل زندگی میں، جہاں ارتقاء کا سفر آگے بڑھتا ہے، اس وقت ہندوستان پوری دنیا کی چوتھی معیشت بن چکا ہے، آپ بتائیں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
ہر بات میں ہندوستان اور پاکستان، اور ہندوستان سے مقابلہ، لیکن وہ دنیا کی چوتھی معیشت بن گیا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر سات سو ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ہم کہاں کھڑے ہیں؟
ہمارے پاس تو زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ سے دس ارب ڈالر ہوں گے، وہ بھی کسی کے ادھار دیے ہوئے پیسے بینک میں رکھے ہوئے ہیں، استعمال نہیں کر سکتے۔
یہاں بھی دیکھو نا، امن و امان کے حوالے سے بھی دیکھو نا، بلوچستان کی کیا صورتِ حال ہے؟ خیبر پختونخوا کی کیا صورتِ حال ہے؟ آپ کے سندھ کی کیا صورتِ حال ہے؟
نہیں؛ امن بھی نہیں دینا، معاش بھی نہیں دینا، اور حکومت کا حق بھی ہمارا ہی ہوگا!
آپ کو حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، آپ دھاندلی سے آئے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کسی بھی ملک کے لیے اگر ریاست کوئی پالیسی بناتی ہے اور وہ غلط ہے، وہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے، تو میں ڈنکے کی چوٹ پر تمہیں کہوں گا کہ تمہاری یہ پالیسی غلط ہے۔
یہ تو میرے بڑے فقیر قسم کے، شریف قسم کے شہباز شریف کی حکومت ہے۔جب جنرل مشرف کی حکومت تھی تو ہم ان کی پالیسی کے مقابلے میں میدان میں نہیں آئے تھے؟ ہم نے ان کو معیار نہیں سمجھا۔ ہم ایوب خان کے خلاف میدان میں آئے ہیں، ہم جنرل ضیاء الحق کے خلاف میدان میں آئے ہیں، ہم جیلوں میں رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ جو کہیں اور جس طرح کی ترجیحات طے کریں اور ہم آمنا و سلمنا کہیں، نہیں، ایسا نہیں ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جیسا دکھائی دینے کی کرتے ہو کوششیں
میں خوب جانتا ہوں کہ ویسے نہیں ہو تم
ہاں، تم پہ ناز کرتی ہیں وعدہ خلافیاں
ہاں، میرے انتظار کے لائق نہیں ہو تم
ہم آپ سے اپنے آپ کو کچھ بالاتر، خود کو سمجھتے ہیں، ہم خود کو تمہارا ماتحت نہیں سمجھتے ہیں۔ قوم کے اندر خود اعتمادی پیدا کرو، قوم کو مت لڑاؤ آپس میں۔ اگر ریاست ماں ہے تو ماں کا کام تو بچوں کو، اولاد کو جوڑنا ہوتا ہے، اور یہاں ہم نے کیا دیکھا؟ صوبوں کو لڑانا، قوموں کو لڑانا، لسانی فسادات پیدا کرنا، علاقائی مسائل پیدا کرنا، پارٹیوں کو توڑنا، مذہبی جماعتوں کو توڑنا، مدارس کو توڑنا۔ سوائے توڑنے اور ملک کو بکھیرنے اور قوم کو تقسیم کرنے کے علاوہ آپ کے پاس کچھ ہے نہیں۔ تم جانتے ہی نہیں ہو کہ ماں کسے کہتے ہیں، اس لیے ہم تمہیں ماں بن کر سکھانے کے لیے آئے ہیں۔
وفاداری اور غداری کے لیے تم معیار نہیں ہو۔ ہم پاکستانی ہیں۔۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمیں اپنے اس وطنِ عزیز میں کسی فرد سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہمارے ہاں ایک ماحول بنا دیا جاتا ہے اور وہ ماحول عوام کے سامنے پھینک دیا جاتا ہے، اور عوام کو اس ماحول میں مصروف کر دیا جاتا ہے۔ اور وہ زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ آج کا حکمران صحیح ہے یا غلط؟ تو ہماری ساری بحث ایک ذات میں پھنس جاتی ہے، پچھلا حکمران اچھا تھا یا آج کا حکمران، آج کا حکمران اچھا نہیں تو کسی اچھے حکمران کی طرف جائے۔ ہمارے ملک میں اگر حکمرانی کی بحث ہوگی تو نواز شریف سے زرداری، زرداری سے نواز شریف، نواز شریف سے زرداری، زرداری سے نواز شریف، اور پھر اسی میں گھومتی رہے گی۔ یہ تو وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔
ہمیں اس میں الجھا دیا جائے کہ باجوہ صاحب اچھے تھے، راحیل شریف اچھے تھے یا حافظ صاحب اچھے ہیں۔ یہ شخصیات ہیں، یہ کل بھی نہیں تھیں، آج ہیں اور شاید اگلے کل نہ ہوں۔ لیکن ہم زیرِ بحث لاتے ہیں ملکی معاملات کو، ملکی مسائل کو، ہمیں اسی حوالے سے پرکھا جائے۔
ہاں، ایک بات واضح ہے ہماری طرف سے کہ ہم ملک سے وفاداری اور غداری کے لیے حکمران کو معیار تسلیم نہیں کر سکتے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہ ملک ہمارا ہے، اور میں اپنے وطنِ عزیز کے ساتھ وفاداری کا آپ سے کوئی سرٹیفیکیٹ بھی نہیں لینا چاہتا، کیونکہ تم میرے لیے معیار نہیں ہو۔
جب ہماری بات کا تمہارے پاس جواب نہیں بنتا تو پھر کچھ لوگوں کو چھوڑ دیتے ہو۔
میں نے چھتیس سال آپ کے انہی لوگوں کو بھگتا ہے۔ مجھے تمہارا زور معلوم ہے، مجھے تمہاری دلیل معلوم ہے اور مجھے تمہارا طریقۂ واردات معلوم ہے۔ کم بخت، وہی طریقۂ واردات ہے جو انگریز کے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ طریقۂ واردات تو تبدیل کر لو۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سکھر:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا ورکرز کنونشن سے ولولہ انگیز خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک بات واضح ہے ہماری طرف سے کہ ہم ملک سے وفاداری اور غداری کے لیے حکمران کو معیار تسلیم نہیں کر سکتے۔ تمہاری وجہ سے ملک ٹوٹا ہے، اسی سال اس ملک کے پورے ہو رہے ہیں۔ تمہاری وجہ سے ہم اوپر سے نیچے کی طرف آ رہے ہیں۔ اپنے اسی سال کا محاسبہ کیجیے۔ ہر زمانے میں تم تھے، یا تم جیسے اگر فکر تھی تو وہ بھی تمہارا مفاد تھا، تو وہ بھی تمہارا، اور جو آج ہم تنزّل میں گرے ہیں، وہ تمہارے اس اسی سالہ فکر و نظر اور اسی سالہ مفاداتی سیاست کے نتیجے میں ہم پہنچے ہیں یہاں تک۔
اس کو اَنا کا مسئلہ کیوں بناتے ہو؟ یہ ملک کوئی صرف تمہارا ہے؟ یہ ملک ہمارا ہے، اور میں اپنے وطنِ عزیز کے ساتھ وفاداری کا آپ سے کوئی سرٹیفیکیٹ بھی نہیں لینا چاہتا، کیونکہ تم میرے لیے معیار نہیں ہو۔
جب ہماری بات کا تمہارے پاس جواب نہیں بنتا تو پھر کچھ لوگوں کو چھوڑ دیتے ہو۔
میں اس سے کیوں ڈروں؟ میں نے چھتیس سال آپ کے انہی لوگوں کو بھگتا ہے۔ مجھے تمہارا زور معلوم ہے، مجھے تمہاری دلیل معلوم ہے اور مجھے تمہارا طریقۂ واردات معلوم ہے۔ کم بخت، وہی طریقۂ واردات ہے جو انگریز کے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ طریقۂ واردات تو تبدیل کر لو۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا سکھر میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے قائد کے شرافت اور متانت کو ہلکا مت لو ۔
مفتی فضل غفور کا جراتمندانہ خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مسلمانوں سنبھل جاؤ سنبھل جانے کا وقت آیا
بہت سوئے ہوئے ہو تم اب ہوش میں آنے کا وقت آیا
جلا ڈالی تم نے کشتیاں اندلس کے ساحل پر
مسلمانوں وہی تاریخ دہرانے کا وقت آیا
مفتی فضل غفور کا اسٹبلشمنٹ کے چمچوں کو کھلا چیلنج
میرے اکابرنی تمہارے آقاؤں اور فرہنگیوں کا مقابلہ کیا
ہم تو اپنے قائد کے ایک حکم کے منتظر ہیںThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوہاٹ:
اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں۔ہم جمعیت علماء اسلام کے کارکن ہیں، ہم جمعیت علماء اسلام کے ختمِ نبوت کے مجاہد ہیں۔
ہم آپ کی غلط پالیسیوں پر بھی تنقید کریں گے، ہم آپ کو پاکستان کو صحیح راستہ دکھانے کے لیے بھی آپ کی رہنمائی بھی کریں گے۔ ہم پاکستان میں توہینِ رسالت کے قوانین کا تحفظ بھی کریں گے، اور ہم پاکستان میں کسی مائی کے لال کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ میرے آقا ﷺ کی ختمِ نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم کرنے کا سوچ بھی سکے۔
اور ان شاء اللہ! یہ مولانا فضل الرحمٰن، یہ جمعیت علماء اسلام کا کارکن اور یہ ختمِ نبوت کا مجاہد کل بھی تمہارے اعصاب پر سوار تھا، آج بھی تمہارے اعصاب پر سوار ہے، اور ان شاء اللہ! آئندہ بھی تمہارے اعصاب پر سوار رہے گا۔
انجینئر ضیاء الرحمٰن کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوہاٹ: ایسے لوگ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی پاکستان سے وفاداری پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ ارے! میں کوہاٹ کے اس جلسۂ عام سے آپ کو پیغام دے رہا ہوں کہ آپ تو ان کے لے پالک ہو، آپ تو ان کے کرایہ دار ہو۔
مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے تو آپ کے آقا، اسٹیبلشمنٹ کو کہا تھا کہ میں اتنا پاکستانی ہوں، اتنا پاکستانی ہوں، اتنا پاکستانی ہوں کہ مجھے تمہاری پاکستانیت پر شک ہوتا ہے۔
تمہیں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی وفاداری اس وقت یاد آتی ہے جب وہ اسٹیبلشمنٹ کو آئینہ دکھاتے ہیں۔ تمہیں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے انڈیا کے ساتھ تعلقات اس وقت نظر آتے ہیں جب وہ تمہاری پالیسیوں پر انگلی اٹھاتے ہیں۔ اس سے پہلے تم گونگے، بہرے ہوتے ہو۔
"چلا تھا ذکر میری خامیوں کا محفل میں،
جو لوگ بہرے تھے، ان کو سنائی دینے لگا۔"
انجینئر ضیاء الرحمٰن کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوہاٹ: جب مولانا فضل الرحمٰن صاحب، جمعیت علماء اسلام آپ کی امن کے حوالے سے پالیسیوں کو آپ کے سامنے آئینہ بن کر آپ کو دکھاتے ہیں، جب آپ کی معاشی پالیسیوں کو آئینہ بن کر آپ کو دکھاتے ہیں، اسلام کے حوالے سے آپ کی پالیسیوں کو آئینہ بن کر آپ کو دکھاتے ہیں، تو پھر آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔
پھر آپ اپنے پالتو، اپنے کرایا کے لوگوں کو جمعیت کے خلاف استعمال کرتے ہو۔ ان کو یوٹیوب چینلز پر استعمال کرتے ہو، ان کو الیکٹرانک چینلز پر استعمال کرتے ہو، اپنے لے پالک صحافیوں کو اس حق کا راستہ روکنے کے لیے استعمال کرتے ہو۔
یاد رکھو! یہ راستہ ان مجاہدوں کا ، آپ کا آقا انگریز بھی یہ راستہ نہیں روک سکا، آپ تو اس کے غلاموں کے غلام ہو، آپ ہمارا راستہ کیسے روک سکو گے؟
انجینئر ضیاء الرحمٰن کا خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اگر ہم منتشر ہیں، ہماری کوئی مشترک سٹریٹیجی نہیں ہے، تو پھر حکومت اس طرح کی قانون سازیاں کرے گی جس طرح پہلے بھی ہوئی ہیں اور پرسوں پھر بھی ہوئی۔
جس جگہ پر آپ کے اور ہمارے درمیان اتفاق ہوا ہے، ہم کم از کم اپنے باہمی کمٹمنٹ جو ہے، اُس پر قائم رہیں۔ حکومت کا رویہ اپنی جگہ پر، مجھے یاد ہے 1977 میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا، پاکستان قومی اتحاد کا، تو بہت بڑی تحریک چلی اور ہزاروں لوگ جیلوں میں چلے گئے، لیکن نتیجے میں مارشل لاء لگ گیا۔
ابتداء میں تو تمام ہمارے حلقوں کے اوپر پیپلز پارٹی کی مخالفت جو ہے، وہ جذباتی طور پر سوار تھی اور اُس کا فائدہ جنرل ضیاء الحق کو پہنچ رہا تھا، اور کچھ وقت ایک تعاون کا سلسلہ بھی چلا، اور تعاون کی بنیاد کیا تھی؟ کہ الیکشن آپ نے اُسی بنیاد پر کرنے ہیں جس پر پیپلز پارٹی اور پی این اے کے درمیان طے ہوا ہے، اور اُس نے کہا: ہم نویں دن کے درمیان الیکشن کراؤں گا اور اُسی معاہدے کی بنیاد پر کراؤں گا۔
اب یہ ایک قومی سطح کا عہد و پیمان تھا، قوم کے ساتھ ایک کمٹمنٹ تھی، لیکن وقت کے ساتھ جب اُنہوں نے اُس سے انحراف کیا تو مفتی صاحب نے واضح طور پر اعلان کیا کہ میں عوام کے ساتھ جو کمٹمنٹ ہے، اُس کو مسترد نہیں کر سکتا۔
اور پھر اُس کے بعد ایم آر ڈی بنی۔ ہمارے علی بھائی جو ہیں، اُن کے والدِ محترم ہمارے قائد تھے، ہمارے بڑے تھے، ہمارے بزرگ تھے۔ ہم سب نے ایک محنت کی، پیپلز پارٹی کی شمولیت سے ایم آر ڈی بنائی۔ شدید اختلافات کے باوجود بالآخر آپ کو ایک قومی مسئلے پر اکٹھا ہونا پڑتا ہے کہ قوم پہلے ہوتی ہے۔
اور مجھے بڑی خوشی ہوئی جناب علی ظفر صاحب کی گفتگو سے، اُن کے والدِ محترم جو ہیں، وہ میرے بزرگ تھے،
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا جوائنٹ اپوزیشن اجلاس سے خطاب
#حقیقی_رہنماء_مولانا
#ادارہ_یا_پروپیگنڈا_سیل
#کالے_چینلز_فلاپ
#پیڈ_چمچے
#بیوٹی_پالر_برگیڈThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں 1988 سے اسمبلی میں ہوں، اور میری زندگی کا جو سیاسی آغاز ہے، وہ جنرل ضیاء الحق کے خلاف مارشل لاء کی تحریک ہے۔ تو میری سیاست کی ابتداء ہی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ کی ہے۔ اتار چڑھاؤ سیاست میں آتے رہتے ہیں۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا جوائنٹ اپوزیشن اجلاس سے خطاب
#حقیقی_رہنماء_مولانا
#ادارہ_یا_پروپیگنڈا_سیل
#کالے_چینلز_فلاپ
#پیڈ_چمچے
#بیوٹی_پالر_برگیڈ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چینیوں کی ایک کہاوت ہے کہ اگر ایک ہزار میل کا سفر کرنا ہو، تب بھی اس کی ابتداء پہلے قدم سے ہوتی ہے۔
مجھے یاد ہے کہ جب الیکشن کے بعد جناب اسد قیصر صاحب کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف کا ایک وفد میرے ہاں تشریف لایا تھا، پہلی ملاقات تھی، جس میں میں نے ان سے یہ عرض کیا تھا کہ آپ نے ایک اچھا آغاز کیا ہے، لیکن جو رکاوٹیں اور مشکلات ہمارے درمیان ہیں، ان کی بنیاد اب رکھ دی گئی ہے کہ اس کو تحلیل کیا جائے، اور تدریجی طور پر تحلیل ہوتی ہیں ساری چیزیں، بیک وقت نہیں ہوتیں۔
جسمانی طور پر بھی زخم یک دم آتا ہے، لیکن زخم وقت کے ساتھ ساتھ مندمل ہوتا ہے، ایک لمحے میں نہیں ہوتا۔ بیماری یک دم آ جاتی ہے، لیکن اس بیماری کا ازالہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے، ایک لمحے میں نہیں ہوتا۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا جوائنٹ اپوزیشن اجلاس سے خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں، چودہ معصوم جانیں ہماری غفلت کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گئی ہیں۔ انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے، قیامتِ صغریٰ برپا ہوئی ہے، اور یہ صرف آج نہیں، تسلسل کے ساتھ جب ہم دیکھتے ہیں پاکستان میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، ایک دو دن تو شور ہو جاتا ہے، ایک دو بندے معطل ہو جاتے ہیں، لیکن پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
اگر ہم انگلی اٹھاتے ہیں کسی ایک ذمہ دار کی طرف تو یہ چار انگلیاں ہماری طرف اور اس ایوان کی طرف بھی اٹھتی ہیں۔ جب ہم یہاں پہ چیختے رہے، آپ کو بجٹ سیشن میں کہہ رہے تھے کہ Human Development is very important، آپ اس سیگمنٹ میں فنڈ رکھیں، اور جی ڈی پی کا جو آپ 2 اور 4 پرسنٹ رکھتے ہیں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے لیے، یہ ناکافی ہے۔
آج اگر آپ دیکھا جائے، اگر آپ ہیلتھ کے لیے کوئی فنڈ رکھتے تو کیا ایسی صورتحال سامنے آتی؟ اگر آپ کی پراپر مانیٹرنگ ہوتی، ایک پیریاوڈک رپورٹ ہوتی، مینٹیننس کی اور ہسپتالوں کی، تو یہ واقعات ہوتے؟
اس میں صرف ایک سیکریٹری قصوروار نہیں ہے، یہ پوری ایک چین ہے، جہاں پہ بھی انتظامیہ جس کے ہاتھ میں ہیں، اس کو بھی معطل کیا جائے، جو وہاں پہ ٹیکنیکل ٹیم ہے، اس کو بھی معطل کیا جائے، اور صرف معطل کرنا نہیں بلکہ رسپانسبلٹی فکس کی جائے اور سزا دی جائے۔
یہاں پہ اگر سب سے پہلے آپ نے رپورٹ دیکھنی ہے تو دیکھا جائے کہ وہاں پہ کتنی پیشنٹ کی کیپیسٹی ہے، ڈاکٹرز کتنے ہیں،؟ انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔ یہاں پہ تو سننے میں آتا ہے کہ ایک ڈاکٹر جو ہے وہ چونتیس، چونتیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی کرتا ہے۔ نوجوان بے روزگار ہے، لیکن کوئی آپ ویکنسیز نہیں کر رہے۔
اسلام آباد، اس کیپیٹل کا سب سے بڑا ہسپتال یہ پمز جو ہے، اگر اس میں اس طرح کے واقعات اور غفلت ہوتے ہیں تو پورے پاکستان کا کیا حال ہوگا؟
یہاں پہ صرف یہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ آئندہ آنے والے وقت میں آپ جو ہے یہ ہیلتھ میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کریں، ایک پیریاوڈک مانیٹرنگ کریں، اور یہاں پہ ایوان سے سزا وہ کریں، اپنی امنڈمنٹ کریں ہم لیجسلیشن میں کہ اس طرح کے واقعات ہوں تو ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
جب بھی ہم کوئی بھی ایڈجرنمنٹ موشن دیتے ہیں تو وہ بری طرح سے کِل ہو جاتا ہے، کیوں؟ کیوں کہ Rules of Procedure and Conduct of Business 2007 میں ہے کہ آپ کا جو Motion of Thanks ہے، Presidential Address، جب تک اس خطاب پہ ہم تقاریر نہیں کرتے، اس کو ڈسکس نہیں کرتے، تو دوسرا Adjournment Motion نہیں آتا۔
کیوں؟ اس طرح کے واقعات میں آپ کے اسپیکر کا اختیار ہونا چاہیے۔ آج آپ نے موشن، جو کارروائی ہے، اس کے لیے موشن نے پروف کیا، رولز کو ریلیکس کیا، لیکن کیا پرمننٹلی ہم اس رولز کو ایڈاپٹ نہیں کر سکتے؟ یہ Rules of Procedure کو چینج نہیں کر سکتے؟
کیونکہ میں نے خود دو تین مرتبہ اس موشن کو موو کیا، لیکن وہ پارلیمنٹ میں اسی وقت اس کو ایکسپٹ نہیں کیا گیا۔ اس تجویز کو بھی ایکسپٹ کیا جائے تاکہ اس طرح کے جو Adjournment Motions ہوں، اس پہ صرف آدھا گھنٹہ نہیں بلکہ دو دو، تین تین دن بحث کرائی جائے، اور Concrete Suggestions جس طرح منسٹر نے کہا ہے، ہم تو Suggestions دیتے ہیں، لیکن اس کو ایڈاپٹ کون کرے گا؟ اس کو ایڈاپٹ بھی کیا جائے۔
تو یہ جو واقعہ ہوا ہے، اس میں مختلف شواہد ہمارے سامنے جو تجزیے آ رہے ہیں، اب ہمیں پتہ نہیں ہے کہ کون سی بات جو ہے وہ سچ ہے یا غلط۔ آیا اگر Air Conditioner سے بھی آگ لگی تو کیوں غفلت برتی گئی ہے کہ وہاں پہ جو Oxygen Cylinders ہیں، جو کہ ایک Catalyst کے طور پہ کام کرتے ہیں، جب بھی کوئی چنگاری ہوتی ہے تو ان کی Maintenance کیوں نہیں کی گئی ہے؟
صرف سیکریٹری کو معطل کرنا، جہاں پہ بھی جب ہم دیکھتے ہیں کہ جب ایک Chain of Embarrassment ہوتی ہے تو پوری کابینہ جو ہے اس میں Involve ہوتی ہے، یہاں پہ ایک بندے کو معطل کیا،
آپ نے پوری اس کی جب بھی رپورٹ ہے، اس پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہے، اور جو بھی شواہد ہیں، وہ صحیح طرح ہمارے سامنے اور عوام کے سامنے رکھنے چاہیے۔
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام شاہدہ اختر علی کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس طلب
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جوائنٹ اپوزیشن اجلاس سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا مدلل خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مختلف ٹی وی چینلز پر جے یو آئی رہنماؤں پر غیر اعلانیہ پابندی افسوس ناک ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی رہنماء ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں مہذب اور دلائل سے اپنا موقف پیش کرتے ہیں ۔اسلم غوری
جمہوریت اور سیاست میں اگر مکالمے اور بات چیت پر ہی پابندی لگ گئی تو معاملات کیسے آگے بڑھیں گے ؟ اسلم غوری
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تقاریر بلیک آؤٹ ، جے یوآئی کے عوامی جلسوں اور ٹی وی چینلز پر پابندیاں ؟ کیا ملک میں سویلین مارشل لاء لگ چکا ہے ؟ ترجمان جےیوآئی
سنیٹر کامران مرتضی ، حافظ حمد اللہ اور خود ترجمان جمعیت پر پابندیاں افسوسناک ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
ہمیشہ سیاسی اور عوامی مسائل پر بات کی ،کیا ان مسائل پر بات کرنا جرم ہے ؟ اسلم غوری
تنقید بھی کرتے ہیں تو اصلاح مقصود ہوتی ہے ۔نازک مزاجوں کو یہ بھی برداشت نہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا پمز واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار
پھول جیسے بچوں کی اموات پر دل گرفتہ ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
پمز میں نومولود بچوں کی آتشزدگی قومی سانحہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
نومولود بچوں کے وارڈ میں عملہ کی غیرموجودگی غفلت اور بے حسی کی انتہاء ہے ۔مولانا فضل الرحمان
واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ،غفلت کے مرتکب افراد کڑی سزا کے مستحق ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے اور ان بچوں کو اپنے والدین کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جو ترمیم ہوئی ہے، ہم آپس میں بیٹھے ہیں۔ میں کھل کر آپ سے کہنا چاہتا ہوں، ہم نے واک آؤٹ تو کیا، لیکن ہم نے قانون کا مطالعہ نہیں کیا۔اگر ہم اس قانون کا مطالعہ کر لیتے تو ہم پہلے لڑتے، اپنا پوائنٹ آف ویو دیتے، بحث کرتے۔ اگر وہ زبردستی ووٹ کا مرحلہ آتا تو پھر ہم نکل کر واک آوٹ لیکن نشاندہی تو ہونی چاہیے تھی۔
وہ جو کسی زمانے سے بات چلی آ رہی ہے کہ ملک کے سیاسی نظام میں فوج کا کردار ہونا چاہیے اور اس کو قانون کے حوالے سے، اس کو کردار دیں تو یہ تو ترکی بنانا چاہتے تھے۔ ہم اتا ترکی حکومت بنانا چاہتے تھے کہ اس میں فوج کا کردار ہونا چاہیے۔ آج اس قانون کے ذریعے ان کو یہ کردار دے دیا گیا ہے۔
اور میں درخواست کروں گا بیرسٹر گوھر، علی ظفر صاحب سے بھی، علی ظفر صاحب سے بھی، کامران صاحب سے بھی، یہ بیٹھیں آپس میں اور آپ ان چیزوں کو ڈسکس کریں کہ کہاں کہاں پر کیا کچھ ہوا ہے اس کے اندر۔
وہ جو فیڈرل گورنمنٹ کے اختیارات تھے، فوج کے ادارے کے اختیارات کے حوالے سے جو ایک اختیارات تھے، جس میں بری فوج ہو، فضائی فوج ہو، بحری فوج ہو، اس کی قیادت میں ردوبدل کرنا، چھٹی دینا نہ دینا، ترقی دینا نہ دینا، کسی کی ملازمت میں۔۔۔یہ سارے اختیارات جو فیڈرل گورنمنٹ کے پاس تھے، وہ آپ نے آج چیف آف ڈیفنس فورسز کو حوالے کر دیے ہیں۔
اور ان کو اگر آپ نے ایڈوائزر بھی بنا دیا ہے، ڈیفنس ایڈوائزر، تو اب وہ کیبنٹ میں بیٹھے گا۔ اب فیلڈ مارشل بھی ہو، آرمی چیف بھی ہو اور وہ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہو، اور وہ کیبنٹ میں بیٹھا ہو۔ آپ بتائیں، فیصلے کون کرے گا؟ فیصلہ شریف صاحب کرے گا؟ اس کی کابینہ کرے گی؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی جوائنٹ اپوزیشن اجلاس سے خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جرمن سفیر کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد
خطے کی سیاسی صورتحال، افغانستان و فلسطین، قیامِ امن، انسانی حقوق اور پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال
اسلام آباد( ) : پاکستان میں متعین جرمنی کی سفیر اینا لیپل (Ina Lepel) نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال، افغانستان کے حالات، امن و امان، انسانی حقوق، فلسطین کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی گفتگو ہوئی۔
جرمن سفیر اور وفد نے مختلف علاقائی و سیاسی معاملات پر جمعیت علمائے اسلام کے مؤقف کو تفصیل سے سنا اور اس کے مؤقف کی تحسین کی۔ جرمن وفد نے بالخصوص قیام امن، آئین کے تحفظ، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے لیے جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد کو سراہا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کے دوران افغانستان اور فلسطین میں انسانی حقوق کی صورتحال سے جرمن وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام، عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور تنازعات کے پرامن و سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
جرمن وفد نے افغانستان اور فلسطین سے متعلق معاملات کے مثبت، پرامن اور قابلِ قبول حل کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمے، سیاسی عمل، آئین و جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کا احترام ناگزیر ہے۔
جرمن سفیر کے ہمراہ وایولیٹا کُزمووا-آنند (Violetta Kuzmova-Anand)، فرسٹ سیکریٹری برائے مائیگریشن، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی (First Secretary, Migration, Human Rights and Rule of Law) اور اینا ایمانوئل (Anna Emmanuel)، کمیونیکیشن اینڈ پولیٹیکل سیکشن (Communication and Political Section) بھی موجود تھیں۔
جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ، انجینئر ضیاء الرحمٰن اور مفتی ابرار ملاقات میں شریک تھے۔
@MoulanaOfficial @GermanyinPAK -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Islamabad :Seerat-e-Rahmatul Lil Alameen ﷺ & Paigham-e-Jamiat Convention | 25 Aug 2026
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی آتشزدگی پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
ہر ادارہ تباہی وبربادی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔اسلم غوری
وفاقی حکومت میں اپنے زیر انتظام چند ہسپتالوں کا نظام درست کرنے کی اہلیت بھی نہیں ۔اسلم غوری
یہ حکمران ملک کیا سنبھالیں گے ؟ اسلم غوری
خطے میں سب سے زیادہ مراعات لینے والی پارلیمنٹ سے چند فرلانگ پر پمز ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ اسلم غوری
حکمران قوم کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کریں گے تو ایسے حادثات ہی رونما ہونگے ۔اسلم غوری
متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔اسلم غوری
اللہ کریم لواحقین کو صبرجمیل دے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تم اپنی حکمتِ عملی میں بدنیت بھی ہو، تم چاہتے بھی نہیں ہو کہ ملک میں کوئی آرام آئے اور اطمینان آئے۔
اور کہتے ہو ریاست ماں ہے، ریاست ماں ہے۔ ماں وہ تو اولاد کو اکٹھا کرتی ہے۔ اگر اس کی اولاد میں کہیں کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، اختلاف پیدا ہوتا ہے اور وہ تقسیم ہوتے ہیں، ماں پر کیا گزرتی ہے؟ ماں اپنے اولاد کو جوڑتی ہے۔
ہمیں اللہ نے ایسی ماں عطا کی ہے جو قوم کی تقسیم اور انتشار کی پالیسیاں بناتی ہے۔ لڑاؤ اور حکومت کرو، لڑاؤ اور حکومت کرو۔ قوم کو تقسیم کرنا، سیاسی جماعتوں کو تقسیم کرنا، مذہبی جماعتوں کو تقسیم کرنا، مدارس کی تنظیموں کو تقسیم کرنا، لڑانا، ہر جگہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ، اور تم اس کو مارو اور اس کے ذریعے نیچے کرو۔ یہ حکمتِ عملی بنانا۔
اگر یہ ماں ہے تو ایسی ماں پہ لعنت، ماں اس طرح ہوتی ہے؟ ماں کی ممتا تڑپتی ہے، اپنے اولاد کی، اس کی خیرخواہی کے لیے، ان کی وحدت کے لیے۔ وہ اپنے اولاد کو ایک صف میں دیکھنا چاہتی ہے۔ اس کے دل میں جو اپنے اولاد کے لیے رأفت اور رحمت ہوتی ہے، کیا ہم وہ دیکھ رہے ہیں؟ اس ملک پہ ماں اس طرح ہوتی ہے؟ یہ ماں تو نہیں ہوتی، یہ کوئی ڈائن ہوگی۔ ماں بناؤ ریاست کو، ماں بناؤ، قوم کو ایک قوم بناؤ۔
اور اس حالت پہ کہتے ہیں کہ جو صوبے پہلے سے بنے ہوئے ہیں، ان کو بھی توڑو۔ اب باقی کام رہ گیا ہے، صوبوں کو توڑنا۔ کس لیے؟ خوبصورت نعروں کو قوم کے سامنے رکھتے ہیں۔ ہر برے کام میں آپ اس کی ایک خوبصورت تصویر بنا دیتے ہیں، قوم کے سامنے پیش کرنے کے لیے۔
اب بہت سی باتیں اس کو اصول کے حوالے سے زیرِ بحث نہیں لے جاتی، عملی حوالے سے، ماحول کے حوالے سے اس کو دیکھا جاتا ہے۔ اور ہمیں تو حکمرانوں کی نیت پر بھی شک ہے کہ اٹھارویں ترمیم اور اس پہ صوبوں کے اختیارات ان کے حلق کا کانٹا بنے ہوئے ہیں، اندر نہیں جا رہا ہے۔
اب آئین کہتا ہے کہ صوبوں کے جو حقوق ہیں، NFC ایوارڈ، اس پہ اضافہ ہوگا، کم ہی نہیں ہو سکے گا۔ اب کہتے ہیں یہ تو سارے محصولات صوبے رکھ جاتے ہیں، تو جب صوبے ٹوٹ جائیں گے تو پھر نیا معاہدہ کرنا پڑے گا، نیا NFC ایوارڈ آئے گا۔ تو ہمارے ملک کی قوموں، مختلف صوبوں، اس کے اندر رہنے والے لوگوں، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے۔
تو میں نے یہ بات ضرور کہی ہے کہ کوئی بندہ لحاف میں لیٹا ہوا تھا، تو اس کے اندر ایک جوں اس کو لگ گیا ہے، تو جوں کو تلاش کرنے کی بجائے اور جوں کو مارنے کی بجائے، اس نے رضائی کو آگ لگا دی ۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں ورکز کنونشن سے خطاب
25 اگست 2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارا آئین ایک میثاق ملی ہے، اب اس کا بھی احترام نہیں کیا جا رہا ہے۔ قانون سازیاں ہو رہی ہیں اور جس میں صرف اسٹیبلشمنٹ کی گرفت کو مضبوط کرنا بڑا اہم ہوتا ہے۔ یہ ایمرجنسی ہوتی ہے، فوری کرنا چاہیے، وقت نکل جائے گا، پتہ نہیں ملک کا کیا بنے گا۔ خوف طاری کر دیتے ہیں اور ہمیشہ قوم پر خوف طاری کر کے قوم کو بلیک میل کیا جاتا ہے، لیکن کبھی اناسی سالوں میں اسلام ہماری ترجیح نہیں رہا، اسلامی قانون سازی ہماری ترجیح نہیں رہی۔ اسلام اور قانون سازی کوئی ہماری ایمرجنسی کبھی بنی نہیں ہے۔ ہو جائے گا، بعد میں کر لیں گے، بعد میں کر لیں گے۔
لیکن ان کی اتھارٹی کو قوم پر مسلط کرنا، پارلیمنٹ کو جعلی پارلیمنٹ وجود میں لے کر اپنی مرضی کی قانون سازیاں کرانا، جس میں آئین کا کبھی لحاظ نہیں کیا جاتا۔
ابھی جو چند روز پہلے قانون سازی ہوئی ہے، وہ آئین کے خلاف ہے۔ آئین واضح طور پر کہتا ہے، آرٹیکل 243 کے تحت، کہ تینوں مسلح افواج کا سپریم کمانڈر صدرِ مملکت ہوگا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کا تقرر وزیراعظم کے مشورے سے صدرِ مملکت کرے گا۔ یہ آئین کے الفاظ ہیں۔ اور ہم نے قانون کون سا پاس کیا ہے؟ کہ اب تقرر جو ہے، وہ ادارے کا سب سے بڑا جو ہوگا، وہ کرے گا۔ ایک ادارے کا بڑا، یعنی وفاق کا اختیار بھی ہم نے ایک ادارے کے سربراہ کو دے دیا ہے۔
اور آئندہ اگر کوئی تبدیلی یا کوئی قانون و ضابطہ بنے گا تو وہ کابینہ طے کرے گی، وہاں پر بھی پارلیمنٹ کو ہی بائی پاس کر دیا گیا ہے۔ اور یہ قانون صادق جائز ہوگی، اس لیے کہ اس میں ایک طاقتور ادارے کی گرفت کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔
ہم آپ کو پہلے سے مضبوط مانتے ہیں، پاکستان کی دفاع کو ناگزیر سمجھتے ہیں، اس کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن اس کی ایک حد ہوتی ہے، ایک دائرہ ہوتا ہے، اس دائرے کا ایک اختیار ہوتا ہے۔ اب کابینہ کا اختیار بھی ان کے پاس، پارلیمنٹ کا اختیار بھی ان کے پاس، اس کے تو منفی اثرات خود دفاعی ادارے پر پڑ سکتے ہیں، خدا نہ کرے۔
ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ خیرخواہی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے سامنے بڑی صاف بات کریں، کھل کر کریں۔ آج حالت یہ ہے کہ اگر ہم پارلیمنٹ میں بات کرتے ہیں تو قوم کو ہماری آواز پہنچنے نہیں دی جاتی۔ ابھی جو ہم یہاں گفتگو کر رہے ہیں، خدا جانے ہمارے الیکٹرانک میڈیا اور چینلوں پر ہماری گفتگو قوم کو سنائی جائے گی یا نہیں۔
اسے کہتے ہیں تسلط بالجبروت، طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونا۔ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سِتَّةٌ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَعَنَهُمْ كُلُّ نَبِيٍّ مُجَابٍ‘‘۔ چھ لوگ ہیں، جن پر میں بھی لعنت بھیجتا ہوں اور اللہ بھی لعنت بھیجتا ہے، اور ہر پیغمبر کی دعا قبول بھی ہوتی ہے۔ اس میں ایک ’’المتسلط بالجبروت‘‘، جو طاقت کی بنیاد پر مسلط ہوتا ہے۔
’’يُعِزُّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ وَيُذِلُّ مَنْ أَعَزَّ اللَّهُ‘‘۔ جن کو اللہ نے عزت دی ہے، ان کو غصب کرتے ہیں، اور جو گھٹیا قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ان کو اوپر لاتے ہیں۔ یہ کیا رسول اللہ ﷺ کی تعلیم ہے؟
قبیلوں کے سردار آئے، رسول اللہ ﷺ ان کو عزت دیتے تھے۔ آپ نے ایک خاص لباس بنایا کہ جب قبیلوں کے سردار آئے تو اس لباس میں ان کے ساتھ بیٹھتے تھے۔ اور پھر جو آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے تھے اور کلمۂ شہادت پڑھتے تھے تو آپ واضح طور پر فرماتے تھے: ’’خِیَارُکُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِیَارُکُمْ فِي الْإِسْلَامِ‘‘۔ جو جاہلیت کے زمانے میں تمہارے بڑے تھے، سردار تھے، وہ اسلام میں آئیں گے، تب بھی وہ قبیلوں کے سردار ہوں گے۔
انسانیت کو بتا دیا، عزت کیا ہوتی ہے، احترام کیا ہوتا ہے، حق کیا ہوتا ہے۔
آج ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب، 25 اگست 2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہِ راست اسلام آباد: سیرتِ رحمۃُ للعالمین ﷺ و پیغامِ جمعیت کنونشن
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن و دیگر قائدین کا خطاب
www.facebook.com/share/v/1FKASz1jZN/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ان کو سیاسی جماعتیں بہت بری لگتی ہیں۔کہتے ہیں، ہارڈ اسٹیٹ ہونی چاہیے، سخت حکومت۔ بھئی سخت حکومت بھی، تم مسلمان ہو۔ ہمارے دینِ اسلام میں سیاست اور حکومت دونوں کے لیے یہ اصول طے کیا گیا ہے کہ التعامل بین اللطف والعنف، سختی اور نرمی کے درمیان کے رویوں کا نام سیاست ہے اور اس کا نام حکومت ہے۔
بالکل بھی اگر سخت نظام آپ چلائیں گے تو گھٹن پیدا ہوگی اور لوگ متنفر ہو جائیں گے، اور اگر بالکل بھی آپ نرمی کریں گے تو نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، بد نظمی آ جاتی ہے۔
تو دنیا کو بتا رہے ہیں کہ آپ معتدل بنیں، یعنی اعتدال پسند بنیں، تو اس اعتدال پسندی کا اعلان تو قرآن کریم نے چودہ سو سال پہلے کیا ہے: وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا۔ ہم نے تمہیں ایک میانہ رو امت بنایا ہے۔
تو یہاں پر بھی ایک شخص کے خیالات چلتے ہیں، شوریٰ نہیں ہے۔
میں بڑے ادب و احترام کے ساتھ اپنے سپہ سالار سے بھی آراء کرنا چاہوں گا کہ آپ اگر سپہ سالار ہیں تو اس منصب کے حوالے سے بھی جناب رسول اللہ ﷺ کے طرزِ عمل سے کچھ رہنمائی لیں۔
غزوۂ اُحد پر جانے کے لیے مشاورت ہوئی تھی اور نوجوانوں کی اکثریت نے کہا: ہم میدان میں جا کر لڑیں گے، جبکہ خود رسول اللہ ﷺ کی رائے نہیں تھی، لیکن اکثریت کو مان لیا اور کہا: چلتے ہیں۔
جب نقصان ہوا، ستر صحابہ کرام شہید ہوئے، آپ کے چچا شہید ہوگئے، آپ کو خود زخم آئے، آپ کو غار میں پناہ لینے پڑی، تو میں جب اپنے طور پر سوچتا ہوں کہ یہ منظر دیکھ کر ،،،، نبوی ﷺ کو کس کرب سے گزرنا پڑا ہوگا۔ اور امکان ہے کہ ان کو یہ بھی خیال آیا ہو کہ میں نے ان سے مشورہ کیوں کیا؟ میں تو خود پیغمبر ہوں، جو میں فیصلہ کروں ان کو ماننا پڑے گا۔
یہاں پر اللہ تعالیٰ نے وحی فرمائی: فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللَّهِ لِنتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ۔
یہاں صحابہ کرام کی سفارش ہو رہی ہے۔ اس سے مبارک جماعت کائنات میں اور ہو سکتی ہے کہ جس کے لیے رسول اللہ ﷺ سے اللہ سفارش کر رہے ہیں، ان کی، کہ ہم نے تو آپ کو ان کے لیے نرم پیدا کیا ہے۔ اگر آپ سخت رویوں والے ہوتے تو یہ تو آپ سے بھاگ جاتے۔ کون آپ کے سامنے صاف بات کرتا؟ یہ دِل دِل بکر جاتے، آپ کے نور اور آپ کی برکات سے محروم رہ جاتے، آپ کی تعلیمات سے محروم رہ جاتے۔
اب ایسا کرو کہ ان کو معاف بھی کر دو، ان کے لیے بخشش بھی مانگو اور ان سے مشورہ بھی کیا کرو۔
تو ہم اس لیے مسلمان ہیں کہ ہم اللہ کے قرآن سے اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی لیں اور پھر عمل کریں۔ یہاں میں طاقتور ہوں اور بس، جب طاقتور ہوں تو پھر میں جیسے چاہوں کروں، تو یہ نہیں چلے گا۔
تو ہمیں رویوں میں تبدیلی لائیں۔ آج مغرب ہمیں کہتا ہے اعتدال، جبکہ اعتدال کی اولین تعلیم قرآن کریم نے دی ہے۔ اور طرفہ تماشا یہ ہے کہ اسلامی امت اور مسلمانوں اور مذہبی لوگوں کو آج شدت پسند اور انتہا پسند کہا جا رہا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب، 23 اگست 2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہے اور عوام کے لیے قانون سازی ہونے جا رہی ہے، اور یہ باقاعدہ لیجسلیشن کے لیے ہمارے پاس آرڈر آف دی ڈے بھی آتا ہے، لیکن اس کے باوجود ایوان کا یہ حال ہے۔
لیکن جب کوئی بھی سپلیمنٹری ایجنڈا آتا ہے اور خواص کے لیے قانون سازی ہوتی ہے تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹریژری بینچز پر کہاں سے الہام ہوتا ہے کہ تمام سیٹس فل ہو جاتی ہیں۔ اس کا ہمیں بتائیں کہ یہ کیا گُر ہے؟ نہ منسٹر ہے، نہ پارلیمانی سیکریٹری، اور جو ہوتے ہیں وہ تیاری کرکے نہیں آتے، اور پھر وِد آؤٹ ڈی ریلکسیشن کے آپ موشن موو کریں اور ریلیکس کریں اپنے ایجنڈا کو۔ اسی طرح آپ بغیر قواعد کے چلا رہے ہیں، تو کب تک یہ رولز کی وائلیشن ہوگی؟
پوائنٹ آف آرڈر پر آپ زیادہ ٹائم تو نہیں دیں گے، لیکن ایک اہم ایشو ہے کہ جہاں پر آپ لائف ٹائم ایگزمپشن دیتے ہیں، ریلیکسیشن دیتے ہیں، وہاں پر آپ کا نوجوان جو ہے وہ بے روزگار ہے اور آپ کی ایج لمٹ وہیں پر اسٹک کرتی ہے۔
میں نے ایک قانون سازی کی، یہاں پر ایک پرائیویٹ ممبر بل دیا تھا CSS کے بارے میں آپ اس کی ایج ریلیکسیشن تک، آپ تھرٹی کے بجائے تھرٹی فائیو کر دیں، تاکہ وہ نوجوان جو کہ بیک ورڈ ایریا سے ہیں یا جن کو وہ مواقع نہیں مل سکے، وہ اپنی تیاری کے ساتھ اپنا کمپیٹیٹو ایگزام دے سکیں۔
لیکن اس کے باوجود کہ جس طرح آج کا حال آپ دیکھیں، مہینوں کا ہمارا انتظار ہوتا ہے، لیکن وہ بل جو ہے، وہ بری طرح سے وہ کلوز کر دیے جاتے ہیں، پرائیویٹ ممبر! تو اس عوام کا آپ کب سوچیں گے؟
حکومت اپنی پالیسیز پر نظرِ ثانی کرے۔ اگر اس طرح ایوان کی یہ رہے، تو ایوان کی رونق اس وقت دیدنی ہوتی ہے جب آپ نے سپلیمنٹری ایجنڈا لانا ہوتا ہے، اور جب عوام کی بات ہوتی ہے تو ہمیں یہ ایوان ملتا ہے اور یہ پیس آف پیپر ملتا ہے۔
آپ نے جو بھی کرنی ہے تو کم از کم وہ جو تھری ریڈنگز ہیں، وہ تو مکمل کریں۔ اگر ہمارا ووٹ نیگیٹو میں آتا ہے، تب ہی تو کاؤنٹ کریں۔ اس طرح کی لیجسلیشن جو ہے، وہ اس ایوان کے تقدس کو ضرور پامال کر رہی ہیں، جو کہ ہو رہی ہیں، اور ہمیں اس کا دکھ ہے کہ ہم یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن ہماری آواز کو نہیں سنا جا رہا۔
جو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے آپ کنزیومر پر بوجھ ڈال رہے ہیں، تو حکومت کب اس حوالے سے سنجیدہ ہوگی کہ جو ریپلیسمنٹ آف دی آبsolete پولز اینڈ وائرز ہیں، جو لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اور تھیفٹ کے نام پر ایکسٹرا بلز آتے ہیں، اس سے عوام کا چھٹکارا کب ہوگا؟
آپ یہ پالیسی کب لائیں گے تاکہ یہ تمام ریپلیسمنٹ ہو اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو؟
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام شاہدہ اختر علیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمنٹ ہاوس میں جوائنٹ اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
24 اگست 2026
جیسا کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے آج کے دن کو مبارک دن قرار دیا کہ ہم نے، حزبِ اختلاف کی بینچوں پر بیٹھنے والے تمام لوگوں نے، تمام پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایک جوائنٹ اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے گا۔ مشترکہ حکمتِ عملی اور مشترکہ اقدامات باہمی مشاورت کے ساتھ سرانجام پائیں گے۔
اور کچھ چیزیں جو ہم سب کے مدنظر ہیں اور اس پر سب کا ایک اتفاقِ رائے ہے کہ ملک میں اس وقت امن و امان کی صورتِ حال انتہائی مخدوش ہے۔ امن و امان کی اس صورتِ حال کو محض ایک معروضی حادثہ قرار نہیں دیا جا سکتا، بلکہ دو صوبوں کی صورتِ حال تقریباً نصف صدی سے خون آلود ہے۔ اور ایک طرف ہماری سرزمین خون سے سرخ ہے اور دوسری طرف ہمارے حکمران بیرونِ ملک سرخ قالینوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
تو درونِ در چہ کردی کہ بیرونِ خانہ آئی
() تو نے گھر کے اندر کونسا تیر مارا کہ اب باہر آکر دندنا رہے ہو۔ پہلے اپنے گھر کا حال تو لے لو۔ اندر کی ساری کمزوریوں کو بیرونی اسفار اور لال قالینوں سے نہیں چھپایا جا سکتا۔
امن و امان اگر خراب ہے تو ملکی معیشت بری طرح متاثر ہے۔ ہم ہندوستان کے ساتھ جنگ کی باتیں کرتے ہیں، ہندوستان کے ساتھ ہم تقابل کی باتیں کرتے ہیں۔ آئیے ذرا دیکھیں تو صحیح کہ آج بھارت دنیا کی چوتھی معیشت بن چکا ہے اور چھے سے سات سو ارب ڈالر کے زرِمبادلہ کے ذخائر کا مالک بنا ہے، اور ہم کہاں کھڑے ہیں؟
عدلیہ کے حوالے سے ہم کہاں کھڑے ہیں؟ پوری دنیا میں ہماری رینکنگ کیا ہے؟ معیشت کے حوالے سے ہم کہاں کھڑے ہیں؟ امن و امان کے حوالے سے ہم کہاں کھڑے ہیں؟
اور جب ملک اس طرح آگ کی لپیٹ میں ہے، بھوک کی لپیٹ میں ہے تو ہم ایسے وقت میں صوبوں کو توڑ رہے ہیں۔
ہمارا اس پر بھی اتفاقِ رائے ہے کہ یہ وقت صوبوں کی تقسیم کا نہیں ہے، نہ ماحول ہے، نہ اس کے لیے تیاری ہے۔ اس سے عدمِ اعتمادی بڑھے گی کہ ایک زمانے سے اٹھارہویں ترمیم مقتدرہ کے حلق کا کانٹا ہے، اسے ہر قیمت پر اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرنا ہے اور صوبوں کے جو وسائل ہیں،معدنی ذخائر ہیں ان کو اپنی گرفت میں لینا ہے۔ اس کے لیے صوبوں کو کمزور کرنا، ان کو توڑنا، نئی یونٹ بنانا، اس حوالے سے ہم سب کا اتفاق ہے کہ یہ وقت اور اس طرح کے اقدامات ریاستی سطح پر، ملکی سطح پر پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکے گا۔
کشمیر کی صورتِ حال ابتر ہے۔ پہلے ہی ہندوستان کشمیر کے حوالے سے ایسے اقدامات کر چکا ہے کہ ان اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کی جو اسپیشل اسٹیٹس تھی، وہ ختم کر دی گئی ہے۔
اور اب یہاں پر کشمیر میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے، جہاں مصنوعی طور پر اکثریتیں قائم کرکے حکومتیں بنائی جا رہی ہیں، ایسی صورتِ حال میں جب وہاں کے عوام سڑکوں پر ہیں، راولا کوٹ میں تین مہینوں سے لوگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور ان کی بات نہیں سنی جا رہی۔ عوام کے مسائل کے حل کی بجائے احتجاج کرنے پر اور مطالبہ کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس قسم کے اقدامات، اور پھر ہمارے ملک میں سیاسی قیدی جیلوں میں ہیں۔ ان سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی وجوہات نہیں ہیں کہ ملک کی جیلیں جو ہیں، وہ سیاسی قیدیوں سے بھری پڑی ہوں۔ اس حوالے سے بھی ہمارا اتفاق ہے کہ قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے اور ملک کا سیاسی ماحول صحیح کرنا چاہیے۔
دھاندلی کی بنیاد پر قائم کی گئی حکومت، وہ نہ ملک کے اندر عوام کی نمائندہ ہے، نہ ملک سے باہر عوام کی نمائندہ ہے، نہ ملک کے اندر مسائل کا حل پیش کر سکتی ہے، نہ باہر دنیا میں پاکستان کے وقار اور مقام کو بلند کر سکتی ہے۔
تو ان نکات پر ہمارا اتفاق رہا ہے اور ان شاء اللہ آج پہلا قدم ہے، اور اس پہلے قدم سے ہم جس سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ یہ پاکستان کی بقا اور سالمیت اور ملک کے آئین کے تحفظ کا سبب اور ذریعہ بنے گا۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سیرت رحمۃ للعالمین و پیغام جمعیت کنونشن کل اسلام آباد میں ہوگا ۔
کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے ۔ ایم اے زیب
کنونشن سے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔ ایم اے زیب
کنونشن کی تیاریاں مکمل ، کنونشن تاریخ ساز ہوگا ۔ ترجمان جے یو آئی اسلام آباد
امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی صدارت اجلاس میں انتظامات کا جائزہ ،انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ایم اے زیب
کنونشن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کارکن شرکت کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی اسلام آباد
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ایم اے زیب
شعبہ اطلاعات ونشریات
جے یو آئی اسلام آباد پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جوائنٹ اپوزیشن کا پہلا پارلیمانی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمان کے اندر مشترکہ حکمتِ عملی پر مشاورت
اجلاس میں تمام جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی نمائندے شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ ملکی حالات اور سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، عوامی مسائل اور سیاسی و جمہوری معاملات پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔
اس موقع پر موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور باہمی مشاورت کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ملاقات میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے مؤثر کردار، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اب نئی بحث چھڑ گئی کہ ہم نئے صوبے بنائیں گے۔ میں نے کہا، کوئی عقل بھی ہے تمہارے اندر، کم بختو! سوچو تو سہی، ایک گھر ہے، اس کے ایک حصے میں آگ لگی ہوئی ہے، دوسرے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ کیا اس ماحول میں بھائی بیٹھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ آئیے، ذرا مکان جو ہے، اس کو تقسیم کر لیں؟ ان شعلوں کے اندر آپ صوبوں کی بات کر رہے ہیں؟صوبے بنتے رہتے ہیں، دنیا میں بھی بنتے ہیں، انڈیا میں بھی بنتے ہیں، لیکن نہ ماحول اس وقت موجود ہے، نہ تیاری ہے۔
بس ایک ادارہ اور ایک ادارے کے سربراہ کی خواہش ہے اور وہ جبراً قوم پر مسلط کر رہا ہے۔
تو ہم نے اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ فاٹا انضمام پر ہم چیخ رہے تھے کہ وقت نہیں ہے، ابھی تم تیار نہیں ہو، ماحول نہیں ہے۔ آپ نے کہا، نہیں، بن کے رہے گا۔ تو مجھے تو اس وقت بھی پتا ہے کہ اس کے پیچھے امریکہ تھا۔ تو میں کیسے نہیں کہوں گا کہ آج صوبوں کی تقسیم اور ملک کے اندر یہ افراتفری، اس کے لیے بیرونی دباؤ نہیں ہوگا؟ اور تم خود اتنے تگڑے ہو کہ ملک کے اندر یہ رسک لے رہے ہو اور صوبوں کو کیوں توڑا جا رہا ہے!اس لیے نہیں کہ اصولی طور پر یونٹ بنتے ہیں اور پوری دنیا میں ہو رہے ہیں اور انڈیا میں بھی ہو رہا ہے،
اس لیے کہ اٹھارویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ آئینی طور پر طے ہوا کہ محصولات میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا جا سکے گا اور کمی نہیں کی جا سکے گی۔ اور اس وقت شاید انچاس فیصد محصولات کا صوبوں کے لیے تھا، بڑھتے بڑھتے شاید چھپن، ستاون فیصد تک ہو گیا ہے۔ یہ ہے وہ چیز جس کے لیے وہ صوبوں کو توڑنا چاہتے ہیں، تاکہ ازسرِنو ہم نیا این ایف سی ایوارڈ کریں گے۔
اور دوسرا یہ کہ جو صوبوں کے اندر معدنی ذخائر ہیں، ان پر صوبوں کے عوام کا حق ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت وہ صوبوں کی ملکیت ہے۔ ان معدنی ذخائر کے لیے وہ ہمارے قبائل کو، ہمارے صوبوں کے عوام کو، عام آدمی کو مالک تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔ ان دو مقاصد کے لیے صوبوں کو تقسیم کرنا بڑا ناگزیر ہو گیا ہے، بڑا ناگزیر ہو گیا ہے۔
تو ہم نہ ہی ایسی چیز کی حمایت کر سکتے اور نہ ہی آپ کی بس میں ہے کہ آپ جبراً قوم کے اوپر فیصلے مسلط کریں گے اور ہم اس کو مانتے رہیں گے۔ یہ کیسے ہوگا؟
بلوچستان میں آپ کی گرفت نہیں ہے۔ ہنہ اوڑک اور اس کے پہاڑ یہ چھاؤنی کے بالکل اوپر ہے اور وہاں لوگ چڑھ گئے اور لوگوں کو شہید کیا۔ زیارت میں یہی ہوا۔ آج جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ عمومی کا جو اجلاس کراچی میں ہو رہا تھا، بلوچستان کی جماعت کی درخواست پر پشاور میں لایا گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم کراچی نہیں پہنچ سکتے، ہمارے راستے نہیں ہیں اس قابل۔
کبھی ہم نے، آج سے، کسی جماعت نے اس حوالے سے کوئی عذر نہیں پیش کیا۔ میں خود پورے بلوچستان میں پھرا ہوں، ایک گاڑی کے اندر پھرتا رہا ہوں، مکران تک گیا ہوں، تربت تک گیا ہوں، پنجگور تک گیا ہوں، پسنی تک گیا ہوں، گوادر تک گیا ہوں۔ آج وہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
کراچی، کوئٹہ شاہراہ غیر محفوظ ہے، ہمارے ہاں کی شاہراہوں پر گھنٹوں گھنٹوں کے ناکے لگے ہوتے ہیں۔ ہم کیا زندگی گزار رہے ہیں؟ ہمیں ٹھنڈی زمین تو دو، ہمیں امن تو دو۔
تو صوبوں کے حوالے سے بھی ہم ان کو خیرخواہانہ مشورہ دے رہے ہیں کہ اس وقت صوبوں کو توڑنا، اس کو نئے صوبوں میں تبدیل کرنا، اور پھر لوگوں کو لالچ دیتے ہیں، پھر آپ کی حکومت ہوگی، پھر آپ کی حکومت ہوگی، پھر آپ کی حکومت ہوگی۔ جیسے ہم حکومت کے بھوکے ہیں!
تو ان مشکلات سے ہم گزر رہے ہیں۔ بلوچ علاقوں میں خون ریزی ہو رہی ہے، جنگ ہے، پشتون علاقوں میں جنگ ہے، خیبر پختونخوا میں جنگ ہے۔ کشمیر میں، راولاکوٹ میں، تین مہینے ہو گئے ہیں لوگ بیٹھے ہیں، یہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کیا مقاصد ہیں؟ رفتہ رفتہ اس میں ان عناصر کو غلبہ مل رہا ہے جو خودمختار کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ جذبات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ کیا مقصد ہے؟ کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا پشاور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک جبر کا ماحول ہے اور ہم اس ماحول کے اندر وقت گزار رہے ہیں۔اسلام میں جبر کی کوئی اجازت نہیں ہے، جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سِتَّةٌ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَلَعَنَهُمْ كُلُّ نَبِيٍّ مُجَابُ الدَّعْوَةِ،
(چھ اشخاص ایسے ہیں جن پر میں نے لعنت کی، اللہ نے بھی ان پر لعنت کی، اور ہر وہ نبی جس کی دعا قبول ہوتی ہے، اس نے بھی ان پر لعنت کی)
ان چھے میں ایک ہے:
الْمُتَسَلِّطُ بِالْجَبَرُوتِ، يُعِزُّ مَنْ أَذَلَّ اللَّهُ، وَيُذِلُّ مَنْ أَعَزَّ اللَّهُ۔
(طاقت کے ذریعہ غلبہ حاصل کرنے والا تاکہ اس کے ذریعہ اسے عزت دے جسے اللہ نے ذلیل کیا ہے، اور اسے ذلیل کرے جسے اللہ نے عزت بخشی ہے)
جو طاقت کی بنیاد پر مسلط ہوتا ہے، قوم کی مرضی نہیں ہے، طاقت کی بنیاد پر جو قوم پر مسلط ہوگا اور عزت والوں کو بے عزت کرے گا، جیسے ابھی دو چار روز پہلے بلوچستان سے معززین بلائے گئے اور یہاں پر جو ہماری مقتدرہ نے ان سے خطاب کیا اور گفتگو کی، جو انتہائی توہین آمیز تھی۔ تم باعزت لوگوں کو ذلیل کرو گے اور جو دو ٹکے کے لوگ نہیں ہیں، وہ ہمارے وزراء اور منسٹر ہم پر حکومت کریں گے۔ جو آپ کے وفادار ہو سکتے ہیں، وہ قابلِ انعام ہیں، اگر پاکستان کا وفادار ہے تو وہ غدار ہے۔
تو یہی سیاست تو انگریز کی تھی کہ انگریز کے وفادار کو وفادار کہا جاتا تھا، ہندوستان کے وفادار کو غدار کہا جاتا تھا۔ آج وہی رویے ہمارے ملک کے اندر ہم دیکھ رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کیا دہشتگردی ختم ہوگئی؟آپ اور ہم جس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں، پورے طول و عرض پر آپ نظر ڈال لیں، کہیں پر امن ہے؟ اور صرف بدامنی کی بات نہیں کر رہا، بدامنی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ حکومتی رِٹ ختم ہو رہی ہے، پولیس کا چین آف کمانڈ ٹوٹ گیا ہے۔
لکی مروت میں، بنوں میں، ٹانک میں پولیس جو ہے، وہ آزاد ہو گئی ہے اور اس نے اپنی امن کمیٹیاں بنا لی ہیں، اور وہ وردی بھی نہیں پہن رہے، اور کانسٹیبل جو ہے، وہ خود اپنا نظام اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ نہ کوئی ڈی پی او کا آرڈر چلتا ہے، نہ کوئی ڈی آئی جی کا آرڈر چلتا ہے، نہ کوئی آئی جی کا آرڈر چلتا ہے۔
پرسوں ترسوں ہمارے بنوں کے ڈی آئی جی کی جو سیکیورٹی ہے، وہ ایک کانسٹیبل نے کِلوز کی ہے۔ ایک کانسٹیبل نے آرڈر دیا کہ سب یہ ڈیوٹی چھوڑ دو، آ جاؤ واپس۔ یہ حالت ہے!
اب اس حالت میں ہم زندگی گزار رہے ہیں۔ کب تک ہم یہ زندگی اس طرح گزارتے رہیں گے؟ اور کہہ رہے ہیں کہ ہم ٹھیک کریں گے، ہم لڑیں گے۔ وہ ایک چڑیا ہے، وہ کہتا ہے: بلوچستان کےلئے تو ایک تھانیدار کی مار ہے۔ بس ،، تمہارے تھانیداروں کا کیا حشر کر دیا۔ تمہارے تھانوں کا کیا حشر کر دیا؟ کچھ تو حقائق کی طرف جاؤ۔
تو جب ہم حقائق کی طرف جائیں گے تو پھر ہم اس کے بعد مشاورت تو ہونا ہے۔
اب شہباز شریف بیچارہ وزیر اعظم ہے، پوری دنیا میں جاتا ہے، اور اگر وہ قابلِ قبول ہوگا تو آرمی چیف کو ساتھ لے کر جائے گا، ورنہ پھر اس کو کوئی ہاتھ بھی نہیں ملائے گا۔ بھئی، تم باہر جاؤ، تمہیں کوئی عزت دے، ہم اس کو پاکستان کی عزت کہیں گے، لیکن آپ کے ملک کے اندر کی سرزمین خون سے سرخ ہے اور تم باہر دنیا میں ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو، کوئی احساس نہیں آپ کو؟
اسی سے گزارہ کر رہے ہو، کہ فلاں ملک پر آپ اتر رہے ہیں، ریڈ کارپٹس پر جا رہے ہیں، آپ کا استقبال ہو رہا ہے، بادشاہ آپ کا استقبال کر رہے ہیں۔ یہ ساری چیزیں ہیں۔
ہاں، کوئی جائز کام ہے، اگر آپ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا، جمعیت اس کو سپورٹ کرتی ہے۔ اگر اس پر ترکی شامل ہو گیا، ہم سپورٹ کرتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے: ایک اسلامی بلاک کا قیام۔ اگر اور اسلامی ممالک اس میں شامل ہوتے ہیں، اور یہ درحقیقت اس طرف ایک قدم ہے کہ اسلامی دنیا امریکہ پر اپنا انحصار ختم کرے، اور باہم یہ اپنی قوت کو مجتمع کرے، تو اگر کوئی ایسی بات ہوتی ہے تو ہم نے تو اختلاف نہیں کیا۔
اختلاف برائے اختلاف نہیں ہو رہا، ورنہ ہم یہاں بھی اختلاف کرتے ہیں۔ تو آپ کیوں جا رہے ہیں؟ آپ تو نمائندے نہیں ہیں پاکستان کے، آپ کی حکومت تو جعلی ہے اور واقعی جعلی ہے، اس میں بھی کوئی شک نہیں۔ اور پھر اقلیت حکومت کر رہی ہے۔
پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے، صرف آئینی عہدے لئے ہوئے ہیں ۔ گلگت میں الیکشن ہے، ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں، مقابلہ ہے ان کا۔ کشمیر میں الیکشن ہے، ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں، بھرپور بول رہے ہیں۔ اور اسمبلی میں آ کر بیٹھتے ہیں تو پہلے اختلاف کرتے ہیں، پھر جب ووٹ کا وقت آتا ہے،،،،،،،،،،،،،،، اس قسم کی ایک سیاست ہے جو ملک کے اندر چل رہی ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا پشاور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تو ان مشکلات سے ہم گزر رہے ہیں، بلوچستان کے علاقوں میں خون ریزی ہو رہی ہے، جنگ ہے، پشتون علاقوں میں جنگ ہے، خیبر پختونخوا میں جنگ ہے، کشمیر میں، راولاکوٹ میں تین مہینے ہو گئے ہیں، لوگ بیٹھے ہیں، یہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کیا مقاصد ہیں؟ رفتہ رفتہ اس میں ان عناصر کو غلبہ مل رہا ہے جو خود مختار کشمیر کی بات کرتے ہیں، جذبات میں تبدیلی آ رہی ہے، کیا مقصد ہے؟ کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟
یہ کہنا کہ ہم ملک کے محافظ ہیں، کسی کا باپ بھی اس ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، مانتے ہیں، آپ بڑے طاقتور ہیں، لیکن ہم، مجھے یاد ہے اور شاید کوئی بزرگ ایسے ہوں جو ان کو بھی یاد ہو، جب دسمبر 1971ء میں ہتھیار ڈالنے سے ایک دن پہلے جنرل یحییٰ خان نے قوم سے خطاب کیا اور کہا: ہم لڑیں گے، گلی گلی میں لڑیں گے، صحراؤں میں لڑیں گے، کھیتوں میں لڑیں گے، کارخانوں میں لڑیں گے، پہاڑوں میں لڑیں گے اور لڑیں گے، اور ان کے خلاف ہم جنگ لڑیں گے، اگلے دن ہتھیار پھینک دیئے
یہ بڑے بڑے بول تو ہم نے اس وقت بھی سنے ہیں۔ ملک کو اور عوام کو کیوں امتحان میں ڈال رہے ہو؟ کیوں مزے لے رہے ہو، جب آپ کی پبلک اس کرب سے گزر رہی ہے۔
اور آج 2026ء ہے۔ 1979ء میں جب افغانستان میں انقلاب آیا اور جنگ شروع ہوئی، اب آپ بتائیں کہ پینتالیس، چھیالیس سال ہو رہے ہیں، ایک ہی خطے کے اوپر اتنے نصف صدی کے قریب خون بہہ رہا ہے۔ اس طرح کا خون جب بہتا ہے تو پھر وہ جغرافیائی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ تو پھر ہمیں اپنے ارادوں سے آگاہ تو کر دیجیے۔ ہم تو سہ رہے ہیں اور سہتے رہیں گے۔
چلتا رہے گا معاملہ، چند روز اور
میری جان، فقط چند ہی روز
ظلم کی چھاؤں میں دم لینے پہ مجبور ہیں
اور کچھ دیر ستم سہ لیں، تڑپ لیں، رو لیں
اپنے اجداد کی میراث ہے، معذور ہیں
جس پہ قید ہے، جذبات پہ زنجیریں ہیں
فکر محبوس ہے، گفتار پہ تعزیریں ہیں
اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں
جس پہ قید ہے، جذبات پہ زنجیریں ہیں
فکر محبوس ہے، گفتار پہ تعزیریں ہیں
اپنی ہمت ہے کہ ہم پھر بھی جیے جاتے ہیں
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
ان حالات سے ہم نے لڑنا ہے، لیکن اب ظلم کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں۔
ایک ذرا صبر، فریاد کے دن تھوڑے ہیں۔
عرصۂ دہر کی جھلسی ہوئی ویرانی میں
ہم کو رہنا ہے کہ یوں ہی تو نہیں رہنا ہے
اجنبی ہاتھوں کا بے نام غبارِ ستم
آج سہنا ہے، ہمیشہ تو نہیں سہنا ہے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں، لیکن ہم سیاست میں ان کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے ہمارا اتفاق نہیں ہے۔
ہمارے ملک میں جو قانون سازیاں ہوتی ہیں، ابھی تازہ قانون سازی ہوئی ہے، جس میں اس تیزی کے ساتھ قانون سازی کی گئی ہے کہ بعد میں جب ہم نے اس کا مطالعہ کیا تو وہاں بحث ہوئی نہ، میرے خیال میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے بھی اس کو باریکی سے نہیں دیکھا۔ لیکن جو اس کی شکل سامنے آ رہی ہے، اس سے اندازہ لگ رہا ہے کہ یہ قانون سازی آئین کی بھی خلاف ہے، آئین سے متصادم ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے اس میں کہ یہ قانون، جس میں فوج کے اندر کے نئے انتظام اور ان کے اختیارات کا ذکر کیا گیا ہے، اس میں وزیراعظم کے انتظامی اختیارات، جو ان اداروں میں ہونے چاہئیں، چاہے بری فوج کے اندر ہو، چاہے فضائیہ کے اندر ہو، چاہے بحریہ کے اندر، وہ بھی وہاں ایک شخص کے اندر مرکوز کر دیے گئے۔
اور پھر یہ قانون تمام قوانین پر بالاتر ہوگا، یعنی اگر کسی قانون کا اس قانون سے تصادم ہوگا تو وہ غیر مؤثر ہو جائے گا۔ اب پہلے غیر مؤثر تو بناؤ نا! غیر مؤثر بھی نہیں بنایا، وہ اپنی جگہ پر موجود ہیں، وہ دفعات بھی موجود ہیں اپنی جگہ پر، اور نیا قانون لا کر کہہ دیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی دفعہ اور شق اس قانون سے متصادم ہوگی تو غیر مؤثر ہوگی۔ لیکن اب تک اس کی نہ نشاندہی کی گئی ہے، نہ اس کو غیر مؤثر کیا گیا، نہ اس پر ترمیم کی گئی۔
آپ بتائیں کہ یہ ایک قانونی تضاد ہے یا نہیں؟ اور یہ قانون سب پر بالاتر ہوگا۔ اب پتہ نہیں، یہ تو قانون دان جانے کہ کیا قانون کی دنیا میں اس طرح کی کوئی گنجائش ہے یا نہیں، لیکن میں آئین کے حوالے سے جانتا ہوں کہ جس زمانے میں پارلیمنٹ میں یہ بات آئی کہ قرآن و سنت سپریم لا ہونے چاہئیں اور بالاتر قانون ہونا چاہیے، قرآن و سنت کو، تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب نسیم حسن شاہ مرحوم نے یہ فیصلہ دیا کہ نہیں، آئین کی تمام دفعات برابر ہیں اور کوئی ایک دفعہ بھی دوسرے دفعہ پر بالادست نہیں ہو سکتی۔
شریعت کے حوالے سے تو تمام دفعات آئین کے برابر ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ اور مقتدرہ کو طاقت اور اختیارات کا ارتکاز، اور پھر تمام قوانین پر اس کی بالادستی، اس کے لیے قانون سازی ہو گئی۔
پاکستان اس لیے بنا تھا؟ آپ اپنے ادارے کے اندر انتظامی تبدیلیاں لائیں، اس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں۔ آپ آرمی چیف بھی ہو، آپ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہو، آپ فیلڈ مارشل بھی ہو، اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں۔ لیکن وہ اختیارات جو پارلیمنٹ کے ہونے چاہئیں، وہ مقتدرہ کے اندر ایک فرد کو دے دیے گئے ہیں۔
اب اس کا اختیار اپنی بری افواج پر بھی، فضائیہ پر بھی اور بحریہ پر بھی تسلط کر دیا گیا ہے، اور وہ تمام اختیارات رکھے گا؛ کسی کو برخاست کرنے کا، کسی کی ملازمت میں اضافہ کرنے کا، کسی کے استعفے کو منظور کرنا، نہ کرنا، تمام اختیارات اس کو دے دیے گئے ہیں، جبکہ یہ کنٹرول، یہ کمانڈ، یہ وفاقی حکومت کا ہوا کرتا تھا، اور وفاقی حکومت نے اپنے اختیار ان کے حوالے کر دیے ہیں۔
اور پھر آگے کہتے ہیں کہ اگر کسی قانون سازی کی ضرورت ہوگی تو وفاقی حکومت کرے گی۔ یعنی اس میں پارلیمنٹ کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ تو قانون سازی اور اس حوالے سے آئین میں ترمیم اور تبدیلی اور اس قسم کی چیزیں، وہ بھی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں، کیونکہ حکومت کو اپنے راستے پہ لانا اور بوٹ کے نیچے دبانا ان کے لیے شاید آسان ہے۔
ہم چیزوں پر اختلاف کر رہے ہیں، ہم اصولی اختلاف کر رہے ہیں۔ ہم کسی کو گالی تو نہیں دے رہے، کسی کے ساتھ جھگڑا تو نہیں ہے ہمارا۔ لیکن اگر ہم پارلیمنٹ کے اندر ہیں تو ہمیں پارلیمنٹ کے اندر تو اس پر میں مزید بھی کام کرنا چاہتا ہوں، اور اسی وجہ سے میں لیڈر آف اپوزیشن کے دفتر میں گیا اور میں نے ان کو سمجھایا کہ اگر ہم اس طرح بکھرے بکھرے نظر آئیں گے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی ہماری کوئی مشترکہ حکمتِ عملی نہیں ہوگی تو پھر یہ سب کچھ ہوتا رہے گا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب، 23 اگست 2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور میں جےیوآئی کا ورکرز کنونشن جاری ہے۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کنونشن سے اہم خطاب کریں گے۔
لائیو اسٹریم کے لیے فیس بک/ یوٹیوب لنکس کے ساتھ منسلک رہیں:
YouTube:
www.youtube.com/live/cqujyJyohvg
Facebook:
www.facebook.com/share/v/19DVML98qY/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے وزیراعظم صاحب کہہ رہے ہیں کہ آئیں بات کریں!
تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔ میرے خیال میں یہاں دو ہاتھ نہیں ہیں کہ جو قریب ہو کر تالی بجا سکیں۔ یہاں ایک ہی ہاتھ ہے جو قوم کے چہرے پر تھپڑ مارتا ہے اور تھپڑ کی گونج آ رہی ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ نہ ان کے پاس کچھ ہے کہ وہ کسی کو کچھ دے سکیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس
پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان، قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن، سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن تشریف لائے ہیں، میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کی تشریف آوری پر ان کا شکر گزار ہوں۔
ہم نے اس اصول پر اتفاق کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر ایک جوائنٹ اپوزیشن ہونی چاہیے تاکہ پارلیمنٹ کے اندر کی بزنس میں ہماری ایک مشترکہ حکمت عملی ہو اور ہمارے اقدامات مشترکہ ہوں، باہمی مشاورت کے ساتھ ہوں، تاکہ اپوزیشن ایک مؤثر کردار ادا کر سکے۔
ہمارے سامنے جو ملک کے مسائل ہیں، امن و امان کا مسئلہ ہے اور خاص طور پر دو صوبوں کے اندر جس طرح کی حالت جنگ ہے اور جس کی وجہ سے حکومتی رِٹ چیلنج ہو رہی ہے، شہریوں کی زندگی اجیرن ہے، ہر شخص اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے اور حکومت کی طرف سے صرف طفل تسلیاں اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
اب یہ طفل تسلیاں تو ہم گزشتہ بیس سالوں سے سن رہے ہیں۔ کتنے آپریشنز ہوئے، دہشت گردوں کے خلاف، امن و امان کے قیام کے لیے، حکومتی رِٹ کو مضبوط بنانے کے لیے، لیکن اب تک ہمیں وہ مقصد حاصل ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ کچھ بھی ہمیں نظر نہیں آ رہا، کوئی کامیابی نظر نہیں آ رہی اور اس وقت بھی یہی گفتگو تھی اور آج بھی یہی گفتگو ہے۔ الفاظ میں کوئی فرق نہیں، طفل تسلیوں میں کوئی فرق نہیں، لیکن نتیجہ صفر ہے اور کسی قسم کے حالات میں کوئی بہتری نہیں آ رہی ہے۔
اس سے جو ہماری معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے اور ملک کے کاروباری طبقے کو چاروں صوبوں میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں، بالخصوص جو ہمارے قبائلی علاقوں کے تاجر ہیں، وہ جس طرح بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اس حوالے سے پاکستان ایک انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
ہماری مغربی سرحد بند ہے، تجارت اور کاروبار کے دروازے بند ہیں۔ ہماری مشرقی سرحد بند ہے، کاروبار کے کوئی مواقع موجود نہیں ہیں، تجارت کے کوئی مواقع موجود نہیں ہیں۔ چین ناراض ہے، ہم نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے اور آج اگر ہم ان سے درخواست کر رہے ہیں کہ ایک سو ستر ارب ڈالر ہمیں معاف کر دیں تو وہ ہماری درخواست کو مسترد کرتا ہے۔
ایران کے جو حالات ہیں، وہ اس وقت پاکستان کے لیے اچھے یا برے حالات میں کوئی بے بس نظر آ رہا ہے۔ اس طرح پاکستان کو ان غلط پالیسیوں نے محصور کر کے رکھ دیا ہے اور خطے میں پاکستان ایک غیر محفوظ اور محصور ریاست کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
کب تک خاموش رہا جائے؟ کب تک ہم مصلحتوں کا شکار رہیں؟ کب تک ہم ملک کے داخلی سیاسی مفادات پر نظر رکھیں اور ملک پر نظر نہ رکھیں؟
بیانیہ جو اس وقت پاکستان کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے، سرکار کی طرف سے وہ غلط بیانیہ ہے۔ وہ لوگوں کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں، غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ اس قسم کے کوئی حالات نہیں ہیں جو وہ ہمیں بتا رہے ہیں۔ تو نہ ہمارا ملک امن و امان، نہ ہمارے ملک کی معیشت اس قابل ہے۔ صوبوں کی باتیں کی جا رہی ہیں، کس طرح کی جا رہی ہیں، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ کس امید پر اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں، کس امید پر یہ باتیں ہو رہی ہیں۔
تو یہ ساری چیزیں وہ ہیں کہ ابھی تک ہم مطمئن نہیں ہیں۔ نہ صوبوں کے لیے کوئی تیاری ہے، نہ صوبوں کے لیے کوئی ماحول موجود ہے۔ آگ لگی ہوئی ہے اور لگی ہوئی آگ کے اندر آپ کہتے ہیں، آؤ گھر میں اس طرح تقسیم کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میں اس وقت جو صورتِ حال راولاکوٹ پر ہے، تین مہینے ہو رہے ہیں، دھرنا بیٹھا ہوا ہے۔ عوام کی بات کو سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ مثبت بات بھی کریں تو مثبت بات بھی سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ظاہر ہے کہ جب آپ بات چیت نہیں کریں گے تو پھر جو شدت پسند عناصر ہیں، ذرا انتہا پسند اور سخت گیر لوگ ہیں، وہ آگے آئیں گے اور پھر حالات اور گھمبیر ہوتے چلے جائیں گے۔
یہ حالات کیوں ملک کے لیے بنائے جا رہے ہیں؟
لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ہم اپنا بیانیہ قوم تک پہنچائیں گے، حقائق قوم تک پہنچائیں گے اور ایک طرف ایک قسم کی بات ہمارے وزیراعظم صاحب کہہ رہے ہیں کہ آئیں بات کریں۔ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔ میرے خیال میں یہاں دو ہاتھ نہیں ہیں کہ جو قریب ہو کر تالی بجا سکیں۔ یہاں ایک ہی ہاتھ ہے جو قوم کے چہرے پر تھپڑ مارتا ہے اور تھپڑ کی گونج آ رہی ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ نہ ان کے پاس کچھ ہے کہ وہ کسی کو کچھ دے سکیں۔
تو یہ اس وقت ہمارا اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔ اس کے بعد، ان شاء اللہ، یہ ساری چیزیں اپنے اپنے پارٹیوں کے سامنے بھی جائیں گی اور ان کو اعتماد میں لیا جائے گا، اور پھر اس کے بعد اگلی ہماری جو میٹنگ آئے گی، اس میں اگلے آئندہ مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد :اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جاریThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا قومی اسمبلی اجلاس سے اظہارِ خیال
نوٹ: اسمبلی کی میڈیا نے اس گفتگو کے مختلف مقامات پر کٹنگ کی گئی ہے۔
@NAofPakistan @MoIB_OfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینئر صحافی شاکر سولنگی سے ان کے جوان سالہ بیٹے کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے شاکر سولنگی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے زندگی کے سب سے بڑے اور کٹھن امتحانات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ اور صدمے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، تاہم اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرماتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات نے نہ صرف شاکر سولنگی اور ان کے خاندان بلکہ پوری صحافتی برادری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ صحافی برادری ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ایسے دکھ کی گھڑی میں پوری قوم شاکر سولنگی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور آزمائش کی اس گھڑی میں صبر، دعا اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنا ہی مؤمن کی شان ہے۔تعزیت کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے لیے اجتماعی دعا کرائی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر دیگر شریک، اجلاس میں اہم قومی امور پر تبادلہ خیال
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ آج پہلی بیٹھک ہوئی ہے، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بنائی جائے، یہ پہلی نشست ہوئی مزید مشاورت ہو گی، مولانا فضل الرحمٰن
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک ہے میری بات۔ میں تو یکسو ہو کر اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے، اپنے حلقۂ اثر کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایک مؤقف دے رہا ہوں کہ سسٹم ناکام ہے۔
عوام کا فیصلہ کچھ ہوتا ہے، نتیجہ کچھ آتا ہے۔ جو لوگ اقتدار میں ہیں، عوام ان کو اپنا نمائندہ نہیں سمجھتے ہیں۔
پاکستان میں ملک کے داخلی معاملات کے حوالے سے ان کی کارکردگی زیرو ہے، اور وہ صرف اپنے آپ کو قوم کے سامنے بطور حکمران ظاہر کرنے کے لیے پھر بیرونِ ملک کے ریڈ کارپٹ پر انحصار کر رہے ہیں۔ اچھی بات ہے، جہاں ان کی عزت ہوتی ہے، ہم بھی سمجھیں کہ پاکستان کی عزت ہے، لیکن تو درون درچ کر دی کہ برون خانہ آئی، تو ذرا کچھ ملک کے اندر کی جو صورتحال ہے، آگ جل رہی ہے اور آپ جا رہے ہیں دوسرے گھر میں کھانے جو ہیں، انجوائے کر رہے ہیں۔ تو یہ بڑی عجیب سی ایک صورتحال بن جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سسٹم جو ہے، وہ بہرحال اس وقت پاکستان میں نہیں ہے۔ جمہوریت نہیں ہے، آئین نہیں ہے، قانون نہیں ہے۔ صرف ایک شخص یا اس کا ادارہ، وہی اب ملک کا آئین، وہی ملک کا قانون، اسی کی زبان قانون، اسی کا فیصلہ قانون۔ اس طرح ملک کیسے چلے گا؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جہاں تک انہوں نے کہاہے، وہ تو صحیح ہے، اس سے آگے نہ ان کو پتا ہے، نہ مجھے پتا ہے۔
یہاں تک پہنچنا چاہیے نا ہمیں! یعنی اگر ہم نہیں پہنچ پا رہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ ہم تو دو تین سال سے اسی انتظار میں ہیں کہ ہم کسی ایک حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں۔
صرف یہ بات کافی نہیں ہے کہ میں تحریک چلاؤں اور آپ میری تحریک کو سپورٹ کریں، مجھے افرادی قوت مہیا کریں، بلکہ جو ماضی کی تلخیاں ہیں، ان کے اسباب کیا تھے؟ ہمارا مؤقف کیا تھا؟ اختلاف کی وجوہات کیا تھیں؟ اس کو ہم کس طرح سمیٹیں گے؟ ساری چیزیں جو ہیں، اس سنجیدہ گفتگو کی طلبگار ہوتی ہیں۔
تو یہ ساری چیزیں ہیں جس کے لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک اچھے ماحول کی طرف جانا چاہیے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخیوں کا جو ایک دور گزرا ہے، وہ ہمارے عمومی مزاج کے مطابق نہیں تھا، چاہتے ہیں کہ ایک معمول کے مطابق حالات لائیں۔ اختلاف بھی ہو، اختلاف دوسری پارٹیوں سے بھی ہوتا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں نے یہ ضرور کہا ہے اور اب بھی میں اپنے موقف پر قائم ہوں کہ اگر آپ لشکر بنائیں گے، ایک تو یہ ہے کہ لوگ خود لشکر بنا لیں۔ اب جب ایک گاؤں ہے یا ایک علاقہ ہے جہاں فوج بھی نہیں جا رہی، ان کو تحفظ نہیں دے رہی، پولیس بھی نہیں جا رہی، ان کو تحفظ نہیں دے رہی، اور ان کے اوپر یہ مسلح گروہ جو ہیں، وہ آ کر دھاوا بول دیتے ہیں یا ان علاقوں پر قبضہ کر لیتے ہیں، تو لوگ اگر اپنے طور پر کوئی مزاحمت کرتے ہیں، وہ تو ان کی مجبوری ہو سکتی ہے۔
لیکن جب حکومت کی طرف سے لوگوں کو ترغیب دی جاتی ہے تو یہ اصول ہمارے نزدیک ٹھیک نہیں ہے۔ ہم نے دیکھا ہے، حضرت، بنگلہ دیش میں 1971 میں جب ایک طرف مکتی باہنی بنی تھی عوامی لیگ کی نگرانی میں اور دوسری طرف البدر اور الشمس کی تنظیمیں بنی تھیں۔ پاکستانی فوج شکستہ پرشکستہ ہو گئی، تو بنگلہ دیش تو بن گیا۔ اب فوجیں تو آ گئیں، انڈیا کی بھی چلی گئیں اور پاکستان کی بھی واپس آ گئیں، لیکن حسینہ واجد کی آخری حکومت تک بھی جماعتِ اسلامی کے لوگوں کو اور البدر اور الشمس کے لوگوں کو پھانسی ملتی رہی جی۔ وہ دشمنیاں ختم نہیں ہوتیں جی۔
تو یہ تو قبائلی لوگ ہیں حضرات، مقامی لوگ ہیں، وہ لوگ بھی مقامی ہیں، یہاں بھی لشکر کے لوگ مقامی ہیں۔ وہ جب ایک دوسرے کو قتل کر دیتے ہیں تو وہ تو بدلے، پھر پتا نہیں نسلوں کے بعد بھی لیے جاتے ہیں۔ تو اس مشکل سے لوگوں کو کیوں دوچار کیا جا رہا ہے؟
اور حکومت کہاں ہے؟ ہمارے جو لا انفورسمنٹ کے جو ادارے ہیں، وہ کدھر ہیں اور وہ کیوں ناکام ہو رہے ہیں؟ اور کیوں لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ تم لشکر بناؤ، اور تم لشکر بناؤ، اور تم لشکر بناؤ؟
اس کا معنی ہے کہ وہ اپنی بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں ۔
تو یہ چیزیں ہمارے مدِنظر ہیں۔ ہم سنجیدہ سوالات کر رہے ہیں، ہمارے سنجیدہ سوالات کو تنقید کہا جاتا ہے۔ تنقید نہیں ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم پارلیمان کے لوگ ہیں، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ملک کے نظام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اس کے حلف اٹھائے ہوئے ہیں اور ہم اپنے حلف پر قائم ہیں۔
یہ تو وہ جواب دیں کہ جنہوں نے حلف اٹھایا ہے کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لیں گے اور پوری سیاست ان کے کنٹرول میں ہے، تو انہوں نے اپنا محاسبہ کرنا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میرا تو بس اس حد تک چلتا ہے کہ میں لیڈر آف دی اپوزیشن سے کہوں کہ وہ ایک اے پی سی بلا لیں، اور اگر کوئی رکاوٹ ہے ان کے سامنے تو پھر ہمیں اجازت دیں، ہم بلا لیں گے۔ لیکن کم از کم کوئی ایک فورم ایسا ہونا چاہیے کہ جس پر مختلف لوگ بیٹھ کر اپنی رائے دیں، اپنی گفتگو کریں اور ملک کے جو حالات ہیں، زمینی حقائق ہیں، اس کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا تجزیہ ہونا چاہیے۔
اور بہتر یہ ہے، جو میں نے تجویز کیا تھا، کہ پارلیمنٹ کا یا قومی اسمبلی کا ایک اِن کیمرا اجلاس بلا لیا جائے اور حکومت باقاعدہ تمام ایوان کو یہ بتائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
میرے مغربی سرحدات بند ہیں، مشرقی سرحدات میرے بند ہیں، چین کے ساتھ ہمارا کاروبار بند ہے، ہم نے ان کی انویسٹمنٹ ضائع کی ہے، تو آج ہم ان کو درخواست کر رہے ہیں کہ ایک سو ستر ارب ڈالر جو ہے، وہ ہمیں معاف کر دو۔ وہ ہماری درخواست کو مسترد کر رہا ہے کہ نہیں، معاف نہیں کریں گے ہم۔
ایران جن حالات سے دوچار ہے، اس میں وہ پاکستان کی کیا مدد کر سکتا ہے؟
تو اس طرح پاکستان کو محصور بنا دیا ہے۔ ایک محصور ریاست میں اس وقت پاکستان کے عوام جو ہے، وقت گزار رہے ہیں۔ پتا نہیں کتنے کتنے میل ادھر سے بھی ٹرک کھڑے ہیں، ادھر سے بھی ٹرک کھڑے ہیں۔ پھل ضائع ہو گئے، سبزیاں ضائع ہو گئیں۔
اور جو ڈیورنڈ لائن کے ساتھ یا ہمارے فاٹا کے علاقے کے جو تاجر لوگ ہیں، جن کے کاروبار کا انحصار صرف اور صرف افغانستان پر ہے، کوئی دوسرا طرف نہیں ہے، تو ان بیچاروں نے کون سا گناہ کیا ہے کہ ان بیچاروں کے سارے کاروبار ہی ٹھپ ہو گئے ہیں؟ وہ بیچارے دربدر پھر رہے ہیں، بچوں کے لیے فکر مند ہیں۔
یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اس پر ہمیں باقاعدہ پارلیمنٹ کو بھی بلانا چاہیے۔ اگر وزیراعظم صاحب پارلیمانی لیڈرز کو اِن کیمرا بلا کر ان سے بات کر سکتے ہیں تو پارلیمان کو بلا کر ان سے بات کیوں نہیں کر سکتے؟
اِن کیمرا رہے، محفوظ کرے، کوئی ریکارڈنگ اس کی نہ ہو، لوگوں کو آزادی سے بولنے دے، خود بھی کھل کر بات کرے ہمارے سامنے، تاکہ ایک سنجیدہ ماحول کے اندر جذبات سے بالاتر ہو کر حقائق کی بنیاد پر اس کو زیرِ بحث لایا جا سکے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس سے آپ اندازہ لگائیں کہ حکومت کس کی ہے؟ جمہوری حکومتوں میں، حضرت، پارلیمنٹ جو ہے وہ پوری قوم کی نمائندہ ہے اور اس میں اگر حکومتی بینچوں کی آواز آپ تمام نشریاتی اداروں کے ذریعے سے ملک تک پہنچانا چاہتے ہیں، عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں، تو اتنا ہی برابر کا حق اپوزیشن کے ممبران کا ہے۔
وہ آپ پر تنقید کر رہے ہیں، قوم کو سننا چاہیے کہ وہ کیا تنقید کر رہے ہیں۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے شکایت کر رہے ہیں، بیوروکریسی سے شکایت کر رہے ہیں، ملک کے کسی گوشے سے اگر کوئی ایسے مسائل آتے ہیں جس پر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے، آپ اس کی آواز کو دباتے ہیں، اس کا معنی یہ ہے کہ حکومت سیاست دانوں کی نہیں ہے، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں، اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وہی نظام چلا رہی ہے۔
اور جب آپ بات کریں گے تو وہ کہیں گے، تو ہمارے خلاف بول رہے ہیں، تو ہمارے خلاف بول رہے ہیں۔ ! ہم اس حکومت کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایک بات طے کرنی ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے یا ایک ادارے کی طاقت سے چلانا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارا صوبہ ، حضرت، آپ لوگ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ شاید آپ حضرات کو یہاں پر ادراک نہ ہو یا لاہور میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اتنا ادراک نہ ہو کہ دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر اس وقت کوئی رِٹ نہیں ہے۔
لکی مروت ہو، بنوں ہو، ٹانک ہو، وہاں پولیس کا چین آف کمانڈ ٹوٹ چکا ہے۔ وہاں پولیس نے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ پولیس نے ناکہ بندیاں کی ہوئی ہیں، راستے روکے ہوئے ہیں۔
وہ نہ DPO کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں، نہ DIG کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں، نہ IG کے آرڈر کو تسلیم کرتے ہیں اور مکمل طور پر انہوں نے خود اپنا کمانڈ بنا لیا ہے۔ اور کمیٹی کا سربراہ جو کہتا ہے، اسی طرح ہوتا ہے۔
تو اس طریقے سے ابھی جو ہنگو میں واقعات ہوئے ہیں، پورا کمپاؤنڈ، جتنا بھی تھا پولیس کا، وہ طالبان نے گھیرے میں لے لیا۔ پھر انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ آپ سے کچھ ہو سکے تو آپ ان لوگوں سے بات کریں۔ پھر علاقے کے علماء کرام گئے وہاں پر اور انہوں نے ان سے بات کی اور ان سے کہا کہ ہم ان سپاہیوں، پولیس والوں کو آزاد کریں گے، لیکن ان کو اسلحہ چھوڑنا پڑے گا اور ہم اس کی ویڈیو بھی بنائیں گے۔
اور DPO نے کہا، ٹھیک ہے، ہمیں دونوں باتیں منظور ہیں۔ پھر اگلے روز پتا چلا کہ چھ بندے ابھی بھی ان کے پاس ہیں۔ پھر علماء کرام سے درخواست کی کہ اب ان کو بھی چھڑوائیں۔ پھر علماء کرام اس کے پیچھے گئے اور انہوں نے چھ بندوں کو چھوڑا۔ اس طرح چھوڑا کہ ایک ایک پولیس والے کو گلے بھی ملے اور دس دس ہزار روپے بھی دیتے رہے وہ۔ وہ دس دس ہزار روپے بھی دیتے رہے۔
یہ تو آپ کی پولیس کی حالت ہو گئی وہاں پر ۔ اس وقت کرم، اورکزئی کے علاقے، وہاں پر تو اب کچھ بھی نہیں رہا جی۔ تو یہ سارا پشتون علاقہ ہے اور اس پشتون علاقے میں اور خیبر پختونخوا میں تو بالکل ہی رِٹ ختم ہو چکی ہے۔
حضرت، آپ ہماری بات مانیں، یا تو یہ ہے کہ ہم عمداً اس کی اجازت دے رہے ہیں ، یا کوئی ڈیپ ایسی انڈر اسٹینڈنگ ہے کہیں جو پبلک کو نظر نہیں آ رہی ہے۔ اور یہ سارا کچھ کیوں ہو رہا ہے جی؟
بلوچ علاقوں میں، حضرت، آپ چلتن کو عبور کریں تو اس سے آگے چاغی تک ہو یا آپ مستونگ اور خضدار تک جائیں، آج صرف شہروں کو بچانے کے لیے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، صرف شہروں کو بچانے کے لیے شہروں کے گرد کھدائی کی گئی ہے اور اس کے اندر فوج نے مورچے سنبھال لیے ہیں اور وہاں پر ایکوئپمنٹس لے جا رہے ہیں، تاکہ صرف شہر بچ سکے، ضلعی ہیڈکوارٹر بچ سکے، تحصیل ہیڈکوارٹر بچ سکے، باقی میدان، دیہات وغیرہ وہ ان کے حوالے ہیں۔
تو اس سنگینی کو آخر کیوں ایڈریس نہیں کیا جا رہا؟ اور اگر میں یہ بات کرتا ہوں تو مجھے کیوں مجرم کہا جا رہا ہے؟
صحافی چلے جائیں، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آ جائیں، باہر سے وہ چلے جائیں ان علاقوں میں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہو جائے گا۔
اس صورتِ حال میں جبکہ آپ کے گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور بھائی جو ہیں وہ آپس میں بیٹھ کر اس گھر میں، جس میں آگ لگی ہے، آؤ ذرا اس گھر کو کیسے تقسیم کریں۔ یہ کوئی معقول بات ہے؟
آپ نے آگ بجھانی ہے یا آپ نے گھروں کو تقسیم کرنا ہے؟ تو صوبے بنانے کے بعد بھی ایسی ہی صورتِ حال تقریباً ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جو ان کے بیانات ایک دوسرے کے خلاف آئے ہیں، وہ جب گلگت میں الیکشن ہو رہے تھے، پھر جب اس کے بعد کشمیر میں الیکشن ہو رہے تھے تو چونکہ ان کے درمیان کوئی اتحاد نہیں تھا، ایک دوسرے کے خلاف بول رہے تھے۔
اب یہ خود تضاد کا شکار ہیں کہ کشمیر میں الیکشن ہوں تو ایک دوسرے پر الزامات لگائیں، کسی کو فارم 47 کی پیداوار کہیں، کسی کو کرپشن کی پیداوار کہیں، کسی کو بدعملی کا ذمہ دار قرار دیں اور یہاں پر حکومت میں وہ اتحادی بھی...
اور کوئی بعید نہیں کہ اتنا کچھ ایک دوسرے کو سنانے کے بعد وہ کشمیر میں بھی ایک مشترکہ حکومت کے قیام پر آمادہ ہو جائیں گے۔ تو ان کے مدِنظر صرف اقتدار اور ایک کرسی ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
تو یہ سارا کچھ، حضرت، ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہوتا ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ ایک طرف وہ کشمیری عوام کا ووٹ لے رہے ہیں اور نتائج جس طرح بن رہے ہیں اور سامنے آ رہے ہیں۔ گلگت کس کو دینا ہے، کشمیر کس کو دینا ہے؟ یہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں؟
ایسے حالات میں مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر راولاکوٹ میں دو مہینے سے لوگوں کا دھرنا بیٹھا ہوا ہے اور ان کے مطالبات بھی کوئی ایسے باغیانہ قسم کے مطالبات نہیں ہیں، عام معمول کی زندگی اور ان کے حقوق سے متعلق معاملات ہیں۔
اس پر مذاکرات ایک دفعہ ہو بھی چکے ہیں۔ ایک دفعہ ان کے مطالبات تسلیم بھی کیے جا چکے ہیں۔ پھر اس کے بعد ان تمام تسلیم شدہ مطالبات کو دوبارہ معطل کر دینا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے معطل کر دینا، اس کے بعد ان پر گولیاں چلائی ہیں۔
کوئی اسی سے نوے شہداء اس وقت دھرنا دینے والوں کے دامن میں پڑے ہوئے ہیں اور اس کے باوجود وہ دوسری مرتبہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ آپ ثالث کا کردار ادا کریں۔ ہم بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ کوئی جذبات میں نہیں آ رہے۔ ہمارے سامنے لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور ہم ابھی مذاکرات کی بات کریں۔
تو ان حالات میں کیا پیپلز پارٹی نے ان کشمیریوں کو جو دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں، ان کے حوالے سے ایک لفظ کہا ہے؟ کیا مسلم لیگ نے، جو اب وہاں حکومت بنانے کی طرف جا رہی ہے، کیا انہوں نے ان کشمیریوں کے حوالے سے کوئی ایک لفظ کہا ہے؟
اور میں پی ٹی آئی کی بھی بات کروں گا کہ ان کو بھی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ان لوگوں کے حوالے سے اور احتجاجی لوگوں کے حوالے سے جو مطالبات رکھتے ہیں، کوئی ایک بات تو کرے، ایک لفظ تو بولے۔ اپوزیشن کا کام ہی یہی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ بیٹھے، عوام کے ساتھ رہے۔
تو ہم نے تو اسمبلی میں بھی یہ بات کہی کہ میرے پاس پوری لسٹ موجود ہے ان کے مطالبات کی۔ اس میں کوئی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو عام لوگوں کی ضرورتوں سے متعلق نہ ہو اور ان کے عام حقوق سے متعلق نہ ہو۔
اور پھر آپ ان سے بات بھی کر چکے ہیں۔ تو ایک ایسی کمیٹی جو سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہی نہیں ہے اور آپ کہتے ہیں ہم نے کالعدم قرار دے دیا۔ ایک مضحکہ خیز قسم کی بات ہے کہ جو پارٹی پہلے ہی رجسٹرڈ نہیں ہے اور آپ کہتے ہیں ہم نے کالعدم قرار دے دیا۔ تو یہ ساری وہ چیزیں ہیں جن سے ہمارے ملک میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نئے صوبوں سے متعلق سوال پر امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا جواب:
ایک بات میں پہلے آپ صحافیوں سے کرنا چاہوں گا جی، ذرا مہربانی کریں، آپ میڈیا کی دنیا میں حمایت اور مخالفت کی لکیر نہ کھینچیں۔ یہ ایک ڈیبیٹیبل ایشو ہے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے بات ہو سکتی ہے۔ اصولی طور پر ایک مسئلے کی پوزیشن اور ہوتی ہے، عملی طور پر جب آپ آتے ہیں تو پھر اس کی صورت اور ہوتی ہے۔
اصولی طور پر آپ کو حق ہے کہ آپ اپنا گھر بنائیں، لیکن کیا آپ کے پاس وسائل ہیں کہ آپ بنا سکیں؟ وسائل نہیں ہیں، جیب خالی ہے اور آپ جا کر وہاں اینٹیں رکھنا شروع کر دیں تو لوگ کہیں گے کہ یہ کیا کر رہا ہے؟ تو وہ ایک خامخواہ ضائع ہونے والی بات ہو جاتی ہے۔
میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ اصولی طور پر تو ہم یونٹس کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بہاولپور صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے سرائیکی صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے ہزارہ صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے خود فاٹا کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم سندھ ذرا اس سے مختلف تھا کہ سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کے لیے آمادہ نہیں تھے، اس وقت بھی نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہیں۔ لیکن جو میری معلومات ہیں، جب اس وقت صوبہ، صوبہ ہو رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ بھی اس کی مخالف تھی۔ چنانچہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی گئی جو صوبہ، صوبہ کر رہے تھے اور حکومتوں اور اسمبلیوں میں وہ لوگ نہیں آ سکے، کمزور پوزیشن میں آئے اور بالآخر ان کو وہ ایشوز چھوڑنے پڑ گئے۔
آج پھر کون سی ایسی وحی آ گئی ہے ان کے اوپر کہ آؤ، ان کو پتا نہیں کتنے اور کوئی نقشہ بھی نہیں ہے۔ کبھی آپ سولہ یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی آپ بتیس یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دے رہے ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ نقشہ کیا ہے۔
تو ایک بات کہہ دینا اور پھر لوگوں کو چھوڑ دینا کہ وہ اس پر بحث کرتے رہیں، میرے خیال میں ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ایشو پھینکا گیا ہے۔ اس میں کوئی سنجیدگی ہے، نہ اس کے لیے اس وقت کوئی ماحول موجود ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی تیاری موجود ہے۔
جب ماحول بھی نہیں ہے، اس وقت تیاری بھی نہیں ہے، تو خامخواہ ایک غیر سنجیدہ گفتگو، جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔
ہمارے حکمران اس وقت باہر کی دنیا کے ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہیں اور ان کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان کی سرزمین جو خون سے سرخ ہے، اس کو بھی تو ہمیں سنبھالنا ہے۔
تو جہاں خون بہہ رہا ہو، جہاں ملکی زمین جو ہے وہ خون سے سرخ ہو اور آپ باہر دنیا میں جا کر وہاں پر ریڈ کارپٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، تو ذرا گھر کو تو ٹھیک کریں۔
ہم نہیں کہتے کہ آپ باہر کی دنیا سے اچھے تعلقات نہ رکھیں۔ ہم نے تو امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کو سپورٹ کیا ہے۔ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو سپورٹ کیا ہے۔ ترکی کی شمولیت کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔ مصر اس میں آتا ہے، ایران اس میں آتا ہے۔ خیر، مقدم کریں گے ایک اسلامی بلاک کے قیام کا۔ یہ خود جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ ہے۔ تو جو چیزیں دنیا میں ہمارے اپنے فکر اور ہمارے نظریے کے مطابق آگے بڑھیں گی، ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم، صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا جواب:
میرا خیال ہے کہ بہت دیر کر دی انہوں نے۔ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ جس وقت مریض کو صحت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو جائے تو اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ اتنا لمبا عرصہ بلاوجہ ملک کے اندر ایک ایشو پیدا کرنا، اس پر ایک بے قراری سامنے آ جاتی ہے۔ ان سے وابستہ جو حلقے ہیں، ورکرز اور لوگ، وہ بلاوجہ ایک کرب سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ فیصلہ اگر آنا تھا تو بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔ اب بھی اگر آیا ہے، دیر آید، درست آید۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو 18 اگست 2026
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم تو ہمیشہ سے اس بات کے خواہش مند رہے ہیں اور یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ مسلمان امتِ واحدہ ہے۔ ہم ایک اسلامی بلاک کے قیام کے حامی ہیں اور اس جانب اگر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران پیش رفت کرتے ہیں تو وقت کے ساتھ ساتھ دوسری اسلامی دنیا بھی اس میں شریک ہو سکتی ہے، اس کا ہم سفر بن سکتی ہے، اور وقت اس بات کا تقاضا کر رہا ہے کہ اب ہم عالمی قوتوں پر اپنا انحصار کم کر دیں، بلکہ اپنا انحصار ختم کر دیں اور اپنی قوت کو یکجا کر کے خود اپنے وجود پر انحصار کریں اور اللہ کی ذات کی طرف متوجہ ہو کر ایک امتِ واحدہ بن جائیں۔
آج کے اس اجتماع سے میرے خیال میں ہمارے ملک کے انتہائی اہم لوگ یہاں جمع ہیں اور یہ ہم سب کی آواز ہے، اور میں اپنے وطن کی طرف سے، اپنے ملک کے عوام کی طرف سے، یہاں کے مسلمانوں کی طرف سے افغانستان کے اپنے بھائیوں کو اس اسٹیج سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل درآمد کے لیے صلاحیت عطا فرمائے اور اس کے درمیان جو رکاوٹیں ہیں، ان تمام رکاوٹوں کو، جس طرح کہ جناب سفیر صاحب نے فرمایا، ہم مکالمے، تفاہم، بات چیت اور گفتگو کے ذریعے سے ان مشکلات کو بڑے سلیقے کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں۔
اور میرے خیال میں ان مشکلات کو دور کرنے میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔ دونوں طرف سے یہ خواہش ہے کہ یہ مشکلات دور ہوں اور ہم ایک پڑوسی ملک ہی نہیں، بلکہ باقاعدہ پڑوسی اور برادر اسلامی ملک کی طرح ایک جان بن کر دنیا کے سامنے اپنا آپ پیش کر سکیں، تو ہمیں اس کا مصداق بن جانا چاہیے کہ دونوں طرف سے آگ برابر لگی ہوئی ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد میں سفارتخانۂ افغانستان کے زیر اہتمام یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
علامہ اقبال نے افغانستان کی جغرافیائی حیثیت کا جو نقشہ کھینچا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان بھی آج جغرافیائی اعتبار سے ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مغرب و مشرق کو قریب کرنا، مشرقِ وسطیٰ ہو، وسطِ ایشیا ہو، مشرقی ایشیا ہو، جنوبِ ایشیا ہو، اس کے لیے آج جغرافیائی طور پر افغانستان اور پاکستان مل کر مشترکہ پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
لہٰذا دونوں مملکتوں کو، امارتِ اسلامیہ کو بھی اور اسلامی جمہوریۂ پاکستان کو بھی، اس حوالے سے خطے کی جو جغرافیائی اہمیت ہے، اس کا ادراک کرنا ہوگا اور اس ادراک کی اہمیت کو سمجھ کر ہمیں ایک مشترکہ مستقبل طے کرنا ہوگا، ایک مستقبل، ایک وحدت، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک رہنما قدم ہوگا جو ساری اسلامی دنیا کو ایک وحدت پر مجتمع کر سکے گا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں سفارتخانۂ افغانستان کے زیر اہتمام یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
محترم سفیر سردار احمد جان شکیب نے جس پُرخلوص انداز کے ساتھ افغانستان، اس کے ہمسایہ ممالک اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے جن جذبات کا اظہار کیا ہے، میں اس کی صدبصد تائید کرتا ہوں اور اپنی طرف سے، پاکستان کی طرف سے اور پاکستان کے عوام کی طرف سے اس خیرسگالی کا جواب دوہری خیرسگالی کے ساتھ پیش کرنا چاہتا ہوں۔
ہمارے تاریخی رشتے، مذہبی رشتے، ثقافتی رشتے اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم دو مضبوط اور پُرامن پڑوسیوں کی طرح اپنا مستقبل طے کریں، ایک نیا مستقبل، اور نئے مستقبل کی مستحکم بنیادیں تلاش کریں۔
مجھے یقین ہے کہ پاکستان افغانستان کا سہارا ہوگا اور افغانستان پاکستان کا سہارا ہوگا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں سفارتخانۂ افغانستان کے زیر اہتمام یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد میں سفارتخانۂ افغانستان کے زیر اہتمام یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ و دیگر رہنماؤں کی شرکت اور شرکاء سے مختصر خطاب
#jui #afghanistan #victory -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman attended and addressed the ceremony marking the 5th anniversary of Victory Day, hosted by the Embassy of Afghanistan in Islamabad.
@AfghanEmbPak
#jui #afghanistan #victory -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد میں سفارتخانۂ افغانستان کے زیر اہتمام یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی شرکت/ خطاب
نہایت قابلِ قدر جناب سردار احمد خان شکیب صاحب، سفیرِ امارتِ اسلامیہ افغانستان!
افغانستان کے فتحِ مبین کے پانچ سال مکمل ہونے پر اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام شرکائے عظام کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔
محترم سفیر صاحب نے جس پُرخلوص انداز کے ساتھ افغانستان، اس کے ہمسایہ ممالک اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے جن جذبات کا اظہار کیا ہے، میں اس کی صدبصد تائید کرتا ہوں اور اپنی طرف سے، پاکستان کی طرف سے اور پاکستان کے عوام کی طرف سے اس خیرسگالی کا جواب دوہری خیرسگالی کے ساتھ پیش کرنا چاہتا ہوں۔
ہمارے تاریخی رشتے، مذہبی رشتے، ثقافتی رشتے اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم دو مضبوط اور پُرامن پڑوسیوں کی طرح اپنا مستقبل طے کریں، ایک نیا مستقبل، اور نئے مستقبل کی مستحکم بنیادیں تلاش کریں۔
مجھے یقین ہے کہ پاکستان افغانستان کا سہارا ہوگا اور افغانستان پاکستان کا سہارا ہوگا۔
آسیا یک پیکرِ آب و گل است
ملتِ افغان در آں پیکر دل است
از کشادِ او کشادِ آسیا
از فسادِ او فسادِ آسیا
علامہ اقبال نے افغانستان کی جغرافیائی حیثیت کا جو نقشہ کھینچا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان بھی آج جغرافیائی اعتبار سے ایک پل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مغرب و مشرق کو قریب کرنا، مشرقِ وسطیٰ ہو، وسطِ ایشیا ہو، مشرقی ایشیا ہو، جنوبِ ایشیا ہو، اس کے لیے آج جغرافیائی طور پر افغانستان اور پاکستان مل کر مشترکہ پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
لہٰذا دونوں مملکتوں کو، امارتِ اسلامیہ کو بھی اور اسلامی جمہوریۂ پاکستان کو بھی، اس حوالے سے خطے کی جو جغرافیائی اہمیت ہے، اس کا ادراک کرنا ہوگا اور اس ادراک کی اہمیت کو سمجھ کر ہمیں ایک مشترکہ مستقبل طے کرنا ہوگا، ایک مستقبل، ایک وحدت، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ پوری اسلامی دنیا کے لیے ایک رہنما قدم ہوگا جو ساری اسلامی دنیا کو ایک وحدت پر مجتمع کر سکے گا۔
ہم تو ہمیشہ سے اس بات کے خواہش مند رہے ہیں اور یہ نظریہ رکھتے ہیں کہ مسلمان امتِ واحدہ ہے۔ ہم ایک اسلامی بلاک کے قیام کے حامی ہیں اور اس جانب اگر پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران پیش رفت کرتے ہیں تو وقت کے ساتھ ساتھ دوسری اسلامی دنیا بھی اس میں شریک ہو سکتی ہے، اس کا ہم سفر بن سکتی ہے، اور وقت اس بات کا تقاضا کر رہا ہے کہ اب ہم عالمی قوتوں پر اپنا انحصار کم کر دیں، بلکہ اپنا انحصار ختم کر دیں اور اپنی قوت کو یکجا کر کے خود اپنے وجود پر انحصار کریں اور اللہ کی ذات کی طرف متوجہ ہو کر ایک امتِ واحدہ بن جائیں۔
آج کے اس اجتماع سے میرے خیال میں ہمارے ملک کے انتہائی اہم لوگ یہاں جمع ہیں اور یہ ہم سب کی آواز ہے، اور میں اپنے وطن کی طرف سے، اپنے ملک کے عوام کی طرف سے، یہاں کے مسلمانوں کی طرف سے افغانستان کے اپنے بھائیوں کو اس اسٹیج سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل درآمد کے لیے صلاحیت عطا فرمائے اور اس کے درمیان جو رکاوٹیں ہیں، ان تمام رکاوٹوں کو، جس طرح کہ جناب سفیر صاحب نے فرمایا، ہم مکالمے، تفاہم، بات چیت اور گفتگو کے ذریعے سے ان مشکلات کو بڑے سلیقے کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں۔
اور میرے خیال میں ان مشکلات کو دور کرنے میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔ دونوں طرف سے یہ خواہش ہے کہ یہ مشکلات دور ہوں اور ہم ایک پڑوسی ملک ہی نہیں، بلکہ باقاعدہ پڑوسی اور برادر اسلامی ملک کی طرح ایک جان بن کر دنیا کے سامنے اپنا آپ پیش کر سکیں، تو ہمیں اس کا مصداق بن جانا چاہیے کہ دونوں طرف سے آگ برابر لگی ہوئی ہے۔
اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔
میں بہت شکر گزار ہوں، آپ نے مجھے کچھ گفتگو کرنے کا موقع دیا، جو کہ میں سمجھتا ہوں، مجھے کچھ علم نہیں تھا کہ مجھے کوئی بات بھی کرنی ہے، لیکن اس موقع پر جو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا، گفتگو کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ اس بات پر گواہ ہے کہ ہم افغانستان اور پاکستان کے درمیان یک جان ہونے کی خواہش رکھتے ہیں اور ان شاء اللہ ہم یک جان ہو کر ہی اپنا مستقبل متعین کریں گے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نئے صوبوں کے حوالے سے صحافی طلعت حسین کی جمعیت علماء اسلام کے حوالے سے غلط بیانی پر صحافی راشد مراد کا تفصیلی وی لاگ اور قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا موقف
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جناب رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے اِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا، میں استاد بنا کر بھیجا گیا
دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں بُعِثْتُ لِاُتَمِّم مَمَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ،میں بہترین اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا ہوں۔
قیامت کے روز جو وزن اعمال ہوگا تو اسی کا ترازو بھاری ہوگا جس کے اخلاق اچھے ہوں گے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوھر علی خان کی رہائش گاہ آمد
مولانا فضل الرحمان نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی
مولانا فضل الرحمان نے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعاء کی
اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرماکر اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے،مولانا فضل الرحمان
ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقینا بڑا صدمہ ہے،مولانا فضل الرحمان
ماں کا کوئی نعم البدل نہیں،مولانا فضل الرحمان
اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی، طارق بلوچ موجود تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان بننے کے بعد، پاکستان کے اندر تین قسم کے لوگوں نے پاکستان کی تخلیق اور پاکستان کے وجود کی تین طرح کی تعبیر کی ہے۔ ایک طبقے نے کہا کہ پاکستان اس لیے بنا ہے کہ یہاں قرآن و سنت کا نظام ہوگا۔ نہ اب انگریز ہے، نہ اب ہندو ہے، مسلم اکثریتی ملک ہے اور یہاں اب شریعت ہوگی۔ایک تصور یہ تھا۔
کچھ لوگ تھے جنہوں نے اس تصور سے پاکستان کی آزادی کی تعبیر کی کہ ہماری معیشت آزاد ہوگی، ہم کسی کے غلام نہیں ہوں گے۔
اور ایک طبقہ وہ تھا جس نے پاکستان کے وجود کو اس بات سے تعبیر کیا کہ ایک جمہوری ملک ہوگا اور جمہوری ماحول میں ہم سانس لیں گے اور اپنے فیصلے خود کریں گے۔
اب اسلامی نظام کا قیام، شریعت کے مطابق زندگی، معاشی خوشحالی یا جمہوری نظام۔۔۔ان تینوں حوالوں سے ذرا آپ پاکستان کا آج،مطالعہ کر لیں۔ یہاں شریعت کتنی ہے؟ قرآن و سنت کتنا ہے؟ معیشت کتنی خوشحال ہے؟ ہماری جمہوریت کا کیا حشر کر دیا ہے؟ کون سا مقصد ہے جو پاکستان کے کسی ایک شہری کا مکمل ہوا ہو؟قرآن و سنت کے طلبگار، وہ بھی محرومیت کا اظہار کر رہے ہیں۔ معیشت کی بات کرنے والے، وہ بھی محرومیت کا شکار ہیں۔ اور جمہوریت کی بات کرنے والے، وہ بھی مایوس بیٹھے ہوئے ہیں۔
اب اس ملک کے وجود کی اگر نفی ہوئی ہے تو تمہارے رویوں نے کی ہے۔
سیاسیات تو ایک بڑا وسیع میدان ہے، بڑا توسع ہے اس میدان میں۔۔ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مولوی صاحب! اب قرآن و سنت کی باتیں چھوڑو۔ اب قرآن و سنت کی بات کرنے والے اور مذہب کی بات کرنے والے کی ملک کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں۔
ہم نے اگر ملک کی سیاست میں گنجائش پیدا کی ہے تو اس میں تمہارا کیا کردار ہے؟ یہ مقام بھی ہمارے ان نوجوانوں اور کارکنوں نے اپنی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔
اور مت سوچے کوئی کہ وہ ہمارے لیے دنیا تنگ کر دیں گے، ہمارے لیے گنجائش تنگ کر دیں گے۔ میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے لیے گنجائش تنگ کر رہے ہو۔
ہم نظریاتی لوگ ہیں اور اپنے نظریات کے لیے ایک تاریخ رکھتے ہیں۔ دو سو سالہ تاریخ ہماری پشت پر ہے، تمہاری پشت پر کیا ہے؟ انگریز کی غلامی، خوشامد، ان کے گھوڑوں کے خرخرے، اور اس کے بدلے میں جاگیریں حاصل کرنا اور بڑے بڑے جاگیردار بن جانا یہ تمہاری تاریخ ہے۔
اور قربانیاں دینا ہماری تاریخ ہے، تم کس چیز میں ہمارا مقابلہ کر سکتے ہو؟
تو جنابِ رسول اللہ ﷺ کے دین کی سربلندی کے لیے میدان میں اترنا، یہ ہمارا مشن ہے۔ یہ مدرسے، یہ مولویوں کے مشین نہیں ہیں، یہ بذاتِ خود ایک مشن ہے۔
اور مولوی کا کام کیا ہے؟ یا امت کی امامت کرنا، یا لوگوں کے جنازے پڑھانا۔ ہمیں قوم کی امامت کرنے کا طریقہ بھی آتا ہے اور تمہارے جنازے پڑھنے کا طریقہ بھی آتا ہے۔
تو ملک کے مقاصد کو ذرا سمجھنا ہے۔ آزادی کے جشن منائیں، لیکن جشن کی آڑ میں ملک کے بنیادی مقاصد سے آنکھیں چرانا، آنکھیں بند کرنا۔۔۔یہ نہیں ہوگا، ان شاء اللہ۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم مانتے ہیں کہ انیس سو سینتالیس میں ہم آزاد ہوئے، اناسی سال گزر گئے، انگریز چلا گیا، لیکن ذرا تاریخ کو تو پڑھو۔ اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک اس آزادی کے لیے قربانیاں دینا، کہیں بالاکوٹ میں شہداء کا خون بہہ رہا ہے، کہیں شاملی کے میدان میں علماء کا خون بہہ رہا ہے، دہلی اور گردونواح میں ہزاروں مسلمان شہید ہو رہے ہیں۔ اس آزادی کی خاطر یہ میرے اکابر کی تاریخ ہے، تمہاری تاریخ نہیں ہے۔ پھانسیوں کا اگر چُوما ہے اس آزادی کے لیے، میرے اکابر، اور میرے بزرگوں نے چُوما ہے۔
اور ایک انگریز خود کہتا ہے کہ جب ہم نے ان مجاہدین کو توپوں کے سامنے کھڑا کرکے اڑانے کا فیصلہ کیا تو ہزاروں لوگوں میں ایک ایک سے ہم نے پوچھا، تنہائی میں،، اتنا کہہ دو کہ میرا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں، آپ کی جان بچ جائے گی۔ ہزاروں کے لوگ اڑ گئے، لیکن کوئی بندہ ہمیں نہیں ملا جس نے کہا ہو کہ میرا اس تحریک سے تعلق نہیں۔
کس بات پر تم میرے ساتھ مقابلہ کر رہے ہو؟ پاکستان اگر بنا ہے تو میرے اکابر کی قربانیوں کے نتیجے میں بنا ہے۔ آپ اس کو نظرانداز نہیں کر سکتے، آپ اس کی بے توقیری نہیں کر سکتے، اور اپنا منہ کلی کرکے میرے اکابر کا نام لینا۔ شراب سے بدبودار تمہارا منہ میرے اکابر کے خلاف زبان کھولتا ہے۔ شرم نہیں آتی تم لوگوں کو؟ مذاق سمجھ رکھا ہے۔
یاد رکھو، یہ جو ہم بیٹھے ہیں، یہ ان اکابر و اسلاف کے وارث ہیں۔ یہ ان مشن کے وارث ہیں جنہوں نے اگر انگریز کے سامنے سر نہیں جھکایا تو انگریز کے پالشیوں کے سامنے بھی ہم سب جھکنے کے لیے تیار ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
حکومت ٹرانسپورٹرز کے مطالبات فوری تسلیم کرے۔اسلم غوری
مہنگا ڈیزل، بھاری ٹول ٹیکس اور ای چالان ٹرانسپورٹرز کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔ترجمان جےیوآئی
چار روز گزر گئے حکومت نے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات تک نہیں کئے ۔اسلم غوری
حکومت کی بے حسی سے ملک میں اشیائے ضروریہ کی قلت کا خدشہ ہے۔ترجمان جےیوآئی
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا فوری اور قابلِ عمل حل نکالا جائے۔اسلم غوری
حکومت خاموش تماشائی بننے کے بجائے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات مانے۔ترجمان جےیوآئی
ٹرانسپورٹ کا پہیہ رکنے سے ملکی معیشت اور عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان میں متعین افغان سفیر سردار احمد جان شکیب کی جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغان کے قومی دن کی مناسبت سے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی
رہنماؤں میں علاقائی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضی،مولانا صلاح الدین بھی موجودThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا پیغام
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ صرف آئینی تقاضا نہیں بلکہ ہماری دینی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔مولانا فضل الرحمان
اسلام نے اقلیتوں کے جان و مال، عزت اور مذہبی آزادی کے حقوق کا واضح تحفظ دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔مولانا فضل الرحمان
ملک میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور انصاف کے قیام کے لیے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام اقلیتوں کے آئینی، مذہبی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے۔مولانا فضل الرحمان
اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔مولانا فضل الرحمان
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز جان، مال، عزت اور مذہبی آزادی کا تحفظ فراہم کرے۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں مختلف مذاہب اور قومیتوں کے لوگ باہمی احترام اور اخوت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلام انسانیت، امن اور رواداری کا درس دیتا ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اسی فکر کا عملی تقاضا ہے۔مولانا فضل الرحمان
مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تحفظ ایک مضبوط، پرامن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ہے۔ مولانا فضل الرحمان
1972 میں مفتی محمود نے واضح اعلان کیا تھا کہ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں کو ان کی مرضی کے بغیر سرکاری تحویل میں نہیں لیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان
اقلیتوں کے بچوں کو بھی تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔مولانا فضل الرحمان
ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان احترام اور برداشت کو فروغ دینا ہوگا۔مولانا فضل الرحمان
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین اور اسلامی تعلیمات دونوں کا بنیادی تقاضا ہے۔مولانا فضل الرحمان
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے پاکستان میں امن، اخوت اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا دینی، اخلاقی اور سیاسی کردار جاری رکھے گی۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں بسنے والے ہر شہری کو بلاامتیاز عزت، انصاف اور تحفظ کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: میر رضا علی کے اہلِ خانہ سے علامہ راشد محمود سومرو کی ملاقات،قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ
جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جےیوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کراچی کے نوجوان میر رضا علی کے گھر جا کر ان کے والد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر علامہ راشد محمود سومرو نے میر رضا علی کے سفاکانہ اور بے دردی سے کیے گئے قتل پر گہرے غم، افسوس اور شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے والد اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی جانب سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب اس اندوہناک واقعے پر شدید غمزدہ ہیں اور انہوں نے سوگوار خاندان کو مکمل تعاون اور ہر ممکن ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مرحوم میر رضا علی کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر تعزیتی وفد نے میر رضا علی کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں معصوم بچیوں کے اغواء، بہیمانہ زیادتی، قتل اور گمشدگی کے واقعات کے بعد اب کراچی میں ایک نوجوان کا سفاکانہ قتل سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ جو حکومت عوام کی جان، مال، عزت اور آبرو کا تحفظ نہیں کر سکتی، اسے عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
تعزیتی وفد میں جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان صاحب، مولانا سمیع الحق سواتی صاحب، جمعیت بزنس فورم سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا فاروق خلیل صاحب، جنرل سیکرٹری ضلع شرقی فاروق سید صاحب، جناب احسان اللہ ہزاروی صاحب اور دیگر رہنما و کارکنان شامل تھے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
توقيع الاتفاق الدفاعي بين باكستان والسعودية وتركيا خطوة مهمة نحو تعزيز وحدة العالم الإسلامي
أكد مولانا فضل الرحمن أمير جمعية علماء الإسلام باكستان (JUI) أن الاتفاق الدفاعي بين باكستان والمملكة العربية السعودية والجمهورية التركية يمثل خطوة مهمة على طريق تعزيز وحدة العالم الإسلامي وترسيخ التعاون والتكامل بين الدول الإسلامية، مشيرا إلى أن إقامة قوة دفاعية إسلامية مشتركة كانت ولا تزال من التطلعات والأهداف التي تتطلع إليها الأمة الإسلامية.
وأعرب مولانا عن قناعته بأن باكستان والمملكة العربية السعودية تمتلكان مقومات وقدرات كبيرة تؤهلهما للاضطلاع بدور قيادي في العالم الإسلامي، مؤكدا ضرورة توسيع دائرة هذا التعاون الدفاعي، وإتاحة المجال أمام سائر الدول الإسلامية للانضمام إليه والمشاركة في منظومة أمنية ودفاعية مشتركة تخدم مصالح الأمة وتحمي أمنها واستقرارها.
وأضاف أن التعاون الدفاعي بين الدول الإسلامية ينسجم بصورة واضحة مع مبادئ ورؤية ومنهج جمعية علماء الإسلام، مؤكدا أن الاتفاق بين الدول الثلاث يمكن أن يشكل ركيزة قوية لتعزيز العلاقات الأخوية، وترسيخ مفهوم الأمن الجماعي، وتطوير التعاون الاستراتيجي بين الدول الإسلامية.
وأكد مولانا أن المملكة العربية السعودية تحتل مكانة رفيعة في قلوب المسلمين جميعاً، لما تحظى به من شرف رعاية وخدمة الحرمين الشريفين، وأن الشعب الباكستاني ينظر إلى الدفاع عن الحرمين الشريفين باعتباره شرفاً عظيماً وواجباً دينياً مقدساً.
وفي ختام بيانه، سأل الله تعالى أن يجعل هذا التعاون الدفاعي بين باكستان والمملكة العربية السعودية وتركيا خطوة مباركة في طريق وحدة الأمة الإسلامية، وأن يكون منطلقاً لعزتها ونهضتها واستعادة دورها الحضاري، كما تقدم بالتهنئة القلبية إلى قادة وشعوب الدول الثلاث، متمنيا أن يثمر هذا الاتفاق مزيداً من الأمن والاستقرار والتعاون لما فيه خير الأمة الإسلامية جمعاء. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملتان میں مصروفیات
مولانا فضل الرحمن کی مرکزی ناظم اعلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر امیر مولانا ناصر الدین خاکوانی سے تعزیت
مولانا عزیز الرحمن جالندھری کی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن
مولانا عزیز الرحمن جالندھری نے آخری سانس تک فتنہ قادیانیت کا تعاقب کیا۔ مولانا فضل الرحمن
اس موقع پر عالمی مجلس کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاع آبادی، قائم مقام صوبائی امیر مولانا محمد صفی اللہ، ضلعی امیر جے یو آئی مفتی عامر محمود، طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی ممتاز سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
مولانا فضل الرحمن نے جاوید ہاشمی کی سیاسی استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیااور ریاستی اداروں کی جانب سے زیادتیوں اور مظالم کی مذمت کی
جاوید ہاشمی کی سیاسی استقامت آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے
اس موقع پر صوبائی قائم مقام امیر جے یو آئی مولانا صفی اللہ، مولانا جمال عبدالناصر، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، ضلعی امیر مفتی عامر محمود، طارق خان بلوچ بھی ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرماکر اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقینا بڑا صدمہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم برادرم بیرسٹر گوہر ، ان کی فیملی اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ہے۔مولانا فضل الرحمان
اسلامی دنیا کی مشترکہ دفاعی قوت ہمیشہ سے ہماری خواہش رہی ہے۔مولانا فضل الرحمان
پاک سعودی اور ترکیہ دفاعی معاہدے میں دیگر اسلامی ممالک کو بھی شریک ہونا چاہئے ۔مولانا فضل الرحمان
پاکستان اور سعودی عرب مسلم امہ کی قیادت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ جے یو آئی کے منشور اور نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمان
اسلامی بلاک کا قیام روزِ اول سے جے یو آئی کے منشور کا حصہ رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان
تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔مولانا فضل الرحمان
پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی کا مضبوط ستون ثابت ہوگا۔مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمان
دفاعی معاہدہ اس امر کا ثبوت ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات مشترک ہیں۔مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔مولانا فضل الرحمان
دفاعی معاہدہ اسلامی ممالک کے درمیان مزید قریبی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ ملت اسلامیہ کی مضبوطی، یکجہتی اور اتحاد کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب حرمین شریفین کی نگہبانی کے اعزاز کے باعث تمام مسلمانوں کے دلوں میں بلند مقام رکھتا ہے۔مولانا فضل الرحمان
پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع کو عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
دعا ہے پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کے عروج اور نشاۃِ ثانیہ کا ذریعہ بنے۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سربراہان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پریس کلب کوئٹہ: امیرِ جمعیت علمائے اسلام صوبہ بلوچستان، سینیٹر مولانا عبدالواسع صاحب، آل پارٹیز کے رہنماؤں کے ہمراہ بلوچستان کی موجودہ مخدوش صورتحال اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا اسماء جتک کے والد کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار
اسماء جتک کے والد کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے
اسماء جتک نے قرآن مجید کو سینے سے لگا کر حکمرانوں سے اپیل کی تھی کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مخالفین سے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا انہیں فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ مگر افسوس کہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے چند ہی گھنٹوں بعد ان کے والد کو قتل کر دیا گیا۔
یہ واقعہ ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کی سنگین ناکامی اور انتہائی شرمناک طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ انتظامیہ ایک مظلوم خاندان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی، حتی کہ قرآنِ مجید کا واسطہ دے کر کی گئی اپیل کو بھی نظر انداز کر دیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، جبکہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یوم استحصال کشمیر پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پیغام
5 اگست کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان
یوم استحصال کشمیر پر بھارت کا مکرہ چہرہ بے نقاب ہوا ۔مولانا فضل الرحمان
75 سال سی کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کشمیری شہداء سے محبت کا اظہار اسلامی طریقے سے کیا جائے۔ترجمان جےیوآئی
ایک منٹ کی خاموشی اسلامی روایت نہیں بلکہ مغربی روایت ہے ۔اسلم غوری
وزیراعظم ایک منٹ کی خاموشی کے اعلان کو واپس لیں ۔ترجمان جےیوآئی
قوم کو مغربی رسوم نہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق رہنمائی دی جائے۔اسلم غوری
کشمیری شہداء کے لیے اجتماعی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔ترجمان جےیوآئی
شہداء کو خراجِ عقیدت دعا اور ایصالِ ثواب سے پیش کیا جائے۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نئے صوبے بنانا، نئے ڈویژن بنانا، نئے ضلعے بنانا، نئی تحصیلیں بنانا اور نئے ٹاؤن بنانا، یہ انتظامی معاملات ہیں۔ بھارت میں بھی نئے صوبے بنے ہیں، لیکن ہمیں اپنے ملک کی انتظامی ساخت کو پہلے دیکھنا چاہیے، اس کا پورا مطالعہ کرنا چاہیے۔
نقوی صاحب ہمارے برخوردار ہیں، لیکن کچھ وقت سے پہلے بالغ ہوگئے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے یہ بات اپنی ذاتی حیثیت میں کی ہے یا نہیں۔ لیکن اپنی ذاتی حیثیت میں بات کرنا کیسے ممکن ہے، جبکہ وہ اس وقت وفاقی کابینہ کے رکن ہیں۔کیا وہ یہ کہہ سکتے ہیں؟ یا وزیراعظم پاکستان یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میری آشیرباد پر ہوا ہے، یا میری اجازت سے ہوا ہے؟ یا وفاقی کابینہ یہ کہہ سکتی ہے کہ یہ ہماری اجازت سے ہوا ہے؟ یا اگر کسی اور طرف سے کوئی بات ہوئی ہے تو وہ بھی واضح کر دی جائے۔
کیا ملک اس بات کے لیے تیار ہے کہ نئے صوبے بنائے جائیں؟ صوبے بنانا کوئی بری بات نہیں،
میں ایک سال سے زیادہ عرصہ چیختا رہا کہ فاٹا ابھی انضمام کے قابل نہیں بنا۔ مگر ہمارے سر پر یہ تھوپ دیا گیا کہ تم تو انضمام کے مخالف ہو۔ ہم نے کہا، نہیں، ہم انضمام کے خلاف نہیں ہیں۔ یہ فاٹا کے عوام اور ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہے، لہٰذا اس میں کئی آپشنز ہو سکتے ہیں۔ ذرا وہاں کے عوام سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ صوبے میں انضمام چاہتے ہیں، ایک الگ صوبہ چاہتے ہیں، یا اپنی سابقہ حیثیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان سے نہیں پوچھا گیا۔
آج وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم سے غلطی ہو گئی۔ وہاں کے عوام کی زندگی اب ایسی ہو گئی ہے کہ وہ خود نہیں سمجھ رہے کہ ہم اب فاٹا ہیں یا صوبے کا حصہ ہیں۔ وہاں کوئی نظام موجود نہیں ہے، باقی نظام تو دور کی بات ہے۔
یہ کوئی کیک تو نہیں کہ آپ آرام سے چھری لے کر جس طرح چاہیں اسے کاٹ دیں۔ صوبہ بنانے کی بات کے لیے کیا ملک تیار ہے؟ آپ مجھے بتائیں، اگر چار یا پانچ بھائیوں کا مشترکہ مکان ہو اور اس کے بعض حصوں میں آگ لگ جائے، تو اس وقت وہ آگ بجھائیں گے یا کہیں گے کہ آئیے بھائی، پہلے اس کی تقسیم کر لیتے ہیں؟
ہر چیز کے لیے ایک مناسب ماحول بنانا پڑتا ہے۔ سوائے اس کے کہ عوام کو جو مسائل درپیش ہیں، جو مشکلات ہیں، جو بدامنی ہے، جس نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، ان سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے آپ ہم سب کو ایک نئی بحث میں لگا دیتے ہیں۔ روز نئے ایشو اٹھاتے ہیں، پھر اس پر بحث ہوتی ہے۔ یہ صوبوں والی بحث پہلے بھی کئی بار ہو چکی ہے۔
ہم اصولی طور پر صوبوں کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اگر قومیتوں کی بنیاد پر بنیں گے تو پھر ان کی شکل کیا ہوگی؟ اور اگر محض انتظامی بنیادوں پر بنیں گے تو پھر ان کی شکل کیا ہوگی؟ اس پر ہر صوبے کے عوام کا ردِعمل آئے گا۔ وہ کہیں گے کہ یہ ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے، مجھے اس صوبے میں شامل کرو یا نہ شامل کرو۔ یہ سارے معاملات ابھی باقی ہیں۔
ایک مشکل مسئلے میں اتنی آسانی کے ساتھ ہاتھ ڈال دیا گیا ہے کہ شاید یہ ان کے بس میں نہ ہو، بلکہ اس سے مشکلات اور پیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہو جائے۔ یہی میرے خدشات ہیں۔ ہر چیز مشاورت سے ہونی چاہیے تھی۔ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، ملک کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ یہاں مختلف قومیتیں رہتی ہیں، ان کی اپنی ایک شناخت ہے۔ آپ اس شناخت کو نظرانداز کریں گے یا اسے سامنے رکھ کر فیصلے کریں گے؟ یہ سارے معاملات غور و فکر کی ضرورت ہیں۔
میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ یہاں جمہوریت نہیں ہے، یہاں پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو گئی ہے۔ لیکن اب کیا کرنا ہے؟ ہم تو کہتے ہیں کہ اس کا حل آج بھی ہے اور کل بھی تھا، وہ ہے ملک کا آئین۔ آئین کے مطابق ملک کو چلاؤ، جمہوریت بھی ٹھیک ہو جائے گی، اور اللہ کے دین اور اس کے احکامات کے مطابق قانون سازی بھی شروع ہو جائے گی۔اور عوام میں خود اعتمادی بھی پیدا ہوگی کہ اصل میں ہماری مرضی کی حکومتیں ہونی چاہئیں، ہم پر جبراً کوئی حکومتی مسلط نہ کی جائے۔
لیکن وہ دھاندلیوں کے ذریعے دھوکہ دیتے ہیں، جیسے واقعی یہ عوام کی حکومتیں ہوں، جبکہ یہ بھی انہی کی حکومتیں ہوتی ہیں اور ان کی لگام بھی انہی کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ اس حوالے سے عوام پریشان ہیں، عوام کی کوئی حکومت نہیں ہے۔
میں یہ سوچتا ہوں کہ پہلے یہ بتایا جائے کہ انہوں نے یہ باتیں کس حیثیت میں کی ہیں؟ وہ کابینہ کے رکن ہیں۔ اگر نظام ناکام ہو چکا ہے تو یا تو اپنی حکومت سے کہیں کہ وہ مستعفی ہو جائے، یا پھر کم از کم خود مستعفی ہو کر میدان میں آ جائیں۔ نہیں، نوکری بھی اسی تنخواہ پہ کرنی ہے اور باتیں بھی بڑی بڑی کرنی ہیں، تو میں اب کیا کہہ سکتا ہوں۔
'چھوٹے لوگوں کو بڑا کہنا پڑا ہے مجھ کو اکثر،
ایسی تکلیف کئی بار اٹھائی میں نے۔'
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ، جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن ملک سکندر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے مرحوم بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت، درجاتِ بلندی جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا فرمائی۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع،سید آغا محمود شاہ و دیگر بھی ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سینئر صحافی شاکر سولنگی سے فون پر رابطہ
مولانا فضل الرحمان نے نوجوان بیٹے کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا
مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاء کی
مولانا فضل الرحمان نے شاکر سولنگی سے اظہار افسوس کیا اور تسلی دی
غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،مولانا فضل الرحمان
جوان اور تعلیم یافتہ بیٹے کی موت خاندان اور خصوصا والدین کے لئے بڑا صدمہ ہے،مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے،مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سوات امن مظاہرے کے دوران پولیس اسٹیشن پر دھماکہ افسوسناک ہے ۔ترجمان جے یو آئی
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتیاب فرمائے ۔اسلم غوری
زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے ۔ترجمان جےیوآئی
لواحقین کے دکھ درد میں شریک اور ان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔اسلم غوری
جے یو آئی کارکن اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے فوری متاثرین کی مدد کریں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں اور محنت کشوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ مولانا فضل
الرحمان
متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی اس المناک سانحے پر سوگوار خاندانوں کے
غم میں برابر کی شریک ہے۔ مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کشمیر کی تحریکِ آزادی میں فتح و کامرانی بالآخر مجاہدینِ کشمیر کے قدم چومے گی۔ مولانا فضل الرحمان
سانحہ پٹن کی 35ویں برسی ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر کی تلخ یاد دلاتی ہے۔مولانا فضل الرحمان
سانحۂ پٹن بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا المناک باب ہے۔ مولانا فضل الرحمان
یکم اگست 1990 میں بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیا۔مولانا فضل الرحمان
بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کبھی شکست نہیں دے سکتا۔ مولانا فضل الرحمان
کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آزادی کی تحریک اپنی منزل ضرور پائے گی۔ مولانا فضل الرحمان
کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادیں آج بھی عالمی برادری کی ذمہ داری اور بھارت کے لیے قانونی تقاضا ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ مولانا فضل الرحمان
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ مولانا فضل الرحمان
پاکستان کے عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان
مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے۔ مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اہم ویڈیو پیغام، یکم اگست 2026
کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کی زیرِ قیادت اہلِ کشمیر کا احتجاج جاری ہے۔ دو ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے، وہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ اس حوالے سے 5 جون 2026ء کو جب حالات خراب ہوئے، کشیدگی بڑھ گئی، حکومت اور کمیٹی کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی، تو کمیٹی نے مجھے پیغام بھیجا۔ ایک بہت بڑے وفد کے ساتھ یہاں تشریف لائے اور تحریری طور پر مجھ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں ان کا تہہِ دل سے ممنون ہوں۔
میں نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے ان کی اپیل پر لبیک کہا۔ اس کے بعد میرا رابطہ حضرت مولانا سعید یوسف خان صاحب، امیر جمعیت علماء اسلام آزاد جموں و کشمیر، اور جناب سردار کامران اعظم خان صاحب کے ذریعے ان کے ساتھ رہا۔
اس پورے دورانیے میں، جہاں کمیٹی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی، وہاں حکومت نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی۔ سیاسی حل کی طرف متوجہ ہونے کے لیے بھی حکومت تیار نہ ہوئی، بلکہ طاقت کے ذریعے ان کی تحریک کو کچلنے پر مصر رہی، جو نہایت افسوسناک بات ہے۔
عوام اپنی حکومت اور اپنی ریاست سے ماں جیسا سلوک روا رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔ یہاں وہ ہر وقت، صبح و شام، اور ہر لمحہ ریاست کے بھیانک جبر و ظلم کے خوف میں مبتلا رہے۔ مائیں، بہنیں اور چھوٹے چھوٹے بچے اسی خوف میں زندگی گزارتے رہے، لیکن حکمرانوں کے جسم پر جوں تک نہ رینگی، انہیں کوئی احساس تک نہ ہوا۔
اس وقت، ہر چند کہ حکومت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا، نہتے عوام پر گولیاں چلائیں، اور میری معلومات کی حد تک شہداء کی تعداد اسی تک پہنچ چکی ہے، تب بھی حکمرانوں کے دل پتھر بن چکے ہیں۔ کسی بھی طریقے سے وہ اپنے عوام اور اپنے کشمیریوں، جن کے سینوں میں ایک پاکستانی دل دھڑکتا ہے، ان کے لیے کوئی رحم دکھاتے نظر نہیں آتے۔
اس کے باوجود کشمیر ایکشن کمیٹی نے اس نئی صورتحال میں جو اگلا اقدام اٹھانا ہے، میں ایک بار پھر ان حالات میں، جہاں میں ان کے جذبات، ان کے کرب اور ان کی تکلیف کو دیکھ کر، ان سے معذرت کے لہجے میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے مزید مہلت دیں، کسی بڑے اقدام سے گریز کریں، اور ایک اور موقع دیں۔
باوجود اس کے کہ ان کا جسم زخمی زخمی ہے، لہو لہو ہے، ان کے دامن میں لاشیں پڑی ہوئی ہیں، اس کے باوجود میں ان کے تحمل، ان کے صبر اور ان کی برداشت کو سلام کرتا ہوں، اس اپیل کے ساتھ کہ وہ مزید کوئی بڑا اقدام کرنے سے گریز کریں، تاکہ اللہ کرے مسئلے کا کوئی منصفانہ اور پائیدار حل سامنے آ سکے۔
ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے، اور یہ بڑے خطرے کی گھنٹی ہے، کہ اب یہ تحریک پورے کشمیر میں پھیل گئی ہے۔ اس کے اثرات پاکستان کے مختلف علاقوں میں نظر آ رہے ہیں، اور بیرونِ ملک، خاص طور پر یورپ میں، کشمیری عوام سراپا احتجاج بن رہے ہیں، اور یہ تحریک پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔
اس ساری صورتحال کی سنگینی کا حکومت کو احساس کرنا چاہیے، ہمارے ریاستی اداروں کو اس کا احساس کرنا چاہیے، ہماری ریاستی قوت کو اس کا احساس کرنا چاہیے، اور اپنے گھر کو خون سے رنگین کرنے کے بجائے اسے شاداب کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔ صلح و آشتی کی طرف میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری اپیل پر سنجیدگی سے غور کریں اور مسئلے کے حل کے لیے آگے بڑھیں۔
میں کشمیریوں کے صبر، تحمل، برداشت اور مجھ پر ان کے اعتماد پر ان کا بہت شکر گزار ہوں۔
اللہ تعالیٰ کشمیر کو جنت نظیر بنائے، اسے امن کا گہوارہ بنائے اور ترقیوں سے سرفراز فرمائے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
محسن نقوی کے بیان پر ترجمان جےیوآئی کا ردعمل
ہائبرڈ نظام کی ناکامی کا اعتراف اس کا خالق خود کر رہا ہے۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمن پچھلے دو سال سے اس نظام کی ناکامی کا بار بار کہہ رہے ہیں۔ اسلم غوری
سسٹم کی خرابی اور کمزوری کا تو بچے بچے کو علم ہے ۔ترجمان جے یو آئی
وفاقی وزیر کی اپنی ہی حکومت کیخلاف چارج شیٹ لمحہ فکریہ ہے۔ اسلم غوری
طے یہ کرنا ہے کہ اس سسٹم کے خالق کون اور اسکی خرابی کے ذمہ دار کون ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
ہائبرڈ نظام کے خالق اور اس کا حصہ بننے والے دونوں ملک کو اس مقام پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ۔اسلم غوری
ہائبرڈ نظام نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
محسن نقوی کا بیان اعتراف جرم کے زمرے میں آتا ہے۔اسلم غوری
نظام عدل کا کنٹرول، شعائر اسلام کی توہین ، اسمبلیوں کی خرید وفروخت ، دھاندلی زدہ انتخابات، آئین پاکستان میں غیر آئینی ترامیم اس نظام کے سیاہ کارنامے ہیں ۔اسلم غوری
آئین سے ماوراء ہر قدم ملک اور نظام کو تباہی کیطرف دھکیل رہا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی کے خلاف پروپیگنڈہ ہمیں آئین کے تحفظ کی سزا دی جارہی ہے ۔اسلم غوری
قیادت کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
باجوڑ:جنرل سیکرٹری جےیوآئی فاٹا سابق سنیٹر مولانا عبدالرشید کا شہدا کانفرس سے خطاب ۔
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وہ پھول جو کِھلنے سے پہلے مرجھا گئے، 30 جولائی 2023 سانحہ باجوڑ
سانحہ باجوڑ ، اسباب و محرکات
تحریر:اشفاق اللہ جان ڈاگیوال
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
juipak.org.pk/2979/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ناظمِ اعلیٰ عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت مولانا عزیز الرحمٰن جالندھریؒ کے انتقال پر قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا گہرے رنج و غم کا اظہار
مولانا عزیز الرحمٰن جالندھریؒ اور ان کے خانوادے کی تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت کے لیے گراں قدر اور ناقابلِ فراموش خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمٰن
مولانا عزیز الرحمٰن جالندھریؒ نے پوری زندگی اخلاص، استقامت اور بے لوث جذبے کے ساتھ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور دفاع کی عظیم جدوجہد جاری رکھی۔ مولانا فضل الرحمٰن
مرحوم اکابرِ امت کی روشن روایات کے امین، اسلاف کے اعلیٰ اخلاق کا عملی نمونہ اور علم و عمل کی درخشاں شخصیت تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن
مولانا عزیز الرحمٰن جالندھریؒ سادگی، عجز و انکساری، حسنِ اخلاق اور للّٰہیت کا حسین پیکر تھے، جن کی زندگی اہلِ علم و دین کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن
مرحوم کی دینی، ملی اور بالخصوص تحفظِ عقیدۂ ختمِ نبوت کے لیے انجام دی گئی خدمات ایک روشن سرمایہ ہیں، جن کے مشن کو پوری ذمہ داری اور عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن
عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے قائدین، کارکنان، علماء کرام اور ملک بھر کے مذہبی حلقے اس عظیم سانحے پر تعزیت اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن
میں مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین، تلامذہ، رفقاء اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمٰن
اللہ تعالیٰ مولانا عزیز الرحمٰن جالندھریؒ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں اعلیٰ علیین میں بلند مقام عطا فرمائے، ان کی دینی خدمات کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
محبت گولیوں سے بو رہے ہو،
کشمیریوں کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو۔
کشمیر کو شہ رگ کہنے والوں نے پہلے مقبوضہ کشمیر سے دستبرداری اختیار کی، اب وہ موجودہ آزاد کشمیر کو بھی مجبور کر رہے ہیں کہ کشمیری عوام کوئی فیصلہ کر لیں۔
ہمارے حکمرانوں کو شرم نہیں آتی۔ جو مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں، ان مسائل کو بندوق سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کشمیریوں کی ایکشن کمیٹی سے مسلسل رابطے میں تھے۔ حکومتی ذمہ داران سے بھی بات کی، لیکن لگتا ہے کہ جو لوگ اس وقت بطور شو پیس حکومت کر رہے ہیں، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ پاکستان کی حکومت اور اس کے فورسز نے نہتے کشمیریوں کو لہولہان کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ مسائل کو مذاکرات کے بجائے گولی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
حکمرانو! شرم کرو، حیا کرو، محبِ وطن نہتے کشمیریوں پر گولی مت چلاؤ اور مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرے
مولانا عبدالغفور حیدری
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
محبت گولیوں سے بو رہے ہو
وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو
گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو
#رہبر_ورہنما_مولانا
#سروس_یا_پروپیگنڈا
#پٹرولیم_لیوی_نامنظور
#کشمیر_کو_امن_دو
#ادارے_بدنام_ناکرو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے ایک ممبر، جو ضلع دیر سے تعلق رکھتے ہیں، ذرا ان کی تقریر سنیے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے اپنے ایس پی نے کہا کہ لشکر بناؤ اور دہشت گردوں سے لڑو۔ میں وزیرستان کے پڑوس میں ہوں، بنوں کے پڑوس میں ہوں، لکی مروت کے پڑوس میں ہوں، ٹانک میں ہوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوں۔ وہاں قوموں کو نہیں کہا جا رہا کہ لشکر بناؤ؟ اور پھر انہی لشکروں کو لڑایا گیا، اور بعد میں ہماری وہ قومیں، وہ برادریاں، جو معتبر برادریاں ہیں، انہی دہشت گردوں کے ساتھ بیٹھ کر جرگے کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ جن کو آپ ملک دشمن کہتے ہیں، جن کو آپ خوارج کہتے ہیں، جن کے خلاف آپ جنگ لڑ رہے ہیں، جب عام لوگ ان کے ساتھ نبرد آزما ہوئے تو وہ اتنے مجبور ہو گئے کہ بالآخر انہیں ان کے ساتھ جرگے کرنے پڑے۔ اس ملک کے اندر آپ دیکھ رہے ہیں، ہمارے ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے۔
اور جب بنگال میں جنگ چھڑ گئی تھی تو وہاں لشکر نہیں بنے؟ جماعتِ اسلامی کے البدر اور الشمس بھی لشکر تھے، جو عوام کی صفوں سے اٹھے ہوئے نوجوان تھے، اور آپ کے ملک کی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑ رہے تھے۔ لیکن آپ تو سرنڈر کر کے آ گئے، ترانوے ہزار لوگوں کو قیدی بنوا دیا۔ پھر ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں رہا کروایا، وہ واپس آئے۔ اور آج بھی، جب تک حسینہ واجد کی حکومت رہی، عوامی لیگ کی حکومت رہی، جماعتِ اسلامی کے لوگوں کو پھانسیاں نہیں ملیں؟ یہ ہوتا ہے جب آپ عوامی لشکر نکالتے ہیں، اور فوج کہتی ہے کہ تم نکلو، تم نکلو۔ پھر وہ دشمنیاں نسلوں تک چلتی ہیں۔ اور دو تین سال پہلے تک بھی جماعتِ اسلامی کے لوگوں کو وہاں پھانسیاں دی جاتی رہیں۔ کس پاداش میں؟ کیونکہ فوج تو آ گئی، تو یہاں بھی فوج چلی جائے گی، فوج نہیں ہوگی، کوئی اور آ جائے گا، ایک یونٹ جائے گا، دوسرا یونٹ آ جائے گا، لیکن مقامی آبادی تو وہی رہے گی۔ اور یہ بھی تو مقامی آبادی کے وہی لوگ ہیں۔ تو میں ان پہلوؤں کو سامنے رکھ کر بات کرتا ہوں۔ میں کسی کے خلاف بات نہیں کر رہا ہوتا۔ ان چیزوں پر گفتگو ہونی چاہیے، ان پر مکالمہ ہونا چاہیے۔ یہ جو حکومتی نظریات ہیں، اور اس قسم کے فلسفے ہمارے اوپر تھوپتے ہیں، ان کے مقابلے میں میرا ایک مکالمہ ہے، میرا ایک مؤقف ہے۔ میں کسی کے خلاف نہیں بول رہا، لیکن ایک نظریے، ایک طرزِ عمل، ایک حکمتِ عملی کو اپنی دلیل کے ساتھ کاؤنٹر کر رہا ہوں۔ تو دلیل کے ساتھ دلیل میں بات کرو، کردار کشی کیوں کرتے ہو؟
میں راستے بند نہیں کرتا۔ میں نے اب بھی کسی کا راستہ بند نہیں کیا۔ میرا راستہ بند کیا گیا ہے۔ مجھے بند گلی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تو مجھے دفاع پر مجبور کیا جا رہا ہے، اور اس وقت میں اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ سوشل میڈیا پر بھی اگر کوئی جنگ ہے تو وہ ایک دفاع کی جنگ ہے۔ پھر مجھ پر تنقید کا نشانہ بنائیں، کسی مسئلے پر مکالمہ شروع کریں، گالیاں کیوں دیتے ہو؟ تم نے جن لوگوں سے میرے خلاف بیان دلوائے، یہ کرائے کے باکو، یہ جو بولتے رہے ہیں، یہ سارے کے سارے جس زبان سے بولتے رہے ہیں، میری حب الوطنی کو مشکوک بنانا، اس وطن کے ساتھ میری وفاداری کو مشکوک بنانا، میری جماعت کی قربانیوں کو مشکوک بنانا، یہ ساری چیزیں... آج تک میں آپ پر اعتماد کرتا ہوں، لیکن اس کے جواب میں آپ مجھ پر اعتماد نہیں کر رہے۔ آپ میرے مدارس کی رجسٹریشن بحال نہیں کر رہے، آپ میرے مدارس کے اکاؤنٹس بحال نہیں کر رہے۔ تو تعاون، معاونت، یہ تو عربی الفاظ ہیں، اور ان میں دو طرفہ تعلق کا تصور ہوتا ہے۔ یہاں ایک طرفہ طور پر ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ہم آپ کے ملک کا دفاع بھی کر رہے ہیں، ہم آپ کے شہداء کا احترام بھی کر رہے ہیں، اور آپ کی طرف سے مسلسل شکوک و شبہات، کبھی کردار کشی، کبھی کچھ اور۔ تو ہم تو ایک پگڈنڈی پر سفر کر رہے ہیں۔ ادھر جاتے ہیں تو بھی موت، اُدھر جاتے ہیں تو بھی موت۔ ایک طرف جان کا خطرہ، دوسری طرف سیاسی موت کا خطرہ۔ تو اس پگڈنڈی میں جمعیت علمائے اسلام سیاست کر رہی ہے، لیکن بڑی خود اعتمادی کے ساتھ کر رہی ہے۔
اور میں پوری پبلک کا، آپ کی وساطت سے پوری دنیا کے عوام، بالخصوص پاکستان کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ نوّے فیصد آبادی نے ہمارے اس مؤقف کی حمایت کی، ہماری حوصلہ افزائی کی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی صحافی آصف نثار سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کشمیری عوام پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
طاقت کے نشے میں مدہوش قوتوں کی اپنی ہی نہتی عوام پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
آج کشمیر کاز کو دفن کیا جا رہا ہے۔حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج عوام کا آئینی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمان
کیا عوام کو اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں ؟ مولانا فضل الرحمان
ہم نے کوشش کی کہ معاملہ یہاں تک نہ پہنچے لیکن ریاستی اداروں نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ مولانا فضل الرحمان
آج کشمیری عوام نے دھاندلی زدہ انتخابات مسترد کردیئے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
حقوق مانگنے والوں کو کب تک غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جاتا رہے گا ۔مولانا فضل الرحمان
ریاست فوری طور پر ظلم بند کرے ،عوام کو جائز احتجاج کا حق دیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
اس ظلم وبربریت کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاگوہیں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یوآئی کا حکومت مخالف تحریک کا اگلا قدم
جمعیت علماء اسلام کا اگست میں چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں صوبائی اور ضلعی ذمہ داروں سے مشاورت کا فیصلہ۔ ترجمان جےیوآئی
تمام صوبوں میں مشاورت کیلئے کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔اسلم غوری
کوئٹہ ، پشاور ،سکھر اور ملتان میں کونشن ہونگے ۔ترجمان جےیوآئی
کنونشن سے مولانا فضل الرحمن اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ اسلم غوری
مہنگائی ،بدامنی ،لاقانونیت اور آئین سے ماورا قانون سازی کے خلاف آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی ۔اسلم غوری
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف حالیہ جھوٹے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی آئین اور جمہوریت کی بقاء کی جنگ ایوانوں کے ساتھ ساتھ میدانوں میں بھی لڑے گی ۔اسلم غوری
ایوان میں اٹھنے والی آواز کو بلیک آوٹ اور میدانوں میں بلند ہوتی آواز پر کردار کشی کو چیلنج کیا جائے گا ۔ترجمان جےیوآئی
انتہاء پسندی ،فرقہ واریت اور لسانیت کی سیاست دفن کرنے کا صلہ کردار کشی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی صورت قبول نہیں ۔اسلم غوری
انتخابات چوری کرنے والوں کا بھر پوتعاقب کریں گے ۔اسلم غوری
کارکن تیاری کریں ۔ان شاء اللہ اگلا دھکا ریت کی دیواروں کیلئے آخری ہو گا ۔ترجمان جے یو آئی
#عوام_مولانا_کے_سنگ
#حق_کی_آواز_جمعیت
#نکے_دا_پروپیگنڈا
#شہدابہانہ_خزانہ_نشانہ
#ذخائر_کے_چور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں اپنے ملک کے اندر بات کر رہا ہوتا ہوں۔ اگر میرے بیانیے پر غلط الزام لگایا جاتا ہے، مجھے ایک ابتلا میں مبتلا کرنے کے بعد جب میں نے اس کا دفاع کیا، تو اب میرے دفاع کو کاؤنٹر کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں یہ چل رہا ہے، ہندوستان میں یہ ہو رہا ہے۔
جب بنگال میں آپ سرنڈر کر رہے تھے، اُس وقت انڈیا پر کیا اثر تھا؟ اُس وقت ہندوستان کیا پیغام دے رہا تھا؟ ان کو ایسی باتوں پر شرم نہیں آتی؟
خود کو ٹھیک کرو، اور جب آپ ٹھیک ہوں گے تو قوم آپ کو مبارک باد دے گی۔
انڈیا نے ہم پر حملہ کیا، اور سب سے پہلے فضل الرحمٰن کھڑا ہو گیا اپنی فوج کو سپورٹ کرنے میں۔ اور جب آپ نے بہادری دکھائی، تو میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا تھا۔ میں نے آپ کو تنہا تو نہیں چھوڑا۔
ہم ملک میں آئین کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ملک کے اندر انصاف کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، اور اُس میں ملک کے رکھوالے اپنے ہی قوم اور اپنے ہی شہریوں کی نیتوں پر شبہ کرتے ہیں، اور ہمارے ملک کے رکھوالے اپنے ہی شہریوں کی کردار کشی کرتے ہیں۔
ملک کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے، اخلاص رکھنے والے، اُس کے لیے قربانیاں دینے والوں پر جب ہمارے ملک کے رکھوالے شک کی نگاہ سے دیکھیں گے، تو پھر بحث چھڑے گی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی صحافی آصف نثار سے گفتگو
#فخر_ملت_مولانا
#سرکاری_چمچے_فلاپ
#بارڈر_یا_بیرکس
#معدنیات_فروش_ٹولہ
#مہنگائی_کا_جواب_دوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کہتے ہیں نا کہ: "کب تم پر یہ راز کھلا، انکار سے پہلے یا اقرار کے بعد؟"
آپ میری سالہا سال سے تقاریر سنتے آئے ہیں۔ میں اپنی قوم سے کیا کہنا چاہتا ہوں، میں اپنے کارکنوں سے کیا کہنا چاہتا ہوں، اور میں جہاں پر کھڑا ہوں، اس مناسبت سے بات کرتا ہوں۔ اگر میں اپوزیشن میں ہوں، تو اپوزیشن مستقل ایک پلیٹ فارم ہے؛ جمہوری، پارلیمانی، آئینی اور قانونی۔ اس پلیٹ فارم سے میری کیا ذمہ داری بنتی ہے، میں قوم کو کیا کہوں، میں اپنے کارکنوں کو کیا کہوں، یہ تمام تقریریں میری اسی حوالے سے ہوتی رہی ہیں۔
اور اب جو 2024 کا الیکشن ہوا، اور اس میں جو کچھ ہوا، اس پر جو ہم نے ردِعمل دیا، بیش بہا آپ نے میری تقاریر سنی ہیں۔ میرے خیال میں ان کے مضامین میں، میرے موقف میں کہیں بھی کوئی ایسی بات نہیں ہے، سوائے اس کے کہ کچھ چیزیں آگے ہوں، کچھ پیچھے ہوں، کچھ جملوں، الفاظ اور تعبیرات میں انیس بیس کا فرق ہو، لیکن میسج ایک ہی ہوتا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ مجھے اس عمر میں آ کر کوئی یہ سمجھائے کہ فوج کیا ہے، وطن اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں کیا چیز ہیں، تو یہ طفلِ مکتب مجھے یہ چیزیں سمجھائیں گے؟
جو کچھ ہوا، اڑتالیس گھنٹے تک کچھ نہیں تھا۔ معمول کے مطابق ہمارا سیاسی عمل جاری تھا، اور اس کے بعد یکدم انہوں نے میری ایک گھنٹے کی تقریر میں سے ایک جملہ اٹھا کر پیالی میں طوفان کھڑا کر دیا۔ یہ بددیانتی ہے۔ نہ اس میں شہداء کی توہین کا کوئی پہلو ہے، نہ خدا کرے کہ ہم اس قسم کی باتیں سوچنے لگ جائیں۔
اور اگر فوج کو یہ دعویٰ ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، تو پبلک میں آپ جائیے، شاید وہاں پر ان کی پالیسیوں اور حکمتِ عملی پر سوال اٹھ رہے ہوں، لیکن 2001 سے لے کر آج تک پچیس سال پورے ہو رہے ہیں کہ جمعیۃ علماء اسلام کی پالیسیوں میں جو تسلسل ہے، ملک کے ساتھ کھڑے رہنا، پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے رہنا، آئین کے ساتھ کھڑے رہنا، ملک کے جمہوری نظام کے ساتھ کھڑے رہنا، اور جہاں میرے اکابر نے ہمیں چھوڑا ہیں، وہیں سے ہم نے ان کے نقشِ قدم کو لیا اور آگے بڑھتے رہے ہیں۔
تو اس دوران جمعیۃ علماء اسلام پبلک سے کیا بات کہہ دیتی؟ کیا ہم نے بندوق سے اپنے کارکنوں کو دور نہیں رکھا؟ کیا ہم نے بندوق سے اپنی قوم کو دور نہیں رکھا؟ کیا ہم نے بندوق کی سیاست کو غیر شرعی نہیں کہا؟
پاکستان کے اندر علماء کرام کا ایک اجماع ہے، اور اس کا تعلق تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام سے ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور جمعیۃ علماء اسلام، جو علماء کرام کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز ہیں، وہاں سے جو اجماعی رائے اٹھتی ہے، جمعیۃ علماء اسلام پبلک میں اس کی ترجمانی کرتی ہے۔ اس پر تو دو رائے ہی نہیں ہیں۔
اور پھر اس پر آپ خود اندازہ لگائیں کہ گزشتہ چار پانچ سالوں میں خود جمعیۃ علماء اسلام کے اپنے دو سے ڈھائی سو علماء و اکابر شہید ہوئے ہیں، اور آپ الزام لگا رہے ہیں کہ تمہیں شہداء کی قدر نہیں؟ جب بات چھڑتی ہے، تو پھر بات چھڑتی ہے۔
تو ہم نے نہ ان کے الزام کو تسلیم کیا ہے، نہ اس کے سامنے کوئی کمزوری دکھائی ہے۔ بڑے خود اعتمادی کے ساتھ میں سیاست کرتا ہوں، میری جماعت بڑے خود اعتمادی کے ساتھ سیاست کرتی ہے۔ اور یہ کون ہوتے ہیں جو ہمیں سیاست سکھلائیں گے، ہمیں وطن کی محبت سکھلائیں گے، اور ہمیں شہداء کی قدر سکھلائیں گے؟ یہ لوگ سکھلائیں گے؟
مجھے تو حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ ہم اتنے گر گئے ہیں کہ اب ہم ان سے متاثر ہو کر سیاست کریں گے، ان سے مرغوب ہو کر سیاست کریں گے؟ جن کو ہم سیاست سکھانا چاہتے ہیں، جن کو ہم ملک کی قدر و قیمت سکھانا چاہتے ہیں، وہ ہمارے بارے میں اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ تعجب ہوتا ہے جی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی صحافی آصف نثار سے گفتگو
#فخر_ملت_مولانا
#سرکاری_چمچے_فلاپ
#بارڈر_یا_بیرکس
#مہنگائی_کا_جواب_دوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافی آصف نثار سے اہم گفتگو
#مولانا_چھاگئے
#کرپٹ_چوکیدار
#کالےچینلز_کی_مشتاقیاں
#پیڈ_ٹرینڈ_فلاپ
#کرائے_کے_باکوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا
مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، نوٹس متن
توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کارکنان اور عوام منفی پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے پر قابل تحسین ہیں۔ترجمان جےیوآئی
الفاظ کے ہیر پھیر سے ہمارے کردار اور مؤقف کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ا
جے یو آئی استعمال ہونی والی جماعتوں میں سے نہیں ہے، ہمارا ماضی گواہ ہے۔
مفتی ظفریاب نامی شخص کا جمعیت علماء اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
امیر العظیم مرحوم کی وفات کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی تمام خدمات و عبادات قبول فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی ہمہ جہت خدمات قابل قدر ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ ،جماعت اسلامی قیادت اور کارکنان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ اور متعلقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لبیک مولانا، حاضر مولانا
#مولانا_کا_کڑوا_سچ
#کردارکےبادشاہ_مولانا
#قابض_چوکیدار
#اسٹبلشمنٹی_ٹٹو
#بزنس_نہیں_دفاعThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سیکرٹری جنرل جےیوآئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو کی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو۔
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں قوم کے سامنے اپنی بات دلائل سے پیش کرتا ہوں، تو میری بات آخر آپ قوم تک کیوں نہیں پہنچانے دیتے؟ اسمبلی بلڈنگ کے اندر چیمبرز میں ٹی وی لگے ہوتے ہیں، اور ان چیمبرز میں جو لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، وہ جب میری تقریر سنتے تھے تو اس کو بھی بند کر دیا گیا۔ اب صرف ایوان کے اندر کے لوگ سن رہے ہیں۔ تو میں نے کہا کہ یہ تو میں نے آپ سے کہا تھا نا کہ آپ ایک اِن کیمرا اجلاس تو بلائیں تاکہ ہم دیکھیں کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
ہندوستان کی سرحد بند ہے، افغانستان کی سرحد بند ہے، چین آپ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
اور جب آپ نے درخواست دی، پرسوں یا ترسوں، کہ پاکستان میں آپ کی جو ایک سو ستر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تھی، اور جسے ہم پورا نہیں کر سکے، اس لیے آپ مہربانی کریں اور وہ ایک سو ستر ارب ڈالر ہمیں معاف کر دیں، تو چین نے آپ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
تفتان کے علاقے، سندک میں ابتدا ہی سے چین کام کر رہا ہے۔ آج اس نے وہاں سے بستر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تو یہ آپ کے چین کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ایران آپ پر کتنا اعتماد کرتا ہے، لیکن خود برے حالات میں ہے،پاکستان کو محصور کردیا اپ نے یہ تمہاری پالیسیاں ہیں۔ آپ انڈیا سے لڑے، ہم نے سب سے پہلے آپ کو سپورٹ کیا۔ آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی بات کی، ہم نے اس کی بھی سپورٹ کی کہ ہم خطے میں امن کو ترجیح دیں۔
لیکن ہماری رضامندی کے باوجود آپ آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں۔ وہ گلہری کی طرح: "میری آنیاں جانیاں وے۔" اور آج بھی امریکہ ایران پر حملے کر رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب امریکہ نے میرے سپہ سالار کو تھپکی دی کہ: "آپ ایک بہت اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے آدمی ہیں۔" اس وقت تک اچھے آدمی تھے، جب ہمارے جھنڈوں کے نیچے ان کے جہازوں نے ہرمز کو عبور کیا۔ اور یہ فائدہ اٹھانے کے بعد، جب ہم گھر واپس آئے، تو ایران پر پھر دوبارہ حملے ہو رہے ہیں۔ اب آپ کچھ کارکردگی تو دکھائیے نا۔
چین ناراض، افغانستان کے ساتھ آپ کی سرحد بند، ملک محصور، اشیائے ضروریہ کی قلت ہو رہی ہے۔ اور اب آپ ناراض کس بات پر ہوئے ہیں؟ کہ میں نے کہا: "ہم لشکر نہیں بنائیں گے۔" آپ قبائل سے کہہ رہے ہیں، جگہ جگہ، کہ تم لشکر بناؤ اور لڑو۔ ہم نے کہا: "نہیں، یہ عوام کی ذمہ داری نہیں ہے۔" اس کے لیے آپ ہیں۔ آپ ہی بھرتی ہوتے ہیں، آپ ہی پیٹیاں باندھتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام نے آپ کو اخلاقی طور پر سپورٹ کیا ہے۔ آپ عوام کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آپ نے ہمارے نصاب کو بھی جائز تسلیم کیا، آپ نے ہمارے مدارس کے نظم و نسق کو بھی جائز تسلیم کیا، آپ نے ہمارے مالیاتی نظام کو بھی جائز تسلیم کیا، پھر اس وقت سے لے کر آج تک مدارس کی رجسٹریشن کیوں نہیں ہو رہی؟ مدارس کے اکاؤنٹس کیوں بند ہیں؟اس کا معنیٰ یہ ہے کہ آپ مسئلے کا حل نہیں چاہتے۔
آپ کسی طرح چاہتے ہیں کہ مدارس اشتعال میں آئیں، سڑکوں پر آئیں، نوجوان کو اشتعال ملے، وہ بندوق کی طرف جائے، اور پھر ریاست بندوق کی طاقت کو طاقت کے ساتھ مارنے کے لیے اپنے لیے ایک جواز مہیا کر سکے۔ سو، ہم نے آپ کو یہ جواز مہیا نہیں کیا۔ ہم نے اس ملک کو پُرامن ملک بنانے کی کوشش کی۔ تاہم ایک گروہ ضرور ہے جو پہاڑوں میں چلا گیا، جو بندوق لے کر کھڑا ہو گیا، لیکن وہ بندوق اٹھا کر جب افغان_ستان جا رہا تھا تو آپ نے افغانس_تان جانے کے لیے اس کا راستہ روکا؟ آپ امریکہ کے اتحادی بھی بنے، آپ نے ہوائی اڈے بھی دیے، فضائیں بھی ان کو دیں، یہاں سے جہاز بھی اڑتے تھے، ان فضاؤں سے گزر کر وہاں پر بمباری بھی کرتے تھے، اور دوسری طرف اس جنگ میں شریک ہونے کے لیے پاکستانی مجاہد بھی جا رہا تھا، اور تم بھی اس کو تھپکی دے رہے تھے کہ آپ مجاہد ہیں۔ پھر انہی حالات میں ان کے ساتھ مصالحت کرنے کے لیے میں نہیں گیا ہوں، ان کے ساتھ مفاہمت کرنے کے لیے میں نے افغانستان کا سفر نہیں کیا۔ میں نے دو ملکوں کے درمیان معاملات ٹھیک کرنے کے لیے سفر کیا، لیکن طال_بان کے ساتھ بات کرنے کے لیے میرے ملک کے آئی ایس آئی کے چیف گئے ہیں، اور اس نے وہاں پر ان سے کیا باتیں کی ہیں، کچھ مجھے معلوم بھی ہے۔
سو اگر ان دہشت گردوں کو کوئی حوصلہ دلانے کا عمل ہے، وہ بھی آپ کے صفوں میں مل رہا ہے، ہمارے صفوں میں تو وہ ہم سے ناراض ہیں۔ آپ اپنے شہداء کی بات کرتے ہیں، مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کس کو کہتے ہیں؟ مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کا مقام کیا ہے؟ میں قرآن و سنت کا ایک طالب علم ہوں، میں شہید کے مقام کو جانتا ہوں، شہید کیا ہوتا ہے؟ جو شہید اپنے وطن کے لیے قربانی دیتا ہے، اس کی قدر و منزلت کو میں جانتا ہوں۔ آپ مجھے اس کی قدر و منزلت نہ سمجھائیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اب آپ ناراض کس بات پر ہوئے ہیں؟ کہ میں نے کہا: "ہم لشکر نہیں بنائیں گے۔" آپ قبائل سے جگہ جگہ کہہ رہے ہیں کہ تم لشکر بناؤ اور لڑو۔ ہم نے کہا: "نہیں، یہ عوام کی ذمہ داری نہیں ہے۔" اس کے لیے آپ ہیں۔ آپ ہی بھرتی ہوتے ہیں، آپ ہی پیٹیاں باندھتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام نے آپ کو اخلاقی طور پر سپورٹ کیا ہے۔ آپ عوام کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔
تو پھر میں بتانا چاہتا ہوں کہ مشرقی پاکستان میں تم نے عوام سے کہا تھا کہ تم لشکر بناؤ۔ تو البدر بنا، الشمس بنا۔ اس نے پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ لڑائی لڑی۔ آج بھی وہ دشمنی برقرار ہے یا نہیں؟ عوامی لیگ اور جماعتِ اسلامی کی آج بھی برقرار ہے۔ آج بھی جماعتِ اسلامی کے لوگوں کو پھانسیاں نہیں دی گئیں؟
تو تم ہماری قوم اور عام آدمی کو اس طرح کی دشمنیوں میں الجھانا چاہتے ہو؟
اور میں کیوں لشکر بناؤں؟ میری صوبائی حکومت، خواہ میرے اختلاف ہی کیوں نہ ہوں، وہ آپ سے کہتی ہے کہ ہم خود پولیس کو استعمال کر کے جنگ لڑ سکتے ہیں، فوج سائیڈ پر ہو جائے۔ تو آپ صوبائی حکومت کی طاقت کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اور آپ عام آدمی کو کہہ رہے ہیں کہ لشکر بناؤ۔ پہلے صوبائی حکومت کی پیشکش کو تو قبول کرو۔
اور نتیجہ یہ نکلا ہے، کہ بنوں میں چند مہینوں کے اندر اندر کتنی دفعہ چھاؤنی پر حملے ہوئے۔ وہ اندر داخل ہو گئے۔ ابھی حال ہی میں کتنے تھانوں پر انہوں نے قبضے کیے۔ کئی کئی دن تک قابض رہے۔ اور بالآخر پولیس نے اعلان کر دیا کہ: "اب ہم آپریشن میں فوج کے ساتھ نہیں لڑیں گے، ہم خود لڑیں گے، اپنے افسروں کا حکم نہیں مانیں گے۔"
لہٰذا چین آف کمانڈ ٹوٹ چکا ہے۔ اور میرے بنوں کا سپاہی اپنے ڈی پی او کا حکم نہیں مانتا، اپنے ڈی آئی جی کا حکم نہیں مانتا، اپنے آئی جی پی کا حکم نہیں مانتا۔ اس کے بعد لکی مروت میں وہاں کی پولیس نے باقاعدہ اعلان کر دیا کہ: "ہم اپنی کمیٹی بنائیں گے، ہم اپنے طور پر لڑیں گے، ہم فوج کا سہارا لینے کے لیے تیار نہیں، نہ ان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔" وہ نہ ڈی پی او کو مانتے ہیں، نہ ڈی آئی جی کو، نہ آئی جی کو، اور ابھی چار دن ہوئے ہیں، چار دن، ٹانک میں پولیس ایک مسجد میں جمع ہوئی، ڈی پی او کو بھی ساتھ لائے۔ سب نے قرآنِ کریم پر ہاتھ رکھا کہ: "ہم فوج کے شانہ بشانہ نہیں لڑیں گے، اور اگر ہمارا سپاہی شہید ہوا تو کسی فوجی کو اپنے جنازے میں شریک ہونے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔
یہاں تک حالات پہنچ گئے ہیں۔ اب کیا رہ گیا؟ ڈیرہ اسماعیل خان رہ گیا، کرک رہ گیا، کوہاٹ رہ گیا۔ اب اس حالت تک ملک کو کس نے پہنچایا ہے؟ کیا یہ فضل الرحمٰن نے پہنچایا ہے؟ تمہاری اپنی فورسز تم پر اعتماد نہیں کر رہیں۔ تمہاری پالیسیوں سے مایوس ہو چکی ہیں۔ تو کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانکو۔
اب تم فرشتے تو نہیں ہو کہ معصوم ہو، تم غلطی نہیں کرتے؟
دیکھیں! میرے مضمون کو سمجھو، میرے مضمون کو پڑھو، میرے لفافے کو نہ دیکھو،میں کیا کہنا چاہتا ہوں؟ اول سے لے کر آخر تک قوم کو میری تقریر سناؤ۔ اس میں توہین کی کون سی بات ہے؟ بے توقیری کی کون سی بات ہے؟ ہاں، میں نے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے، آپ کو اپنے دائرۂ کار کا احساس دلایا ہے، آپ کو اپنے دائرۂ اختیار کا احساس دلایا ہے کہ اپنے حدود میں رہو۔
تمہاری ساری توانائیاں پاکستان کے اوپر اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنے میں صرف ہو رہی ہیں۔ اور آج بھی جو تم نے شہداء کا مسئلہ اٹھایا ہے، تم اپنے ملک میں سیاسی تسلط اور سیاسی گرفت کو مضبوط بنانے کے لیے شہداء کے خون کو بطور ایندھن استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔ اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے شہداء کے پیچھے چھپتے ہو۔ ہم آپ سے کوئی جنگ نہیں لڑ رہے۔ ہم آپ کی پالیسیوں سے اختلاف کر رہے ہیں۔
میرے دلائل کا جواب دلائل سے دیجیے۔ کہتے ہیں: "معافی مانگنی ہے۔" میں نے مانگنی ہے یا تم نے مانگنی ہے؟ غلطی تم نے کی ہے۔ ہم تو رسول اللہ ﷺ کے اس ارشاد پر عمل کرتے ہیں:
سَلُوا اللهَ الْعَافِيَةَ، وَلَا تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ
اللہ سے عافیت مانگا کرو، دشمن کا سامنا کرنے کی تمنا نہ کیا کرو۔
لیکن اگر مقدر میں ہے اور مقابلہ ہو گیا، پھر ڈٹ جاؤ۔ یہ اصول ہے۔ میں اپنی فوج کو دشمن نہیں کہہ رہا۔ میں اپنی فوج کو پاکستان کی فوج کہتا ہوں۔ اور جب میں پاکستانی ہوں تو فوج بھی پاکستانی فوج میری ہوئی۔ میں اپنی فوج کو اپنی فوج سمجھتا ہوں۔ لیکن جب آپ اپنے دائرۂ اختیار سے تجاوز کریں گے....
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے، جواب کیا دیتے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بھروسا تم نے توڑا تھا مگر خود کو سزا یوں دی
کہ پھر جو مل گیا مجھ کو، بھروسا کر لیا اس پہ۔
عدم اعتماد کی فضا تم نے پیدا کی۔ میرے مخالفین ساری زندگی کبھی ملا ملٹری الائنس کہتے تھے، کبھی کہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بہت قریب ہے۔ کیوں؟ میری سیاست اعتدال کی ہے۔ میں مذہبی طبقے سے تعلق رکھتا ہوں، اور اس کو اشتعال دلانے کے لیے پوری دنیا وسائل استعمال کر رہی ہے۔ اس ماحول میں رہ کر جب میں اپنے ماحول کو اعتدال کی راہ دکھاؤں گا تو یقیناً کچھ نرمیاں اس کے اندر آئیں گی۔ کوئی اس کو کہتا ہے: تم مفاد پرست ہو، موقع پرست ہو، تم نے فلاں جگہ یہ کیا، وہ کیا۔ نہیں! ہم نے حالات کے مطابق پالیسی اختیار کی، اور ہم کبھی حکومتوں کی خواہش پر نہیں چلے۔
میں اگر 1988ء میں اسمبلی میں آیا، تب بھی اپوزیشن میں تھا۔ مجھے 1990ء میں ہرایا گیا۔ 1993ء میں آیا، میں پھر اپوزیشن میں تھا۔ 1997ء میں اسمبلی میں آیا، میں پھر اپوزیشن میں تھا۔ تم نے میرے خلاف اس وقت بھی گندا پروپیگنڈا کیا، غلیظ ترین پروپیگنڈا کیا۔ کبھی کہا: ڈیزل پرمٹ خریدا ہے۔ پھر ڈیزل پرمٹ اگر میں نے لیا ہے تو دستاویز ہوگی نا؟ پرمٹ کے معنی ہی دستاویز ہیں۔ 2003ء، 2004ء میں آپ نے میرے خلاف یہ پروپیگنڈا کیا۔ آج 2026ء ہے۔ کہیں کوئی اس کا ریکارڈ، کوئی دستاویز، کوئی ثبوت تمہیں آج تک ملا؟ کہتے تھے: پلازے لے لیے ہیں، فیکٹریاں بنا لی ہیں، دبئی میں ہوٹل بنا لیے ہیں۔ اسی ہزار کی لسی پی لی ہے، دو دن ہوٹل میں ٹھہرا ہوں تو کہتے ہیں: اسی ہزار کی لسی پی لی ہے۔ شرم بھی نہیں آتی اس قسم کی گفتگو کرتے ہوئے۔
اور پھر ایک وقت آیا جب اسٹیبلشمنٹ کی ایک اہم شخصیت نے مجھے پیغام بھیجا کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ میں نے انکار کر دیا۔ پھر نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم درمیان میں آئے اور مجھے کہا: "آپ کو بات کر لینی چاہیے۔" میں نے اپنی جماعت سے مشورہ کیا۔ انہوں نے بھی مجھے کہا: "ہاں، ہمیں مل لینا چاہیے تاکہ پتا تو چلے کہ ہم کس غار سے ڈسے جا رہے ہیں۔"
ان ملاقاتوں میں جب میں نے اپنی شکایات ان کے سامنے رکھیں، اور میں نے ان کو چیلنج کیا کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اللہ تمہیں سن رہا ہے، میں بھی بیٹھا ہوں، تم بھی بیٹھے ہو۔ اگر میرے ہاتھ سے یا میرے ماحول کے اندر کوئی ایسے غلط کام ہوئے ہوں، کوئی ایسے غلط مفادات میں نے حاصل کیے ہوں، تو اللہ کے لیے کم از کم مجھے واضح طور پر بتا دو کہ فضل الرحمٰن، آپ کے اندر یہ نقص ہے۔ اس اعلیٰ ترین افسر نے سر جھکایا، پھر سر اٹھایا، پھر کہا: "مولانا! کوئی ایسی بات نہیں ہے، قطعاً کوئی ایسی بات نہیں ہے۔"
تو میں نے کہا: "پھر میری کردار کشی کیوں کی؟ کیوں میرے بارے میں یہ غلط باتیں کیں؟"
انہوں نے کہا: "میں متعلقہ حلقوں (Concerned Quarters) کو ہدایت دے دوں گا، ان شاء اللہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
تو میں نے کہا: آپ نے تو کہہ دیا کہ ہم نے جو بولا، جھوٹ بولا، غلط بولا، اور آئندہ ہدایت دے دوں گا کہ ایسا نہیں ہوگا، لیکن میرا دعویٰ تو اپنی جگہ برقرار ہے کہ تم نے الیکشن میں دھاندلی کرائی ہے، اور حکمران جو بھی بنے گا، دھاندلی سے بنے گا۔سو آج میرا سوال یہ ہے کہ دھاندلی سے بنی ہوئی حکومت ہمیں قبول نہیں
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب
#قائدانقلاب_مولانا
#سیاسی_چوکیدار
#مولانا_سے_معافی_مانگ
#شہداء_صرف_بہانہ
#لشکر_نہیں_امنThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آپ اپنے شہداء کی بات کرتے ہیں، مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کس کو کہتے ہیں؟ مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کا مقام کیا ہے؟ میں قرآن و سنت کا ایک طالب علم ہوں، میں شہید کے مقام کو جانتا ہوں، شہید کیا ہوتا ہے؟ جو شہید اپنے وطن کے لیے قربانی دیتا ہے، اس کی قدر و منزلت کو میں جانتا ہوں۔ آپ مجھے اس کی قدر و منزلت نہ سمجھائیں۔ میں تمہیں جانتا ہوں کہ تمہاری نظر میں اپنے شہداء کی کیا قدر و قیمت ہے۔
پاکستان ایک ادارہ جاتی ملک ہے، اور پوری دنیا میں ادارے متعین ہیں، ان کا دائرۂ کار متعین ہے، ان کا دائرۂ اختیار متعین ہے۔ اگر میں نے آپ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا ہے، اگر میں نے آپ کو ان کے اپنے دائرۂ کار اور اس دائرۂ کار کے اندر ان کی صلاحیتوں کی طرف متوجہ کیا ہے، تو میں اب بھی کہتا ہوں:
پالیسی ساز لوگو! سپاہی نے تو آپ کا حکم ماننا ہے۔ پالیسی ساز تو آپ بڑے ہیں۔ میں آپ کی پالیسیوں سے اختلاف کر رہا ہوں، بڑے ادب و احترام کے ساتھ اختلاف کر رہا ہوں، لیکن آپ میرے بیان کی ازخود تشریح کر کے جو میری کردار کشی کرنا چاہتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ فضل الرحمٰن جھک جائے گا، سرنڈر کر جائے گا۔
یاد رکھو! مجھے میرے ماں باپ نے سرنڈر ہونے کے لیے نہیں جنا۔ اور میں نے آپ کو اپنی ذمہ داریوں تک محدود رہنے کی بات کی ہے۔ یہ میں نے پہلی مرتبہ نہیں کی۔ یہ تو پارلیمنٹ میں اور عام جلسوں میں بھی میں نے بار بار کہی ہے۔ قصور والی بات قصوروار ٹھہری، اور عجیب بات بتاؤں، وکلاء حضرات! ذرا اس پر بھی غور کریں کہ اڑتالیس گھنٹے بعد ان کو پتا چلا کہ میں نے یہ بات کہی ہے۔
مجھے افسوس یہ ہے کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک جملے کی غلط تشریح کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، اور شہداء کے خاندانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ صرف ہم ہیں، الحمد للہ، صرف ہم ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ جلسوں میں یہ بات کہی ہے: "اگر میری فوج پر خدا سخت وقت نہ لائے، میرے ملک پر خدا برا وقت نہ لائے، ورنہ جب میری فوج اپنے ملک کا دفاع کرے گی تو میرے یہ فقیر ان شاء اللہ اپنے فوجیوں کے شانہ بشانہ مورچوں میں کھڑے ہوں گے۔" آپ نے کبھی ہمارے اس جذبے کو سراہا؟ اور قربانیاں ہیں، اگر پاکستان کا ایک سپاہی ملک کے لیے قربانی دیتا ہے، اور اسی لیے وہ فوج میں بھرتی ہوا ہے، تو جمعیۃ علماء اسلام تو فوج نہیں ہے، پھر میری جمعیۃ علماء اسلام کی صفوں کے اندر سے بڑے اکابر سے لے کر عام علماء اور طلبہ تک دو سو سے زیادہ شہداء ہم نے کیوں دیے؟ کس کے لیے دیے؟
تم نے اس قسم کی حرکت کر کے جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنوں اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایا ہے، اور اب اس کا ردِعمل آئے گا۔ آپ سمجھتے ہیں کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے؟ ہم نے ترتیب بنا لی ہے۔ میں چاروں صوبوں میں جاؤں گا۔ چاروں صوبوں میں وہاں کے عوام اور کارکنوں کے درمیان جاؤں گا، بڑے جلسوں سے بھی اور کنونشنوں سے بھی خطاب کروں گا۔ میں اپنا موقف لے کر آگے جاؤں گا۔
تم نے میرے علماء کو شہید کیا۔ علماء کرام شہید ہوئے۔ میرے استاد اور میرے شیخ مولانا حسن جان شہید ہو گئے۔ میرے والد صاحب کے شاگردِ رشید، وزیرستان کے استاد الاساتذہ مولانا نور محمد شہید ہو گئے۔ مولانا معراج الدین، جو میں سمجھتا ہوں کہ میرا دایاں بازو تھے، تم نے وہ بازو توڑ دیا۔ اور میں نے باجوڑ میں ایک جلسے کے ایک سو جنازے اٹھائے ہیں، میں روزانہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کہیں نہ کہیں دو یا تین جنازے اٹھا رہا ہوں۔ میں تو آپ کے ہر جنازے پر آپ کے ساتھ رویا ہوں۔ کبھی یاد ہے کہ تم میرے جنازے پر میرے ساتھ روئے ہو؟
مجھے کہتے ہو تم نے غلط بات کی ہے؟ میں کہتا ہوں تم نے اپنے شہداء کی بھی تذلیل کی ہے، فوج کے شہداء کی بھی تذلیل کی ہے، ان کے خاندانوں کی بھی تذلیل کی ہے، تم نے میرے شہداء کی بھی تذلیل کی ہے، تم نے ان کی بھی بے توقیری کی ہے۔
معافی کہتے ہو فضل الرحمٰن مانگے؟ نہیں! آج اگر میری بات غلط ہے تو مجھے ضرور رائے دیں۔ آپ قانون کے ماہر ہیں، میری رہنمائی کریں۔ میرا مطالبہ یہ ہے کہ جس فوج نے، جس جنرل نے، جس دفتر سے میرے خلاف اور میری جماعت کے خلاف پروپیگنڈا کمانڈ کیا ہے، اس کو معافی مانگنی ہوگی۔ ہم نے ایسی کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلی ہیں۔
بھروسا تم نے توڑا تھا، مگر خود کو سزا یوں دی
کہ پھر جو مل گیا مجھ کو، بھروسا کر لیا اُس پر
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#broadcastmaulananow
#lawyersstandwithmaulanaThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب
جس افسر کے آفس سے میرے خلاف پروپیگنڈے کئے گئے ۔ وہ معافی مانگے ۔تم نے اپنے شہداء کی اور ان کی فیملی کی توہین کی ہے ۔ میرے شہداء کی توہین کی ہے ۔
#broadcastmaulananow
#lawyersstandwithmaulana -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب میں نے ہمیشہ ذمہ داریوں کی بات کی ہے ۔
48 گھنٹے بعد پتہ چلا کہ میں نے یہ بات کی ہے ۔
ایک مولوی صاحب مجھے جلسے کی مبارکباد دیتا ہے اور اگلے دن روتا ہے ۔
اگر پاکستان کا سپاہی قربانی دیتا ہے اور اسی لئے بھرتی ہوا ہے ۔
چاروں صوبوں میں جاکر بات کرونگا ۔
تم نے میرے علماء کو شہید کیا ۔ میرے استاد مولانا حسن جان شہید ہوئے ۔میں نے باجوڑ میں ایک سو جنازے اٹھائے ۔روزانہ دو تین جنازے اٹھاتا ہوں ۔
کیا تم کبھی میرے جنازے پر روئے ہو ۔
میں تو آپ کے ہر جنازے پر رویا ہوں ۔ عدم اعتماد نے فضاء تم نے پیدا کی ۔
#broadcastmaulananow
#lawyersstandwithmaulana -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب
ہم نے اس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہے ۔
کبھی نہیں چاہا ہے کہ کوئی بات کریں اور وہ آئین وقانون سے تجاوز ہو ۔
ہم آئین اور قانون کے اندر اپنے نظریے کے پرچار کا حق رکھتے ہیں ۔
جو میں نے کہنا تھا ۔میں سمجھ رہا تھا کہ کچھ کہوں گا اور آپ کی تائید حاصل کرونگا ۔
ہم اس ملک میں فعال سیاست کررہے ہیں ۔
ہم نے انتہاء پسندی کی سیاست نہیں کی ۔
اگر حق خود ارادی مانگا ہے تو عوام کی تائید کے ساتھ ۔
آج سیاست پارلیمنٹ اور آئین کو یرغمال بنا دیا گیا ہے۔
ان حکمرانوں نے اپنے رویوں اور خوشامد کے ساتھ عوام ،پارلیمنٹ ، آئین کو کمزور کیا اور اسٹیبلشمنٹ کو مضبوط کیا ۔
اپنے حق کا مطالبہ خوشامد نہیں ہے ۔
ہم نے طویل جدوجہد کی ہے ۔
پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہمیشہ سوال کرتا تھا کہ کم ازکم میری زندگی میں اس بات کا تجزیہ کریں کہ اس پوری جدوجہد میں جمہوریت طاقتور بنی کہ آمرانہ طاقت مضبوط بنی ہے ؟
اللہ تعالیٰ نے انسان کو خواہشات سے بھرا ہے ۔اور تمام بشری انسانی بہیمی خواہشات سے بھر دیا ہے ۔اس کے باوجود قانون اتارا اور حکم دیا کہ خواہشات کی پیروی نہیں کرنی ۔قانون کی پیروی نہیں کرنی ۔یہی چیز اعتدال پیدا کرتا ہے ۔
دہشت گردی امریکہ کی خوا ہش ہے ۔اور ہمارے حکمران اس خواہش کو پورا کرتے ہیں ۔
مذہب کی ایسی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ اسلام سے متنفر ہو ۔
جے یو آئی نے فیصلہ کیا کہ میرا مذہب امن کی بات کرتا ہے ۔انسانی حقوق کی بات کرتا ہے ۔
دنیا بھر کے قوانین انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے بنتا ہے ۔
قانون مضبوط ہو تو کوئی کسی کے حق کی پامالی نہیں کرسکتا ۔
ہم نے پاکستان میں یہی روش اختیار کی ۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر متحرک ہے ۔ وفاق المدارس کے تحت مدارس اسلامی علوم کے لئے کام کر رہے ہیں ۔
آپنے ہمارے مدارس کے نصاب ،تعلیمی نظام اور مالیاتی نظام کی تصدیق کی ہے ۔ مدارس کی رجسٹریشن کیوں نہیں ہورہی ، اکاؤنٹ کیوں نہیں کھل رہے ۔ اس کا مطلب آپ مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتا ۔
ہم نے اس ملک کو پرامن بنانے کی کوشش کی ۔
ایک گروہ پہاڑوں پر ہے وہ جب بندوق لے کر افغانستان جا رہا تھا تو کیا آپ نے ان کا راستہ روکا ؟ بلکہ ان کو تھپکی دی ۔ طالبان کے ساتھ بات کے لئے آئی ایس آئی کا چیف گیا ہے ۔
ان دہشتگردوں کو حوصلہ آپ کی صفوں سے ملا ہے ۔
مجھے سکھاتے ہو شہید کا مقام کیا ہے ۔ میں شہید کے مقام کو جانتا ہوں ۔ میں تمھیں جانتا ہوں کہ تمہاری نظر میں شہید کی کیا قدر ومنزلت ہے ۔
کیا کبھی بتایا قوم کو کہ کارگل میں کتنے شہید ہوئے اور کتنوں کی لاشیں وصول کیں ؟ تم اپنے شہداء کے جنازے وصول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔
کرنل شیر خان کی لاش انڈیا کے اصرار پر وصول کی ۔
پاکستان ایک ادارہ جاتی ملک ہے ۔
ہر ادارے کا دائرہ کار متعین ہے۔ اگر آپ کو ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا ہے ۔مجھے اپنے ماں باپ نے سرنڈر ہونے کے لئے نہیں جنا ۔
#broadcastmaulananow
#lawyersstandwithmaulana -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
عبدالولی ناصر بلوچستان
آج وکلاء نے ثابت کردیا کہ مولانا صاحب آپ کے قد اور سوچوں سے اوپر ہے ۔
چوہانوں جیسے لوگوں کے کمنٹس سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
آج کے مقتدرہ کو احساس ہوگیا کہ انہوں نے کس طاقت کو للکارا ہے ۔
ہمارے اکابرین نے برصغیر کو انگریز سے آزادی دلائی
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
سردار وقار الملک
ہم اس ملک میں قانون کی حکمرانی کی جد وجہد کرتے ہیں ۔
ہم ایسی شخصیت کھڑے ہیں جو چالیس سے ملک میں پارلیمانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
ہمارے قائد کا دامن کرپشن سے پاک ہے ۔
ملک میں آئینی بحران ہوتا ہے تو سب کی نظریں قائد پر ہوتی ہیں ۔
قائد کے کوششوں سے کئی بار جمہوریت کو نقصان سے بچایا ۔
ہمارے کارکنوں نے اپنے قائد کے موقف کا دفاع کیا ۔
اس قسم کے کنونشن ملک بھر میں ہونے چاہیے تاکہ عوام تک قائد جمعیت کا موقف پہنچے ۔
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
عثمان انور ۔صدر جے ایل ایف اسلام آباد۔
تمام اکابرین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ مولانا صاحب کی تقریر کی تائید کرتے ہیں ۔
ہم اور ہماری قیادت کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی ۔
اس تقریر میں ایک لفظ بھی ایسا نہیں جسے توہین آمیز کہا جائے ۔
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
غلام سرور بلیدی ۔ صدر جے ایل ایف سندھ
مولانا صاحب کی تقریر کے چند جملوں کو لے کر جو طوفان بدتمیزی پیدا کی گئی وہ افسوسناک ہے ۔
بدامنی کا یہ حال ہے کہ مغرب کے بعد گھروں سے نہیں نکل سکتے ۔
مولانا صاحب نے صرف یاد دلایا کہ ان کی ذمہ داری کیا ہے ۔
میں آج وکیل ہوں تو اپنی خواہش پر آیا ہوں ۔
اب اگر کسی کلائنٹ کے لئے رات کو جاگوں تو یہ میری ذمہ داری ہے کسی پر احسان نہیں ۔
بلوچستان اور کے پی آپ کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے ۔
صوبہ سندھ کے حالات ہمیں معلوم ہیں ۔
مولانا صاحب نے بغیر فیس کے مشورہ دیا ہے ۔ شکر گذار ہوتے الٹا تنقید کر رہے ہیں ۔
آئین کے ہم سب پابند ہیں ، آپ بھی اور ہم بھی ۔
ہم قائد جمعیت کا خطاب ہر بار کونسل میں کروائیں گے ۔
جنہوں نے الزمات لگائیں وہ مولانا صاحب اور عوام سے معافی مانگیں ۔
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا صاحب کی تقریر کو اس کے پس منظر میں سنا اور سمجھا جائے تو کیا پروپیگنڈا بنتا ہے ؟
مولانا صاحب کا ایک قصور ہے
کہ بلوچستان کے پی اور سندھ میں مولانا بھی موجود اور ان کی جماعت بھی موجود
مولانا صاحب کا قصور یہ ہے کہ وہ قصور میں جمعیت کا قافلہ لے کر پہنچ گئے ۔
مولانا صاحب نے پنجاب کے مزدور کسان کو جاگنے کا مشورہ دیا ان کے سامنے کے پی اور بلوچستان کے حالات سامنے رکھے ؟
بتایا جائے کہ اس تقریر میں کچھ خلاف آئین ہے ؟
کیا اس پر معافی بنتی ہے ۔
مولانا صاحب پاکستان اور دستور کی بات کررہے ہیں ۔
اب کہتے ہیں کہ تم پروپیگنڈہ کرنے والوں کو لگڑ بگڑ کہتے ہیں ۔
اس کنونشن کا مطالبہ ہے کہ پروپیگنڈہ کرنے والے معافی مانگیں
سنیٹر کامران مرتضی
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن کا آغاز
لائیو اسٹریم کےلئے منسلک رہیں
YouTube:
www.youtube.com/live/wED_l2HJgkY
Facebook:
www.facebook.com/share/v/1EL2RJnktb/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
سنیٹر کامران مرتضی
اس تقریب کا اہم مقصد ۔ مولانا صاحب کی ایک تقریر پر ایک ماحول بنانے کی کوشش کی گئی اور غلط طور پر بنانے کی کوشش کی گئی ۔یہ تاثر دیا گیا کہ جے یو آئی اور ان کے قیادت کے ذہنوں میں اداروں کے خلاف منفی سوچ پائی جاتی ہے ۔تو اس ذہن کے خلاف حقائق سے قوم کو آگاہ کرنا ہے ۔
مولانا صاحب کی وہ تقریر سب کے سامنے سنائی جائے گی ۔ تاکہ ہر شہری وہ تقریر سنے اور پھر اپنی رائے قائم کرے تاکہ وہ منفی پروپیگنڈہ ختم ہو
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
عبید اللہ انور ممبر جے ایل ایف صوبہ خیبر پختونخواہ ہم قافلہ شیخ الہند کے سپاہی ہیں ۔
جمعیت علماء شہداء کی جماعت ہے ۔
یہاں روزانہ کی بنیاد پر علماء شہید ہورہے ہیں ۔
مولانا صاحب نے ان قوتوں کے دم پر پاؤں رکھا ہے اسلئے چیخیں نکل رہی ہیں ۔
انجینیر ضیاء الرحمان کی قیادت میں ان پروپیگنڈوں نے بھر پور جواب دیا ہے ۔
عام تاثر دیا جارہا ہے کہ ہم اداروں کے خلاف ہیں ۔
مولانا صاحب نے کبھی پاکستان کے دفاعی قوتوں کی کردار کشی نہیں کی ۔
سنیٹر کامران مرتضیٰ کے نے وکلاء کنونشن کا انعقاد کرکے اچھا قدم اٹھایا ہے ۔
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن
ملک خلیل کاکٹر کنوینر جے ایل ایف بلوچستان
پاکستان کی آزادی میں علماء کا بڑا کردار ہے ۔
اس ملک کی سلامتی اور قانون کی پاسداری میں جمعیت علماء کا مثبت کردار ہے ۔
پاکستان میں آئین کی بنیاد قرآن وسنت ہے ۔
1973 کے آئین میں ہمارے قائدین کا کردار سب کے سامنے ہے ۔
ہم یہاں دستور کے مطابق زندگی گذارنا چاہتے ہیں ۔
ہندوستان کے ساتھ جنگ میں ہمیشہ اپنی افواج کا ساتھ دیا اور صف اول کا کردار ادا کیا ۔
اس ریاست کا دفاع ہم پر لازم ہے ۔
جب بھی یہاں حالات خراب ہوئے ہم نے پارلیمنٹ ،میدان میں کردار ادا کیا ہے ۔
ہم ریاست پاکستان کے دفاع پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
قائد محترم کی آواز پر ہر وقت لبیک کہیں گے ۔
ہم اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت لائر فورم کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن کا آغاز
کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ،مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔
کنونشن سے جمعیت لائر فورم کے مرکزی کنوینر سنیٹر کامران مرتضی اور دیگر خطاب کریں گے ۔
جے ایل ایف (جمعیت لائر فورم )کے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔
کنونشن میں سینکڑوں وکلاء شریک
ملک بھر سے وکلاء کی شرکت
#مرد_آہن_مولانا
#پروپیگنڈہ_برگیڈ
#چوکیدار_وڑگیا
#کنگال_عوام
#عیاش_حکمران -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال سے خصوصی گفتگو
#مولانا_سے_معافی_مانگو
#حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مستونگ میں آبادیوں پر سیکورٹی اداروں کی فائرنگ افسوسناک ہے:ترجمان جےیوآئی
معصوم جانوں ،مساجد اور مدارس پر ظلم وستم عوام میں اداروں کے خلاف نفرت کا سبب بنتی ہے:ترجمان جےیوآئی
ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،عوام کے ساتھ یوں بھیڑ بکریوں والا رویہ انتہائی قابل مذمت ہے:اسلم غوری
بلوچستان بھر میں ویسے ہی بغاوت کی سی صورتحال ہے ،ایسے واقعات مزید انتشار کا باعث بنتے ہیں:ترجمان جےیوآئی
جمعیت علماء اسلام مظلوم عوام کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہے:اسلم غوری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی کوآرڈینیٹر انجنئیر ضیاء الرحمان صاحب کی اینکر ابصار عالم سے خصوصی گفتگو
#مولانا_سے_معافی_مانگو
#حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام مخدوم جاوید ہاشمی کے ساتھ ہونے والے سلوک کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
مخدوم جاوید ہاشمی نے جبر اور فسطائیت کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آج بھی کررہے ہیں۔
مخدوم جاوید ہاشمی کو مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے حق بیان دینے پر ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر بیان واپس لینے کا دباؤ ڈالا گیا، انکار پر ان کے ملازموں کو اٹھا لیاگیا ہے ان کے گھر اور محلے کی بجلی بند کردی گئی ان کو گھر میں محصور کردیا گیا ہے۔ کیا ایسا ایک جمہوری ملک میں کوئی جمہوری حکومت کرنے کا سوچ بھی سکتی ہے؟ یہ سب اقدامات اس بات کا واضح ثبوت اور علامت ہے کہ کہ جمہوریت کی آڑ میں فسطائیت کا راج ہے۔
محمد اسلم غوری، ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر
مولانا عبدالواسع کا شہدائے زیارت کے احتجاجی دھرنے سے خطاب
#مولانا_سے_معافی_مانگو
#حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان کی پریس کانفرںس
#حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام شاہدہ اختر علی کی میڈیا سے گفتگو
#حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ:سنیٹر کامران مرتضٰی کی میڈیا سے گفتگو
#حلف_نبھاؤ_بارڈرجاؤ
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
شہداء ہماری آنکھوں کا نور ہیں۔
افواجِ پاکستان کے شہداء ہوں،
رینجرز کے شہداء ہوں،
پولیس کے شہداء ہوں،
وکلاء کے شہداء ہوں،
صحافی برادری کے شہداء ہوں،
سیاسی جماعتوں کے شہداء ہوں،
شہداء کے پیچھے مت چھپو، ملک کی 78 سالہ کارکردگی کا حساب مولانا نے مانگا ہے، جو دینا ہوگا۔
مولانا کا بیانیہ اکیلے کسی ایک فردِ واحد کا نہیں، بلکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا بیانیہ ہے۔
آج پوری قوم مولانا کے ساتھ تجدیدِ عہدِ وفا کر رہی ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو صاحب کا جمعہ کے اجتماع میں بیان
#سلیکشن_مافیا_نامنظور
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#معافی_مائی_فٹ
#مولانا_شان_پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
انجنئیر ضیاء الرحمان کی سماء نیوز پر گفتگو
#مولانا_شان_پاکستان
#آئین_شکن_مقدس_گائے
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#معافی_مائی_فٹThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جو لوگ حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ پہلے بلوچستان اور خیبر پختونخوا آ کر زمینی حقائق کا خود مشاہدہ کریں،پھر قوم کو بتائیں کہ معافی کس کو مانگنی چاہیے لیکن یہ اسٹیبلشمنٹ کے حواری، نام نہاد سیاسی بونے، زرخرید مولوی اور لفافہ بردار صحافی کبھی بھی اپنے آقاؤں کو ناراض نہیں کریں گے اسی لیے وہ حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے قائد جمعیت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر ملک بھر میں کروڑوں عوام نے سنی ہے اور انہیں مسلسل تحسین و تائید کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ پوری قوم یہ کہہ رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ حالات میں جو کچھ کہا، وہ درحقیقت زمینی حقائق کی درست ترجمانی ہے اور عوام کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
اسٹیبلشمنٹ اور نام نہاد حکومت جذبات سے ہٹ کر اور طاقت کے زعم سے نکل کر ٹھنڈے دل سے سوچیں کہ کیا قائد جمعیت نے جو کچھ کہا، زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں؟ اگر حقائق تلخ ہیں تو اس کا جواب دلیل سے دیا جائے، نہ کہ کردار کشی، جھوٹے پروپیگنڈے اور معافی کے بے بنیاد مطالبات سے۔
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے نام نہاد سیاسی بونے، زرخرید مولوی اور لفافہ بردار صحافی اپنی غلط بیانی پر قائد جمعیت اور پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ حقائق کو مسخ کرنے والوں کے پاس اب معافی کے سوا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں ۔ مولانا عبدالغفور حیدری
#معافی_مائی_فٹ
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش موجود تھے۔
#معافی_مائی_فٹ
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے گھر کی لونڈی ہے جس کی اہمیت ختم ہوچکی ہے،ایوان نہیں اب اس میدان کی حیثیت ہے، اس لئے ایوان میں ہماری پانچ سیٹیں ہوں یا دس اس کی پرواہ کئے بغیر جعلی پارلیمنٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
ہم جس جمہوریت کے علمبردار ہیں وہ آئین و اسلام کی علمبردار اور عوام کی نمائندہ جمہوریت ہے، ہم قرآن و سنت اور اسلام کی سربلندی کے قائل ہیں،اگر وہاں اعلاء کلمۃ اللہ نہیں ہے تو پھر وہاں غلامی ہے، ٹرمپ اور امریکہ کی غلامی ہے،ایسے نظام پر لعنت بھیجتے ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب
#معافی_مائی_فٹ
#شہداء_کو_ڈھال_نہ_بناؤ
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی اے بی این نیوز سے گفتگو۔
#لشکر_نہیں_خود_لڑو #مولانا_کی_للکار #پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو #nationstandswith_maulana -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا کشمیر میں جاری دھرنے کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے نام اہم پیغام
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی اہم گفتگو
#لشکر_نہیں_خود_لڑو
#مولانا_کی_للکار
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو
#nationstandswith_maulana
#مولانا_قدم_بڑھاؤThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Asad Mahmood
@AsadMahmoodJUI
ہمیں پرواہ نہیں کہ کتنے بیانات ہمارے خلاف دلوائے جائیں،یہ بیانات جبر کے سائے میں پیدا ہوئے ہیں،ان کی کوئی قدر نہیں،عوام اور تاریخ ہمارے ساتھ ہے،ہم کسی زبردستی کے بیانات کو اپنے مؤقف کے مقابلے میں تولنے کو تیار نہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے ملک میں ایک آئین ہے، اور اس آئین کی روح سے ایک پارلیمنٹ ہے۔ یہ عوام کی نمائندہ ہے، اور اس پارلیمنٹ کا فرضِ منصبی ہے کہ وہ عوام کی قوت کو مضبوط کرے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑے، عوام کو طاقتور بنائے۔ لیکن آج ہماری پارلیمنٹیں مقتدرہ کی قوت میں اضافہ کر رہی ہیں اور عوام کو کمزور بنا رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام آج کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ پاکستان کے عوام ووٹ ڈالتے ہیں، لیکن عوام کا ووٹ منظرِ عام پر نہیں آتا، پتہ نہیں کہاں غائب ہو جاتا ہے۔
گلگت میں الیکشن ہوا، اور ایک پولنگ اسٹیشن پر، جہاں جمعیۃ علماء کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جیت رہی تھی، اس کے بکسے دریا میں ڈال دیے گئے۔ اب بتاؤ، دریا میں بکسے کہاں ڈھونڈو گے؟ ووٹ کہاں سے گنو گے؟
اب اس قسم کے عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اس کے حقِ بیعت پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اور پارلیمنٹ عوام کے حق کی جنگ نہیں لڑے گی، بلکہ مقتدرہ کو طاقتور بنانے کی جنگ لڑے گی، جو دھاندلی کراتی ہے، جو نتائج تبدیل کراتی ہے، جو عوام کے ووٹ کو اپنے قبضے میں لے کر اپنی مرضی کے نتائج سامنے لاتی ہے، ان کو طاقتور بنائے گی، تو پھر یہی انداز ہوگا کہ نہ آپ کو گندم ملے گی اور نہ آپ کو چاول ملے گا۔ پھر بھوک اور افلاس کے علاوہ آپ کے پاس کچھ نہیں ہوگا، پھر فساد کے علاوہ آپ کے حصے میں کچھ نہیں ہوگا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا قصور میں خطاب
#مولانا_کی_للکارThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہاں اسٹیج پر باتیں ہوئیں، پنجاب کے زمیندار کی، پنجاب کے کسان کی، پنجاب کے مزدور کی۔ میں پاکستان کے پنجاب کے کسان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں پنجاب کے مزدور کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ بے فکر ہو جائیے، وڈیروں کا، چودھریوں کا، سرداروں کا بھوت اپنے سروں سے اتار لیجیے۔ یہ جنگ جمعیۃ علماء اسلام لڑے گی۔ اگر تیرے گریبان میں کسی طاقتور کا ہاتھ پڑا، جمعیۃ علماء اسلام اس ہاتھ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ اگر کسی جابر نے آپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا، اس جابر کا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔ اور ہم نے پاکستان میں، ہم نے خیبر پختونخوا میں، ہم نے بلوچستان میں بڑے بڑے خوانین، بڑے بڑے نواب، جو اپنے آپ کو خدا کہا کرتے تھے، ان کی خدائی کو اگر زمین بوس کیا ہے تو پنجاب کے چودھری اور نواب کی خدائی کو بھی ہم ہی زمین بوس کر سکتے ہیں۔
آپ ذرا ارادہ تو بدلیں، پاکستان کا اور پنجاب کا کسان ذرا اپنی رائے تو بدلے، اپنے اندر خودداری تو پیدا کرے۔ یہ لوگ تھانے کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ پولیس سے مل کر تمہیں گرفتار کراتے ہیں، تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں تمہاری تذلیل کراتے ہیں، اور پھر تذلیل کرانے کے بعد تھانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "سائیں، یہ تو ہمارا بندہ ہے، اس کو رہا کرو۔" بظاہر وہ آپ کا خیر خواہ بنتا ہے، لیکن آپ کی تذلیل کے پیچھے بھی اسی کی سازش اور اسی کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قصور میں خطاب
#مولانا_کی_للکارThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپنے ملک کا تو یہ حال ہے، ہندوستان کے ساتھ پوری سرحد بند، افغانستان کے ساتھ پوری سرحد بند، مغربی سرحدیں بھی بند، مشرقی سرحدیں بھی بند۔ ایران ایسے حالات میں ہے کہ وہ نہ اچھے کا ہے، نہ برے کا۔ چین اپنا اعتماد اٹھا چکا ہے تم لوگوں سے۔ وہ ایک چھوٹا سا کوریڈور ہے جو، اگر تجارت کے لیے کھلتا ہے، تو آپ نے ان کو دھوکے دیے ہیں، ہم نے ان کو دھوکے دیے ہیں، ہم نے ان کی سرمایہ کاری کا راستہ روکا ہے۔ اس وقت پاکستان محصور ہے، حکمرانوں کی پالیسیوں کے ہاتھوں محصور ہے، اور حکمران اس لیے مجبور ہیں کہ وہ بھی تو محصور ہیں۔
ہم حکمرانوں کی مجبوری کو جانتے ہیں، لیکن یہ کوئی بھی نوزائیدہ نہیں ہیں۔ یہ جتنے اس وقت فیصلہ کن لوگ ہیں، فیصلہ کن قوتیں ہیں، وہ عاقل و بالغ ہیں، سمجھدار ہیں، لیکن ان کے اندر آزادی و حریت کی رمق نہیں ہے۔ وہ غلامانہ ذہنیت کے حامل ہیں، اور وہ کسی طاقتور ملک کے لیے پراکسی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جنگ نہیں لڑ رہے۔
اگر تم افغانستان پر اعتراضات کرتے ہو، افغانستان سے مجھے بھی شکایت ہے، لیکن کچھ معاملات ہوتے ہیں جو طاقت سے حل نہیں ہوا کرتے، وہ سفارتی عمل سے حل ہوا کرتے ہیں، ڈپلومیسی سے حل ہوا کرتے ہیں۔ میں الیکشن سے پہلے گیا، جمعیۃ علماء کا ایک مؤقر وفد لے کر، ایک ہفتے میں تمام معاملات حل کر کے آ گیا۔ یہاں میں نے رپورٹ کی، میری دادِ تحسین کی گئی کہ آپ نے زبردست کامیابی حاصل کی، لیکن پھر الیکشن میں اسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ ہے ان کی رواداریوں کا صلہ۔ ہم ملک کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ ہم ملک کو کس طرح مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں؟
شاید آپ نوجوانوں کو یاد نہ ہو، دو ہزار تین میں، جب مشرف کی حکومت میں ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے کہ ہمارے زمینی رابطے ختم، فضائی رابطے ختم، ہماری فضاء ان کی پروازوں کے لیے، اور ان کی فضاء ہماری پروازوں کے لیے بند ہو گئی۔ وہاں کا ہمارا ہائی کمیشن، یہاں ان کا ہائی کمیشن، ایک اسٹینوگرافر چلا رہا تھا، مکمل خالی ہو گئے تھے۔
اس وقت جمعیۃ علماء کا چار ارکان پر مشتمل وفد گیا، میں ساتھ تھا۔ ہم نے وہاں دس دن گزارے، تمام پارٹیوں سے ہم نے بات کی، اور دس دن کے بعد واپس ہوئے۔ چار پانچ مہینوں کے بعد تعلقات بحال ہو گئے۔ یہ جمعیۃ علماء کی کارکردگی تھی۔
جب امریکہ نے تمہارے اوپر پابندی لگائی کہ ہم فوجی امداد پاکستان کو نہیں دیں گے، تو میں خارجہ امور کا چیئرمین تھا۔
میں نے نیویارک میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ کے ساتھ بات کی۔ پاکستان کی خاتون سفیر اس وقت موجود تھیں، ہماری میٹنگ میں میرا ترجمہ وہی کیا کرتی تھیں۔
ایک میٹنگ کے اندر اندر ہم نے ان کو وہ قانون واپس لینے پر آمادہ کر لیا۔
امریکی میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، معدنی ذخائر میں۔ ہم نے کہا: سرمایہ کاری سے بے نیاز تو خود امریکہ بھی نہیں ہے، سرمایہ کاری سے بے نیاز تو روس بھی نہیں ہے، چین بھی نہیں ہے۔
ملٹی نیشنل کمپنیاں پوری دنیا میں کام کرتی ہیں، پیسہ لگاتی ہیں۔ اگر پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرے گا تو ہم کیوں روکیں گے؟ لیکن سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق پاکستان اور آپ کے درمیان کھلا معاہدہ ہونا چاہیے، عوام سے خفیہ مت رکھو۔ پھر جس علاقے میں معدنی ذخائر پیدا ہوتے ہیں، وہاں کی مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ کرنا آپ کی بھی ذمہ داری ہوگی، پاکستان کی بھی ذمہ داری ہوگی، اور یہ اصول ہے۔
بظاہر تو وہ مان گئے، لیکن آج قبائلی پہاڑوں میں اگر کوئی جنگ ہے تو وہ اسی بنیاد پر ہو رہی ہے کہ پاکستان کے معدنی ذخائر کو بیچا جا رہا ہے، اور مقامی آبادی کو بے اختیار کر کے اس سے اس کا اختیار چھینا جا رہا ہے، اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خود ہی یہ کاروبار کر سکتے ہیں۔ نہیں، یہ پاکستان کے بچوں کی ملکیت ہے۔
یہ ان علاقوں کے بچوں کی ملکیت ہے۔ بلوچستان کے عوام اور ان کے بچے وہاں کے وسائل کے مالک ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور ان کے بچے وہاں کے وسائل کے مالک ہیں۔ پنجاب کے عوام اور ان کے بچے پنجاب کے وسائل کے مالک ہیں۔ سندھ کے عوام اور ان کے بچے سندھ کے وسائل کے مالک ہیں۔
کسی کا کوئی مائی کا لال ان کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا، اور اگر ڈالا جائے گا تو پھر یہی بے چینیاں آئیں گی جو آج سندھ میں ہیں، وہی بے چینیاں جو آج بلوچستان میں ہیں، وہی بے چینیاں جو آج خیبر پختونخوا میں ہیں، اور یہی بے چینیاں کل پنجاب میں اتر سکتی ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مقتدرہ سےکہنا چاہتا ہوں کہ آپ بھی کوئی غیر نہیں ہیں،آپ بھی ہمارے پاکستانی ہیں،آپ بھی ہمارے کلمہ گو بھائی ہیں۔لیکن ملک کے اندر رہنا ہے تو میرے لیے بھی ایک دائرہ ہے، مجھے اپنے دائرے سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ پارلیمنٹ کا بھی ایک دائرہ ہے، ہر محکمے کا ایک دائرۂ اختیار ہے، اسی طرح فوج کا بھی ایک دائرۂ اختیار ہے۔ فوج کی بھی ایک ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری پر نظر رکھو۔
ملک اجڑ رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں آج کوئی حکومت نہیں ہے،مغرب کا سورج غروب ہونے کے بعد، صبح سورج طلوع ہونے تک پولیس اپنے تھانے سے باہر نہیں آتی۔ اور جب پولیس تھانے سے باہر نہیں آئے گی تو پھر سڑکیں مسلح گروہوں کے سپرد ہوں گی، پھر سڑکیں اور راستے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔
آپ کی حاکمیت کو میں اپنے صوبے میں جانتا ہوں، تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔ تم صرف دارالحکومتوں میں اپنے اپنے بڑے بڑے بنگلوں کے اندر بیٹھے ہوئے ہو، ٹانگ پر ٹانگ ڈال کر سمجھتے ہو کہ ہم حکمران ہیں۔ کم از کم میرے صوبے میں تمہاری کوئی حکومت نہیں ہے۔
اور یہ بات سن لو، دل کے کان کھول کر سن لو، یہ حقائق ہیں۔ میں کوئی اسٹیج پر خطابت نہیں دکھا رہا ہوں۔
بلوچستان میں بلوچ علاقوں میں بغاوتیں تھیں، پورا بلوچ علاقہ پاکستان کے اختیار سے نکل چکا تھا۔آج بھی وہاں پر پاکستان حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے۔لیکن ہم تو بلوچ علاقے کو رو رہے تھے،اب تو پشتون علاقہ بھی خون میں نہا رہا ہے۔پشتون علاقے میں ہم نے دو تین دن کے اندر پچاس سے زیادہ لاشیں وصول کی ہیں۔ ہم نے بازاروں میں ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے لیے کفن خرید سکیں۔ ہم نے صرف ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے جنازے پڑھ سکیں۔
یہ کیا پاکستان کے عوام کی قسمت میں ہے کہ ہم نے یہاں پر خون دے کر وقت گزارنا ہے؟ نہ میرا بچہ اسکول پڑھنے کے لیے گھر سے باہر نکل سکتا ہے،نہ میرے صوبے کا غریب انسان روزی مزدوری کے لیے گھر سے باہر جا سکتا ہے، اور اگر گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔
پھر کہتے ہیں، ہمارے جوان جو شہید ہو رہے ہیں۔ او بابا! تیرے جوانوں نے پٹی اسی لیے باندھی ہے، تنخواہ اسی کے لیے لے رہے ہیں کہ اس نے ملک کی سلامتی کے لیے لڑنا ہے۔ تم اپنے خون کا میرے اوپر کیا احسان ڈالتے ہو؟ تم میرے خون پسینے کے ٹیکس سے اسی بات کے لیے تو تنخواہ لے رہے ہو، لیکن ہمیں کہتے ہو کہ تم لشکر نکالو، تم اسلحہ لے کر مسلح گروہوں کے خلاف لڑو۔
میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی، میں کوئی لشکر نہیں بناؤں گا۔ تم چلے جاؤ گے، تم میری سرزمین کو آنے والی نسلوں تک ذاتی دشمنیوں کی طرف دھکیل رہے ہو، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قتل و غارت گری کی طرف دھکیل رہے ہو۔ یہ سیاست کسی اور کو سمجھاؤ، یہ ہمیں مت سمجھایا کرو۔
آپ نے اگر سیاست کرنی ہے تو وردی اتار کر آئیے، الیکشن میں حصہ لیجیے، پتہ چل جائے گا کہ وردی والے کو لوگ کیا ووٹ دیتے ہیں۔ یہ آپ کا اختیار ہے کہ آپ جس کو چاہیں حکومت دیں گے، اور جس سے چاہیں گے حکومت چھین لیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قصور پنجاب میں جلسے سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قصور، پنجاب: عظیم الشان تحفظِ مدارسِ دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس کے فضائی مناظر
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصورThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
علامہ ہشام الہی ظہیر
آنے والا وقت مولانا فضل الرحمان کا ہے ۔ مولانا صاحب آپ ہمارے اوپر دست شفقت رکھئے ،ان شاء اللہ پنجاب کے عوام آپ کے دائیں بائیں لڑیں گے ۔
کہتے ہیں سیاست مولوی کا کام نہیں کیا سیاست لٹیروں اور چوروں کا کام ہے ؟ جے یو آئی اور جمعیت اہل حدیث مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
آغا محمود شاہ
آج کے اس عظیم اجتماع کا پیغام ہے کہ حکمرانوں کا ظلم مدارس پر نہیں چلے گا ۔
یہ عوامی سیلاب حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا ۔
جو لوگ براہ راست اسلام اور دین پر تنقید نہیں کرسکتے وہ مدارس اور علماء پر تنقید کرتے ہیں ۔
پنجاب کے علماء کو پچیس ہزار دے کر رشوت دی جارہی ہے ۔
علماء کے ضمیر خریدنے کی سازش ہے ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
علامہ ہشام الہی ظہیر
آنے والا وقت مولانا فضل الرحمان کا ہے ۔ مولانا صاحب آپ ہمارے اوپر دست شفقت رکھئے ،ان شاء اللہ پنجاب کے عوام آپ کے دائیں بائیں لڑیں گے ۔
کہتے ہیں سیاست مولوی کا کام نہیں کیا سیاست لٹیروں اور چوروں کا کام ہے ؟ جے یو آئی اور جمعیت اہل حدیث مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
مولانا جمال عبدالناصر
جمعیت علماء دینی مدارس کی محافظ جماعت ہے ۔
فارم 47 پر حکومت بنانے والوں کو کہتا ہوں کہ دینی مدارس ہمیں اپنی جان اور اولاد سے زیادہ عزیز ہے ۔
ان حکمرانوں نے پاکستان کو برائے فروخت کردیا ہے ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
علامہ یحی عباسی
پنجاب کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو کہتے ہیں کہ اب پنجاب میں مولانا فضل الرحمان کا سکہ چلے گا ۔
پاکستان میں مدارس کا گھیرا تنگ کرنے کے لئے عالمی سازشیں ہورہی ہیں ۔
پوچھتا ہوں کہ ان مدارس نے کیا نقصان پہنچایا ہے ۔
اس ملک میں 1947 سے جو ظلم ہوا ہے وہ مدارس نے نہیں کیا ۔
بانی پاکستان کی ایمبولینس کو سڑک کنارے خراب کرنے والے کون سے مدارس کے پڑھے ہوئے تھے ؟
لیاقت علی خان کو شہید کرنے والا کس مدرسے کا تھا ؟
پاکستان کو دولخت کرنے والے کس مدرسے کے تھے ؟
معیشت اور امن خراب کرنے والے کس مدرسے کے ہیں ؟
فساد کی جڑ خود تم ہو اور الزام مدارس پر لگاتے ہو ،شرم آنی چاہئے ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
حافظ غضنفر
عزیز مدارس کو دبانے کا ایجنڈا ان حکمرانوں کا نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈا ہے ہمارے حکمران صرف ان کے مہرے بن کر اس ایجنڈے کو پورا کررہی ہے ۔
عوام کا اس نظام سے اعتماد ختم ہوچکا ہے ۔
پنجاب میں عوام کو دبایا جا رہا ہے ۔
خلاف شریعت قانون سازی کی جارہی ہے ۔
لاقانونیت بڑھتی جارہی ہے ۔
اسلام اور پاکستان لازم وملزوم ہیں ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس پھول نگر قصور
علامہ ابتسام الہی ظہیر
پاکستان کی آئینی سمت مکہ اور مدینہ سے تبدیل کرکے کسی اور طرف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
جب تک ہم زندہ ہیں آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے ۔
عوامی حقوق کی بحالی کے لئے ،مدارس دینیہ کی حفاظت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
مولانا فضل الرحمان ملک کے تمام دینی طبقات کے لئے قابل احترام ہیں ۔
ان شاء اللہ ووٹ کی طاقت سے اس ملک کی تقدیر بدلیں گے ۔
#عوامی_حقوق_کانفرنس_قصور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہ راست قصور، پنجاب؛تحفظِ مدارسِ دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس
www.facebook.com/share/v/1CsdvA1E6x/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قصور، پنجاب: جےیوآئی کی تحفظِ مدارسِ دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل
جلسہ گاہ مکمل طور پر تیار، اسٹیج، ساؤنڈ سسٹم اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
انصار الاسلام کے رضاکار مختلف ذمہ داریوں پر تعینات، سیکیورٹی اور استقبالیہ انتظامات مکمل
پنجاب بھر سے کارکنوں اور قافلوں کی پھول نگر آمد کا سلسلہ جاری
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج رات کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے
تحفظِ مدارسِ دینیہ، عوامی حقوق اور ملکی سیاسی صورتحال پر اہم پالیسی بیان متوقع
ضلعی و صوبائی قائدین، علما کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوگی
کانفرنس سے محمد اسلم غوری، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا اسعد محمود، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سید آغا محمود شاہ،حافظ نصیر احرار ودیگر خطاب کرینگے ۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پنجاب حکومت کی تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مرکزی و صوبائی قائدین کانفرنس میں شرکت کے لئے آج لاہور پہنچ گئے ہیں ۔اسلم غوری
ہائبرڈ حکومت ہمارے کارکنوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
کانفرنس کے انعقاد می رکاوٹیں برداشت نہیں کریں گے ۔اسلم غوری
مسلم لیگ کی شریف حکومت پی ڈی ایم میں ہمارے کارکنوں کے جذبے دیکھ چکی ہے ۔اسلم غوری
انتظامیہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار نہ بنے ۔حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ۔ ترجمان جے یو آئی
حکومتی رکاوٹیں ہمارے راستے میں حائل نہیں ہوسکتیں ۔اسلم غوری
کل پنجاب میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکومت کی طرف سے کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار پر جے یو آئی پنجاب کا ردعمل
جے یو آئی ہر صورت کانفرنس کرے گی حکومت کے انکار کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار
صوبائی حکومت، مقامی سیاستدان اور انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ اور پولیس کا رویہ بدتمیزی پر مبنی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ کے رویے سے جے یو آئی کارکنان میں اضطراب و اشتعال بڑھ رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ کے رویے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
ہم ہر صورت جلسہ کریں گے کوئی مائی کا لال ہمیں عوام سے دور نہیں کرسکتا۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
جاری کردہ
میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Tomorrow, In Sha ALLAH
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سردار اختر جان مینگل کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ۔ترجمان جےیوآئی
ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اسلم غوری
امن وامان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے امید افزاء نہیں ۔رہنماؤں کا اتفاق ۔ترجمان جےیوآئی
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اسلم غوری
ملاقات میں اسلم غوری ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔ترجمان جےیوآئی
جاریکردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بلوچستان میں امن وامان کی موجودہ دگرگوں صورتحال تشویشناک ہے ۔ترجمان جے یو آئی
عوام کے جان ومال کا تحفظ بنیادی حق ہے ۔اسلم غوری
بدامنی کی اس لہر کو سنجیدہ نہ لینا اور ریاستی سطح پر موثر اقدمات کا نہ ہونا مزید تشویش کا باعث ہے ۔اسلم غوری
حکمرانوں کی لاپرواہی ،غفلت اور نااہلی سے کسی بڑے سانحے کے رونما ہونے کی بو آرہی ہے ۔اسلم غوری
ہائبرڈ نظام آہستہ آہستہ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
عوامی امنگوں کے برعکس دھاندلی زدہ مسلط حکومتیں عوام کو امن دینے کی اہلیت سے عاری ہیں ۔اسلم غوری
اسمبلی فلور پر مسلسل ہماری قیادت اس جانب توجہ مبذول کراتی رہی ،لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔اسلم غوری
بدامنی کی بدترین صورتحال بلوچستان اسی سالہ محرومیوں کا نتیجہ ہے ۔اسلم غوری
عوامی محرومیاں ،وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم بدامنی کے بنیادی اسباب ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
بلوچستان ،صوبہ خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے حالات پر قومی قیادت کو سر جوڑ کر متفقہ لائحہ عمل دینا وقت کی ضرورت ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اے این پی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں عمومی ملکی سیاسی سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غور وخوض
صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن وامان کی دگرگوں صورتحال پر تشویش کا اظہار
امن وامان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ کی اہمیت اور ضرورت پر رہنماؤں کا اتفاق
عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔رہنماؤں میں اتفاق
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مانسہرہ:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کے معتمد خاص مفتی ابرار احمد خان کے بیٹے مولانا حمزہ احمد کی تقریب ولیمہ
ولیمہ میں قائد جمیعت کی خصوصی شرکت
مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف مکتبہ فکر کے سینکٹروں افراد کی شرکتThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پریس ریلیز
جمعیت علماء اسلام پاکستان
02 جون 2026
اسلام میں اجتماعیت اور نظمِ جماعت بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، ذاتی رائے کو اجتماعی فیصلوں پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔مولانا فضل الرحمان
کراچی :
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام اجتماعیت، نظمِ جماعت اور اجتماعی قیادت کی اطاعت کا دین ہے۔ جماعت سے وابستگی کے ساتھ اس کے اجتماعی فیصلوں کی پاسداری ہر کارکن اور ذمہ دار کی دینی و تنظیمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کی ذاتی رائے یا اختلافِ نظر، اجتماعیت سے علیحدگی یا اجتماعی نظم سے انحراف کا جواز نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب تحریکیں اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی کی بنیاد پر آگے بڑھتی ہیں۔اس لیے جذبات ہمیشہ پالیسی کے تابع ہونے چاہئے ۔جبکہ پالیسی کو وقتی جذبات کے تابع نہیں بنایا جا سکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برصغیر کی دینی و سیاسی تاریخ اس حقیقت کی شاہد ہے کہ تقسیمِ ہند سے قبل امارتِ شرعیہ کے قیام کی تجویز پر حضرت شیخ الحدیثؒ نے اس بنیاد پر اختلاف کیا تھا کہ امارت کے قیام کے لیے قوت و اقتدار کا ہونا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دینی مدارس کے نصاب میں تاریخ کے ساتھ السیاسۃ الاسلامیہ کے موضوع پر بھی ایک مستقل کتاب شامل کی جانی چاہیے تاکہ علماء کرام عصری سیاسی تقاضوں اور اسلامی سیاسی فکر سے بہتر طور پر واقف ہو سکیں۔
بعد ازاں اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلسِ عاملہ کے تحت صدرِ وفاق اور ناظمِ اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نی شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کو آئندہ پانچ سال کے لئے صدرِ وفاق اور قاری حنیف جالندھری صاحب کو ناظمِ اعلیٰ برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی، جسے شرکائے اجلاس نے مکمل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کے مطابق قائدِ جمعیت نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ دینی مدارس کی آزادی، اتحادِ امت، نظریاتی تشخص اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد پہلے سے زیادہ قوت اور یکجہتی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔
محمد اسلم غوری نے مفتی تقی عثمانی کو صدر وفاق اور قاری حنیف جالندھری کو ناظم اعلیٰ وفاق منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سوات: رہنما جےیوآئی مفتی فضل غفور کی اہم پریس کانفرنس
ون پوائنٹ ایجنڈے پر آج کا یہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔
1۔ مالی سال 2026-27 کا جو بجٹ پاس ہوا ہے، اس کے فنانس بل میں ملاکنڈ ڈویژن پر مختلف اقسام کے ٹیکسوں کے نفاذ اور کسٹمز ایکٹ کی ایکسٹنشن کے حوالے سے جو عوامی بازگشت سنائی دے رہی ہے، اس نے عوام میں شدید بے چینی، اضطراب اور اشتعال کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔
چنانچہ جس وقت سابق فاٹا اور ہمارے ملاکنڈ ڈویژن، جو Provincially Administered Tribal Areas (PATA) کے نام سے ہمارے آئین میں ایک جداگانہ حیثیت رکھتا تھا، 27 مئی 2018ء کو فاٹا کے انضمام کے ساتھ جب ملاکنڈ ڈویژن کی آئینی حیثیت کو ختم کیا جا رہا تھا، اس وقت بھی جمعیت علمائے اسلام نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی آواز بن کر اس حیثیت کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
گو کہ اسمبلی میں ہماری تعداد کم تھی، لیکن جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ باقی جماعتوں نے ملاکنڈ ڈویژن کی آئینی حیثیت کے خاتمے کی حمایت کی، جس کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ ان نتائج میں کسٹمز ایکٹ کی ایکسٹنشن اور مختلف اقسام کے ٹیکسوں کا نفاذ بھی شامل ہے۔
چنانچہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے اس ڈویژن میں اگر شرحِ غربت کو دیکھا جائے تو پچاس سے ساٹھ فیصد تک لوگ غربت کا شکار ہیں۔ ساٹھ فیصد ہمارے نوجوان بیرونِ ملک مزدوری کر کے اپنے گھروں کے چولہے جلا رہے ہیں، جبکہ گیارہ لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
پھر 1969ء میں ہمارا پاکستان کے ساتھ الحاق ہوا۔ 1947ء سے 1969ء تک جو ترقیاتی فنڈز پاکستان کے دیگر علاقوں میں خرچ ہوتے رہے، ملاکنڈ ڈویژن ان فنڈز سے محروم رہا۔ اس وقت سے یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے، اور پھر دہشت گردی، فوجی آپریشنز، زلزلوں اور سیلابوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی۔
امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ یہاں کی تاجر برادری خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی۔ ہماری شاہراہیں غیر محفوظ ہیں، دن ہو یا رات، ڈاکوؤں کا راج رہتا ہے۔ بونیر کی بین الصوبائی شاہراہ گزشتہ رات بارہ بجے سے صبح چار بجے تک ڈاکوؤں کے نرغے میں رہی۔ ایسی صورتحال میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام پر ٹیکسوں کا بم گرانا، میرے خیال میں، ایک نئے کشمیر جیسے حالات پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ یہ اسی نوعیت کے حالات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
اس حوالے سے جمعیت علمائے اسلام سب سے پہلے اپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ ہمارے صوبائی امیر، سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی آواز بن کر اس ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سینیٹ میں کال اٹینشن نوٹس جمع کرایا، جبکہ محترمہ نعیمہ کشور صاحبہ نے قومی اسمبلی میں اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا۔
ہم قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان میں ملاکنڈ ڈویژن کی آواز بننے پر اپنی قیادت کو ملاکنڈ ڈویژن کے ایک کروڑ عوام کی جانب سے سلام بھی پیش کرتے ہیں اور خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں۔
ساتھ ہی ہمارے گیارہ ایم این ایز اور اٹھائیس ایم پی ایز، خواہ وہ فارم 47 کے ہوں، فارم 46 کے ہوں یا فارم 45 کے، اور خواہ وہ صوبے میں برسرِ اقتدار ہوں یا وفاق میں، ہم اس موقع پر ان سب سے استدعا کرتے ہیں کہ متحد ہو کر قوم کی آواز بنیں۔
آپ قوم کی آواز بنیں۔
آپ قوم کی زبان بنیں۔
اسی کے ساتھ ہم ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس موقع پر غفلت کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ آگے بڑھ کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔
پانچ تاریخ کو ٹریڈ یونین کی جانب سے جس احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جمعیت علمائے اسلام ملاکنڈ ڈویژن اس کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ ان شاء اللہ العزیز، ہمارے کارکنان اور جمعیت بزنس فورم سے وابستہ تاجر برادری اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔ آئندہ بھی جمعیت علمائے اسلام صفِ اول میں رہتے ہوئے قائدانہ کردار کے ساتھ اس مہم کو آگے بڑھائے گی۔
اسی طرح جمعیت علمائے اسلام کی تمام ضلعی، تحصیل اور مقامی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس عوامی مسئلے کو عوام تک پہنچائیں، عوام کو اس حوالے سے بریف کریں، انہیں اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونے پر آمادہ کریں، اور تحصیل و ضلعی سطح پر آل پارٹیز کانفرنسز منعقد کریں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ملی و قومی وحدت کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن کے حق میں آواز بلند کی جا سکے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ کی چین کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت
@CathayPak @AsadMahmoodJUI -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کاپارٹی رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
والدین اللہ کی نعمت ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان
عزیزم زبیر عباسی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
لواحقین کے غم میں شریک ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گھرنے سے 14بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم و اندوہ کا اظہار
جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمن
اللہ تعالی زخموں بچوں کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن
انصار الاسلام کے رضاکار اور جمعیۃ علماء اسلام کے کارکن خون کی فراہمی و دیگر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ مولانا فضل الرحمن
لاہور۔حکومت زخمیوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔ مولانا فضل الرحمن
لاہور جیسے شہر میں غیر معیاری عمارتوں سے حادثات حکومت و انتظامیہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
انتظامیہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کےلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے۔ مولانا فضل الرحمن -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مسئلہ کشمیر نہایت حساس اور قومی اہمیت کا معاملہ ہے، جسے جذبات کے بجائے عقل، دانش اور سیاسی بصیرت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری قیادت کی درخواست پر میں نے ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی تاکہ کسی بھی ممکنہ تصادم اور خون خرابے سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جا سکے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی واضح پوزیشن سامنے لائے تاکہ افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کا قابلِ قبول حل تلاش کیا جا سکے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کی موجودہ صورتحال قومی تشویش کا باعث ہے، اس لیے طاقت کے بجائے مشاورت، تحمل اور نیک نیتی سے آگے بڑھنا ہی پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی میڈیا سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
JUI Chief Maulana Fazlur Rehman and Jamaat-e-Islami Ameer Hafiz Naeem ur Rehman addressed a joint press conference after their meeting.
They stressed the importance of dialogue, wisdom, and peaceful solutions regarding the current situation in Azad Kashmir, calling on all stakeholders to avoid violence and work together for stability and justice. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ آمد
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرار بگٹی کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قائدِ جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ، جمعیۃ علماء اسلام راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کی مجالسِ عاملہ کے مشترکہ اجلاس میں شریک، ذمہ داران سے اہم خطاب
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں زمین پر جبکہ پاکستان میں آسمان پر حکومتی بے حسی کی انتہاء ہے ۔ترجمان جے یوآئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک ہفتہ برقرار رکھنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے ۔ اسلم غوری
انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنگ سے قبل کی سطح سے بھی نیچے چلی گئی ہیں۔ترجمان جےیوآئی
حکومت عوام کا خون چوسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ۔ترجمان جےیوآئی
قیمتوں میں اضافے کے وقت بھی پیٹرولیم کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا اور اب کمی کے وقت بھی ۔اسلم غوری
جنگ کے باعث ایرانی عوام نے اتنا نقصان نہیں اٹھایا جتنا کہ پاکستانی عوام نے برداشت کیا ۔ترجمان جےیوآئی
حکمران خدا خوفی سے بے نیاز ہو چکے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: سرابرہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ سینئر سیاسی خاندان سیف اللہ برادران کی رہائش گاہ پر آمد
سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے سرابرہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کااستقبال کیا
ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں علاقائی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت اور تشویش کا اظہار
باہمی اتحاد سے علاقے کی بدامنی کا مقابلہ کرنے کا عزم
اپنی عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا سکتا ۔رہنماؤں میں اتفاق
ملاقات میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، مولانا اسجد محمود، مولانا محمد انور، مولانا عبد الحق،انجنئیر امیر نواز خان
شریک
ملاقات میں ہمایون سیف اللہ خان، سلیم سیف اللہ خان،انور سیف اللہ خان،عثمان سیف اللہ شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمارے سامنے ایک آئین بھی ہے، ہمارے سامنے ایک قانون بھی ہے، جو ہمارے دائرہ کار کا تعین کرتا ہے، ہمارے اختیارات کے دائرے کو متعین کرتا ہے، اگر وہ اپنے دائرے میں رہے ہمارے سروں کے تاج ہیں۔
لیکن اگر وہ سیاست میں فریق بن کر سامنے آتے ہیں، انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرتے ہیں اور بلوچستان میں اور گلگت میں حال ہی میں جو کارنامے دکھائے گئے ہیں اور جس طرح نتائج تبدیل کیے گئے ہیں میرے خیال میں اگر وہ سیاست میں آئیں گے تو پھر سیاست میں ہم ہیں اور سیاست میں ان کو جواب بھی دیا جائے گا۔
اگر وہ اپنے فرائض تک محدود رہتے ہیں ہم نے جب انڈیا کے ساتھ لڑائی ہوئی سب سے پہلے میں نے سپورٹ کیا ہے اور ہم نے کہا ہم ایک قوم ہیں، اگر آپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا ہے سب سے پہلے میں نے سپورٹ کیا ہے اور میں اچھے کاموں کا اچھی بات کہوں گا۔
لیکن اگر آپ غلط راہ پہ چلیں گے تو ہم گونگے نہیں ہیں کہ ہم گونگے شیطان کی طرح خاموش رہیں، پھر ہم پارلیمنٹ میں بھی بات کریں گے اور پارلیمنٹ آباو ہے، پارلیمنٹ سپیرئیر ہے، پارلیمنٹ میں ہر ایک بات کی جا سکتی ہے، دفاع کی قوت ہو وہ اس پارلیمنٹ کے ماتحت ہے، یہاں پر کوئی بھی ادارہ ہو اسٹیبلیشمنٹ ہو، بیوروکریسی ہو، وہ اس پارلیمنٹ کے ماتحت ہے، اگر پارلیمنٹ آج بجٹ پاس کر رہی ہے اور بجٹ میں ہم اپنے اداروں کو جو یہاں سے پیسہ جائے گا، یہاں سے بجٹ جائے گا اور اس بجٹ سے اس کو غلط طور پر استعمال کریں گے تو اس پر تنقید پارلیمنٹ نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟ لہذا پارلیمنٹ کو آزاد رہنے دیجیے، پارلیمنٹ کو سپیرئیر رہنے دیجیے، اس کو سپریم رہنے دیجیے اور کسی کو بالاتر ہونے کا تصور نہیں ہے، ہم کوئی ایسی تنقید نہیں کر رہے ہیں خدا نخواستہ کہ ہم ان کا کوئی مزاق اڑا رہے ہیں، کوئی برے الفاظ سے ان کو یاد کر رہے ہیں، ہم ان کے کردار، ان کے ایٹیچیوڈ، ان کے موقف، ان کے رویوں پر اپنی شکایت ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، تو وہ ہم ریکارڈ پر لا رہے ہیں۔
میاں شہباز شریف صاحب وزیراعظم ہے، تشریف فرما ہے، کیا جب ہم اکٹھے ایک سٹیج پر ہوتے تھے تو انہوں نے اس زمانے میں فوج کے سربراہ کا نام نہیں لیا تھا؟ کیا انہوں نے اس وقت جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا؟ کیا اس وقت انہوں نے فوج کی ادارہ کو محکمہ زراعت نہیں کہا تھا؟
تو یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ ذرا اپنی ماضی کو بھی پہلے دیکھ لیا کریں اس کے بعد آپ ہماری تنقید کو اتنا سخت ردعمل دیں۔
قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان نے اس وقت جو ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور اس کے جو دنیا میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر ان کو ہمیں سمیٹنا چاہیے، حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اس طرز عمل کو اس کے مفادات کو سمیٹے، لیکن جہاں وہ باہر سے کما رہے ہیں پاکستان کے اندر اس کو گنوا رہے ہیں، یہاں حکومت کی ان کامیابیوں کے عوام پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہو رہے ہیں۔
یہاں امن و امان نہیں ہے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان میں تو پہلے ہی امن و امان نہیں تھا، سندھ کے لوگ ڈاکوں کے ہاتھوں محکوم نظر آ رہے ہیں، لیکن اگر کشمیر کی بھی ایسی صورت حال بنتی ہے تو جہاں فوج کو یا بارڈرز پہ ہونا چاہیے یا بیرکوں پہ ہونا چاہیے آج وہ پاکستان کے صحراؤں میں پھیلے ہوئے ہیں، پاکستان کے پہاڑوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کے فوجی شہید ہو رہے ہیں، اور اس مشکل میں ریاست پھنسی ہوئی ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔
اگر ان حالات میں بھی حکومت کی طرف سے ایسے بیانات آئے کہ جس سے قوم تقسیم ہو، جس سے اپوزیشن کو سخت سے ردعمل دینا پڑے تو پھر میں نہیں سمجھتا کہ یہ ملک کی یکجہتی کے لیے کوئی کردار ہوگا، بلکہ ملک کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گا۔
بہت زیادہ اشتعال ہے ملک کے اندر، ہم نے پرسوں چارسدہ میں جلسہ کیا، ہم نے اس سے پہلے پشین میں جلسہ کیا، لاکھوں لوگ وہاں اکٹھے ہوئے، بہت ہی کامیاب اجتماعات، پبلک نے اتفاق کیا اور یہ وہ میدان ہے کہ اگر ایک سیاسی جماعت پبلک میں اترتی ہے اور تاحد نظر انسانوں کا سمندر اکٹھا کرتی ہے یہ ایک وہ سیاسی جنگ ہے کہ جہاں قوم کا مورال بلند ہوتا ہے اور آپ کے کارکنوں کا مورال بلند ہوتا ہے، امن پسندوں کا مورال بلند ہوتا ہے، اور مسلح قوتوں کا مورال گر جاتا ہے، تو میرے خیال میں ہم جس محاذ پر کام کر رہے ہیں، میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمیں پبلک کی طرف سے زبردست قسم کا ایک مثبت ردعمل ملا ہے، کیا وہ ردعمل حکومتی پارٹی کو بھی مل سکتا ہے؟ میرے خیال میں اس وقت ان کے لئے وہ حالات نہیں ہیں۔ آپ کو وہ حالات بنانے ہوں گے، کہ ہم یکجہتی کا اظہار کریں۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ ہاوس میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس وقت کشمیری احتجاج پر ہیں تو میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ وہاں جو باضابطہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے اُس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس پر حکومت نگوشیٹ نہ کرسکے، تقریروں میں وہ نوجوان ہیں اگر کسی نے کوئی حد سے آگے بڑھ کر بات کی ہے یا پاکستان کے خلاف کوئی الفاظ تعبیر ہوئے ہیں تو اُس کے حق میں بھی باتیں ہوئی ہیں، اسی اجتماع میں ہوئی ہیں، انہی مقررین نے پاکستان کے حق میں باتیں کی ہیں، اور آج وہ باقاعدہ ایک خط مجھے بھیج رہے ہیں۔
کشمیریوں کی جو اس وقت جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہے، انہوں نے باضابطہ طور پر مجھے یہ خط بھیجا ہے اپنے قیادت کے دستخطوں کے ساتھ اور جس میں انہوں نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے مجھے کہا ہے، یقیناً یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا، نہ میرے بس کی بات ہے لیکن میں نے اس کا مثبت جواب دیا ان کو اور کل 23 تاریخ تھی، یہ آخری تاریخ تھی انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کرنا تھا اور اگلا پروگرام دینا تھا، لیکن انہوں نے نہیں دیا اور ابھی ان کے درمیان میں شائد مشاورت چل رہی ہو، وہ کوئی جواب تیار کر رہے ہوں میرا جو ان کو پیغام ملا ہے اس کے بارے میں، لیکن حکومت حکومت ہوا کرتی ہے، اگر حکومت کا رد عمل مقررین نوجوانوں کی تقریروں اور اس سے بھی کہیں بڑھ کر حکومت کا رد عمل جذباتی ہو جاتا ہے تو یہ حکومت کا مقام نہیں ہوا کرتا۔
اچھا ہوا کہ اس وقت جناب وزیراعظم بھی تشریف لے آئے ہیں ہاؤس میں، موجود ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھی موجود ہے اور ان کی موجودگی میں، میں آپ سے گزارش کر رہا ہوں کہ اگر اس وقت احتجاج پر بیٹھے ہوئے عوام کا ایک بڑا ہجوم ہے، ایسا نہیں کہ بلکل وہاں پر کوئی پبلک نہیں ہے ان کے ساتھ، لوگ بڑی تعداد میں راولاکوٹ میں موجود ہیں اور ان کی جو جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہے اس کا باضابطہ طور پر میرے پاس خط آیا اور میں نے اس کے جواب میں ایک بیان ریکارڈ کیا، جب ان کو بھیجا، اس کو پبلش کیا میں نے، کہ میں اس میں جو کردار میرا ادا ہو سکتا ہے میں کرنے کے لئے تیار ہوں اور حکومت کے آفس کو بھی میں نے آگاہ کیا ہے، ابھی تک نہ حکومت کی طرف سے مجھے کوئی جواب ملا ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کی طرف سے کوئی رد عمل آیا ہے، سوائے اس کے کہ کل 23 تاریخ تھی اور کل انہوں نے اگلا پروگرام دینا تھا، لانگ مارچ کا اعلان کرنا تھا، جو انہوں نے نہیں کیا اور اس وقت انہوں نے کسی قسم کے اگلے قدم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
تو یہ ان کی طرف سے ایک مثبت رد عمل عملی طور پر نظر آ رہا ہے اور میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے جواب کو احترام دیا اور ان شاءاللہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی مثبت اور امید افزا گفتگو ہوتی ہے تو یہ مسئلے کو حل کرنے کی طرف لے جائے گی، بات چیت ہونی چاہیے، چارٹر آف ڈیمانڈ پہ نظر رکھنی چاہیے، مقررین کی تقریروں کو بہانہ بنا کر طاقت کا استعمال یہ کبھی بھی حکومتوں کا رویہ نہیں ہوا کرتا، حکومت جو ہیں وہ ماں باپ کی حیثیت رکھتی ہے اور جب کشمیر کے اندر تشدد ہوگا آپ بتائیں کہ اٹھہتر سال تک کشمیریوں کے کاز کی وکالت کرنا اس کو آپ ایک لمحے میں دفن کردیں گے اور وہ انڈیا جو ہر فورم پر دفاعی پوزیشن میں ہوا کرتا تھا آج وہ جارحانہ انداز اختیار کر چکا ہے، جب ہم ان کے خلاف قراردادیں پیش کرتے تھے بیلجیم میں، انسانی حقوق کے اداروں میں، اقوام متحدہ میں، آج وہ پاکستان کے خلاف قراردادیں لا رہا ہے، پوزیشن بالکل تبدیل کر دی گئی ہے وجہ یہ ہے کہ پاکستان ریاست کے طرف سے جو رد عمل گیا ہے اور جو ان کو لاشیں ملی ہیں اور مزید بھی بالکل تیار کھڑے ہیں کہ کبھی کوئی حرکت ہو تو ہم ایک سخت اقدام کریں، اس سے مسئلہ کشمیر کی پوری نوعیت تبدیل ہو گئی ہے، پاکستان کا موقف بالکل برعکس چلا گیا ہے اور انڈیا کا موقف بھی برعکس چلا گیا ہے۔ ہم جہاں اٹھہتر سال تک کھڑے تھے آج ہندوستان وہاں کھڑے ہونے کی طرف جا رہا ہے اور جہاں ہندوستان اٹھہتر سال تک کھڑا تھا آج ہم پاکستان اسی مقام پر جا رہے ہیں، اس میں کچھ ہمیں حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور خواجہ آصف صاحب نے جو باتیں کی ہیں ہر چند کہ اگر اس میں قابل اعتراض مواد ہے، ہر چند کہ اس میں اگر کشمیر یا پاکستان کے مفاد کے خلاف کوئی مواد ہے تب بھی وہ خواجہ آصف نہیں ہے یہاں پر، وہ یہاں پر وزیر دفاع ہیں اور وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کا رد عمل محتاط ہونا چاہیے تھا۔ میرے خیال میں جب لڑائی والا کام ہو تو آپ لوگ لڑائی والا کام خواجہ آصف کے حوالے کرتے ہیں اور جب مفاہمت والا کام ہو تو وہ پھر اپ اسحاق ڈار کے حوالے کر دیتے ہیں۔
آج ان کو لا تعلق کیوں کیا جا رہا ہے، میرے خیال میں اس کا تعلق صرف داخلہ پالیسی سے نہیں ہے، اس کے اثرات ہمارے خارجہ پالیسی پر پڑ رہے ہیں،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہاں پر کچھ باتیں جذباتی حدود سے آگے جا کر ہوئی ہیں جب کہ یہ وقت بڑے تحمل کا ہے، بڑی سنجیدگی کا ہے، برداشت کا ہے۔
جناب سپیکر! میں انتہائی احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ کل آپ بھی کچھ ضرورت سے زیادہ جذباتی نظر آئے۔حضرت! کاین گناہیست کہ در شہر شما نیز کنند
اگر آج یہاں سے کوئی ایسی بات کی جا رہی ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ وہ انسٹی ٹیوشنز کے بارے میں ہیں، تو کیا ہمارے کنٹینرز پر، ہمارے جلسوں میں جب میاں نواز شریف صاحب خطاب فرماتے تھے تو وہ آرمی چیف، آئی ایس آئی کی چیف کا نام لے کر ان کی خلاف تقریر نہیں کیا کرتے تھے؟ اور کیا دفاع کے محکمے کو وہ محکمہ زراعت نہیں کہا کرتے تھے؟
ہماری سیاست میں کبھی ہم ذرا حدود سے آگے چلے جاتے ہیں اور اچھی بات ہے خواجہ آصف صاحب نے جو باتیں کی ہیں کہ ہم بھی اپنے غلطیوں سے کچھ سبق سیکھتے ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ ہاوس میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہاں امن و امان نہیں ہے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان میں تو پہلے ہی امن و امان نہیں تھا، سندھ کے لوگ ڈاکوں کے ہاتھوں محکوم نظر آ رہے ہیں، لیکن اگر کشمیر کی بھی ایسی صورت حال بنتی ہے تو جہاں فوج کو یا بارڈرز پہ ہونا چاہیے یا بیرکوں پہ ہونا چاہیے آج وہ پاکستان کے صحراؤں میں پھیلے ہوئے ہیں، پاکستان کے پہاڑوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان کے فوجی شہــید ہو رہے ہیں، اور اس مشکل میں ریاست پھنسی ہوئی ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، اگر ان حالات میں بھی حکومت کی طرف سے ایسے بیانات آئے کہ جس سے قوم تقسیم ہو، جس سے اپوزیشن کو سخت سے ردعمل دینا پڑے تو پھر میں نہیں سمجھتا کہ یہ ملک کی یکجہتی کے لیے کوئی کردار ہوگا، بلکہ ملک کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گا۔
بہت زیادہ اشتعال ہے ملک کے اندر، ہم نے پرسوں چارسدہ میں جلسہ کیا، ہم نے اس سے پہلے پشین میں جلسہ کیا، لاکھوں لوگ وہاں اکٹھے ہوئے، بہت ہی کامیاب اجتماعات، پبلک نے اتفاق کیا اور یہ وہ میدان ہے کہ اگر ایک سیاسی جماعت پبلک میں اترتی ہے اور تاحد نظر انسانوں کا سمندر اکٹھا کرتی ہے یہ ایک وہ سیاسی جنگ ہے کہ جہاں قوم کا مورال بلند ہوتا ہے اور آپ کے کارکنوں کا مورال بلند ہوتا ہے، امن پسندوں کا مورال بلند ہوتا ہے، اور مسلح قوتوں کا مورال گر جاتا ہے، تو میرے خیال میں ہم جس محاذ پر کام کر رہے ہیں، میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمیں پبلک کی طرف سے زبردست قسم کا ایک مثبت ردعمل ملا ہے، کیا وہ ردعمل حکومتی پارٹی کو بھی مل سکتا ہے؟ میرے خیال میں اس وقت ان کے لئے وہ حالات نہیں ہیں۔ آپ کو وہ حالات بنانے ہوں گے، کہ ہم یکجہتی کا اظہار کریں ۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس وقت اگر کشمیری احتجاج پر ہیں تو میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ وہاں جو باضابطہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے اُس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس پر حکومت نگوشیٹ نہ کرسکے، تقریروں میں وہ نوجوان ہیں اگر کسی نے کوئی حد سے آگے بڑھ کر بات کی ہے یا پاکستان کے خلاف کوئی الفاظ تعبیر ہوئے ہیں تو اُس کے حق میں بھی باتیں ہوئی ہیں، اسی اجتماع میں ہوئی ہیں، انہی مقررین نے پاکستان کے حق میں باتیں کی ہیں، اور آج وہ باقاعدہ ایک خط مجھے بھیج رہے ہیں۔
جناب سپیکر! آپ کی توجہ چاہیے، جناب سپیکر میں آپ سے مخاطب ہوں، رولز کے مطابق سپیکر سے ہی مخاطب ہونا پڑتا ہے اور اگر سپیکر جو ہے جب وہ "چشم من در چشم تو
چشمان تو جائے دیگر"،
کشمیریوں کی جو اس وقت جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہے، انہوں نے باضابطہ طور پر مجھے یہ خط بھیجا ہے اپنے قیادت کے دستخطوں کے ساتھ اور جس میں انہوں نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے مجھے کہا ہے، یقیناً یہ کام میں تنہا نہیں کر سکتا، نہ میرے بس کی بات ہے لیکن میں نے اس کا مثبت جواب دیا ان کو اور کل 23 تاریخ تھی، یہ آخری تاریخ تھی انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کرنا تھا اور اگلا پروگرام دینا تھا، لیکن انہوں نے نہیں دیا اور ابھی ان کے درمیان میں شائد مشاورت چل رہی ہو، وہ کوئی جواب تیار کر رہے ہوں میرا جو ان کو پیغام ملا ہے اس کے بارے میں، لیکن حکومت حکومت ہوا کرتی ہے، اگر حکومت کا رد عمل مقررین نوجوانوں کی تقریروں اور اس سے بھی کہیں بڑھ کر حکومت کا رد عمل جذباتی ہو جاتا ہے تو یہ حکومت کا مقام نہیں ہوا کرتا۔
جناب سپیکر! اچھا ہوا کہ اس وقت جناب وزیراعظم بھی تشریف لے آئے ہیں ہاؤس میں، موجود ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھی موجود ہے اور ان کی موجودگی میں، میں آپ سے گزارش کر رہا ہوں کہ اگر اس وقت احتجاج پر بیٹھے ہوئے عوام کا ایک بڑا ہجوم ہے، ایسا نہیں کہ بلکل وہاں پر کوئی پبلک نہیں ہے ان کے ساتھ، لوگ بڑی تعداد میں راولاکوٹ میں موجود ہیں اور ان کی جو جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہے اس کا باضابطہ طور پر میرے پاس خط آیا اور میں نے اس کے جواب میں ایک بیان ریکارڈ کیا، جب ان کو بھیجا، اس کو پبلش کیا میں نے، کہ میں اس میں جو کردار میرا ادا ہو سکتا ہے میں کرنے کے لئے تیار ہوں اور حکومت کے آفس کو بھی میں نے آگاہ کیا ہے، ابھی تک نہ حکومت کی طرف سے مجھے کوئی جواب ملا ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کی طرف سے کوئی رد عمل آیا ہے، سوائے اس کے کہ کل 23 تاریخ تھی اور کل انہوں نے اگلا پروگرام دینا تھا، لانگ مارچ کا اعلان کرنا تھا، جو انہوں نے نہیں کیا اور اس وقت انہوں نے کسی قسم کے اگلے قدم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
تو یہ ان کی طرف سے ایک مثبت رد عمل عملی طور پر نظر آ رہا ہے اور میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے جواب کو احترام دیا اور ان شاءاللہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی مثبت اور امید افزا گفتگو ہوتی ہے تو یہ مسئلے کو حل کرنے کی طرف لے جائے گی، بات چیت ہونی چاہیے، چارٹر آف ڈیمانڈ پہ نظر رکھنی چاہیے، مقررین کی تقریروں کو بہانہ بنا کر طاقت کا استعمال یہ کبھی بھی حکومتوں کا رویہ نہیں ہوا کرتا، حکومت جو ہیں وہ ماں باپ کی حیثیت رکھتی ہے اور جب کشمیر کے اندر تشدد ہوگا آپ بتائیں کہ اٹھتر سال تک کشمیریوں کے کاز کی وکالت کرنا اس کو آپ ایک لمحے میں دفن کردیں گے اور وہ انــڈیا جو ہر فورم پر دفاعی پوزیشن میں ہوا کرتا تھا آج وہ جارحانہ انداز اختیار کر چکا ہے، جب ہم ان کے خلاف قراردادیں پیش کرتے تھے بیلجیم میں، انسانی حقوق کے اداروں میں، اقوام متحدہ میں، آج وہ پاکستان کے خلاف قراردادیں لا رہا ہے، پوزیشن بالکل تبدیل کر دی گئی ہے وجہ یہ ہے کہ پاکستان ریاست کے طرف سے جو رد عمل گیا ہے اور جو ان کو لاشیں ملی ہیں اور مزید بھی بالکل تیار کھڑے ہیں کہ کبھی کوئی حرکت ہو تو ہم ایک سخت اقدام کریں، اس سے مسئلہ کشمیر کی پوری نوعیت تبدیل ہو گئی ہے، پاکستان کا موقف بالکل برعکس چلا گیا ہے اور انــڈیا کا موقف بھی برعکس چلا گیا ہے۔ ہم جہاں اٹھتر سال تک کھڑے تھے آج ہنــدوستان وہاں کھڑے ہونے کی طرف جا رہا ہے اور جہاں ہنــدوستان اٹھتر سال تک کھڑا تھا آج ہم پاکستان اسی مقام پر جا رہے ہیں، اس میں کچھ ہمیں حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور خواجہ آصف صاحب نے جو باتیں کی ہیں ہر چند کہ اگر اس میں قابل اعتراض مواد ہے، ہر چند کہ اس میں اگر کشمیر یا پاکستان کے مفاد کے خلاف کوئی مواد ہے تب بھی وہ خواجہ آصف نہیں ہے یہاں پر، وہ یہاں پر وزیر دفاع ہیں اور وزیر دفاع کی حیثیت سے ان کا رد عمل محتاط ہونا چاہیے تھا۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہاں پر کچھ باتیں جذباتی حدود سے آگے جا کر ہوئی ہیں جب کہ یہ وقت بڑے تحمل کا ہے، بڑی سنجیدگی کا ہے، برداشت کا ہے اور جناب سپیکر! میں انتہائی احترام کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ کل آپ بھی کچھ ضرورت سے زیادہ جذباتی نظر آئے۔حضرت! ایں گناہیست کہ درشہر شمانیست گناہ،
اگر آج یہاں سے کوئی ایسی بات کی جا رہی ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ وہ انسٹیوشنز کے بارے میں ہیں، تو کیا ہمارے کنٹینرز پر، ہمارے جلسوں میں جب میاں نواز شریف صاحب خطاب فرماتے تھے تو وہ آرمی چیف، آئی ایس آئی کی چیف کا نام لے کر ان کی خلاف تقریر نہیں کیا کرتے تھے؟ اور کیا دفاع کے محکمے کو وہ محکمہ زراعت نہیں کہا کرتے تھے؟ تو یہ ایسی چیزیں ہیں کہ ہماری سیاست میں کبھی ہم ذرا حدود سے آگے چلے جاتے ہیں اور اچھی بات ہے خواجہ آصف صاحب نے جو باتیں کی ہیں کہ ہم بھی اپنے غلطیوں سے کچھ سبق سیکھتے ہیں، غلطیوں سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اگر ادارے اپنے دائرے میں رہیں تو وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں، لیکن اگر وہ سیاست میں فریق بن کر سامنے آئیں، انتخابات کے نتائج کو تبدیل کریں، اور بلوچستان اور گلگت میں حال ہی میں جس طرح نتائج تبدیل کیے گئے، وہ سب ہمارے سامنے ہے۔ میرے خیال میں اگر وہ سیاست میں آئیں گے تو پھر سیاست میں ہم بھی موجود ہیں اور انہیں جواب بھی دیا جائے گا۔
اگر وہ اپنے فرائض تک محدود رہیں تو ہم نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔ جب انڈیا کے ساتھ لڑائی ہوئی تو سب سے پہلے میں نے سپورٹ کیا اور کہا کہ ہم ایک قوم ہیں۔ اگر آپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا ہے تو سب سے پہلے میں نے اس کی بھی حمایت کی۔ میں اچھے کام کی تعریف کروں گا، لیکن اگر آپ غلط راہ پر چلیں گے تو ہم گونگے نہیں ہیں کہ خاموش رہیں۔ پھر ہم پارلیمنٹ میں بھی بات کریں گے۔
پارلیمنٹ سپریم ہے، پارلیمنٹ سپیریر ہے، اور پارلیمنٹ میں ہر معاملے پر بات کی جا سکتی ہے۔ دفاعی قوت ہو یا کوئی اور ادارہ، اسٹیبلشمنٹ ہو یا بیوروکریسی، سب اس پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں۔ اگر پارلیمنٹ آج بجٹ پاس کر رہی ہے اور اسی بجٹ سے اداروں کو فنڈز ملتے ہیں، پھر اگر ان وسائل کا غلط استعمال ہو تو اس پر تنقید بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔ اگر پارلیمنٹ نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟
لہٰذا پارلیمنٹ کو آزاد رہنے دیجیے، پارلیمنٹ کو سپیریر اور سپریم رہنے دیجیے۔ کسی کے بھی بالاتر ہونے کا تصور نہیں ہونا چاہیے۔ ہم کوئی ایسی تنقید نہیں کر رہے، خدا نخواستہ، کہ کسی کا مذاق اڑا رہے ہوں یا برے الفاظ استعمال کر رہے ہوں۔ ہم صرف ان کے کردار، رویّے، مؤقف اور طرزِ عمل پر اپنی شکایت ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اور وہ شکایت ریکارڈ پر لائیں گے۔
میاں شہباز شریف صاحب یہاں تشریف فرما ہیں۔ کیا جب ہم ایک ہی اسٹیج پر ہوتے تھے تو انہوں نے اُس زمانے میں فوج کے سربراہ کا نام نہیں لیا تھا؟ کیا انہوں نے اُس وقت جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا؟ کیا انہوں نے اُس وقت فوج کے ادارے کو محکمۂ زراعت نہیں کہا تھا؟ یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ پہلے اپنے ماضی کو بھی دیکھ لیا کریں، پھر ہماری تنقید پر اتنا سخت ردِعمل دیا کریں۔
جنابِ اسپیکر! آپ یقیناً ہمیں ڈانٹیں، آپ ہمارے اسپیکر ہیں اور ہماری غلطیوں کی اصلاح بھی کریں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمارے سامنے ایک آئین بھی ہے اور ایک قانون بھی، جو ہر ادارے اور ہر فرد کے دائرۂ اختیار کا تعین کرتا ہے۔ اگر ادارے اپنے دائرے میں رہیں تو وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں، لیکن اگر وہ سیاست میں فریق بنیں گے تو پھر سیاسی میدان میں ان پر سوال بھی اٹھیں گے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی اجلاس۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب:
ایوان میں بہت سی جذباتی باتیں ہوئی ہیں
یہ وقت تحمل و برداشت کا ہے
کل سپیکر صاحب۔ آپ نے بھی جذباتی گفتگو کی ہے جو اپکو نہیں کرنی چاہئے تھی
جلسوں میں جب نواز شریف ہمارے ساتھ کنٹینر پر ہوتے تھے تو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کا نام نہیں لیتے تھے ؟
کیا فوج کو نواز شریف محکمہ زراعت نہیں کہا کرتے تھے ؟
میں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے خط کا ویڈیو جواب دیا ہے
میں نے حکومت کو بھی آگاہ کیا ہے ۔
میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے مظفرآباد کی طرف کل کا مارچ موخر کیا ہے
ریاست کی طرف سے تقریروں کی بنیاد پر ایکشن لیا جانا کیسے درست ردعمل ہے
کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے آج ہم کیا کررہے ہیں
خواجہ آصف نے جو باتیں کی ہیں وہ ردعمل بطور وزیر دفاع نہیں کرنی چاہئیے تھیں
آپ نے لڑائی خواجہ آصف اور صلح اسحق ڈار کے حوالے کر رکھی ہے
عالمی سطح پر عالمی امن سے حکومت نیک نامی کمارہی ہے تو پاکستان نیک نامی گنوا رہی ہے
پاکستان کی فوج کو سرحدوں میں ہونا چاہئے اسے ملک کے اندر استعمال کیا جارہا ہے ۔
خواجہ آصف جیسے بیانات اشتعال کو بڑھائیں گے
اپوزیشن کو مجبور نہ کریں
ہم نے چارسدہ میں لاکھوں کا اجتماع کیا
حکومتی پارٹی ایسے جلسے کرکے دکھا دے
ہم فوج اسٹیبلشمنٹ اور تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں
اگر وہ انتخابات میں نتائج تبدیل کرتے ہیں تو پھر ہم جواب دیں گے
اگر وہ سیاست کریں گے تو ہم سیاست میں جواب دیں گے
ہم گونگے نہیں ہیں گونگے شیطان نہیں بنیں گے
ہم خاموش نہیں رہیں گے ہم بات کریں گے
اگر ادارے ٹیکس کے پیسے لیکر اس کا سیاسی استعمال کریں گے تو پھر اس ایوان میں جواب دیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف بتائیں گے کہ جب ہم کنٹینر پر ہوتے تھے تو کیا وہ آرمی چیف اور فوج کا نام نہیں لیتے تھے
کیا ان کے ساتھ سٹیج سے فوج کو محکمہ زراعت نہیں کہا جاتا تھا. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ میں خطاب۔
پی ٹی وی پارلیمنٹ پر نشریات بند، جبکہ نیشنل اسمبلی کی سرکاری لائیو اسٹریم بھی معطل۔ اسمبلی کے اسکرینوں اور اسپیکرز پر بھی آواز بند کر دی گئی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم بھی شریک
#parliament #nationalassembly
#ptv #govtofpakistan -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کی بی وائی سی کے ماہرنگ اور ان کے ساتھیوں کو عمر قید کی سزا کی مذمت
عمر قید کی سزا دینا انصاف کا قتل ہے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ماہرنگ اور ان کی جماعت سے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر انصاف اور قانون سب کے لئے برابر ہونے چائیے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
بلوچ قوم کو جان بوجھ کر مزاحمت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ہماری نظر میں ایسے عدالتی اقدامات قانون آئین اور قومی و ملکی مفادات کے خلاف ہے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
حکومت ملک میں مخلتف جنگی محاذ کھول کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
بلوچستان اور کے پی میں مسائل ہونے کے بعد اب کشمیری بھی زیادتیوں کے خلاف کمر بستہ ہو گئےہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
جنگیں بھی ہوتیں ہیں اختلافات بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے لئے بامقصد مذاکرات ایک ضروری عمل ہوتا ہے اس کا اہتمام ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
جاری کردہ ۔ میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی کشمیر کی صورتحال پر اہم گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بجٹ صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں، بلکہ عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے۔
صوبائی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمٰن نے بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے امن و امان، تعلیم، معیشت، صوبائی حقوق، سی پیک، بلدیاتی نظام، قبائلی اضلاع، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی فلاح جیسے اہم قومی و صوبائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے زور دیا کہ حقائق پر مبنی منصوبہ بندی، مضبوط معیشت، بہتر طرزِ حکمرانی اور پائیدار امن ہی عوامی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیزاور سابق ڈپٹی چیف آف مشن زیکری ہارکنرائیڈر کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
زیکری ہارکنرائیڈر نے مولانا فضل الرحمان سے الوادعی ملاقات کی
زیکری ہارکنرائیڈر نے نامزد ہونے والے نئے ڈپٹی چیف آف مشن برائے سیاسی امور ٹیری سٹیئرز گونزالیز کا مولانا فضل الرحمان سے تعارف کرایا
ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار پر بات چیت
ملاقات میں خطے میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو
ملاقات میں سیاسی سمیت دلچسپی کے باہمی امور پر گفتگو
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضی اور مولانا اسجد محمود شریک
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں نے یہ کٹ موشن ڈیمانڈ نمبر 43، سیریل نمبر 11 پر جمع کرائی ہے، اور اس کا تعلق حکومت کی اس ناکامی سے ہے جو سود (ربا) کے خاتمے سے متعلق ہے۔
سب کو یاد ہوگا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں ہم نے یہ شق شامل کی تھی کہ ملک کی معیشت کو سود سے پاک بنایا جائے گا، اور ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جنوری 2028 تک اس پر مکمل عمل درآمد ہو جائے گا۔ لیکن جب میں بجٹ دستاویزات کا جائزہ لیتی ہوں تو اس میں شامل تمام اسکیمیں سود پر مبنی نظر آتی ہیں، کوئی بھی اسکیم سود سے پاک نہیں۔
پھر میں یہ سوال اٹھاتی ہوں کہ آئین کے آرٹیکل 38(f)، جو سود کے خاتمے سے متعلق آئینی ذمہ داری کی بات کرتا ہے، اس کے تناظر میں ہم کہاں کھڑے ہیں؟ اس ایوان میں تو ہم سے وعدے کیے جاتے ہیں، لیکن سرکاری دستاویزات میں ان وعدوں کا کوئی عکس دکھائی نہیں دیتا۔ میرا بنیادی مؤقف یہی ہے کہ ہمیں آخر مزید کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟ میری توقع ہے کہ آئندہ سال سود سے پاک بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اگر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم یا دیگر منصوبوں کو دیکھوں تو ان سب میں باقاعدہ سود کی شرح درج ہے۔
جنابِ اسپیکر! اگر تنخواہ دار طبقے کی بات کی جائے تو صرف 7 فیصد اضافہ کسی صورت کافی نہیں۔ اضافہ مہنگائی کے تناسب سے ہونا چاہیے۔ حکومت کی اپنی رپورٹ کے مطابق افراطِ زر 11.66 فیصد ہے، لیکن تنخواہوں میں صرف 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بھی اسی طبقے پر ڈالا جا رہا ہے، اس لیے کم از کم اس اضافے پر نظرِ ثانی ہونی چاہیے۔
ہمارے ملک کا ایک بڑا مسئلہ نااہلی اور کرپشن ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم آئی ایم ایف کی شرائط اور مشاورت کے تحت بجٹ بناتے ہیں، لیکن کرپشن کے خاتمے کے لیے کوئی مؤثر حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔ میری نظر میں نااہلی بھی کرپشن کی ایک شکل ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ نظام میں خامیاں کہاں ہیں، وسائل کہاں ضائع ہو رہے ہیں اور اداروں کو مؤثر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے شفافیت کو فروغ دینا ہوگا اور روایتی بجٹنگ نظام سے آگے بڑھ کر ایسا جدید ماڈل اختیار کرنا ہوگا جس سے اداروں کی کارکردگی اور دیانت داری کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔
اگر ایف بی آر کی بات کی جائے تو ہر سال ریونیو کا ایک بڑا ہدف مقرر کیا جاتا ہے، لیکن اکثر وہ اسے حاصل نہیں کر پاتا۔ اس کے باوجود بجٹ کے بعد ادارے کے افسران کو لاکھوں روپے کے الاؤنسز دیے جاتے ہیں۔ اس تضاد کو ختم کرنے اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
مالیاتی امور پر تو بہت طویل گفتگو کی جا سکتی ہے، کیونکہ پورا بجٹ ہی اس سے متعلق ہے۔ تاہم، میں بطور جمعیت علماء اسلام کی ایک ادنیٰ کارکن، خصوصاً سود کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کو اس کے وعدے کی یاد دہانی کرانا چاہتی ہوں۔ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ہم سے جو وعدہ کیا گیا تھا، اس بجٹ میں اس کی عملی جھلک نظر نہیں آتی۔ لہٰذا گزارش ہے کہ ایوان کو اس معاملے پر تسلی بخش جواب دیا جائے کہ ہمیں سود سے پاک معیشت کے قیام کے لیے آخر مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا۔رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام شاہدہ اختر علیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Moments from yesterday’s Historic Sheikh Muhammad Idrees (RA) Conference in Charsadda
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمرود: قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن کی جمرود شاہ کس آمد ، سنیٹرالحاج تاج محمد آفریدی کی وفات پر الحاج شاہ جی گل آفریدی و دیگر مشران سے تعزیت
مولانا عطاءالحق درویش، مولانا جمال الدین ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آپ کی تحریک ان شاءاللہ چلتی رہے گی، جاری رہے گی، بیٹھنا تو نہیں نا آپ لوگوں نے، سفر جاری رکھنا ہے۔ میں پشین گیا تھا وہاں تا حد نظر لوگوں نے بہت بڑا اجتماع کیا، اس کا اثر آپ کی صوبے پہ ہوا، آپ کے لوگ جاگ اٹھے، آج تا حد نظر یہاں انسانیت جمع ہے اور ان شاءاللہ گیارہ جولائی کو پنجاب کے شہر قصور میں اتنا ہی بڑا جلسہ ہوگا اور یہ سفر آگے بڑھتا جائے گا، یہ سلسلہ چلتا رہے گا، جب تک ہماری جان میں جان ہے ان شاءاللہ یہ جنگ جاری رہے گی اور آپ یہ مت سمجھیں کہ ہم کسی کی جان لے کر تحریک ختم کرسکیں گے، میں تو واضح اعلان کرتا ہوں کہ فضل الرحمٰن پر ہاتھ ڈالا گیا میں کسی کے خلاف مقدمہ نہیں کروں گا، میں پاکستان کے ریاست کو اپنے قتل کا ذمہ دار کہوں گا، اپنے کارکن کے قتل کا ذمہ دار کہوں گا، اس کے بعد پھر جو ہوگا اس کی ذمہ داری آپ لوگوں پر ہوگی ہمارے اوپر نہیں ہوگی۔
ہم اپنے صفیں صاف رکھنا چاہتے ہیں، ہم ایک صاف اور شفاف تحریک لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ہم پاکستان کو بچا رہے ہیں، ہم نے یہاں فتنوں کا مقابلہ کیا ہے، ہم نے فتنوں کو شکست دی ہے۔ ہم لوگ ان حالات کے مقابلہ کر رہے ہیں، اپنی جانوں پر کھیل کر مقابلہ کر رہے ہیں اور ان شاءاللہ پر امن طریقے سے یہ تحریک آگے بڑھے گی، پر امن طریقے سے ہم ان شاءاللہ کامیابیاں حاصل کریں گے، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم اس کے وفادار ہیں اور اس سرزمین پر وہ نظام لائیں گے جس میں ہمارے ہر شہری کو اس کے حقوق مل سکے، جس میں ہمارے بچوں کو آسان تعلیم مل سکے، آسان علاج مل سکے، آسان زندگی مل سکے اور اسی کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ ہم جلسوں میں لاوڈ سپیکر اڑانے والے لوگ نہیں ہیں، چھ مہینے میں ٹھیک کر دوں گا، بابا آج تک ٹھیک نہیں ہوا، آپ خود خراب ہو گئے، ٹھیک تم نے کیا کرنا ہے، ملک کو ٹھیک کرتے کرتے خود خراب ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کرم فرمائے اور یہ جذبہ، یہ ہمت، یہ اخلاق یہ للہیت، یہ اللہ اور اس میں اضافہ کرے اور ان شاءاللہ ہم آگے بڑھتے رہیں گے، اگلا پڑاؤ پنجاب میں ہوگا اور پورے طاقت کے ساتھ پورا پنجاب وہاں اُمڈے گا اور بھرپور طریقے سے اس تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا، ہم پاکستان میں ناجائز حکمرانی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اگر اس ملک کو چلانا ہے شائستگی کے ساتھ چلانا ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں چلانا ہے تو پھر جمعیۃ علماء اسلام کا راستہ کھولنا ہوگا، ہمیں مجبور مت کرو پھر، اگر تو گھی آرام سے ڈبے سے باہر آئے تو ٹھیک ورنہ پھر ٹیڑھی انگلی سے نکالا جائے گا۔ پاکستان میں جو سیاست ہو رہی ہے یہ سیاست آئین کی سیاست نہیں ہے، دلیل کی سیاست نہیں ہے، یہ قوت کی سیاست ہے، او معقول طریقے سے ہمارے ساتھ بات کرو، ہمیں مجبور مت کرو، آج اگر ہم نے آواز دی پورا پاکستان اول تا آخر اسلام آباد کی طرف چلنا شروع کر دے گا، ہمارے صوبے میں خون بہہ رہا ہے، بلوچستان میں خون بہہ رہا ہے اور ابھی کشمیر کے اندر خون بہانا شروع کر دیا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ ڈیمانڈ پیش کیا ہے، سادہ قسم کی باتیں ہیں کوئی ایسی مشکل بات نہیں کہ اس کے لیے گولی چلائی جائے بلکہ بیٹھ کر بات کی جا سکتی ہے اور مسئلہ کو شائستگی کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپنے لئے کیا کہ تاحیات اب میں مستثنیٰ ہوں گا کوئی مقدمہ میرے خلاف نہیں ہوگا، زرداری صاحب! ہم کب آپ پر مقدمہ چلانا چاہتے ہیں، لیکن اگر یہ استثناء آپ نے حاصل کیا اور کل صدارت کے بعد تم نے کوئی جرم کر لیا، کسی کو قتل کر لیا تم سے کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا، کیا اس طرح کا استثناء خود رسول اللہ ﷺ نے لیا ہے؟ کیا اس طرح کا استثناء خلفاء راشدین نے لیا ہے؟ اگر اس طرح کا استثناء انبیاء نے نہیں لیا، رسول اللہ ﷺ نے نہیں لیا، آپ کون ہوتے ہیں کہ آپ جرم بھی کریں گے اور آپ کی خلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں ہو سکے گا۔ ہمارے بڑے بڑے عہدیدار اب تاحیات مراعات لیتے رہیں گے، یہ تو پاکستان کے غریب لوگوں کا استحصال ہے، غریب کو روٹی نہیں مل رہی، غریب کو زندگی نہیں مل رہی، غریب اپنے بچوں کی سکول کے فیس نہیں دے سکتا، غریب اپنے بچوں کے علاج کے لیے دوائی نہیں خرید سکتا، عام آدمی کی حالت یہ ہو گئی ہے اور آپ لوگ ہیں جو پاکستان کے خزانے کے مالک بنے ہوئے عیاشیاں کر رہے ہیں، جمعیۃ علماء اسلام تمہاری ان عیاشیوں کے خلاف ایک تحریک کا نام ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس ملک میں کوئی نمائندہ حکومت نہیں ہے، جہاں حکومت بنتی ہے ہماری مقتدرہ انتخابات کو منیج کرتا ہے، ہارے ہوئے کو جتوانا، جیتے ہوئے کو ہروانا اب تو یہ ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا ہے، اور پھر جب ٹرمپ ان کو پیٹھ پر تھپکی دیتے ہیں کہ بہت کام کے بندے ہو، ہم انصاف سے کام لے رہے ہیں، ہم جس بات کو جائز سمجھتے ہیں اس کو جائز کہا ہے اور جس کو غلط مانتے ہیں تو ان کو ببانگ دہل غلط کہتے ہیں۔ آپ نے انڈیا کے ساتھ جنگ کی تو سب سے پہلے ہم نے سپورٹ کیا، آپ نے ایران اور امریکہ کی ثالثی کی سب سے پہلے ہم نے سپورٹ کیا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایک کامیاب حکومت ہے، آپ اپنے ملک میں عوام کو زندگی نہیں دے سکتے، امن نہیں دے سکتے تو یہ حکومت کوئی حکومت نہیں ہے۔
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف بناتا ہے، ہم نہیں بنا رہے، لیکن میں آئی ایم ایف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب ہمارا بجٹ آپ بناتے ہیں تو ہماری حکومت کو آپ کہتے ہیں یہ ٹیکس لگاؤ یہ ٹیکس لگاؤ، یہاں ٹیکس لگاؤ یہاں ٹیکس لگاؤ، آئی ایم ایف والو کبھی تم نے میری حکومت کو یہ بھی کہا ہے کہ یہ کرپشن ختم کرو یہ کرپشن ختم کرو یہ کرپشن ختم کرو، کرپشن پروان چڑھ رہا ہے، ہر دفتر کرپشن کا مرکز بن گیا ہے، ہر افسر نے کرپشن کی دکانیں کھولی ہوئی ہیں اور پھر کہتے ہو ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو رہی۔
تو اس لحاظ سے ہم نے آگے بڑھنا ہے، ہمیں کامیابیاں ملی ہیں اور ابھی میرے سامنے ذکر ہوا چھبیسویں آئینی ترمیم کا، تو آئینی ترمیم میں یہ طے ہوا ہے کہ یکم جنوری دو ہزار اٹھائیس سے ملک کے اندر سود ختم ہو جائے گا، کہیں نظر نہیں آ رہا کسی محکمے میں اور کسی بینک میں کہ سود کے خاتمے کے انتظام ہو رہے ہوں، یہ ہے آئین کا وہ حلف جو تم نے اٹھایا ہے، آئین پر عمل درآمد کرنا اور آئین سے وفاداری کا یہ حلف جو تم نے اٹھایا ہے یہاں پر آپ جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں، آپ نے وفاقی شرعی عدالت کو مؤثر بنانے کے لئے آئینی ترمیم کی، وہاں علماء کے سیٹیں خالی ہیں ابھی تک خالی ہیں، آپ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر اسمبلی میں بحث کرنے کو آئین کا حصہ بنایا آج تک ایک بھی سفارش بحث کرنے کیلئے اسمبلی میں پیش نہیں ہوئی، یہ ہے آئین کا حلف، اسے کہتے ہیں آئین پر عمل درآمد، ایک دباؤ میں آ کر جب تم فیصلہ کر لیتے ہو، بات مان جاتے ہو، پھر جب وہ دن نکل جاتے ہیں پھر تمہیں یاد ہی نہیں رہتا۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج پاکستان میں جمہوریت کدھر ہے؟ اور جب ہماری مقتدرہ کے ہاتھوں سے جمہوریت یرغمال ہوگئی ہے، جب ہماری مقتدرہ جمہوریت کی روح کو اپنے قبضے میں لیے ہوئی ہے اور اپنی مرضی سے جمہوریت کو سانس لینے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کچھ لوگ ان کے ایجنٹ بن کر کہتے ہیں جمہوریت کفر ہے۔ تو جب جمہوریت مغرب میں ناکام ہے، کمیونزم مشرق میں ناکام ہے تو حل صرف ایک ہی ہے کہ اسلامی معشیت کو اپنائیں، اسلام کی شورائیت کو قبول کریں، اسلام کے تصورات کو قبول کریں، اسلام ایک متبادل نظام ہے جو انسان کے فلاح و بہبود اور حقوق کا محافظ نظام ہے۔
آج جب جمعیۃ علماء عوام میں مقبولیت رکھتی ہے تو کون ہے جو اسمبلی میں میرا راستہ روکتے ہیں، میں تو اسمبلی کا راستہ اپنا رہا ہوں، میں تو پارلیمان میں کردار ادا کر رہا ہوں، عوام میرے ساتھ ہیں۔ گلگت میں ہم نے دو سیٹیں جیتیں، پیپلز پارٹی بھی کہہ رہی ہے کہ یہ جمعیۃ نے جیتی ہے ہم نے نہیں، اور پھر الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ پندرہ پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن ہوگا، ایک دن دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا اور دوسرے دن الیکشن کا نتیجہ ہمارے ہاتھ میں تھما دیا کہ یہ جیت گئے ہیں اور یہ ہار گئے ہیں۔ یہ الیکشن کمیشن انصاف کی الیکشن کر رہے ہیں؟ آپ نے بلوچستان کے ضمنی الیکشن میں ہمارے ساتھ کیا کیا ہے، آپ نے اس صوبے کے الیکشن میں میرے سامنے دھاندلیاں قبول کی ہے، یہ جتنی عوام بیٹھی ہے ان سب کا نمائندہ میں ہوں۔ یہاں پر بیٹھے عوام کی میں نمائندگی کر رہا ہوں اور آپ کو اس پر باخبر کر رہا ہوں کہ میرے سامنے انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ہم نے آپ سے کتنی سیٹیں چھینی ہیں۔ دھاندلیوں کے اعتراف کیں ہیں، جمعیۃ کے سیٹوں پر ہاتھ ڈالنے کے اعترافات کیں ہیں، یہ الیکشن میں جمہوریت کے معیار مان لوں، اسی الیکشن پر شہباز شریف حکومت کرے گا اور میں کہوں گا کہ یہ جائز حکومت ہے؟مجھے انہوں نے دعوت دی ہے کہ آؤ حکومت میں شامل ہو جاؤ، میں نے کہا اصل نتیجہ میرے ہاتھ پہ رکھا پھر بات کریں گے اور اگر اصل نتیجہ مجھے نہیں دوگے تو میں اسمبلی میں چند سیٹوں پر آپ کو آرام سے نہیں بیٹھنے دوں گا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام کی پشت پر دو سو سال سے زیادہ کی تاریخ موجود ہے اور جب تک برصغیر کی سیاست علماء کی قیادت میں تھی برصغیر میں آمن تھا، کوئی فسادات نہیں تھے، پورا برصغیر ایک آواز تھا، لیکن جب سے علماء سے قیادت چھینی گئی اور انگریز کے پروردہ لوگوں کے ہاتھ میں قیادت آئی تو پھر ان کا تو نظریہ ایک ہی ہے کہ لڑاؤ اور حکومت کرو، پھر تمہاری سیاست نے یہاں خون بہایا اور آج تک وہ خون تھم نہیں رہا ہے، انسانیت کا قتل ہو رہا ہے، اس تین چار دہائیوں میں کتنے مسلمان اس خطے کے وہ تہہ تیغ ہوئے، قربان ہو گئے اور ابھی تک وہ سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے حکمران جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ پاکستان کی حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں، تم انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے، آج اس اجتماع میں مجھے ملکی معیشت پر بات کرنی تھی، آج مجھے اس قوم کے حقوق پر بات کرنی تھی، کیا وجہ ہے کہ آج بھی میرا کارکن، ہر پاکستانی شہری وہ امن و امان کی بات کر رہا ہے، لیکن سنو اور بار بار سنو ہماری آواز کو، یہاں پر فرقوں کو لڑایا گیا، فرقہ واریت کی نفرتیں پیدا کی گئی، جمعیۃ علماء اسلام میدان میں ڈٹ گئی اور اس لہر کو شکست دے دی، اس ملک میں لسانیت کی بنیاد پر، قومیتوں کے بنیاد پر، علاقائیتوں کے بنیاد پر نعرے لگائے گئے، نفرت اس ملک میں پھیلائی گئی لیکن ایک جماعت، جمعیۃ علماء کی صورت میں میدان میں کھڑی رہی، نفرتوں کو مسترد کیا، نفرتوں کے نعروں کو مسترد کیا، نفرتوں کے نظریات کو مسترد کیا اور الحمدللہ ہر محاذ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور اس ذہنیت کو ہم نے شکست دی۔
تو آپ ایسا نہ سمجھیں کہ آپ کو حکومت نہیں مل رہی، آپ ایک تاریخ ہیں، آپ ایک نظریہ ہیں، آپ ایک نصب العین ہیں، تم نے دینِ اسلام کے اور علومِ دینیہ کے بنیادی اور اساسی اداروں کو ختم کرنی کی کوشش کی اور اب بھی تمہاری کوشش جاری ہے لیکن میں نے بھی کھل کر اعلان کیا ہے کہ تمہارے ان منصوبوں کو، جس طرح انگریز کے منصوبوں کو ہم نے ناکام بنایا، ان کے پروردہ حکمران ذہنیت کو بھی ان شاءاللہ ہم شکست سے دوچار کریں گے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج ہشتنغر کی سرزمین آپ کے اس فقید المثال اجتماع کے ذریعے ہمارے محبوب، شہید، مخدوم حضرت مولانا محمد ادریس رحمہ اللہ کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ مولانا کی شہادت یہ ایک خاندان کا نقصان نہیں، ایک شہر اور ایک علاقے کا نقصان نہیں، یہ امت کا نقصان ہے اور آج صوبہ خیبر پختونخواہ نے ثابت کر دیا کہ کرہ عرض کے تمام مسلمانوں کے دل اپنے شہید کے ساتھ ہیں، تم ایک ادریس کو شہید کروگے ان کے خون کے ایک ایک قطرے سے شیخ ادریس پیدا ہوگا اور آج شیخ ادریس بزبان حال کہہ رہا ہے
کرو کج جبیں پہ سرِ کفن، مرے دشمنوں کو گماں نہ ہو
کہ غرورِ عشق کا بانکپن، پسِ مرگ ہم نے بھلا دیا
وہ زندہ ہیں، ان کی آواز زندہ ہے، اُس کی روح زندہ ہے، اُس کا نصب العین زندہ ہے، اُس کی جماعت زندہ ہے اور ان شاءاللہ اس زمین پر اسلام کا انقلاب برپا کر کے اپنے منزل کو حاصل کریں گے ان شاءاللہ العزیز۔
کسی نے سوچا ہوگا کہ اس بند مرد قلندر کی شہادت سے لوگوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے، کارکنوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے، جمعیۃ کا کارکن مایوس ہو جائے گا، لیکن آج کے اجتماع نے دنیا کو بتا دیا، اپنے دشمنوں کو بتا دیا کہ تم ہمارا کتنا خون بہاؤ گے ہمارے قطرے قطرے سے ہزاروں نوجوان اٹھیں گے اور اس انقلاب کی کمان اپنے ہاتھ میں سنبھالیں گے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا چارسدہ میں خطاب
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ:شیخ محمد ادریس شہیدؒ کانفرنس کے فضائی مناظر
#jui #charsadda
#شیخ_ادریس_کانفرنس_چارسدہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں آج اس عظیم الشان اجتماع کی وساطت سے ریاست سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا اور ہمارا ایک معاہدہ تھا، جس کے تحت آپ نے میری جان، مال اور عزت کی حفاظت کرنی تھی۔ کیا آپ نے مجھے امن فراہم کیا؟ کیا آپ نے میری عزت و آبرو کی حفاظت کی؟
مجھے حساب دو، مفتی شامزئی کے قاتل کہاں ہیں؟ مجھے حساب دو، باجوڑ میں میرے شہداء کے قاتل کہاں
انجنئیر ضیاء الرحمان
@ziaurrehman76This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ جےیوآئی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مفتی فضل غفور سے ان کے والدہ کی انتقال پر تعزیت کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہ راست،چارسدہ:شیخ محمد ادریس شہیدؒ کانفرنس
لائیو نشریات کےلئے جےیوآئی کے آفیشل فیس بک پیج سے منسلک رہے
www.facebook.com/share/v/18u1GjkuwM/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
شیخ محمد ادریس شہیدؒ کانفرنس
📍 مقام: فاروقِ اعظم چوک، چارسدہ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر مولانا عبدالواسع کا سینیٹ اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قبائلی اضلاع کے حقوق، ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ میں نظراندازی کے خلاف قومی اسمبلی میں بھرپور آواز
جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان کے رکن قومی اسمبلی مفتی مصباح الدین صاحب نے وفاقی بجٹ 2026-27 پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور مالی حقوق کی عدم فراہمی پر حکومت سے جواب طلب کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے شمالی وزیرستان کیلئے دانش سکول کے قیام کے اعلان پر عملی پیش رفت، پیر روشان انسٹی ٹیوٹ کے لیے خصوصی گرانٹ، صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے، بجٹ 2026-27 میں قبائلی اضلاع پر عائد سیلز ٹیکس، قبائلی علاقوں کی سولرائزیشن کے حکومتی اعلان، این ایف سی ایوارڈ میں قبائلی اضلاع کے حصے، مالی سال 2024-25 میں قبائلی علاقوں کے لیے مختص گرانٹس اور شمالی وزیرستان کو غریب اضلاع کی مد میں ملنے والی خطیر رقوم کے استعمال سے متعلق اہم سوالات اٹھائے۔
مفتی مصباح الدین صاحب نے مزید استفسار کیا کہ قبائلی اضلاع سے نکلنے والے معدنی وسائل میں متعلقہ اضلاع کو ان کا جائز حصہ کیوں نہیں دیا جاتا، جبکہ ان علاقوں کے عوام بدستور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع کے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق کو یقینی بنایا جائے اور ان علاقوں کے لیے کیے گئے حکومتی وعدوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری صاحب مدظلہ کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے ولولہ انگیز خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپنے گھر کا یہ حال کہ ہارڈ سٹیٹ، بس لڑنا ہے اور صرف لڑنا ہے، کوئی سر اٹھائے فنا کر دو، کشمیریوں کا تشدد کی طرف جانے کے ہم حق میں نہیں ہیں، لیکن ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو ذرا پڑھ لیجئے، کونسی اس کے اندر ایک ایسی بات ہے جس پہ نگوشیٹ نہ کیا جا سکتا ہو، جس پر حکومت ان کے ساتھ بیٹھ نہ سکتی ہو، بات نہ کر سکتی ہو، ایک پوائنٹ بتایا جائے، جب ساری باتیں اس قابل ہیں کہ ہم اس پر گفتگو کریں اور بات چیت سے معاملات کو حل کریں تو پھر تشدد کی طرف جانے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگوں کو بغاوت کی طرف لے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ حالات ایک دن میں پیدا نہیں ہوئے، یہ ہماری اٹھہتر سال کے رویوں کے نتیجے میں آج لوگوں کے اندر یہ احساسات پیدا ہوئے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#maulanainparliament -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کا سینیٹ اجلاس سے اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جمعیۃ علماء اسلام خیبرپختونخوا سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا سینیٹ اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
محبت گولیوں سے بو رہے ہو
وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو
گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو
#maulanainparliament -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسپیکر کے سوال پر کہ مولانا صاحب آپ کتنے بولیں گے؟ مولانا صاحب کا جواب: بولنے پر تو حضرت اتنے درد ہیں کہ ہر درد کے لیے گھنٹہ چاہیے۔ اور اب جب آپ کے اوپر ایک بوجھ آگیا ہے، ایک دباؤ آگیا تو مجھے آپ کے درد کا بھی احساس ہے، مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ یہ درد آپ کا اکیلا نہیں ہے، یہ درد کہیں سے آ جاتا ہے۔
#maulanainparliament -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ذرا سوچیے! تعلقات کی جو نوعیت اور تعلقات میں کشیدگی کی جو نوعیت آج حکومتی پارٹیوں اور پی ٹی آئی کے درمیان نظر آ رہی ہے یہ کوئی میرے لیے آج پہلا منظر نہیں ہے، خواجہ آصف صاحب میرے محترم ہیں، میرے بڑے ہیں، مجھ سے عمر میں بھی بڑے ہیں، میں احترام کرتا ہوں یہ سب کچھ خوب جانتے ہیں، پرویز اشرف صاحب بیٹھے ہوئے ہیں، میرے لیے قابل احترام ہیں یہ سارے مناظر انہوں نے دیکھے ہیں، جو کشیدگی کی نوعیت اور ایک دوسرے کے خلاف روئیوں کی جو انتہا پسندی ہے یہ مناظر ہم نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی بیچ میں نہیں دیکھے تھے، میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے درمیان ہم نے نہیں دیکھے تھے، آج ہم انہی مناظر کو دوبارہ دوسرے شکل میں دہرا رہے ہیں، میں ان روئیوں کے حق میں نہیں ہوں، میں حجم کے مطابق رد عمل دینے کے حق ہوں، اگر عمل چیونٹی کے برابر ہے تو رد عمل چیونٹی کے برابر ہونا چاہیے، لیکن ہم ہیں کہ عمل چیونٹی کے برابر اور رد عمل ہاتھی کے برابر ہوتا ہے۔ مسائل کو اس کے اپنے خاص حدود کے اندر ہمیں سوچنا چاہیے، اپوزیشن کی جماعتیں بیٹھی ہیں، محمود خان اچکزئی ہمارے لیڈر آف دی اپوزیشن ہے، مجھ سے انہیں ووٹ نہیں مانگا لیکن میں نے ان کو سپورٹ کیا ہے اور میں آج بھی یہ سوچتا ہوں کہ جس طرح پرائم منسٹر صاحب نے خطاب کیا اور اس میں انہوں نے میثاق جمہوریت کی بات کی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان دوریاں اور تلخ رویوں کی ایک تاریخ وہ میثاق جمہوریت پر جا کر ختم ہوئی، میں اس کا سگنیچری نہیں ہوں، غالباً عمران خان بھی اس کے سگنیچری نہیں ہیں، لیکن بعد کے جو سیمینارز ہوئے، آل پارٹیز ہوئے، ان کے جو اعلامیے سامنے آئے اس پہ ہم سب کی تائید اس کو حاصل ہوئی اور آج ایک متفقہ دستاویز ہے، ہم نے جو عہد کیا تھا، ہم نے جو میثاق کیا تھا کہ ہم اختلاف رائے کریں گے، جو حکومت کر رہی ہے اُس کو حکومت کرنے دیجیے، ملکی معاملات میں ہم تعاون کی ضرورت ہوگی تو وہ بھی کریں گے، ایک دوسرے کے حکومتوں کو گرائیں گے نہیں، اور اگر میں بڑی وضاحت کے ساتھ اس سے بھی اچھے واضح الفاظ کے ساتھ عرض کروں کہ اپوزیشن اپوزیشن کرے گی لیکن وہ اسٹیبلشمنٹ کے لئے سہولت کار نہیں بنے گی، وہ اسٹیبلشمنٹ کے لئے حکومت پر پریشر نہیں ڈالے گی، وہ اس کے لئے ہنگامے نہیں کھڑا کرے گی تاکہ وہ پھر حکومت کو منیج کر سکے، آج وہ ساری چیزیں بگڑ گئی، دوبارہ معاملات خراب کر دئیے گئے۔ میں تو آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کو باہر آنے دیں، سیاست میں اگر ان کی گرفتاری کی وجہ سے تلخی ہے ہمیں ملک کی بہتری کے لئے اور ملک کے اندر مجموعی طور پر ایک برادرانہ اور ہم آہنگی کی فضاء پیدا کرنے کے لئے ایک شخص کی قربانی کوئی مسئلہ نہیں ہے، آجائیں باہر میدان میں سیاست کرتے ہیں، مجھے لوگ پوچھتے ہیں آپ عمران خان پر بہت تنقید کرتے تھے آج کل کیوں نہیں کر رہے؟ میں نے کہا یہ میرا مزاج نہیں مانتا کہ میرا مخالف جیل میں ہو اس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہو اور میں کھل کر ان پر تنقید کرتا رہوں، او وہ بھی باہر آئیں گے، وہ بھی بات کریں گے، ہم بھی بات کریں گے۔ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔ آداب کے اندر کریں گے، یہی تعلقات میں حزب اختلاف اور حکومت کے بھی چاہتا ہوں، میثاق جمہوریت کی طرف آئیں ہم دوبارہ چلیں، اور اس کے لیے یقیناً اپوزیشن کو بھی مشورہ کرنا ہوگا وزیراعظم نے اگر کوئی بات کی ہے لیکن کچھ تو معاملات کے حل کے لیے ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ اور آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ اگر آپ کو یہ خطرہ ہے کہ ان کیمرہ میٹنگ ہوگی اور پی ٹی آئی والے کوئی ہنگامہ کریں گے میں اس فلور پر پی ٹی آئی والوں کی زمہ داری خود لیتا ہوں وہ کوئی ہنگامہ نہیں کریں گے۔
اسپیکر کے سوال پر کہ مولانا صاحب آپ کتنے بولیں گے؟ مولانا صاحب کا جواب: بولنے پر تو حضرت اتنے درد ہیں کہ ہر درد کے لیے گھنٹہ چاہیے۔ اور اب جب آپ کے اوپر ایک بوجھ آگیا ہے، ایک دباؤ آگیا تو مجھے آپ کے درد کا بھی احساس ہے، مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ یہ درد آپ کا اکیلا نہیں ہے، یہ درد کہیں سے آ جاتا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#maulanainparliamentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جنابِ اسپیکر! آج قبائل سے کہا جا رہا ہے، آج قوموں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ تم لشکر بناؤ، تم نکلو، تم لڑو۔ میرا پشتون ہو یا بلوچ، وہ مقامی ہے، اگر وہ مقامی لوگوں کے ساتھ جنگ لڑے گا تو ان کی دشمنی نسلوں تک جائے گی، کیا یہ قوم کی ذمہ داری ہے؟
یا پھر آپ کہیں کہ ہم پاکستان کے ہر شہری کو فوجی تربیت دیں گے تاکہ وہ جہاد کے جذبے سے سرشار بھی ہو اور اس کے لڑنے کی صلاحیت بھی اس کے اندر ہو۔ ہم نے تو پاکستان میں کسی کو چھوٹا سا پستول رکھنے کی بھی اجازت نہیں دی، ہم تو چھری بھی نہیں رکھ سکتے، ہم تو بغیر لائسنس کے ایک بندوق بھی نہیں رکھ سکتے، اپنی حفاظت بھی نہیں کر سکتے۔
آج ان حالات میں اگر میرے اوپر تین خودکش حملے ہوئے ہیں، میرے گھر پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں، میرے بچوں کے اوپر حملے ہوئے ہیں، میرے بچوں کو گاڑیوں سے اتارنے کی کوشش کی گئی ہے، میری پارٹی کے سینئر لوگوں کے اوپر خودکش حملے ہوئے ہیں، ایک ایک حادثے میں پچیس پچیس اور تیس تیس لوگ شہید ہوئے ہیں، ان حالات سے ہم گزر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں تو ایک بندوق رکھنے کی بھی اجازت نہیں۔
ملبہ قوم پر ڈالنا، ملبہ لشکروں پر ڈالنا، یہ کون سی حکمتِ عملی ہے؟ فوج میں ہم کس لیے بھرتی ہوتے ہیں؟ ہم نے فوجی وردی کس لیے پہنی ہوئی ہے؟ ہم نے پیٹی کس لیے باندھی ہوئی ہے؟ اس لیے باندھی ہوئی ہے کہ جب جنگ کا وقت آئے تو پھر ہمارا یہ نوجوان جنگ لڑے ٹانک میں، میں جنگ لڑوں ڈیرہ اسماعیل خان میں، فتح اللہ خان جنگ لڑے ڈیرہ اسماعیل خان میں، اس لیے تو نہیں ہے۔
اور اپنے گھر کا یہ حال کہ ہارڈ اسٹیٹ، بس لڑنا ہے اور صرف لڑنا ہے، کوئی سر اٹھائے تو فنا کر دو۔ کشمیریوں کا تشدد کی طرف جانے کے ہم حق میں نہیں ہیں، لیکن ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو ذرا پڑھ لیجیے، کون سی اس کے اندر ایک ایسی بات ہے جس پر نگوشییٹ نہ کیا جا سکتا ہو، جس پر حکومت ان کے ساتھ بیٹھ نہ سکتی ہو، بات نہ کر سکتی ہو؟ ایک پوائنٹ بتایا جائے۔
جب ساری باتیں اس قابل ہیں کہ ہم اس پر گفتگو کریں اور بات چیت سے معاملات کو حل کریں تو پھر تشدد کی طرف جانے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگوں کو بغاوت کی طرف لے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ حالات ایک دن میں پیدا نہیں ہوئے، یہ ہماری اٹھہتر سال کے رویوں کے نتیجے میں آج لوگوں کے اندر یہ احساسات پیدا ہوئے ہیں۔
میرے علماء شہید ہو رہے ہیں، علماء اس لیے شہید ہو رہے ہیں کہ وہ جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہیں، وہ پارلیمنٹ کی سیاست کیوں کرتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#maulanainparliamentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اگر ہم امریکہ اور ایران کے درمیان اس لیے مصالحت چاہتے ہیں کہ ہمیں خطے میں جنگ نہیں چاہیے، خطے کے لوگوں کو ہم امن دینا چاہتے ہیں، تو اس کی ضرورت افغانستان کے ساتھ کیوں نہیں۔
دہشت گردوں کے مراکز افغانستان میں ہیں، وہاں پر بمباریاں کی جا رہی ہیں، تو کیا اس سے پاکستان کے اندر مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں کوئی کمی آئی یا اس میں اضافہ ہوا؟ ذرا اپنی حکمتِ عملی پر نظر تو ڈالنی چاہیے۔
افغانستان کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ایک مستحکم ہمسایے کی ضرورت ہے۔ جب ہمیں کچھ نہیں ملتا، اٹھہتر سال کے بعد ہم افغانستان کو طعنہ دیتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سب سے پہلا ووٹ افغانستان نے دیا تھا۔ وہ ظاہر شاہ کی حکومت تھی، افغانستان ہندوستان کی تقسیم کے خلاف تھا، اس میں کوئی شک نہیں۔ یہاں کے قوم پرستوں اور افغانستان کی حکومت کا موقف ایک تھا۔ آپ اس کا طعنہ تو افغانستان کو دیتے ہیں، آج کی حکومت کو،
لیکن کیا آپ نے ایک لمحے کے لیے یہ سوچا کہ سن 1965 میں، جب ہندوستان نے آپ پر جنگ مسلط کی اور آپ کی مشرقی سرحد پر جنگ ہو رہی تھی، تو اسی افغانستان نے آپ کو پیغام بھیجا کہ آپ اپنی مشرقی سرحد پر جنگ لڑیں، مغربی سرحد کے محافظ ہم ہیں، اور آپ کو پوری مغربی سرحد پر اپنے ایک سپاہی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی، اور افغانستان آپ کو سپورٹ کر رہا تھا۔
آج آپ اس کو ظاہر شاہ اور نادر شاہ کے زمانے کے طعنے دے رہے ہیں۔ کیا 1971 میں، جب آپ بنگال میں پھنس گئے تھے، لڑائی ہو رہی تھی ہندوستان کے ساتھ، کیا اس وقت افغانستان کی حکومت نے آپ کو پیغام نہیں بھیجا کہ اگر آپ جنگ لڑ رہے ہیں تو مغربی سرحد سے بے نیاز ہو جائیے؟ ایک سپاہی بھی آپ کو افغانستان کی سرحد پر بھیجنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ آج اٹھہتر سال کے بعد ہماری فوج تقسیم ہے، آدھی افغانستان کی سرحد پر ہے، آدھی ہندوستان کی سرحد پر ہے، اور آدھی ملک کے اندر جنگ لڑ رہی ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#maulanainparliamentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
معاملہ اب چلا گیا کشمیر کی طرف، وہ کشمیر جہاں ہر کشمیری کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا تھا۔ آج وہاں باغیانہ تقریریں ہو رہی ہیں، اور لوگ ان میں شریک ہو رہے ہیں۔ اس کا معنی یہ ہے کہ ان 78 سالوں میں ہم نے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے۔ ہم نے وہاں کی ماؤں اور بہنوں کی عزتوں اور ان کے ناموس پر 78 سال صرف سیاست کی ہے، ہم نے ان کا مقدمہ نہیں لڑا۔
آج جو صورتحال وہاں نظر آ رہی ہے، یہ تشویش ناک ہے۔ یہ نہیں کہ میں صرف حکومت پر تنقید کروں، بلکہ میں یہ تجویز کروں گا کہ اس حوالے سے ہمیں غور و فکر کرنا چاہیے، اپوزیشن کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے، ان کیمرہ اجلاس کریں اور ہمیں بتائیں کہ حقائق کیا ہیں۔
ہم نے ہمیشہ کہا کہ کشمیریوں پر ہندوستانی فوج ظلم کر رہی ہے، وہاں کے جوانوں کو شہید کر رہی ہے، اور آج جب وہی کچھ یہاں پاکستان میں دہرایا جا رہا ہے تو آخر ہم کب تک صرف ایک لفظ پر گزارا کرتے رہیں گے کہ یہ را کے ایجنٹ ہیں، یہ فتنہ الہندوستان ہے، یہ فتنہ الخوارج ہے۔ الفاظ سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا، نہ اس سے وہ فریق متاثر ہوتا ہے۔ شاید آپ پبلک کے سامنے کہہ سکیں کہ یہ اس قسم کے مجرم ہیں، یا ملک کے مجرم ہیں، یا دینِ اسلام کے مجرم ہیں، یا عقیدے کے مجرم ہیں، لیکن اس سے مسئلہ کہاں حل ہوتا ہے؟
ہم تعصب کی بات نہیں کر رہے۔ اگر آپ نے انڈیا کے خلاف جنگ لڑی ہے، اگر آپ نے فتح حاصل کی ہے، تو سب سے پہلے حمایت کرنے والا میں تھا۔ ہم نے یہ نہیں سوچا کہ جس حکومت سے ہمیں اختلاف ہے، آج اس موقع پر ہم اس کو سپورٹ نہ کریں۔ نہیں، ہم نے کہا کہ ہم ایک صف ہیں، پوری قوم ایک صف ہے، ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
اگر آپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحت کی بات کی، تو ہم نے اس کی بھی سپورٹ کی، کیونکہ اس کے علاوہ پاکستان کے پاس اور کوئی بہتر راستہ نہیں تھا۔
مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#maulanainparliamentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملک کے اندر بدامنی ہے، روزگار کے لیے لوگ گھروں سے باہر نہیں جا سکتے، اور میں یہ بات کسی تعصب کی بنیاد پر نہیں کہہ رہا۔ میں مسلسل یہ بات کر رہا ہوں، ایک پاکستانی کی حیثیت سے اور ایک پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے، کہ ملک کا امن و امان انتہائی حد تک خراب ہے۔
آپ لوگ سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، جناب اسپیکر، آپ کے ہاں ڈاکوؤں کا مسئلہ ہے، کچے کے ڈاکوؤں کا مسئلہ ہے، اور ہمارے ہاں تو حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ تھانوں پر قبضے ہو رہے ہیں، پولیس اسٹیشن تباہ کیے جا رہے ہیں، چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ ہماری فوج کے جوان، ایف سی کے جوان اور پولیس کے اہلکار آئے روز حملوں کا شکار ہو رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں۔ دفاعی صلاحیت ہماری کمزور ہو رہی ہے۔
مناسب نہیں کہ ہم اس فورم پر یہ بات کہیں، لیکن میں یہ تجویز دے چکا ہوں کہ یہ مسئلہ اس حد تک گمبھیر ہے کہ ہمیں اِن کیمرہ اجلاس کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کے اراکین کو بتانا چاہیے کہ یہ صورتحال کیوں درپیش ہے۔ اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ افغانستان کی صورتحال، اس کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت اس وقت کیا ہے؟ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت کیا ہے؟ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعیت کیا ہے؟ ملک کے اندر دو چھوٹے صوبوں کی خصوصیات کے ساتھ ہم دیکھیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔
ہم نے تو صرف ایک سوال کیا تھا کہ ہمیں صرف اتنا بتایا جائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، بس۔ لیکن آج تک یہ نہیں بتایا جا رہا کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
#maulanainparliamentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
غریب کی زندگی مشکل، حکومت معاشی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔
چھ ماہ میں معیشت ٹھیک نہ کی تو میرا نام شہباز شریف نہیں، دعوے!
آج کے حالات میں عام آدمی معمولی تنخواہ پر کیسے گزارا کرے: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان
#maulanainparliamentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ میں خطاب شروع ہوتے ہی، جیسے ہی اسپیکر نے ان کا نام لیا، پی ٹی وی پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کی سرکاری نشریات بند کر دی گئیں اور اسکرین پر پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کی تصویر دکھائی جانے لگی۔
#censorship #ptv #nationalassembly -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بجٹ پاکستانی عوام کیلئے نہیں آئی ایم ایف کی ہدایات پر بنایا گیا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ۔اسلم غوری
حکومتی بجٹ حکومت کی طرح ہائیبرڈ اور زمینی حقائق کے منافی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
بجٹ میں ایگریکلچر اور کسانوں کو خاطرخواہ ریلیف نہیں دیا گیا ۔اسلم غوری
بجٹ سے غریب غریب تر اور متوسط طبقہ غریب ہو جائے گا ۔اسلم غوری
بجٹ میں ملکی معیشت پر کم جبکہ قرضوں پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
مہنگائی کی شرح اور عوام کو دئے گئے ریلیف میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔اسلم غوری
تعلیم ،صحت اور بنیادی اشیائے ضرورت کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ۔اسلم غوری
تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی مہنگائی کے مطابق ریلیف نہیں دیا گیا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔اسلم غوری
سیاسی استحکام اور امن وامان کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بجٹ سیشن:رکنِ قومی اسمبلی جمعیت علمائے اسلام، شاہدہ اختر علی کا خطاب
یہ بجٹ ایک آزاد پاکستان کی معاشی پالیسی سے زیادہ آئی ایم ایف کے مطالبات کی تعمیلی رپورٹ ذیادہ نظر آرہی ہے۔
وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر کے آغاز میں آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی، پاکستان کی دفاعی قوت، فائٹر جیٹس اور سعودی عرب سمیت اسٹریٹجک شراکت داری کا ذکر کیا اور کہا کہ دفاعی معاہدے قیمتی زرمبادلہ کا باعث بنیں گے۔ ایران، امریکہ اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے ثالثی کردار کا بھی تذکرہ کیا گیا، جس کے ہم بھی معترف ہیں۔
جس طرح پوری پاکستانی قوم نے اپنی افواج کا ساتھ دیا اور ان کا حوصلہ بلند کیا، میری خواہش ہے کہ حکومت ایسی معاشی پالیسیاں بھی تشکیل دے جن سے عوام بھی حکومت کے ساتھ ہم آواز ہوں اور انہیں حقیقی ریلیف ملے۔
خارجہ پالیسی اور دفاعی قوت اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن جب ہم 18 ہزار 771 ارب روپے سے زائد کے اس بجٹ کو دیکھتے ہیں تو اس میں 15 ہزار 264 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو کا ہدف رکھا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ جب گزشتہ سال بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا تو اس مرتبہ یہ کیسے ممکن ہوگا؟
پیٹرولیم پر کاربن لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نام پر عوام سے وصولیاں کی جا رہی ہیں، مگر یہ واضح نہیں کہ ان رقوم کو ماحولیاتی بہتری کے لیے کہاں استعمال کیا جائے گا۔ ایف بی آر کو چاہیے کہ ٹیکس نیٹ بڑھائے اور اپنی کارکردگی بہتر بنائے، نہ کہ پہلے سے ٹیکس دینے والے طبقے پر مزید بوجھ ڈالے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھی ہے اور آئندہ سال اسے 4 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے۔ دعا ہے کہ یہ شرح مزید بڑھے، لیکن اس کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی توجہ دینا ضروری ہے، جو سنگل ڈیجٹ سے بڑھ کر ڈبل ڈیجٹ تک پہنچ چکی ہے۔
جب ٹیکس وصولیوں اور اخراجات میں توازن نہ ہو اور درآمدات و برآمدات میں فرق بڑھتا جائے تو تجارتی خسارہ بھی بڑھتا ہے، جس کے اثرات پوری معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بجٹ بھی ماضی کی طرح ایک روایتی بجٹ دکھائی دیتا ہے، جس میں محض مختلف مدات میں کمی بیشی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان جیسے صوبے بدستور امن و امان کے مسائل سے دوچار ہیں، مگر ان کے لیے پائیدار حکمت عملی نظر نہیں آتی۔
میرا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، جہاں امن، تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، روزگار اور ترقی کے مسائل پر میں بارہا اس ایوان میں آواز اٹھا چکی ہوں، لیکن افسوس کہ شنوائی نہیں ہوئی۔ آج وہاں کے عوام کی سب سے بڑی ضرورت صرف ایک ہے: امن، امن اور صرف امن۔
اگر امن قائم ہو جائے تو لوگ اپنے روزگار، تعلیم اور صحت کے مسائل خود بھی بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں، مگر وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
انرجی کے شعبے میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اگر عوام اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم نصب کرتے ہیں تو نیٹ میٹرنگ کی پالیسی تبدیل کر کے ان کی حوصلہ شکنی نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت کو سولر، ونڈ، ہائیڈرو، بائیو گیس اور بگاس انرجی جیسے مقامی ذرائع کو فروغ دینا چاہیے تاکہ توانائی کی ضروریات پوری ہوں اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو۔
اسی طرح کرک، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں تیل، گیس اور معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جانے چاہییں۔
لکی مروت کو رائلٹی کی مد میں واجب الادا رقوم اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی فوری توجہ دی جائے۔ عیسی خیل تا لکی مروت سی پیک روڈ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کیے جائیں۔
نوجوانوں کے لیے مینوفیکچرنگ، آئی ٹی اور روزگار کے واضح پروگرام متعارف کرائے جائیں تاکہ وہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کما سکیں۔ موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کو زرعی شعبے کو بھی مزید مضبوط بنانا چاہیے۔
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دیے گئے ریلیف کو مزید وسعت دی جائے، تاہم اصل ریلیف عام آدمی کو ملنا چاہیے۔ حکومت نے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن تک سپر ٹیکس ختم کر دیا، لیکن سوال یہ ہے کہ اس سے غریب آدمی کو کیا فائدہ پہنچا؟
اصل ضرورت یہ ہے کہ 18 فیصد جی ایس ٹی جیسے بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی کی جائے، جو روزمرہ استعمال کی اشیا، بچوں کے دودھ، ڈائپر، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات پر عائد ہیں۔ اگر تنخواہوں میں معمولی اضافہ کیا جاتا ہے تو وہ بھی مہنگائی کے تناسب سے ہونا چاہیے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
غریب آدمی کے لیے سوچنے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ صرف بڑے سرمایہ داروں کو ٹیکس ریلیف دینے کی۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام، عثمان بادینی کا اہم خطاب
اس ملک میں بجٹ تو ہر مہینے آ رہا ہے، بلکہ ہر ہفتے پیٹرول کی شکل میں بجٹ کو چینج کیا جاتا ہے
لوگوں کے گھروں پر ایک عذاب آ رہا ہوتا ہے، جس کی کیلکولیشن ہم ایک مہینے کے لیے بھی نہیں کر سکتے۔
اس سودی بجٹ میں، جس کی بنیاد ہی سود پر رکھی ہوئی ہو، اس سے ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آنے والا سال اچھا ہوگا یا ہماری معیشت بہتر ہوگی؟
کہتے ہے کہ ہمارے پاس مائننگ سیکٹر کا ایک کوریڈور ہے، جیسے ضلع چاغی ہے، ضلع خاران ہے، ضلع واشک ہے، ضلع نوشکی ہے، اور ان سارے اضلاع سے یہ امید ہے کہ مائننگ میں ہمیں اتنا ملے گا کہ ہم پورے پاکستان کے قرضے ختم کر دیں گے!
لیکن آج بھی ریکوڈک میں رہنے والے بچے کے پاؤں میں جوتے نہیں ہیں۔ آج بھی چاغی کا بچہ صحت کے لیے محتاج ہے۔ آج بھی واشک میں اینٹی منی کا جو اتنا بڑا ڈپازٹ ہے، اس پر کام کرنے کے لیے تو پلاننگ ہو رہی ہے، لیکن وہاں رہنے والے بچوں کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے!
میں یہاں کہہ چکا ہوں کہ ہمارے ہاں جتنے بینک تھے، سارے بینک جل چکے ہیں۔ جب بینکنگ نظام ہی نہیں ہے تو اس بجٹ کے اثرات وہاں تک کیسے پہنچیں گے؟
خاران روڈ کے حوالے سے، ہر بار اس کے لیے پچاس لاکھ روپے رکھے جاتے ہیں۔ یہ چوتھی دفعہ ہے کہ بجٹ میں اس کے لیے پچاس لاکھ ہی رکھے گئے ہیں، اور کمال کی بات یہ ہے کہ چار بجٹ گزرنے کے باوجود وہ پچاس لاکھ خرچ ہی نہیں ہو رہے، گراؤنڈ پر جانے کو تیار ہی نہیں ہیں۔
گوادر کے لیے کہا جاتا ہے کہ گوادر پورٹ کو ہم اٹھائیں گے، گوادر پورٹ سے ہم ایکسپورٹ کریں گے، لیکن گوادر پورٹ پر کام شروع ہوئے آج پچیس سال ہو گئے۔ پچیس سال میں ہم نے گوادر کے بچے کو پانی نہیں دیا، ہم نے گوادر کے ماہی گیر کو آج تک ایک گھر بنا کر نہیں دیا۔ سمندر بھی اس کا، کشتی بھی اس کی، لیکن وہ اپنی کشتی پر کام نہیں کر سکتا، اور غیر قانونی ٹرالنگ وہاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
آج کہتے ہیں کہ ان علاقوں میں حالات اچھے نہیں ہیں، اس لیے ہم کام نہیں کر رہے، لیکن انہی علاقوں میں، جہاں آپ کہتے ہیں حالات اچھے نہیں، وہاں سارے پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے، ماسوائے ان کاموں کے جو پبلک کے لیے ہوں، جو بچوں کے لیے ہوں اور جو پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ہوں۔
آج بلوچستان کا بچہ پڑھ لکھ گیا ہے۔ بلوچستان کے بچے کو اپنا حق معلوم ہے۔ آج بلوچستان کا بچہ اپنے حق کے لیے رو رہا ہے،
مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں ہم نے اپنے کانوں میں روئی ٹھونس رکھی ہے کہ ہم نہیں سن رہے، ہم اپنی پالیسی کے مطابق اور اپنے طریقے سے کام کریں گے!
کام کرتے رہیں، ترقی سے کوئی بھی قوم انکار نہیں کرتی، لیکن کمال ہے کہ کہتے ہیں ہم ترقی چاہتے ہیں۔ بھائی، اگر آپ ترقی چاہتے ہیں تو نوشکی ومن یونیورسٹی کے لیے بارہا کہا گیا کہ اسے پی ایس ڈی پی میں ڈالیں گے، لیکن پی ایس ڈی پی کی کتاب چیک کریں، اس میں اس کا نام ہی نہیں ہے۔
کہا گیا کہ تفتان بارڈر سے اور ہمارے چمن بارڈر سے جہاں سے ہم ایکسپورٹ اور امپورٹ کرتے ہیں، ہم قانونی تجارت چاہتے ہیں۔
ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ غیر قانونی کام ہو۔ جب بھی بلوچستان کی بات کرتے ہیں تو ہمیں جواب ملتا ہے کہ شاید ہم سمگلنگ کی بات کر رہے ہیں، حالانکہ ہمارے پاس پانچ سات ایسے پوائنٹس ہیں جہاں سے بارڈر ٹریڈ ہوتی رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس بارڈر ٹریڈ کو جاری رکھا جائے۔
ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔ ایران کے ساتھ ہمارا تقریباً سات سو کلومیٹر کا بارڈر ہے، تو اس سرحد کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی زندگی اس بات پر کیوں محتاج ہے کہ ایک ٹیبلٹ بھی پاکستان کی طرف سے وہاں تک نہیں پہنچ سکتی؟ ایران صرف پانچ کلومیٹر دور ہے، وہاں سے دوا مل جاتی ہے، لیکن ہم کہتے ہیں کہ بارڈر نہیں کھولنا، بارڈر بند ہی رکھنا ہے!
جب بلوچستان میں پیٹرول کی قلت ہوئی تو یہاں بیٹھے میرے بلوچستان کے تمام ساتھیوں سے پوچھ لیں، کوئٹہ شہر میں یا دیگر علاقوں میں لوگوں کو ایک لیٹر پیٹرول بھی نہیں ملا۔ بارڈر بھی بند تھا اور پیٹرول بھی نہیں مل رہا تھا۔ لوگ گاڑیاں چھوڑ کر سائیکلوں پر آ گئے۔
اگر ہم بجلی کی بات کریں تو اس دور میں یہاں اگر دو گھنٹے بجلی چلی جائے تو لوگ شور مچاتے ہیں، لیکن ہمارے ہاں چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی آتی ہے، اور کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ہفتے میں صرف دو گھنٹے بجلی آتی ہے، پھر بھی کہا جاتا ہے کہ ہم بلوچستان کو برابری کی بنیاد پر بجلی دے رہے ہیں۔
اس بجٹ میں بہت کچھ ہے، لیکن صرف وہ چیز نہیں ہے کہ بچے کا پیٹ کیسے بھرے گا، اس کا علاج کیسے ہوگا اور اسے تعلیم کیسے ملے گی۔
دوسری جانب ملک پرائیویٹائزیشن کی طرف جا رہا ہے۔ ہمارے مدارس پہلے ہی پرائیویٹ ہیں، لیکن ان اداروں کو بند کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی طرف جا رہے ہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین یسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشعال حسین ملک کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رھائشگاہ پر ملاقات کی۔
آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور تشویش کا اظہار
مسئلے کے پرامن اور سیاسی حل پر اتفاق
ملاقات میں جےیوآئی کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف،محمد اسلم غوری، انجنئیر ضیاء الرحمان شریک تھے۔
@MushaalMullick @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
گلگت بلتستان ، حلقہ 15دیامر 1 میں جے یو آئی امیدوار مفتی ولی الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن فوری جاری کیا جائے ۔ترجمان جے یو آئی
بلاول بھٹو کی ہمارے موقف بارے تائید پر شکر گزار ہیں ۔اسلم غوری
گلگت بلتستان میں عوامی امنگوں کا خون کیا جا رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حلقہ 15 دیامر 1 اور 17 دیامر 3 میں عوام نے جے یوآئی امیدواروں کو منتخب کیا ہے ۔اسلم غوری
گلگت بلتستان میں انتخابی دھاندلی جیت گئی اور جمہوریت ہار گئی۔ ترجمان جےیوآئی
کب تک عوام کیے آئینی اور قانونی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا رہے گا ؟ ترجمان جے یوآئی
انتخابات کے نام پر اس طرح کے ڈھونگ رچا کر ملک اور قوم کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے ۔اسلم غوری
جمعیت علماء اسلام کو سخت احتجاج کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔اسلم غوری
جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے کارکن پرامن احتجاج کے ذریعے اپنا حق واپس لیں گے ۔اسلم غوری
ہمیں ہمارا جمہوری حق نہ دیا گیا تو عوامی قوت سے اپنا حق لیں گے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق سنیٹر تاج آفریدی کی کار حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس
اللہ کریم سنیٹر تاج آفریدی کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی نائب امیر جے یو آئی تحصیل غزنی خیل لکی مروت حاجی گل زرین کی شہادت کی مذمت
پولیس امن کمیٹی کا شک کی بنیاد پر گھر حاجی گل ذر ین کا اغواء اور پھر قتل کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
دہشت گردی سرکاری یا غیر سرکاری نشانہ جے یوآئی کیوں؟ اسلم غوری
جنوبی اضلاع میں دہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔اسلم غوری
نام نہاد امن کمیٹی اب بدامنی پھیلانے کا سبب بن رہی ہے ۔اسلم غوری
حاجی صاحب اور مطیع اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ترجمان جےیوآئی
اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے غم میں شریک ہیں ۔اسلم غوری
قاتل پوشیدہ نہیں فی الفور ایف آئی آر درج کی جائے ۔ترجمان جےیوآئی
اللہ پاک شہدا کی مغفرت فرمائے ۔ترجمان جے یوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لکی مروت:
ہمیں ایسا امن نہیں چاہیے کہ پانچ گناہ گاروں کے ساتھ پانچ بے گناہ بھی آپ مار دیں، مولانا اسجد محمود
اگر مستقبل میں آپ نے سفید کپڑوں میں کوئی اٹھالیا تو اس سے بھی سخت ردعمل دیں گے اس کے بعد جب بھی کسی کے ہاں جانا ہو تو وردی میں جانا ہوگا۔
میں تو وہ بندہ ہوں کہ آپ کے ساتھ تاجہ زئی کے مقام پر دھرنا ہو اسمبلی،سینیٹ میں آواز اٹھانی ہو ہر معاملے میں شریک ہوا ہوں۔
ہم پوری استقامت کے ساتھ بیٹھے ہیں کہیں نہیں جارہے، رہنما جےیوآئی
آپ کو قاتل بندے معلوم ہیں ان کو ایف آئی آر میں نامزد کریں
گرفتار شدہ لوگوں کو فورا رہا کریں
مولانا اسجد محمود کا اپنے ساتھیوں کی دردناک شہادت پر تاجہ زئی لکی مروت کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کا جامع مسجد نال خضدار میں ہونے والے ڈرون حملہ کی شدید مذمت
حساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے نال میں جامع مسجد نال کے تقدس کو پامال کرکے معصوم طلبہ اور عوام الناس پر ڈرون حملہ ناقابل معافی جرم ہے مولانا عبدالغفور حیدری
جمعیت علماء اسلام ہر اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں بلاجواز بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے
مولانا عبدالغفور حیدری
قبل ازیں ہمارے کئی کارکن نامعلوم قاتل کے نام سےشہید کیے گیے لیکن جامع مسجد نال پر حملہ کرنے والے تو معلوم ہیں مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری
مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے عسکری اہلکاروں کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
مولانا عبدالغفور حیدری
ہم متاثرہ افراد شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے
میڈیا سیل جے یوائی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وفد کے ہمراہ مفتی محمود مرکز آمد
امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
ملاقات میں صوبائی حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جد و جہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
این ایف سی ایوارڈ، صوبائی خود مختاری، گندم ترسیل پابندی کیخلاف مشترکہ آواز اٹھانے پر اتفاق، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی مدارس رجسٹریشن کے لیے صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کا اعلان۔
ملاقات مولانا لطف الرحمان، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش،مولانا اسعد محمود، انجنئیر ضیاء الرحمان شریک تھے۔
ملاقات میں سابق اسپیکر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر،جنید اکبر، شہرام ترکئی، عاطف خان، شفع جان،علی اصغر،شوکت یوسفزئی شریک تھے۔
ملاقات میں سابق گورنر حاجی غلام علی،سنیٹر دلاور خان،حاجی عبدالجلیل جان، عبدالحسیب، اراکین صوبائی اسمبلی،اعجاز خان،سجاد اللہ، محمد ریاض شریک تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مدارس رجسٹریشن کے حوالے بل بھی لائینگے اور اس کو سپورٹ بھی کرینگے، وزیر اعلی سہیل آفریدی
#jui #madaris #bill -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم نے ان کے سامنے یہ بات بھی رکھی ہے کہ وفاق کی سطح پر دینی مدارس کے رجسٹریشن کا قانون پاس ہو چکا ہے، صوبے میں اس قانون کو من و عن اسمبلی سے پاس کرایا جائے اور اس پر عمل درآمد ہو جس طرح کے قانون کہتا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا ٹاک
#jui #pti #madaris #bill -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے بلوچستان ہو یا ہمارا خیبر پختونخواہ ہو اس کے پہاڑوں میں، صحراؤں میں جو معدنی ذخائر ہیں اس کو قبضے میں لیا جا رہا ہے، طاقتور قوتیں وہاں پر کھدائیاں کر رہی ہیں اور ہمارے صوبے کے غریب لوگوں کی ملکیت اس کو اپنے قبضے میں لے رہی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ریاست وہ ان معدنی ذخائر کی حفاظت کے ذمہ دار ہے لیکن اس کا یہ معنی نہیں کہ وہ وہاں کے عوام اور عام آدمی، وہاں کے بچوں کے حقوق کو غصب کر لے اور ان کو محروم کر دیں۔ اس حوالے سے بھی ہماری سوچ ایک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے ہماری ایک مشترکہ حکمت عملی ہونی چاہیے تاکہ ہم اپنے غریب صوبوں کے غریب بچوں کے وسائل کو ان کے حق میں استعمال کر سکیں اور ان کے منافع ہم ان کو دلا سکیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو
#jui #fata -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پنجاب سے گندم کی جو ترسیل ہے اس پر پابندی لگائی گئی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، کسی زمانے میں جب میاں شہباز شریف صاحب صوبے کے وزیراعلی تھے، تو یہ اس زمانے سے وطیرہ چلا ا رہا ہے، لیکن جب ہم ان سے شکایت کرتے تھے تو کہتے تھے کہ جی ہم تو اجازت دے دیں گے لیکن یہ گندم جب آپ کے صوبے میں جائے گا تو پھر افغانستان سمگل ہوگا، افغانستان سے سمگل ہوگا، ہم نے کہا کہ نہیں ہمارے لوگ پنجاب جاتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں، کٹائی میں شریک ہوتے ہیں، برداشت میں شریک ہوتے ہیں، اپنی مزدوری لے کر واپس اتے ہیں، آپ کس طرح ان کی مزدوری جو ہے ان کے گھر تک انے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور آج ہم کہتے ہیں ان کو، کہ آپ ہی نے تو سرحد بند کی ہوئی ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی بند ہے تو پھر سمگلنگ کا کیا تصور ہو سکتا ہے؟ تو اس صورتحال میں بھی ہمارے صوبے کے عوام کے لیے گندم کی بندش جو ہے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہاں کے غریب لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا ٹاک
#jui #pti #punjab #border #afghanistan -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
گلگت بلتستان انتخابات مسترد*
کل جی بی میں، گلگت بلتستان میں جو الیکشن ہوئے ہیں میں ابھی اس تفصیل میں تو نہیں جاؤں گا لیکن وہاں سے جو ہمیں انیشیل اطلاعات موصول ہوئی ہیں تو اس حوالے سے ہمارا اس پر اتفاق ہے کہ ہم جی بی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
#jui #pti #gbelection -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
*این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا آئینی حق ہے*
بہت سے نکات پر اتفاق رائے ہے۔ این ایف سی ایوارڈ ایک خالصتاً ایک آئینی حق ہے صوبوں کا، اور جس میں اضافہ تو ہو سکتا ہے لیکن کمی نہیں کی جاسکتی۔ یہ صوبائی حق ہے جو پارلیمنٹ کے اتفاق رائے کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے اس پر کسی قسم کا کوئی ہم اس کے خلاف کوئی اقدام کو قبول نہیں کر سکتے تھے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ صوبائی حقوق، صوبائی خود مختاری یہ تمام صوبوں کو یقینی بنانا چاہیے اور ہر صوبے کے عوام اپنے وسائل کے خود مالک ہیں، کوئی وفاق یا وفاق کے کسی سطح کا کوئی طاقتور ادارہ وہ صوبے کے عوام کے وسائل پر قبضہ کر لیں، اس کو اپنے قبضے میں لینے اور صوبے کے عوام کو اس کے مفادات سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس پر ہمارا اتفاق ہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت وہ صوبے کے اس حق کے لیے اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کرے گی۔
*خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال*
صوبے کا امن و امان کا مسئلہ ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے صوبے کے امن و امان کی صورتحال بہت ہی مخدوش ہے، خاص طور پر جنوبی اضلاع میں جیسے حکومتی رٹ تک ختم ہو گئی ہو اور عام آدمی وہ مسلح گروہوں کے رحم و کرم پر ہے، اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے؟ اس کے عوامل کا کیا جائزہ لیا جائے؟ تاکہ ان کے عوامل کا خاتمہ ہو اور ہم صوبے میں امن و قرار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
*مدارس رجسٹریشن قانون کے نفاذ کا مطالبہ*
ہم نے ان کے سامنے یہ بات بھی رکھی ہے کہ وفاق کی سطح پر دینی مدارس کے رجسٹریشن کا قانون پاس ہو چکا ہے، صوبے میں اس قانون کو من و عن اسمبلی سے پاس کرایا جائے اور اس پر عمل درآمد ہو جس طرح کے قانون کہتا ہے۔
*فاٹا انضمام کے باوجود مسائل برقرار*
ہمارے جو قبائل ہیں جسے ہم فاٹا کے علاقے سے تعبیر کرتے ہیں، ہم نے فاٹا کو صوبے میں ضم کیا، لیکن عملاً اب تک وہ ضم نہیں ہو سکا ہے، ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، مشکلات میں کمی نہیں ہوئی، ان کے جو واجبات تھے وہ شاید اب تک بھی ہم پورے نہیں کر سکے ہیں، 2017 میں یہ فاٹا مرج ہوا تھا، آج 2026 ہے اور اس کے باوجود وہاں کوئی نظام موجود نہیں ہے، وہاں جو قوموں کی ملکیتی زمینیں تھیں یا علاقے تھے یا پہاڑ تھے، صحرائے تھی، ابھی تک اس کو بندوبستی علاقے کے طور پر تقسیم نہیں کیا جا سکا ہے، نہ وہاں پٹواری جا سکتا ہے نہ وہاں قانون گو جا سکتا ہے، نہ وہاں تحصیل دار جا سکتا ہے۔
*قبائلی علاقوں میں اراضی اور معدنی وسائل کے حقوق*
اور ہمارے بلوچستان ہو یا ہمارا خیبر پختونخواہ ہو اس کے پہاڑوں میں، صحراؤں میں جو معدنی ذخائر ہیں اس کو قبضے میں لیا جا رہا ہے، طاقتور قوتیں وہاں پر کھدائیاں کر رہی ہیں اور ہمارے صوبے کے غریب لوگوں کی ملکیت اس کو اپنے قبضے میں لے رہی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ریاست وہ ان معدنی ذخائر کی حفاظت کے ذمہ دار ہے لیکن اس کا یہ معنی نہیں کہ وہ وہاں کے عوام اور عام آدمی، وہاں کے بچوں کے حقوق کو غصب کر لے اور ان کو محروم کر دیں۔ اس حوالے سے بھی ہماری سوچ ایک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے ہماری ایک مشترکہ حکمت عملی ہونی چاہیے تاکہ ہم اپنے غریب صوبوں کے غریب بچوں کے وسائل کو ان کے حق میں استعمال کر سکیں اور ان کے منافع ہم ان کو دلا سکیں۔
*گندم کی ترسیل پر پابندی آئین کی خلاف ورزی قرار*
چیف منسٹر صاحب نے ذکر بھی کیا کہ پنجاب سے گندم کی جو ترسیل ہے اس پر پابندی لگائی گئی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، کسی زمانے میں جب میاں شہباز شریف صاحب صوبے کے وزیراعلی تھے، تو یہ اس زمانے سے وطیرہ چلا ا رہا ہے، لیکن جب ہم ان سے شکایت کرتے تھے تو کہتے تھے کہ جی ہم تو اجازت دے دیں گے لیکن یہ گندم جب آپ کے صوبے میں جائے گا تو پھر افغانستان سمگل ہوگا، افغانستان سے سمگل ہوگا، ہم نے کہا کہ نہیں ہمارے لوگ پنجاب جاتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں، کٹائی میں شریک ہوتے ہیں، برداشت میں شریک ہوتے ہیں، اپنی مزدوری لے کر واپس اتے ہیں، آپ کس طرح ان کی مزدوری جو ہے ان کے گھر تک انے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور آج ہم کہتے ہیں ان کو، کہ آپ ہی نے تو سرحد بند کی ہوئی ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی بند ہے تو پھر سمگلنگ کا کیا تصور ہو سکتا ہے؟ تو اس صورتحال میں بھی ہمارے صوبے کے عوام کے لیے گندم کی بندش جو ہے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہاں کے غریب لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
*گلگت بلتستان انتخابات مسترد*
اس کے علاوہ کل جی بی میں، گلگت بلتستان میں جو الیکشن ہوئے ہیں میں ابھی اس تفصیل میں تو نہیں جاؤں گا لیکن وہاں سے جو ہمیں انیشیل اطلاعات موصول ہوئی ہیں تو اس حوالے سے ہمارا اس پر اتفاق ہے کہ ہم جی بی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وفد ہمراہ مفتی محمود مرکز آمد
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاریThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مفتی قاسم بجلی گھر سے چھوٹے بھائی مولانا محمد اسماعیل بجلی گھر کی وفات پر تعزیت،مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت اور فاتحہ خوانی۔
اہل خانہ اور متعلقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چلاس:حلقہ ون میں دھاندلی کے خلاف جمعیۃ علماء اسلام کے امیدوار مفتی ولی الرحمان کا دھرنا جاری
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جی بی اے 17 دیامر 03 داریل اور جی بی اے 15 دیامر 01 میں عوام کے ووٹوں پر دن دیہاڑے ڈاکہ مارا گیا ہے ۔اسلم غوری
حاجی رحمت خالق اور مفتی ولی الرحمان کی یقینی جیت کو دھاندلی کے ذریعے شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
الیکشن کمیشن قومی ادارے کی بجائے بذات خود سیاسی جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے ۔اسلم غوری
مفتی ولی الرحمان کا نتیجہ روکنے کا مقصد نتائج تبدیل کرنا ہے ۔اسلم غوری
مفتی ولی الرحمن کو واضح برتری حاصل ہے۔ اسلم غوری
نتائج روکنے سے انتخابات کی شفافیت مشکوک ہو رہی ہے۔ نتائج کا فوری اعلان کیا جائے۔اسلم غوری
نقصان کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کا جی بی انتخابات پر تحفظات کا اظہار
گلگت بلتستان انتخابات میں نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر نے انتخابی عمل کی ساکھ کو مشکوک بنا دیا ہے،۔مولانا عبدالغفور حیدری
فارم 45 سے متعلق سامنے آنے والے سنگین تحفظات انتخابی شفافیت پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری
نتائج روکنے اور تبدیل کرنے کی روایت ملک کو سیاسی بحرانوں سے دوچار کرتی رہی ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری
گلگت بلتستان انتخابات 2024 کے متنازع عام انتخابات کی ریہرسل دکھائی دیتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری
عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی۔مولانا عبدالغفور حیدری
ووٹ کی عزت پامال کرنے والوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق کو نقصان پہنچایا ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری
گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی سازشیں بند کی جائیں۔مولانا عبدالغفور حیدری
انتخابی نتائج میں تاخیر اور فارم 45 کے تنازعات نے شکوک و شبہات کو مزید تقویت دی ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری
داریل میں جے یو آئی امیدوار رحمت خالق کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کیلئے بیلٹ بکس مخالف امیدوار اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ عبدالغفورحیدری
عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ملک کو عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں دیا۔مولانا عبدالغفور حیدری
دھاندلی زدہ انتخابات قومی وحدت، جمہوری تسلسل اور آئینی بالادستی کے لیے زہر قاتل ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری
متنازع انتخابات ان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کریں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری
جمہوریت کو کمزور کرنے والے عناصر درحقیقت ریاستی استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری
شفاف انتخابات کے بغیر عوام کا جمہوری نظام اور ریاستی اداروں پر اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔مولانا عبدالغفور حیدری
اگر عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو اس کے سنگین سیاسی نتائج برآمد ہوں گے۔مولانا عبدالغفور حیدری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشہرہ:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اکوڑہ خٹک آمد
مولانا فضل الرحمان نے مفتی سیف اللہ حقانی کی وفات پر ان کے صاحبزادے مولانا انور مسرور سے تعزیت کی
مولانا فضل الرحمان کی مفتی سیف اللہ حقانی کی خدمات کو خراج تحسین
مفتی سیف اللہ حقانی کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت اور فاتحہ خوانی
دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا انوار الحق ،نائب مہتمم مولانا راشد الحق حقانی ، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش سمیت دیگر بھی موجود -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کیا اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے؟
بلوچستان میں جہاں امن و امان کی صورتحال کسی طور مثالی نہیں، بیرونی مداخلت، بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے خطرات موجود ہیں، وہاں جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ایسا جلسہ منعقد کیا جس کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے۔ ایسے حالات میں، جب بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سیاست بھی بعض حلقوں میں زیر بحث رہتی ہے، ایک قومی مذہبی جماعت کی جانب سے اتنا بڑا اجتماع قومی سیاست اور قومی وحدت کے لیے ایک اہم پیش رفت تھا۔
آپ مولانا فضل الرحمن کی طرزِ سیاست سے اختلاف کر سکتے ہیں، مگر ایسے ماحول میں ایک کامیاب اور بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد پر وہ اور ان کی ٹیم مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ایسے میں الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے مذکورہ جلسے کے مکمل بلیک آؤٹ کو سمجھنا آسان نہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور ان کی جماعت نے ہمیشہ ریاست کے استحکام اور بقا کی بات کی ہے۔ اگرچہ انہوں نے مختلف اوقات میں حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کیا، لیکن ریاستِ پاکستان کے تحفظ اور قومی وحدت کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا۔ ایسے حالات میں ان کے جلسے کو الیکٹرانک میڈیا پر مکمل نظرانداز کرنا خود الیکٹرانک میڈیا کے کردار اور ترجیحات پر کئی سوالیہ نشان چھوڑ جاتا ہے۔
ایسا نہ ہو کہ اشتہارات، مفادات اور وقتی ترجیحات کے تحفظ میں مصروف الیکٹرانک میڈیا خود اپنی ساکھ اور بقا کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہو۔ اگر میڈیا عوامی دلچسپی اور قومی اہمیت کے واقعات کو نظرانداز کرتا رہا تو آنے والے برسوں میں اس کی حیثیت مزید کمزور ہو سکتی ہے۔
میڈیا اداروں کے مالکان اور قومی سطح پر پالیسی سازی کرنے والے حلقوں کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور اپنی پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہوگا۔
صحافی عبداللہ مدنیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ:
جمعیت وکلاء فورم بلوچستان کے وفد صوبائی صدر جمعیت وکلاء فورم ملک خلیل الرحمان ایڈووکیٹ کے سربراہی میں قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے تفصیلی ملاقات.
کوئٹہ: وفد میں مرکزی صدر جمعیت وکلاء فورم و سینیٹر جناب کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری اللہ دوست ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات محمد ادریس ایڈووکیٹ، سیکرٹری مالیات رحمت اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ و دیگر جعمیت وکلاء فورم کے وکلاء صاحبان موجود۔
کوئٹہ: ملاقات میں حقوقِ بلوچستان، تحفظِ مدارسِ، مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 اور ملک کی موجودہ سیاسی و جمہوری صورتحال اور وکلاء کو درپیش مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ: ملاقات میں ملک میں جمہوریت کی بقا، آئین کی بالادستی اور قانون کی حاکمیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئینی بالادستی کے لیے جمعیت علمائے اسلام کی تاریخی اور بے لوث خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
جعمیت وکلاء فورم کے وفد نے قائدِ محترم کو بلوچستان کے آئینی و معاشی حقوق اور دینی مدارس کے تحفظ کے حوالے سے وکلاء برادری کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، جس پر قائدِ محترم نے جعمیت وکلاء فورم بلوچستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے وکلاء کو ملک میں حقیقی جمہوریت کے استحکام اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے اپنا کلیدی کردار جاری رکھنے کی تاکید کی۔
وفد نے قائدِ محترم کی قیادت پر کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمود شاہ و دیگر جماعتی ساتھی موجود تھیں۔
منجانب:
ایڈووکیٹ محمد ادریس سیکرٹری اطلاعات، جمعیت وکلاء فورم بلوچستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم نے اُن حالات کی طرف جانا ہے جب ہم پاکستان کو ایک کرسکیں گے ان شاءاللہ، آج بھی اگر پاکستان قائم ہے میں بات تو بڑی کر رہا ہوں شاید آپ کہیں چھوٹی منہ اور بڑی بات، لیکن میں پوری قوم پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آج اگر پاکستان متحد ہے، آج اگر پاکستان کی عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو جمعیۃ علماء کے کردار کے وجہ سے، تم نے تو نفرتیں پیدا کیں ہیں یہاں پر، تم نے تو قوموں کو لڑایا ہے انسانی حق کے نام پر، انسانی حق وہ اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے ہو، اللہ نے جو ضابطہ اور قانون عطاء کیا ہے وہ انسانی حقوق کا محافظ ہے، ہم اگر پاکستان میں بات کرتے ہیں تو ہم بلوچستان میں بلوچ صوبے کے حقوق کی بات کرتے ہیں، اگر ریاستی قوت نے پشتون بیلٹ کی قوموں کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے، اگر ریاستی قوتوں نے بلوچوں کی زمینوں پر ان کے پہاڑوں پر قبضہ کیا ہے، تو میں ان کو واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بلوچستان کے چاہے پشتون عوام ہو چاہے، بلوچ عوام ہو، ان کی ایک انچ زمین بھی آپ کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہاں تو ایک طاقتور ذہن کہتا ہے کہ جو ہم کہتے ہیں وہی پاکستان کی وفاداری ہے، میں معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ تاریخ ہماری گزر چکی ہے یہ انگریز کا ورثہ ہے، برصغیر میں جو انگریز کا مخالف تھا ہزار مرتبہ وہ ہندوستان کا وفادار ہو لیکن انگریز کے مخالف کو وہ غدار کہتا تھا اور جو انگریز کا خوش آمدگر، اس کے ٹکڑوں پر پلنے والے، ان کو جاگیریں عطاء کی، وہ بڑے وفادار نکلے۔ آج پاکستان میں ہزار بار پاکستان کے وفادار بن جائیں لیکن اگر اسٹیبلیشمنٹ کی رائے سے اختلاف کیا تو آپ کو غدار کہا جاتا ہے، یہ وہی روایات ہیں جو اس زمانے سے ہماری اس ملک میں چلی آرہی ہیں، اس فکر کو تبدیل کرنا ہوگا، اس سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، ان ترجیہات کو تبدیل کرنا ہوگا اور ان شاءاللہ اگر ہم نے فرقہ واریت کو شکست دی ہے، اگر ہم نے قادیانی لابی کو شکست دی ہے، اگر ہم نے اسرائیلی لابی کو شکست دی ہے، اگر ہم نے قوموں کے درمیان نفرتیں پھیلانے والی سیاست کو شکست دی ہے تو ان شاءاللہ ہم اس ذہنیت کو بھی شکست دیں گے کہ پاکستان کے وفادار کو کیوں غدار کہا جاتا ہے، اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رائے کرے گا۔
آئیں! ہم پاکستانی ہیں، معاملات ٹھیک کرو، ہم اس قوم کے افراد ہیں، ہمیں مطمئن کرو یہ کیا الیکشن ہے اور دھاندلی کر کے اپنی اسمبلیاں بنا دی، اگر اس طریقے سے یہاں پر اگر یہ اسمبلیاں بنی ہیں، سندھ کی اسمبلی جس طرح بنی ہے، پنجاب کی اسمبلی جس طرح بنی ہے، یہ سارے کے سارے وہ سوالات ہیں جو ہمارے ملک کی سیاسی نظام کے اوپر ہیں، ہم نے یہ جنگ لڑنی ہیں اور ان شاءاللہ قوم ایک ہوگی تو جیتیں گے ان شاءاللہ
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا پشین میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج کے حالات میں، میں پاکستان پیپلز پارٹی کو براہ راست مخاطب کر کے کہنا چاہتا ہوں کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قیادت میں پاکستان کا آئین بنا، میرے والد نے اس پہ دستخط کیا ہے، میں تو اس آئین کو تحفظ دینے کا عزم کر رہا ہوں، آپ کے دیکھا دیکھی اگر اس آئین کو ختم کر دیا گیا، صوبوں کے حقوق تباہ و برباد کر دیا گیا، صوبوں کا باہمی اعتماد خراب کر دیا گیا، تو آپ بتائیں کہ پھر آپ ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پہ جا رہے ہیں؟ آٹھارویں ترمیم ہوئی، مارشل لاو نے آئین کو جتنا خراب کیا تھا، گند کر دیا تھا، آٹھارویں ترمیم کے ذریعے اس کو صاف کیا گیا، آپ کی حکومت تھی اور ہم مل کر ایک کمیٹی میں بیٹھے، نو مہینے تک ہم نے پورے آئین کو صاف کیا اور متفقہ طور پر ایوان سے پاس کرایا، آج ہم اس آٹھارویں ترمیم کے تحفظ کی بات کرتے ہیں، آپ کیوں خاموش ہیں؟ تم کیوں کمزوری دکھا رہے ہو؟ کس بات کی کمزوری دکھا رہے ہو؟ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم صوبوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں، جو آٹھارویں ترمیم میں ہم نے طے کیں تھے، ہم اس آئین کے حفاظت کرنا چاہتے ہیں، جو آئین ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا، تو جب ہم چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ ہو آپ کیوں پیچھے ہٹیں گے اور آپ کیوں سودے کریں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا پشین میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
عجیب بات ہے جرم بھی کرتے ہیں اور چونچ بھی اونچی رکھتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید نہ کرو تم پاک ہو تو ہم آپ کو پاک کہیں گے۔
ہندوستان نے حملہ کیا، آپ نے جواب دیا، ہم نے آپ کو سراہا ہے، اگر آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے ہم نے آپ کو سپورٹ کیا ہے ،ہم اپنے خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن یہ سوال ضرور اٹھاتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں کون بناتے ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کون ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں؟ یہ ہماری عقل ہے، یہ پاکستان کا مفاد ہے کہ ہندوستان کا بارڈر مکمل بند، افغانستان کا بارڈر مکمل بند، مغرب کی طرف بھی آپ تجارت نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے، مشرق کی طرف بھی آپ کاروبار نہیں کرسکتے اور ایک چین کا چھوٹا سا کوریڈور ہے وہ بھی آپ نے بند کر رکھا ہوا ہے، اس پر بھی کوئی فعالیت ادھر نہیں آرہی، ایران جن حالات میں ہے وہ آپ کے نہ اچھے کا نہ برے کا، ہر طرف آپ نے پاکستان کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، محصور کر دیا ہے، یہ کون سی عقل کی پالیسی ہے کہ آج پاکستان ایک محصور مملکت کی شکل اختیار کر گیا ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے؟ یہ کون سی پالیسی ہے دہشتگردی کی خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں تو دہشتگردی تو بڑھ رہی ہے، تو دہشتگردی کی خلاف تو تین چار دہائیوں سے آپ لڑ رہے ہیں، آپ نے سوات سے لے کر پورے خیبر پختونخوا میں کتنے آپریشنز کیے اور ہر آپریشنز کے نتیجے میں آپ ملک کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہم شاید ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کس کس بات کو روئے ہم آپ کے؟
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
**جمیعت علماء اسلام کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت میں ڈومیسٹک وائلنس ایکٹ 2026 کے خلاف درخواست دائر**
اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام نے وفاقی شرعی عدالت میں ڈومیسٹک وائلنس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 کے بعض دفعات کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئے شریعت پٹیشن دائر کر دی ہے۔ سنیٹر کامران مرتضٰی نے پٹیشن جمع کی
**اہم نکات:**
• درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام ظلم، تشدد اور گھریلو بدسلوکی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور متاثرہ افراد کے تحفظ کا مکمل حامی ہے۔
• پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی بعض شقیں اسلامی خاندانی نظام، نکاح، طلاق اور خاندانی تنازعات کے حل سے متعلق شرعی اصولوں سے متصادم ہیں۔
• جے یو آئی نے اعتراض اٹھایا ہے کہ قانون میں "ٹرانس جینڈر پرسن" کی شمولیت ایسے تصور پر مبنی ہے جسے وفاقی شرعی عدالت پہلے ہی قرآن و سنت کے منافی قرار دے چکی ہے۔
• درخواست کے مطابق قانون میں "طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی" کو نفسیاتی تشدد قرار دینا قرآنِ مجید میں دیے گئے بعض شرعی حقوق کو متاثر کرتا ہے۔
• پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکطرفہ شکایت پر شوہر کو گھر سے بے دخل کرنے کے اختیارات اسلامی اصولِ عدل اور خاندانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتے۔
• درخواست گزار کے مطابق خاندانی تنازعات کے حل کے لیے قرآن مجید میں صلح، مصالحت اور ثالثی (تحکیم) کا جو طریقہ مقرر کیا گیا ہے، قانون میں اسے مناسب اہمیت نہیں دی گئی۔
• پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ قانون کو اسلامی تعلیمات، قرآن و سنت اور آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 227 کے مطابق ہم آہنگ بنایا جائے۔
• جے یو آئی نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ متنازع دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے یا ان میں مناسب ترامیم کی ہدایت دی جائے۔
***
درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ مقصد گھریلو تشدد کے متاثرین کے تحفظ کی مخالفت نہیں بلکہ ایسے قانونی فریم ورک کا قیام ہے جو متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی خاندانی نظام اور آئینی تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہو۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی پاکستان کی جانب سے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر**
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (پاکستان) نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2025 کے بعض دفعات کو قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 227 کے منافی قرار دیتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت میں شریعت پٹیشن سنیٹر کامران مرتضٰی نے دائر کر دی ہے۔
**اہم نکات:**
• درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام بچوں کے استحصال اور ظلم کی مکمل ممانعت کرتا ہے اور بچوں کے تحفظ کو اسلامی فریضہ قرار دیتا ہے۔
• جے یو آئی کے مطابق قانون میں 18 سال سے کم عمر ہر فرد کو "بچہ" قرار دینا اسلامی فقہ میں بلوغت (Bulugh) کے اصول سے متصادم ہے، جہاں بلوغت کو قانونی اہلیت کا معیار سمجھا جاتا ہے۔
• درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے لیے 18 سال کی لازمی عمر مقرر کرنا اسلامی تعلیمات اور صدیوں پر محیط فقہی اتفاق رائے سے مطابقت نہیں رکھتا۔
• پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت کم از کم دو سال قید کی لازمی سزا اسلامی اصولِ تعزیر اور عدل کے منافی ہے کیونکہ اس میں عدالت کے صوابدیدی اختیار کو محدود کیا گیا ہے۔
• درخواست گزار کے مطابق قانون میں نکاح کے بعد ازدواجی تعلقات کو بعض صورتوں میں "چائلڈ ابیوز" قرار دینا اسلامی نکاح کے تصور اور ازدواجی حقوق سے متصادم ہے۔
• پٹیشن میں والدین اور سرپرستوں کے خلاف جرم کا مفروضہ (Presumption of Guilt) قائم کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے اور اسے اسلامی اصولِ "براءتِ اصل" (Presumption of Innocence) کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔
• جے یو آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قانون میں غیر معمولی حالات کے لیے کسی عدالتی استثنا (Judicial Exception) کا طریقہ کار موجود نہیں، حالانکہ متعدد مسلم ممالک میں ایسے قانونی انتظامات موجود ہیں۔
• درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کی بعض دفعات اسلامی خاندانی نظام، ولایت (سرپرستی) اور نکاح سے متعلق شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔
**درخواست میں عدالت سے استدعا**
• 18 سال سے کم عمر افراد کی تعریف اور اس سے متعلق متنازع دفعات کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔
• لازمی سزاؤں میں عدالتی صوابدید شامل کی جائے۔
• والدین اور سرپرستوں کے خلاف جرم کے مفروضے کو ختم کیا جائے۔
• غیر معمولی حالات میں عدالتی اجازت کے ذریعے استثنا کا طریقہ کار متعارف کرایا جائے۔
• قانون کو قرآن و سنت اور اسلامی فقہی اصولوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جائے۔
*
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے مقصد سے اختلاف نہیں، تاہم قانون سازی کو اسلامی احکامات، آئینی تقاضوں اور شرعی اصولوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ بچوں کے حقوق کے ساتھ اسلامی خاندانی نظام کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سینیٹ میں صنعتی تعلقات (ترمیمی) بل 2026 پیش کرنے کا نوٹس جمع، جےیوآئی کے سنیٹر کامران مرتضٰی نے پیش کیا، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، صنعتی امن کے فروغ اور صنعتی تعلقات کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔
**اہم نکات:**
1. **مزدور کی تعریف میں وضاحت**
* مزدور یا ورکر کی حیثیت کا تعین عہدے، گریڈ، پے گروپ یا بی پی ایس کی بجائے اس کے اصل فرائض اور ذمہ داریوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
2. **اجتماعی سودے بازی کے نظام میں اصلاحات**
* ایسے اداروں میں جہاں 3,000 سے کم کارکن ہوں، اجتماعی سودے بازی یونٹس (CBUs) کی ازسرنو تشکیل کی جا سکے گی تاکہ نمائندگی کا نظام زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔
3. **ٹریڈ یونینز کے لیے مدت اور انتخابات**
* ٹریڈ یونینز اور ایسوسی ایشنز کی مدت دو سال مقرر کی جائے گی۔
* مقررہ وقت پر انتخابات نہ کرانے والی یونین خودکار طور پر ختم تصور ہوگی۔
4. **رجسٹرار ٹریڈ یونینز کی تقرری کا شفاف نظام**
* رجسٹرار کے عہدے کے خالی ہونے کی صورت میں فوری طور پر سینئر افسر کو قائم مقام ذمہ داری دی جائے گی۔
* مستقل تقرری کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا لازمی ہوگا۔
5. **مزدوروں کی شکایات کے جلد فیصلے**
* مزدوروں کی شکایات کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر کرنا لازم ہوگا۔
* تاخیر کی صورت میں پارلیمانی نگرانی اور جوابدہی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
6. **عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا**
* فیصلوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانوں میں نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
* جرمانے کا فائدہ براہ راست متاثرہ مزدور کو پہنچے گا۔
7. **نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) میں میرٹ اور شفافیت**
* چیئرمین اور ارکان کی تقرری کے لیے متعلقہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
* تمام تقرریاں اشتہار، مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔
8. **اپیلوں کے بروقت فیصلے**
* اپیلوں کا فیصلہ 90 دن کے اندر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
* تاخیر کی صورت میں پارلیمانی نگرانی کا نظام موجود ہوگا۔
9. **مزدوروں کے حقوق سے متعلق معلومات کی فراہمی**
* کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ مزدوروں کے حقوق، قوانین، بین الاقوامی معاہدوں اور مقدمات سے متعلق معلومات ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر فراہم کرے۔
10. **صنعتی امن اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ**
* مجوزہ ترامیم کا بنیادی مقصد مزدوروں کو فوری انصاف، بہتر نمائندگی، شفاف ادارہ جاتی نظام اور صنعتی ہم آہنگی فراہم کرنا ہے۔
یہ بل صنعتی تعلقات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، مزدوروں کو بروقت انصاف فراہم کرنے اور ادارہ جاتی شفافیت و جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قانون سازی کی کوشش ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشین:تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کررہے ہیں ۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بلوچستان کے حقوق کی جنگ آخری دم تک لڑیں گے۔
پشین میں جمعیۃ کا تاریخی اجتماعThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی پشین جلسے کے فضائی مناظر
#تحفظ_مدارس_حقوق_بلوچستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
📡 براہ راست:تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس کی لائیو کوریج
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا اہم خطاب
📍 مقام: پشین،بلوچستان
www.facebook.com/share/v/17pR5DaCaQ/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج پشین میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ترجمان جے یوآئی
کانفرنس سے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔اسلم غوری
اجتماع میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔ ترجمان جےیوآئی
کانفرنس سے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ،سنیٹر مولانا عبدالواسع، محمد اسلم غوری ، انجینئر ضیاء الرحمان اورعلامہ راشد سومرو، اور دیگر خطاب کریں گے ۔ترجمان جےیوآئی
کانفرنس کی تیاریاں مکمل ، انصارالسلام کے رضاکاروں نے پنڈال کے سیکورٹی انتظامات سنمبھال لئے۔اسلم غوری
کانفرنس مدارس کے تحفظ، دینی آزادیوں اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حوالے سے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ۔اسلم غوری
ہزاروں لوگ حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔ترجمان جےیوآئی
بلوچستان حکومت کی جانب سے مدارس کے ساتھ روا سلوک قابل مذمت ہے ۔اسلم غوری
دینی مدارس کو ماضی میں بھی مختلف بیرونی دباؤ کے تحت مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ترجمان جےیوآئی
بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی بدامنی کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عوام کے آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ۔ترجمان جے یو آئی
مولانا فضل الرحمان چار جون کو پشین میں تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔اسلم غوری
کانفرنس مدارس کے تحفظ، دینی آزادیوں اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حوالے سے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان پارٹی رہنماؤں اور سیاسی عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان جےیوآئی
کانفرنس سے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔اسلم غوری
کانفرنس میں شرکت کے لئے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔اسلم غوری
کانفرنس میں شرکت کے لئے محمد اسلم غوری ، انجینئر ضیاء الرحمان اورعلامہ راشد سومرو کوئٹہ پہنچ گئے ۔ترجمان جےیوآئی
مولانا صلاح الدین اور انجئینر عبدالرزاق عابد لاکھو کوئٹہ پہنچ گئے ۔ترجمان جے یو آئی
کانفرنس کی تیاریاں مکمل ،صوبہ بھر سے کارکن شریک ہونگے ۔اسلم غوری
مدارس کا ملک کی نظریاتی، دینی اور تعلیمی خدمات میں کلیدی کردار ہے ۔اسلم غوری
بلوچستان حکومت کی جانب سے مدارس کے ساتھ روا سلوک قابل مذمت ہے ۔اسلم غوری
دینی مدارس کو ماضی میں بھی مختلف بیرونی دباؤ کے تحت مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان امن وامان اور مہنگائی کی صورتحال پر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔اسلم غوری
بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق ہے ۔اسلم غوری
بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی بدامنی کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عوام کے آئینی، سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ:جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر سپریم کورٹ بار و پارٹی رہنماء میاں رؤف عطاء سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان نے میاں رؤف عطاء سے ان کے والد اور بھائی کی وفات پر تعزیت کی
مولانا فضل الرحمان کی مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت
مولانا فضل الرحمان کی اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حقوق بلوچستان و تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس
04 جون 2026 | پشین بلوچستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارٹی رہنماء مفتی فضل غفور کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرماکر اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقینا بڑا صدمہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم عزیزم مفتی فضل غفور ، ان کی فیملی اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
@iFazliGhafoor -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلات .جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جزل سیکٹری ایم این اے مولانا عبدالغفور حیدری کا اپنے رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قلات. پاکستان نے ایران امریکہ جنگ بندی کے لیئے اقدامات کیئے وہ قابل ستائش ہیں مولانا عبدالغفور حیدری
قلات . امریکہ پر اعتماد کر نا حماقت ہے امریکہ نے حملہ کر کے پاکستان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے مولانا عبدالغفور حیدری
قلات. میں نے ابھی چین اور سعودی عرب کا دورہ کیا کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں دیکھا گیا مولانا عبدالغفور حیدری
قلات۔ ایران حالت جنگ میں ہے مگر مہنگائی نہیں ہے ہمارے حکمران اپنے عیاشیوں کے لیئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری
قلات ۔ بلوچستان کے حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے مولانا عبد الغفور حیدری
قلات۔ ہم نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے اس حوالے سے ہم نے کراچی میں احتجاجی جلسہ کیا مولانا عبدالغفور حیدری
قلات۔ مہنگائی کے خلاف چارجون کو پشین میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ ہوگا مولانا عبدالغفور حیدری
قلات ۔پاکستان کے تمام کے ملازمین کو یکساں طور پر تنخواہیں ادا کیا جائے ڈی آر آئے الاؤنس بلوچستان کے ملازمین کاحق ہے مولانا عبدالغفور حیدری
قلات صوبائی حکومت اس حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے صوبائی حکومت بلا تاخیر ملازمین کو ڈی آر اے الاؤنس دیگر صوبوں کے مطابق ادا کیا جائے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
قلات۔ آنے والی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے مولانا عبدالغفور حیدری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا جامعہ حقانیہ کے سینئر استاد مفتی سیف اللہ حقانیؒ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
مفتی سیف اللہ حقانیؒ کی رحلت علمی و دینی حلقوں کیلئے بڑا سانحہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم نے تدریس و افتاء کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔مولانا فضل الرحمان
دارالعلوم حقانیہ کے ساتھ مفتی سیف اللہ حقانیؒ کی وابستگی مثالی تھی۔مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ اور دارالعلوم حقانیہ کے منتظمین سے اطہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ اور متعلقین کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی شکارپور سٹی کے امیر مولانا علی شیر بروہی کے انتقال پر اظہار افسوس
اللہ کریم مولانا علی شیر بروہی کی جملہ عبادات و خدمات کو قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اس مبارک دن کی برکت سے مولانا مرحوم کو درجات عالیہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اعلیٰ علیین مسکن بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم بے لوث اور مخلص پارٹی سرمایہ تھے ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کے لئے دعاء گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈیرہ اسماعیل خان:
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی،ترجمان جےیوآئی
رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔اسلم غوری
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے بھانجے مفتی عامر محمود کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اہل اسلام کو عیدالاضحٰی مبارک ہو،یہ موقع بدامنی،ظلم،دجل و فریب اور مایوسی کی تاریکیوں میں مسلمانوں کے لئے حوصلہ اور اتحاد کی نئی صبح ہے،جس سے ہمیں نیک مقاصد کے لئے اپنے مفادات اور خواہشات کو قربان کرنے کا درس ملتا ہے، اسلام کا عظیم رکن حج مبرور ہو یا قربانی کا مقدس عمل دنیا بھر میں اللہ تعالٰی کی اطاعت میں ہر قسم کی درجہ بندی کے بغیر ادا کئے جاتے ہیں،مسلمانوں کا یہ عمل انسانی مساوات کی عمدہ مثال ہے۔
خوشی کے اس موقع پر غزہ سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور وطن عزیز میں کمر توڑ مہنگائی کے وجہ سے قربانی سے محروم سفید پوش ہم وطنوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔
اللہ تعالٰی اس عیدالاضحٰی کو وطن عزیز کے لئے خوشیوں کا سامان ثابت فرمائے، ہمارے حج اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔ آمین
اَللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
مولانا فضل الرحمٰن،امیر جمعیۃ علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی ڈاکٹر وہاب یوسفزئی کے گھر آمد
مولانا فضل الرحمٰن نے ڈاکٹر وہاب یوسفزئی سے اُن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
مولانا اسجد محمود اور طارق بلوچ بھی ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ حادثہ افسوسناک ،دلخراش اور قابل مذمت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
عید الاضحی کے موقع پر قوم کو سوگوار کردیا گیا ۔اسلم غوری
وطن لہو لہو کردیا گیا ، قوم کب تک لاشیں اٹھاتی رہیگی ۔ترجمان جے یو آئی
قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں غائب ہیں ؟ اسلم غوری
سیکورٹی اداروں نے قوم کو کس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ؟ ترجمان جے یو آئی
وطن عزیز میں انسان کی کوئی قیمت نہیں رہی ۔اسلم غوری
واقعہ کی شدید مذمت ،انصار الاسلام اور پارٹی کارکنوں سے بھر پور تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
کارکن مریضوں کو خون کے عطیات دیں ۔اسلم غوری
اللہ کریم شہداؤں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے ۔ترجمان جے یوآئی
لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے غم میں شریک ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi Meets JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman; Detailed Discussion on Law & Order, National Situation, and Provincial Rights. 22 May 2026
#jui #maulana -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:وزیر اعلیٰ سہیل کے پی سہیل آفریدی کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
وزیراعلی کی مولانا فضل الرحمان ملاقات
وزیراعلی نے شیخ ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی ۔
شیخ ادریس کی بلندی درجات کے لئے دعاء اور فاتحہ خوانی
ملاقات میں کے پی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
ملاقات میں صوبائی حقوق کے حوالے سے تفصیلی بات چیت
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے اعزاز میں عشائیہ
ملاقات وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان بھی موجود
ملاقات میں انجینئر ضیاء الرحمان ،مولانا اسجد محمود شریکThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا مہنگائی بدامنی اور خلاف شریعت قانون سازی کیخلاف 22 مئی بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کے حوالے سے پیغام
آج ۲۲ مئی کو قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کہ جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنان اور پورے پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ مہنگائی ، بد امنی اورخلاف شریعت قانون سازی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت پر واضح کریں کہ آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
تیل کی قیمتوں سے تمام اشیاء خردونوش بسوں ٹرینوں اور ٹیکسی کرایوں میں اضافہ سے خاص طور پر غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
غربت زدہ عوام نہ اپنے بیمار بچوں کو علاج کرا سکتے ہیں اور نہ انہیں تعلیم دلا سکتے ہیں وہ روز مرہ کے کھانے پینے سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں اور اس خد ساختہ تیل کے مہنگائی کے خلاف جسے تمام اشیأ استعمال کی جیزوں کی قیمتوں میں اضافہ پوری قوم آج سڑکوں پر آکر نا اہل حکمرانوں کے خلاف شدید رد عمل دے، مولانا عبدالغفور حیدری
#maulanaabdulghafoorhaideri #juipakistan -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مہنگائی اور بدامنی کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر 22 مئی بروز جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا ۔ترجمان جے یو آئی
تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔اسلم غوری
پاکستانی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کی صوبائی اور ضلعی تنظیمیں عوامی شرکت کے ساتھ بھر پور مظاہرے کریں ۔اسلم غوری
بدامنی اور مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے ۔اسلم غوری
جے یو آئی قوم کی مشکلات میں عوام کے شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے ۔ترجمان جے یو آئی
عوام کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ۔اسلم غوری
جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کی مشکلات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ترجمان جےیوآئی
حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عوام پر اپنا بوجھ ڈالے ہوئے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Welcoming remarks by Jamiat Ulema-e-Islam Member of the National Assembly, Shahida Akhtar Ali, on the arrival of the distinguished Chinese parliamentary delegation to the National Assembly of Pakistan.
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
افغانستان کے حوالے سے، حضرت ہم دو پڑوسی ملک ہیں اور جب ہندوستان تقسیم نہیں ہوا تھا، اس وقت بھی ہم پڑوسی تھے، پاکستان بن گیا تو اس کے بعد سے بھی ہم پڑوسی چلے آرہے ہیں اور افغانستان پاکستان کے بیچ میں تحفظات بھی رہے، لیکن ڈیورنڈ لائن جو ڈھائی ہزار کلومیٹر طویل ایک بارڈر ہے اس پر دونوں طرف پشتون قوم رہتی ہے، ایک بھائی کا گھر ادھر ہے تو دوسرے بھائی کا گھر ادھر ہے، ایک ہی گھر کا صحن ایک طرف ہے تو کمرے دوسرے طرف ہیں، ایک ہی مسجد کا محراب افغانستان میں ہے تو اس کے مقتدی پاکستان میں کھڑے ہوتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کے لئے ناگزیر بھی ہیں، لیکن ایک دوسرے سے ہم شاکی بھی رہے ہیں۔ ہمیں تلاش کی اس بات تھی کہ افغانستان میں کوئی ایسی حکومت وجود میں آئے کہ جو پرو پاکستانی ہو، اب اگر ہم شکایت کرتے ہیں برہان الدین ربانی سے، پھر ہم طالبان کو وہاں کے افغان طالبان کو اپنا پرو پاکستانی سمجھتے ہیں، پھر جب ان کی حکومت آتی ہے تو ہم ان کو تسلیم بھی کرتے ہیں اور بطور سفیر بھی ان کو جگہ دیتے ہیں اور پھر جب نائن الیون ہوتا ہے تو ہم امریکہ کے اتحادی بن کر ان پر حملہ آور ہوتے ہیں، پاکستان میں امریکہ کو اڈے بھی دیتے ہیں، فضائیں بھی دیتے ہیں، وہاں بمبارمنٹ بھی ہوتی ہے، اور دوسری طرف ہم غلاف کے نیچے ان کو پاکستان میں جگہ بھی دیتے ہیں۔ بیس سال جنگ ہوئی، اب ظاہر ہے بیس سال جنگ کے بعد جب وہ افغانستان میں داخل ہوئے اور وہاں کی حکومت پر انہوں نے گرفت حاصل کی، تو بہت سے مسائل ان کے اور ہمارے بیچ میں تھے، مشکلات بھی تھی، ہمارے درمیان مہاجرین کا مسئلہ تھا، ہمارے درمیان باہمی تجارت کا مسئلہ تھا، ہمارے درمیان سرحدات کا مسئلہ تھا، ہمارے درمیان مسلح گروہوں کا مسئلہ تھا، جب یہ ہماری ہی لوگ مسلح ہوکر افغانستان جا رہے تھے تو ہم نے کبھی ان پر اعتراض نہیں کیا، جب وہاں انہوں نے بیس سال جنگ لڑی اور وہ ایک جنگجویانہ مہارت اس حد تک حاصل کر سکے تو وہ سٹیٹ کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں آگئے، آج ہم نے ان کو ایک مسئلہ بنا دیا ہے۔ سو اس وقت بھی میں گیا تھا الیکشن سے پہلے اور تمام مسائل حل کر کے آیا، یہاں میں نے بریفنگ دی سب کو اور میں نے جو کچھ حاصل کیا تھا ان کے سامنے رکھا، انہوں نے مجھے اپریشیٹ کیا، لیکن الیکشن میں دھاندلی کے نتیجے میں، میں نے پی ڈی ایم چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ اب میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی سفارتی رول اتنا کمزور کیوں ہیں کہ تم پرو پاکستانیوں کو بھی اینٹی پاکستان بنا رہے ہو اور سفارتی ذرائع سے آپ مسئلے کے حل کی صلاحیت سے محروم ہیں، وہاں بمباریاں آپ کر رہے ہیں۔
میں اپریشیٹ کروں گا اپنی حکومت کو، اگر افغانستان میں ان کو پاکستان دشمن مسلح گروہوں کے مراکز معلوم ہیں اور وہاں پر وہ سٹرائک کر سکتے ہیں تو خود پاکستان کے اندر ان کے مراکز ان کو معلوم کیوں نہیں ہے؟ اور جو کچھ بنوں میں ہو رہا ہے، لکی مروت میں ہو رہا ہے، جو ٹانک میں ہو رہا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہو رہا ہے، وزیرستان میں ہو رہا ہے، وہاں پر جو صورتحال ہے اس میں سٹیٹ کو کس قدر مشکل درپیش ہے اس وقت، یہ ساری صورتحال اپنی طور پہ ایک بڑا سوال ہے اور جس کا ان کے پاس سفارتی حوالے سے کوئی جواب نہیں، صرف طاقت کا استعمال، اور صرف طاقت کا استعمال، اور اس وقت ہمارے پاس دو سرحد ہیں ایک انڈیا سرحد ایک افغان سرحد، باقی تو کوریڈورز ہیں۔ ان دو بڑی سرحدات یہ دونوں بند ہو گئی ہیں، دونوں سرحدات پر آپ کی تجارت بند ہے، ایران اس وقت آپ کے اچھے کا نہ برے کا، چائنہ کا اس وقت آپ بے اعتبار نہیں رہا ہے، اس کے سی پیک کے پورے پیکج کو آپ نے تباہ و برباد کر دیا ہے، ملک کو کہاں کھڑا کر دیا ہے اور اسی لیے میں نے عرض کیا تھا کہ پارلیمنٹ کا ایک ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور ہمیں ذرا بتایا جائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے اس وقت؟ ہم تشویش میں ہیں، پارلیمنٹ تشویش میں ہیں، لیکن ان میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ان کیمرہ اجلاس میں بھی پارلیمنٹ کا جو زیادہ تر انہی کی منشاء کا ہے وہ ان کا سامنا کر سکے اور ان کو مطمئن کر سکے۔ تو میں تو ابھی بھی کہتا ہوں کہ ان کیمرہ اجلاس بلاو، ہمیں بتاؤں کہ تمہارے سفارتی کوششیں کیوں ناکام ہیں، افغانستان ہمارا پڑوسی اور مسلمان ملک میں ہے، برادر ملک ہے، وہ کیوں ہمارے ساتھ دشمنی کی طرف چلا گیا ہے؟ اور ہم ان شکایات کا کس طرح ازالہ کر سکتے ہیں؟ یہ اب بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کے لیے صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی میں میڈیا سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی() جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئین کے تحفظ، پارلیمانی بالادستی اور اٹھارویں ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، حافظ عبدالقیوم نعمانی، مولانا ناصر محمود سومرو اور مولانا سمیع الحق سواتی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اٹھائیسویں ترمیم کے ذریعے اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی بازگشت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور آئین کے چہرے کو مسخ کرنے کی ہر کوشش کا راستہ روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے قوم کو متفقہ آئین دیا جبکہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آمریت کی باقیات اور سیاہی کو مزید ختم کیا گیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ آئین ہی وفاق، صوبوں اور تمام قومیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، اگر آئین کمزور ہوا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت اور صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اٹھارویں ترمیم وفاقی اکائیوں کے حقوق اور صوبائی خودمختاری کی ضمانت ہے جبکہ آئین سے مزید چھیڑ چھاڑ دراصل وفاق اور جمہوریت پر حملہ تصور ہوگی۔
دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین، جمہوریت، پارلیمانی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو آئین اور جمہوری اصولوں کے مطابق چلایا جائے۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جے یو آئی سندھ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی امداد حسین پتافی کی سومرو ہاؤس کراچی آمد
تینوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی کراچی آمد پر خوش آمدید کہا اور چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
رہنماؤں کے درمیان ملکی، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہوا۔
آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے کردار کو مزید مضبوط بنانے پر دونوں جماعتوں کے مؤقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے، رہنماؤں کی گفتگو
آئین اور جمہوریت کو بے معنی بنانے کی کوششیں ملک کے لیے خطرناک ہیں، مولانا فضل الرحمان
پارلیمنٹ کو مضبوط اور عوامی رائے کا حقیقی ترجمان بنانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
آئین پاکستان قومی میثاق ہے، اس کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمان
سیاسی قوتوں کو آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
شورائیت اسلام کا بنیادی اصول ہے، فیصلے عوامی نمائندوں کے ذریعے ہونے چاہئیں، مولانا فضل الرحمان
ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، علامہ ناصر محمود سومرو و دیگر بھی شریک تھے۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صحافی:جس دن مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری ایک میز پر بیٹھے تو اٹھارویں ترمیم وجود میں آئی اور 1973 کا چہرہ بحال ہو گیا۔ آج میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو دائیں اور بائیں کی سیاست کو پاکستان کے مفادات سے لاتعلق دیکھ رہا ہوں۔ ایسا کیا ہوا کہ جو یہ دو شخص مل کر اس ملک میں دائیں اور بائیں بازو کے مل کر اس ملک میں خلائی بالادستی کو روکنے کا ایک سامان پیدا کر رہے تھے، آج وہ آپ کی یکجہتی کہاں گئی؟
مولانا:میں آج بھی آصف علی زرداری کو دعوت دیتا ہوں، میں آج بھی اس کی پارٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ آئیں اس آئین کو بچائیں جو ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں بنا، جس پر میرے والد نے دستخط کیے۔ میں آج بھی انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ آئیں اس اٹھارویں ترمیم کو محفوظ کریں جس پر آپ نے اور ہم نے بیٹھ کر دستخط کئے ہیں۔
اور آپ کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ اٹھارویں ترمیم پاس ہونے کے بعد اس کمیٹی میں شریک تمام پارلیمنٹرینز کو آصف علی زرداری صاحب نے ستارہ امتیاز عطا کیا تھا، جسے صرف میں نے واپس کیا ہے، باقی سب نے قبول کیا تھا۔
تو میں ان کو دعوت دے رہا ہوں کہ آپ اپنا کردار اس وقت ادا کریں گے،
اور ایوانِ صدر کی بلند عمارت میں بیٹھ کر تو میرے خیال میں شاید وہ تحفظ نہیں کر سکیں گے، اور وہاں سے اگر وہ نظام چلائیں گے تو اس طرح نظام نہیں چلے گا۔
اتر کر قصرِ عالی سے ہمارے روبرو آؤ
بلندی سے ہمارے قد کا اندازہ نہیں ہوگا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آمرانہ اور جمہوری حکومتوں کا موازنہ
زیادہ خرابیاں جمہوری دور حکومت کی پیداوار یا آمرانہ طرز حکومت کی ۔
صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ موازنہ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آئین ایک میثاق ملی ہے، ہمارے ملک کے اندر چار صوبے ہیں اگر گلگت بلتستان کو صوبے کی حیثیت دی جائے تو پانچ صوبے ہیں اور ہر صوبہ کثیر القومیت ہے، پورا ملک کثیر القومیت ہے، ہم لوگوں کے حقوق، اس کے آئینی حقوق، اس کے معاشی حقوق، اس کے سیاسی اور جمہوری حقوق، اس کے انسانی حقوق، وہ ہماری ترجیح نہیں ہے، بلکہ قوم کو کمزور کرو، قوم کو تقسیم کرو حتیٰ کہ وہ جبر کے تحت اطاعت پر مجبور ہوجائے۔
فرعون نے بھی تو یہی کیا تھا کہ روئے زمین پر پہلے اپنی حاکمیت مسلط کی، پھر لوگوں کو اپنی اطاعت پر مجبور کیا، لوگوں کو گروہوں میں تقسیم کیا اور کمزور کر دیا، تاکہ وہ اس پر اپنی حاکمیت مسلط کرسکے۔ یہ پاکستان کو بدامنی سے بچانے کا راستہ نہیں ہے، یہ پاکستان میں بغاوتوں کے اُبھرنے کے راستے ہیں، کوئی احتجاج کرتا ہے تو وہ ملک کا دشمن، کوئی چیختا پکارتا ہے وہ ملک کا دشمن اور ایک دماغ پوری قوم کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
اسلام میں تو شورائیت ہے، وحی کا دروازہ بند ہے لیکن شورائیت کا دروازہ تو قیامت تک کھلا ہے، ہم نے اپنی آئین میں عوام کے منتخب نمائندوں پر مشتمل شوریٰ بنائی ہے، ہم اپنے پارلیمنٹ کو مجلس شوریٰ کہتے ہیں، لیکن کیا واقعتاً آج کی پارلیمنٹ وہ قوم کی نمائندہ ہے؟ تو یہ زبردستی کب تک چلے گی؟ اور یہ زبردستی کیوں چلے گی؟ اس زبردستی کے لیے دلیل کیا ہے؟
آج مسلح گروہ نکلتے ہیں فوج کے قلعوں کو اڑا رہے ہیں، پولیس کے تھانوں کو اڑا رہے ہیں، اور اس طرح ہماری دفاعی قوت کا مورال گر رہا ہے، باغیانہ ذہنیت رکھنے والوں کا مورال اوپر کی طرف جا رہا ہے، ہمیں اُس کی فکر نہیں، لیکن آئین میں تبدیلی کرو تاکہ میرے اختیارات مضبوط ہو جائیں، میری گرفت مضبوط ہو جائیں، میری اتھارٹی مظبوط ہو جائے، تو اس وقت پوری جنگ وہ اتھارٹی کو مضبوط بنانے میں لگی ہوئی ہے۔
حکومت کی تمام صلاحیتیں وہاں صرف ہو رہی ہیں اور اقتصادی لحاظ سے جو مہنگائی ہے تو ظاہر ہے کہ اس مہنگائی میں آج وقت ہے کہ ہم اپنی پبلک کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ جمعیۃ علماء اسلام نے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کیا تھا لیکن جب عین انہی دنوں بلکہ اسی روز ایران امریکہ تنازعہ کی بنیاد پر عالمی سطح کے مہمان آنے لگے اور پاکستان کی سرزمین پر اُترنے لگے، تو ہم نے مناسب سمجھا کہ اس کو مؤخر کرتے ہیں، ہم وہ لوگ نہیں ہیں کہ صرف اپنی ضد پر اڑے رہنا یہی سبق ہم نے سیکھا ہے، ہم ملک کو بھی جانتے ہیں، اسٹیٹ کی عزت و وقار کو بھی سمجھتے ہیں، حکومتی ذمہ داریوں اور اسٹیٹ کے مقام، اعتبار میں ہم فرق بھی کر سکتے ہیں، لیکن عوام کے بھی حقوق ہیں، عوام ہی سے اسٹیٹ بنتی ہے، عوام ہی سے ریاست بنتی ہے، اگر ہم اس پہلو کو نظر انداز کرے اور قوم کو ہم سمجھے کہ وہ غلام ہیں اور صرف یوم آزادی پر ان کو آزادی کا پرچم اٹھانے کا اعزاز ملتا ہے اور بس، 365 دنوں میں ہمیں صرف ایک دن ملتا ہے، ایک آزادی کا دن، 364 غلامی کے دن۔
تو اس لحاظ سے جمعیۃ علماء اسلام یہ جچھی تلی رائے رکھتی ہے کہ آئین کا تحفظ کرنا عوام کی ذمہ داری ہے، ملک ایک ہے اس میثاق کی وجہ سے، ہماری اگر کمٹمنٹ ہے اس پاکستان کے ساتھ تو اس کی بنیاد یہی ہمارا میثاقِ ملی ہے۔ اگر یہ نہیں رہتا تو پھر کیا حالات بنتے ہیں؟ ہر صوبہ کس طرح سوچتا ہے؟ ہر قوم کس طرف اپنے مستقبل کا تعین کرتا ہے؟ ہمیں وہاں تک پہنچنے سے پہلے اپنے آپ کو سنبھالنا ہوگا اور ملک کو مستحکم کرنا ہیں۔ آئیں ملک کو اقتصادی لحاظ سے مستحکم کریں، پبلک کو خوشحال کریں، سیاسی اداروں کو مضبوط کریں، عوام کو احساس دلائے کہ اصل طاقت آپ ہیں، فیصلے آپ نے کرنے ہیں، جمہوری اداروں کو مضبوط کریں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا کراچی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس وقت ہمارا ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اسے ہمیں سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ بد امنی عروج پر ہے، صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صورت حال بغاوت کی ہے، ریاست کے خلاف محدود سطح پر لیکن بہرحال بندوق اٹھائی گئی ہے، کوئی علیحدگی کی باتیں کر رہا ہے، کوئی بزور شمشیر شریعت کی باتیں کر رہا ہے۔
سندھ میں بھی اور بالخصوص اندرونی سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور ہمارے حکمران ہے کہ نہ امن و امان کے حوالے سے سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور نہ ہی اقتصاد کی بہتری میں کوئی سنجیدگی ظاہر کر رہے ہیں۔ نت نئی قانون سازیاں ہو رہی ہیں اور ہماری اسٹیبلشمنٹ وہ اپنی اتھارٹی کو مضبوط کرنے اور ملک کی سیاسی نظام پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی فکر میں ہے۔ پارلیمنٹ پر وہ اثرانداز ہیں، حکومت پر وہ اثرانداز ہے۔
اگر ایک ہی ادارہ اتنا طاقتور ہو کہ وہ جب چاہیں آئین میں ردوبدل کردیں، آئین کا حلیہ بگاڑ دیں، ملک کا مستقبل جو بھی ہو، عوام جس حالت سے بھی دوچار ہوں، عام آدمی آج اپنی محنت کے نتیجے میں جو اس کی آمدن ہے اس میں نہ وہ بچوں کو تعلیم دلا سکتا ہے، نہ اپنے گھر کا کرایا دے سکتا ہے، نہ بچوں کو صبح و شام کی روزی دے سکتا ہے، کچھ بین الاقوامی حالات کو بنیاد بنا کر اپنے ہی قوم پر اور اپنے ہی عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے جاتے ہیں، اب ظاہر ہے کہ ہم خیر خواہانہ انداز کے ساتھ یہ بات کرنا چاہتے ہیں کہ خدارا اس روش سے باز آجائیں، اپنی اتھارٹی کو اب اتنا مضبوط کر دینا کہ جمہوریت بے معنی ہو جائے، کہ پارلیمنٹ بے معنی ہو جائے اور ہماری آئینی ترامیم ہو یا ہماری قانون سازی ہو، وہ ایک محل سے آئے ہوئے ہدایات کے تحت ہوتی ہیں۔ سو ہم اپنی تاریخ کا جب تذکرہ کرتے ہیں تو پڑھے لکھے لوگ اس بات کو جانتے ہیں کہ کتنا عرصہ یہ پاکستان محلاتی سازشوں کے ضد میں رہا اور محلاتی سازشوں کے تحت حکومتیں روزانہ بنتی تھی اور گرتی تھی، آج بظاہر عوام کو ووٹ کا حق حاصل ہے اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، لیکن 2018 کا الیکشن ہو یا 2024 کا الیکشن، آپ خود اس بات کے گواہ ہیں کہ کس طرح عوام کے فیصلے کو اور عوام کے رائے کو تبدیل کر دیا جاتا ہے، اپنی مرضی کی حکومتیں تشکیل دینے کے لیے عوامی رائے کے نتائج مختلف سامنے آجاتے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے ’’میٹ دی پریس‘‘ سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائدِ جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ جمعیت علماءاسلام کراچی کے رہنماء مولانا سلیم اللہ خان ترک مرحوم کی وفات پر انکے صاحبزادگان سے تعزیت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر علامہ راشد محمود سومرو، علامہ ناصر محمود سومرو، قاری عثمان، مولانا غیاث ،رشیداحمدخاکسار و دیگر بھی موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائدِ جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اپنے خادم شرف الدین انڈھڑ سے اُن کے والد کی وفات پر تعزیت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر علامہ راشد محمود سومرو، علامہ ناصر محمود سومرو، قاری عثمان، مولانا غیاث و دیگر بھی ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی سابق ایم پی اے مولانا عمر صادق کی طبع پرسی کے لئے ان رہائش گاہ آمد
علامہ راشد محمود سومرو،علامہ ناصر سومرو و دیگر عہدیداران ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ جمعیت علماء اسلام کی دینی و سیاسی ذمہ داری ہے، مولانا فضل الرحمان
کراچی میں جے یو آئی مینارٹی ونگ سندھ کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب
کراچی( پریس ریلیز ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ صرف آئینی تقاضا نہیں بلکہ ہماری دینی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے، جمعیت علماء اسلام ملک کی تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلنے کے نظریے پر یقین رکھتی ہے اور اسی سوچ کے تحت پارٹی میں مستقل طور پر مینارٹی ونگ قائم کیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جمعیت علماء اسلام مینارٹی ونگ سندھ کے زیرِ اہتمام ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، مینارٹی ویلنگ سندھ کے صدر روی کمار کھتری ، سیکریٹری جنرل اکشے کمار بٹرا ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری ، انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھو ، قاری محمد عثمان ، حاجی عبدلمالک ٹالپر ، مولانا اسحاق لغاری ، مولانا محمد غیاث ، مولانا نور سومرو ، مولانا سمیع الحق سواتی سمیت مختلف مذاہب اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات
نے شرکت کی۔
جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام انسانیت، رواداری، امن اور عالمگیریت کا درس دیتا ہے۔ ہمارے اکابر اور اسلاف نے ہمیشہ تنگ نظری کے بجائے پوری انسانیت کو ساتھ لے کر چلنے کی تعلیم دی اور جمعیت علماء اسلام آج بھی اسی فکر کی امین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب اس بات کا واضح مظہر ہے کہ پاکستان میں مختلف مذاہب اور قومیتوں کے لوگ باہمی احترام اور اخوت کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے والد مفتی محمودؒ کے دورِ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1972 میں صوبہ سرحد میں جب تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لیا جا رہا تھا تو مفتی محمودؒ نے واضح اعلان کیا تھا کہ اقلیتوں کے تعلیمی اداروں کو ان کی مرضی کے بغیر سرکاری تحویل میں نہیں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کے بہتر معیار کو دیکھتے ہوئے مفتی محمودؒ نے اپنے حکام کو ہدایت کی تھی کہ سرکاری اداروں کا معیار بھی اسی سطح تک لے جایا جائے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انسانی حقوق دراصل امن کے تصور کے گرد گھومتے ہیں اور امن اس وقت قائم ہوتا ہے جب انسان کی جان، مال اور عزت محفوظ ہو۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو بلا تفریق مذہب و نسل تحفظ فراہم کرے اور اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہو تو اسے فوری انصاف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی اور دہشت گردی کے باوجود جمعیت علماء اسلام اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور خونریزی کی سیاست کا حصہ بننے کے بجائے امن، انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ قربانیاں دے کر بھی پاکستان کو امن، انصاف اور بھائی چارے کا گہوارہ بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کا مینارٹی ونگ ملک بھر میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور سندھ سمیت چاروں صوبوں میں مختلف برادریوں کو قریب لانے کیلئے کام جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام پاکستانی، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا مکتب فکر سے ہو، ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
جاری کردہ ؛ مولانا سمیع الحق سواتی
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جےیوآئی سندھ
بتاریخ 2025-05-17
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی:جےیوآئی اقلیتی ونگ سندھ کے زیرِ اہتمام استقبالیہ تقریب سے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
خطاب میں ملکی بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی، امن اور رواداری پر اظہارِ خیال۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی:جےیوآئی اقلیتی ونگ سندھ کے زیرِ اہتمام استقبالیہ تقریب سے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
خطاب میں ملکی بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی، امن اور رواداری پر اظہارِ خیال۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Karachi: JUI Chief Fazl ur Rehman meets renowned businessman Arif Habib; detailed discussion held on Pakistan’s economy, investment climate, and support for the business community.
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائدِ جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پاکستان کے معروف بزنس مین اور عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات
عارف حبیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ
کراچی کے معروف تاجر بھی ملاقات میں شریک ہوئے
ملاقات میں پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ ، خالد تواب، عبدالصمد حبیب، حاجی عثمان غنی، انجینئر ضیاء الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو و دیگر بھی شامل تھے۔
بدامنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمان
امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی، مولانا فضل الرحمان
آئی ایم ایف کے بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے، مولانا فضل الرحمان
ملک کے تاجروں پر اعتماد کیا جائے، اس سے ہم ملک کا قرض اتار سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
اسلام نے معیشت کا مکمل نظام دیا ہے،اس کو فالو کیا جائے ، مولانا فضل الرحمان
سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح برتری آئے گی،مولانا فضل الرحمان
2028 تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا ہے، اگر عمل نہ ہوا تو آئینی شکنی کی کاروائی ہوگی، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جےیوآئی سندھThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: جے یو آئی سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان کی سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کے گھر آمد
مولانا فضل الرحمان کی غلام مرتضیٰ خان جتوئی سے ملاقات جاری ہے۔
ملاقات میں پیر سید راشد شاہ راشدی، سینیٹر صفدر عباسی، مولانا راشد محمود سومرو، حسینی مرزا، سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی، انجینئر ضیاء الرحمن، عبدالرزاق عابد لاکھو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، حافظ نصیر احمد، احرار، مسرور احمد خان جتوئی، معظم علی خان جتوئی، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد ابراہیم خان جتوئی، میر عباس حسین خان جتوئی، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، رازی خان جتوئی، زین خان جتوئی اور میر مظفر خان بروہی کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شریک ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے مختلف قومی سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
ملاقات علامہ راشد سومرو کی رہائشگاہ پر جاری یے
ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض جاری
ملاقات میں سینئر سیاستدان محمود مولوی ، محمد علی درانی ، عمران اسماعیل ، فواد چوہدری ، سینیٹر شہزاد وسیم ، عامر کیانی ، عباس جعفری ، بیرسٹر سیف شریک
ملاقات میں اسلم غوری، انجینئر ضیاء الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، حافظ نصیر احمد احرار، قاری محمد عثمان، علامہ ناصر محمود سومرو، انجنئیر عبدالرزاق عابد لاکھو ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی شریکThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کی جامعہ دارالعلوم کراچی آمد
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی سے تفصیلی ملاقات
امن وامان ،مدارس رجسٹریشن سمیت اہم امور پر تفصیلی نشست -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رکن قومی اسمبلی میر اعجاز خان جھکرانی کی رہائش آمد
میر اعجاز خان سے اُن کے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وفد میں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، انجینئر ضیاء الرحمن، اسلم غوری، علامہ راشد محمود سومرو، انجئنیر عبدالرزاق عابد لاکھو، حافظ نصیر احرار، قاری محمد عثمان، علامہ ناصر محمود سومرو اور دیگر شریک تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان حضرت مولانا فضل الرحمان کی پیر صاحب پگاڑا کی رہائش گاہ آمد
پیر صاحب پگاڑا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا
جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔دونوں رہنماؤں کا اتفاق
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں جبکہ حکمران خوابِ غفلت میں ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور مشترکہ جدوجہد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
جے یو آئی مارچ 2027 میں سکھر میں عالمی امن اجتماع منعقد کررھی ھے جس میں پیر صاحب پگاڑا کو شرکت کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی اور انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات میں ملک کے معاشی نظام، بالخصوص آبادگاروں، زمینداروں اور ہاریوں کو درپیش مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عام آدمی اسی طرح مہنگائی کے بوجھ تلے دبا رہا تو ملک مزید انتشار کا شکار ہو جائے گا۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاسی کارکنان شائستگی اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
ملاقات میں پیر صاحب پگارا کے ہمراہ ان کے بھائی پیر صدرالدین شاہ راشدی ٫ صاحبزادے سید راشد شاہ ٫ جی ڈی اے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر صفدر علی عباسی ٫ سردار عبد الرحیم حسینین مرزا معظم علی خان عباسی محمد خان جونیجو مظفر حسین بروھی موجود تھے
ملاقات مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، اسلم غوری، انجینئر ضیاء الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو،نصیر احمد احرار، قاری محمد عثمان، علامہ ناصر سومرو،انجنئیر عبدالرزاق عابد لاکھو ودیگر بھی شریک تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: جےیوآئی ضلع غربی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم خون کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں ہمارے کتنے کارکن، کتنے عہدیداران اور جید علماء کرام نشانہ بنے۔ کس گناہ پر؟ انہوں نے کون سا گناہ کیا تھا؟
اگر کسی دوسری جماعت کے ساتھ ظلم ہوتا ہے تو ہم وہاں بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ لیکن جمعیت علماء اسلام کا گناہ بتا دیجیے؟ علماء کرام کو کیوں شہید کیا جا رہا ہے؟
جو ہمیں قتل کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ جس ملک کو وہ توڑنا چاہتے ہیں، اسے جمعیت علماء اسلام ٹوٹنے نہیں دیتی۔
ہم پاکستان کے جمہوری نظام کے ساتھ وابستہ ہیں، الیکشن لڑتے ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ دھاندلیاں کرکے ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھتی ہے۔
ایک طرف کچھ جاہل قوتیں ہم پر کفر کے فتوے لگاتی ہیں، اور دوسری طرف پاکستان کے وفادار ہمیں پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کے لیے انتخابات میں دھاندلیاں کرتے ہیں۔ ہم کدھر جائیں؟
ہم پر گولیاں برس رہی ہیں،باجوڑ سے لے کر کراچی تک ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں۔ صرف باجوڑ میں ہم نے ایک ہی اجتماع سے 80 جنازے اٹھائے ہیں۔ وزیرستان کے تمام اضلاع کے امراء دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بنے ہیں۔ مہمند کے علاقے میں جائیں، کرم کے علاقے میں جائیں، وزیرستان کے علاقوں میں جائیں، علماء ہی نشانے پر ہیں، علماء ہی نشانے پر ہیں، علماء ہی نشانے پر کیوں؟
لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم ان حربوں سے جمعیت علماء اسلام کے پائے استقامت کو متزلزل کر سکیں گے تو یاد رکھیں، ہم نے اپنی تاریخ سے سر اٹھا کر چلنا سیکھا ہے، کسی کے سامنے جھکنا نہیں سیکھا۔
ریاست میری جان، مال، عزت اور آبرو کی ذمہ دار ہے۔ میں ریاست کو اس اجتماع کی وساطت اور آپ کی تائید سے واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مجھے جو بھی قتل کرے، میں اس کا بدلہ نہیں لوں گا، بلکہ میں اسٹیٹ کو اپنے قتل کا ذمہ دار سمجھوں گا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا کراچی میں جلسے سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام پاکستان میں قومی یکجہتی کی علمبردار جماعت ہے۔ ہم مسلمان بھی ہیں، ہم ایک عقیدہ بھی رکھتے ہیں، مگر تعصب اور نفرت کے قائل نہیں ہیں۔ ہم اختلاف بھی شائستگی سے کرتے ہیں۔ ہم نفرتوں کی سیاست اٹھاتے نہیں ہے،نفرتوں کو دفن کرتے ہیں،ہم پاکستان میں شدت کی سیاست نہیں کررہے،ہم اصولوں اور محبت کی سیاست کرتے ہیں۔
پاکستان ایک آئین اور قانون رکھتا ہے۔ کتنی مرتبہ ہم نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر اس آئین پر حلف اٹھایا ہے۔ہم اس کے وفادار ہیں۔
لیکن جو لوگ ہمارے ملک کے محافظ ہیں،ہمارے سرحدات کے محافظ ہیں، ہمارے سیاست کے محافظ ہیں،جو ہمارے ملک کی معیشت کے محافظ ہیں اگر وہی آئین کو سبوتاژ کرتے ہیں، اگر وہی قانون کو موم کی ناک بنا دیں، تو پھر ملک کو تباہی کے کنارے پر پہنچانے کے ذمہ دار بھی اپ ہیں۔
میں دفاعی اداروں کا احترام کرتا ہوں، میں نظم و نسق چلانے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں،میں ملک میں اصولی سیاست کا احترام کرتا ہو لیکن اپنی حدود سے تجاوز کریں گے تو پھر سامنے بھی ہم کھڑے ہوں گے، مقابلہ بھی ہم کریں گے۔ اور تم مجرموں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہو اس لئے کوئی مجرم تمہارا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
جمعیت علماء اسلام ایک پاک، صاف، شفاف، اور عقیدہ پر پختہ پُرعزم جماعت ہے۔ اگر اسکو تم نے مدمقابل لانے کی کوشش کی تو اپنی ہلاکت کا اعلان کرو گے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا کراچی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علمائے اسلام ایک آواز ہے، ایک نظریہ ہے، ایک تاریخ ہے۔ اور جس جماعت کے پس منظر میں دو سو سالہ جہاد کی تاریخ ہو، فرنگی کے خلاف قربانیوں کی تاریخ ہو، آزادی کے لیے جدوجہد کی تاریخ ہو، میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو بھی کہنا چاہتا ہوں، بیوروکریسی کو بھی کہنا چاہتا ہوں، سیاستدانوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں اور سیاسی جماعتوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ جمعیت کو سیاست مت سکھاؤ، جمعیت سے سیاست سیکھو۔
جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے کہ ایک اسلامی بلاک وجود میں آنا چاہیے، ایک مشترکہ سیاسی حکمتِ عملی، مشترک اقتصادی نظام اور مشترک دفاعی معاہدہ ہونا چاہیے۔ یہی امت کو ایک جسم بنا سکتا ہے۔
جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا تو ہم نے حکمرانوں سے اختلافات کو بھلا کر اس اقدام کی حمایت کی،اسکو مزید آگے بڑھنے کی تمنا رکھتے ہے۔
میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ اب صرف بیت المقدس یا فلسطین تک محدود نہیں رہا۔ یہ عرب دنیا سے آگے بڑھتے ہوئے ایران تک پہنچ گیا ہے۔ اگر ہم نے یہ سمجھا کہ یہ صرف ایران کا مسئلہ ہے، تو میں اپنے حکمرانوں اور عوام کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ایران کو اسرائیل سر کرلیتا ہے تو پھر اسرائیل پاکستان کے دروازے پر ہوگا۔
ذرا سمجھو اس بات کو! عالمی قوتیں کس منافقت اور ناجائز حربوں کے ذریعے امتِ مسلمہ کا خاتمہ چاہتی ہیں۔
بیت المقدس پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، حرمین الشریفین ان کے نشانے پر ہیں۔
اسی لیے میں عرب دنیا سے کہتا ہوں کہ اب آپس کے جھگڑوں کا وقت نہیں، امت کی وحدت کا وقت آ گیا ہے۔ اپنی دفاعی قوت ایک کرو، اپنی معیشت ایک کرو، اپنی سیاست ایک کرو۔ کوئی تمہارا دفاع نہیں کرے گا۔ آئیں، ایک دفاعی قوت بن کر ہم اسلامی دنیا کو ایک مضبوط اسلامی بلاک بنائیں، اور اکھٹے ہوکر امت مسلمہ کی مفادات کا دفاع کریں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا کراچی میں خطاب
#وحدت_امت_کانفرنس_کراچیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں جمعیت علمائے اسلام ضلع غربی کے تمام عہدیداران، ذمہ داران اور کارکنان کو اس عظیم اجتماع کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کراچی کے ایک گوشے میں اتنا فقید المثال اجتماع آپ کی بیداری، جمعیت علمائے اسلام کے نصب العین کے ساتھ گہری وابستگی اور پاکستان کی ترقی کے لیے پُرعزم ہونے کی دلیل ہے۔
امتِ مسلمہ کئی دہائیوں سے عالمی بربریت اور ظلم کا شکار ہے۔ امریکہ ہو یا مغربی دنیا، ان کے بارود کی بارش امتِ مسلمہ پر ہو رہی ہے۔ اپنی طاقت انہوں نے افغانستان میں آزمائی، عراق میں آزمائی، لیبیا میں آزمائی، اور فلسطین و غزہ کے مسلمانوں پر جو بیتی، ساری دنیا اس منظر کو دیکھتی رہی۔ مجھے افسوس اس بات پر ہے کہ امتِ مسلمہ بھی تماشائی بنی رہی۔ ان کا ضمیر سویا رہا، وہ اس احساس سے محروم نظر آئے کہ ہمارے بھائیوں پر صہیونیوں کے ہاتھوں کیا بیت رہی ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تمام ایمان والوں کے آپس کے بھائی چارے، آپس کی دوستی اور باہم مہربان ہونے کی مثال ایسی ہے جیسے ایک جسم؛ کہ اگر اس کے سر میں درد ہو تو پورا جسم بے قرار رہتا ہے، اگر اس کی آنکھ میں درد ہو تو پورا جسم بے قرار رہتا ہے۔ جسم کے کسی حصے میں اگر درد مچل رہا ہو تو ساری رات جاگتے گزرتی ہے، بخار کی حالت میں گزرتی ہے۔
آج میں امتِ مسلمہ کے ضمیر کو جھنجوڑنا چاہتا ہوں اور ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپنے دلوں کو ٹٹولیے، کیا اپنے مسلمان بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھ کر آپ کو کچھ تکلیف محسوس ہوئی؟
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا کراچی میں خطاب
#وحدت_امت_کانفرنس_کراچیThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
منگھو پیر کراچی: وحدت امت کانفرنس سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کررہے ہیں۔
#وحدت_امت_کانفرنس_کراچی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کچھ دیر میں پنڈال تشریف لائینگے۔
#وحدت_امت_کانفرنس_کراچی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہ راست || وحدت امت کانفرنس کراچی
m.facebook.com/story.php?story_fbid=2039283613609160&id=1… -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بہت افسوس کی بات ہے کہ تین دن گزر گئے، مگر ہمارے علماء کرام شہید ہو رہے ہیں، ہمارے پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں، ہمارے عام لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہمارے سیاسی کارکن اور رہنما ٹارگٹ بن رہے ہیں۔ کسی بھی جماعت کا ایم این اے یا ایم پی اے اپنے حلقے میں آزادی سے نہیں گھوم سکتا۔ خیبر پختونخوا میں علماء کرام کو، جو مساجد میں یا مدارس میں تدریس کرتے ہیں، براہِ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مجھے میڈیا کے بھائیوں اور ان کے مالکان سے بھی گلہ ہے۔ آپ کوکین بیچنے والی عورتوں کو تو ٹی وی پر بار بار دکھاتے ہیں، لیکن خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور علماء کرام کے لیے آپ نے کبھی پانچ منٹ بھی نہیں نکالے۔
بنوں میں آج بھی سیکیورٹی وین سے نو کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔ کل بازار میں پل اڑا دیا گیا۔ اس سے پہلے پورا پولیس اسٹیشن دھماکے سے اڑا دیا گیا، آرمرڈ گاڑی بھی تباہ ہوگئی، مگر کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔
مجھے یہاں کوئی وفاقی وزیرِ داخلہ نظر نہیں آتا کہ میں اس سے سوال کروں۔ خواجہ صاحب ہمیں افغانستان کے قصے سناتے ہیں۔ میں کہتا ہوں، بسم اللہ، کارروائی کریں، آپ کو کس نے روکا ہے؟
جناب! ہمارے صوبے میں معدنیات ہیں، بجلی ہے، گیس ہے، تیل ہے، زمرد ہے، ریئر ارتھ منرلز ہیں، جن کے پیچھے امریکہ اور چین دونوں لگے ہوئے ہیں۔ سونا بھی ہمارے صوبے میں ہے۔ لیکن ہمیں جینے کا حق نہیں دیا جا رہا۔ ہمارے پولیس اہلکار شہادتیں دے رہے ہیں، مگر ان کی کوئی پرواہ نہیں کی جا رہی۔
ہم سب کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ علماء کرام محفوظ نہیں، اساتذہ محفوظ نہیں، کالج اور اسکول محفوظ نہیں، ڈاکٹر محفوظ نہیں۔ آخر ہم جائیں تو کہاں جائیں؟
خدارا! ہم پاکستانی ہیں، کسی دوسرے ملک کے نہیں۔ صرف اس لیے کہ ہمارا ڈومیسائل پنجاب کا نہیں، ہمیں تیسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے۔ ہمارے صوبے میں سب کچھ ہے، مگر پھر بھی ہم ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
اگر بھارت حملہ کرے تو سب سے پہلے پختون کھڑا ہوتا ہے۔ ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ آپ کا رویہ خیبر پختونخوا اور پختونوں کے ساتھ انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔ یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔
آئی ایم ایف، ورلڈ بینک یا بیرونی امداد کے نام پر جو پیسہ آیا، ہمیں بتایا جائے کہ وہ کہاں خرچ ہوا؟ ہمارے صوبے کو کیا ملا؟ نہ بجلی ملتی ہے، نہ گیس۔
جب ہم اٹک کراس کرتے ہیں تو ہماری تذلیل کی جاتی ہے۔ ایم این اے اور ان کی فیملیوں کو بھی روکا جاتا ہے۔ ہمیں تیسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے، جو بہت غلط ہے۔
خیبر پختونخوا کو کیوں تباہ کیا جا رہا ہے؟ ہمارے وسائل تو استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن ہمیں امن نہیں دیا جاتا۔
اگر یہی صورتحال رہی تو کل پولیس بھی آپ سے دور ہو جائے گی۔ آپ کی سیاسی لڑائیوں کی سزا خیبر پختونخوا کے عوام اور پختونوں کو کیوں دی جا رہی ہے؟
خدارا! ہم پختونوں کا کوئی قصور نہیں۔ ہمیں جینے دو، ہمارے بچوں کو پڑھنے دو، ہمیں روزگار اور امن دو۔
ایم این اے نور عالم خان کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Unity of Ummah Conference, Karachi | Tomorrow, InshaAllah.
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملک کدھر جا رہا ہے؟
ایک زمانہ تھا اس وقت بھی ایک ڈکٹیٹر کی حکومت تھی تو خان عبدالولی خان مرحوم سے کسی نے پوچھا کہ ملک کدھر جا رہا ہے؟ تو اس نے کہا ہمارے ڈرائیور کو پتہ نہیں ہے ہم تو سواری ہیں۔ تو میرا تو خیال یہ ہے کہ ہمارے ڈرائیور کو بھی پتہ نہیں ہے۔
بھروسہ تو نے توڑا تھا مگر خود کو سزا یوں دی
کہ پھر جو مل گیا اس پر بھروسہ کردیا میں نے
تو آپ لوگوں نے بھروسے توڑے ہیں اور ہمارے بھروسے توڑو گے تو پھر اندھیرہ ہے، ہم نہ ہوں گے تو اندھیرہ ہوگا۔
ہمیں ذرا حالات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، کچھ تلخ باتیں ہیں جس کو ہمیں سوچنا چاہیے، آئین کھلواڑ بن چکا ہے اور پارلیمنٹ کے ذریعے سے یہاں پر قانون سازی ہوئی، آئین میں ترمیم آئی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سفارشات اب ڈیبیٹ کے لئے ایوان میں پیش ہوں گے، ڈیڑھ سال ہو گیا ہے کوئی ایک سفارش یہاں ہمارے بحث کے لئے آئی؟ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آمد۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی و معاشی ، علاقائی صورتحال ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور دیگر اہم قومی ایشوز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں مشترکہ مؤقف اپنانے، عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چلنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
فتوے لگ رہے ہیں کہ جمہوریت کی بات کرنے والا کافر ہے، یہ بھی سوچنا چاہیے کہ کیا آج دنیا جمہوریت کے لئے سنجیدہ ہے؟ امریکہ سے لے کر یورپ سے ہوتے ہوئے پاکستان تک ہم حکمرانوں کو اور جدید دنیا کو جمہوریت کے ساتھ سنجیدہ نہیں دیکھ رہے ہیں۔ مغربی دنیا میں اگر جمہوریت نہیں ہے تو پھر سرمایہ داریت ننگی ہو کر سامنے آئے گی اور آ چکی ہے، ٹرمپ آج جو جنگ لڑ رہا ہے اپنے کاروبار کے حوالے سے لڑ رہا ہے، ہر ایک کو خطرہ قرار دیتا ہے، صدام میرے لئے خطرہ ہے، اب ایران میرے لئے خطرہ ہے، لیبیا میرے لئے خطرہ ہے، شام میرے لئے خطرہ ہے، کمزور ترین ملکوں کو اپنے لئے خطرہ قرار دے کر ان پر چڑھ دوڑنا، لیکن کچھ اچھی علامات ضرور سامنے آئی ہے کہ اس جنگ میں یورپ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ دو ہزار پندرہ میں یورنیم کی افزودگی کے حوالے سے جو ایران کے ساتھ ڈیل ہوئی تھی دو اعشاریہ سات آٹھ کی، آج امریکہ کہتا ہے کہ زیرو پہ آؤ، تو یہ ممالک کہہ رہے ہیں ہمارے تو ڈیل ہو چکی ہے اور آپ کی بھی ہو چکی تھی، پھر جو ایک دفعہ ڈیل ہو گئی ہے اس کے بعد اس پہ جنگ مسلط کرنے کا کیا معنی ہے؟ میں تو سوچتا ہوں عرب دنیا نے بھی بہت ہی تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے کہ وہاں پہ امریکی اڈے ہیں، وہاں سے ایران پہ حملہ ہوتا ہے تو ایران نے ان کو نشانہ بنایا، لیکن وہ یہ سمجھ رہے تھے اور ایران بھی پورے احترام کے ساتھ انہیں کہتا تھا کہ میرا آپ سے کوئی لڑائی نہیں ہے لیکن بہرحال جنگ تو ہوئی، سعودی عرب جیسا ملک تو غیر محفوظ ہوا، امارات تو غیر محفوظ ہوا، کویت غیر محفوظ ہوا، قطر غیر محفوظ ہوا، بحرین غیر محفوظ ہوا، پورے خلیج میں آگ لگی ہوئی ہے اور جس کے ہاتھوں لگی ہوئی ہے اس کے لئے ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو نوبل انعام دینا چاہتے ہیں۔ اس قسم کی پالیسیاں اگر آپ بنائیں گے تو ہمیں سمجھایا جائے کہ یہ ملک کدھر جا رہا ہے؟
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں اہم خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں تو حیران اس بات پر ہوں کہ ہمارا خون سفید کیوں ہو گیا؟ ہمیں صوبہ خیبر پختونخوا کا احساس کیوں نہیں رہا؟ آئے روز وہاں جو صورتحال بنی ہوئی ہے، اُس پر توجہ دینے کے بجائے ہمیں یہاں اپنے بلوں کی پڑی ہوئی ہے کہ ہر صورت میں اپنے بل پاس کرانے ہیں۔
ہمارا خون کیوں سفید ہو گیا ہے؟ ہمیں بلوں کی فکر کیوں ہے، جبکہ انسانی خون اتنا ارزاں ہو چکا ہے؟
آئے روز خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ کیا آپ نے ہمیں دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے؟
شیخ ادریس صاحب کا واقعہ ایک دن ہوتا ہے، پھر بنوں کا واقعہ ہوتا ہے، آج لکی مروت میں واقعہ پیش آتا ہے، جس میں دس پندرہ لوگ شہید ہو گئے ہیں۔
ہم وقت مانگتے ہیں، مگر آپ ہمیں وقت نہیں دیتے۔ اگر یہ خون سفید نہیں ہوا تو پھر کیا ہے؟
آپ اس ملک کو بکھیرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس ملک کو توڑنا نہیں چاہتے، ہم اس ملک کا تحفظ چاہتے ہیں، اور تحفظ اُسی صورت میں ہوگا جب ایک رونے والے انسان کے آنسو پونچھے جائیں۔
یہ احساس آپ کو کب ہوگا؟ اگر ہم نے اس احساس کو پیدا نہ کیا کہ بلوچستان کدھر جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کدھر جا رہا ہے، وہاں کی صورتحال ایسی کیوں ہے، تو پھر حالات مزید خراب ہوں گے۔
ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ خدا را ایک اِن کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ صورتحال واضح ہو۔
جمعیت علماء اسلام کی قیادت بار بار کہہ چکی ہے کہ اِن کیمرہ اجلاس بلایا جائے، مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
جیسے کہا جا رہا ہو: “مرتے ہیں تو مریں خیبر پختونخوا والے، پنجاب میں تو کچھ نہیں ہو رہا۔”
عجیب بات یہ ہے کہ جب آپ پنجاب کی طرف بارڈر کراس کرتے ہیں تو ہر طرف خیر خیریت ہوتی ہے، نہ گاڑیاں رکتی ہیں، نہ کوئی پوچھتا ہے، نہ دہشت گردی ہے۔ لیکن جونہی آپ لکی مروت کی طرف داخل ہوتے ہیں، آپ کو روک دیا جاتا ہے کہ “یہ وقت جانے کا نہیں ہے۔”
ہم اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ عصر کے وقت زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اور یہاں ہمارا خون اتنا سفید ہو چکا ہے کہ کسی کو اس کی پرواہ ہی نہیں۔
اگر آپ لوگ جواب نہیں دیں گے تو ہم کہاں جا کر روئیں؟ اگر آپ کو منع کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کو کبھی توجہ نہ دی جائے، تو پھر ٹھیک ہے، آپ زبردستی اپنے بل پاس کرواتے رہیں۔
مگر ہمیں یہ احساس مت دلائیں کہ خیبر پختونخوا والوں کا خون ارزاں ہو چکا ہے، کیونکہ اگر یہ احساس پیدا ہو گیا تو پھر آج سے آپ نے اس ملک کو توڑنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔
ہم اس ملک کو توڑنا نہیں چاہتے، ہم اسے محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیں یہاں کے اداروں کا بھی احساس ہے۔ ہم بہت قربانیاں دے چکے ہیں، مزید ان حالات کو برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے۔
خدارا، ہم پر رحم کریں، ہمارے بچوں پر رحم کریں، ہماری خواتین پر رحم کریں۔ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو پھر بتائیں، جب ہم مایوس ہو کر اپنی قوم کے پاس جائیں گے تو انہیں کیا جواب دیں گے؟
آپ تس سے مس نہیں ہوتے، چاہے خیبر پختونخوا میں حالات خراب ہوں یا بلوچستان میں۔ ہمارا صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں۔ ہمارے وزیر اعلیٰ صاحب اس وقت بھی سیر و سپاٹے میں مصروف ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، انہیں اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں۔
علماء کے ساتھ، مذہبی طبقے کے ساتھ یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ آخر آپ ہمیں دیوار سے کیوں لگانا چاہتے ہیں؟ ہمارا احساس کیوں نہیں کرتے؟
اگر پارلیمنٹ میں بھی ہمیں نہیں سنا جاتا، وقت نہیں دیا جاتا، بات نہیں کرنے دی جاتی، تو پھر ہم کہاں جائیں؟
میں آپ حضرات سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں: خدارا، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور مظلوم قوموں پر رحم کریں۔
اس ملک کو ٹوٹنے نہ دیں۔ اگر یہی حالات رہے تو شاید کل ہم ایک دوسرے کے پاسپورٹ کا انتظار کر رہے ہوں گے۔
صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان کا سینیٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور پولیس کی امن مارچ کے شرکاء پر فائرنگ اور تشدد قابل مذمت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے ۔اسلم غوری
مظاہرین پر پولیس گردی کسی صورت برداشت نہیں ۔اسلم غوری
وفاقی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن قائدین کی تقاریر پر پابندی عائد کرتی ہے ۔اسلم غوری
صوبے میں عوام پر احتجاج پر پابندی ہے ؟ جمہوریت کہاں ہے ؟ اسلم غوری
آئے روز کے پی میں بے گناہوں کا خون بہایا جاتا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
عوام کا تحفظ کرنے والے بھی عوام پر گولیاں برسا رہے ہیں اور دہشت گرد بھی ۔عوام کہاں جائیں ؟ اسلم غوری
جہاں ضرورت ہو وہاں پولیس نظر نہیں آتی ۔ترجمان جےیوآئی
شیخ ادریس شہید، بنوں اور آج لکی مروت میں دلخراش واقعات پر اب تک عوام صدمے میں ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مجھے احساس ہے اس بات کا کہ وہ بھی میرا خون ہے۔ چند ہفتے پہلے وانا میں آپ کے پورے قلعے کو اڑا دیا گیا، جس میں ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے۔
کل بنوں میں ہونے والے ایک حملے نے پورے پولیس اسٹیشن کو اڑا دیا۔ جتنے بھی وہاں سپاہی تھے، وہ سب کے سب شہید ہو گئے۔ اور آج تمام شہر اور علاقے کے تھانوں کی پولیس اپنے اپنے تھانوں کو چھوڑ کر پولیس لائن میں آ کر جمع ہو گئی ہے۔
جو مقامات ہمارے تحفظ کے لیے تھے، آج ان کو خود تحفظ حاصل نہیں۔ کس کے پاس جائیں؟
ہم روایتی لوگ ہیں۔ اگر میں غم کے اندھیروں میں کھڑا ہوں، اگر میں خون کے جھیل میں کھڑا ہوں، اور ہر طرف میرا خون بہہ رہا ہو، تو ایسے ماحول میں کم از کم میں جشن نہیں منا سکتا۔ بڑا دل ہے، ہر طرف خون بکھرا ہوا ہے، زندگیاں غیر محفوظ ہیں، اور ساتھ ساتھ جشن بھی منایا جا رہا ہے۔
اس ساری صورتحال میں ہم نے یہاں بڑے بڑے واقعات دیکھے ہیں۔ مولانا ادریس کا واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ میں روز مرہ کی بات کر رہا ہوں۔ پورے سال کے تعلیمی دور میں وہ ہر روز اٹھائیس سو طلبہ کو پڑھا رہا ہوتا ہے۔ بیک وقت ایک مدرسے میں تیرہ سو اور دوسرے مدرسے میں پندرہ سو طلبہ پڑھتے ہیں۔ یہ ہمارے اثاثے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں شہادت کے لباس میں دفن کیا گیا۔ تو مجھے فیض کا یہ شعر یاد آیا:
کہ اپنے سر پر کفن کو ذرا ٹیڑھا رکھو
تاکہ دشمن کو یہ گمان نہ ہو کہ میں غرورِ عشق کی بانکپن کھو چکا ہوں۔
وہ زندہ ہے، تمام شہداء زندہ ہیں۔ میرے اداروں کے نوجوان اگر جا رہے ہیں تو وہ اپنا خون اپنی مٹی کے حوالے کر رہے ہیں، اپنی جان مٹی کے حوالے کر رہے ہیں۔ تو ہماری پالیسیاں کہاں ہیں؟ امن و امان نہ ہو تو کاروبار کہاں ہوگا؟
آج میرے علاقوں میں، جناب اسپیکر، توجہ سے سن لیجیے، کوئی حکومتی رٹ موجود نہیں۔ دیہاتوں میں، مسجدوں کے اندر مسلح لوگ، بیٹھکوں میں مسلح لوگ۔ عام آدمی اپنے بچے کو سکول نہیں بھیج سکتا۔ کاروبار ختم ہو چکے ہیں۔ لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، اور بہت سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، لیکن قوم کو نہیں بتایا جا رہا کہ ہمارے ملک میں کیا صورتحال ہے۔
میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتا ہوں، ٹانک میرا علاقہ ہے، لکی مروت میرا علاقہ ہے، بنوں میرا علاقہ ہے۔ میں ان علاقوں سے ووٹ لیتا رہا ہوں، ان علاقوں نے بار بار مجھے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے۔ یہ میرے آنکھوں کے سامنے کے علاقے ہیں۔
ہمارا کوئی سپاہی محفوظ نہیں، کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ایک ہی گاؤں میں چھٹی پر آیا ہوا نوجوان صبح لے جایا گیا، صحرا میں اس کی ویڈیو بنائی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا۔ اسی گاؤں سے ظہر کے بعد دوسرے شخص کو لے جایا گیا اور مغرب سے پہلے اس کی لاش آ گئی۔ اس طرح ہماری جانیں آسان ہو گئی ہیں، اس طرح ہمارا خون سستا ہو گیا ہے۔
آپ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھائیں، لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ آپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں میرا خون کتنا سستا ہو چکا ہے۔ کبھی احساس ہے ہمیں اس بات کا؟ جب میں نہ ملک کے لیے، نہ امن و امان کے لیے، نہ شہری کی حفاظت کے لیے کوئی پالیسی بنا سکتا ہوں، نہ معیشت کے لیے کوئی پالیسی بنا سکتا ہوں، تو پھر حکومت تو نہ رہی۔
حکومت کے تو دو ہی کام ہوتے ہیں: لوگوں کی معیشت کو بہتر کرنا اور لوگوں کی جان و مال اور انسانی حقوق کا تحفظ کرنا۔ نہ ہم لوگوں کو معیشت دے رہے ہیں اور نہ جان و مال کا تحفظ دے رہے ہیں۔
اس بات کا بھی نوٹس لیا جائے کہ جب بجٹ پاس ہوتا ہے اور کسی بھی اسکیم کے ٹینڈر آتے ہیں تو ٹھیکیدار کو سائٹ پر جانے سے پہلے پورے ٹینڈر کے پیسے کا دس فیصد دینا پڑتا ہے۔ یہ ساری چیزیں کیا ہیں؟ یہ ہمارا دل گردہ ہے کہ ہم پھر بھی ان علاقوں میں جاتے ہیں، ان گاؤں میں جاتے ہیں اور وہاں کس ماحول میں ہوتے ہیں؟
اب تو لوگوں نے علاقوں میں جانا چھوڑ دیا ہے۔ ہمارے نوٹیبل لوگ بھی اب غمی خوشی اسلام آباد تک محدود ہو گئے ہیں۔ اور اگر کوئی عام آدمی گاڑی میں جا رہا ہو یا درس حدیث دے رہا ہو تو اسے شہید کر دیا جاتا ہے، جیسے مرغی کو بھی اتنی آسانی سے ذبح نہیں کیا جاتا۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن قیادت کی اسمبلی فلور سے تقریر بلیک آؤٹ کرنا ،عوام، پارلیمنٹ ، جمہوریت، اور آزادی اظہار رائے کی توہین ہے ۔ترجمان جے یو آئی
موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں مارشل لاء نافذ کئے ہوئے ہے۔اسلم غوری
ہمیں دیوار سےلگانےکی کوشش کرنےوالے نوشتہ دیوار بھی پڑھ لیں؟ اسلم غوری
آئین ،پارلیمنٹ ،آزادی اور جمہوریت کو کیوں بے توقیر کیا جارہا ہے ؟ ترجمان جےیوآئی
حکمران کیونکر اس لولی لنگڑی اندھی اور بہری جمہوریت کو دفن کرنے پر تلے ہوئے ہیں ؟ اسلم غوری
اگر انگریز کے ناجائز تسلط کو تسلیم نہیں کیا تو ان کے مہروں کا تسلط بھی کسی صورت تسلیم نہیں ۔ترجمان جے یوآئی
پارلیمنٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والوں نے پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا ہے ۔اسلم غوری
معاملات اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ کل کو حکمران منہ چھپاتے پھریں ۔ترجمان جےیوآئی
کم ظرف حکمران مجبوری میں پاؤں پڑتے ہیں اور طاقت میں گریبان پکڑتے ہیں ۔اسلم غوری
ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے جمہوری روایات اور اقدار کو بھی دفن کردیا ہے ۔ ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج پوری دنیا میں،حکمران میاں شہباز صاحب کو نہیں سمجھا جا رہا، ملک میں بھی اور ملک سے باہر بھی۔ وزیراعظم ہیں لیکن اس کام کے لیے ہیں کہ جیسے آج پتہ نہیں ایک سو قانون سازیاں بیک وقت ہو گئیں۔ جب چاہیں آپ قانون سازیاں کرائیں، جب چاہیں آپ چھبیسویں ترمیم لے آئیں، جب چاہیں آپ ستائیسویں ترمیم لائیں، اور پھر جب چاہیں آپ اٹھائیسویں ترمیم لانے کی باتیں کریں۔ یہ مذاق بنا دیا گیا ہے اس آئین کا۔ ہم نے تو اس آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے، لیکن پہلے ناجائز طریقوں سے آئین معطل ہوتا تھا، آئین کسی ایک فرد واحد کی رائے کے تابع ہوتا تھا، اور آج پاکستان میں حکومت بے بس اور اسٹیبلشمنٹ طاقتور، ایک آمر کی طرح جب چاہے ہمیں ہدایات دیتی ہے اور ہمیں اس پارلیمنٹ میں ترمیم کرائی جاتی ہے۔
میں حکومتی بینچوں پر بیٹھے ہوئے پیپلز پارٹی کے بھائیوں سے کہہ سکتا ہوں کہ اٹھارویں ترمیم آپ کے دور میں ہوئی تھی، صوبوں کو اختیارات آپ کے دور میں دیے گئے۔ کس طرح آپ اس مہم جوئی میں شریک ہوتے ہیں کہ رفتہ رفتہ دوبارہ اٹھارویں ترمیم کو غیر مؤثر کیا جا رہا ہے، اور پارلیمنٹ سے باہر پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ یہ پھر پارلیمنٹ نہیں کہلائے گی، اس کے لیے ایک لفظ ہوگا: ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ کام کر رہی ہے۔
کچھ تو اپنے ملک کے لیے سوچیں، اس جمہوریت کی بات تو کریں۔ ہمارے ملک میں ہم نے ادارے بنائے ہیں، ہم نے اس ملک کا آئین بنایا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو وزیراعظم تھے، دو تہائی اکثریت ان کے پاس تھی، لیکن چھوٹے صوبوں کو پورے اعتماد میں لے کر انہوں نے آئین بنایا، اور مجھے ان کا وہ بیان آج بھی یاد ہے کہ ہم نے آئین بنایا ہے اور ہم ہی اس آئین کا تحفظ کریں گے۔
آج میرا آئین غیر محفوظ ہے، اس کو ہم کس طرح دوبارہ متفقہ آئین کی شکل دے سکتے ہیں؟ میں یقیناً پیپلز پارٹی سے یہ توقع رکھوں گا کہ وہ ایک مضبوط مؤقف کے ساتھ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، ورنہ یہ ڈھیلا ڈھالا کردار شاید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کو تسکین نہیں پہنچا سکے گا۔ آپ ان کی امانت کو ضائع کر رہے ہیں۔ میرے والد نے دستخط کیے تھے، میں اس پر کھڑا ہوں۔ آپ نے اٹھارویں ترمیم پاس کی، میں آپ کے ساتھ تھا۔ آج بھی آپ آئین کی جنگ لڑیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کے سپاہی ہیں۔ لیکن احساس ہونا چاہیے کہ یہ ملک میرا ہے، احساس ہونا چاہیے کہ میں واقعی عوام کا نمائندہ ہوں اور اس ملک کے اندر میں ایک پارلیمانی کردار ادا کر رہا ہوں۔
قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آبنائے ہرمز بند ہے، لیکن کسی ملک کے پیٹرولیم نرخوں پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا، پھر صرف پاکستان ہی وہ ملک کیوں ہے جہاں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی؟
صرف پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا۔ کہاں ہیں ہمارے معاشی ماہرین؟ کہاں ہیں ملکی معیشت کو منیج کرنے والے لوگ؟ نہ انڈیا متاثر ہوا، حالانکہ جہاز تو ان کے بھی رکے ہوئے ہیں، نہ خود ایران متاثر ہوا، حتیٰ کہ افغانستان تک متاثر نہیں ہوا، لیکن ہم نے یہاں عوام پر قیامت برپا کر دی، گویا ان پر پہاڑ گرا دیے ہوں۔
اب ہم کس سے روئیں؟ میں نے تو یہاں کھڑے ہو کر، غالباً آپ ہی کی موجودگی میں، یہ تجویز دی تھی کہ پارلیمنٹ کا ایک اِن کیمرہ اجلاس بلایا جائے، اور اس سے پہلے بھی ایسے اجلاس بلائے جا چکے ہیں۔ جناب یوسف رضا گیلانی کے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں بھی اجلاس بلائے گئے تھے، اس سے پہلے اور بعد میں بھی بلائے جاتے رہے ہیں۔
اگر یہ پارلیمنٹ واقعی عوام کی نمائندہ ہے تو حکومت اس تجویز سے فرار کیوں اختیار کر رہی ہے؟ کیوں ہم سر جوڑ کر آپس میں نہیں بیٹھ رہے؟ کیوں ہمیں حالات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا؟ کیا ہم اس آزاد ملک میں آزادی سے بات بھی نہیں کر سکتے؟
قائدِ جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا قومی اسمبلی میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس دوران انڈیا نے ہمارے اوپر حملہ کیا، ہم نے دفاع کیا، جو قابل تحسین بات ہے۔ وہ نہ پہلے ہم نے چھپائی ہے نہ آج چھپاتے ہیں کہ پاکستان نے بہتر دفاعی کارکردگی دکھائی۔
لیکن ذرا آگے تو پڑھیے جب جنگ شروع ہوئی تو وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جو پہلا بیان جاری کیا وہ یہ تھا کہ یہ انڈیا پاکستان کا باہم معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے، ان کی رپورٹس یہ تھی کہ انڈیا بہت طاقتور ہے اور اگر پاکستان کو وہ لپیٹ لے تو امریکہ اور مغرب کا کچھ نہیں جارہا، وہ ہندوستان کے ساتھ سٹریٹیجک معاہدے کر رہا تھا اور پاکستان کے بارے میں کہا کہ یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، لڑنے دو، پھر نریندر مودی کی درخواست پر امریکہ نے مداخلت کی، پھر جنگ بند ہوئی، پھر کہا میں نے انڈیا پاکستان کی جنگ بند کرائی ہے، کس کے درخواست پہ کی ہے؟ کیوں کی ہے؟ ان ساری چیزوں کا ادراک کیوں نہیں کیا جارہا؟ اور پھر ہم نے کہا کہ ٹرمپ صاحب کو امن نوبل انعام ملنا چاہیے، ایک طرف ستر ہزار شہداء، فلسطین کے شہدہ ہیں، ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ زخمی ہیں، اتنے ہی بے گھر ہو چکے ہیں، طاقت کے زور پر ایک پورے مسلمان ملک پر قبضہ کیا جارہا ہے، اسرائیل کو مکمل تعاون دیا گیا، اس کو اسلحے کی سپورٹ دی گئی، وہ جنگ بڑھتے بڑھتے ہمارے ایران تک پہنچ گئی۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں آج جس ماحول میں گفتگو کر رہا ہوں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں خون کے جھیل میں کھڑا ہوں اور آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔
مسئلہ کسی ایک فرد کا نہیں ہے۔ ہمارے شیخ مولانا محمد ادریس شہید ہو گئے۔ وہ ہمارے صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے تھے۔ ان کے سسر، قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، مولانا حسن جان شہید۔ مولانا معراج الدین اس پارلیمنٹ کے رکن رہے، شہید ہو چکے ہیں۔ مولانا نور محمد صاحب وانا کے، وہ اس پارلیمنٹ کے رکن رہے ہیں اور وہ بھی شہید ہو چکے ہیں۔
باقی جو ہمارے اکابر علماء ہیں، جو میرے لیے میرے استاد کا مقام رکھتے ہیں، وہ دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ اور جمعیۃ علماء اسلام ہو، تمام مکاتبِ فکر کی سیاسی جماعتیں ہوں۔
تمام مکاتبِ فکر کے مدارس ہوں، مدرسین ہوں، علماء ہوں، طلباء ہوں، طول و عرض میں یہ سب لوگ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کس چیز کی سزا ان کو دی جا رہی ہے کہ آئے روز ہم جنازے اٹھا رہے ہیں؟
باجوڑ میں ہم نے ایک جلسے کے اندر اسی جنازے اٹھائے۔ وانا وزیرستان میں، شمالی وزیرستان میں ہمارے ضلعی صدور، ضلعی امیر، وہ تمام شہید کر دیے گئے ہیں، اور بعض اب بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ ایک فعال زندگی گزارنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔
پندرہ، بیس آپریشن ہو گئے۔ آپریشن ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں، کبھی کس نام سے، کبھی کس نام سے، اور مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب
نوٹ: قومی اسمبلی کی میڈیا مینجمنٹ نے مولانا صاحب کے خطاب کے دوران متعدد مقامات پر آواز غائب کرکے اسے سینسر کرنے کی مذموم کوشش کی ۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور:شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریسؒ کی شہادت پر رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی اعجاز خان کا اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان کا صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سانحہ بنوں،صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان کا سینیٹ اجلاس سے اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکومت اور قومی اسمبلی کی میڈیا مینجمنٹ نے ایک بار پھر اپوزیشن کی تقاریر کے دوران لائیو نشریات بند کر دیں۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب سینسر کردیا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا قومی اسمبلی سیشن میں شیخ الحدیث مولانا ادریس شـہـــیـد و دیگر مرحومین کے لیے فاتحہ دعائے مغفرت
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہ ہماری اسمبلی کی روایت رہی ہے کہ جب اس ایوان کا کوئی معزز رکن شہید ہو جائے تو اگلے روز اسمبلی کی کارروائی ملتوی کی جاتی ہے۔ اگر اس روایت میں کوئی تبدیلی آئی ہے تو ہمیں بھی بتایا جائے۔ آج ہم نے ایک معزز رکن کی شہادت کے باوجود کارروائی جاری دیکھی، یہ ہمارے لیے افسوسناک ہے، عدنان وزیر
میں پورے ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریسؒ کی شہادت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔ عدنان وزیر
دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر ایسا کوئی اجلاس نہیں گزرا جس میں ہم نے امن و امان کی خراب صورتحال پر بات نہ کی ہو۔ جرگے بھی ہوئے، کمیٹیاں بھی بنیں، مگر عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔عدنان وزیر
ہم روز جنازے اٹھا رہے ہیں، مگر قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ عدنان وزیر
بنوں کا دلخراش واقعہ ہمارے سامنے ہے، اسلحے والے گروپ آتے ہے ہمارے پولیس کے کمپاؤنڈ کو گیرے میں لیتے ہے، پوری رات کارروائی چلتی رہی، نا کوئی ڈرون انکےلئے اٹھتا ہے نا مدد کے لیے کوئی نہ پہنچا۔ پوری رات وہ بچارے شہید پڑے رہیں، اٹھانے کےلئے کوئی نہیں تھا۔ عدنان وزیر
یہ ہے ہماری حکومت ، کوئی بارڈر پر چوکی نہیں تھی، کوئی افغانستان کے بارڈر پر چوکی نہیں تھی، بنوں سٹی کےساتھ پانچ منٹ کے فاصلے پر تھی۔
سوال یہ ہے کہ ہماری سیکیورٹی، انٹیلیجنس اور ریاستی مشینری کہاں تھی؟
عدنان وزیر
ہم ڈنکے کی چوٹ کے اوپر بار بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت عوامی نمائندوں کی نہیں ہے، عدنان وزیر
حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ہی پورے ملک اور صوبے کو چلا رہی ہے، عدنان وزیر
ہم گلہ کس سے کریں ؟ یہاں پر تو کسی کی حکومت نہیں ، اپ لوگوں سے تو گلہ ہی نہیں کرتا، اپ تو اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں،اس کو آزاد کرانے میں پیچھے رہ گئے۔ عدنان وزیر
حکومت بندوق کی ہے،حکومت عوامی نمائندوں کی نہیں ہے۔ عدنان وزیر
اپ کی رٹ کہاں ہے ؟ اپ کی رٹ بنوں میں زیرو ہے۔
عصر کے بعد بنوں سٹی میں اپ کی رٹ نہیں ہے۔ عدنان وزیر
ہم نے صرف تقاریر اور کمیٹیوں تک محدود نہیں رہنا۔
خدا کے لیے میری آپ سب سے بار بار یہی گزارش ہے کہ بہت ہو چکیں کمیٹیاں، بہت ہو چکے جرگے اور بہت ہو چکی تقاریر۔ اب ہمیں نکلنا ہوگا اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
اگر آپ عملی طور پر نکل نہیں سکتے، انصاف فراہم نہیں کر سکتے، تو پھر یہ کرسیاں چھوڑ دیں۔ سب سے پہلے میں خود استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ عدنان وزیرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام تعزیتی خط ، شیخ محمد ادریس شہید کی شہادت پر اظہار تعزیت
ایرانی سفیر کی مولانا فضل الرحمان اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی
شہید عالم دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ایرانی سفیر
مرحوم کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعاء،رضا امیری مقدم
مولانا ادریس کی شہادت امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان ہے،ایرانی سفیر
حق اور استقامت کی آوازوں کو دبایا نہیں جا سکتا،ایرانی سفیر
مولانا ادریس جیسے علماء امت کے وقار اور سنجیدگی کی علامت ہیں،امیری مقدم
دشمن کی سازشیں علماء حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،رضا امیری مقدم
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ترجمان جےیوآئی
جعلی حکمرانوں نے مہنگائی کا 78 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔اسلم غوری
آئی ایم ایف سے لے گئے قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں اور عوام کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
امریکہ ایران جنگ کی آڑ میں اپنے ہی عوام کا خون نچوڑ لیا ۔اسلم غوری
حکمران سودا گر ہیں ،عوام کے خون پسینے کا سودا کرکے قرض لے رہے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں ۔اسلم غوری
قوم کو سڑکوں پر آنا ہو گا حکمران اپنی خرمستیوں میں مشغول ہیں۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امارت اسلامی افغانستان کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
وزیر دفاع ملا یعقوب ،وزیر داخلہ مولانا سراج الدین حقانی ، وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی ، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
امارت اسلامی کی قیادت نے مولانا فضل الرحمان سے شیخ ادریس کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا
شیخ ادریس شہید کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں ۔
شیخ ادریس کی شہادت کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں ۔
امارت اسلامی افغانستان شیخ ادریس کے شہادت کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
پاکستانی عوام کی طرح افغانستان کے عوام شیخ ادریس کی شہادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
جمعیت علماء اسلام اور علماء طلباء کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جامع مسجد المحمود G-13 اسلام آباد کی افتتاحی تقریب۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب،خطبہ ارشاد فرمایا اور امامت کروائی۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے سینیٹ کے اجلاس میں شہید شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحبؒ کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔
صوبائی امیر نے مذمتی قرارداد بھی پیش کی، جسے سینیٹ کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع صاحب نے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین کی موجودگی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنان نے 6 مئی کو پورے صوبہ میں تاریخ ساز شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پُرامن مظاہروں کو کامیاب بنا کر دینی مدارس کے تحفظ، حقوقِ بلوچستان اور جمعیت کے مرکزی شوریٰ کے رکن جید عالم دین شیخ مولانا محمد ادریس رحمہ اللہ کی شہادت کے حوالے سے اپنے بھرپور شعور اور وابستگی کا ثبوت دیا، جس پر تمام کارکنان، ذمہ داران، علماء کرام اور عوام الناس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب ہمارے پاس تشریف لائے اور مدارس کی تالہ بندی یا انتظامیہ کی جانب سے مدارس کو ہراساں کرنے کے اقدامات پر معذرت کرتے ہوئے اس امر کا اعتراف کیا کہ یہ تمام صورتحال غلط فہمی کے نتیجے میں پیدا ہوئی، نیز انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ مدارس کو تنگ نہیں کیا جائے گا اور ان کے دورِ حکومت میں ایسا کوئی اقدام دوبارہ نہیں ہوگا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ بلوچستان نے دس دن کی مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلی سے ایسا ایکٹ منظور کرایا جائے گا جس کے ذریعے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے، اور مذاکرات کے ذریعے وہی قانون صوبہ بلوچستان کی اسمبلی سے پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی جو 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ لہٰذا صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی اراکین سے تفصیلی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جاری احتجاج کو دس دن کے لیے مؤخر کیا جاتا ہے۔
جاری کردہ
آغا سید محمود شاہ
ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام بلوچستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سابق سپیکر قومی اسمبلی مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اسد قیصر نے شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی
شیخ الحدیث مولانا ادریس کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت اور فاتحہ خوانی
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
رہنماؤں میں کے پی میں امن وامان پر تشویش کا اظہار
ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان مرکزی ترجمان اسلم غوری اور سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش بھی موجود تھے ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی ہدایت پر کل بروز جمعہ ملک بھر کے تمام ضلعی و صوبائی ہیڈکوارٹرز میں شہــــیدِ اسلام شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہـــ۔ـادت کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاجی مظاہروں میں کارکنان، علماء اور طلباء سےبھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
کارکنان بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہروں میں شریک ہو کر اس بزدلانہ واقعے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور یہ پیغام دیں کہ علماء کرام پر حملے پوری قوم پر حملے ہیں۔
قائدِ جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہـــادتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بلکہ دینِ اسلام، مدارسِ دینیہ اور علماء کرام کے تحفظ کی جدوجہد مزید قوت کےساتھ جاری رہے گی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے حضرت شیخ ادریس مرحوم کے صاحبزادے مولانا انیس احمد کی دستار بندی کی
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام بلوچستان کی کال پر صوبہ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور مظاہرے
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی کال پر دینی مدارس میں تالہ بندی ، علماء و طلباء کو ہراساں کرنے اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت کے خلاف بلوچستان کے تمام اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس سے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت دیگر صوبائی و مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مدارس کے تحفظ اور بقاء کےلیے جمعیت علماء اسلام ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور نہ ہی علماء کو نشانہ بنانے سے خوفزدہ ہوکر اپنی سیاسی ، جمہوری اور آئینی جدوجہد سے دستبردار ہوگی ، احتجاجی مظاہرے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 10 مئی کو بلوچستان کے تمام اضلاع سے قافلے کوئٹہ کی طرف مارچ کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سانحہ چارسدہ: جمعیۃ علماء اسلام کی کال پر جےیوآئی رہنماء، سابق ایم پی ، رکن مرکزی مجلس شوری جامعہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث شیخ ادریس شہید رحمہ اللہ کے بے رحمانہ قتل کے خلاف صوبہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے۔
قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور علماء کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حضرت شیخ دنیا سے چلے گئے ہیں اور امن کی تلاش میں بدامنی کا شکار ہو گئے ,انہوں نے پوری زندگی قوم ،ملک اور امت کو امن دینے کے لیے جدوجہد میں گزاری لیکن آج وہ خود سفاکیت اور بربریت کا شکار ہو گئے ۔
انہوں نے شہادت کا اعلیٰ مقامِ پا لیا ۔
مجھے اللہ پر اعتماد ہے کہ اللہ تعالیٰ ان مجرموں ، سفاکوں اور قاتلوں کو ضرور کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
ہم حکمرانوں اور ذمہ دار اداروں سے پُرزور انداز میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مفت کی تنخواہیں نہ لیں۔ ان کا فرضِ منصبی ہے کہ وہ ہمارے شہید کے قاتلوں اور مجرموں کو تلاش کریں، انہیں منظرِ عام پر لا کر کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔
آج پورے ملک میں ہماری صوبائی جماعتوں نے اپنے اپنے صوبوں میں مظاہرے کیے ہیں، لیکن میں بحیثیتِ امیر اعلان کرتا ہوں کہ آنے والے جمعہ المبارک کو، ان شاء اللہ، نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور صوبائی ہیڈکوارٹرز پر زبردست مظاہرے کیے جائیں گے۔
میں ان شاء اللہ 14 مئی کو کراچی میں ایک بڑے جلسۂ عام میں شرکت کروں گا، اور ہم آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان اس جلسے میں کریں گے۔
ہم نے اس ملک کو بچایا، پاکستان آج اگر قائم ہے تو علماء ،جمعیت علماء کے موقف ،وفاق المدارس العربیہ اور ہمارے دینی مدارس کی وجہ سے قائم ہے، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کی وجہ سے قائم ہے۔
ہم پاکستان کے آئین، پاکستان کے قانون اور پاکستان کے پرامن نظام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی بھی اسلحے کی سیاست نہیں کر رہا ،کوئی بھی بغاوت نہیں کر رہا۔ ہم قربانیاں دے رہے ہیں، ہماری لاشیں اٹھ رہی ہیں اسی پاداش میں۔
میں نے باجوڑ میں ایک ہی جلسے کے اندر اسی 80 جنازے اٹھائے ہیں۔ ہم نے وزیرستان کےجید علماء کرام ذمہ دار علماء کرام کو شہید ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہم نے قبائلی علاقوں میں اور ملک کے اندر یہ قربانیاں دی ہیں۔
ہم نے مولانا حسن جان جیسے ایک انتہائی شریف النفس اور امن کے طلبگار استاد کی قربانی دی ہے۔ ہم نے اپنے پارلیمنٹیرین مولانا معراج الدین کی وربانیہ دی ہے۔ ہم نے مولانا نور محمد، جو ہمارے پارلیمنٹ کے اندر تھے، ان کی قربانی دی ہے۔
کتنے علماء کرام ہیں، کراچی سے لے کر باجوڑ تک، جو اس ملک کے لیے شہید ہوئے ہیں، اللہ کے دین کا نام لیتے ہوئے، جو پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ کیا گناہ ہے ان لوگوں کا، سوائے اس کے کہ وہ اللہ کے دین کی سربلندی چاہتے تھے اور پرامن جدوجہد کر رہے تھے۔
یہ لوگ ہمیں مشتعل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جو جید علماء کرام کی شہادتیں ہیں، یہ ہمارے پُرامن راستے کو خون آلود راستے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ہاتھ کسی مسلمان کے خون سے رنگنا نہیں چاہتے۔ ہم امن کے داعی ہیں، امن کا پرچم بلند رکھتے ہیں۔
وَكُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَأَهَا اللَّهُ
جب بھی ان بدامنی پھیلانے والوں نے جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی، اللہ نے اسے بجھا دیا۔
یہ لوگ زمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کا طرزِ عمل اسرائیل اور صہیونیوں جیسا ہے۔ اگر مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، افغانستان میں، پاکستان میں، تو یہ امتِ مسلمہ کا طریقہ نہیں ہے۔
ہمیں استقامت کے ساتھ اپنے اکابر کے راستے پر چلنا ہے۔ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مفتی محمود کو مرتد کہتے ہہیں ؟ اکابر علماء کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مولانا عبدالحق کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ حضرت درخواستی کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مولانا احمد علی لاہوری کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ کو مرتد کہتے ہیں؟ انہیں جرات کیسے ہوتی ہے کہ وہ شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی کو مرتد کہتے ہیں؟
ان کو مرتد کہنا اپنے آپ کو مرتد کہنا اور مرتد قرار دینا ہے ۔
جمعیت علماء اسلام کو مرتد کہنا علماء کرام کو مرتد کہنا دلیل ہے کہ تم قاتل اور مرتد ہو۔تمہارا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں
ہم تمہارا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ جو تمہارے راستے پر جائے گا وہ اسلام کا مجرم ہوگا، وہ رسول اللہ ﷺ کا مجرم ہوگا، وہ اللہ کا مجرم ہوگا۔ تم ان باتوں سے ہمیں گمراہ نہیں کرسکتے ۔
ہم اس وطن سے محبت کرتے ہیں، ہم اس وطن سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں، اور ہم اپنے وطن کو اسلام ،امن کا گہوارہ اور دینِ اسلام کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
اختلافِ رائے ہوتو مکالمہ ہوتا ہے۔ اختلافِ رائے کریں لیکن یہ کون سا دین ہے کہ اختلافِ رائے پر کسی کو قتل کر دیا جائے؟
اگر کسی عمل سے پاکستان کا امیج بہتر ہوتا ہے تو ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ،ہم اس کی تعریف کریں گے، لیکن یہ جہالت ہے، اس سے بڑھ کر کوئی جہالت نہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی تعزیتی اجتماع سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی شیخ الحدیث مولانا ادریس کی تعزیت کے لئے چارسدہ آمد
شیخ الحدیث مولانا ادریس کے صاحبزادگان ،بھائیوں ،اہل خانہ اور تلامذہ سے اظہار تعزیت
مولانا ادریس مرحوم کے صاحبزادے مولانا انیس احمد کی دستار بندی
شیخ ادریس کی بلندی درجات کے لئے دعاء اور فاتحہ خوانی
اس موقع پر پر قائد جمعیت کی میڈیا کے نمائندوں سے اہم گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ:شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ کے نمازِ جنازہ کے مناظر
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاستدان حاجی غلام بلور کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
حاجی غلام بلور نے شیخ ادریس کی شہادت پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کی ۔
حاجی غلام بلور کی شیخ ادریس کی شہادت کی مذمت ۔
شیخ ادریس کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت کی ۔
شیخ ادریس کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔حاجی غلام بلور
صوبہ خیبر پختونخواہ سمیت پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں ہے ۔حاجی غلام بلور
شیخ ادریس شہید کے تلامذہ اور جے یو آئی کارکنوں سے اطۂار تعزیت کرتا ہوں ۔حاجی غلام بلور
ملاقات میں اسلم غوری ،انجینیر ضیاء الرحمان موجود تھے
جاریکردہ۔ جےیوآئی میڈیا سیل پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وزیر اعظم شہباز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت کی ۔ ترجمان جے یوآئی
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے شیخ ادریس کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت کی ۔اسلم غوری
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قاتلوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا شیخ الحدیث ،سابق ایم پی اے ،رکن مرکزی مجلس شوری جے یو آئی مولانا ادریس کی شہادت کی مذمت و اظہار افسوس
شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا ادریس نے اسلام اور پاکستان کے دفاع کی قیمت چکائی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
سفید ریش عالم دین کی شہادت قرآن وسنت اور پاکستان کی بات کرنے والوں پر حملہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
علماء پاکستان کے بے لوث نظریاتی محافظ ہیں،لیکن ان کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا شہید نے ہمیشہ امن کی بات کی ،افسوس کہ آج وہ خود بدامنی کا شکار ہوگئے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا ادریس بلند پایہ عالم ،نکتہ داں واعظ اور مدبر سیاستدان تھے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا شہید کی پوری زندگی دین کی اشاعت وخدمت میں گذری ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا شہید سے برسوں پر محیط اعتماد ، شفقت اور دوستی کا دیرینہ تعلق تھا ۔مولانا فضل الرحمان
سفاک ظالموں نے ہمیں مخلص دوست اور باوفاء رہنماء سے محروم کردیا ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا دینی امور سمیت سیاسی معاملات میں صاحب الرائے اور دلیل کی بنیاد پر موقف رکھتے تھے ۔مولانا فضل الرحمان
دارالعلوم حقانیہ کے درودیوار اور ہزاروں طلباء سمیت جے یو آئی کا ہر کارکن غمزدہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مولانا کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کی خدمات کو ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
لاقانونیت اور دہشت گردی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر مولانا ادریس کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا فیصلہ
شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف کل بروز بدھ اور بروز جمعہ بھر پور پرامن مظاہرے ہونگے ۔ترجمان جے یو آئی
صوبائی اور ضلعی تنظیمیں چاروں صوبائی ہیڈ کواٹرز اور اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں ۔اسلم غوری
مولانا ادریس کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے ۔اسلم غوری
اکابر علماء کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک گئے ، ریاست کب تک امتحان لے گی ۔اسلم غوری
وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں ۔اسلم غوری
مولانا ادریس شہید نے ریاست کے دفاع میں قربان ہوئے ۔ اسلم غوری
عوام مظاہروں میں شرکت کرکے بدامنی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔اسلم غوری
حکومت ناکام ،عوام کو اپنی حفاظت کے لئے خود میدان میں آنا ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت پر گہرے غم ودکھ کا اظہار
شیخ الحدیث مولانا ادریس کی شہادت قومی سانحہ ہے، خلا دیر تک پُر نہیں ہوگا ۔مولانا عبدالغفور حیدری
علمائے کرام کو نشانہ بنانا ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش ہے ۔مولانا عبدالغفور حیدری
شیخ الحدیث مولانا ادریس نے دین اور ملک کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں
۔مولانا عبدالغفور حیدری
شہید رہنما کی جدائی جے یو آئی کے لیے بڑا صدمہ ہے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری
حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انصاف فراہم کرے ۔مولانا عبدالغفور حیدری
علماء کی سکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری
ایسے واقعات برداشت نہیں کیئے جا سکتے، ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری
مولانا ادریس ایک مدبر عالم اور سنجیدہ سیاسی رہنما تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری
شہید کی دینی و سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ مولاناعبدالغفور حیدری
دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری
پوری قوم اس واقعے پر افسردہ ہے، ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔مولانا عبدالغفور حیدری
ملک میں امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں . مولانا عبدالغفور حیدری
جاری کردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: جے یو آئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمان کی پریس کانفرںس
پشاور: مولانا محمد ادریس گھر آ رہے تھے جب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، سینٹر مولانا عطاء الرحمان
پشاور:مولانا محمد ادریس کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمو ہوئے، مولانا عطاء الرحمان
مولانا ادریس کی شہادت پورے پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، مولانا عطاء الرحمان
پشاور:مولانا ادریس پر حملے کے خلاف کل صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان
پشاور:کل بدامنی اور امن و آمان کے لیے صوبہ بھر احتجاج کیا جائے گا، مولانا عطاء الرحمان
پشاور:ہم نے بہت برداشت کر لیا، مزید اس برداشت کرنے قابل نہیں ہے، مولانا عطاء الرحمان
پشاور:اگر حکمران، ریاست قوم کو تحفظ نہیں دے سکتے پھر عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، مولانا عطا الرحمان
پشاور:ہم نے روز اول سے ان انتخابات کو تسلیم نہیں کیا، مولانا عطاء الرحمان
پشاور: پتہ نہیں ہم پر حملے کیوں کئے جا رہے ہیں، مولانا عطاء الرحمان
پشاور: سمجھ نہیں آ رہا قانون نافظ کرنے والے ادارے کیا کررہے ہیں، مولانا عطاء الرحمان
اگر ریاست اداروں کی موجودگی میں قوم کے ساتھ اس طرح کا بھیانک ظلم کیا جائے تو پھر برداشت کے قابل نہیں ہوتا۔ ہمارے ریاستی اداروں نے ملک میں امن کا کام چھوڑ کر سیاسی اور پارلیمنٹ کے اندر مداخلت شروع کر دی ہے، سنیٹر مولانا عطا الرحمان
پارلیمنٹ کے اندر مداخلت اور عوام کی رائے کی قدر نہ کرنا بنیادی مسائل ہیں۔ جب آپ قوم کی آواز نہیں سنتے، اسے اہمیت نہیں دیتے اور اپنی رائے مسلط کرنا چاہتے ہیں تو پھر ملک اور ریاست میں اسی طرح کی آوازیں اٹھتی ہیں۔ معلوم نہیں کہ علمائے کرام کو کیوں ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ ہم تو ملک اور ریاست کے خیر خواہ ہیں۔ ہم اس ملک کے زخمی ہونے پر افسردہ اور پریشان ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود علماء کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مولانا عطاء الرحمان
ایسے جید اور اکابر علمائے کرام، جن پر قوم کو اعتماد ہوتا ہے اور جن کی آواز سنی جاتی ہے،حضرت شیخ محمد ادریس صاحب نور اللہ مرقدہ ان کی آواز کو سنا جاتا تھا اور لوگ اس پر لبیک کہتے تھے۔ عوام اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی ان سے محبت تھی، وہ ان کی بات سنتے اور اس پر عمل کرتے تھے۔ وہ ہمارے سرپرست اور مرکزی شوریٰ کے رکن تھے، لیکن آج انہیں شہید کر دیا گیا ہے۔
مولانا عطاء الرحمان
کیا ریاست کے حق میں بات کرنا جرم ہے؟ کیا ملک کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے؟ کیا اداروں کے تحفظ کی بات کرنا جرم ہے؟ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر حکومت کی مخالفت کی ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے ذریعے علماء کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔
مولانا عطاء الرحمان
علماء کی آواز نہ پہلے کبھی دبائی جا سکی ہے اور نہ اب دبائی جا سکے گی۔ انگریزوں سے جا کر پوچھو، جنہوں نے علماء کو خنزیر کے چمڑوں میں بند کر کے شہید کیا، لاکھوں علماء کو شہید کیا گیا، لیکن کسی ایک عالم دین نے بھی ان کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ آپ نے کبھی نہیں سنا ہوگا کہ کسی عالم نے جبر کے سامنے ہتھیار ڈالے ہوں۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
ہم نے ہمیشہ اس ملک اور قوم کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ ہمیں اس خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔مولانا عطاء الرحمان
فارم 47 والی حکومت بڑھکیں تو بہت مارتی ہے، مگر قوم کی خدمت نہیں کرتی اور اپنے صوبے کو تحفظ فراہم کرنے کی اہل نہیں۔ ان کا سب سے بڑا ایجنڈا مرکز کے خلاف تحریک چلانا ہے۔ مرکز کو چھوڑیں، آپ کے ذمے جو صوبہ دیا گیا ہےجو آپ کو فارم 47 کے تحت ملا ہے،کم از کم اس کے امن و امان کی طرف توجہ دیں۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
یہاں مدارس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نمازیوں، علمائے کرام اور مذہبی طبقے کو مسلسل ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جبکہ آپ خوابِ خرگوش میں سوئے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ مرکز کی پالیسیاں غلط ہیں۔ مرکز کی پالیسیوں کی نہ ہم نے کبھی حمایت کی ہے اور نہ کرتے ہیں، لیکن آپ نے اپنا صوبہ کس کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے؟ آپ کے صوبے میں دہشت گردوں کی چلتی ہے، آپ کی نہیں !
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان
اپنے صوبے پر توجہ دیں، اسے سنبھالیں،یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر قوم نے آپ کو ووٹ دیا ہے تو کم از کم اس صوبے کو محفوظ بنائیں، پھر جا کر مرکز کے بارے میں بات کریں۔ آپ کہتے ہیں کہ ہمارا صرف ایک ہی ہدف ہے کہ ہم نے اپنے قائد کو رہا کروانا ہے، اس کے علاوہ کوئی منصوبہ نہیں۔ سیاسی لوگ قید ہوتے رہتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر نے مختلف اوقات میں ساڑھے آٹھ سال جیل کاٹی ہے، لیکن یہ عجیب صورتحال ہے کہ ایک سیاسی شخص کی قید کو اس حد تک مسئلہ بنا دیا گیا ہے ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ علم، وقار، اعتدال کا ایک روشن باب
تحریر:محمدزاھدشاہ،مدیرالجمعیۃ
دارالعلوم حقا،نیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانامحمد ادریس ترنگزئیؒ، رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ جمعیت علماء اسلام وسابق رکنِ صوبائی اسمبلی، آج مورخہ 5 مئی 2026 چارسدہ جنازہ گاہ کے قریب فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں شہییدہوگئے۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون۔
حضرت مولانا محمد حسن جان شہییدؒ کے خانوادے سے وابستہ یہ عظیم شخصیت خود بھی اسی قافلۂ شہداء میں شامل ہوگئی۔ اس سانحے نے نہ صرف چارسدہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کی فضا کو سوگوار کردیاکہ ایک سفید ریش، باوقار علمی شخصیت کو اس بے دردی سے ہم سے جدا کر دیا گیا۔
مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ 1961ء میں ضلع چارسدہ کےعلاقے ترنگزئی میں ایک ایسے علمی گھرانے میں پیدا ہوئےجہاں علم، تدریس، دعوت اور دینی خدمات نسل در نسل منتقل ہوتی رہی تھیں۔ آپ کے والد گرامی مولاناحکیم عبدالحق عوام میں مناظرِ اسلام کے لقب سے معروف تھے۔ آپ کے دادا شیخ الحدیث مفتی شہزادہ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور جید عالم تھے، جبکہ پردادا مولانا محمد اسماعیل بھی اپنے علاقے میں علمی مرجع اور شیخ کے نام سے معروف تھے۔یوں اس خانوادے کی علمی روایت نے مولانا محمد ادریسؒ کی شخصیت میں سنجیدگی، وقار اور فکری پختگی پیدا کی۔
آپ عالمی شہرت یافتہ عالم دین فاضل مدینہ یونیورسٹی،شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن جان مدنیؒ شہیید کے داماد تھے۔ گویا علم، نسبت اور کردار تینوں حوالوں سے آپ ایک ممتاز دینی و علمی خانوادے کے امین تھے۔
آپ نے 1983ء میں جامعہ نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ میں تدریسی خدمات کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک مختلف علوم و فنون پڑھاتے رہے۔ پھر دارالعلوم اسلامیہ تنگی میں بطور شیخ الحدیث خدمات انجام دیں، بعد ازاں مختلف مدارس میں صحیح بخاری، جامع ترمذی، صحیح مسلم اور مؤطا کی تدریس جاری رکھی۔اور 2013ء میں آپ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئ ،چارسدہ میں شیخ الحدیث اور صدرالمدرسین کے منصب پر فائز ہوئے۔
آپ چونکہ دارالعلوم حقا،نیہ اکوڑہ خٹک کے فاضل تھے اور بانی دارالعلوم شیخ عبدالحق رحمہ اللہ کےشاگرد خاص اور خادم ہونے کا شرف بھی حاصل تھا،چنانچہ شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہؒ کی وفات کے بعد حضرت مولانا سمیع ا،لحق شہییدؒ کےپرزور اصرار پر آپ نے دارالعلوم حقاانیہ میں درسِ حدیث کا آغاز کیا اور بخاری و ترمذی کی تدریس سے ہزاروں طلبہ کو فیض پہنچایا۔ تدریسِ حدیث کے میدان میں آپ کی تین دہائیوں پر محیط خدمات آپ کو اپنے عہد کے نمایاں اساتذۂ حدیث میں شامل کرتی ہیں۔
سیاسی میدان میں بھی آپ ایک سنجیدہ، نظریاتی اور باوقار شخصیت تھے۔ 2002ء میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر چارسدہ سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی اورصوبائ مجلسِ شوریٰ کے رکن بھی تھے۔
مولانا محمد ادریسؒ شہیید کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ان کا نرم لہجہ، شائستگی اور اعتدال تھا۔ ان کے مزاج میں نہ شدت تھی، نہ نفرت، نہ تعصب اور نہ ہی فرقہ وارانہ تلخی؛ بلکہ ان کی گفتگو میں حکمت، شفقت اور دل نشینی کا وہ اثر تھا جو سننے والوں کے دلوں میں گھر کر جاتا تھا۔ وہ محض مدرس نہیں بلکہ ایک مصلح، مربی اور درد مند داعی تھے۔ ہزاروں طلبہ ان کے حلقۂ درس سے وابستہ رہے، جبکہ لاکھوں افراد نے ان کے بیانات اور مواعظ سے رہنمائی حاصل کی۔
گزشتہ دنوں ایران، امریکہ مذاکرات اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تناظر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کےکردار کو سراہنے پر آپ کو سوشل میڈیا اوربعض سیاسی حلقوں خصوصاً تحریک انصاف کے بعض کارکنان اور پختون قوم پرستوں کی جانب سے سخت تنقید اور ناپسندیدہ رویوں کا سامنا تھا،اور دھمکیاں بھی ملیں،۔ اس پس منظر میں آج کاافسوسناک واقعہ مزید تشویش کا باعث ہے۔ تاہم واقعے کی حقیقت تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔
یہ سانحہ ایک بڑے سماجی سوال کو ضرور جنم دیتا ہے: آخر ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا ہمارا معاشرہ اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی صلاحیت مفقود ہوتی جا رہی ہے؟ جہاں دلیل کی جگہ دشنام، اور مکالمے کی جگہ نفرت لے رہی ہے؟ یہی وہ سوالات ہیں جو اس سانحے کے بعد پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ ہمارے سامنے کھڑے ہیں۔
مولانا محمد ادریسؒ شہیید نےان تمام حالات میں خاموشی، وقار اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ان کی خاموشی کمزوری نہیں بلکہ تہذیب، متانت اور کردار کی طاقت تھی۔ یہ خاموشی گویا ایک اعلان تھی کہ اہلِ علم اشتعال کے جواب میں اشتعال نہیں، بلکہ حلم اور وقار کو ترجیح دیتے ہیں۔
آج ان کی شہادت صرف ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ مدارس، علمی حلقوں، دینی طبقات اور جمعیت علماء اسلام کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Rashid Mahmood Soomro
@SoomroOfficial
صرح العلامة راشد محمود سومرو
(أمين عام لجمعية علماء الإسلام بباكستان لإقليم السند) متحدثا مع الإعلام:
"إن لم يُسدَّ الطريق أمام إسرائيل، فكما تقدّمت من فلسطين إلى لبنان، ومن لبنان إلى إيران، فإنها إن لم تُوقَف هنا، فقد تكون الدول الإسلامية الأخرى وباكستان والمملكة العربية السعودية هدفها القادم.
وإننا نُقرّر بكل وضوح: إن باكستان خطٌّ أحمر بالنسبة لنا، والمملكة العربية السعودية خطٌّ أحمر بالنسبة لنا. ولن نسمح لأيِّ كان أن يتطاول بعين العداء نحو باكستان، ولن نسمح لأيِّ كان أن يتطاول بعين العداء نحو الحرمين الشريفين.
وإن جمعية علماء الإسلام ستواصل دعمها غير المشروط لكل الإجراءات والتدابير التي ستُتَّخذ في مواجهة إسرائيل؛ سواءٌ تلك التي تُتَّخذ تحت قيادة الأمير محمد بن سلمان حفظه الله صونًا لحرمة الحرمين الشريفين وكرامة الأمة الإسلامية، أم تلك التي تُتَّخذ تحت قيادة القوات المسلحة الباكستانية دفاعًا عن حدود باكستان وحراسةً لثغورها."
@juipakofficial
@MoulanaOfficial
@AmbassadorNawaf @KSAembassyPK @kbsalsaud
@Badermasaker @Saudi_Moia
@aliftasa @MWLOrg @MhmdAlissa
@MWLorg_Ur @PRAGOVSA -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Islamabad:Chief Minister of Balochistan Sarfaraz Bugti visited the residence of JUI chief Maulana Fazl-ur-Rehman.
During the meeting, the law and order situation in Balochistan and the overall political scenario were discussed.
Both sides agreed to resolve the recently emerging issues related to madaris through dialogue.
The Chief Minister of Balochistan will meet the provincial leadership of JUI in Quetta tomorrow.
Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Maulana Salahuddin Ayubi, and Maulana Asjad Mahmood were also present at the meeting. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا
حال ہی میں مدارس کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق
وزیر اعلیٰ بلوچستان کل کوئٹہ میں جےیوآئی کی صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا اسجد محمود بھی شریک تھے۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا عالمی یوم آزادی صحافت پر پیغام
صحافت ریاست کا بنیادی ستون اور جمہوریت کی روح ہے۔ اسلم غوری
آزاد اور ذمہ دار صحافت کے بغیر جمہوریت کا تصور ادھورا ہے۔ ترجمان جے یو آئی
صحافی برادری نے حق و سچ کی سربلندی اور آئین کی پاسداری کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔ اسلم غوری
وطن عزیز کے صحافیوں نے ہر دور میں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کی آواز بننے کا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ترجمان جے یو آئی
صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا حل اور ان کی آزادی و تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسلم غوری
صحافی برادری نوجوان نسل کو مشرقی اقدار اور اسلامی روایات سے روشناس کرانے کے لئے کردار ادا کرے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
سی پی این ای کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوں ۔ترجمان جے یو آئی
امید ہے کہ نومنتخب قیادت صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔اسلم غوری
ملک کی ترقی اور فلاح وبہبود میں صحافی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ترجمان جےیوآئی
نومنتخب صدر کاظم خان ،سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو اور فنانس سیکرٹری عارف بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اسلم غوری
سینئر نائب صدر ایاز خان ،نائب صدور شکیل ترابی اور انور ساجدی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ترجمان جےیوآئی
سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ:پانچ مئی کو اسمبلی اجلاس ہے اگر ترمیم کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا تو 6 مئی کو پورا صوبہ بند کردیں گے ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:صوبائی امیر جے یو آئی سینیٹر مولانا عبدالواسع کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
کوئٹہ:دینی مدارس کی تالہ بندی ، ہراساں کرنے جیسے حکومتی اقدامات برادشت نہیں کریں گے ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:حکومت پر واضح کیا کہ ہمارا مینڈیٹ چھین لیا گیا ہماری باری بھی آئے گی ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:مدارس ہماری ریڈ لائن ہے حکومت نے اس کو کراس کیا ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:حکومت کو 2 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی کی مدارس سے متعلق معافی مانگے نوٹیفکیشن واپس لے ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:کل حکومتی وفد نے ملاقات کہ وزیر اعلیٰ کی کویٹہ واپسی تک بائیکاٹ کا معاملہ موخر کرنے کی درخواست کی ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:ہم نے کہا کہ یہ آپ کے بس کی بات نہیں ، مولانا عبد الواسع
کوئٹہ:مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر بھی ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:آج ہمارے مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا شوریٰ نے مدت میں توسیع کو یکسر مسترد کیا اور اپنے موقف پر قائم ہے ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:پانچ مئی کو اسمبلی اجلاس ہے اگر ترمیم کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا تو 6 مئی کو پورا صوبہ بند کردیں گے ، مولاناعبدالواسع
کوئٹہ:اگر پانچ مئی کو ترمیم ایجنڈے میں شامل کی گئی تو 6 مئی کو حکومت سے اظہار تشکر کے طور پر منائیں گے ، مولانا عبد الواسع
10 مئی کو پورے بلوچستان سے لوگ کوئٹہ کا رخ کریں گے ،مولانا عبد الواسع -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کے مرکزی رہنما مولانا صلاح الدین ایوبی کی اہم پریس کانفرنس
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمسایہ ملک ہندوستان میں، جہاں ایک انتہا پسند ہندو حکمران ہے، وہاں مدارس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہاں بھی مدارس میں یہی نصاب پڑھایا جاتا ہے اور وہی نظام رائج ہے جو پاکستان میں مدارس کا ہے۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے اور ہمیں سراہتے کہ ہم نے پاکستان میں پانچ، دس یا پندرہ فیصد غریب اور نادار بچوں کو دینی تعلیم دی اور انہیں سہارا فراہم کیا، وہ بھی پاکستان کے بجٹ سے ایک روپیہ خرچ کیے بغیر۔
ہم حکومتِ وقت سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کے بجٹ کی ایک بڑی خطیر رقم جو تعلیمی اداروں پر خرچ ہو رہی ہے، ان اداروں میں ہمارے بچوں کے عقائد اور اخلاق محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ یہاں تک کہ اکثر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نشے کی عادت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ان اداروں کی اصلاح کی جائے، کیونکہ یہی ادارے ہمارے مستقبل ہیں۔ یہی سے انجینئر، پائلٹ، سیاستدان اور سائنسدان بنتے ہیں۔ تو پھر یہ ادارے کس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں؟
مزید یہ کہ بلوچستان میں اس وقت نہ امن و امان ہے، نہ معیشت مستحکم ہے۔ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ بلوچستان میں تو حکومت کی عملداری بھی نظر نہیں آتی۔
جمعیت علمائے اسلام نے ہر موقع پر اپ سے تعاون کیا، مگر اس کا صلہ یہ ملا کہ ہمارے مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہم دلیل، آئین اور قانون کی بات کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کی مخالفت نہیں کرتے۔ لیکن اگر حکومت خود آئین کو نہیں مانتی اور آئینی دائرے سے باہر جا کر مدارس کو بند کرنے کی کوشش کرتی ہے، تو پھر اس کے نتائج بھی حکومت کو ہی بھگتنا ہوں گے۔
اگر اس ملک میں بدامنی، انتشار یا تباہی آتی ہے تو اس کی ذمہ داری مدارس یا علما پر نہیں، بلکہ موجودہ حکمرانوں پر ہوگی۔
آج پاکستان میں تقریباً تیس فیصد بچے ایسے ہیں جو نہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نہ عصری تعلیم، اور نہ ہی کسی روزگار سے وابستہ ہیں۔ وہ سڑکوں پر بے مقصد پھر رہے ہیں۔ کیا حکومت نے ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی سوچا ہے؟
یہ ملک پاکستان مدارس کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ جب ہندوستان میں انگریزوں کا تسلط بڑھا اور مسلمان کمزور ہو گئے، تو دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی گئی، جس نے مسلمانوں کو سنبھالا اور ان کی اکثریت کو منظم کیا۔ اسی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا۔
آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہی پاکستان اپنے مدارس کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہم ذمہ داران اور وزیر اعلی سے کہتے ہیں کہ ہم نے ہر موقع پر آپ کا ساتھ دیا ہے۔ اگر آپ خود انصاف کریں گے تو بہتر ہے، ورنہ میدان کھلا ہے۔ فیصلے ایوانوں میں نہ ہوئے تو میدانوں میں ہوں گے۔
وفاق المدارس بلوچستان کی طرف سے ہدایت ہے کہ امیرِ بلوچستان مولانا عبدالواسع صاحب کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کی کال میں بھرپور شرکت کریں۔ تمام مدارس، طلبہ اور علما اس میں حصہ لیں، اور آئندہ بھی جو ہدایات صوبائی قیادت یا جمعیت کی طرف سے آئیں، ان پر لبیک کہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جےیوآئی گلگت بلتستان کے وفد کی امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
وفد کی قیادت امیر جےیوآئی گلگت بلتستان مولانا عبدالکریم نے کی
ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر طویل مشاورت اور غور وخوض ہوا
انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی اور بھرپور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے دورہ گلگت بلتستان کو حتمی شکل دی گئی
مولانا فضل الرحمان مئی میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے
مولانا فضل الرحمان کی پارٹی رہنماؤں کو مضبوط بیانیے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت
مولانا فضل الرحمان کا اسمبلی میں اسلامی قانون سازی اور آئین کے دفاع کے لئے جے یو آئی کے کردار کو قوم کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور
ملاقات میں مولانا سنیٹر عطاء الحق درویش،مولانا منہاج الدین،مولانا عطاء اللہ شہاب،یونس راجہ موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سیکریٹریٹ جناح ٹاؤن:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کے زیر صدارت جاری۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کانسٹی ٹیوشن ون بلڈنگ پر وزیر اعظم کی انکوائری کمیٹی طبقات کی تقسیم کا واضح ثبوت ہے ۔ترجمان جےیوآئی
لگتا ہے قیام پاکستان کا مقصد ہی اشرافیہ کو مفادات دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے ۔اسلم غوری
ملک میں مسجد مدرسہ مسمار کرنا یا کسی غریب بستی کو اجاڑنا ہی حکمرانوں کا کام رہ گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
غریب چوری ،قتل یا کوئی اور جرم کرے تو سزا ،اشرافیہ کرے تو باعزت بری کردئے جاتے ہیں ۔اسلم غوری
گذشتہ برس مدنی مسجد کی شہادت اور حالیہ دنوں میں بری امام اور سید پور گاؤں کو مسمار کیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
غریب اور مذہبی طبقے کو بار بار حکمران اپنے فیصلوں سے بتاتے ہیں کہ یہ ملک ہم جیسے اشرافیہ کے لئے بنا ہے ۔اسلم غوری
ہرقسم کی مراعات پر اشرافیہ کا حق ،آخر غریب عوام جائے تو کہاں ؟ اسلم غوری
حکمرانوں کودہرےمعیارختم کرناہونگے ،طبقات کی تفریق قوم میں انتشار پیدا کرے گی ۔ترجمان جے یو آئی
جمہوریت ،پارلیمنٹ ،سیاست ،
انتخابات پر قوم کا اعتماد ریاست کے ان متضاد رویوں کی وجہ سے ختم ہورہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمرانوں کو کچھ تو اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات کو مدنظر رکھنا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تیمرگرہ () ۔۔۔۔۔یکم مئی2026
جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تیرہ برس سے برسرِ اقتدار حکمرانوں نے صوبے کو بدانتظامی، بدامنی اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، ترقیاتی منصوبے فائلوں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔
وہ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جے یو آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب حقانی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی، صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا احمد علی درویش سمیت دیگر صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے میں رکاوٹوں کی ذمہ دار بھی پاکستان تحریک انصاف ہے، جس کی ناقص پالیسیوں نے نہ صرف ملکی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا بلکہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ عوام ووٹ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دیتے ہیں، لیکن جب سڑکوں پر نکلنے اور عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت آتا ہے تو نظریں جمعیت علمائے اسلام کی طرف اٹھتی ہیں۔
انہوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کو ”ڈرامہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس عمارت سے باہر منعقد کرنا درست ہے تو پھر اسمبلی عمارت کی حیثیت کیا باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام مہنگائی، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جلد ملک گیر مہم شروع کرے گی۔
مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ گزشتہ تیرہ برس سے ”تبدیلی“ کے دعوے محض نعرے ثابت ہوئے، درجنوں بڑے منصوبے یا تو ادھورے پڑے ہیں یا مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جس سے حکومتی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور لاکھوں بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، جو حکمرانوں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مدبرانہ سیاست کے باعث پی ٹی آئی کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کے سامنے جھکنا پڑا، اور اگر ان کی سیاست سے مخالفین کے لہجے میں شائستگی آئی ہے تو یہ جمعیت کی سیاسی کامیابی ہے۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مسلسل ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا ہی ان کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے کے کسی بھی ضلع میں حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی، پولیس تھانوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ریاستی رٹ بری طرح کمزور ہو چکی ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ سے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مزدوروں کے حقوق کا سب بڑا علمبردار دین اسلام ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جمعیت علماء مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدوروں کےساتھ ہے ۔اسلم غوری
سرمایہ دارانہ اورجاگیردارانہ نظام میں مزدوروں کا استحصال آج بھی ہورہاہے ۔ترجمان جےیوآئی
جمعیت علماء نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ اور ظالموں کے خلاف بغاوت کا درس دیا ہے ۔اسلم غوری
مزدوراور محنت کش طبقے کا ہماری معیشت، قومی ترقی میں اہم کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ترجمان جےیوآئی
آج وطن عزیز میں یوم مزدور کے حوالے سے تقریبات میں وزراء بلند بانگ دعوے کریں گے ۔اسلم غوری
یکم مئی کی شب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ قوم کے لئے حکمرانوں کا بدترین تحفہ ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمران عوام کا خون نچوڑنے کی بجائے اپنے اخراجات کم کرے۔ اسلم غوری
سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے مزدوروں کے جذبات اور احساسات کا استحصال کرتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25 بحری جہاز کے اغواء کا معاملہ
بحری قزاقوں کے ہاتھوں ایم ٹی آنر 25 بحری جہاز کے اغواء کو 10 دن گزر چکے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
10 دن گزر گئے، مگر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ اسلم غوری
ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی میں تاخیر حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اسلم غوری
10 پاکستانیوں کی جانیں خطرے میں، حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔ترجمان جے یو آئی
زبانی دعوؤں سے نہیں، عملی اقدامات سے قوم مطمئن ہوگی۔ اسلم غوری
حکومت فوری طور پر مغوی عملے کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔ترجمان جے یو آئی
پاکستانی شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔اسلم غوری
سمندری قزاقوں کے سامنے بے بسی ناقابلِ قبول ہے ۔ ترجمان جے یو آئی
قوم اپنے شہریوں کو لاوارث چھوڑنے والی پالیسی قبول نہیں کرے گی۔ترجمان جے یو آئی
وزراء کے بیانات نہیں، نتائج چاہئیں۔ اسلم غوری
اگر حکومت ناکام ہے تو عالمی سطح پر فوری اقدامات کرے۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: صوبائی اسمبلی اجلاس / جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان کا خطاب
پچھلے تقریباً تیس برس سےہم مسلسل بدامنی کا شکار ہیں،مولانا لطف الرحمان
مسلسل ہم اپنے لوگوں کے جنازے، اپنے عزیز و اقارب کے، اپنے بچوں کے اور اپنے بوڑھوں کے جنازے اٹھاتے آئے ہیں،مولانا لطف الرحمان
اس بدامنی کی صورتحال میں عوام اور فورسز کی بڑی قربانیاں شامل ہیں،مولانا لطف الرحمان
جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا، معیشت بہتر نہیں ہو سکتی اور نہ ہی خوشحالی ممکن ہے،مولانا لطف الرحمان
انتہائی ضروری ہے کہ ہم امن و امان پر بات کریں اور سب سے پہلے امن و امان کے مسئلے کو حل کریں،مولانا لطف الرحمان
اسپیکر کی بنائی گئی امن کمیٹی کو فعال بنا کر سنجیدہ مذاکرات اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ضروری ہے، مولانا لطف الرحمان
محض بیانات، مذمت اور رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،انتہائی سنجیدگی اور عملی اقدامات ضروری ہیں،مولانا لطف الرحمان
آئین کے تحت موجود اختیارات کو بروئے کار لا کر قانون سازی کی جائے اور عملی فیصلے کیے جائیں،مولانا لطف الرحمان
تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور ایک متفقہ حکمت عملی بنانی ہوگی،مولانا لطف الرحمان
جس طرح اتفاق رائے سے 18ویں ترمیم پاس ہوئی، اسی طرح موجود مسائل بھی حل کیے جا سکتے ہیں،مولانا لطف الرحمان
جو اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں، ان پر مزید قانون سازی کر کے حکومت کو مؤثر بنایا جائے،مولانا لطف الرحمان
ہم تو منسٹر نہیں ہیں، ہماری حکومت نہیں ہے کہ وہ اختیار ہمارے پاس آئیں گے، لیکن یہ ضرورت اس صوبے کے لیے ہے،مولانا لطف الرحمان
ڈرون حملے آج کی نہیں ، یہ تسلسل ہے،پورے وزیرستان میں اور ہمارے سیٹل ایریاز میں یہ ڈرون حملے ہوئے ہیں، اور اس میں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں،مولانا لطف الرحمان
ہم ہمیشہ صرف مذمت کی حد تک بات کرتے ہیں، اس سے بات نہیں بنے گی،مولانا لطف الرحمان
جو اختیار آپ کو ملا ہے یا جو آئین آپ کو اختیار دیتا ہے، اس کے تحت ہمیں بیٹھ کر ایک لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے،مولانا لطف الرحمان
آپ کی حکومت ہے، ذمہ داری آپ کی بنتی ہے کہ آپ ایک لائحہ عمل تک پہنچیں۔ ہم آپ کو مشاورت دینے کو تیار ہیں،مولانا لطف الرحمانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشکی:جمعیت علماء اسلام صوبہ بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، صوبائی ناظم عمومی آغا محمود شاہ،عثمان بادینی ودیگر تحفظ دینی مدارس ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی پنجاب کے نائب سید زکریا شاہ کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور والدین کی بلندی درجات کا سبب بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
جواں بیٹے کی رحلت بڑا صدمہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر دے اور نعم البدل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
لواحقین کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں اور صبر جمیل کے لئے دعاء گو ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتی ہے ۔اسلم غوری
نئی قیمتیں عالمی منڈی کے برعکس حکمرانوں کی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لئے مقرر کی گئیں ہیں ۔اسلم غوری
مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ناقابلِ قبول ہے۔ترجمان جے یو آئی
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی،غریب کو کچلا جارہا ہے۔اسلم غوری
اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوگا۔اسلم غوری
حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ترجمان جے یو آئی
ہر فیصلہ عوام دشمن،حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔اسلم غوری
غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان، حکومت بے حس بنی بیٹھی ہے۔اسلم غوری
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔مطالبہ
عوام کو حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا۔اسلم غوری
مہنگائی کے خلاف بہت جلد تحریک شروع کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سولر سسٹم پر ٹیکس لگانا ،حکومت کی واضح بددیانتی اور عوام دشمنی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
فطری اور قدرتی ذرائع پر ٹیکس لگانا عوام کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے ۔اسلم غوری
آج سورج کی شعاعوں پر تو کل کو سانس لینے پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے ۔ ترجمان جےیوآئی
حکومت کے پاس ٹیکس لگانے ،قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی معاشی پالیسی نہیں ۔ترجمان جے یو آئی
عوام کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ کل کو عوام ہی بغاوت پر اتر آئے ۔اسلم غوری
حکومت ایران امریکہ کے درمیان سہولت کاری کی آڑ میں اپنے ہی عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی جلد ہی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل دے گی ۔اسلم غوری
جے یو آئی کسی صورت عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی ۔ترجمان جے یوآئی
مہنگائی کے خلاف جلد میدان میں ہونگے ۔اسلم غوری
جنگ کی آڑ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جارہی ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے رویے پر ردعمل:
حکمران ہوش کے ناخن لیں، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے
مدارس کو بند کرنے یا دباؤ میں لانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں، یہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام ہر قیمت پر دینی مدارس کا تحفظ کرے گی۔
ملک کے کسی بھی حصے میں مدارس کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے اور ہر محاذ پر بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری
دینی مدارس ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں۔ اگر کسی نے اس ریڈ لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، مولانا عبدالغفور حیدری
ماضی گواہ ہے کہ مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو ہم نے ناکام بنایا۔ آئندہ بھی کسی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری
حکومت اور انتظامیہ جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں۔ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ خبردار رہے، ریاست کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی، مولانا عبدالغفور حیدری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لودھراں:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی جامعہ سراج العلوم لودھراں آمد
سابق ضلعی امیر ضلع لودھراں مولانا محمد میاں کے انتقال پر اظہار تعزیت
مولانا محمد میاں کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت کی
مولانا محمد صفی اللہ، حافظ نصیر احمد احرار،نور خان ہانس و دیگر ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ:جےیوآئی کا بلوچستان حکومت کے تمام سرکاری پروگراموں ‘ وزیر اعلیٰ ہائوس جانے اور ملاقاتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا
کوئٹہ ’ کوئی بھی رکن وزیر اعلیٰ ہائوس یا سرکاری تقاریب میں نہیں جائیگا ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ بلوچستان حکومت نے ہماری ریڈ لائین پر ہاتھ ڈالا ہے ‘ اب کھلی جنگ ہوگی ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی خود کو بہادر کہتے ہیں تو سن ہم بھی تیار ہیں ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ سرفراز بگٹی نے 2 تاریخ تک معافی نہ مانگی تو فیصلے سڑکوں پر ہونگے ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
حکومت مدارس کے متعلق اپنا فیصلہ فوری تبدیل کریں۔
کوئٹہ‘ بلوچستان میں بغیر قانون پاس کئے مدارس کو دھمکیاں دی جارہی ہے ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع
کوئٹہ ‘ 2 تاریخ کو پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائینز منرل ایکٹ پر تحریک کا اعلان کیا جائیگا ‘ سنیٹر مولانا عبدالواسع -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈی جی خان؛قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی کھوسہ ہاؤس ڈیرہ غازی خان آمد
سردار ذوالفقار کھوسہ کی وفات پر انکے صاحبزادگان سردار حسام الدین کھوسہ،سردار سیف الدین کھوسہ سے اظہار تعزیت
حافظ نصیر احمد احرار، عزیز بلوچ ودیگر ہمراہ تھے، مقامی میڈیا سے مختصر گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جتوئ مظفر گڑھ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی جےیوآئی پنجاب کے نائب امیر مولانا یحییٰ عباسی کے ہاں آمد
مولانا یحییٰ عباسی کے بھائی کی وفات پر تعزیت
حافظ نصیر احمد احرار ، نور خان ہانس ایڈوکیٹ ودیگر ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلعہ عبداللہ :جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام تربیتی کنونشن سے خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن ، بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ، مرکزی ناظم مالیات مولانا صلاح الدین ایوبی، صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور، ناظم عمومی آغا محمود شاہ ودیگر قائدین خطاب کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کےمہتمم جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کے انتقال پر اظہار افسوس
مولانا اشرف علی رحمہ اللہ کی وفات کی خبر افسوسناک ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم ان کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور ان کے لئے صدقات جاریہ بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی طویل عرصہ بیماری کو ان کی بشری لغزشوں کا کفارہ اور درجات عالیہ کا سبب بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
دارالعلوم تعلیم القرآن اور خانوادہ مولانا غلام اللہ خان کی خدمات کو اللہ کریم جاری وساری رکھے ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Lahore:Senior journalists meet JUI Chief Maulana Fazl-ur-Rehman 21 April 2026
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست
گلف ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ امریکہ کے ائیر بیسز ان کے لئے دفاعی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث ہوئے ہیں۔
عمران خان کو رہا کرکے سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
تحریک انصاف کے ساتھ رابطے رہے لیکن کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو ہم نے اپریشیئیٹ کیا۔
پاکستان ثالثی کرکے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا رہا ہے۔ حکمرانوں کا موجودہ عروج عارضی ہے مستقل پالیسیوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حالات عالمی جنگ کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو دوسری بڑی طاقتیں بھی جنگ کا حصہ بن جائیں گی۔
پاکستان کو عجلت ہے اور افغانستان کو مہلت چاہیے اسی کے مابین ہمارا معاملہ پھنسا ہوا ہے اور حالات خراب ہورہے ہیں۔
سی پیک عمران خان کے دور میں بند ہوا اور اب تک بند ہے سوال یہ ہے کہ اب تک کیوں بند ہے یہ پالیسی میں تسلسل کون لا رہا ہے، سی پیک اور چائنا تعلقات کے حوالے سے ہم وہیں کھڑے ہیں، انتخابات اٹھارہ اور چوبیس والے ایک جیسے ہوئے ہیں۔
دینی مدارس کے لئے مشرف، عمران اور موجودہ دور کی پالیسی یکساں ہے۔ جب پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے تو کوئی تو ہے جو اس تسلسل کا ذمہ دار ہے۔
دوہزار اٹھارہ اور چوبیس کے الیکشن کا تسلسل ضمنی الیکشن میں بھی جاری ہے جس کی مثال کوئٹہ، زیارت، قلات سے واضح ہے، الیکشن کرانے والوں نے اب تک حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
دنیا میں دھاندلی کے الزامات حکومتوں اور سیاستدانوں پر لگتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اداروں پر لگتے ہیں اور وہ اس پر فخر کرتے اور اپنی طاقت کی علامت سمجھتے ہیں۔
دنیا میں کمیونزم اور جمہوریت ختم ہورہی ہے، چائنا میں بھی کمیونزم نہیں رہا، دنیا میں سرمایہ داریت، آمریت اور عسکریت کے اشتراک سے نظام چل رہا ہے۔
ادارے کسی کے خلاف نہیں ہوتے وہ صرف سیاست کو مینیج کرتے اور اپنی مرضی کا بیلنس قائم کرتے ہیں۔
مدارس کی رجسٹریشن کا قانون پاس کرکے بھی انہیں کام نہیں کرنے دیا جارہا نہ رجسٹریشن کی جارہی ہے اور نہ ہی مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولے جارہے ہیں اور انہیں جبری طور پر حکومتی بورڈز کا حصہ بننے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
ملاقات میں مجیب الرحمان شامی، حفیظ اللہ نیازی، سہیل وڑائچ، افتخار احمد، حبیب اکرم، نوشاد علی اور محمد الیاس شامل تھے۔
پارٹی رہنماؤں میں سے اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا صفی اللہ، حافظ نصیر احرار، طارق خان بلوچ، حافظ غضنفر عزیز، اسید خواجہ اور سعید احمد چاچڑ شریک ہوئے۔
جاری کردہ:
میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جہاں دنیا میں دو بڑے نظام مد مقابل تھے مغرب و مشرق، مغرب کی سرمایہ داریت جو جمہوریت کی اوٹ میں چھپی ہوئی تھی اور مشرق کی آمریت جو کیمونزم کے اوٹ میں چھپی ہوئی تھی۔
آج جمہوریت بھی دنیا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے اور کیمونیزم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ اب کردار یا سرمایہ داریت کا ہے اور یا آمریت کا، اور اس کے ساتھ اگر عسکریت بھی جمع کر دو، سرمایہ داریت جمع آمریت جمع عسکریت، پورا انسانی معاشرہ آج اس کا سامنا کر رہا ہے۔
ایسے وقت میں ہمیں سوچنا ہے کہ اگر تمہارا ایک نظام بھی ناکام، اگر تمہارا دوسرا نظام بھی ناکام، متبادل کیا ہے تمہارے پاس؟ میں متبادل دیتا ہوں، آؤ اسلام کے دین فطرت کی طرف، آؤ اسلام کے نظام عدل کی طرف، آؤ اسلام کے نظام معیشت کی طرف، اور آؤ اسلام کی شورائیت کی طرف، یہ جمہوریت کی بھی جگہ لے گی، یہ تمہاری سرمایہ داریت کی بھی جگہ لے گی، یہ تمہاری امریت کی بھی جگہ لے گی۔ ایک بہتر نظام حکومت ہمیں دینا ہے اور یہ صرف جمعیۃ علماء اسلام کا مسئلہ نہیں، یہ صرف جماعت اسلامی پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ صرف ایک تنظیم کا مسئلہ نہیں، یہ یا پوری قوم کا مسئلہ ہے یا پوری امت کا مسئلہ ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اور یہ بات یاد رکھیں کہ میں حکومت سے لڑتا ہوں، میں کسی سیاسی پارٹی سے نظریاتی اختلاف کرتا ہوں، لیکن حکمرانوں سے لڑنے کا معنی یہ نہیں کہ میں وطن عزیز کے چہرے کو بھی نوچا کروں۔
ملک میرا ہے اس ملک کی حفاظت ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں، یہ ہمارا گھر بھی ہے، یہ ہماری عزت بھی ہے، یہ ہمارا ناموس بھی ہے، یہ کسی جرنیل کا نہیں، یہ کسی بیوروکریٹ کا نہیں، یہ کسی خان اور نواب کا نہیں، یہ کسی جاگیردار کا نہیں، یہ کسی صنعت کار کا نہیں، یہ کسی سرمایہ دار کا نہیں، یہ اس ملک کے غریب عوام کا ملک ہے۔
اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو سب سے پہلے ہم میدان میں اترے کہ اس مرحلے پر اب قوم ایک ہے، ہم ایک صف ہیں اور جب جمعیۃ علماء اسلام نے پہلا قدم اٹھایا تو جس مختلف اطراف سے اور کونوں سے کچھ غلط توقعات تھی ان کے دروازے بند کر دیے گئے۔
آج اگر پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کر رہا ہے، تو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ ایران اور امریکہ کا نہیں، اگر پاکستان کے پاس ثالثی کے کردار کا کوئی موقع آیا ہے تو وہ دنیا کو عالمی جنگ سے بچانی کی کوشش ہے، ہم ایسے وقت میں پاکستان کی اس اعزاز کا احترام کرتے ہیں، لیکن ہمیں اپنی پالیسیاں ٹھیک کرنی چاہیے، ہمارے کچھ سوالات ہیں، شائد کچھ دن ہم اپنے داخلی مسائل کی طرف توجہ نہ دے سکیں، لیکن بہرحال وہ ہمارے مسائل ہیں، ہمارے سامنے یہ سوال ہے پالیسی ساز لوگوں سے جو ملک کی خارجہ پالیسی بناتے ہیں، جو ملک کی داخلہ پالیسی بناتے ہیں، ان لوگوں سے سوال ہے کہ اس وقت آپ کا پورا مشرقی سرحد بند ہے، اس وقت آپ کا پورا مغربی سرحد بند ہے اور ہماری دو ہی سرحد ہے ایک مشرقی سرحد ہے اور ایک مغربی سرحد ہے دونوں سرحدیں ہم نے اپنے اوپر بند کر دی ہیں، دونوں اطراف میں ہم نے تجارتی راستے بند کر دیے ہیں، کاروبار کے راستے دنیا کے ساتھ ہم نے بند کر دیے ہیں اور چائنا ایک کوریڈور ہے جو پاکستان سے مایوس ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہا ہے اور ایران اس وقت نہ اچھے نہ برے کا ہے، تو بتایا جائے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ بتایا جائے کہ اس پاکستان کے اقتصادی مستقبل کیا ہے؟ بتایا جائے اس ملک کو آپ کدھر لے جانا چاہیں گے؟ گرانی اور منہگائی ایک تو ہوتا نا حالات کی وجہ سے کچھ تدریجی طور پر قیمتیں بڑھتی ہیں لوگ بھی اس کے ساتھ مانوس ہوتے ہیں، کچھ دن اس کا احساس رہتا ہے، پھر معمول زندگی بن جاتا ہے، لیکن آبنائے ہرمز کے بند ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں تیل کی قیمتوں نے ایسا جمپ لگایا ہے کہ ہر انسان حیران اور ششدر ہے، جب ہم نے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کر دیا، تو ایک طرف مظاہروں کا اعلان دوسرے طرف سے یہ دوسرے حالات، حکمران میرے پاس آئے کہ ان حالات میں آپ کو یہ مظاہرے نہیں کرنے چاہیے، میں نے کہا بالکل نہیں کرنے چاہیے، ہم نے ملک کے لئے مظاہروں کے کال واپس لی، لیکن پورے ملک میں مظاہروں کے کال دینا یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ مؤخر ہوا ہے منسوخ نہیں ہوا ہے۔ ہم سوچ سمجھ کر آگے بڑھتے ہیں، جذباتی ہو کر فیصلے نہیں کیا کرتے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا لاہور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایک عالمی قوت کے سربراہ کا دھمکی آمیز لہجہ دیکھیں،یہ ان کی سفارت کاری ہے،کہتا ہے ایران مان جائے ورنہ ہم کچل کر رکھ دیں گے،ان کے پلانٹس اور تیل کے ذخائر کو تباہ کردیں گے۔
کیا مذاکرات کی طرف جانے کے لئے اس طرح کی گفتگو کی جاتے ہے؟
امریکہ نے کہا 47 سال بعد ہم آمنے سامنے بیٹھ رہے ہیں، ایران بھی کہتا ہے کہ ہم 47 سال بعد بیٹھ رہے ہیں، پاکستان کا موقف بھی یہی کہ ہم نے 47 سال بعد دونوں کو ایک ساتھ مذاکرات پر بٹھایا ہے، اور ہم بھی یہ کہتے ہیں کہ حکومت فارم 47 کی ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا لاہور میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور ایوان اقبال:حیات و خدمات سید سلمان گیلانی ؒسیمینار سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سکھر()عالمی کشیدگی،اسرائیلی جارحیت اور داخلی بحران پر جے یو آئی کا واضح مؤقف خطے میں جنگی ماحول،امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت امریکہ۔اسرائیل تناظر میں پاکستان کا ابھرتا سفارتی کردارمہنگائی،بدامنی اور تعلیمی بحران پر حکومت شدید تنقید کی زد میں ہے علامہ راشد محمود سومرو کا روہڑی میں کارکنان سے جامع خطاب اور میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق مدرسہ صدیقیہ کٹپر محلہ روہڑی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عالمی علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا اور جماعت کے مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت ہیں جن پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم ممالک بھی اسرائیل کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کئی ممالک اس کے ساتھ اپنے معاہدات ختم کر رہے ہیں، جو عالمی سطح پر بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے علامہ سومرو نے خبردار کیا کہ فلسطین اور لبنان کے بعد ایران کی جانب بڑھتی کشیدگی خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہو کر ایک مضبوط اسلامی بلاک تشکیل دینا ہوگا جو عملی طور پر مؤثر ہو انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل سے متعلق جاری عالمی سفارتی سرگرمیوں میں پاکستان کا کردار نہایت اہم ہو چکا ہے پاکستان میں ہونے والے حالیہ بین الاقوامی مذاکرات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملک امت مسلمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ توقع ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی پاکستان میں منعقد ہوگا ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتی تاہم قومی مفاد کے پیش نظر امن و استحکام کے اقدامات کی حمایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدامنی،منشیات،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اجلاس مولانا محمد صالح انڈھڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ مہمانان خصوصی میں مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مفتی سعود افضل ہالیجوی،حافظ عبدالحمیدمھر ،مولانا عبداللہ مھر،مولانا محمد رمضان پھلپھوٹو،ڈاکٹر عبدالغنی انصاری سمیت دیگر علماء کرام و صوبائی،وضلعی قیادت نے شرکت کی اور۔بیانات کیے۔مولانا راشد محمود سومرو نے الزام عائد کیا کہ بعض پولیس موبائلز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کی ترسیل جیسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جو حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں ساتھ ہی انہوں نے تعلیمی نظام میں کرپشن،امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں اور طالبات کو ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے انہوں نے طالبات کو پیغام دیا کہ وہ خوف کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں جے یو آئی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی کارکنان سے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ وہ پارٹی پیغام کو عوام تک پہنچائیں، تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کریں اور آنے والے سیاسی مراحل کے لیے خود کو تیار رکھیں آخر میں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل اور ملک میں مثبت تبدیلی کے لیے ہر سطح پر متحرک ہے اور آئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی جبکہ سندھ کی سیاست میں آئندہ اہم فیصلوں کی کنجی جے یو آئی کے پاس ہوگی۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Islamabad:Iranian Ambassador Dr Reza Amiri Moghadam visited the residence of JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman and held an important meeting.
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
A high-level delegation led by Iranian Ambassador Reza Amiri Moghaddam called on Maulana Fazlur Rehman at his residence.
•Pak-Iran matters, regional situation discussed in detail
•Iranian envoy thanks Maulana Fazlur Rehman for strong stance on US–Iran tensions
•Pakistan hosting US–Iran talks would be an honor: Maulana Fazlur Rehman
•Hope for ceasefire, lasting peace in the region: Fazlur Rehman
•Islamic bloc formation part of JUI manifesto: Fazlur Rehman
•Muslim unity essential to avoid exploitation: Fazlur Rehman
• Sovereignty of Islamic countries must be respected: Fazlur Rehman
• Palestine freedom should remain top priority: Fazlur Rehman
•Collective strength needed to resolve Ummah’s issues: Fazlur Rehman
•Protection of Bait-ul-Maqdis duty of every Muslim: Fazlur Rehman
•Iranian ambassador endorses Fazlur Rehman’s stance
•Iran thanks Pakistani nation for support against US aggression
•Pakistan’s balanced stance appreciated by Iranian envoy
Also present at the meeting were Maulana Abdul Ghafoor Haideri, Senator Kamran Murtaza, Muhammad Aslam Ghauri, Maulana Asjad Mahmood, and Mufti Abrar.This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں حالیہ امریکہ ایران جنگ کے اثرات ، مضمرات سمیت اہم امور پر تفصیلی نشست ہوئی، ترجمان جےیوآئی
ایران امریکہ جنگ کے بارے میں آپکے جاندار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے شکر گزار ہو، ایرانی سفیر
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لئے پاکستان کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے،مولانا فضل الرحمان
جنگ بندی کی توقع اور مستقل امن کی تمناء کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمناء ہے،مولانا فضل الرحمان
اسلامی بلاک جمعیت علماء کے منشور کا حصہ ہے،مولانا فضل الرحمان
اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیےکہ وحدت کے بغیر ہم ہمیشہ استعمال ہونگے اور ہم اپنے وسائل کے خود مالک نہیں ہونگے،مولانا فضل الرحمان
اسلامی ممالک کی خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
فلسطین کی آزادی ہماری مدنظر ہونا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
مسلم اُمّہ کا مل بیٹھ کر مضبوط قوت سے مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ہے،مولانا فضل الرحمان
قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے،مولانا فضل الرحمان
میں آپکے اس موقف کی تائید کرتا ہوں، ایرانی سفیر
امریکی جارحیت کے مقابلے میں جمعیت علماء اور مولانا فضل الرحمان سمیت پاکستانی عوام کا ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ایرانی سفیر
پاکستانی عوام ،علماء اور مختلف طبقہ فکر کا مضبوط اور متوازن موقف قابل تحسین ہے، رضا امیری مقدم
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری، مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سینئر امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
زکری ہارکن رائیڈر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی
رہنماؤں میں اہم امور ،عالمی حالات اور خطے کو درپیش امن وامان کی صورتحال ،امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
رہنماؤں کا مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلو پر غور وخوض
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،سنیٹر کامران مرتضٰی،محمد اسلم غوری،مولانا اسعد محمود،مولانا اسجد محمود شریک تھے ۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ٹی وی چینلز پر مارننگ شوز اور ڈراموں میں ہونے والے اخلاق باختہ پروگرام قابل مذمت ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا کو آزادی اظہار کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی، اخلاقی اور قومی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا ہوگا۔اسلم غوری
افسوس اسلامی معاشرے کیخلاف کی جانےوالی سازشوں میں حکومتی وزراء کے چینل سر فہرست ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
غیر اسلامی، غیر شرعی قانون سازی کے بعد یہ اگلا قدم ملک کو سیکولر بنانے کی گہری سازش ہے۔اسلم غوری
پیمرا اور سنسر شپ کے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان جےیوآئی
قوم پوچھتی ہے کہ حکمرانوں کیخلاف بیانات پر نوٹس لینے والی پیمرا کہاں ہے ۔اسلم غوری
اخلاقیات اور مشرقی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
فیملی کے ساتھ بیٹھ کران پروگراموں کو دیکھنا ممکن نہیں رہا ۔اسلم غوری
ملکی میڈیا پر مشرقی روایات، حیا اور خاندانی اقدار کو دانستہ طور پر پامال کیا جا رہا ہے۔ترجمان جےیوآئی
موجودہ صورتحال کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جو چیزیں پاکستان کے مفاد میں ہیں ہم اس کا تذکرہ کرنے میں بخل نہیں کرتے، لیکن جس طرح میرے ملک کو آزادی کے باوجود غلام رکھا گیا، وہاں نواز شریف سر جھکا سکتا ہے، شہباز شریف سر جھکا سکتا ہے، زرداری سر جھکا سکتا ہے، لیکن جمعیۃ علماء اسلام وہاں سر نہیں جھکا سکتی۔
آج ہم اپنا موقف دہرانا چاہتے ہیں، بڑی وضاحت کے ساتھ دہرانا چاہتے ہیں کہ دستور پاکستان اس ملک میں اسلامی قانون سازی کا تقاضہ کرتا ہے لیکن حال ہی میں ہمارے پارلیمنٹ میں جو خلاف اسلام، قرآن و سنت کے منافی قوانین نافذ کیے، جمعیۃ علماء اسلام ان قوانین کو مسترد کرتی ہے اور ایسے قوانین کے خلاف اپنی آواز بلند رکھے گی اور تحریک کو جاری رکھے گی۔
جس آئین کا یہ لوگ حلف اٹھا چکے ہیں یہ اپنے حلف سے روگردانی کر رہے ہیں، اللہ کا نام لے کر حلف اٹھانا اور عمل و کردار کے ذریعے سے اس کی نفی کرنا یہ مسلمان کی علامت نہیں ہو سکتی، تم کس کے پیروکار ہو؟ تمہارا عملی کردار کیا ہے؟ اور اس حوالے سے آپ کو اپنا راستہ بدلنا ہوگا، جو دستور پاکستان کا ہمیں رہنمائی دیتا ہے، ہمیں اس راستے پر مل کر جانا ہوگا ورنہ اس سے پہلے تمہارے کردار کی وجہ سے پاکستان ایک دفعہ دو لخت ہو چکا ہے آج وہی کردار ادا کرتے ہوئے کل پاکستان کے دو لخت ہونے کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔
یہ راستے ترقی کے راستے نہیں ہوا کرتے، کچھ مواقع ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ عطاء کرتا ہے اگر ان مواقع کی قدر نہ کی گئی، نا شکری کی گئی تو پھر ناشکری کی سزا اللہ دیتا ہے، اللہ تعالیٰ ایسی بستی کی مثال پیش کرتا ہے، ایسی آبادی کی مثال پیش کرتا ہے کہ جہاں امن بھی ہے، جہاں اطمینان بھی ہے، جہاں معاشی خوشحالی بھی ہے، ہر طرف سے رزق کچ کچ کے وہاں آرہا ہے لیکن جب لوگوں نے ناشکری کی، اللہ کی نعمتوں کا انکار کیا تو پھر اللہ نے بھوک اور بد امنی کا مزا چکایا۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں بار بار یہ کہہ چکا ہوں اور آج پھر اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان پچیس کروڑ مسلمانوں کا وطن، پاکستان عالمی برادری میں بھی اور اسلامی برادری میں بھی اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے، ایسی اہمیت کہ پوری امت مسلمہ کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے اور آج اگر امریکہ پاکستان میں آ کر، ایران پاکستان کی سرزمین پر ہماری اسلامی برادری کے، ہمارے دوست پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن تلاش کر رہے ہیں، تو سن لو حکمرانوں یہ ہے وہ پاکستان کا مقام، ہم پاکستان کے اس قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اٹھہتر سال تک تم نے میرے اس پاک وطن کو عالمی قوتوں کا غلام بنائے رکھا، میں اس وطن عزیز کی آزادی و حریت کی بات کرتا ہوں، میں اپنے قوم کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا چاہتا ہوں، میں اپنے قوم میں احساس برتری پیدا کرنا چاہتا ہوں اور جب میرے اندر یہ مقام آئے گا تو پھر یہ حقیقی معنی میں اسلامی دنیا کی قیادت بھی کرے گا اور پوری دنیا میں اپنی اسلامی اور جمہوری شناخت کے ساتھ متعارف بھی ہوگا۔
پاکستان نے جو حال ہی میں کردار ادا کیا ہے ہم اٹھہتر سال سے اس کردار کے متلاشی تھے، ہم پاکستان کو اس مقام پر دیکھنا چاہتے تھے، آپ نے کہا باہر کے مہمان آ رہے ہیں، آپ احتجاج واپس لیں، ہم نے کہا ہم لینے کے لئے تیار ہیں، ہم پاکستان کی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کو جانتے ہیں، عوام کی تربیت اسی طرح ہوتی ہے لیکن آپ نے جو عالمی قوتوں کے جبر کے ہاتھوں پاکستان کے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے تمہیں یہ واپس لینا ہوگا، تمہیں اپنے قوم کے غریبوں کے لیے اپنے یہ فیصلے واپس لینے ہوں گے، میں اللہ کا شکر گزار ہوں میرے نوجوانوں! کہ آپ کی آواز میں یہ قوت ہے کہ آج جب میں بارہ اپریل کو آپ کی خدمت میں، مردان کے اس میدان میں حاضر ہو رہا ہوں تو حکومت پاکستان کو اپنے فیصلے واپس لینے پڑیں ہیں۔قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یاد رکھو کہ ہم اپنے موقف پر ڈٹے ہیں، اسرائیل عرب کی سرزمین پر ایک ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے اور ہم سر زمین عرب پر اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اسرائیل کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے، عرب دنیا کی آرزو ہے، فلسطین کی آرزو ہے، فلسطین کی بیٹوں کی آرزو ہے، ان کی بیٹیوں کی آرزو ہے، ان کی ماؤں کی آرزو ہے، ان کے بہنوں کی آرزو ہے، ان کے بزرگوں کی آرزو ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں جو اقدامات کیے، تین سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا فلسطینیوں پہ مظالم ڈھا رہا ہے، میں نے پارلیمنٹ میں بھی یہ بات کی تھی کہ اسرائیل تجاوز کرتے کرتے اگر ایران تک پہنچتا ہے تو پاکستان کے دروازے پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ مودی اور یہودی وہ اکٹھے ہو چکے ہیں، تل ابیب پہ ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں، یہود و ہنود کا یہ اتحاد اسلامی دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور ان شاءاللہ اسلامی امت اور پاکستان کے عوام یہود و ہنود اور مودی یہودی کے اس اتحاد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مسلمان فاتح ہے اور فاتح رہے گا، عرب مسلمان فاتح ہے اور فاتح رہے گا، فلسطین فاتح ہے اور فاتح رہے گا اور بیت المقدس ان شاءاللہ ایک دن مسلمانوں کے کنٹرول میں ہوگا اور مسلمان وہاں پر نماز ادا کریں گے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں اسرائیل امریکہ مردہ باد کانفرنس سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی شاہد خان آفریدی کی رہائش گاہ آمد
مولانا فضل الرحمان اور شاہد آفریدی کے درمیان ملکی حالات پر تبادلہ خیال
مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی رفاہی خدمات کو سراہا
شاہد خان آفریدی نے جمعیت اور علماء کرام کے ساتھ اپنے بزرگوں کے محبت و تعلق کا تذکرہ کیا
حافظ نصیر احرار ، مولانا سعید الرحمان سرور ، مفتی محمد عمران، خالد شریف بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی شاہد خان آفریدی سے ملاقات
@MoulanaOfficial @SAfridiOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میرے سرفروش ساتھیوں، نوجوانوں! میں آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فرزندان مردان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے غیرت مند عوام آج جس جذبے، جس ولولے اور جس جوش و خروش کے ساتھ اس میدان میں پہنچے ہیں یہ ایک بار پھر اس بات کا اعلان ہے کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔
میں دنیا کو بھی بتانا چاہتا ہوں، میں اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ان غیور پاکستانیوں کا اجتماع ہے کہ اگر خدا نہ کرے، خدا نہ کرے، پاکستان پر کوئی آزمائش آتی ہے تو آپ سے پہلے یہ نوجوان سرحد پر پہنچ چکے ہوں گے اور وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا مردان میں خطاب
#قائد_عوام_مولاناThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان: عظیم الشان جلسے کے فضائی مناظر
#قائد_عوام_مولاناThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان مردان میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
#قائد_عوام_مولانا -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان جلسہ سے براہ راست
www.facebook.com/share/v/1G242aajZX/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان جلسہ ۔۔۔۔ پنڈال تیار
#jui #mardanThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا 1973کے متفقہ آئین منظور ہونے کے دن کے حوالے سے اہم پیغام
آج کے دن 1973 کا آئین متفقہ طور پر منظور ہوا۔
مولانا فضل الرحمان
پاکستان باقاعدہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلایا۔مولانا فضل
الرحمان
آج کا دن قومی وحدت کی علامت ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
دو تہائی اکثریت کے باوجود ذوالفقارعلی بھٹو نے قومی اتفاق رائے کو ترجیح دی۔مولانا فضل الرحمان
1973 کا آئین حقیقی معنوں میں میثاقِ ملی ہے۔مولانا فضل الرحمان
آئین کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
مفکر اسلام مفتی محمود اور اپوزیشن قائدین کا کردار قابل فخر ہے۔مولانا فضل الرحمان
آئین کا اسلامی تشخص مذہبی جماعتوں کی دوراندیش قیادت کا مرہون منت ہے ۔مولانا فضل الرحمان
چاروں صوبوں کے حقوق کا تحفظ آئین کی بنیاد ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
آئین کو ماضی میں آمرانہ قوتوں نے نقصان پہنچایا ۔ مولانا فضل الرحمان
سیاسی کارکنوں اور عوام نے آئین کے دفاع کے لئے قربانیاں دیں ۔ مولانا فضل الرحمان
قوم نے آئین کی متفقہ حیثیت کو برقرار رکھا ۔ مولانا فضل الرحمان
دعا ہے پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرے ۔ مولانا فضل الرحمان
اسلام اور جمہوریت ہی وطن عزیز کی کامیابی اور ترقی کی ضامن ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کی بزرگ سیاستدان حاجی غلام احمد بلور سے ملاقات
امیر جمعیت نے حاجی غلام بلور کی خیریت دریافت کی
علامہ راشد محمود سومرو،مفتی ابرار احمد،طارق بلوچ ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف آمد
مولانا فضل الرحمان نے سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق شاہ گیلانی کے صاحبزادے سید فرید الحق گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا
مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی
علامہ راشد محمود سومرو،مفتی ابرار احمد،طارق بلوچ ہمراہ تھے۔
اللہ کریم مرحوم سید فرید الحق گیلانی کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف اور ان کے سجادہ نشین اکابر کی خدمات کو اللہ کریم قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف کے نےمتعلقین ،منتسبین اور مریدین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف سے عشروں پر محیط دیرینہ تعلق ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹ اجلاس:سنیٹر کامران مرتضٰی کا اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ اختر علی کا پارلیمنٹ میں اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر، جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیے ۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام لے کر ایک اہم وفد، جس میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔
وزیراعظم پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام سے درخواست کی کہ کل سے اسلام آباد میں ایران، امریکہ سمیت دنیا بھر سے مہمان آ رہے ہیں اور جنگ بندی کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی، لہٰذا جمعیت علمائے اسلام جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاہرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جا سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کم کی جائے۔
جس پر حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے جماعتی احباب سے مشاورت کے بعد اس یقین دہانی پر کہ جلد عوامی خدشات کو دور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اور اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے لیے جذبۂ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مزید برآں، 12 اپریل 2026 کو مردان میں ہونے والے جلسۂ عام میں شرکت کی عوام سے اپیل کی، جہاں آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک سمیت عالمِ اسلام کو امن و سلامتی نصیب فرمائے۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد محمود سومرو، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش شریک
ملاقات میں مولانا اسجد محمود، ملک سکندر ایڈوکیٹ، مفتی ابرار شریک
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کو مولانا فضل الرحمان نے سراہا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ آئندہ جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے ملتوی کر دیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چودھری کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چودھری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضٰی،ایم این اے عثمان بادینی،علامہ راشد محمود سومرو شریک
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
امریکی حملے کا ٹل جانا حالات کی عارضی بہتری خوش آئند ہے،پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک خطہ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام کیلئے اس دورانیہ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنے ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر کرسکتے ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
أمير جمعية علماء الإسلام باكستان مولانا فضل الرحمن يدين الهجمات على السعودية ويدعو لوحدة إسلامية لمواجهة التحديات
أدان أمير جمعية علماء الإسلام باكستان مولانا فضل الرحمن بشدة العدوان الإسرائيلي على الشعب الفلسطيني، مؤكدًا أن موقفه كان ولا يزال واضحًا منذ البداية في رفض هذا العدوان المدعوم أمريكيًا، وكذلك رفض السياسات التوسعية التي تتجاوز فلسطين لتطال العالم العربي وإيران.
وفي بيان صحفي، أعرب فضل الرحمن عن قلقه إزاء التداعيات التي أعقبت الهجمات على المملكة العربية السعودية، مشيرًا إلى أن هذه التطورات أسهمت في ترسيخ انطباع بوجود نزعة توسعية لدى إيران، وهو أمر غير مقبول في نظر العالم الإسلامي، لا سيما الباكستان. ودعا طهران إلى اتخاذ خطوات عملية لتبديد هذا التصور، محذرًا من أن مثل هذه الأحداث تؤدي إلى تصعيد التوترات وتقويض جهود السلام في المنطقة.
وأضاف أن استهداف السعودية يأتي في إطار مخطط يهدف إلى إشعال الخلافات داخل الأمة الإسلامية، وجرّها إلى صراعات داخلية تخدم مصالح الولايات المتحدة وإسرائيل. وشدد على ضرورة أن تتحلى الدول الإسلامية بالحكمة وضبط النفس، وأن تعمل على تعزيز وحدة الصف في مواجهة التحديات المشتركة.
كما دعا إلى المضي قدمًا نحو تشكيل تكتل إسلامي موحد، يهدف إلى حماية السيادة وتحقيق المصالح العليا للأمة، وتمكين الدول الإسلامية من دعم بعضها البعض سياسيًا واقتصاديًا وتنمويًا.
وفي ختام بيانه، اعتبر مولانا فضل الرحمن الهجمات على السعودية انتهاكًا خطيرًا لسيادتها ووحدة أراضيها، معربًا عن بالغ أسفه لسقوط ضحايا، ومقدمًا التعازي للقيادة السعودية والحكومة والشعب، ولأسر الضحايا، مؤكدًا تضامنهم الكامل في هذه الظروف.
@MoulanaOfficial
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
@spokesman_moia
@badermasaker
#jui #pakistan #ksa -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، انجنئیر ضیاء الرحمان، سنیٹر کامران مرتضٰی، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا اسعد محمود، ملک سکندر ایڈوکیٹ ، مفتی ابراز شریک
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ
ہم نے روز اول سے امریکی پشت پناھی میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور فلسطین سے آگے عرب دنیا اور ایران تک اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی بھرپور اور غیر مبہم مخالفت کی ہے لیکن خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب پر حملوں کے نتیجے میں ایران کے بارے میں پیدا ہونے والا توسیع پسندانہ عزائم کا تاثر بھی مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے اور ایران کو اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاھئیں کیونکہ پاکستان کی نظر میں یہ حملے غیر ضروری کشیدگی بڑھانے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن رھے ہیں۔
سعودی عرب پر حالیہ حملے مسلم امہ کو آپس میں دست وگریبان کرنے کا امریکی و اسرائیلی منصوبہ ہے ہم بار بار اس کی نشاندہی کررہے ہیں کہ اسلامی ممالک کو آپس میں تحمل اور برداشت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اپنی آزادی وحریت اور خودممختاری کے اعلی ترین قومی اور ملی مقاصد کے حصول کے لیے ایک اسلامی بلاک کی تشکیل کی طرف جانا ہوگا جہاں اسلامئ دنیا سیاسی اقتصادی اور معاشی میدانوں میں ایک دوسرے کا سہارا بن سکے۔
ہم ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے سعودی قیادت وحکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
@spokesman_moia
@badermasaker
#jui #pakistan #ksa -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ اختر علی کا اہم خطاب
اس وقت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ایک تشویشناک صورتحال پیدا کر چکا ہے۔
پاکستان کی میڈل کلاس تقریباً ختم ہونے کو ہے اور خط غربت کے نیچے لوگ جا رہے ہیں۔
جنگی صورتحال ہمیشہ سے پیچیدہ رہی ہے۔ تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ جنگیں زیادہ تر سفارتی اور قیادت کے جذبے سے کامیاب ہوتی ہیں۔
مسلمان کا جذبہ شہادت ہے اور جو ارادہ ہے اگر اس سے جنگ لڑی جائیں تو یہ یقینا کامیابی ہوتی ہے اور اس کا ہم نے دیکھ لیا ہے کہ ایران جس طرح اس جنگ میں کامیابی کی طرف جا رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
ایک طرف امریکہ کا ڈونلڈ ٹرمپ ایک بد مست ہاتھی کی طرح اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے روز دھمکیوں پہ دھمکیاں دے رہا ہے دوسری طرف یورپ اپنی پہچان کی کوشش میں لگا ہوا ہے اپنی خود مختاری منوا رہا ہے ۔
تیسری طرف چین جو ہے وہ اپنے اثر رسوخ کے لیے بھاگ دوڑ کر رہا ہے اور سب سے زیادہ اگر ہم دیکھیں تو مشرق کے وسطہ میں اس وقت مسلمان جو ہے وہ نقصان پہ نقصان اٹھا رہے ہیں ایک عالمی جنگ چھڑ چکی ہے جس میں الٹیمیٹلی نقصان پھر مسلمانوں کا ہے اور اس وقت حالت ہے اس میں پاکستان کا ایک قلیدی کردار ہے انتہائی اہم کردار ہے
میری تجویز ہے کہ پاکستان او آئی سی میں اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ میں بھی آواز بلند کرے۔ جس پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ خاموشی ہے۔
پاکستان کو مسلم ممالک کے ایک متحدہ بلاک کے قیام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ دنیا میں مسلم ممالک کی اہمیت اور قوت بڑھ سکے۔
جہاں پہ پاکستان کی اہمیت ہے تو اس کردار کو نبھاتے ہوئے یو این میں بھی اواز اٹھانی چاہیے وہ یو این وہ معاہدات جہاں پہ امریکہ میں اگر ایک کتے کو بھی مارا جاتا ہے تو وہاں پہ بھی وائلیشن ہوتی ہے اور ہیومن رائٹ کی تنظیم میں اٹھتی ہیں کہ یہ جانوروں کی حقوق کی پاسداری نہیں کی گئی تو یہاں پہ جو فلسطین غزا شام عراق ہر جگہ بمباری کر رہا ہے کون کر رہا ہے اسرائیل کر رہا ہے امریکہ کر رہا ہے تو کیوں واضح پیغام نہیں دیا جا رہا ۔
ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ جس کے منہ کو خون لگ چکا ہے مسلمانوں کا۔جو کہ جنگی جرائم کا مجرم ہے اس کو ہم پیس نوبل انعام کے لیے تو منتخب کرتے ہیں لیکن ایک واضح پالیسی نہیں آرہی اخر کیوں؟
ایک واضح پالیسی آنی چاہیے ہمیں مسلم ممالک کا ایک یونائٹڈ بلاک بننے چاہیے کیونکہ اس وقت جو دنیا ہے وہ ایک نئی نظام کی تشکیل کی طرف جا رہی ہے ۔
اگر یہاں پالیسی واضح نہیں ہے تو پھر ہم کہاں جائیں گے؟ یہاں وہ معاہدات سامنے لائے جائیں، وہ ایم او یوز جو سائن کیے جاتے ہیں، ان پر یہاں بحث ہو تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ ان کی میریٹس کیا ہیں اور ڈی میریٹس کیا ہیں۔ ہمیں یہ بتائے جائیں۔
یہاں پہ انرجی کرائیسز کس وجہ سے ہیں؟ آئی پی پیز کے وہ معاہدات جنہیں ہم نہیں بدل سکتے، لیکن جہاں بھی حکومت نے رینیو ایبل انرجی کو انسینٹیوائز کیا، لوگوں نے اسے لگایا، اور آج سولر پالیسی پر مختلف غیر مستحکم پالیسیز ہر روز بدلتی رہتی ہیں۔
آج ایک بیان، کل دوسرا، پھر تیسرے دن تیسرا تو لوگ کہاں جائیں گے؟
ہمارا ملک بھی ہے اور سب سے پہلے ہمیں اپنی شناخت اور ملک کی سالمیت مقدم رکھنی چاہیے۔ ہم ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر ملک کی حفاظت کر سکتے ہیں، لیکن آپ بھی خدارا وہ پالیسیاں سامنے لائیں جن پر عوام عمل کر سکیں۔ ایسا نہ ہو کہ موجودہ پالیسیز، جو انصاف پر مبنی نہیں ہیں، عوام میں ناپسندیدگی پیدا کریں۔
بجلی اور انرجی کے بحران میں، اگر بجلی کا بل دیکھا جائے تو اس پر متعدد ٹیکسز لگائے گئے ہیں
ایڈوانس ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس، اور سیلز ٹیکس الگ سے، اس کے علاوہ فائنینسنگ کاسٹ بھی شامل کر دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، پندرہ یونٹ بجلی کے بل کا آج کا ریٹ ساڑھے چھے سے سات ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، تو لوگ کہاں جائیں گے؟
ہمیں دیکھنا چاہیے کہ یہ پالیسیاں کیوں ایسی ہیں۔ سولر اور رینیو ایبل انرجی کو کمزور کیوں کیا جا رہا ہے؟ کم از کم اسے رہنے دیا جائے، کیونکہ یہ گرین انرجی میں مثبت اثر ڈالتی ہے۔
ہمیں ایکسپلوریشن کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے،معدنیات اور ذخائر کو دریافت کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنی انڈیپینڈنس حاصل کر سکیں۔ مستقبل میں، خلیجی ممالک فوڈ انفلیشن کا شکار ہوں گے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اور یہاں سکلڈ ورکرز کی کمی نہیں۔ ہمیں اپنی زراعت پر زیادہ توجہ دینی چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں مشکلات سے بچ سکیں اور برآمدات کے قابل بن سکیں۔ ہم اپنے مشرقی اور مغربی مسلم ممالک کو بھی ایکسپورٹ کر سکیں۔
زراعت کے ساتھ ساتھ اگر ہم اپنا لائیو سٹاک دیکھیں، جہاں انڈیا اور برازیل ریڈ میٹر ایکسپورٹ کرتے ہیں، تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ ہم ان سے بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں، اور زیادہ اخراجات بھی نہیں آئیں گے اگر ہم پریزرویشن پر توجہ دیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
شمالی وزیرستان کی تحصیل شواہ اور سپین وام میں آپریشن، عوام کو درپیش مشکلات، دریائے ٹوچی میں طغیانی کے باعث زرعی زمینوں اور آبادیوں کو پہنچنے والے نقصانات پر مفتی مصباح الدین کا پارلیمنٹ میں خطاب۔
شمالی وزیرستان کئی دہائیوں سے بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور بدامنی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ عوام دونوں طرف سے غیر محفوظ ہیں۔ کل کا ایک واقعہ عرض کرتا ہوں کہ لوگ اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو گئے اور آج بھی کھلے آسمان تلے موجود ہیں، جبکہ تیز بارش اور آندھی کا سامنا کر رہے ہیں۔
میں لوکل گورنمنٹ سے اس ایوان کے فلور پر درخواست کرتا ہوں کہ وہاں امن قائم کیا جائے اور ان متاثرہ لوگوں کو جلد از جلد اپنے گھروں تک رسائی دی جائے۔
اہم مسئلہ حالیہ سیلابی صورتحال ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے ٹوچی، کیتو نہر اور دریائے کرم میں سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ ہزاروں ایکڑ زمین زیرِ آب آ چکی ہے، جبکہ دریائے ٹوچی کے کنارے آباد بستیاں دریا برد ہو گئی ہیں۔
ہمزوی کے علاقے میں مکانات سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں، جبکہ میرعلی ڈویژن میں حسو خیل اور حیدر خیل کے مکانات بھی دریائے ٹوچی میں بہہ گئے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں اس کی ویڈیوز بھی پیش کر سکتا ہوں۔
میں نے بارہا اس ایوان اور صوبائی حکومت سے گزارش کی ہے کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔ ان تینوں دریاؤں پر حفاظتی دیوار (Protection Wall) تعمیر کی جائے۔ اگر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے تو لاکھوں ایکڑ زمین آباد ہو سکتی ہے اور ان علاقوں کی آبادی مستقبل میں اس طرح کی تباہی سے محفوظ رہ سکتی ہے، ان شاء اللہ۔
اس ایوان کا تیسرا سال چل رہا ہے، مگر قبائلی اضلاع کے اراکین، بشمول میرے، کو اب تک ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔ کیا ہم اس ملک کا حصہ نہیں ہیں؟ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟
قبائلی اضلاع وہ علاقے ہیں جو دہشتگردی اور آپریشنز سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں تقریباً سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ پھر ہمیں کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے؟ کیا قومی خزانے میں ہمارا کوئی حصہ نہیں؟
میں اس ایوان کے فلور پر وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ قبائلی اضلاع کے اراکین کو ان کا حق دیا جائے تاکہ ہم بھی اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کر سکیں اور عوام کی خدمت کر سکیں۔
یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا حق بھی کہ ہمیں ہمارے وسائل فراہم کیے جائیں۔
#نکلو_مولانا_کے_سنگThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام عثمان بادینی کا اجلاس سے اہم خطاب
اس وقت عالمی جنگ کی صورتحال نے مسلمانوں پر ایک عذاب کی کیفیت پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پورے پاکستان میں مہنگائی کا شدید طوفان آیا ہے، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے۔
لیکن مجھے اب تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ایران، جس کے لیے ہمارے ہمیشہ نیک جذبات رہے ہیں اور آئندہ بھی ان شاء اللہ رہیں گے، وہاں سے ہمیں تفتان، گوادر اور پنجگور بارڈرز کے ذریعے تقریباً چالیس روپے فی لیٹر پیٹرول مل سکتا ہے، تو ہم اس فیول کو پاکستان میں کیوں استعمال نہیں کر سکتے؟
جبکہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور ایران بارڈر پر ایسی کوئی رکاوٹ نہیں کہ ٹرانسپورٹیشن ممکن نہ ہو۔
دوسری طرف مہنگائی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ راتوں رات اعلان ہوا اور گڈز ٹرانسپورٹ نے اپنے کرایوں میں ساٹھ فیصد اضافہ کر دیا۔ مسئلہ صرف بچوں کے اسکول جانے یا دفتر آنے جانے کا نہیں، بلکہ لوگوں کے گھروں کے چولہے جلانے کا ہے۔ عام آدمی کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔
یہاں کچھ معزز ارکان نے ایئرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر اپنی کامیابیوں کی کہانیاں سنائیں کہ ہم نے بڑی دلیری سے مقابلہ کیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پہلے لیوی بڑھائی گئی اور پھر کمی کر دی گئی۔ کم از کم یہ تو کیا جاتا کہ جو فیول پہلے سے پاکستان میں موجود تھا، اسے سبسڈی پر فراہم کیا جاتا۔
ہماری پلاننگ یہ ہے کہ ہم مختلف اشیاء کو سبسڈی دیں، لیکن سوال یہ ہے کہ جس چیز کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، یعنی فیول، اسی پر لیوی ختم کیوں نہیں کی جاتی؟ اگر فیول سستا ہو جائے تو باقی شعبوں میں بھی ریلیف ملے گا۔
بلوچستان پہلے ہی اپنے معدنی وسائل کی وجہ سے پاکستان کے مسائل کا حل بن سکتا ہے، اور آج وہ فیول کے ذریعے بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ ایران سے روزانہ 22 لاکھ لیٹر فیول سمگل ہو کر آتا ہے۔ اگر ہم قانونی طور پر ایران کے ساتھ تجارت کریں اور مناسب ٹیکس ادا کریں تو یہ ملک کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
بھارت اور ایران اپنی کرنسیوں میں تجارت کر سکتے ہیں، تو پاکستان کیوں نہیں؟ بلوچستان میں پہلے ہی بے روزگاری بہت زیادہ ہے اور مہنگائی نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔
کراچی سے گوادر کا فاصلہ تقریباً 800 کلومیٹر ہے جبکہ تفتان سے کراچی کا فاصلہ 1600 کلومیٹر ہے۔ اگر بلوچستان کے لوگ چند کلومیٹر کے فاصلے سے سستا فیول حاصل کر سکتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟
اگر بلوچستان کو واقعی ریلیف دینا ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے تو ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ سرحدی علاقوں کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
آج صورتحال یہ ہے کہ کراچی سے سامان تفتان تک 1600 کلومیٹر لے جایا جاتا ہے، جبکہ ایران سے آنے والی اشیاء چند کلومیٹر کے اندر پاکستان میں داخل ہو سکتی ہیں، مگر ہماری پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔
ہم کہتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کے محتاج ہیں، جبکہ ہمیں اللہ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم ایک خودمختار قوم ہیں، ایران تنہا مقابلہ کر رہا ہے اور اس ظالم کے ساتھ لڑرہا یے اور ہم اپنی معیشت پر خود ہی بوجھ ڈال رہے ہیں اور اپنے لوگوں پر عذاب ڈال رہے ہیں
ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ عوام کو ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے۔ اس کا حل ہمارے سامنے ہے کہ ایران سے سستا فیول اور دیگر مصنوعات لا کر عوام کو سہولت دی جائے۔
مزید یہ کہ اطلاعات ہیں کہ آئندہ دنوں میں بجلی پر بھی ٹیکسز بڑھائے جائیں گے۔ دیہی علاقوں میں جہاں دکانوں کا کرایہ صرف پانچ سے سات ہزار روپے ہے، وہاں بھی وہی شرح لاگو ہے جو بڑے شہروں میں لاکھوں روپے کمانے والوں پر ہے۔ ان چھوٹے علاقوں کو کم از کم ریلیف دیا جانا چاہیے۔
جہاں تک زمینداروں پر ٹیکس کی بات ہے تو حقیقت یہ ہے کہ زراعت پہلے ہی تباہ حال ہے۔ زمیندار سے اپ خون لے لو۔اور مجبوری میں اپنی زمینوں سے وابستہ ہیں، ورنہ وہ بھی شہروں کا رخ کر چکے ہوتے۔
ہم سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور سنجیدگی سے تجاویز پر غور کرنا ہوگا، تاکہ اس اسمبلی کے فلور سے ایک متفقہ لائحہ عمل سامنے آئے جس پر پورے پاکستان کو اتفاق ہو۔
اگر مشکل وقت آیا ہے تو ہمیں مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا، اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانی عوام بھی اس میں ہمارا ساتھ دے گی۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Maulana Fazl ur Rehman calls for in-camera parliamentary session on regional tensions.
The News
It has become difficult for Israel to maintain its existence. The world has now seen its real face,” MFR said. He further criticised the Donald Trump administration for its support of Israel, claiming it had led to increasing isolation both globally and domestically, with protests emerging within the United States.
Maulana Fazlur Rehman alleged that despite these developments, the government was attempting to appease Washington while diverting public attention from core domestic issues, adding that the Muslim world was under mounting pressure.
www.thenews.pk/print/1408669-fazl-calls-for-in-camera-par… -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج بھی دو ہزار چوبیس کے الیکشن کی روش برقرار ہے، جتنے ضمنی الیکشن ہوئے ہیں عینی شاہدین، کہ آج بھی شکست خوردہ لوگ جو ضمنی الیکشن میں ہار چکے ہیں ان کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پانچ ہزار ووٹ لینے والا ہارا ہوا ہے اور پانچ سو ووٹ لینے والا جیتا ہوا ہے، شرم انی چاہیے اس انتخابی نظام کو، اس الیکشن کمیشن کو اور ان قوتوں کو جو اس قسم کے نتائج کے لیے اپنے ریاستی قوت کو استعمال کرتے ہیں، کیا تبدیلی آئی ہے تمہارے اندر؟
اگر آپ ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ ہم خوشامد کر کے سیاست کریں گے تو یہ جمعیۃ علماء اسلام کی روش نہیں ہے، یہ جمعیۃ علماء اسلام کی تربیت نہیں ہے، ہم نے سر اٹھا کر چلنا سیکھا ہے اور اپنے اکابرین سے سیکھا ہے اور وہی روش چلے گی، کہاں تک جانا چاہتے ہو یہ آپ بتائیں، ہم آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ سمندر نے کہا مچھلی سے کب تک تیرتے رہو گے؟ تو مچھلی نے کہا جب تک تیرے اندر موجیں مارنی کی طاقت ہے اس وقت تک میرے اندر تیرنی کی بھی طاقت ہے۔
اس حوالے سے ان شاءاللہ العزیز بارہ اپریل کو بہت بڑا اجتماع ہوگا اور اچھا میلہ لگے گا ان شاءاللہ اور عوام کو اعتماد دلائے جائے گا کہ آپ تنہا نہیں ہیں، کوئی تو ہے جو آپ کے پشت پر کھڑا ہے اور آپ کے حق کی بات کر رہا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
#نکلو_مولانا_کے_سنگThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چھبیسویں آئینی ترمیم کے دوران ہم نے کچھ ترامیم دی تھی جو تسلیم کر لی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، یکم جنوری دو ہزار اٹھائیس سے پاکستان کے اندر دستور کے مطابق اب سود بند ہوگا، لیکن دو ہزار چھبیس شروع ہے ایک سال بیچ میں رہ گیا ہے اور اس وقت تک سود کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات ہمیں بینکوں میں یا محکموں میں نظر نہیں آ رہے ہیں، کیا چاہتی ہے حکومت؟ یہ تو ایک ڈنگ ٹپاو سیاست والی بات ہے کہ جب مجبوری ہے تو ہر بات مان لی، جب اس مجبوری سے نکل گئے تو پھر اپنی وہی خوہ، وہی عادت، وہی روش، اس طرح تو عوام نہیں چلیں گے آپ کے ساتھ، جمعیۃ علماء اسلام، اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی۔ اس وقت بھی جو آئین میں ترمیم کی گئی تھی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات ڈیبیٹ کے لئے ایوان میں لائی جائیں گی، ایک بھی ابھی تک کوئی سفارش وہ بحث کے لئے ایوان میں پیش نہیں کی گئی، اس سے حکمرانوں کی بدنیتی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
بدنیتی سے حکومتیں نہیں چلا کرتیں، جھوٹی نمائندگی کے ساتھ حکومتیں نہیں چلا کرتیں، ہم عوام میں ہیں اور ہم ملک کی نزاکتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بہت سے چیزوں پر ابھی آخری اقدام سے پہلو تہی کر رہے ہیں، ورنہ یہ ایک دن کی مار ہیں۔
عوام میں ناراضی ہے حکومت سے بھی ناراض، ریاستی اداروں سے بھی ناراض، ان کے آپریشنز بھی نہ عوام کو امن مہیا کر رہے ہیں اور نہ اس کی طرف کوئی پیش رفت، بلکہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کا والی بات ہے۔
#نکلو_مولانا_کے_سنگThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امن وامان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے، حکومتی رٹ ختم ہے یہاں کی صوبائی حکومت نہ ہی میں نہ شی میں ، آپریشن کے خلاف بھی اور فوج کے
شانہ بشانہ بھی، اس قسم کی ڈاما ڈول پالیسیوں سے حکومتیں نہیں چلا کرتیں، عوام کو ایک پرسکون حکومت چاہیے ایک ایسی حکومت جو عوام کو بھی سکون دے سکے، حکومت بھی مضطرب اور عوام بھی مضطرب، یہ پھر سٹیٹ نہ ہوا اس کو کوئی اور نام دینا ہوگا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں پریس کانفرنس
#نکلو_مولانا_کے_سنگ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور اس موقف کو دہرایا ہے کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے، حالات ایسے بن رہے ہیں کہ اب امریکہ کی پشت پناہی کے باوجود بھی اسرائیل کیلئے اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا، کیونکہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ فلسطین سے جو جنگ ایران تک آ پھیلی ہے یہ کس کا فیصلہ ہے؟
یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ تنہا ہے اور یورپ بھی اس کا ساتھ نہیں دے رہا، پہلی مرتبہ یورپ ایک جنگ سے لا تعلق رہا ہے کی جس کے قیادت امریکہ کر رہا ہے۔ امریکہ میں پوری امریکی عوام اس وقت ٹرمپ کے خلاف علم بغاوت بلند کر چکے ہیں، جو شخص ملک کے اندر بھی تنہا ہو، پوری یورپ میں تنہا ہو، پوری دنیا میں تنہا ہو
وہاں پاکستان کے حکمران ہم آج بھی ٹرمپ کی خوشامد اور اس کی رضا مندی کے لئے ہر اقدام کرنے پہ تیار ہو جاتے ہیں، کون سی آزادی ہے یہ؟ کونسی خود مختاری ہے؟ ہمارے حکمران اپنی خود اعتمادی کھو بیٹھے ہیں اور ایک غلامانہ ذہن کے ساتھ حکومت کر رہے ہیں۔ عوام کی جھوٹی نمائندگی کو لے کر سیول حکمران اسٹیبلشمنٹ کے پیروکار اور اسٹیبلشمنٹ وہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے پیروکار، یہ وقت ہے کچھ مضبوط فیصلہ کرنے کا تمام وبال قوم کے اوپر ڈال دیا جاتا ہے، مصیبتوں کے پہاڑ، مہنگائی کے پہاڑ عام آدمی پر ڈال دیے جاتے ہیں، حکمران جوں کی توں عیاشیاں کر رہے ہیں۔
آج اسرائیل اس حد تک جری ہو رہا ہے کہ ایک نئے قانون کے ذریعے سے فلسطینیوں کو پھانسیوں تک لے جائیں گے، تمام قیدیوں کو پھانسیوں تک لے جانے کے لیے ایک قانون بنا دیا گیا ہے یہ قانون جنیوہ انسانی حقوق کنونشن سے متصادم ہے، یہ قانون اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر سے متصادم ہے، اقوام متحدہ ہو یا جنیوہ انسانی حقوق کنونشن اس کا فوری طور پر نوٹس لے، اسے انسانی حقوق کے منافع قرار دے اور قیدیوں کے حوالے سے جو عالمی قانون ہے اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی، جبر کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم نے کچھ ریاستی نزاکتوں کو سامنے رکھتے ہوئے نیک نیتی کے ساتھ تجویز دی کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور جو عالمی صورتحال ہے، پھر اسلامی دنیا میں جو نئی صورتحال بنی ہے اور اس سے جو پاکستان متاثر ہو رہا ہے، ہر پاکستانی اپنے وطن کے لئے فکر مند ہے، ہمیں بتایا تو جائے کہ کیا مسئلہ ہے؟ اگر آپ سرعام ایک بات نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم عوام کے نمائندوں کو پارلیمنٹ کے اندر ان کیمرہ ہی بتا دیں، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والے ہمیں تو کہیں پاکستان پیچھے بھی نظر نہیں آرہا،
پاکستان کی دو سرحدیں ہیں ایک مغربی سرحد جو افغانستان سے ملتی ہے اور ایک مشرقی سرحد جو ہندوستان سے ملتی ہے ہم نے دونوں سرحدیں بند کرا دی ہیں اور ہماری تجارت نہ اب مغربی دنیا کے ساتھ ہو سکتی ہے اور نہ مشرقی دنیا کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ افغانستان کے پاس تجارت کے بہت سے راستے ہیں اور انہوں نے وسطی ایشیا ممالک کو رابطے میں بھی لے لیا ہے اور اپنے تاجروں سے کہہ دیا ہے کہ تجارت کا رخ بدل دو، ہندوستان پورے مشرقی اور جنوبی ایشیا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے، لیکن کیا زبردست قسم کے دماغ ہمیں اللہ نے عطاء کی ہے کہ دونوں سرحدیں اپنے اوپر بند کر دی اور اب کہہ رہے ہیں کہ
تیل کم خرچ کرو اس لیے کہ آبنائے ہرمز بند ہو گیا ہے، تیل کی ترسیلات بند ہو گئی ہیں، لیکن پاکستان تو اس بات کا دعوے دار ہے کہ پاکستانی جھنڈے کے نیچے دس جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کر چکے ہیں، وہ کہاں چلے گئے ہیں؟ اگر وہ پاکستان آئے ہیں تو پھر پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ اگر وہ پاکستان سے کسی دوسرے ممالک کی طرف گئے ہیں تو بتایا جائے کہ کراچی میں اترے ہیں، تیل وہاں سے اتارا گیا ہے، تیل دوسرے جہاز پر چڑھایا گیا ہے، دوسرے جہازوں کو یہاں کراچی میں پورٹ عطاء کیا گیا ہے، وہاں سے ان کو دوسرے ملکوں میں بھیجا گیا ہے، اس پر جو آمدن ہے وہ کیا ہے؟ یہ قوم کو کیوں نہیں بتایا جا رہا؟
اور ایک صاحب نے بڑے خوبصورت تبصرہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تو پل صراط بن گیا ہے اور ایک حافظ جی جو ہے پل صراط سے دس لوگوں کو گزار سکے گا ہمارے حافظ جی نے دس جہاز گزروا لئے ہیں، یہ قوم کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے، سنجیدہ چہروں کے ساتھ قوم کے ساتھ کھلواڑ کرنا اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
#jui #maulana #petrolThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہماری کوئی کسی سے ذاتی لڑائی تو نہیں ہے، ان نظریات کے بنیاد پر ہم ایک موقف رکھتے ہیں کہ یہ حکومت جعلی ہے ایک طرف مسلم لیگ کی حکومت جعلی، پھر دوسری طرف صرف پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی، پھر خلاف شریعت اپنی اختیارات کو اور اسمبلی کو اور اکثریت کو استعمال کرنا پھر جس طرح وہ اللہ کے قانون سے بغاوت کر رہے ہیں، پھر ہمیں بحیثیت ایک پاکستانی شہری کے یہ حق حاصل ہے کہ ہم ایسی حکومتوں کے خلاف عالم بغاوت بلند کر دے۔
یہ سب کچھ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ کے غلام ہیں، امریکہ اس وقت اسرائیل کے پشت پہ کھڑا ہے، انہوں نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا، ابھی ان کا فلسطینی مسلمانوں کے خون سے پیٹ نہیں بھرا کہ انہوں نے ایران پر حملہ کر دیا، لبنان پہ وہ قتل و غارت گری کر رہے ہیں، اسلامی دنیا کو گھیرہ ہوا ہے پورا خلیج امتحان سے گزر رہا ہے اور ہماری حکومت یہ سب کچھ اس لئے کر رہی ہے کہ وہاں سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے اور یہاں کے مقامی مسائل پر ان کی توجہ مرکوز رہے۔ تو یہ بھی پبلک کے نظر میں بھی ہونا چاہیے کہ یہ سارے حالات اپنے قوم کے لئے اس لئے پیدا کیا جا رہے ہیں کہ اسرائیل جیسے سفاک، قاتل اور قابض ایک قوت کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور ان کو پس منظر میں لے جایا جا سکے اور اسلامی دنیا میں جو قتل و غارت گری ہو رہی ہے وہاں پر امریکہ کو ریلیف دی جا سکے۔ لہٰذا اس سیاست کو ہمیں سمجھنا ہوگا ان کے ناپاک ارادوں کو ہمیں سمجھنا ہوگا اور ان شاءاللہ العزیز بارہ اپریل کو مردان سے ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے ہم ان کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کے لئے آغاز کر رہے ہیں اور ان شاءاللہ یہ سلسلہ پھر ملک بھر میں جاری و ساری رہے گا ان شاءاللہ العزیز۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کےبعد میڈیا بریفنگ
#jui #maulana #presser #govtofpakistan #usThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام نے اُن تمام قوانین کی نشاندہی کی ہے جو گزشتہ ایک عشرے سے ہماری اسمبلیوں سے پاس کرائے جا رہے ہیں، اور موجودہ حکومت نے بھی اس تسلسل کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
چاہے وہ گھریلو تشدد کے حوالے سے قانون ہو، یا ٹرانس جینڈر کے حوالے سے، اور اسی طرح مسلم عائلی قوانین جو 1961 سے نافذ ہیں، اُن میں مزید خرابیاں پیدا کر دی گئی ہیں۔ خلافِ شریعت قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں۔
حال ہی میں اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادیوں پر پابندی لگائی گئی ہے اور اسے زنا بالجبر قرار دینا، یہ تو گویا اللہ کے احکامات کے ساتھ جنگ اور بغاوت کا آغاز ہے۔
ابھی اسلام آباد میں ایک نیا جج پیدا ہوا ہے اس نے ایک نیا فلسفہ پیش کیا ہے کہ بیوی کو شوہر کی کمائی میں پچاس فیصد کا حصہ دار قرار دینے کے لیے اسمبلی قانون سازی کرے۔
یہ تمام وہ قوانین ہیں جن کی ہم بار بار نشاندہی کر چکے ہیں کہ یہی قوانین برطانیہ میں انہی الفاظ کے ساتھ موجود ہیں، اور آج ہم پاکستان میں اُن کی پیروی کر رہے ہیں۔
انگریز چلا گیا، لیکن اُس کی پیروی ہم سے نہیں گئی، اُس کی اطاعت ہم سے ختم نہیں ہوئی، اور ہم آج بھی اُن کے قوانین کو پاکستان کے عوام اور مسلمانوں پر مسلط کر رہے ہیں۔
وقف املاک کے حوالے سے جس قانون کی باتیں ہو رہی ہیں، اور جس طرح شریعت کے قوانین کو تبدیل کیا جا رہا ہے، بعینہٖ یہی قوانین انڈیا میں بھی انہی الفاظ کے ساتھ پاس ہو رہے ہیں۔ اسی طرح کے قوانین جنوبی افریقہ جیسے غیر اسلامی ممالک میں بھی موجود ہیں، اور وہی قوانین ہماری اسمبلیوں میں لائے جا رہے ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
#jui #maulana #parliament #legislationThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری قوم کے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور انہیں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ اس اقدام نے عام آدمی کا سکون اور چین چھین لیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام پوری قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آنے والے جمعے کے روز ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بڑے احتجاجی مظاہرے کریں اور حکومت کے اس اقدام کو مسترد کریں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس بعد میڈیا بریفنگ
#jui #maulana #petrol -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور مفتی محمود مرکز:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان مدظلہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
#jui #maulana #presser -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لائیو امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس
www.facebook.com/share/v/1CarcsErFe/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور مفتی محمود مرکز
5 اپریل 2026
پشاور:جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس دوسرے روز بھی جاری،اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے اراکین مجلس شوری کی شرکت ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور مفتی محمود مرکز
5 اپریل 2026
پشاور:جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس دوسرے روز بھی جاری،اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے اراکین مجلس شوری کی شرکت ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور مفتی محمود مرکز
4 اپریل 2026
پشاور:جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس،اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں،ملک بھر سے اراکین مجلس شوری کی شرکت ۔اجلاس کل بروز اتوار بھی جاری رہے گا،ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور مفتی محمود مرکز
4 اپریل 2026
پشاور:جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس شروع
اجلاس کی صدارت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے اراکین مجلس شوری کی شرکت ۔
اجلاس کل بروز اتوار بھی جاری رہے گا،ترجمان جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی میں چند گھنٹوں کی بارش سے پی پی کی گڈ گورننس کا میک اپ اتر گیا ۔ترجمان جےیوآئی
کراچی کا بلدیاتی نظام عیاں ہو گیا ھے۔اسلم غوری
میئر کراچی اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔اسلم غوری
پی پی سندھ کے عوام پر زبردستی اور دھاندلی سے مسلط ہے ۔ترجمان جےیوآئی
عوام کو پی پی پر عدم اعتماد کی سزا دی جارہی ہے ۔اسلم غوری
پی پی کی کارکردگی صفر ،الفاط کے ہیر پھیر اور دھاندلی سے سیاست میں زندہ ہے ۔ترجمان جےیوآئی
روشنیوں کے شہر کراچی کو تاریکیوں ،محرومیوں اور گندگیوں میں دھکیل دیا گیا ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستانی حکمرانوں کے عوام پر پٹرول بموں کے حملے افسوسناک ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
حکمران اپنی عوام کو بھوک اور پیاس سے مروانا چاہتے ہیں ۔اسلم غوری
خطے کے کسی بھی ملک میں پیٹرول کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں ہیں۔ترجمان جےیوآئی
آئی ایم ایف کے دبائو پر حکمران گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔اسلم غوری
پاکستانی عوام کو مودی ،ٹرمپ اور نیتن یاہو سے زیادہ اپنے حکمرانوں سے خوف ہے ۔ترجمان جےیوآئی
جنگ سے متاثرہ ایران سے زیادہ مہنگائی کا ظلم رات کے اندھیرے میں پاکستانی عوام پر کیا گیا ۔ترجمان جے یوآئی
حکومت کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کر دی ہے ۔اسلم غوری
وزیروں مشیروں کا لاؤ لشکر کم کر کے عوام پر بوجھ کم کیا جائے ۔ترجمان جےیوآئی
حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے اپنا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے ۔اسلم غوری
حکمران اپنے ہی عوام کی جان کے درپے ہوچکے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وفاقی حکومت نے امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنشنل کارگو ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبہ پہ فی الفور کام شروع کرنے اور موجود ائیرپورٹ کو فنگشنل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے انٹرنشنل کارگو ائیرپورٹ کی تعمیر سمیت کئی اہم ترقیاتی منصوبوں بارے مفصل بریفننگ دی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے یارک کے قریب سی پیک سے وابستہ اس انٹرنشنل کارگو ایئرپورٹ منصوبہ کو عملی جامہ پہنانےکی منظوری دے دی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2024 میں مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر اپنے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران کیا تھا ۔ وزیر دفاع نے ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ ائیرپورٹ کو جلد فنگشنل بنانے اور ائیرپورٹ کو پہاڑی نالوں کے سیلابی ریلوں سے بچانے کے لئے حفاظتی بند بنانے کی منظوری بارے بھی بتایا ۔
عظیم سی پیک منصوبہ کی تعمیر کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان کو زمینی راستوں سے بین الاقوامی تجارت سے منسلک کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کو فضائی راستوں سے عالمی تجارت سے منسلک کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
وزیر دفاع خواجہ آصف کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
رہنماؤں میں ملاقات ،مختلف امور پر بات چیت
خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ،پاکستان کی خارجہ پالیسی اور امن وامان پر گفتگو
حالیہ امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کو مزید بہتر بنانے پر غور وخوض
ملاقات میں سنیٹر کامران مرتضٰی، محمد اسلم غوری، اکرم خان کاکڑ و سول ایوی ایشن کے حکام موجود تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد سمیت سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمداور ملاقات
ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت
امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں
خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا
دونوں رہنماوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن زرائع استعمال کرنے پر زور دیا
فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے۔
سی پیک اور امن وامان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور برادر ملک چین کی سوچ میں ہم آہنگی سے خطے کو فائدہ ہوگا ۔
پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں پھلی پھولی ہے۔
ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے
ہیں۔چینی سفیر
جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء نے اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی ۔مولانا فضل الرحمان
چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ
@CathayPak @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی وفد سمیت سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمداور ملاقات
ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ۔
امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت
امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کے قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں
خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا ۔
دونوں رہنماوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن زرائع استعمال کرنے پر زور دیا۔
فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پورے دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے۔
سی پیک اور امن وامان کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام اور برادر ملک چین کی سوچ میں ہم آہنگی سے خطے کو فائدہ ہوگا ۔
پاک چین دوستی ہر قسم کے حالات میں پھلی پھولی ہے۔
ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے
ہیں۔چینی سفیر
جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء نے اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی ۔مولانا فضل الرحمان
چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ
ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے
ہیں۔چینی سفیر
جے یو آئی پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی خواہش رکھتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء نے اس حوالے سے پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرے گی ۔مولانا فضل الرحمان
چین تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ
@CathayPak @MoulanaOfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پیر صاحب پگاڑا کے بڑے فرزند ارجمند سید راشد شاہ راشدی کی وفد کے ہمراہ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ سے ملاقات
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پیر صاحب پگاڑا کے بڑے فرزند ارجمند جناب سید راشد شاہ راشدی کی وفد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد مین انکی رہائش گاہ پر ملاقات
ملاقات مین جی ڈی اے کے سیریٹری جنرل سینیٹر صفدر علی عباسی، محمد خان جونیجو
، معظم علی خان عباسی شامل ہیں
سید راشد شاہ راشدی نے پیرپگارا کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
جی ڈی اے وفد کے ساتھ ملکی عالمی علاقائی خاص کر سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خیبرپختونخوا اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں جاری بحث کے دوران جےیوآئی کی خاتون رکن ریحانہ اسماعیل نے کہا کہ جتنے وسائل حکومت کے پاس ہے اس میں کوئی حکمت عملی نہیں دکھائی دیتی۔ انہوں نے حکومت پر اپنے تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پشاور بیوٹیفیکشن کے نام متعدد بار منصوبہ آئے لیکن کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو موجودہ بجٹ میں ریلیف فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے اور تجاویز پیش کی کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلاح و بہبود کے منصوبوں پر غور کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں اٹیزم کی بیماری بہت پھیلتی جارہی ہے جس کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جبکہ مختلف شعبوں میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ رکن صوبائی ریحانہ اسماعیل نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے بجٹ میں اضافہ اور عوامی نمائندوں اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنائے۔
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی رہائشگاہ آمد
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا
اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین موجود
اسلام آباد: ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود شریکThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ سے استاد الحدیث مولانا امداد اللہ یوسفزئی کی ملاقات
ملاقات میں مختلف امور بالخصوص نکاح نامے میں ترمیم کا شرعی وقانونی جائزہ
نکاح نامے جج کی ترمیم نہ قانونی ہے ،نہ شرعی اور نہ سماج کے مطابق
ملاقات میں حافظ حمداللہ،ڈاکٹر انعام اللہ ویگر موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں سیاسی و خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں حکومت کو تجویز دی ہے کہ نکاح نامے میں ترمیم کی جائے، جس کے تحت شادی کے دوران شوہر جو جائیداد بنائے، اس کا آدھا حصہ بیوی کو ملے،صحافی کا سوال
یہ نہ تو قانونی لحاظ سے درست ہے، نہ شرعی لحاظ سے، اور نہ ہی ہمارے سماج کے مطابق ہے۔ معلوم نہیں یہ کس مغربی دنیا کی پیروی کی جا رہی ہے۔ یہ ایک جج کی خاص ذہنیت کی عکاسی ہے، نہ کہ ایک مسلمان معاشرے کی۔امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
30 مارچ 2026
قومی اسمبلی،امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگو
ایران، اسرائیل اور امریکہ کا تنازع دراصل فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا ایک تسلسل ہے،مولانا فضل الرحمان
یہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کرتے ہوئے ایران تک پہنچائی گئی ہے،مولانا فضل الرحمان
اگر ایران میں انہیں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے تو پورے خطے پر اسرائیلی اور صہیونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی،مولانا فضل الرحمان
اس لیے اس وقت پوری اسلامی دنیا کو ایک اسلامی بلاک بنانا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
اسلامی دنیا کو سیاسی، باہمی تجارت اور دفاعی حوالے سے ایک مشترکہ معاہدہ کرنا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
اسلامی ممالک اکٹھے ہوں اور اس حوالے سے پوری اسلامی دنیا اپنے لیے ایک سمت متعین کرے،مولانا فضل الرحمان
اسی طرح صہیونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ بھی روکا جا سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان
پاکستان اس وقت خطے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے،مولانا فضل الرحمان
اس پیچیدہ صورتحال اور فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے،مولانا فضل الرحمان
ایوان کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے،مولانا فضل الرحمان
مذاکرات کے حوالے سے پاکستان نے میزبانی کی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے،مولانا فضل الرحمان
مصر، ترکی اور سعودی عرب اس میں شریک ہوئے ہیں، تو ظاہر ہے کہ اسلامی دنیا کے یہ بڑے ممالک ہیں، اور اتنے بڑے ممالک کے باہمی رابطے سے اسلامی دنیا کے لیے ایک متوازن سوچ ان شاء اللہ پیدا ہوگی،مولانا فضل الرحمان
ٹرمپ نے ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں جو کہا، وہ کوئی شریف آدمی دہرا بھی نہیں سکتا،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد کے جسٹس منیر اختر کیانی نے اپنے فیصلے میں حکومت کو تجویز دی ہے کہ نکاح نامے میں ترمیم کی جائے، جس کے تحت شادی کے دوران شوہر جو جائیداد بنائے، اس کا آدھا حصہ بیوی کو ملے، صحافی کا سوال
یہ نہ تو قانونی لحاظ سے درست ہے، نہ شرعی لحاظ سے، اور نہ ہی ہمارے سماج کے مطابق ہے۔ معلوم نہیں یہ کس مغربی دنیا کی پیروی کی جا رہی ہے۔ یہ ایک جج کی خاص ذہنیت کی عکاسی ہے، نہ کہ ایک مسلمان معاشرے کی۔امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
أدان أمير جمعية علماء الإسلام- باكستان مولانا فضل الرحمان التصريحات المسيئة الصادرة عن دونالد ترامب بحق صاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان، مؤكداً أن هذه العبارات تمثل إساءةً ليس لشخصه فحسب، بل لعموم الأمة الإسلامية ومشاعرها.
وشدّد على أن مثل هذه التصريحات تعكس افتقاراً لأبسط مبادئ الأخلاق والاحترام المتبادل، داعياً ترامب إلى التقيّد بقيم حقوق الإنسان وآداب الخطاب السياسي والحضاري.
وأضاف أن تسليم قيادة دولة كبرى كالولايات المتحدة لشخص يفتقر إلى الحكمة والاتزان يثير العديد من علامات الاستفهام، ويؤكد الحاجة إلى مراجعة جادة للمعايير التي تحكم المشهد السياسي الدولي.
ودعا مولانا فضل الرحمان القادة المسلمين إلى إظهار قدرٍ أعلى من الوحدة والتضامن، والعمل على توحيد الصفوف في مواجهة التحديات المشتركة، مشيراً إلى ضرورة أن يكون هناك موقف موحّد وقوي في مواجهة التحالفات التي تستهدف مصالح الأمة الإسلامية.
وأكد في ختام بيانه على أهمية تفعيل دور الكتلة الإسلامية لتكون صوتاً واحداً فاعلاً ومؤثراً على الساحة الدولية.
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
#jui #pakistan #ksa -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشہرہ:جےیوآئی رہنماء سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کا مانکی شریف میں جلسے سے خطاب
ختم نبوت اور آئین کی اسلامی شقوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مولانا اسعد محمود
ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ،ہر حکمران نے ختم نبوت کے مسئلے میں نقب زنی کی کوشش کی لیکن جے یو آئی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔مولانااسعد محمود
حکمران امریکہ کی خوشنودی کے لیے قوانین میں تبدیلی کر رہے ہیں، مولانا اسعد محمود
جے یو آئی نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مولانا اسعد محمود
صوبہ امن وامان کے مسائل کا شکار ،جنوبی اضلاع نوگو ایریا بن چکے ہیں ۔مولانا اسعد محمود
وسطی اضلاع کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی چلی جارہی ہے،اسعد محمود
صوبہ کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے ، صحت اور تعلیم کا نظام تباہ ہوچکا ہے،مفتی اسعد محمود
کوہستان سیکنڈل جیسے سیکنڈل صوبائی حکومت کے کارنامے ہیں،مولانا اسعد محمود
ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں کے دور حکومت میں عوام خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں،اسعد محمود
کے پی عوام کی قوت خرید میں 16فیصدکمی آئی ہے،اسعد محمود
حکمران طبقہ عیاشیوں اور اقربا پروری میں مصروف ہے،مولانا اسعد محمود
سرکاری ادویات چوری ہو رہی ہیں،عوام کا اعتماد ختم ہوچکا،مولانا اسعد محمود
قبائلی اضلاع کا انضمام عوام کے ساتھ مذاق ہے،مفتی اسعد محمود
صوبے میں ترقیاتی کام مکمل طور پر ٹھپ ہوچکے ہیں،مفتی اسعد محمود
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشہرہ:سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشہرہ:سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود مانکی شریف میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پرنس محمد بن سلمان بارے ٹرمپ کے توہین آمیز جملے قابل مذمت ہیں
محمد بن سلمان بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے،مولانا فضل الرحمان
ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
امریکہ کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے،مولانا فضل الرحمان
مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
اسلامی بلاک اور امریکہ واسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
#jui #pakistan #ksa -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
29 مارچ 2026:
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد سومرو نے سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے کل کے بیان سے ایک بات واضح ہوگئی کہ امریکہ اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ایران پر عالمی قوتوں کے حملے کی جمعیت علماء اسلام نے نہ صرف مذمت کی بلکہ مسلم امت کے اتحاد پر زور دیا۔ عالمی قوتوں کا منصوبہ تھا کہ ایران کے مسلم ممالک پر حملوں کے جواب میں مسلم ممالک بھی ایران پر حملہ کریں تاکہ مسلم امت آپس میں لڑے اور فرقوں، قوم اور ملکوں کے نام پر مسلم ممالک میں خون کی ندیاں بہائی جائیں، لیکن مسلم ممالک، خاص کر سعودی عرب اور پاکستان کی حکمتِ عملی نے عالمی قوتوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، جس کے باعث کل امریکہ کے صدر Donald Trump نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف انتہائی گھٹیا اور نازیبا زبان استعمال کی، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے جو حکمت، تدبر، فہم اور فراست کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے۔ پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کی امن کے لیے سفارتی کوششیں لائقِ صد تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی قوتوں کے ناپاک عزائم سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ قوم اس بات کا عزم کرتی ہے کہ پاکستان اور حرمین کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وطنِ عزیز پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب میں موجود حرمین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکنان ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
#jui #maulana #ksaThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Molana Saeed Yousuf
@MSaeedYousuf
“نستنكر بشدة التصريحات غير اللائقة الصادرة عن دونالد ترامب بحق سمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان حفظہ اللہ تعالی
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امن عالم اجتماع
19.20.21 مارچ 2027 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیاگیاہے
آج ضلع کندہ کوٹ کشمور کے کچے کے علائقہ جام سونھارو خان چاچڑ میں جمعیت علماء اسلام کے زیراھتمام ایک عظیم الشان فقیدالمثال اجتماع منعقد کیاگیا
اجتماع سے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر حضرت مولانا عبدالقیوم ھالیجوی صاحب اور علامہ راشدمحمودسومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت صرف ھمارا علاقہ یا صوبہ بدامنی کے زد میں نہین ہے ایک طرف سندھ کے عوام قبائلی تکراروں اور اسٹریٹ کرائم اور ڈاکو کلچر سے تنگ آچکاہے اور اپنی جان مال عزت و آبرو کا تحفظ چاہتی ہے تو وہیں بلوچستان اور خیبرپختونخواہ بھی بدامنی کی لپیٹ میں ہے تو عالم اسلام کے ساتھ ساتھ پوری دنیا مین بھی امن امان ایک اھم مسئلہ بن چکاہے طاقتور ممالک نے طاقت کے نشہ مین کمزور ممالک کو کچلنا شروع کر رکہاہے
انہون نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے اول روز سے امن کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور امن کے لئے قربانیاں بھی دی ہیں
اب بھی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب ملک بھر مین امن کے لئے کوششین کررہے ہین
انہون نے مزید کہاکہ جمعیت علماء اسلام سندھ 2027 کے مارچ مین 19.20.21 تاریخون کو ایک امن عالم اجتماع کررہی ہے جہان ہم سندھ سمیت ملک بھر اور دنیا کے مین امن کے لئے بھرپور آواز بلند کریں گے انہون نے مزید کہاکہ اس عالمی اجتماع مین سندھ بھر سے پچاس لاکھ لوگ شرکت کریں گے اور دنیا بھر سے وفود شرکت کریں گے اور اس اجتماع مین مسلم امہ کے نمائندوں کو دعوت کے ساتھ ساتھ مسجد اقصی مسجد نبوی اور مسجد حرام کے امئمہ کو بھی دعوت دی جائے گی
انہون نے مزید کہاکہ مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت مین ملک کے امن استحکام اور سالمیت کے لئے جدوجھد جاری رہے گی
اس موقعہ پر جلسہ عام سے
مولانا شمس الدین بھیری
مولانا جمال الدین اوگاھی
مولانا محمد الیاس چنہ
مولانا جمال مصطفیٰ تونیہ
مولانا فردوس احمد چاچڑ
مولانا مجیب الرحمن اوگاھی
مولانا خان محمد ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امریکہ پر انحصار ختم،اسلامی بلاک ناگزیر ہے۔
پاکستان کہاں کھڑا ؟ بند کمروں میں فیصلوں کے بجائے پارلیمنٹ کو اعتماد لیا جائے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی ڈی آئی خان میں گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سعودی عرب: جےیوآئی ریاض سعودی عرب کی جانب سے جےیوآئی خیبرپختونخوا کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جب تک ہمارے دماغ سے یہ کیڑا نہیں نکلے گا کہ ہم نے افغانستان کو زیر نگیں رکھنا ہے اور افغانستان میں کوئی حکومت وہ ہماری مرضی کے بغیر نہیں چلے گی اس وقت تک معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے، ہمیں ایک آزاد افغانستان ایک صاحب استقلال افغانستان ایک خودمختار افغانستان اس پر توجہ رکھنی چاہیے اور ماضی کے جو ہمارے اس حوالے سے قربانیاں ہیں ان کو کسی ایک کامیاب نتائج تک ہمیں پہنچانا چاہیے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں سفارتی جو ہماری ستتر یا اٹھتر سالہ کوششیں ہیں وہ اب تک کیوں ناکام ہیں یہ مستقل ایک سوال ہے، یہ کافی نہیں ہے ہم نے بڑی کوشش کی اور افغانی نہیں مانتے اور ہم نے بڑی کوشش کی اور افغانی نہیں مانتے، مسئلہ یہ نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ کیوں نہیں مانتے، کیا ساری غلطیاں ستتر سال سے انہی کی طرف ہیں اور کیا ہمارے طرف بلکل کوئی غلطی نہیں ہے، یہ بھی ہمیں قومی سطح پر سوچنا چاہیے، افغانستان صرف حکومت کا نام نہیں ہے، افغانستان صرف وہاں امارت اسلامیہ کا نام نہیں ہے، افغانستان وہاں کے عوام کا بھی نام ہے، افغان قوم کا نام ہے، افغان قوم کے ہمارے ساتھ رشتے ہیں، ہمارے ساتھ ان کے تعلقات ہیں، ہمارے ساتھ ان کی برادریاں شریک ہیں اور ہمارے ساتھ ان کی معاشرت شریک ہے، ان تمام رشتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں افغانستان کے حوالے سے سوچنا چاہیے، یہ ہر وقت رجیم چینج اور رجیم چینج کے باتیں یہ شاید نہ ختم ہونے والا سلسلہ بنے، ہم نے ظاہر شاہ کے خلاف انقلاب کی حمایت کی، پھر اس کے بعد کمیونسٹ انقلاب آیا پھر ہم نے ان کے خلاف جہاد اس وقت ہم امریکہ جب آیا تو ہم بھی شامل ہو گئے، پھر وہی امریکہ تھا اس نے طرف تبدیل کر دیا تو مشرف کے زمانے میں ہم پھر امریکہ کی جنگ لڑ رہے تھے، آج ہم پھر ایک دفعہ امریکہ کی خواہشات کی مطابق، یہ کیسا امریکہ ہے کہ پاکستان کی اگر انڈیا سے لڑائی ہو تو کریڈٹ لیتا ہے کہ میں نے جنگ بند کرا دی اور اگر افغانستان کے ساتھ لڑائی ہو جائے تو کہتے ہیں پاکستان ٹھیک جا رہا ہے اس کو اور کرنا چاہیے۔
تو یہ چیزیں ان کی بدنیتی پر دلالت کرتی ہے اور ہمیں کسی کے ٹریپ میں نہیں آنا چاہیے وہ اب خود ٹریپ میں آ چکے ہیں، پھنسے ہوئے ہیں، مشکلات کے شکار ہیں اور وہ کامیابیاں حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، پاکستان کو ہر قدم احتیاط سے اٹھانا چاہیے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا این اے 256 خضدار کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے حکومت اور انتظامیہ کے نام اہم پیغام
بلوچستان میں جو بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہے الیکشن کمیشن نے وہی پرانی روایت دہرائی ہے اور جمعیۃ علماء اسلام کے امیدواروں کو ہرایا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
خضدار میں اگر ایسا کھیل کھیلا گیا تو اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے، اس لیے ہم الیکشن کمیشن کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں اور تمام انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لے، سرکار کی غیر ضروری وفاداری سے گریز کرے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
خضدار کی سیٹ جو ہمیشہ جمعیۃ علماء اسلام اور بی این پی مینگل کے اشتراک سے جیتی گئی ہے، تو اب بھی یہ سیٹ انہی کی ہے، لیکن اگر اس میں کوئی رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسے عناصر کو ان شاء اللہ عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری
الیکشن منصفانہ ہو، جو بھی جیتے ہمیں کوئی پرواہ نہیں، لیکن اگر الٹ پھیر کی گئی تو ایسی کسی بھی کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امریکہ اب سپر طاقت نہیں رہا ہے، وہ اپنا ایک بھرم رکھنے کے لئے یہ سارا کچھ کر رہا ہے، بلکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شاید ٹرمپ اپنے ذاتی دفاع کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔
امریکہ کی دفاع کیلئے بھی نہیں کر رہا اور وہاں پر اس وقت امریکہ کی عوامی تائید بھی اس وقت حاصل نہیں ہے۔
بڑا سوال یہ ہے کہ جس شخص نے الیکشن لڑا کہ دنیا سے جنگ ختم کروں گا اس نے اقتدار میں آ کر دنیا پر جنگ مسلط کر دی ہے یہ خود امریکیوں کے اور امریکی عوام کے نظر میں بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ سو اس وقت پوری دنیا ازسر نو سوچ رہی ہے اور ظاہر ہے سوویت یونین کی ٹوٹنے کے بعد ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ عالمی تبدیلی اور تغیرات آئیں گی سو اس وقت پوری دنیا امریکہ سے لے کر روس تک اور چین تک یہ عالمی تغیرات کی زد میں ہیں اور ہمیں خود بیٹھ کر خود اعتمادی کے ساتھ اپنے مستقبل کو خود تراشنا ہوگا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی ڈی آئی خان میں گفتگو
#jui #maulana #us #trump -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خصوصاً پاکستان پر سعودی عرب کا یہ احسان ہے کہ گزشتہ چار یا پانچ دہائیوں سے ہمارے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔ جس طرح آپ نے ہمارے لیے اور ہمارے عوام کے لیے روزگار کا بندوبست کیا، اسی طرح ہمارے دل بھی آپ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت آپ کو اس آزمائش سے جلد از جلد نکالے۔سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کا دیر میں اجتماع سے خطاب
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
#jui #pakistan #ksa -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میرے خیال میں اب صورت حال وہ نہیں ہے اب امریکہ سپر طاقت نہیں رہا ہے، وہ اپنا ایک بھرم رکھنے کے لئے یہ سارا کچھ کر رہا ہے، بلکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شاید ٹرمپ اپنے ذاتی دفاع کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے، امریکہ کی دفاع کیلئے بھی نہیں کر رہا اور وہاں پر اس وقت امریکہ کی عوامی تائید بھی اس وقت حاصل نہیں ہے، بڑا سوال یہ ہے کہ جس شخص نے الیکشن لڑا کہ دنیا سے جنگ ختم کروں گا اس نے اقتدار میں آ کر دنیا پر جنگ مسلط کر دی ہے یہ خود امریکیوں کے اور امریکی عوام کے نظر میں بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ سو اس وقت پوری دنیا ازسر نو سوچ رہی ہے اور ظاہر ہے سوویت یونین کی ٹوٹنے کے بعد ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ عالمی تبدیلی اور تغیرات آئیں گی سو اس وقت پوری دنیا امریکہ سے لے کر روس تک اور چین تک یہ عالمی تغیرات کی زد میں ہیں اور ہمیں خود بیٹھ کر خود اعتمادی کے ساتھ اپنے مستقبل کو خود تراشنا ہوگا۔
ہمیں یہی سوال ہے کہ اس وقت ثالثی کی باتیں بھی ہو رہی ہیں کیا پاکستان اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ثالثی کر سکے اور شہباز شریف جیسے حکمران کے ٹویٹ پر ٹرمپ کا ٹویٹ آنا خود ٹرمپ کی کمزوری اور امریکی پالیسی کی کمزوری کی عکاس ہے۔ سو اس حوالے سے ہمیں سوچنا چاہیے۔
صحافی: کیا ہماری طاقت عکاس نہیں ہے؟
نہیں پاکستان بہرحال محاصرے میں ہے اور سوائے ثالثی کے کردار کے ہمارے پاس اور کون سا راستہ ہے؟
جب تک ہمارے دماغ سے یہ کیڑا نہیں نکلے گا کہ ہم نے افغانستان کو زیر نگیں رکھنا ہے اور افغانستان میں کوئی حکومت وہ ہماری مرضی کے بغیر نہیں چلے گی اس وقت تک معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے، ہمیں ایک آزاد افغانستان ایک صاحب استقلال افغانستان ایک خودمختار افغانستان اس پر توجہ رکھنی چاہیے اور ماضی کے جو ہمارے اس حوالے سے قربانیاں ہیں ان کو کسی ایک کامیاب نتائج تک ہمیں پہنچانا چاہیے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں سفارتی جو ہماری ستتر یا اٹھتر سالہ کوششیں ہیں وہ اب تک کیوں ناکام ہیں یہ مستقل ایک سوال ہے، یہ کافی نہیں ہے ہم نے بڑی کوشش کی اور افغانی نہیں مانتے اور ہم نے بڑی کوشش کی اور افغانی نہیں مانتے، مسئلہ یہ نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ کیوں نہیں مانتے، کیا ساری غلطیاں ستتر سال سے انہی کی طرف ہیں اور کیا ہمارے طرف بلکل کوئی غلطی نہیں ہے، یہ بھی ہمیں قومی سطح پر سوچنا چاہیے، افغانستان صرف حکومت کا نام نہیں ہے، افغانستان صرف وہاں امارت اسلامیہ کا نام نہیں ہے، افغانستان وہاں کے عوام کا بھی نام ہے، افغان قوم کا نام ہے، افغان قوم کے ہمارے ساتھ رشتے ہیں، ہمارے ساتھ ان کے تعلقات ہیں، ہمارے ساتھ ان کی برادریاں شریک ہیں اور ہمارے ساتھ ان کی معاشرت شریک ہے، ان تمام رشتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں افغانستان کے حوالے سے سوچنا چاہیے، یہ ہر وقت رجیم چینج اور رجیم چینج کے باتیں یہ شاید نہ ختم ہونے والا سلسلہ بنے، ہم نے ظاہر شاہ کے خلاف انقلاب کی حمایت کی، پھر اس کے بعد کمیونسٹ انقلاب آیا پھر ہم نے ان کے خلاف جہاد اس وقت ہم امریکہ جب آیا تو ہم بھی شامل ہو گئے، پھر وہی امریکہ تھا اس نے طرف تبدیل کر دیا تو مشرف کے زمانے میں ہم پھر امریکہ کی جنگ لڑ رہے تھے، آج ہم پھر ایک دفعہ امریکہ کی خواہشات کی مطابق، یہ کیسا امریکہ ہے کہ پاکستان کی اگر انڈیا سے لڑائی ہو تو کریڈٹ لیتا ہے کہ میں نے جنگ بند کرا دی اور اگر افغانستان کے ساتھ لڑائی ہو جائے تو کہتے ہیں پاکستان ٹھیک جا رہا ہے اس کو اور کرنا چاہیے۔
تو یہ چیزیں ان کی بدنیتی پر دلالت کرتی ہے اور ہمیں کسی کے ٹریپ میں نہیں آنا چاہیے وہ اب خود ٹریپ میں آ چکے ہیں، پھنسے ہوئے ہیں، مشکلات کے شکار ہیں اور وہ کامیابیاں حاصل نہیں کر پا رہے ہیں، پاکستان کو ہر قدم احتیاط سے اٹھانا چاہیے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
دیکھیے سفارت کاریاں حکومتوں کا کام ہے، ریاستوں کا کام ہے، پارٹیوں کا کام نہیں ہوتا ہے، ہم پبلک ٹو پبلک ریلیشنز جو ہیں اس میں مدد دے سکتے ہیں، ہم سب مسلمان ہیں ہم سب بھائی بھائی ہیں ہم ایک دوسرے پر ڈیپنڈ کر رہے ہیں، لیکن عوام کی ضرورتوں اور خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستیں فیصلہ کریں، بین الاقوامی قوتوں کے تابع فیصلہ نہ کریں، اپنے ملک کے عوام کے خواہشات اور ان کی ضرورتوں کے تابع فیصلے کریں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یقیناً یہاں جو سب سے بڑا حساس معاملہ ہے وہ یہاں کے امن و امان کا ہے۔ ٹانک ہو، وزیرستان ہو، ڈیرہ اسماعیل خان ہو، لکی مروت ہو، بنوں ہو، دیہاتی علاقے جو ہیں وہ خالی ہو رہی ہیں اور آباد لوگ وہاں سے ہجرت کر رہے ہیں، اس بات کے لیے کہ ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہے اور حکومتی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔ پھر یہاں حکومت اس ساری صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب نظر نہیں آ رہی، پاکستان مشرقی سرحد پر بھی اور مغربی سرحد پر بھی جنگ میں اُلجھ گیا ہے جس سے ملک محصور ہو گیا ہے۔ چین بھی پاکستان سے مطمئن نہیں ہے، ہم نے چین کی پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے، ایران بھی اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ پاکستان کے کسی کام آ سکے یا ہمارے ساتھ کوئی تجارت کر سکے، معاملات کر سکے، اس لئے میری نظر میں اب یہ کسی ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں رہا کہ ہم صرف تنقید کر کے خود کو ذمہ داری سے عہدہ براں کر سکیں، کسی ایک پارٹی کو اس کا ہم ذمہ دار ٹھہرا سکیں، یہ قومی مسئلہ ہے اور ہم یہ تجویز دے چکے ہیں پارلیمنٹ کے فلور پہ کہ ایک پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس ہو جس میں عوام کے اس نمائندہ ادارے کو حالات سے آگاہ کیا جائے، پاکستان کہاں کھڑا ہے یہ واضح کیا جائے اور پھر قومی مشاورت کے ساتھ اس مشکل سے نکلنے کیلئے راہ نکالی جائے۔
پاکستان اس وقت بمقابلہ ہندوستان کے، پاکستان بمقابلہ افغانستان کے، پاکستان چائنہ تعلقات، پاکستان امریکہ تعلقات، اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کہاں کھڑا ہے، فلسطین کے مسئلہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، عرب ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں آج عرب کہاں کھڑے ہیں ہم کہاں کھڑے ہیں، اس ساری بین الاقومی اور علاقائی صورتحال میں ہمیں اپنے ملک کی پوزیشن کو واضح کرنا ہے۔ ہم بڑے مبہم حالات میں جا رہے ہیں اور کوئی واضح پالیسی اختیار کرنے کی ہم پوزیشن میں نہیں ہیں، سو وہاں بھی ہماری سوچ یہ ہے کہ چاہے عرب دنیا کی ایک صدی کی ماضی ہو یا پچاس سال کی ماضی ہو جس طرح انہوں نے اپنی سیاست، اپنی معیشت، اپنی سفارت کا انحصار امریکہ اور مغربی دنیا پر کیا اور جس طرح تحفظ کے نام پر اور تحفظ کی امکان پر امریکہ کو اور یورپ کو ہم نے اڈے دیئے، سمندریں ان کے حوالے کر دیں، ہر طرف ان کے بحری بیڑے کھڑے ہیں، اس خیال کے ساتھ کہ یہ اس خطے کیلئے امن اور تحفظ کا سبب بنیں گے آج وہ وہاں کی بدامنی کا ذریعہ بن گئے۔ اسلامی دنیا نے کیا کمایا ہے، افغانستان میں پچاس پچپن سالوں سے مسلسل جنگ اور جنگ اور بین الاقوامی قوتیں افغانستان میں دخیل، عراق کا کیا بنا، لیبیا کا کیا بنا، آج ایران کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ایک ایک کو تنہا کر کے اور ان کے مقابلے میں مسلم دنیا کو لا کر آج جن نتائج کے ساتھ ہمیں لا کھڑا کیا جا رہا ہے اس پر اسلامی برادری کو از سر نو سوچنا چاہیے۔ اسلامی کانفرنس ہونی چاہیے اور ماضی کے بین الاقوامی تعلقات پر نظر ثانی ہونی چاہیے، ہمیں ایک اسلامی بلاک کی طرف جانا چاہیے، اسلامی دنیا کے درمیان سیاسی تعلقات، اسلامی دنیا کے درمیان معاشی تعلقات، تجارت و روابط اور اسلامی دنیا کے درمیان ایک دفاعی معاہدات اس کے طرف ہمیں جانا چاہیے۔ ہماری جو باہمی تقسیم ہے کم از کم آج اسلامی دنیا کے سمجھ میں آ رہا ہے کیونکہ جب سے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہوئی ہے عرب دنیا میں وہاں پر امریکیوں کے یا یورپ کے اڈوں پر حملوں کے باوجود عرب دنیا اسلامی دنیا تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، وہ جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتی، وہ اس کو جذباتی طور پر نہیں لے رہے یہ ایک بین الاقوامی سطح پر اسلامی دنیا کے سوچ میں ایک تبدیلی ہے اور یہ بنیاد بننی چاہیے کہ ہم اگلے مستقبل کے لئے اسلامی دنیا کے حوالے سے سوچیں، مسلم برادری کے حوالے سے سوچیں، اسلامی دنیا کے مفادات کے حوالے سے سوچیں اور اپنے مفادات پر ہم اشتراک پیدا کر کے اس کے لئے مشترکہ حکمتی عملی اپنائیں۔
یہ اس وقت ہمارا ایک پیغام ہے اسلامی دنیا کے لئے بھی، پاکستان کے لئے بھی، پاکستان کے ریاست کے لئے بھی اور یہ کہ حالات کے تقاضے کیا ہیں انہیں سمجھنا چاہیے، بند کمروں میں فیصلے کرنا، عوام بے خبر رہنا، عوام میں عدم اعتماد رہنا، یہ شاید اچھی بات نہ ہو ہمیں ہر سطح پر عوام کو اعتماد میں رکھنا ہوگا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈیرہ اسماعیل خان:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی اہم پریس کانفرنس
www.facebook.com/share/v/1aqjYiwmUE/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تورغر:امیر جےیوآئی خیبر پختونخوا سینیٹر مولانا عطاءالرحمان،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی ناصر محمود،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبد الجلیل جان و دیگر
جےیوآئی ضلع تورغر کے زیر اہتمام فضلاء کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لوئر دیر:سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود تالاش میں فضلاء کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
@AsadMahmoodJUI
#jui #dirlower -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے مرکزی مجلس شوری کا اجلاس چار اپریل کو پشاور میں طلب کیا۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈیرہ اسماعیل خان: امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں ادا کی
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لکی مروت:فرزند قائد جمعیۃ مولانا اسجد محمود کی لکی مروت آمد ، گذشتہ روز کار حادثہ میں شہیدہونے والے حافظ محمد جنید اور مولانا احسان اللہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ۔شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعاء کی ۔ قائد جمعیت اور خانوادہ مفتی محمود کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
مولانا اسجد محمود نے کہا کہ اللہ کریم پکار اپنے نوجوان بھائیوں کی شہادت کو قبول فرمائے ۔رمضان کے مہینے کی برکت سے درجات بلند فرمائے ۔
زنگی خیل میں مولانا احسان اللہ کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس اور دعاء مغفرت
@asjadjui1 -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈیرہ اسماعیل خان:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا مولانا اسجد محمود کے محافظین کی کارحادثہ میں شہادتوں پر اظہار افسوس
نوجوانوں کی شہادتوں پر دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے،مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم نوجوانوں کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے،مولانا فضل الرحمان
رمضان کے مبارک مہینے اور مبارک رات میں ان نوجوانوں کی شہادت بلندی درجات کا باعث بنے گی،مولانا فضل الرحمان
برادرم مولانا احسان اللہ اور مولانا جنید کی شہادتوں پر غمزدہ ہوں،مولانا اسجد محمود
وہی دکھ درد محسوس کررہا ہوں جو کسی قریبی عزیز کی وفات پر ہوتا ہے،مولانا اسجد محمود
میں اور میرا خاندان اس دکھ کو اپنا دکھ سمجھتا ہے،مولانا اسجد محمود
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے،مولانا اسجد محمود
اللہ کریم مریضوں کو شفاء عطاء فرمائے،مولانا اسجد محمود
عبدالخیل میں مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کردی گئی
نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
میتیں آبائی علاقے لکی مروت روانہ کردی گئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
عید الفطر کے موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ سے ملاقات کے حوالے سے اہم ہدایات
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو
خطے میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار
حکومت کی جانب سے بڑھتی مہنگائی اور عوام کی حالت زار پر عدم اطمینان کا اظہار
امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملہ کی شدید مذمت
اسلامی اُمّہ کو باہمی اتحاد واتفاق سے امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا
فلسطین اور بیت المقدس پر امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا،مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو
لاہور: اس وقت پوری امتِ مسلمہ کو سر جوڑ کر بیٹھ کر اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
لاہور: امریکہ اور مغربی دنیا کی پالیسیوں کے نتائج آج پوری امتِ مسلمہ کے سامنے آ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور: فلسطین اور بیت المقدس صرف ایران نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور: فلسطین اور القدس کے مسئلے پر امتِ مسلمہ کو متحد اور مضبوط مؤقف اختیار کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
لاہور: بدقسمتی سے اسلامی دنیا داخلی اختلافات اور لڑائیوں میں الجھ گئی ہے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: پاکستان اس وقت پیچیدہ علاقائی اور سفارتی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: بھارت کے ساتھ مشرقی سرحد اور افغانستان کی جانب مغربی سرحد کشیدہ صورتحال کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: موجودہ حالات میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: الزام تراشی یا ایک دوسرے کو غلط قرار دینا مسائل کا حل نہیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور: ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کہاں کھڑا ہے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: پاکستان کے اہم سفارتی اور دفاعی معاملات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اِن کیمرہ اجلاس بلایا جائے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: قومی سلامتی کے معاملات پر عوامی نمائندوں کو کھل کر اظہارِ رائے کا موقع ملنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: حکومت اور اسٹیبلشمنٹ قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور: حساس قومی معاملات کو جلسوں اور گلی کوچوں کی سیاست کا موضوع نہیں بنانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: پاکستان کے مستقبل کیلئے سیاسی اور سفارتی راستے اختیار کرنا ہوں گے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: ہمیں خطے میں پرامن اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
لاہور: جنگ سے امن پیدا نہیں ہوتا، جنگ مزید جنگ کو جنم دیتی ہے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: خطے میں جنگ کی آگ بھڑکی تو اس کی لپیٹ میں سب آ جائیں گے، مولانا فضل الرحمان
لاہور: جمعیت علماء اسلام نے پارلیمنٹ کے فلور پر اِن کیمرہ اجلاس کی تجویز دی ہے، مولانا فضل الرحمان
جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی پاکستانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جامعہ رحمانیہ آمد
جےیوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور صاحبزادہ عبدالمجید خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی
مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
بعد ازاں امیر جمعیۃ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی لاہور آمد
دیرینہ رفیق معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی
مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاء اور فاتحہ خوانی
صاحبزادے سید اسامہ گیلانی اور اہل خانہ سے ملاقات -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بونیر سیلاب زدگان کی بحالی
جمعیۃ علماء اسلام کے زیر نگرانی مفتی فضل غفور کی کوششوں سے تین ذہنی معذور افراد کے لئے گھر کی از سر نو تعمیر مکمل،گھر کا ضروری سامان اور مستقل کفالت کے لئے نئے رکشہ کی فراہمی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی جامع مسجد المحمود میں تقریب ختم قرآن کی روح پرور مجلس میں شرکت ۔قرآن کریم اور رمضان المبارک کے باہمی تعلق اور اہمیت پر گفتگو ۔قرآن کریم سنانے کی سعادت مولانا حمزہ احمد خان اور حافظ اظہار احمد خان نے حاصل کی ۔
مجلس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری، مفتی ابرار احمد خان شریک تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کوئٹہ() جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی بی 36قلات کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی ہے ، جمعیت علماءاسلام نے عید کے بعد صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں موجودہ نظام سے نکل کر عوامی اسمبلی لگانے کی تجویز پر فیصلہ کریں گے، خضدار کے ضمنی انتخاب میں بھی دھاندلی اور ہمارے خلاف نتائج نوشتہ دیوار ہیں ،بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کر کے اتحادقائم کریں گے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائشگاہ پر سینیٹر شکور خان غیبزئی ، مولانا خورشید احمد سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ 2024میں الیکشن نہیں بلکہ آکشن ہوا بلوچستان کے حوالے سے کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں جو پلا ن بنایا گیا اسی کے تسلسل میں پی بی 36قلات کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہورہا ہے وہ ظلم اور ناانصافی ہے لیکن جمعیت علماءاسلام کے خلاف مسلسل بغض رکھا گیا ہے 2024کے انتخابات میں خیبر پختونخواءمیں بھی جمعیت علماءاسلام کے کو ہرا کر پی ٹی آئی کو برسراقتدار لایا گیا ۔انہوں نے کہ بلوچستان میں 2024کے عام انتخابات میں ژوب، لورالائی ، پشین ، قلعہ عبداللہ سمیت صوبے بھر کے ہمارے نظریاتی حلقوں جہاں پر ہماری جماعت 1973کے بعد سے فعال اور مضبوط ہے میں بھی ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا جبکہ ہمارے کامیاب ہونے والے امیدواروں اپنی شخصیت اور پارٹی کی بنیاد پر ووٹ ملے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہماری جماعت کے امیدوار عثمان پرکانی 6ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے مگر انکی جگہ 500لینے والے علی مدد جتک کو میاب کروایا گیا قلات جو کہ جمعیت علماءاسلام کے اثر رسوخ کا علاقہ ہے کے 7پولنگ اسٹیشنز میں 1سال سے دوبارہ پولنگ کا عمل روکا گیا تھا جب پولنگ کا اعلان ہوا تو ہماری کامیابی یقینی تھی لیکن 40کے بجائے پولنگ اسٹیشنز میں 15سے 20پولنگ بکس موجود تھیں جبکہ دیگر ووٹ غائب کئے گئے جمعیت علما ءاسلام پی بی 36قلات کے دوبارہ پولنگ کے نتائج کو مسترد کرتی ہے ہمارے امیدوار کے ساتھ آنے والے مشتعل نوجوان یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ آیا انہیں پاکستانی تسلیم کیا جاتا ہے یا نہیں یا پھر وہ پاکستان کے ساتھ چل سکتے ہیں یا نہیں تاہم ہم نے انہیں صبر واستقامت سے کام لینے کی تجویز دی ہے جمعیت علماءاسلام واضح کرتی ہے کہ ہم ظلم و جبر کو برداشت نہیں کریں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے ہم کسی بھی صورت مایوسی کا شکار نہیں ہونگے اور اپنی منزل کو پہنچیں گے ۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ میر سعید لانگو کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے اس پر ہم وضاحت کرتے ہیں کہ جس شخص کے ساتھ واقعہ پیش آیا وہ پریزائیڈنگ آفیسر تھا ہی نہیں وہ کسی اور کی جگہ موجود تھا جس پر امیدوار مشتعل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ 2سال گزر نے کے باوجود ہمارے مخالفین ہمارے خلاف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جمعیت علماءاسلام بلوچستان اب سنجیدگی سے اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ہم اس جمہوری نظام کا حصہ نہ بنیں اور ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اس نظام سے علیحدہ ہوکر میدان عمل میں اپنی عوامی اسمبلی لگا کر وہاں عوامی مسائل کو پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد جمعیت علماءاسلام کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں ہم صوبے میں جمہوری نظام سے الگ ہونے کی تجاویز پیش کریں گے اور پر ہونے والے فیصلے کو مرکزی جماعت کو بھیجیں گے اور فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقو ق کے لیے میدان میں نکلیں گے خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست کے ضمنی انتخاب میں نتائج نوشتہ دیوار ہیں کہ وہاں بھی دھاندلی کے ذریعے جمعیت علماءاسلام کو ہرانے کی کوشش کی جائےگی ،انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی شوریٰ نے اجازت دی تو ہم بلوچستان میں نظام سے الگ ہو جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالواسع نے کہا کہ 40سال تک ہم چاہتے رہے کہ افغانستان میں اسلامی اور ایسا نظام آئے جو ہمارے حق میں ہو افغان عبوری حکومت نے توقعات سے بڑھ کر کام ، امن قائم کیا ہے جو لوگ موجودہ نظام کے لوگوں کا ساتھ دے رہے تھے ان کا ارادہ تھا کہ ہماری مرضی اور غلام نظام ہوگا مگر افغان حکومت کہتی ہے کہ خود مختار اور آزاد ہیں تاہم پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا معاملہ سنگین ہے جس پر ہمارے تحفظات ہیں اگر ہم نے ان کی40سال تک میزبانی تو انہیں اسکا یہ صلہ نہیں دینا چاہےے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے بھی افغانستان میں رابطے کیے اور وفود بھیجے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس متعلق سوچنا چاہےے کہ پاکستان کے اردگرد اگر سب دشمن ہو جائیں گے تو ازلی دشمن امریکہ کے خلاف ہمارا ساتھ کوئی دینے والا نہیں ہوگا ۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پاکستان میں برطانیہ کی سفیر جین میریٹ کی اسلام آباد میں جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
جین میریٹ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
پاکستان اور خطے کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر بات چیت
رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان افغانستان،اسرائیل/امریکہ ایران اور خلیجی ریاستوں کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت
پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا برطانیہ سے خطے میں سکیورٹی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ
ہم اس حوالے سے ان تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اور اپنا سفارتی کردار ادا کررہے ہیں،جین میریٹ
ملاقات میں انجنئیر ضیاء الرحمان اور برطانوی پولیٹیکل قونصلر بھی موجود تھے۔
@MoulanaOfficial @JaneMarriottUK -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلات کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت ہار گئی دھاندلی جیت گئی۔ ترجمان جےیوآئی
صوبائی اسمبلی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے گئے ۔اسلم غوری
دن دیہاڑے انتخابی ڈاکہ ڈالا گیا۔ ترجمان جےیوآئی
جمہوریت کی روح کو زخمی کرنے والوں نے رمضان المبارک کا بھی خیال نہیں کیا ۔اسلم غوری
جے یو آئی کی آئین وقانون کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ترجمان جےیوآئی
جعلی حکومتیں جعلی انتخابات کے ذریعے کب تک عوام پر مسلط رہیں گی ۔اسلم غوری
قبل از وقت انتخابی دھاندلی سے آگاہ کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن سوتا رہا ۔ترجمان جےیوآئی
قلات انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ۔اسلم غوری
دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف بہت جلد میدان عمل میں ہونگے ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امجد خان کی بڑی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،اعلی علیین میں مقام عطافرمائے اور لغزشوں سے درگذر فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم رمضان کے مبارک مہینے کی برکتوں سے اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
لواحقین سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی امیر مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات
دونوں راہنماؤں نے ون آن ون ملاقات کی
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بدامنی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ پیٹرولیم، سیکرٹری پیٹرولیم سمیت تمام متعلقہ عہدیداروں کو فوری طور پر برطرف کیا جائے، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو اعتماد میں نہیں لیا۔
میاں نواز شریف، وزیرِاعظم میاں شہباز شریف سے یہ سوال کر رہے تھے کہ رات کی تاریکی میں پیٹرول کی قیمتوں میں یہ “ڈاکا” کیوں ڈالا گیا۔ اگر ایسا ہے تو پھر وزیرِاعظم کو بھی اس فیصلے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے۔
جنگ ایران میں ہو یا خلیجی ممالک میں، وہاں بھی تیل کی قیمتوں میں اس طرح اضافہ نہیں کیا گیا، لیکن پاکستان میں قیمتیں اس قدر بڑھا دی گئی ہیں کہ غریب تو پہلے ہی پریشان تھا، اب متوسط طبقے کی قوتِ خرید بھی جواب دے چکی ہے۔
ہمارے حکمرانوں کو ایسے مواقع پر قوم کو ریلیف دینے کے بجائے اسے لوٹنے کا موقع مل جاتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ نوید قمر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود کلمۂ حق کہا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا۔
یہ تمام فیصلے وزیرِاعظم اور ان کی کچن کابینہ کے ہیں، جو قومی معیشت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
جاری کردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو تھریٹ لیٹر اور ترجمان جے یو آئی کا ردعمل
پارلیمانی اراکین کو تھریٹ الرٹ جاری کرکے بلوچستان حکومت نے امن وامان کے قیام میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ترجمان جےیوآئی
پورے بلوچستان میں صرف جےیوآئی اراکین کی جان کو خطرہ ہے۔اسلم غوری
بلوچستان کے نااہل اور جعلی وزیر اعلی سے صوبے کو خطرہ ہے ۔ ترجمان جےیوآئی
اس لیٹر نے 2024 کے جعلی انتخابات کے زخم کو تازہ کر دیا ہے۔اسلم غوری
ایسے لیٹر حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
یہ لیٹر خضدار اور قلات کے ضمنی الیکشن سے جے یوآئی کو دور رکھنے کا بہانہ ہے۔اسلم غوری
جعلی حکومت اور اسکا وزیر اعلی قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
اس لیٹر کو قبل از انتخابات دھاندلی تصور کرتے ہیں ۔اسلم غوری
اراکین اسمبلی اور قومی قیادت محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی
خضدار اور قلات ضمنی انتخاب میں بھی پرانے طریقے سے دھاندلی کا منصوبہ نظر آ رہا ہے ۔اسلم غوری
ایسے حربوں کا مقابلہ کیا ہے اور کریں گے ۔ترجمان جےیوآئی
قیادت کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیۃ علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل
حکومت جنگ کے اثرات کو اپنے اخراجات کم کر کے بھی دور کر سکتی تھی۔ ترجمان جے یو آئی
حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ جنگ کے بہانے سے پورا کیا۔ اسلم غوری
حکمرانوں نے عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈال کر اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے ۔اسلم غوری
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ براہ راست عام آدمی کی زندگی کو متاثر کرتا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی بیشتر چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ جائیں گی ۔ترجمان جے یو آئی
حکومت چاہتی تو بہتر حکمت عملی سے اس بوجھ کو کم کیا جا سکتا تھا ۔اسلم غوری
رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں مہنگائی میں اضافہ عوام کے لیے شدید تکلیف کا باعث بنے گا ۔ ترجمان جےیوآئی
عوامی مسائل سے نابلد حکمرانوں کے ایسے فیصلے عوام کی زندگی اجیرن کئے ہوئے ہیں ۔اسلم غوری
حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو کم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ترجمان جےیوآئی
مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔ اسلم غوری
موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ایک جامع معاشی پالیسی کی ضرورت ہے ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستانی عوام پر حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں مہنگائی کا ڈرون حملہ کر دیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
پاکستان کے غریب عوام پیٹرول کی اس شدید مہنگائی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ جن ممالک میں جنگ جاری ہے وہاں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ مولانا عبدالغفور حیدری
حکومت نے قبل از وقت پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں یہ بے تحاشا اضافہ ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر نظرِ ثانی کرے، کیونکہ قیمتوں میں اس قدر اچانک اضافہ تو حالتِ جنگ میں بھی نہیں کیا جاتا۔ مولانا عبدالغفور حیدری
حکومتوں کو چاہیے کہ کوئی بھی معاشی فیصلہ کرتے وقت اپنی قوم کی غربت، معاشی حالات اور پسماندگی کو مدنظر رکھیں اور عوام پر اتنا ہی بوجھ ڈالیں جو وہ برداشت کر سکیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل: ایم این اے عالیہ کامران صاحبہ کا اظہار خیال
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل: سنیٹر کامران مرتضٰی کا خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Islam is a religion of peace, and the Muslim Ummah has always stood for peace.
We strongly condemn the aggression of global tyrannical forces.
The Muslim Ummah stands united like a solid wall against such aggression.
A Muslim stands with another Muslim in times of pain and hardship.
The sanctity and protection of the Haramain Sharifain remain our highest priority.
We wholeheartedly stand shoulder to shoulder with His Majesty King Salman bin Abdulaziz and His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in safeguarding Haramain Sharifain.
Any hostile move towards Haramain Sharifain will be considered a challenge to the entire Muslim Ummah.
The Muslim Ummah must unite in a single rank to confront global tyranny.
Maulana Fazl ur Rehman, President Jamiat Ulema-e-Islam Pakistan
@MoulanaOfficial
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf
#jui #pakistan #ksa -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام امن کا داعی ہے اور امتِ مسلمہ ہمیشہ امن کی خواہاں ہے، عالمی طاغوت کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس جارحیت کے خلاف امت مسلمہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی تکلیف میں ساتھ کھڑا ہے۔
اس سے بڑھ کر امت مسلمہ کے لئے حرمین شریفین کی حرمت اور اس کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ہم دل و جان سے حرمین شریفین کی سلامتی و بقا کے لئے ان کے محافظین اور خادم الحرمین الشریفین جناب سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد جناب محمد بن سلمان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ان کی طرف بڑھنے والا ہر قدم پوری امت کے لئے چیلنج ہوگا۔
عالمی طاغوت کے خلاف پوری امت مسلمہ کو ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان
@MoulanaOfficial
@KingSalman
@HRHMBNSALMAAN
@KSAembassyPK
@KSAMOFA
@AmbassadorNawaf -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صوبائی امیر جمعیۃ علماء اسلام خیبرپختونخوا سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا سینیٹ کے اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Islamabad:Chief Maulana Fazl ur Rehman Visits Iranian Embassy
JUI Chief Maulana Fazl ur Rehman met with Iranian Ambassador Reza Amiri Moghadam at the Iranian Embassy and expressed deep sorrow and grief over the martyrdom of Iranian Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا موجودہ صورتحال پر ایوان میں خطاب
پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، ایوان کو بتایا جائے پاکستان کی اس صورتحال میں پالیسی کیا ہے؟ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، حکومت ایوان کو سیکورٹی صورتحال پر بریف کریں، قائد جمعیت کی تجویز
03-March-2026This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانے آمد
مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
مولاما فضل الرحمان نے نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے
ایران پر امریکی صہیونی جارحیت کی شدید مذمت
صیہونت اور یورپ گٹھ جوڑ نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا،مولانا فضل الرحمان
اب بھی وہاں شدید تناؤ اور لمبی جنگ سے گذر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان
حماس کی مضبوط حمایت پر ایران کے خلاف جنگ کی دوسری قسط شروع کی گئی،مولانا فضل الرحمان
بیہودہ قسم کے الزامات لگاکر ان حملوں کا جواز پیش کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان
ایران اس وقت صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان
عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ ہیں،مولانا فضل الرحمان
امت مسلمہ باہم دست وگریباں ہونے کی بجائے صیہونیت کا مقابلہ کرے،مولانا فضل الرحمان
امریکہ انسانیت کا دشمن ہے ۔انسانی قاتل اور مجرم کی سربراہی میں قیام امن کی کوششیں امن کے نام پر دھبہ ہیں،مولانا فضل الرحمان
ہمارے حکمرانوں کی ٹرمپ جیسے قاتل سے امن کی امید رکھنا سوالیہ نشان ہے،مولانا فضل الرحمان
پاک ایران تعلقات پر مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کے کردار کو سراہتے ہیں،ایرانی سفیر
فتح عالم اسلام کی ہوگی،رضا امیری مقدم
آپ کی آمد ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے،ایرانی سفیرThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت ہے۔ ترجمان جےیوآئی
مشکل کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں ۔اسلم غوری
بچیوں کی تعلیم پر واویلا مچانے والے ایران میں بچیوں کے سکول پر حملے اور درجنوں بچیوں کی شہادت پر کیا جواز پیش کریں گے ۔ترجمان جےیوآئی
منصوبہ بندی کے تحت خطے میں مسلمان ممالک کو آپس میں دست وگریباں کردیا گیا ہے۔اسلم غوری
مسلم اُمّہ کو اتحاد واتفاق کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔ترجمان جےیوآئی
بھارت ،اسرائیل اور امریکہ گٹھ جوڑ کا مقابلہ دانشمندی سے کرنے کی ضرورت ہے ۔اسلم غوری
ہمارے حکمران غزہ پیس بورڈ کی میٹنگ کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی پاک افغان کشیدگی پر ردعمل
عسکری کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے عوام اضطراب کا شکار ہے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ہم دونوں برادر اسلامی ممالک سے فوری جنگ بندی اور ذمہ دارانہ رویے کی اپیل کرتے ہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
خطے میں امن کے خواہاں ممالک کو چاہیے کہ پرامن سفارتی کردار ادا کریں۔مولانا عبدالغفورحیدری
عالمی طاقتیں خصوصاً امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے لیے تقسیم کی سیاست سے باز رہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
مسلمان ممالک کو اپنے اصل دشمنوں کو پہچاننا ہوگا، امت کا اتحاد ہی وقت کی ضرورت ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری مظالم نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، مسلم دنیا کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ مولانا عبدالغفورحیدری
بھارت خطے میں مداخلت سے گریز کرے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بیرونی عناصر کی گنجائش نہیں. مولانا عبدالغفورحیدری
جاری کردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پاک افغان صورتحال پر تشویش
سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایت جائز ہے۔ مولانا فضل الرحمان
افغانستان کی خودمختاری اور داخلی مشکلات کا احترام بھی ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جذباتی روئے دونوں ممالک کیلئے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
دوطرفہ مفادات ،قابل اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی مسلمہ ضابطوں کو بروئے کار لایا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
سفارتی مہم جوئی مسئلہ کا پائیدار حل تلاش کرسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان
یکطرفہ عسکری مہم جوئی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگی کا سبب بنیگا۔ مولانا فضل الرحمان
دونوں ممالک سے تحمل برداشت اور ذمہ دارانہ رویوں کو اپناتے ہوئے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
دونوں ممالک کے خیرخواہ اور خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے پرامن سفارتی مداخلت کی توقع رکھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے خارج کرنے پر ردعمل
ضلع مستونگ کا قلات ڈویژن سے اخراج ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مستونگ ریاست قلات کا اہم شہر رہا ہے جہاں خان آف قلات کا قلعہ موجود ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
ان کی تعمیر کردہ مساجد اور مدارس آج بھی موجود ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
قلات اور مستونگ ماضی میں جڑواں شہر رہے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری
مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ میں شامل کرنا ایک بڑی سازش معلوم ہوتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
عجیب بات ہے کہ اتنا بڑا فیصلہ کرتے وقت نہ قومی اسمبلی کے رکن کو اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کے رکن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ نہ ہی ضلع کے عوام کی رائے لی جاتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
عید کے بعد تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سخت ردعمل دیا جائے گا، مولانا عبدالغفور حیدری
بہتر یہی ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ بعد از خرابیٔ بسیار یہ فیصلہ واپس لے،مولانا عبدالغفور حیدری
حکومت اور انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے کشیدگی کا خاتمہ کرے، مولانا عبدالغفور حیدری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کا سینیٹ اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سعودی عرب کی جانب سے امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت ایک اصولی اور جرات مندانہ مؤقف ہے۔ امریکی ایلچی کی طرف سے یہ کہنا کہ اگر اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کا کنٹرول سنبھال لے تو یہ امریکہ کے لیے قابل قبول ہوگا، خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
سعودی عرب نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے بجا طور پر اسے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور مسلمہ عالمی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ مؤقف عالم اسلام کے اجتماعی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ مولاناعبدالغفورحیدری
جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے اس اصولی مؤقف کی بھرپور تائید کرتی ہے اور یہ عزم رکھتی ہے کہ اگر مرکز اسلام سعودی عرب کو کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا ہوا تو جمعیت علماء اسلام کے کارکن حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ مولاناعبدالغفورحیدری
امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اسلامی دنیا خصوصاً پاکستان، چین اور روس کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر ان عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یہ واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی ممکنہ جنگ کی صورت میں وہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جو ایک ذمہ دار اور خودمختار پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری
نام نہاد بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ہمارے حکمرانوں کی شرکت سوالیہ نشان ہے، جبکہ یورپ کے متعدد ممالک نے اس میں شرکت سے انکار کیا۔ قومی وقار اور غیرت کا تقاضا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا جائے۔مولاناعبدالغفورحیدری
جاری کردہ ۔میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
شراب پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
📌جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے شراب سے متعلق آرٹیکل 37میں ترمیم جمع کروا دی
📌آرٹیکل37 میں غیر مسلم کا لفظ ختم کیا جائے: مجوزہ ترمیم
📌ترمیم منظور ہونے کے بعد غیر مسلموں کو دیا گیا استثنیٰ ختم ہو جائے گا
📌شراب کی تمام مذاہب میں ممانعت ہے، اقلیتوں کو شراب کے ساتھ جوڑنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: نعیمہ کشور
📌آرٹیکل227 واضح ہے کہ تمام قوانین قرآن و سنت کی روشنی میں بنائے جائیں گے: نعیمہ کشور
📌اسلام میں مسلم ریاست جو اجازت نہیں کہ غیر مسلموں کو شراب کے پرمٹ جاری کرے: نعیمہ کشور -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا شاعر ختم نبوت سیدسلمان گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس
سید سلمان گیلانی مرحوم کی رحلت کی خبر سے دل رنجیدہ وافسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کو اللہ کریم نے سوز و گداز سے بھرپور آواز اور دلنشین طرزِ بیان عطا کیا تھا۔مولانا فضل الرحمان
سید سلمان گیلانی بلند پایہ شاعر، باکمال نعت خواں اور عمدہ نثرنگار تھے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم سچے عاشق رسول تھے ۔مولانا فضل الرحمان
سلمان گیلانی مرحوم کے نعتیہ کلام سے لاکھوں لوگ مستفید ہوئے ۔مولانا فضل الرحمان
رمضان المبارک کے مقدس ساعات میں ان کا سفر آخرت مرحوم کے کی بلندی درجات کا سبب بنے گا ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم ہمارے خانوادے کے ایک فرد کی حیثیت رکھتے تھے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم تمام بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ خود اوراپنی جماعت کو تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ ،متعلقین اور ہم سب کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں غزہ کی پٹی کے حوالے سے منعقدہ بورڈ آف پیس کے اجلاس پر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جو موقف اختیار کیا ہے، جمعیت علماء اسلام اس کی بھرپور تائید کرتی ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
مرکرزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام پاکستان
ہمارے نزدیک جب تک حماس اور فلسطینی عوام کسی بھی بورڈ آف پیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں گے، اس وقت تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔مولانا عبدالغفورحیدری
بورڈ آف پیس میں نیتن یاہو کی شمولیت اور ٹرمپ کی سرپرستی تشویش کا باعث ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
دنیا بھر کے مسلمانوں میں اس حوالے سے گہری بے چینی پائی جاتی ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
جمعیت علماء اسلام ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ حماس کے وہ مطالبات تسلیم کیے جائیں جو خطے میں امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں۔ مولاناعبدالغفورحیدری
پاکستان کو چاہیے کہ اپنے تحفظات کے ساتھ بورڈ آف پیس سے علیحدگی اختیار کرے، کیونکہ خطے میں امن اور آزاد فلسطین کا قیام ہی کسی بھی امن عمل کا بنیادی نکتہ ہونا چاہیے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
بصورت دیگر نہ تو دیرپا امن قائم ہو سکے گا اور نہ ہی فلسطینی عوام اپنی جدوجہد سے دستبردار ہوں گے۔مولانا عبدالغفورحیدری
حکومت پاکستان عوام کے جذبات کا احترام کرے، کیونکہ پاکستانی عوام مسلسل فلسطین کی آزادی کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔مولانا عبدالغفورحیدری
ایسے حالات میں اگر پاکستان بورڈ آف پیس کا حصہ بنتا ہے اور خدانخواستہ فلسطینیوں کو کسی نقصان کا اندیشہ پیدا ہوتا ہے تو قوم اپنے حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی۔مولانا عبدالغفورحیدری
فلسطین کی آزادی کے لیے جمعیت علماء اسلام سے جو کچھ ہوسکا وہ کر گزرے گا۔ مولانا عبدالغفورحیدری
جاری کردہ مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق صدر میاں رؤف عطاء ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم اپنے فضل وکرم سے میاں احسان اللہ کی مغفرت فرمائے،مولانا فضل الرحمان
مرحوم کے اہل خانہ اور میاں عطاء رؤف سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے،مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ٹیکرز : 14 فروری 2026
اسلام آباد:مختلف دینی جماعتوں کے وفود کی جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سنیٹر حافظ عبدالکریم کی وفد کے ہمراہ آمد
جے یو پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی آمد
رہنماؤں میں قومی ،سیاسی حالات پر گفتگو
پارلیمنٹ میں حالیہ اسلام سے متصادم قانون سازی پر اظہار تشویش
شعائر اسلام اور آئین کے تحفظ کے لئے مشترکہ جدوجہد کا عزم
رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان کو پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین
ملاقات میں مولانا علی محمد ابو تراب ،مولانا سعید یوسف اور دیگر شریک
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج پر تشدد قابل مذمت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
معزز اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو گھسیٹا گیا ۔اسلم غوری
احتجاج کرنے والوں کو پارلیمنٹ میں قیدکرنے والے بھی خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
جمہوریت کے ساتھ مذاق ،آئین کے ساتھ کھلواڑ ، اسلام کی مخالفت اس حکومت کے کارنامے ہیں ۔اسلم غوری
جعلی جبری حکومت انتقام کی آگ میں پاگل ہوچکی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے ۔اسلم غوری
حکومتی رویے نے عوام کا جمہوریت سے اعتماد ختم کردیا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکومت کے ان ہی رویوں سے بلوچستان اور کے پی میں انارکی ہے ۔اسلم غوری
کیا حکمران یہ انارکی ملک بھر میں پھیلانا چاہتے ہیں ؟ اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈاکٹر شہباز کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ڈاکٹر شہباز کی رہائش گاہ آمد
مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاء مغفرت
مرحوم کے بیٹوں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی
ڈاکٹر شہباز معروف ہارٹ سپیشلسٹ تھے
ڈاکٹر شہباز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے معالج رہے ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں ملاقات
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں سنیٹر مولانا عبدالواسع، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش، مولانا صلاح الدین ایوبی، مفتی ابرار، مولانا عبدالحسیب شریک
جماعت اسلامی کے وفد میں نائب میاں محمد اسلم ، نصر اللہ رندھاوا بھی شامل تھے۔
ملاقت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ان کی بھابھی کے انتقال پر امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آمد،
اظہارِ تعزیت
مولانا فضل الرحمان کا سیدال خان ناصر اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بیٹ رپوٹرز ثاقب سعید اور شیراز احمد سے اسلام آباد پولیس کی بدتمیزی افسوسناک ہے،اسلم غوری
پولیس کی بدتمیزی سے کوئی شہری محفوظ نہیں،ترجمان جے یو آئی
عوام کے جان ومال کے تحفظ کے نام پر تنخواہیں وصول کرکے عوام سے بدتمیزی کسی صورت قبول نہیں،اسلم غوری
صحافی برادری کے ساتھ ہیں،اسلم غوری
@saqibsaeed846 @ICT_Police @Sherazi_Silmian @dcislamabad -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ گئے
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی افسوسناک ہے ۔ترجمان جےیوآئی
قیادت کے خلاف ہر پروپیگنڈے کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا آتا ہے۔اسلم غوری
دلیل کی بنیاد پر اختلاف کے جواب میں یہ رویہ افسوسناک ہے۔ترجمان جے یوآئی
شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر پتھر نہ پھینکیں۔ اسلم غوری
یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔ترجمان جےیوآئی
کردار کشی کرنے والوں کے دامن داغ داغ اور ماضی تاریک ہے ۔اسلم غوری
آئین کے دائرے میں شائستہ انداز سے اختلاف کیوں ہضم نہیں ہورہا ۔ترجمان جےیوآئی
جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں ۔اسلم غوری
اس طرح کے حربوں کا زمانہ بیت چکا۔ترجمان جےیوآئی
سیاست میں مداخلت اور کردار کشی سے باز آجائیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
راولپنڈی:جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ تنظیم اسلامئ تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کی رہائش گاہ آمد
مولانا فضل الرحمان نے علامہ ساجد نقوی سے سانحہ ترلائی پر تعزیت کی
رہنماؤں کا امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش، مولانا امیر زیب ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضہ یہی ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر عمران خان کو جیل کے اندر صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کی اجازت ملنا چاہئے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سب فطری سیاسی اختلافات کو دشمنی یا تنازعات کی اس حد تک نہ پہنچائیں، جہاں عوام کی زندگیوں کو مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کو نقصان پہنچے ، انہوں نے کہا سیاست زندگی نہیں ہے بلکہ یہ عکس زندگی ہے ، یہ ہمارا نصب العین نہیں بلکہ ہم اسے مجموعی انسان فلاح کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمن نے سرحدی صوبوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ پورا خیبر پختون خوا بالعموم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بالخصوص پولیس فورس پر دہشتگردوں کے مہیب حملوں نے پوری سوسائٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پچھلے چند ہفتوں میں پنیالہ پولیس پر یہ دوسرا مہلک حملہ ہے جس میں بہادر پولیس آفیسر فہیم ممتاز سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے آئی جی پی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ پنیالہ بارے انکوائری کرائیں کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی پولیس سے پوچھیں کہ دہشتگرد ایس ایچ او فہیم ممتاز کو شہید کرنے کے بعد اس کی سرکاری ایس ایم جی گن کیسے چھین کر لے گئے ؟؟ جبکہ اس وقت سی ٹی ڈی پولیس فورس کی بھاری نفری شہید فہیم ممتاز کے ہمراہ تھی ، دوسرا ایک پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں انتہائی تربیت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے لئے انسپکٹر فہیم ممتاز کو بکتر بند گاڑی کیوں مہیا نہیں کی گئی ؟؟ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔
جمعیت علماء اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے۔
جاری کردہ۔ مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام ضلع عمرکوٹ کے زیرِ اہتمام جالو چھورا میں منعقدہ ایک عظیم الشان، تاریخ ساز جلسہ عام میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات، اغوا برائے تاوان اور کرپشن حکمرانوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ایک ہندو رکن کی جانب سے شراب پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی، مگر ایک مسلم وزیر نے اس کی مخالفت کرکے اسے مسترد کروایا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ صوبے میں منشیات اور شراب کے پھیلاؤ کے اصل ذمہ دار خود حکومتی عناصر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پانی، بجلی، گیس، سڑکیں، اسپتال اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات ناپید ہیں تو ان پسماندہ علاقوں تک منشیات کی رسائی ایک بڑا سوالیہ نشان تھی، جس کا جواب خود حکومت نے اسمبلی میں دے دیا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ آج معصوم بچے منشیات کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں، صوبے کے ستر فیصد علاقوں میں ڈاکو راج قائم ہے، اغوا برائے تاوان، قبائلی جھگڑے اور قتل و غارت روز کا معمول بن چکے ہیں، جبکہ پولیس اہلکار بھی شہید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام صورتحال سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا، آئین پاکستان واضح طور پر کہتا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، مگر آج اسمبلیوں میں نکاح کو مشکل اور زنا کو عام کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سے متصادم قانون سازی کے حامی اراکین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے قانون کو انہوں نے دین میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قوانین اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات سے متصادم ہیں اور عوام انہیں مسترد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیاء کی سرزمین ہے، اس کی اسلامی شناخت کو مسخ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دینی مدارس کو کمزور کرنے کی مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور مدارس کے نصاب سے چھیڑ چھاڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس کا راستہ نہیں روک سکتی۔
علامہ سومرو نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت صوبے کے جزائر، معدنیات اور دریائی وسائل کا سودا کرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ ترقیاتی فنڈز وڈیروں کی جیبوں میں جارہے ہیں، جبکہ چالیس لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ آگ لگنے جیسے سانحات میں بروقت اقدامات نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز سندھ کے کونے کونے میں ہزاروں افراد کا جمعیت علماء اسلام کے پروگراموں میں شرکت کرنا حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے اور اس بات کا اعلان ہے کہ عوام متبادل قیادت کے طور پر جے یو آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ مقتدر حلقے نوشتۂ دیوار پڑھ لیں، آئندہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔
جلسے سے مولانا محمد صالح الحداد، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی رفیق احمد سومرو، مولانا نور محمد قرآنی، مولانا محمد یعقوب نعمانی، مولانا غلام محمد سومرو، مولانا محمد اسماعیل قاسمی، مولانا غلام حسین میمن، مولانا محمد رمضان نہڑی، حافظ محمد اعظم جہانگیری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور سندھ میں بدامنی، کرپشن اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام سندھThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام ضلع عمرکوٹ کے زیرِ اہتمام جالو چھورا میں منعقدہ ایک عظیم الشان، تاریخ ساز جلسہ عام میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات، اغوا برائے تاوان اور کرپشن حکمرانوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ایک ہندو رکن کی جانب سے شراب پر پابندی کی قرارداد پیش کی گئی، مگر ایک مسلم وزیر نے اس کی مخالفت کرکے اسے مسترد کروایا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ صوبے میں منشیات اور شراب کے پھیلاؤ کے اصل ذمہ دار خود حکومتی عناصر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پانی، بجلی، گیس، سڑکیں، اسپتال اور اسکول جیسی بنیادی سہولیات ناپید ہیں تو ان پسماندہ علاقوں تک منشیات کی رسائی ایک بڑا سوالیہ نشان تھی، جس کا جواب خود حکومت نے اسمبلی میں دے دیا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ آج معصوم بچے منشیات کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں، صوبے کے ستر فیصد علاقوں میں ڈاکو راج قائم ہے، اغوا برائے تاوان، قبائلی جھگڑے اور قتل و غارت روز کا معمول بن چکے ہیں، جبکہ پولیس اہلکار بھی شہید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام صورتحال سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا، آئین پاکستان واضح طور پر کہتا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، مگر آج اسمبلیوں میں نکاح کو مشکل اور زنا کو عام کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سے متصادم قانون سازی کے حامی اراکین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ اٹھارہ سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کے قانون کو انہوں نے دین میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قوانین اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات سے متصادم ہیں اور عوام انہیں مسترد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیاء کی سرزمین ہے، اس کی اسلامی شناخت کو مسخ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دینی مدارس کو کمزور کرنے کی مذموم کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور مدارس کے نصاب سے چھیڑ چھاڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت دینی مدارس کا راستہ نہیں روک سکتی۔
علامہ سومرو نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت صوبے کے جزائر، معدنیات اور دریائی وسائل کا سودا کرکے عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ ترقیاتی فنڈز وڈیروں کی جیبوں میں جارہے ہیں، جبکہ چالیس لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ آگ لگنے جیسے سانحات میں بروقت اقدامات نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں، مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز سندھ کے کونے کونے میں ہزاروں افراد کا جمعیت علماء اسلام کے پروگراموں میں شرکت کرنا حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے اور اس بات کا اعلان ہے کہ عوام متبادل قیادت کے طور پر جے یو آئی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ مقتدر حلقے نوشتۂ دیوار پڑھ لیں، آئندہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔
جلسے سے مولانا محمد صالح الحداد، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی رفیق احمد سومرو، مولانا نور محمد قرآنی، مولانا محمد یعقوب نعمانی، مولانا غلام محمد سومرو، مولانا محمد اسماعیل قاسمی، مولانا غلام حسین میمن، مولانا محمد رمضان نہڑی، حافظ محمد اعظم جہانگیری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور سندھ میں بدامنی، کرپشن اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام سندھThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا میڈیا سے بات چیت۔
چارسدہ: وفاق اور صوبہ پختون خوا کے مابین ورکنگ ریلیشن قائم ہونا چاہئے۔
چارسدہ: سیاست پارٹیاں کرتی ہیں حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے۔
چارسدہ: کوئی صوبہ وفاق کی مدد کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔
چارسدہ: سہیل افریدی اور وزیر اعظم کی ملاقات تین ماہ قبل ہونی چاہئے تھی۔
چارسدہ: امریکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔
چارسدہ: دنیا غیر مستحکم ہو گی تو امریکہ کی بادشاہت قائم رہیگی۔
چارسدہ: امریکہ کی خواہش ہے کہ ایران اور افغانستان غیر مستحکم رہے۔
چارسدہ: پی ٹی آئی کے کنٹینر میں مجھے تیل نظر نہیں آ رہا ہے۔
چارسدہ: قومی وحدت اور اطمینان کیلئے ملک میں فوری طور پر انتخابات کئے جائیں۔
چارسدہ: الیکشن کے نتائج بدلنا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔
چارسدہ: غلط چیزوں کے خلاف اکثر خطرناک ردعمل آتا ہے۔
چارسدہ: ہمیں اختیاط کر کے حد میں رہنا ہوگا۔
چارسدہ: دھاندلی کے نتیجے میں بننے والے حکومتیں صرف دعوے کر سکتی ہے کام نہیں۔
چارسدہ: موجودہ حکومت امن و آمان لا سکتی ہے نا ہی معاشی استحکام۔
چارسدہ: پارلیمنٹ پر عوام کو اعتماد نہیں رہا۔
چارسدہ: ہماری حکومت بھیک مانگ کر گزارہ کرتی ہے۔
چارسدہ: ایف ٹی ایف اور عالمی مالیاتی اداروں نے ہمیں یرغمال کیا ہے۔
چارسدہ: پاکستان کی تقسیم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
چارسدہ: بلوچستان اور پختون خوا کے عوام کے حقوق پر بات ہونی چاہیئے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ:قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی امیرِ جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ مولانا سید گوہر شاہ کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت، مقامی میڈیا سے گفتگو
صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش و ویگر ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب، جمعیت لائرز فورم کے صوبائی صدر جلال الدین ایڈووکیٹ کی وفات پر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطاءالحق درویش، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحسیب، عبیداللہ انور ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کی مجلسِ عاملہ کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ”
“خالق کی نافرمانی پر مبنی قوانین کی پاسداری جائز نہیں ہے۔”
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا راولپنڈی میں تقریب سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سنیٹر کامران مرتضٰی کا سینیٹ اجلاس سے اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ساری دنیا کے سامنے ہے کہ فلسطین پہ کیا گزری، غزہ کے مسلمانوں پہ کیا گزری، وہ سرزمین کس کرب سے گزری، آج تک تین سال ہو گئے ان پر اسمان سے آگ کی بارش ہو رہی ہے اور وہ قوم آگ کی اس بارش میں بھسم ہو گئے، شہر کے شہر مٹ چکے ہیں، ستر ہزار سے زیادہ ہمارے مسلمان بھائی شہید ہو چکے ہیں، جو لڑنے والے لوگ نہیں تھے، عام پرامن شہری تھے، بیماریوں کی وجہ سے، بھوک کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنی زندگیاں ہار چکے ہیں، ڈیڑھ لاکھ تک لوگ بے گھر ہیں اور جب سب کچھ ہو گیا اس قدر ایک وحشیانہ صہیونی روش جس کے پشت پر امریکہ ہے، جنگ کی ساری مدد اس نے کی، اس پورے ظلم کے پیچھے امریکہ کے بمبار طیارے، اس کے بم، اس کا بارود، اس کا ڈالر کار فرما ہے جسے دنیا نسل کشی کہتی ہے۔
اور ہمارا وزیراعظم کہتا ہے کہ ٹرمپ کو امن کا عالمی نوبل انعام ملنا چاہیے۔
بریں عقل و دانش بباید گریست
ایسی عقلمندی پر رونا آتا ہے، جو عقلمندی ہمارے حکمرانوں کو نصیب ہوئی ہے۔خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، نوکری کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ اگر ہم نے اس روش کو بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا اور آج آپ اس سے دو قدم آگے جا رہے ہیں، تو اس سے کوئی ہماری ذاتی دشمنی تھی؟ تو اگر آپ دو قدم آگے جائیں گے تو ہم ان سے بھی دو قدم آگے بڑھ کر آپ کا مقابلہ کریں گے۔
آج وہی ٹرمپ امن کا فارمولا لے کر ائے ہیں، غزہ کو امن دینے کا اور ہم اس پر اعتبار کر رہے ہیں۔ یورپی ممالک اس کے بورڈ آف پیس کا حصہ نہیں بن رہے اور ہمارے اسلامی دنیا ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر اس کا حصہ بن رہی ہے۔ تو پارلیمنٹ میں، میں نے کہا کہ
میر کیا سادہ ہے بیمار ہوا جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتا ہے
جن کو ہم فلسطینیوں کا قاتل سمجھتے ہیں، جن کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے، اس کو ہم فلسطین کا علاج ان سے مانگے اور پھر اس امن بورڈ کے اندر نیتن یاہو بھی شامل ہے۔ اب جب انسانیت کا قاتل، مسلمانوں کا قاتل، ایک وحشی وہ بھی اس امن بورڈ کا حصہ ہو، تو شرم آنی چاہیے مسلمان حکمرانوں کو، کہ اس کے ہوتے ہوئے وہاں بیٹھ رہے ہیں۔ ایک عقل مند نے کہا ہر شخص اپنی جگہ پر بیٹھ کر افلاطون بنتا ہے، کیا اقوام متحدہ میں بھی تو ہم اور وہ اکٹھے بیٹھتے ہیں، اگر یہ دلیل ہے تو پھر یہ کہو نا کہ قومی اسمبلی میں بھی تو ہم اور آپ اکٹھے بیٹھتے ہیں اور یہ ریکارڈ پر ہے کہ جب اقوام متحدہ میں نیتن یاہو تقریر کے لیے کھڑا ہوا اور ڈائس پر آیا تو پوری اسلامی دنیا نے بائیکاٹ کیا باہر چلے گئے اور اس کی تقریر سننے سے انکار کر دیا۔ اگر اقوام متحدہ کے فورم پر آپ اس کی تقریر سننے کے لیے تیار نہیں ہے، حتیٰ کہ غیر مسلم دنیا نے بھی بائیکاٹ کیا اور ان کی تقریر نہیں سنی،
آج امن بورڈ آف پیس میں آپ اس کو حصہ دار تسلیم کر رہے ہیں۔ اور میاں شہباز شریف صاحب کاغذ پہ دستخط کرتے ہیں اور پھر دنیا کو بھی دکھاتے ہیں کہ میں نے بڑا خوبصورت کام کیا ہے۔ حق یہ تھا کہ آپ چھپ کر یہ چوری کر لیتے، اتنا بڑا جرم پبلک کے سامنے تو نہ کرتے ۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا راولپنڈی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہماری روش میں اعتدال اور دلیل ہے، اس بنیاد پر قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
راولپنڈی: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
افغانستان سے دہشت گرد آرہے ہیں تو روکو نہ ۔مار دو نہ ۔انہوں نے آپ سے کوئی گلہ نہیں کیا ۔
کتنی عجیب بات ہے کہ افغانستان سے ایک انار نہیں آسکتا لیکن دہشت گرد آرہے ہیں ۔
ایک جنرل کہتا ہے کہ مذاکرات کرنے ہیں دوسرا کہتا ہے کہ جنگ کرنی ہے ۔
حکومت تو ہے نہیں فیصلے جرنیلوں سے کرنے ہیں
۔ ہمارے علاقے کے لوگ ایسا محسوس کررہے ہیں کہ یہ پاکستان نہیں اس کے اثرات اسلام آباد تک پہنچ گئے یہاں مسجد کے اندر نمازیوں کو تڑپایا گیا ۔
اس کا مطلب ہے حکومت نہیں ہے ۔ کب تک لوگوں خوبصورت الفاظ اور جملوں سے لوگوں کو بہلاتے رہے ہوگے ۔
ہندوستان کے مقابلے میں جرات دکھائی تو ہم آپ کے ساتھ تھے ۔لیکن داخلہ پالیسی کے حوالے سے کون ہم پر اعتماد کرے گا ۔
ہمارے لوگ اور پیسے باہر جا رہے ہیں
ایران انڈیا چائنہ اور افغانستان کی معیشت ہم سے بہتر ہے ۔
ملکی سلامتی داؤ پر ہے ۔
پارلیمنٹ کی قانون سازی میں طاقتور قوتیں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے قانون سازی کر رہی ہے ۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا راولپنڈی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چائنہ ہمارا دوست ہے ۔ عمران کے دور میں میگا پروجیکٹ روک دئے گئے ۔ آج ان سے بھی پوچھ لیں جو ہمارے کنٹینرز پر آکر تقریر کرتے تھے کہ آپ کے دور میں ایک اینٹ لگی ہے ؟ چائنہ کی امید تھی کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں معاہدات آگے بڑھیں گے ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا راولپنڈی میں یوتھ کنونشن سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
8فروری کو دو سال پہلے اسی دن ملک میں مرکزی انتخابات ہوئے جو نتیجہ سامنے آیا اس کو مسترد کردیا گیا اور جعلی قرار دیا گیا۔ آج جو حکومت کررہے ہیں جعلی مینڈیٹ پر حکومت کررہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام ایسی حکومت کا حصہ نہیں ہوسکتی تھی اسی لیے اپوزیشن میں ہیں، اگر ہمارا تعلق جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ ہے تو یہ جماعت محض اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہی ہے۔ اقتدار میں آنا منزل مقصود نہیں ہے یہ تاثر غلط ہے بلکہ یہ سفر کا حصہ ہوتا ہے منزل پر پہنچنے کا نام ہوتا ہے۔
ہم دیکھ رہے ہیں مشاہدات ہیں کہ کس طرح نتائج تبدیل کئے گئے کس طرح جھرلو پھیر ا گیا ۔
چیلنج کرتا ہوں کہ ایک حلقے کا نتیجہ بھی الیکشن کمیشن نے نہیں تیار کیا،سارے نتائج باہر سے آئے ۔ ایسا کٹھ پتلی کمیشن پوری دنیا میں کہیں نہیں ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا راولپنڈی میں یوتھ کنونشن سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہ راست راولپنڈی: یوتھ کنونشن
www.facebook.com/share/v/1CG1WVRGyT/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یوتھ کنونشن۔۔ بمقام: ڈیرہ تاجی کھوکھر راولپنڈی
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس
@MoulanaOfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد کی امیرِجےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آمد
وفد میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان،جنید اکبر،اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر مولانا عبدالواسع، سنیٹر کامران مرتضٰی شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں دہشتگردی کاروائیاں افسوس ناک ہیں،اسلام آباد دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،حملہ آور انسانیت دشمن ہیں،کسی رعایت کے مستحق نہیں،فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ملک کا کوئی حصہ دہشتگردوں سے محفوظ نہیں ،ایسے صورتحال میں سیکورٹی اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے،درجنوں انٹیلیجنس اداروں کے ہوتے ہوئے اسلام آباد جیسے شہر میں عام شہری کی جان محفوظ نہیں ہے،یہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے،ریاستی ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کے بجائے سیاسی امور میں مداخلت کرنے میں مصروف ہیں،سانحات کے بعد مذمتی بیان پر انحصار کر کے قوم کو مطمئن کیا جاتا ہے،کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کیا جائے گا ؟
متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور جو زخمی ہیں ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد دھماکہ کی شدید مذمت،متاثرہ خاندانوں سے تعزیت ،زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاء
اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے،مولانا فضل الرحمان
حملہ آور انسانیت کے دشمن ، کسی رعایت کے مستحق نہیں،مولانا فضل الرحمان
کے پی ،بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گرد کاروائیاں ہورہی ہیں،مولانا فضل الرحمان
ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں،مولانا فضل الرحمان
ان بدترین حالات میں اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے،مولانا فضل الرحمان
فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،مولانا فضل الرحمان
اہم سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دورے اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا،مولانا فضل الرحمان
ادارے سیاسی مداخلت سے فارغ ہو تو امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر توجہ دیں،مولانا فضل الرحمان
درجنوں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ہوتے اسلام آباد میں محترم دن کو خون آلود کردیا گیا،مولانا فضل الرحمان
حملہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے،مولانا فضل الرحمان
ریاستی ادارے کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کریں گے، کب عوامی زخموں کا مرہم بنیں گے،مولانا فضل الرحمان
کب عوام کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کا نظام بنائیں گے؟مولانا فضل الرحمان
متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ان کے دکھ درد میں شریک ہیں،مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی آج بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی ۔مولانا فضل الرحمان
اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔مولانا فضل الرحمان
اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔مولانا فضل الرحمان
سات دہائیاں گذرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔مولانا فضل الرحمان
بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے۔مولانا فضل الرحمان
ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان
5 فروری ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کا دن ہے ۔مولانا فضل الرحمان
انصاف کے نام پر بنی اقوام متحدہ کشمیر کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟ مولانا فضل الرحمان
کشمیر کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مولانا فضل الرحمان
بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔مولانا فضل الرحمان
عالمی طاقتیں بھارتی ظلم پر کب بولیں گی؟مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیف الاسلام قذافی کی شہادت کی مذمت
سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے ۔مولانا فضل الرحمان
قذافی خاندان امریکہ اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
امت مسلمہ کے اتحاد کے علمبرداروں کو پے درپے قتل کیا جارہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
امریکہ میں کینڈی خاندان ، انڈیا میں نہرو خاندان اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم سیف الاسلام قذافی کی شہادت کو قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلاملے گی ۔مولانا فضل الرحمان
قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم شہادت کو قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے کارکنان قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کے حکم پر ملک بھر میں 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں۔
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں، ریلیاں نکالی جائیں اور پریس کلبوں کے سامنے بھرپور اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔ یومِ سیاہ کو منظم اور مؤثر انداز میں کامیاب بنا کر اس بات کا عملی ثبوت دیا جائے کہ 8 فروری کو الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا گیا وہ قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔
فارم سینتالیس کے ذریعے الیکشن کمیشن اور مقتدر قوتوں کی ملی بھگت سے کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا اور ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، جو عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔
8 فروری کا دن پاکستان کی انتخابی تاریخ میں الیکشن کمیشن کے چہرے پر ایک بدنما داغ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
قائد جمعیت کی اپیل پر تمام کارکنان اللہ پر توکل کرتے ہوئے، پُرامن، منظم اور پرجوش انداز میں یومِ سیاہ کو بھرپور کامیاب بنائیں اور حق، آئین اور جمہوریت کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
مولانا عبدالغفورحیدری
مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
نوشکی بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کا اجلاس سے اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر سنیٹر کامران مرتضٰی کا ایوان بالا میں اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
محترمہ عالیہ کامران صاحبہ (رکنِ قومی اسمبلی، جمعیۃ علماء اسلام) کا ایوان میں اظہارِ خیال
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام محترمہ شاہدہ اختر علی کا ایوان میں اظہار خیال
آج اس ایوان میں دہشت گردی ایک اہم موضوعِ بحث ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نہ صرف اس مسئلے پر سنجیدہ ہے بلکہ دل سے رنجیدہ بھی ہے۔ ہم نے ہر فورم پر دہشت گردی کے اس ناسور کی نہ صرف بھرپور مذمت کی ہے بلکہ اس کی وجوہات کی نشاندہی اور اس کے تدارک کے لیے عملی تجاویز بھی دی ہیں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حوالے سے جہاں یہ لہر سب سے زیادہ شدت کے ساتھ ابھری ہے۔
آج جس انداز میں قومی اسمبلی کی کارروائی کا آغاز ہوا اور شہداء کے لیے دعا کے طور پر ہاتھ اٹھائے گئے، وہ قابلِ احترام ہے۔ یہ وہ شہداء ہیں جو شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں، یقیناً وہ جنتی ہیں۔ تاہم ان کے لواحقین کے لیے ہم صبر کی دعا کرتے ہیں۔ صبر کہنا تو آسان ہے، مگر اس پر عمل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
کل اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں کرنل عمران اپنے پانچ اہلکاروں سمیت شہید ہوئے، تو بلوچستان میں کرنل ودان بھی دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور بے ہوش ہونے تک مقابلہ کرتے رہے۔ یہ واقعات ہمارے سامنے ہیں۔
افواجِ پاکستان، ایف سی، لیویز اور پولیس پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان حملوں کے محرکات کیا ہیں؟ اس ایوان میں مجھ سے پہلے معزز اراکین نے ان وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔ ہمیں اس حقیقت کا ادراک ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین کو، کیونکہ ہم خود اس صورتِ حال کے متاثرین ہیں۔ ہم پر حملے ہوئے، ہمارے قافلوں پر راکٹ لانچر داغے گئے، ہم کئی علاقوں میں جانے سے قاصر ہیں۔
میرا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ آپ مجھے بتا دیں کہ لکی مروت میں کون سی پولیس چوکی ہے جس پر حملہ نہیں ہوا؟ کون سا پولیس اہلکار ہے جو مغرب کے بعد عوام کو نظر آتا ہو؟ سوال یہ ہے کہ ان فورسز کو کیوں بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ کمزوری کہاں ہے؟
جب ہم انگلی اٹھاتے ہیں تو وہ انگلی ہماری طرف بھی اٹھتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس ایوان سے کمزور پالیسیاں کیوں بن رہی ہیں؟ یہاں آوازوں کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟ سچ کو سامنے کیوں نہیں لایا جا رہا؟ یہی وجہ ہے کہ پسِ پردہ عوامل بے نقاب نہیں ہوتے اور حالات بگڑتے چلے جا رہے ہیں۔
آج ہمیں حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا اور اس پر عمل بھی کرنا ہوگا۔ وہ کون سے محرکات ہیں جن کی وجہ سے پاکستان آج اس نہج پر کھڑا ہے؟ جو قرارداد اور تحریکِ بحث پیش کی گئی ہے، اس کا بنیادی سوال یہی ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو تجربہ گاہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟
چاہے افغان مہاجرین کا مسئلہ ہو، دہشت گردی ہو یا سرحد پار معاملات—ہمیشہ ان صوبوں کے عوام کو قربانی دینا پڑتی ہے۔ بدقسمتی سے یہ بھی کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کا خمیازہ بھی یہی عوام بھگت رہے ہیں۔
جنابِ اسپیکر!
ہم متاثرہ لوگ ہیں، ہم پاکستانی ہیں۔ جے یو آئی نے کبھی پاکستان کے نام کو نقصان نہیں پہنچایا، بلکہ ہمیشہ اس کے وقار کو بلند رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھیں گے۔ ہم پاکستانی ہیں، پاکستانی رہیں گے، اور پاکستان پر قربان ہونے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
مگر آوازوں کو دبایا نہ جائے، حقیقت کو آشکار کیا جائے۔
میں آپ کی شکر گزار ہوں، جے یو آئی کی آواز کو دبایا نہ جائے۔ جے یو آئی آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ بینچیں وقتی ہیں؛ ہم یہاں بھی بیٹھے ہیں اور وہاں بھی بیٹھے ہیں۔ ان شاء اللہ، ایوان کا حصہ ہوں یا نہ ہوں، پاکستان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بدقسمتی سے پاکستان کے اندر پولیٹیکل وکٹمائزیشن بہت بڑھ چکی ہے۔ عمران خان کی حکومت میں دیگر جماعتوں کی قیادت جیلوں میں تھی، اور آج وہ خود جیل میں ہیں، یہ ایک انتقامی تاثر ہے جو ہماری ملکی سیاست میں ابھر رہا ہے۔
ہمیں اس حوالے سے ایک متوازن سوچ کی طرف جانا ہوگا۔حزبِ اختلاف اور حزبِ اقتدار کے درمیان تناؤ کے جو ادوار اس سے قبل گزرے ہیں، چاہے وہ پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رہے ہوں، انہوں نے بھی پاکستان کو کوئی اچھے نتائج نہیں دئے ۔
آج بھی پاکستان پورے خطے میں واحد ملک ہے جو معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، اور ہم دوستوں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ ہماری ریزرو میں کچھ ڈالر بھیج دیں۔ اس ساری صورتحال میں یقیناً پاکستان کی اس وقت کی پوزیشن درست نہیں ہے۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فیصلے سیاست دان نہیں کر رہے، فیصلے پارلیمان میں نہیں ہو رہے، فیصلے سیاسی ڈیبیٹ کے تحت نہیں ہو رہے، بلکہ ایک خاص محل کے اندر فیصلے ہوتے ہیں اور پورے ملک پر ایک دم لاگو ہو جاتے ہیں۔ اس چیز نے توازن بگاڑ رکھا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جوہانسبرگ سائوتھ افریقہ میں میڈیا سےگفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
دہائیوں سے پاکستان بالخصوص اس کی مغربی سرحدیں مسلسل بے چینی اور بدامنی کا شکار رہی ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں صوبے نسبتاً چھوٹے بھی ہیں اور معدنی وسائل سے بھرپور بھی، اسی لیے دنیا کی نظریں بھی ان پر جمی ہوئی ہیں۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے بھی ہمیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔پاکستان کے اپنے وسائل، قانون نافذ کرنے والے ادارے، ہماری فوج اور پولیس اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس پوری صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اس نوعیت کے واقعات کا تسلسل پاکستان کے لیے کسی طور اچھی علامت نہیں اور نہ ہی اس سے دنیا میں پاکستان کی کوئی مثبت تصویر ابھر رہی ہے۔
چھوٹے صوبوں کے وسائل پر سب سے پہلا حق صوبوں کے عوام کا ہے، اور آئین بھی اسی کی ضمانت دیتا ہے۔ اس حوالے سے عوام کی تشویش، ان کے اضطراب، اور ان کے خدشات کو دور کرنا بے حد ضروری ہے۔
ہم نہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے خلاف ہیں اور نہ ہی وفاقی سرمایہ کاری کے، لیکن بین الاقوامی قوانین بھی موجود ہیں اور ملک کے اندرونی قوانین بھی۔
سوال یہ ہے کہ ہم کس طرح ملکی مفاد کو محفوظ بنا سکتے ہیں اور بین الاقوامی معاہدوں کے اندر صوبوں کے مفادات کا تحفظ کیسے ممکن ہے۔ جب ملک کے اندر کوئی معاہدہ کیا جائے تو مقامی آبادی کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ آئین جو حق دیتا ہے وہ ایک حوالہ بن جاتا ہے، اور اسی بنیاد پر عوام اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔
بدقسمتی سے ہمارے ملک میں عوام کے یہ خدشات ابھی تک ختم نہیں ہو سکے، نظریاتی حوالے سے بھی، اگر قانون سازی قرآن و سنت کے خلاف ہو یا بنیادی انسانی حقوق جو فطرت نے ہمیں عطا کیے ہیں، کی خلاف ورزی کی جائے، تو اس سے کمزور قوتوں کو مشتعل ہونے کے مواقع ملتے ہیں
اگر مقامی وسائل پر مقامی لوگوں کا کنٹرول نہ ہو اور انہیں ان وسائل سے محروم رکھا جائے تو یہ علاقہ مزید پیچیدہ مسائل سے دوچار ہو جاتا ہے۔ اس کے باوجود ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستان کے آئین کے ساتھ ہیں، اور یہ چاہتے ہیں کہ عوام کو ان کے جائز حقوق ملیں۔
ہم ان کی جدوجہد بھی کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے اختلافِ رائے ہو تو وہ بھی کرتے ہیں، حکومت سے اختلاف ہو تو اس میں بھی کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے۔ ہم عوام کی بات کرتے ہیں، قوم کی بات کرتے ہیں، صوبوں اور ان کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے چاہیں۔
سائوتھ افریقہ جوہانسبرگ میں امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سائوتھ افریقہ: پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ منعقد کیا گیا
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطنِ عزیز کو موجودہ مشکل حالات سے کس طرح نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اور آمریت پر بحث جاری ہے، کہیں جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے اور کہیں آمریت کے نام پر کمیونزم عوام کا خون چوس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کمزور ممالک میں براہِ راست مداخلت کر رہی ہے، اور اب حکومتوں میں عوام، قانون اور آئین کا کردار ختم ہوتا جا رہا ہے۔
عسکریت، آمریت اور سرمایہ داری عالمی اقتدار پر حاوی ہو چکی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ آئین، قانون اور عوام کو ہی طاقت کا اصل محور اور مرکز بنانا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ مشکلات کے حل کے سوالات کا جواب کسی کے پاس نہیں، معیشت کو سہارا نہیں دیا جا سکا، اور ملک کے اثاثے صرف بھیک مانگ کر نہیں چلائے جا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان شاء اللہ لڑتے رہیں گے۔
اس موقع پر قائدِ جمعیت کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام پاکستان سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، قائد جمعیت کے معتمدِ خاص مفتی ابرار احمد خان اور صاحبزادہ انس محمود بھی موجود تھے۔
آخر میں مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کمیونٹی جنوبی افریقہ اور میزبان حافظ نعیم احمد خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ساؤتھ افریقہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے جوہانسبرگ کی معروف و بڑی مسجد فوسبرگ میں نمازِ جمعہ کی امامت اور خطبۂ جمعہ ارشاد فرمایا۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تیراہ و کرم کے متاثرین کی جبری نقل مکانی صوبائی و وفاقی حکومتوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔
وفاق آپریشن کر رہا ہے، صوبائی حکومت سہولت کاری میں شریک، صوبائی حکومت کے نمائندے متاثرین کے فنڈز میں کرپشن کررہے ہیں، جوڈیشل انکوائری کی جائے، چار ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟
امیر جے یو آئی فاٹا مولانا محمد جمال الدین کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس
اسلام آباد:()جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد جمال الدین نے کہا ہے کہ تیراہ اور کرم میں قبائلی عوام کی جبری نقل مکانی صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ایک طرف وفاقی حکومت آپریشن کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، تاہم دونوں حکومتیں عوام کے سامنے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سابقہ قبائلی علاقہ جات مسلسل بدامنی، فوجی آپریشنز، ٹارگٹ کلنگ اور ڈرون حملوں کی زد میں ہیں، تاہم گزشتہ تین سے چار ماہ کے دوران باجوڑ، خیبر، کرم، اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں صورتحال خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے۔ جہاں دہشت گردی کا جواز نہیں ملتا وہاں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جاتی ہے۔ اس وقت ضلع کرم میں دانستہ طور پر شیعہ سنی تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے، جس سے عوام کی جان و مال شدید خطرے میں ہے۔
مولانا جمال الدین نے کہا کہ وادیٔ تیراہ میں شدید سردی، بارشوں اور برف باری کے دوران فوجی آپریشن شروع کرنا انتہائی غیر انسانی اقدام ہے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں نہتے اور بے گناہ قبائلی عوام اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ متاثرین کو راستوں میں رجسٹریشن کے مسائل، رہائش کی عدم دستیابی اور شدید موسمی حالات کا سامنا ہے، جبکہ سردی کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کا کوئی پرسانِ حال نہیں اور نہ ہی کوئی حکومت اس صورتحال کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہے، حالانکہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے چار ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، لیکن یہ رقم کہاں خرچ ہوئی، اس کا کوئی شفاف ریکارڈ موجود نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کی فوری طور پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر وزیرِ اعظم ملک کا چیف ایگزیکٹو ہے اور تمام سیکیورٹی ادارے اس کے ماتحت ہیں، جبکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کی ذمہ داری وزیرِ اعلیٰ پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ ظاہر کر رہی ہیں۔
امیر جے یو آئی فاٹا نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام واحد جماعت ہے جس نے روزِ اول سے اس آپریشن کی مخالفت کی۔ سینیٹ میں مولانا عطاالرحمٰن نے آپریشن کے خلاف مؤثر آواز اٹھائی جبکہ جماعت کی قیادت اور کارکنان زمینی سطح پر متاثرین کے ساتھ موجود ہیں۔
انہوں نے مولانا سلطان محمود کی شہادت اور قبائلی علاقوں میں درجنوں علماء کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے۔
مولانا جمال الدین نے مطالبہ کیا کہ:
وادیٔ تیراہ میں جاری آپریشن فوری طور پر بند کیا جائے،
متاثرین کو تمام سہولیات کے ساتھ باعزت طور پر ان کے گھروں کو واپس بھیجا جائے،
باجوڑ سے وزیرستان تک پورے سابقہ فاٹا میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
پریس کانفرنس میں حاجی احمد سعید، قاری جہاد شاہ آفریدی، حاجی شمس الدین آفریدی، پیر عقل شاہ، مولانا مصباح اللہ، کامران داوڑ، مفتی عصام الدین اور خالد جان داوڑ بھی موجود تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چائنہ جو ہمارا پڑوسی ملک ہے جنہوں نے سیلاب ، قحط اور زلزلہ میں بھی ہماری مدد کی یہاں تک کہ جب انڈیا سے ہمارا مقابلہ ہوا تو چین نے کھل کر مدد کی ، اس وقت کہاں تھا امریکہ ؟ نام نہاد امن پیس کا چین بھی حصہ نہیں ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان اس پیس کا حصہ بن گیا ہے ۔
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا جلسے سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسرائیل جو دہشتگرد ریاست ہے جنکے ہاتھوں مسلمانوں کا خون ٹپک رہا ہے امریکی ٹرمپ اور اسرائیلی نیتن یاہو یہ دونوں مل کر فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں ، جو جارح اور ظالم ہے انکو منصف بنایا گیا ہے جنہوں نے ہمیشہ انسانوں کا قتل عام کیا اب انکو منصف بنایا جارہا ہے ،امریکہ اور عزرائیل کے ہاتھوں انسانیت کا قتل عام ہوا ہیں ، ہمارے حکمران بزدل اور بے حسی ہے جو آج امریکہ کی پالیسیوؤں میں شامل ہورہے ہیں۔
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا خانپور میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی ،رکن قومی اسمبلی فخر جمعیۃ مولانا عبدالغفور حیدری کا سینئر پارٹی رہنماء جلال الدین ایڈوکیٹ کی وفات پر اظہار افسوس
جلال الدین ایڈوکیٹ کی جدائی کی خبر نے غمزدہ کردیا ۔مولانا عبدالغفور حیدری
جلال الدین ایڈوکیٹ اچھے جماعتی ساتھی اور رہنماء تھے ۔مولانا عبدالغفور حیدری
مرحوم کے ساتھ دیرینہ رفاقت رہی ۔مولانا عبدالغفور حیدری
اہم جماعتی پلیٹ فورمز پر ان کی رائے نپی تلی اور مستند ہوتی تھی ۔مولانا حیدری
اللہ کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور اپنے شایان شان اجر عطاء فرمائے ۔مولانا عبد الغفور حیدری
اہل خانہ سے تعزیت اور صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا عبدالغفور حیدری
جاری کردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سابق سفیر اور سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے مشیر برائے بین القوامی تعلقات عامہ جلال الدین ایڈوکیٹ انتقال کرگئے
جلال الدین ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ ابھی دس بجے مفتی محمود مرکزی پشاور میں آدا کی جائے گی۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کی مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ قابلِ افسوس ہے ۔اسلم غوری
ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ زبردستی کسی اجنبی کو پارٹی کا حصہ بنادیں ۔اسلم غوری
پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلہ ظالمانہ اور جانبدارانہ ہے ۔ترجمان جے یو آئی
کے پی کے ھائیکورٹ کے حکم کو نظر انداز کر کے معاملہ ٹریبونل کو بھیجنا آئین و قانون کا مذاق ہے۔اسلم غوری
الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا کہ وہ پارٹی نمائندہ خود نامزد کرے؟ترجمان جے یو آئی
چیف الیکشن کمشنر کے متنازع فیصلے مدتِ ملازمت میں توسیع کی قیمت ہیں ۔اسلم غوری
الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں، قومی ادارہ بن کر کام کرے۔ ترجمان جے یو آئی
پارٹی امیدوار کی بجائے اجنبی خاتون کو مخصوص نشست دینے کا فیصلہ حیران کن ہے ۔جے یو آئی
پہلے رات کے اندھیرے میں دھاندلی ہوتی تھی ،اب دن دیہاڑے ڈاکہ زنی شروع کردی گئی ہے ۔اسلم غوری
کچے کے ڈاکوؤں کے بھی کچھ اقدار ہیں ،یہاں تو سب چلتا ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: صوبائی اسمبلی اجلاس
جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمان کی جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں دارالعلوم تعلیم الدین، اسپنگو بیچ اور دارالاحسان اسلامک سینٹر آمد ہوئی۔
دارالعلوم اسپنگو بیچ کے مہتمم مولانا مفتی ابراہیم صاحب سے ملاقات کی، جہاں دنیا کے سترہ سے زائد ممالک سے آئے ہوئے سیکڑوں طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔
اس کے بعد دارالاحسان اسلامک سینٹر میں مفتی محمد زبیر بیات صاحب سے ملاقات کی اور اساتذہ و طلبہ سے خصوصی خطاب کیا۔
اس موقع پر قائد جمعیت کے ہمراہ ان کے معتمدِ خاص مفتی محمد ابرار احمد خان، جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور صاحبزادہ انس محمود بھی موجود تھے۔
قائد جمعیت جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں علماء کرام سے ملاقاتیں کریں گے اور جمعیت علماء اسلام جنوبی افریقہ کی جانب سے منعقدہ خصوصی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی کا 8 فروری 2024 کے متنازع اور بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ
8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منائیں گے ۔اسلم غوری
جمہوریت دن بدن کمزور ہو رہی ہے۔ ترجمان جےیوآئی
آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اسلم غوری
غیور عوام حکمرانوں کی قرآن و شریعت کے متصادم آئین سازی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی ،،لاقانونیت ، کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ ہونگے ۔اسلم غوری
عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ قبول نہیں ۔اسلم غوری
شریعت ،آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن راستہ اختیار کریں گے ۔ترجمان جےیوآئی
کارکن تیاری مکمل کریں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان کمیونٹی ڈربن، سائوتھ افریقہ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائد مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں وطن ہاؤس ڈربن میں عشائیہ دیا گیا۔
کثیر تعداد میں پاکستانی احباب نے مولانا فضل الرحمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
قائدِ جمعیت نے عشائیہ اور استقبالیہ دینے پر پاکستان کمیونٹی کے عہدیداران اور اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، معتمدِ خاص مفتی ابرار احمد خان اور صاحبزادہ مولانا انس محمود بھی موجود تھے۔
قائدِ جمعیت جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہماری کسی سے ذاتی جنگ نہیں۔
عمران خان کی حکومت سے جو شکایات ہمیں تھیں، موجودہ حکومت اُن سے بھی چار قدم آگے نکل چکی ہے۔
اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ حکومت اپنا ایجنڈا نہیں، بلکہ اسٹیبلشمنٹ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے، اور ہم اسے پاکستان کے مفاد میں نہیں سمجھتے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
18 سال سے کم عمر شادی کے حوالے سے قانون سازی پر ہم نے ایوان میں کہا تھا کہ اس بل کو پہلے اسلامی نظریاتی کاونسل میں بھیجا جائے جو شرعی رہنمائی کا قانونی ادارہ ہے،لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی۔
اس کے بعد ایوان کے فلور پر وزیر خارجہ صاحب نے میری گفتگو کا جواب دیا اور میری ان سے فون پر بھی بات ہوئی مگر مزید کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے قوانین کے پیچھے لکھا ہوتا ہے کہ یہ UN,FATF اور IMF جیسے بیرونی اداروں کے مطالبے پر قانون سازی کی گئی ہے،ہم نے اپنے آئین کا حلف لیا ہے، اقوام متحدہ کا حلف تو نہیں لیا،پھر کیوں اس طرح قرآن و سنت کے خلاف قوانین بنائے جارہے ؟
آپ کی قانون سازی سے مسلح گروہوں کو تقویت مل رہی ہے،ہماری طویل جدوجھد اور صلاحیتوں کا ضیاع ہے،پوری مذھبی حلقہ کی نمائندگی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے اور اسکی یہ سزا دی جارہی ہے؟
ہم یہ کسی طور پر قبول نہیں کرسکتے،ہم ایسی قانون سازی کو نہیں مانتے اور عوامی سطح پر اسکی بھرپور خلاف ورزی کریں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش آمد
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔
@betterpakistan @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چمن:جامعہ دارالعلوم صفہ ٹاؤن چمن میں جلسہ دستار فضیلت سے شیخ الحدیث مولانا شیخ ادریس ترنگزئی ، صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع ،مرکزی مالیات مولانا صلاح الدین ایوابی و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کم از کم ان شرائط کی بنیاد پر اس بورڈ آف پیس کو آج پارلیمنٹ سے مسترد کر دیا جائے۔
اگر وزیرِ اعظم صاحب وہاں گئے ہیں تو انہوں نے نہ اس ایوان کو اعتماد میں لیا، نہ کابینہ کو۔ آخر وہ کیوں گئے؟
میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میں جنرل مشرف کے خلاف میدان میں نکل سکتا ہوں، اگر میں ان کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہوں، تو خدا کی قسم! آج اس حکومت کے خلاف بھی میدان میں نکلے گے ۔ان شاءاللہ
پھر دیکھا جائے گا کہ اپ اس ملک کو کس طرح چلارہے !
میں اس حکومت کو جعلی بھی کہہ چکا ہوں، اس کی اکثریت کو جبری بھی قرار دے چکا ہوں، اور اس جعلی و جبری نظام کے خلاف اپنے جہاد کو جاری رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے، اور یہ فریضہ ہم ادا کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ العزیز، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ آپ نہیں جیت سکیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)کے مشترکہ اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا اظہار خیال
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ بورڈ آف پیس سے امن ، استحکام اور فلسطینیوں کی بہتری کی امید وابستہ کریں تو پھر میر کا یہ شعر یاد آتا ہے:
میر کیا سادہ ہے،بیمار ہوا جس کے سبب
اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتا ہے
اس بورڈ آف پیس کی چئیرمین شپ اور کمانڈ صدر ٹرمپ کے پاس ہوگی اور نیتن یاہو کو بھی اس کا چیئرمین بنایا گیا ہے جو فلسطینیوں کا قصاب ہے،اس کے ہاتھ لاکھوں عام فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور آج بھی غزہ پر بمباری جاری ہے،کیا اس ماحول میں شہباز شریف صاحب نیتن ہاہو کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر امن کی بات کریں گے ؟
آج جس بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر کے سائے میں یہ ایوان بیٹھا ہے ہمارا موقف بانی پاکستان کے اس موقف کے بھی خلاف ہے جو قیام پاکستان سے پہلے 1940 کی قرارداد یا پھر قیام پاکستان کے بعد 1948 کا بیان جس میں اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا گیا ہے۔
ہمارا فلسطینیوں کے ساتھ ایمانی رشتہ ہے،لیکن یہاں پر پالیسیاں بیرونی دباو پر بنائی جارہی ہیں،آج اس اہم مسئلہ پر ایوان کو اعتماد میں لینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی گئی،یہاں طویل عرصہ تک تاریخ ساز عوامی احتجاج ہوئے مگر عوامی رائے کا احترام نہیں کیا گیا جبکہ فرانس سمیت کئی یورپی ممالک نے اس بورڈ میں شمولیت سے اس لئے انکار کیا ہے کہ وہاں کے عوام کا موقف اس بورڈ کی حمایت میں نہیں ہے۔
ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ٹرمپ کا بنایا ہوا بورڈ آف پیس پاکستان کے لئے کسی صورت قبول نہیں ہے،اس بورڈ کی کوئی افادیت نہیں ہے، پاکستان کو اس میں شرکت سے واضح طور پر انکار کرنا چاہئے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قومی اسمبلی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمیں آٹھ فروری بھی ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھنا ہوگا۔ جو کچھ عوام کے ووٹ کے ساتھ کیا گیا، شاید پاکستان کی تاریخ میں اس کے جیسا ظلم کہیں نہیں ہوا۔
ان قانون سازیوں کو واپس کرنا ہوگا۔ ستائیسویں ترمیم میں جو استثناء حاصل کیے گئے ہیں، جو مراعات اور تاحیات استثناء دی گئی ہیں، انہیں واپس کرنا ہوگا۔ نہ جمہوریت میں اس کا کوئی جواز ہے، نہ اسلام میں، اور نہ ہی اخلاقی معاشرے میں۔
ہم کیسے یہ چیزیں برداشت کریں؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے ملک میں پچیس برس سے خونریزی ہو رہی ہے، جس کی ایک طویل اور دردناک تاریخ ہے۔ یہ معاملہ محض کسی ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ ہمارے پورے اضلاع اس کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ بات نہ صرف آپ کے نوٹس میں ہونی چاہیے بلکہ اس معزز ایوان کے بھی نوٹس میں آنی چاہیے۔
فیصل آباد میں امن ہے، لاہور میں امن ہے، ساہیوال میں امن ہے—وہاں کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن چونکہ وہاں امن ہے، اس لیے انہیں یہ احساس نہیں کہ ہم کن حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ میرے اضلاع اس وقت مسلح گروہوں کے حوالے ہیں۔ وہ کھلے عام ٹیکس وصول کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی۔
ہماری فوج امن کے قیام کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، لیکن بعض مقامات پر اپنی پوسٹیں خالی کر کے یہ علاقے مسلح گروہوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ جس ضلع میں میں رہتا ہوں، اسی ڈویژن میں ٹانک، لکی مروت اور بنوں جیسے علاقے شامل ہیں، حکومت کی کوئی موجودگی نہیں ہے۔ میں یہ بات کسی خطابت یا تقریر کے طور پر نہیں کر رہا، بلکہ ایک ذمہ دار فرد کی حیثیت سے زمینی حقائق بیان کر رہا ہوں۔
میں جس علاقے میں رہتا ہوں، اس کے دونوں اطراف پہاڑ ہیں، اور ان پہاڑوں پر مسلح گروہوں کا قبضہ ہے۔ وہ رات کو آتے ہیں، دکانوں سے سامان لیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ کوئی ٹھیکیدار یا کنسٹرکشن کمپنی وہاں اس وقت تک کام نہیں کر سکتی جب تک ان کو ٹیکس ادا نہ کیا جائے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے ہاں بھی جمہوریت ختم ہو گئی ہے۔ دولت اور سرمایہ کی جنگ شروع ہو گئی ہے، عامریت، عسکری قوت اور سرمایہ داریت مل کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
مغرب جمہوریت کی بات کرتا تھا، لیکن جمہوریت کے پردے کے پیچھے ایک جابر قسم کا سرمایہ دارانہ نظام چھپا ہوا تھا۔ مشرق کمونزم کی بات کرتا تھا، لیکن اس کے فلسفے کے پیچھے بھی ایک عامریت چھپی ہوئی تھی۔
آج مغربی دنیا کی جمہوریت بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اور عامریت ننگی ہو کر سامنے آ رہی ہے۔ مشرقی دنیا کا کمونزم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور آمریت وہاں بھی عیاں ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اس بورڈ آف پیس میں فلسطین کے قصاب نیتن یاہو کو ممبر بنایا گیا ہے ۔
آج بھی وہاں بمباریاں ہورہی ہیں، اس مجلس میں نیتن یاہو اور شہباز شریف شانہ بشانہ بیٹھے ہونگے۔
غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو۔
پاکستان نے ٹرمپ کے پیس بورڈ کو کل جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے آپ کا کیاموقف ہے صحافی کا سوال۔
یہ کیسا امن بورڈ ہے جس میں فساد کی جڑ نتین یاہو کو شامل کرلیا گیا ہے
امن بورڈ میں فلسطینی شامل نہیں مگر نتین یاہو شام ہے ۔
پاکستان کو حماس اور فلسطینیوں کے موقف کو دیکھنا چاہئے
پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہئے
امریکہ عراق افغانستان لیبیا امن کے نام پر آیا اور انہیں کھنڈرات بنادیا اب فلسطین کو کھنڈر بنا چکا ہے ۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بٹگرام :قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی سابق رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث قاری محمد یوسف کی وفات پر تعزیت
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میری دوسری اور نہایت اہم گزارش ضلع خیبر میں جاری آپریشن کے حوالے سے ہے۔ اس سخت سردی میں بچے، بوڑھے اور خواتین کھلے آسمان تلے سڑکوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کچھ تو مقامی لوگوں پر رحم کیا جائے۔ حکومت کا یہ رویہ اور یہ طرزِ عمل ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔ چند افراد کے خلاف کارروائی کے نام پر پورے ضلع خیبر میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کا خمیازہ بے گناہ عوام بھگت رہے ہیں۔
وہاں بچے سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے مر رہے ہیں، مگر کسی کو پرواہ نہیں۔ وہاں کی عورتوں کی کوئی خبر نہیں لی جا رہی، وہ عورتیں جنہوں نے زندگی میں کبھی بازار تک نہیں دیکھا، آج انہیں سڑکوں پر لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس سرد موسم میں شاید اسلام آباد میں سردی کا احساس نہ ہو، لیکن ہمارے صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید سردی ہے۔
میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ان بچوں پر، ان خواتین پر اور ان بزرگوں پر رحم کیا جائے۔ یہ صورتحال نہ صرف ہمارے لیے بلکہ وہاں کے عوام کے لیے بھی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔ یا تو متاثرہ لوگوں کے لیے مناسب رہائش کا انتظام کیا جائے، یا کم از کم انہیں رضائیاں اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، جبکہ آپریشن پر آپریشن کیے جا رہے ہیں۔
پھر یہ کہا جاتا ہے کہ ہم آپریشن نہیں کر رہے، اور اگر کر بھی رہے ہیں تو صوبائی حکومت کی درخواست پر۔ میں صوبائی حکومت سے بھی کہتا ہوں، مرکزی حکومت سے بھی، اور تمام متعلقہ اداروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ان بچوں، خواتین اور بزرگوں پر رحم کریں اور اس ماحول کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا ایوان میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں دوبیر کے مقام پر عوام شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج اس بات پر ہے کہ دوبیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے مقامی لوگوں سے جو وعدے کیے گئے تھے، ان پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ پراجیکٹ پر کام تو شروع ہو چکا ہے، مگر کوہستان کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے۔ اسی وجہ سے لوگ اس شدید سردی میں سڑکوں پر بیٹھے احتجاج کر رہے ہیں۔ میں حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دے اور فوری طور پر اس جانب توجہ مبذول کرائی جائے۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا ایوان میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا شیخ الحدیث جامعہ بنوری ٹاؤن مولانا قاری مفتاح اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت
قاری مفتاح اللہ مرحوم کی رحلت علمی حلقوں کے لئے بڑا نقصان ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس ،صاحب طرز خطیب ، علم قرآت کے ماہر اور علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھے ۔مولانا فضل الرحمان
قاری صاحب مرحوم کی پوری زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت و اشاعت میں گذری ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم کے علم سے ہزاروں طلباء فیض یاب ہوئے ۔مولانا فضل الرحمان
دعاء ہے کہ اللہ کریم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین کا مکین بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی خدمات قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان بدلہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانافضل الرحمان کاسابق رکن قومی اسمبلی وسابق امیرجےیوآئی ضلع بٹگرام قاری محمدیوسف کی وفات پراظہارافسوس
اللہ کریم شیخ الحدیث قاری محمد یوسف کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ میں نصیب فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی پوری زندگی قرآن وحدیث کےعلوم کی اشاعت ،خدمت اورتدریس کے لئے وقف رہی ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم قاری صاحب مرحوم کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی پارلیمانی ،سیاسی اور جمہوری خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان
قاری صاحب جمعیت علماء اسلام کے بے لوث اور مخلص رہنماء تھے ۔مولانا فضل الرحمان
سادہ طرز زندگی ،قناعت پسند اور تکلفات سے دور اکابر کی نشانی تھے ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ ،کارکنان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزدگی پر مبارکباد
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ترجمان جےیوآئی
محمود خان اچکزئی آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔اسلم غوری
امید ہے کہ ان تجربے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی ۔اسلم غوری
حکمرانوں کی کرشمہ سازی سے اب تک قومی اسمبلی بغیر قائد حزب اختلاف کے رواں دواں تھی ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا پٹرولیم مصنوعات پر
عوام کو ریلیف سے محروم رکھنے پر سخت ردِعمل
موجودہ مہنگائی کے دور میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ترجمان جےیوآئی
جعلی ووٹوں سے مسلط حکمران میڈیا پر جعلی معیشت کی بہتری کی خبریں چلاتے ہیں ۔اسلم غوری
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام دشمن اقدام ہے۔اسلم غوری
حکمران اپنے اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔اسلم غوری
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے اس کا فائدہ عوام تک منتقل نہ کرنا افسوسناک ہے۔ اسلم غوری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا مزید مہنگی ہو جائیں گی۔ترجمان جے یو آئی
غریب اور متوسط طبقہ دن بدن پستا جا رہا ہے۔اسلم غوری
حکومت کے غلط معاشی فیصلوں کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان جےیوآئی
عوام کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ اسلم غوری
حکومت اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرے۔ترجمان جےیوآئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری نظرثانی کی جائے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Lahore:Maulana Fazl ur Rehman Complete Speech 13-Jan-2026
#jui #digitalThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد۔۔ فواد چودھری کی فرزند قائد جمعیت مولانا اسعد محمود سے ملاقات
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سرگودھا: قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان کی امیر جے یو آئی سرگودھا راؤ عبدالقیوم کی رہائش گاہ آمد۔
قائدِ جمعیت نے راؤ عبدالقیوم سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی، مقامی میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو
جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا صفی اللہ ، حافظ نصیر احمد احرار ہمراہ تھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمارے ہاں اب طاقت کا نظام رائج ہے اور جمہوریت محض ایک نام رہ گئی ہے۔ انتخابات ایک ڈھونگ بن چکے ہیں، جن کے نتائج چند لوگ ایک دفتر میں بیٹھ کر تیار کرتے ہیں۔ آج ملک میں جو حکومتیں قائم ہیں، ان میں سے کوئی بھی حقیقی معنوں میں منتخب نہیں۔ نہ وفاق، نہ پنجاب، نہ خیبرپختونخوا، نہ سندھ اور نہ بلوچستان کی حکومت منتخب ہے، مگر اس پر کسی کو شرم یا احساس تک نہیں۔
ہم چونکہ اس صورتحال کے شکار ہیں، اس لیے جو بات کر رہے ہیں وہ ہمارا آنکھوں دیکھا حال ہے، ہم اس کے وکٹم ہیں۔
دنیا میں نظام بدل رہے ہیں، اب ہمیں سوچنا ہوگا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا کو کس رخ پر لے جانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انسانیت کے پاس شریعتِ اسلامیہ اور قرآن و سنت کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں جو حقیقی انصاف فراہم کر سکے۔ جمہوریت کے نام پر عوام کو بہلایا گیا، حالانکہ ہمارے اکابر نے آئین میں یہ طے کروایا تھا کہ قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی، مگر آج آئین کی بھی پاسداری نہیں ہو رہی۔
اسلامی نظریاتی کونسل 1973 سے موجود ہے، مگر آج تک اس کی سفارشات پر قانون سازی نہیں ہوئی۔ چھبیسویں ترمیم میں یہ طے ہوا تھا کہ ان سفارشات پر ایوان میں بحث ہوگی، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ایک بھی سفارش پیش نہیں کی گئی۔ پھر ستائیسویں ترمیم کے ذریعے وہ سب کچھ ختم کر دیا گیا جو ہم نے حاصل کیا تھا۔
یہ اکثریت حقیقی نہیں، بلکہ جبری اکثریت ہے۔ اب واضح ہو چکا ہے کہ یہ جنگ نظریات کی نہیں، بلکہ اتھارٹی کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، سیول بالادستی اور پارلیمنٹ کی بالادستی صرف نام رہ گئے ہیں۔ اب فیصلے پنڈی میں ہوں گے، قانون پاس ہوگا اسلام آباد میں۔
یہی وہ تبدیلیاں ہیں جو دنیا میں آ رہی ہیں، اور ان کے نقوش آج آپ اپنے ملک میں صاف دیکھ رہے ہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور: ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
#jui #digital -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور، جامعہ مدنیہ جدید:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ دستاربندی کے تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر صاحبزادہ مولانا زبیر حسن نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ سے تعزیت ودعائے مغفرت
دستار بندی تقریب سے صدر وفاق المدارس مفتی محمد تقی عثمانی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن مدظلہ،ناظم اعلی وفاق المدارس قاری محمد حنیف جالندھری کا خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
جنوبی وزیرستان (لوئر) میں ہونے والے بم دھماکے میں جمعیۃ علماء اسلام کے مخلص اور جری رہنما مولانا سلطان محمد کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے،یہ واقعہ محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ اعتدال پسند، پرامن اور جمہوری فکر پر حملہ ہے جس کی علمبردار جمعیۃ علماء اسلام ایک صدی پر محیط جدوجہد کر رہی ہے۔
باجوڑ کے بعد جنوبی وزیرستان جیسے گہرے مذہبی تشخص کے حامل خطے میں حریت پسند اور امن کے داعی علماء کو پے درپے نشانہ بنایا جانا ایک تشویشناک سلسلہ ہے۔
چھ ماہ قبل جمعیت علماء اسلام جنوبی وزیرستان کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وانا میں بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے اور تاحال نشتر ہسپتال ملتان میں زیرِ علاج ہیں۔
اس سے قبل سابق ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی اسی شہر میں ایک دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔
جمعیۃ علماء اسلام جیسی اعتدال، رواداری اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعت کے رہنماؤں کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک اور لمحۂ فکریہ ہے۔
علماء کرام پر ہونے والے یہ حملے نہ صرف سیکیورٹی اداروں کی ناکامی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلکہ یہ اس پرامن بیانیے کو دبانے کی مذموم کوششیں بھی ہیں جس کو جمعیۃ علماء اسلام برسوں سے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں فروغ دے رہی ہے۔
ایسے علماء کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ بندوق کے بجائے دلیل، نفرت کے بجائے محبت اور انتشار کے بجائے امن کے داعی ہیں۔
جمعیۃ علماء اسلام نے ہمیشہ جبر و تشدد کی مخالفت کی، آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی اور ریاست کے اندر رہتے ہوئے اصلاح اور امن کی جدوجہد کو اپنا شعار بنایا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت شدت پسندی اور انتہا پسندی کے ہر رنگ سے دور رہتے ہوئے ایک متوازن، ذمہ دار اور قومی دھارے میں شامل سیاسی قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا ادراک کریں، ملک بھر میں خصوصاً قبائلی اضلاع میں امن کے قیام اور علماء کرام کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنائیں،اور ان اندوہناک واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔
جمعیۃ علماء اسلام ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی، جمہوری اقدار اور آئینی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھے گی، چاہے اس راہ میں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
انیسویں صدی تک برصغیر کی سیاست علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، امت کی قیادت علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، جب تک برصغیر کی سیاست علماء کے ہاتھ میں تھی آپ نے نہیں سنا ہوگا کہ کوئی فساد ہوا ہو یا مسلم غیر مسلم کا یا مسلمان فرقوں کا آپس میں، ان کی قیادت نے انسانیت کو متحد رکھا ہے۔ اور جب سے سیاست جدید فیشن کے حوالے ہو گئی، دنیا داروں کے حوالے ہو گئی، پھر اس وقت سے جو فسادات شروع ہوئے ہیں آج بھی ان کی پالیسیوں کی وجہ سے خون ہے جو تھم نہیں رہا ہے، نفرتیں ہیں جو آسمان کو چھو رہی ہیں، عداوتیں ہیں جس نے ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کا دشمن بنا دیا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار نہیں ہوتے، ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے کیلئے تیار نہیں ہوتے، یہ نفرتیں انہوں نے پیدا کی ہے اور آج بھی مدارس اور دین علوم ان کے لئے بوجھ ہیں، مدارس کو بند کرنا چاہتے ہیں، مدارس کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں، مدارس کو اپنے زیر اثر لانا چاہتے ہیں اور آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ باقاعدہ سرکاری اسکول سینکڑوں کی تعداد میں اور مزید ہزاروں میں اس کا اضافہ ہوتا جائے گا جو سرکاری اسکول ہیں، ان کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، غیر ملکی این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، ان کو پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے، نجی شعبوں کی طرف لیا جا رہا ہے اور وہ مدرسہ جو نجی شعبے میں ہے، جو رفاہی ادارہ ہے، جو طالب علم کو پڑھاتا ہے تو جگہ بھی دیتا ہے، کمرہ بھی دیتا ہے، بجلی بھی دیتا ہے، گیس بھی دیتا ہے، صبح و شام کا کھانا بھی دیتا ہے اور کتاب بھی دیتا ہے، تمام سہولتیں مہیا کرتا ہے اس مدرسے کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تو تم اپنے اسکولوں کو نہیں چلا سکتے، تم تسلسل کے ساتھ سرکاری اسکول نجی شعبے کو دے رہے ہیں اور ان کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں اور دینی مدرسے کو اپنے تحویل میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا مقصد ہے تمہارا؟ یہی کہ اگر دینی مدرسے میں دین کا علم ہے تو یہ سلسلہ بند ہو جائے۔
برصغیر کی تاریخ میں خانقاہیں بھی ہیں لیکن ہم ان خانقاہوں کی تاریخ بھی جانتے ہیں، ان درگاہوں کی تاریخ بھی جانتے ہیں جنہوں نے انگریز کے لئے خدمتیں سر انجام دی آج وہ خانقاہیں نہیں بڑی بڑی جاگیرے ہیں، کمائی کے ذرائع ہیں اور جنہوں نے انگریز کا مقابلہ کیا وہ خانقاہیں آج بھی فقیروں کی طرح ہیں۔ تو ہمارے ملک کے نظام میں وہ سلسلہ مسلسل چلا آرہا ہے۔ پی آئے کو نجی شعبے میں دے رہے ہیں اور دینی درگاہ کو اپنے قبضے میں لے رہے ہیں اور ہماری پنجاب کی گورنمنٹ کہتی ہے امام بڑا غریب ہے پانچ ہزار، دس ہزار بیچارے کی تنخواہ ہے ہم پچیس ہزار دیں گے۔ مولوی صاحب کا غم کھائے جا رہا ہے۔ ہمارے صوبے میں بھی ایک زمانے میں صوبائی حکومت نے دس ہزار کا اعزازیہ مقرر کیا تھا، آپ کی ہمدردی کا شکریہ۔ دیکھیں آگے بھی جائے نا۔ پیسہ تو آپ دے رہے ہیں پچیس ہزار، لیکن مولوی کو آپ پگڈنڈی کے اوپر ڈال رہے ہیں، ایسی پگڈنڈی پر کہ اگر تھوڑا آگے کچھ ہوتا ہے تو گرتا ہے۔ تم نے پچیس ہزار کے لیے جو شرائط رکھے ہیں کہ کن شرائط پر دیا جائے گا، آپ امامت کرائیں گے تو کیسے کرائیں گے؟ آپ خطبہ پڑھیں گے تو کیسا خطبہ پڑھیں گے؟ اور پھر مولوی صاحب کے پاس جا کر اس کو باقاعدہ لکھنا پڑے گا تمہارا نام کیا ہے؟ تمہاری ولدیت کیا ہے؟ تمہاری بیوی کیا نام کیا ہے؟ کتنی بیویاں ہیں؟ بچے کتنے ہیں؟ تمہارا قد کتنا ہے؟ تمہارے آنکھوں کا رنگ کیسا ہے؟ اور تقریر یوں کرنی ہوگی، بات اس طرح کرنی ہوگی، گفتگو میں یہ ہوگا اور خبردار اگر غلطی کی تو پھر صرف یہ نہیں کہ پچیس ہزار روک دیے جائیں گے جتنے وصول کیے ہیں وہ بھی واپس کرو، تو میں نے ایک لفظ کہہ دیا کہ ہم تمہارے منہ پہ مارتے ہیں، اس پر وہ ناراض ہوتے ہیں، ناراضگی شاید اس وجہ سے ہو کہ ایسی بات کرنے والی خاتون ہے مطلب یہ ہم مسترد کرتے ہیں۔ کچھ الفاظ ہوتے ہیں جہاں الفاظ کی پیچھے نہیں جانا ہوتا، اس کے معنی مفہوم کی پیچھے جانا ہوتا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ترنول اسلام آباد میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جےیوآئی وزیرستان کےرہنماء،مسؤل وفاق المدارس مولانا سلطان پر دھماکے کی شدید مذمت
مولاناسلطان پرحملہ قابل مذمت ہے،مولانا فضل الرحمان
واقعہ کی فوری تحقیقات کروائی جائے،مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مولانا سلطان کو جلد صحت عطاء فرمائے،مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے قافلے پرحملے اور حکومتی رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
حکمرانوں نے ملک میں سویلین مارشل لاء لگا دیا ہے ۔اسلم غوری
دھونس،دھمکیوں کے ذریعے اپوزیشن کو نہیں دبایا جا سکتا ۔ترجمان جے یو آئی
پنجاب حکومت خوف و ہراس کی فضا میں حکمرانی کرنا چاہتی ہے۔اسلم غوری
حکمرانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ترجمان جےیوآئی
کھلم کھلا آئین پاکستان سے کھیلا جا رہا ہے ۔اسلم غوری
حکومت اپنی رخصتی کے خود اسباب پیدا کر رہی ہے۔ترجمان جےیوآئی
سیاست میں تشدد متوازن معاشرے کی علامت نہیں ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں خدمات مدارس دینیہ ،دستار فضیلت کانفرنس
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
راولپنڈی: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان دارالعلوم تعلیم القران راجہ بازار میں طلباء سے خطاب و درس حدیث دے رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
JUI Pakistan Chief Maulana Fazal ur Rehman has expressed full support for Saudi Arabia’s actions regarding Yemen and for its decisions taken in defense of national security.
The measures adopted by Saudi Arabia to safeguard its national security and defend its borders are legitimate, responsible, and vital for regional stability, said Maulana Fazal ur Rehman.
The peace and stability of the Kingdom of Saudi Arabia are a guarantee of peace for the Muslim Ummah, Maulana Fazal ur Rehman stated.
Saudi Arabia holds a central and leading position in the Muslim world, he added.
Jamiat Ulema-e-Islam (JUI) hopes that under Your Majesty’s wise leadership, the Kingdom of Saudi Arabia will continue to play a positive and effective role in promoting peace, brotherhood, and stability in the Middle East and across the world.
Maulana Fazal ur Rehman expressed complete confidence in the leadership of King Salman.
He also praised Saudi Arabia’s services to Islam, Muslims, and the Two Holy Mosques, as well as the excellent facilities provided to Hajj and Umrah pilgrims.
Jamiat Ulema-e-Islam reaffirmed its resolve to further strengthen brotherly relations with the Kingdom of Saudi Arabia and to continue joint efforts for the shared interests of the Muslim Ummah.
@KSAmofaEN @KSAembassyPK @AmbassadorNawaf -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پیغام
مولانا فضل الرحمان نے یمن کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدامات اور قومی سلامتی کے دفاع کے فیصلوں کی مکمل حمایت کی ۔
سعودی عرب کی قومی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے کیے گئے اقدامات جائز، ذمہ دارانہ اور خطے کے استحکام کے لیے اہم ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
مملکت سعودی عرب کا امن و استحکام امت مسلمہ کے امن کی ضمانت ہے۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب عالمِ اسلام میں مرکزی اور قائدانہ مقام کا حامل ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی مستقبل میں بھی آنجناب کی دانشمندانہ قیادت سے مملکتِ سعودی عرب کی مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا میں امن، اخوت اور استحکام کے فروغ میں اپنا مثبت اور مؤثر کردار کی امید رکھتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
شاہ سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
سعودی عرب کی اسلام، مسلمانوں اور حرمین شریفین کے لیے خدمات سمیت حجاج و معتمرین کے لیے بہترین سہولیات قابل تحسین ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور امتِ مسلمہ کے مشترکہ مفادات کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
@KSAMOFA @KSAmofaEN @KSAembassyPK @AmbassadorNawaf -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
5 جنوری 2026:
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی بنگلہ دیش کے سفارتخانے آمد
• مولانا فضل الرحمان نے بنگلہ دیش کی کونسلر (پولیٹیکل) و چارج ڈی افیئرز مس اشرت جہان سے ملاقات کی
• مولانا فضل الرحمان نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی،ترجمان جےیوآئی اسلم غوری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سرپرست وفاق المدارس ،مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم اشرفی کا سانحہ ارتحال علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم کی خدمات کا دائرہ وسیع اور ہمہ جہت تھا ۔مولانا فضل الرحمان
جامعہ اشرفیہ کا علمی معیار اور تعلیم وتربیت میں مثالی کردار مولانا مرحوم کی وسعت فکر کا نمونہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم ثقہ عالم، کہنہ مشق مدرس ،بلند پایہ مصنف اور علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع تھے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم کی پوری زندگی علوم اسلامیہ کی خدمت میں گذری ۔مولانا فضل الرحمان
مدارس کے تحفظ سمیت دینی تحریکات کے صف اول کے اکابرین میں سے تھے ۔مولانا فضل الرحمان
دعاء ہے کہ اللہ کریم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین کا مکین بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی خدمات قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان بدلہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین ،تلامذہ اور منتسبین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے راولپنڈی اسلام آباد کے جید علماء کرام کے وفد کی ملاقات
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مدارس مساجد کے تحفظ کے تعاون کی یقین دہانی
مساجد مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان
بیرونی دباؤ پر حکومت کی مدارس مساجد کے خلاف کسی قسم کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان
دینی مدارس کیخلاف یہ رویہ انکا اپنا نہیں بلکہ بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوانوں کو مشتعل کرکے ریاست سے لڑایا جائے۔مولانا فضل الرحمان
مدارس کے کردار کو محدود کرنے کی کوشش دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ قوتیں ملک میں ایسے ماہرینِ شریعت نہیں دیکھنا چاہتیں جو شریعت کے مطابق قانون سازی کر سکیں۔مولانا فضل الرحمان
دینی مدارس کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کا رویہ دراصل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے ،جس کا مقصد نوجوانوں کو ریاست کے خلاف بھڑکانا ہے ۔مولانا فضل الرحمان
راولپنڈی اسلام آباد میں مساجد اور مدارس کے انہدام کی حکومتی اقدامات پر اظہار تشویش ۔ترجمان جے یو آئی اسلام آباد
حکومتی بدنیتی کے باعث مدارس رجسٹریشن کی تاخیر پر اسلام آباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے پر غور وفکر ۔ترجمان جے یو آئی اسلام آباد
ملاقات میں مدنی مسجد کی تعمیر نو کے بعد کی صورتحال پر غور وخوض ۔ترجمان جے یو آئی اسلام آباد
وفد کی قیادت امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز نے کی ۔ ترجمان جے یو آئی اسلام آباد
اجلاس میں صوبائی رہنماء جے یو آئی پنجاب مولانا سعید الرحمان سرور ، مفتی عبدالرحمان ،ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ،مولانا نذیر احمد فاروقی ،مولانا عبدالغفار ،مفتی عبدالسلام ،مفتی امیر زیب ،ارشد عباسی ، مفتی عبداللہ ،مفتی مسرت اقبال ، قاری اسرار اللہ ، مولانا عبدالکریم ، مولانا عبدالقدوس محمدی ،مولانا احمد الرحمان شریک ۔
میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان کا عمار خان یاسر کےساتھ خصوصی پوڈکاسٹ
youtu.be/fqhi7JsOarE -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارٹی رہنماء راؤ عبدالقیوم کے بھائی جاوید نعمانی کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرماکر اعلیٰ علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔مولانافضل الرحمان
برادرم راؤ عبدالقیوم اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔مولانافضل الرحمان
اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانافضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پارٹی رہنماء اور مری کی علمی شخصیت مولانا سفارش عباسی کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مولانا سفارش عباسی مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو قبول فرماکر صدقہ جاریہ بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم نے خطہ کوہسار مری اور گردونواح میں دینی علوم کی اشاعت میں زندگی گذاری ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی ڈی آئی خان کے رہنماء حاجی عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس
حاجی عبداللہ مرحوم کی وفات کی سے دلی صدمہ ہوا۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم ان کے سفر آخرت کو آسان بنائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم نے کٹھن حالات میں جماعت کی خدمت کی ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم حاجی صاحب کی جملہ عبادات کو قبول فرمائے اور بہترین بدلہ عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان جامعہ خیر المدارس:صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی تقی عثمانی مدظلہ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ،مولانا محمد حنیف جالندھری ودیگر اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آپ یہ تمام رکاوٹیں کھڑی کر کے، مدارس کے راستے میں حائل ہو کر، انہیں مجبور کر کے، ان کی رجسٹریشن نہ کر کے اور ان کے بینک اکاؤنٹس بند کر کے ملک کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔ بلکہ آپ اُن عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جو اسلحہ بردار ہیں اور جنہوں نے آپ کے خلاف ہتھیار اٹھا رکھے ہیں۔
ہم ان اسلحہ بردار عناصر کی کھل کر مخالفت کر چکے ہیں۔ ہم نے ان کے خلاف بیانات دیے ہیں، فتوے صادر کیے ہیں، اور عملاً بھی ان کا مقابلہ کیا ہے۔ جو لوگ اس ملک کو فتنوں اور خونریزی کی آماجگاہ بنانا چاہتے ہیں، ان سے ہماری لڑائی ہے، ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ہم نے ان کے خلاف اپنی جانوں پر کھیل کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔
جو کوئی ریاستِ پاکستان کے خلاف آئے گا، جو پاکستان کی حکومت اور ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا، ہم اس کا دل و جان سے مقابلہ کریں گے اور کرتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ انہی عناصر کو تقویت دینے اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے ان مخلص مدارس پر پابندیاں عائد کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرزِ عمل کا انجام کیا ہوگا، اس پر آپ خود غور کر لیجیے۔
آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں۔
مفتی تقی عثمانی مدظلہ کا جامع قاسم العلوم ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اگر مدارس کہتے ہیں کہ ہم قانونی طور پر رجسٹریشن کے لیے تیار ہیں، مگر اپنی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، تو اس بات کو کیوں قبول نہیں کیا جاتا؟ ہم اربابِ حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ معاملات کو سنجیدگی سے سمجھا جائے۔ غیر سنجیدہ رویہ نہ ریاست کے مفاد میں ہے، نہ حکومت کے، نہ عوام کے اور نہ ہی ہمارے۔
مفتی تقی عثمانی صاحب کا جامع قاسم العلوم ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم سے کہا جاتا ہے کہ تم نے سائنس دان کیوں پیدا نہیں کیے؟ ایٹم بم بنانے والے کیوں پیدا نہیں کیے؟ ارے بھائی! جن کاموں کے لیے وزارتیں، سائنس کالج اور یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں، ان سے جا کر پوچھو کہ انہوں نے کیا کارنامے انجام دیے؟ ہر ادارے کا ایک دائرۂ کار ہوتا ہے۔ مدارسِ دینیہ کا دائرۂ کار یہ ہے کہ وہ قرآن، سنت، فقہ اور شریعت کے ماہرین پیدا کریں، اور الحمدللہ یہ کام اللہ کے فضل سے جاری ہے۔
مفتی تقی عثمانی صاحب کا ملتان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مدارسِ دینیہ کا تحفظ ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔ جو لوگ ان کی آزادی اور خودمختاری سلب کرنا چاہتے ہیں، وہ ملک کے ساتھ خیرخواہی نہیں بلکہ دشمنی کر رہے ہیں، اور اس کا نتیجہ انتشار کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
الحمدللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور دیگر وفاقوں کا اتحاد موجود ہے، اور ہم اس بات پر متحد ہیں کہ مدارسِ دینیہ کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، ان شاء اللہ۔
جامع قاسم العلوم ملتان میں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان:صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی تقی عثمانی مدظلہ کا جامع قاسم العلوم میں خطاب
ایسا نہیں کہ حکومت کی ہربات کو مانیں، وہاں جاکر سر جھکائیں۔ ہم حق کو حق کہنےوالے ہیں، مدارس دینیہ کا فریضہ یہ ہے کہ حق کو حق کہیں اور باطل کو باطل کہیں۔
کسی بھی اپنے مفادات کے تحت اپنی رائے کا اظہار نہ کریں، بلکہ اللہ کی خاطر حق کو حق اور باطل کو باطل کہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جامعہ قاسم العلوم ملتان: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جامعہ قاسم العلوم ملتان:صدر وفاق المدارس شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی مدظلہ اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خانپور دین پور شریف: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی دین پور شریف کے مشہور قبرستان آمد
امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھی،
خلیفہ مولانا غلام محمد دین پوری،اور
حافظ الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی رحمہم اللہ کے قبور پر حاضری ،دعاء مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خانپور: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ سالانہ اصلاحی روحانی تربیتی اجتماع بسلسلہ ختم بخاری شریف جامعہ مخزن العلوم عیدگاہ میں خطاب کر رہے ہیں ۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ سیاسی نہیں بلکہ دوستوں سے ملاقات کے لیے ہے۔
انہوں نے نئے صوبوں کے حوالے سے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر فیصلوں سے پہلے زمینی حقائق اور قومی وحدت کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے، بصورت دیگر منفی ردِعمل سامنے آ سکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترمیم میں دیے گئے استثنا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی فرد یا عہدے کو خدمات کے بدلے تاحیات استثنا دینا نہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے، نہ جمہوری روایات کے، اور نہ ہی پاکستان جیسے ملک کے لیے موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں احتساب سب کے لیے برابر ہے، رسول اللہ ﷺ اور خلفائے راشدینؓ نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، لہٰذا کسی کو خصوصی مراعات دینا آئین اور شریعت دونوں کے منافی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی پیشکش کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔
مدارس ایکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی عدم سنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ قانون سازی کے باوجود اس پر عملی پیش رفت نہیں ہو رہی، جبکہ مدارس کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا ہے۔
آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ صدارتی نظام پاکستان میں ناکام ہو چکا ہے اور بار بار آئین میں ترمیم ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین قومی میثاق ہوتا ہے اور اسے کمزور کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے علماء کے لیے اعزازیے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شرائط علماء اور مساجد پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ انتخابی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے، حقیقی جمہوریت ممکن نہیں۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سکھر | جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ خدمات دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
یہ آپ کی تاریخ ہے کہ آپ کی پشت پر تین سو سال کی جدوجہد موجود ہے۔ ہم نے نہ اپنی آزادی پر کبھی سودا کیا اور نہ ہی اپنے دین پر۔ سب سے قدیم تاریخ آپ ہی کی ہے۔ اسی برصغیر میں آپ کی سیاست کا آغاز ہوا، اور آپ ہی کی سیاست نے آزادی کا چراغ جلایا۔
اٹھارہ سو تین میں حضرت شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ نے انگریز حاکمیت کے خلاف جہاد کا فتویٰ دیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد بھی اگر تمہارے طور طریقے وہی ہیں، اگر انگریز اور مغرب کی پیروی کا وہی زہر آج بھی تمہارے اندر موجود ہے، تو یاد رکھو کہ ایسی حاکمیت کے خلاف جہاد لڑنے کے جراثیم ہمارے اندر بھی آج زندہ ہیں۔
آج بھی اگر کوئی اسٹیبلشمنٹ کے ہر اشارے پر سلام کرتا ہے، چاہے وہ پاکستان سے کتنی ہی محبت کا دعویٰ کیوں نہ کرے، یہاں محبت کا پیمانہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی بنا دی گئی ہے۔ اگر وہ نہ ہو تو آپ کی پاکستان سے وفاداری بھی قبول نہیں کی جاتی۔
تو ہم بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کو دشمن نہیں سمجھتے، ہم بیوروکریسی کو بھی دشمن نہیں سمجھتے۔ ہم آپ کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔ آپ ہماری پاکستان سے وفاداری کو قبول کریں، آپ ہماری پاکستان سے دوستی کو قبول کریں۔
لیکن اگر آپ غلط کریں گے تو ہم اسے غلط کہیں گے، کیونکہ اللہ رب العزت نے مسلمان کو جو مقام دیا ہے وہ "شہداء علی الناس" ہے، یعنی لوگوں پر گواہ۔ اور گواہ وہ ہوتا ہے جو جو کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے، وہی بات اپنی زبان سے بیان کرتا ہے۔
اگر ہم آپ کو اسلام کے خلاف کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے تو خدا کی قسم، ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔
ہم کوئی مدّاح سرا مولوی نہیں ہیں کہ ہمیں سامنے بٹھا کر آپ کی تعریف کروائی جائے۔ ہم سرعام آپ کے خلاف بات کریں گے۔
ہمیں اللہ نے گواہ بنایا ہے، اس لیے جو کچھ نظر آئے گا ہم وہی بیان کریں گے۔ ہم سے یہ توقع نہ رکھی جائے کہ ہم خوشامد کریں گے۔
یہ قوم، پاکستان کے مسلمان، بڑے مردانہ وار سیاست کرتے ہیں۔ یہ سب مرد ہیں۔ مردوں کی طرح لڑنا ہے، نہ خواجہ سراؤں کی طرح اور نہ ہی مدّاحوں کی طرح۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا سکھر میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاڑکانہ:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث میں تقریب سے خطاب
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم اس ملک کو تمہارے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ تم خود کو حکمران کہتے ہو، میں کہتا ہوں تم حکمران نہیں ہو، تم دھاندلی کے ذریعے آئے ہو۔ اسمبلیاں خریدی گئیں، عوام کی رائے کو بدلا گیا۔
حضرت والد فرمایا کرتے تھے:
ووٹ بیعت ہے
اور جب بیعت میں دھاندلی ہو، بکسے بدلے جائیں، جھوٹ بولا جائے اور پیسہ چلایا جائے، تو وہ بیعت نہیں رہتی۔ ایسے حکمرانوں کے ہاتھ پر ہم بیعت کے لیے تیار نہیں۔
ایسے حکمرانوں کے ساتھ پھر جھیڑ وا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا لڑکانہ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
افغانستان اور مہاجرین کے مسلےپر قائد جمعیت کا موقف
#مجلس_اتحادامت_اجتماعThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
عسکریت پسندی:
لاہور میں تمام مکاتبِ فکر کی ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ہمارے اکابرین نے آئین کے اندر جن امور پر اتفاقِ رائے قائم کیا ہے، ہم ان متفقہ نکات کو دوبارہ زیرِ بحث لانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس حوالے سے وہاں ایک واضح اتفاقِ رائے طے پایا۔
اسی تسلسل میں جمعیت علمائے اسلام نے پشاور میں تقریباً پچیس ہزار علما کرام کا ایک بڑا اجتماع منعقد کیا، جس میں مسلح جدوجہد سے انکار کیا گیا۔ یہی قرارداد کوئٹہ میں دس ہزار علما کے سامنے بھی منظور کی گئی۔ دیگر صوبوں میں بھی ہم نے سیمینار منعقد کیے۔ لاہور کے اجتماع میں تمام مکاتبِ فکر کا متفقہ موقف سامنے آیا۔
وفاق المدارس العربیہ نے لاہور میں تمام علما کرام کو جمع کیا، جن کی تعداد ڈھائی سو سے تین سو کے درمیان تھی۔ ان میں ایسے علما کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جن کا علمی مقام کتابی حوالوں سے مسلم ہو اور جو عوام میں بھی شہرت رکھتے ہوں، تاکہ عوام کو بھی اعتماد ہو اور ہمیں بھی یقین ہو کہ یہ لوگ علمی بنیاد پر گفتگو کر رہے ہیں۔ چنانچہ اس اجتماع میں پاکستان کے اندر دینی مقاصد کے لیے مسلح جدوجہد اور اسلحہ اٹھانے کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔
لہٰذا اس معاملے میں ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ ہم پہلے دن سے واضح ہیں، ہمارے ہاں کوئی ابہام نہیں۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ افغانستان میں روس کے خلاف چودہ سالہ جہاد کے دوران پاکستان، اس کی مذہبی جماعتیں اور ریاست ایک ہی صفحے پر تھیں۔ سب ایک ہی جہت میں کھڑے تھے۔
بعد میں ریاست نے دوغلی پالیسی اختیار کی۔ ایک طرف وہ امریکہ کے ساتھ تھی، فوجی اڈے دیے گئے، یہاں سے جہاز اڑ کر افغانستان میں بمباری کرتے رہے؛ دوسری طرف افغان طالبان کو پاکستان میں جگہ دی گئی اور انہیں ’’پرو پاکستانی‘‘ کہا گیا۔ یوں دو مختلف رویے اختیار کیے گئے۔
اس تناظر میں ہمارے علما نے اس رائے اور فکر کی تائید کی کہ دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔ فلسطینی جدوجہد کر رہے ہیں، وہ اپنی جنگ کی حکمتِ عملی خود طے کرتے ہیں؛ کبھی بات چیت کرتے ہیں، کبھی جنگ کرتے ہیں، کبھی مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔ وہ مسلح تحریک بھی چلاتے ہیں اور غیر مسلح تحریک بھی۔ ہمارا کام کاز (Cause) کی حمایت کرنا ہوتا ہے۔
افغانستان کے معاملے میں ہم نے بھی کاز کی حمایت کی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ وہی چیز ایک بڑی مشکل بن چکی ہے۔ چنانچہ چاہے وہ جمعیت علمائے اسلام کی قرارداد ہو، تمام مکاتبِ فکر کی مشترکہ قرارداد ہو، یا وفاق المدارس العربیہ کی قرارداد—ان تینوں کے مکمل مسودات میں نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کا حصہ بنا کر اسپیکر صاحب کو مائیک پر جا کر جمع کرائے اور کہا کہ یہ ہمارے علما کی متفقہ رائے ہے مسلح جدوجہد کے حوالے سے، اور اسے میری تقریر کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
لیکن ان قراردادوں کو کسی نے اہمیت نہیں دی۔ کیوں؟ چاہے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہو یا ہماری اپنی، سب کی ایک ہی سوچ تھی کہ مذہبی طبقہ اشتعال میں کیوں نہیں آ رہا؟ مدارس اشتعال میں کیوں نہیں آ رہے؟ مدارس مسلح کیوں نہیں ہو رہے؟ تاکہ ریاستی قوت کے ساتھ ان دینی اداروں کا خاتمہ کیا جا سکے، جیسا کہ بہت سے ممالک میں ہوا۔
آج وہ ہم سے اس بات پر ناراض ہیں کہ ہم نے اپنے ملک کو کیوں بچایا، اس کی دینی حیثیت کو کیوں محفوظ رکھا، مدارس کو کیوں بچایا، اور اداروں کو کیوں بچایا۔ اس پر وہ اپنے اندر سے ہمارے خلاف ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگر ہم اشتعال دلاتے تو آج ان کا کارڈ بہت مؤثر طریقے سے چلتا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف صفایا کر دیا ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ
#مجلس_اتحاد_امت_اجتماعThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملک بھر کے علماء کا حقیقی نمائندہ اجتماع وہ ہےجو آج یہاں بیٹھا ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ
#مجلس_اتحادامت_اجتماع -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
1/2
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
2/2 -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(10) یہ اجتماع بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کی دل و جان سے نہ صرف حمایت کرتا ہے ، بلکہ اس بات کو ہر مسلمان کا فریضہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت کی حد تک اس مقصد کے حصول کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہ کرے، اگرچہ ظاہری سطح پر جنگ بندی کا اعلان ہو گیا ہے ، لیکن اسرائیل کی طرف سے بے گناہوں کو نشانہ بنانے اور ان کو امداد پہنچانے میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے حالات میں مسلمان ملکوں سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنی افواج وہاں بھیج کر حماس کو غیر مسلحکریں، متعدد مسلمان حکومتیں اس سے انکار کر چکی ہیں اور اب پاکستان پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔
یہ اجتماع پوری تاکید کے ساتھ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے اپنی افواج کو بھیجنے سے گریز کرے اور اس سلسلے میں کسی دباؤ میں نہ آئے۔ الحمد للہ پاکستان کی افواج جذبہ جہاد سے آراستہ ہیں اور انہیں آزادی بیت المقدس یا آزادی فلسطین کی کسی مقدس جد و جہد کے خلاف کھڑا کرنے کا تصور بھی قوم کے لیے نا ممکن ہے۔ اس سازش سے ملک کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے جس کا ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(9) آج کا یہ تمام مکاتب فکر کا نمائندہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دینی مدارس و جامعات کے ساتھ کیے گئے میثاق اور اسکی بنیاد پر نافذ ہونے والے قانون پر لفظاً و معنی عمل کیا جائے اور اس میں نت نئی رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں۔ حکومتی اداروں کے اپنے بعض اعداد و شمار کے مطابق تقریباً تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر بیٹھے ہیں، ریاست و حکومت ان کی تعلیم کا انتظام کرنے سے قاصر ہے۔ ایسے میں دینی مدارس و جامعات کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے کہ یہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ کفالت کا بھی انتظام کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات ان اداروں میں زیر تعلیم ہیں ۔ یہ ادارے انھی علاقوں سے جہاں آج شورش ہے، قوم کے بچوں کو لا کر پاکستان کے محب وطن شہری اور اچھے مسلمان بناتے ہیں ، شرح تعلیم میں اضافہ کرتے ہیں۔
ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ دینی مدارس و جامعات اپنے نظام تعلیم اور نصاب کے لیے پہلے کی طرح آزاد رہیں گے ، دینی مدارس و جامعات نے کسی بھی حکومت وقت کے لیے نہ پہلے مسائل پیدا کیے ہیں اور نہ اب کریں گے اور حکومت ان اداروں کو اپنا حریف سمجھنے کے بجائے اپنا حلیف سمجھے ، کیونکہ تعلیم کا فروغ اور ملک و ملت کا مفاد ہم سب کے درمیان قدر مشترک ہے۔
یہ اجتماع اس بات پر افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا قانون بننے کے بعد بھی انکی رجسٹریشن عملا بند ہے اور انہیں ناشائستہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، حالانکہ وہ قومی خزانے پر ایک روپے کا بوجھ ڈالے بغیر لاکھوں طلبہ اور طالبات کو نہ صرف تعلیم دے رہے ہیں بلکہ اُنکے ذریعے خدمت خلق کا کام ان جگہوں پر بھی رہا ہے جہاں حکومت کی بھی پہنچ نہیں ہے۔
ہم یہ بات دوٹوک الفاظ میں واضح کرنا چاھتے ہیں کہ دینی مدارس کا بنیادی کام شریعت حق کی تعلیم ہے جس کے ذریعے حکومت سمیت کسی بھی حلقے کی ترغیب و تحریص یا کسی قسم کے دباؤ کے بغیر مستند اور حق گو علماء پیدا کرنا ہے۔ اس لئے انکا اپنے نصاب و نظام میں مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہو نا ضروری ہے اور دینی مدارس کسی ایسے اقدام کے لئے ہر گز تیار نہیں ہونگے جو انکی اس بنیادی اہداف کے راستے میں رکاوٹ ہو، اور ان پر ایسے کسی نظام میں داخل ہونے پر مجبور کرنا سراسر زیادتی اور متفقہ قانون کی صریحخلاف ورزی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں عرصے سے مزاحمت اور زبردستی پر آمادہ ہے ، ملک پہلے ہی مسائل کا شکار ہے، ایسے حالات میں اس تنازعے کو پالتے رہنے سے مسائل مزید الجھینگے اور یہ ملک کے لئے سخت مضر ہو گا۔ مدارس پر سب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ وہ عصری تعلیم نہیں دیتے ، اول تو اس وقت بیشتر مدارس اپنے وسائل کے تحت دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی دے رہے ہیں اور انکے طلبہ سرکاری بورڈوں کے امتحانات میں پوزیشن لے رہے ہیں ، اور جہاں اسکی کمی ہے دینی مدارس اسے خود اپنی ضرورت سمجھ کر اس کے لئے کوشاں ہیں۔دوسرے یہ ادارے قرآن و حدیث اور اسلامی فقہ کی تعلیم کے لئے مختص ہیں، ضروری عصری تعلیم کے بعد اگر انکا سارا زور قرآن وحدیث اور فقہ پر ہو تو اسپیشلائزیشن کے اس دور میں اس کی حکمت ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ کسی لاء کالج سے یہ مطالبہ کرنا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کیوں پیدا نہیں کرتا، ایک لغو مطالبہ ہے۔ لیکن ہمارا تجربہ یہ ہے کہ عصری تعلیم کا شوشہ دراصل انہیں حکومت کے ماتحت کرنے کے لئے چھوڑا گیا ہے تاکہ علماء اور اہل مدارس کو دینی معاملات میں حق گوئی سے روکا جاسکے۔
یہ متفقہ اجتماع واضح کرنا چاہتا ہے کہ مدارس ایسی کسی کاوش کو کسی قیمت پر قبول نہیں کرینگے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(8)یہ اجتماع اسلامی جمہوریہ پاکستان اور امارت اسلامیہ افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ حالات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتا ہے، یہ صور تحال دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے صرف اسلام دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ہم امارت اسلامیہ افغانستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی سر زمین کو ان مفسد گروہوں اور طبقات کی آماجگاہ نہ بنائے جو وہاں دستیاب سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر پاکستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں۔
قوموں اور ملکوں کے مسائل باہمی مکالمے سے حل ہوتے رہے ہیں اور اب بھی اس کا قابل عمل اور قابل قبول دیر پا حل یہی ہے۔ لازم ہے کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ ترین قیادت مل بیٹھے اور مزید کسی نقصان کے بغیر سارے مسائل کا مثبت اور قابل عمل حل نکالا جائے تاکہ دونوں پڑوسی برادر ممالک کے تعلقات معمول پر آئیں اور ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل اور تجارت کا سلسلہ جاری رہے ، ان میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے اور ماضی کی اچھی باتوں کو یاد رکھا جائے اور ناخوشگوار باتوں سے صرف نظر کیا جائے ، یہی دونوں کے ملکی، ملی اور قومی مفاد میں ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(7) یہ اجتماع اس بات پر یقین رکھتا ہے اور علماء کی طرف سے اس کا بار بار اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں حالات کی اصلاح اور شریعت کے نفاذ کے لیے صرف پر امن آئینی جد و جہد ہی واحد راستہ ہے اور اس غرض کے لیے مسلح جدوجہد نہ موجودہ حالات میں اسلام کا تقاضہ ہے نہ مصلحت شریعت کا ، اس وقت متعدد بیرونی طاقتیں ملک کو کمزور کرنے اور داخلی انتشار کے ذریعے اس کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہیں، ایسے حالات میں کوئی مسلح جد وجہد چاہے وہ اسلام کے نام پر ہو یا قومیت کے نام پر اس کا فائدہ صرف ملک دشمن عناصر ہی کو پہنچ سکتا ہے لہٰذا ہم ایک بار پھر ملک میں مسلح کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ، البتہ حکومت سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان شورشوں کو ختم کرنے کے لیے جائز مطالبات پر عمل بھی کرے اور اس مسئلہ کو حکمت اور تدبر کے ذریعہ حل کرے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(6) ٹرانس جینڈر ایکٹ سن 2018ء میں نافذ ہوا تھا جسے وفاقی شرعی عدالت نے قرآن وسنت کے خلاف قرار دے دیا تھا، لیکن حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ میں اپیل دائر کر دی جو ابھی تک زیر التواء ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ معطل ہے، اور قانون فی الحال جوں کا توں موجود ہے ، البتہ شنید ہے کہ پارلیمنٹ کی کوئی کمیٹی اس میں ترمیم پر غور کر رہتی ہے۔
یہ اجلاس واضح الفاظ میں یہ قرار دیتا ہے کہ تخلیقی طور پر جس شخص کی جنس مشتبہ ہو ، اسے اسلامی اصطلاح میں «خنشی“ کہا جاتا ہے اس کے لیے شریعت میں مفصل احکام موجود ہیں جن میں یہ بھی داخل ہے کہ اسے معاشرے میں باعزت شہری کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اس کی بے عزتی سے پر ہیز کیا جائے۔
لیکن ٹرانس جینڈر“ کی اصطلاح جس معنی میں مغرب کی طرف سے گھڑی گئی ہے اس کا ”خنٹی“ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ٹرانس جینڈر کا مطلب یہ ہے کہ ہر شخص اپنے مذکر یا مؤنث ہونے کا فیصلہ اپنی حیاتیاتی یا تخلیقی بنیاد پر نہیں ، بلکہ خود اپنی پسند یا نا پسند کی بنیاد پر کر سکتا ہے ، یہ در حقیقت ہم جنس پرستی کو لائسنس دینے کے لیے ایک مخفی دروازہ ہے ، مغرب نے انسان کی اصناف صرف مرد ، عورت اور خنثی کی حد تک محدود نہیں رکھیں، بلکہ انسانی کی بہت سی اصناف بنادی ہیں جنہیں LGBTO کہا جاتا ہے اور ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ، اسلامی معاشرے میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(5) جون 2025ء میں اسلام آباد دارالحکومت کے علاقے کے لیے ایکٹ نمبر 11 نافذ کیا گیا ہے ، اس میں اٹھارہ سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کے نکاح کرنے ، کرانے اور نکاح پڑھانے کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے، اور اس کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ اندیشہ ہے کہ یہ قانون تمام صوبوں سے بھی منظور کرایا جا سکتا ہے ، جبکہ سندھ کی حکومت پہلے ہی ایک ایسا قانون بنا چکی ہے۔
یہ اجلاس واضح الفاظ میں قرار دیتا ہے کہ یہ قانون قرآن وسنت کے بالکل خلاف ہے۔ اسلام میں نکاح کی کوئی عمر مقرر نہیں ہے۔ بالخصوص بلوغ کے بعد جو ہمارے ملک میں عموماً بارہ سے پندرہ سال کی عمر تک ہو جاتا ہے، کسی شخص کے لیے نکاح پر پابندی عائد کرنا موجودہ ماحول میں ناجائز تعلقات اور زناکاری پر آمادہ کرنے کے مرادف ہے ، لہٰذا اس اجلاس کا متفقہ مطالبہ ہے کہ اس وفاقی قانون اور سندھ کے پابندی کے قانون کو منسوخ کیا جائے یا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(4) حال ہی میں دستور پاکستان میں ستائیسویں ترمیم انتہائی عجلت میں منظور کی گئی ہے۔ اس ترمیم میں متعدد امور عدلیہ کی آزادی پر قدغن کے حکم میں ہیں، لیکن ایک بات قرآن و سنت سے صراحتاً متصادم ہے اور وہ یہ کہ صدر مملکت اور افواج پاکستان کے بعض اعلی مناصب پر فائز افراد کو نہ صرف ان کی مدت کار میں بلکہ تاحیات ہر قسم کی فوجداری کاروائی سے مکمل استثناء دیا گیا ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے کام چھوڑنے کے بعد بھی زندگی بھر وہ ہر قسم کے مجرم کی باز پرس سے آزاد رہیں گے۔ یہ استثناء قرآن کریم کے بالکل خلاف ہے جس نے یہ دو ٹوک ہدایت عطا فرمائی ہے کہ :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ النساء - 135ترجمہ : اے ایمان والو ! انصاف قائم کرنے والے بنو، اللہ کی خاطر گواہی دینے والے، چاہے وہ گواہی تمہارے اپنے خلاف پڑتی ہو ، یا والدین اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف۔
شعار نبوت تو یہ ہے کہ رسول اللہ صلی بی ایم نے غزوہ بدر میں عین حالت جنگ میں خود اپنے آپ کو قصاص کے لیے پیش کیا، خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے عہد میں اپنے آپ کو عدالت میں فریق ثانی کے ساتھ مساوی حیثیت میں پیش کر کے بلا امتیاز اور شفاف عدل کا نمونہ پیش کیا۔
ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ ” بنیان مرصوص" کے معرکہ میں کامیابی پر افواج پاکستان مبارک باد کی مستحق ہیں لیکن ان کے اعلیٰ مناصب کو استثناء دینا ان کے مناصب جلیلہ کے شایانِ شان نہیں ہے بلکہ کردار پر دھبہ لگانے کے مرادف ہے۔
بفضلہ تعالی ہمارا آئین سن 1973ء سے تمام حلقوں کی طرف سے متفقہ چلا آرہا تھا، ستائیسویں ترمیم کی بناء پر آئین کو بھی متنازعہ بنا دیا گیا ہے، لہٰذا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اس ترمیم کو منسوخ کیا جائے یا قومی مشاورت اور پارلیمنٹ کے اتفاق سے دستور پاکستان کی روح کے مطابق ڈھالا جائے، کیونکہ دستور کسی قوم وملت کا اجماعی میثاق ہوتا ہے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(3) آئین کی چھبیسویں ترمیم کا یہ ایک مستحسن فیصلہ تھا کہ ملک سے ربا (سود) کے مکمل خاتمے کیلئے ایک معین مدت مقرر کر دی گئی تھی جو 31 دسمبر 2027ء کو ختم ہو رہی ہے۔ اور یکم جنوری 2028ء سے سودی نظام کو مکمل ختم کر کے اسلامی مالیاتی اور بینکاری نظام کو نافذ کرنا تھا۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ مذکورہ مدت میں اپنے تمام مالی معاملات کو سود سے پاک کر لیں۔
لیکن اس دوران اس مبارک عمل کو سبوتاژ کرنے اور رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وزارت قانون کی طرف سے ایک یادداشت تیار کی گئی ہے جس میں ان بینکوں کو اس حکم سے مستثنی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جن میں غیر ملکی افراد کی حصہ داری ( شئیر ہولڈنگ ) ہے اور باوثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بڑے بینکوں کی اکثریت کو استثناء دے بھی دیا گیا ہے۔ اس استثناء کی وجہ اس تحریر میں یہ بتائی گئی ہے کہ کچھ بین الاقوامی معاہدات کا یہی تقاضا ہے۔ ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے آئین کو برتری حاصل ہے اور جو کوئی غیر ملکی کمپنی پاکستان میں کام کرتی ہے، اسے پاکستان کے قانون کے تابع رہ کر ہی کام کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک مسلم اصول ہے کہ بین الاقوامی معاہدات جب تک پارلیمنٹ کے ذریعے قانون نہ بن جائیں، انہیں دستور اور قانون پر بالاتری حاصل نہیں ہوتی۔ لہٰذا یہ عذر کسی طرح قابل قبول نہیں ہے اور یہ اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی علیہ اسلام سے جنگ جاری رکھنے کے مرادف ہے۔
ان حالات میں یہ اجتماع متفقہ طور پر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ دستور میں سود ختم کرنے کی جو مدت مقرر کی گئی ہے اس پر لفظ و معنا مکمل طور سے عمل کیا جائے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(2) ملک میں اسلامی قوانین کے جاری اور غیر اسلامی قوانین کے خاتمے کے لیے مؤثر ترین ادارہ ” وفاقی شرعی عدالت “ اور سپریم کورٹ کی ”شریعت اپیلٹ بنچ ہے۔ آئین کی روسے وفاقی شرعی عدالت میں تین علماء مج ہونے چاہییں ، لیکن عرصہ دراز سے یہ عدالت علماء جوں سے خالی ہے، نیز شریعت اپیلنٹ بنچ میں بھی علماء کی موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان عدالتوں کی طرف رجوع کی شرح بہت کم ہو گئی ہے۔ یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے مطابق علماء ججوں کا تقرر یقینی بنایا جائے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اعلامیہ: مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
تمام مکاتب فکر کے علماء اور مختلف دینی جماعتوں اور تنظیموں کا یہ اجتماع مندرجہ ذیل امور پر مکمل اتفاق رائے رکھتا ہے :
(1) آئین پاکستان دفعہ 277 کی روسے حکومت پر لازم ہے کہ وہ ملکی قوانین کو قرآن وسنت کے مطابق بنائے اور کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہ بنائے۔ اس غرض کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی مکمل سفارشات تیار کی ہوئی ہیں۔ آئین کی رو سے ان کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے ان کے سلسلے میں قانون سازی حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس ہے کہ سالہا سال گذرنے کے باوجود اب تک انہیں پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نفاذ شریعت کو اولیت دے اور یہ سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کر کے ان کے مطابق قانون سازی کی جائے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیرِ انتظام تمام مکاتبِ فکر اور دینی تنظیموں کا مشاورتی و عملی نمائندہ اجتماع
منعقدہ: یکم رجب 1447ھ
مطابق: 22 دسمبر 2025ء
بروز: پیر
مقام: کراچی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی گورنر ہاوس کراچی آمد
گورنر ہاؤس کراچی میں خصوصی کانووکیشن کا انعقاد کیا گیاجہاں سر سید یونیورسٹی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی
مولانافضل الرحمن نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری
مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔
جےیوآئی کےسیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، سائیں عبدالقیوم ہالیجوی، علامہ راشد محمود سومرو،قاری عثمان،مولانا غیاث اور دیگر مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں طلباء کو بخاری شریف کا درس دے رہے ہیں
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لیاری کراچی: تحفظ مدارس دینیہ کنونشن کے فضائی مناظر
#liyariwithmaulanaThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لیاری کراچی:قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
#liyariwithmaulana -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
معہد الفقیر جھنگ:قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رح کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چکوال؛سربراہ جمعیة علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی چکوال آمد، جہاں انہوں نے پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے انتقال پر ان کے صاحبزادگان اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ حافظ نصیر احمد احرار،مفتی زاہد شاہ، مولانا سعید الرحمٰن سرور ودیگر ہمراہ تھے۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی چکوال میں میڈیا سے گفتگو
اتنی تیزی کے ساتھ آئین میں ترامیم کا جو رجحان ہے، وہ آئین کی اہمیت کو مجروح کر رہا ہے، حالانکہ آئین ایک میثاقِ ملی ہے۔ چھبیسویں ترمیم میں کم از کم ایک ماہ اور ایک ہفتے تک مشاورت ہوتی رہی، بات چیت چلتی رہی اور مفاہمت کے ساتھ اسے اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
لیکن ستائیسویں ترمیم میں جبراً دو تہائی اکثریت بنائی گئی اور اسی طاقت کے زور پر اسے پاس کروایا گیا، جس کے نتیجے میں یہ آئین متنازع بن جائے گا، کیونکہ عوام اسے تسلیم نہیں کریں گے۔
پھر انہوں نے جو قانون سازی کی ہے، مثلاً اٹھارہ سال سے کم عمر کی شادی، گھریلو تشدد، اور جنس کی تبدیلی جیسے معاملات—یہ سب قرآن و سنت کے خلاف ہیں۔ قانون سازی کے دوران جو نوٹس دیے گئے، ان میں اقوامِ متحدہ کے منشور اور ان کے اغراض و مقاصد کی پیروی واضح نظر آتی ہے۔
ہم نے تو آئین کا حلف اٹھایا ہے، اور اس آئین میں قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کا حلف شامل ہے۔ ایسی غیر اسلامی قانون سازی ہمارے لیے قابلِ قبول نہیں۔ اسی لیے ہم نے بائیس دسمبر کو کراچی میں تمام دینی جماعتوں، مختلف مکاتبِ فکر اور مدارس کی ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، جس میں اس حوالے سے ایک حتمی اور متفقہ رائے قائم کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے آج ایک فیصلہ دیا ہے، جو زنا بالجبر کے کیس سے متعلق تھا۔ بیس سال کی سزا کو کم کر کے پانچ سال کر دیا گیا اور اسے زنا بالجبر کے بجائے زنا بالرضا قرار دیا گیا۔ یہ فرق مشرف دور میں متعارف کروایا گیا تھا، جو قرآن و سنت کی تعلیمات کے منافی ہے۔
آج مسئلہ یہ ہے کہ اگر زنا کا معاملہ ہو تو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، اور اگر جائز نکاح کا معاملہ ہو تو اس میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ یہ خود اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تصور کی نفی ہے۔
اول، ان کے پاس اصل مینڈیٹ ہی موجود نہیں، یہ جعلی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت کر رہے ہیں۔
دوم، جعلی مینڈیٹ کے باوجود بھی حکومت صرف مسلم لیگ (ن) کی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی محض سہارا بنی ہوئی ہے، یعنی یہ جعلی اکثریت نہیں بلکہ جعلی اقلیت کی حکومت ہے۔
سوم، جب آئین کے خلاف قانون سازی کی جائے گی تو اس کا مطلب آئین سے بغاوت ہوگا، جس کے بعد ان کا مینڈیٹ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
اسی لیے ہم باہمی مشاورت سے ایک متفقہ موقف سامنے لانا چاہتے ہیں۔
جہاں تک اٹھائیسویں ترمیم اور نئے صوبوں کی بازگشت کا تعلق ہے، تو اصولی بات اور ہے اور عملی حقیقت کچھ اور۔ آپ نے فاٹا کو صوبے میں ضم کیا، ہم نے دلائل کے ساتھ مخالفت کی اور اس کے نقصانات سے آگاہ بھی کیا، لیکن اسٹیبلشمنٹ خود کو عقلِ کل سمجھتی رہی۔
آج وہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ فیصلہ غلط تھا، اور اب باقی صوبوں کو بھی تقسیم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کے لیے زمینی حالات سازگار ہیں؟ یا کل پھر ہم روئیں گے کہ ہم نے ملک کو نقصان پہنچایا؟
تدبیر اور تدبر کا تقاضا ہے کہ معاملات کے انجام پر نظر رکھی جائے۔ یہ لوگ بات تو کر لیتے ہیں، پھر طاقت کے زور پر فیصلے نافذ بھی کر دیتے ہیں۔ فاٹا کا انضمام بھی طاقت کے زور پر کیا گیا، اور آج وہاں مسلح گروہوں نے علاقے پر قبضہ جما لیا ہے، ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پچھتر اٹھتر سالوں میں نہ پاکستان کی افغان پالیسی درست رہی اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف پالیسی کوئی مثبت نتیجہ دے سکی ہے۔ فیصلے سیاستدانوں نے کرنے ہوتے ہیں، طاقت تو ان کے فیصلوں کے بعد استعمال ہوتی ہے۔
جہاں تک پراسیکیوشن اور دیگر اداروں کی خرابیوں کا تعلق ہے، میرا خیال ہے کہ اس پر بھی اجتماعی رائے قائم ہونی چاہیے، اور بائیس تاریخ کو علماء کی کانفرنس میں اس پر واضح موقف سامنے آ جائے گا۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ ہونے دینا بھی ایک جمہوری ملک میں افسوسناک ہے۔ میں تو یہ بھی سوال اٹھاتا ہوں کہ وہ گرفتار کیوں ہیں؟ نہ میں سیاستدانوں کی گرفتاری کے حق میں ہوں اور نہ ملاقاتوں پر پابندی کے۔
اصل سوال یہ ہے کہ حکومت کس کی ہے، اور اصل فیصلے کون کر رہا ہے؟ ہم سب انہی فیصلوں کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔
میرے خیال میں آرمی چیف نے جو نیا سٹیٹس لیا ہے اور اس نئے سٹیٹس کے ساتھ جو اپنے آنے والے مستقبل کا وہ آغاز کر رہے ہیں تو انہوں نے علماء کے اجتماع سے کیا ہے تو اچھا گمان کیا جائے
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان صحافی کے سوال پر جوابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی سابق اسپیکر اسد قیصر کی وفد کے ہمراہ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
اسد قیصر،تیمور جھگڑا، شہرام ترکئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام جے یو آئی کو قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں مولانا اسجد محمود،اخونزادہ حسین یوسفزئی،صدیق خان ترین شریک تھے
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا میاں منظور وٹو کی وفات پر اظہار افسوس
میاں منظور وٹو کے ساتھ طویل عرصہ مختلف فورمز پر رفاقت رہی ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی پارلیمانی وجمہوری خدمات یاد رکھی جائیں گی ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم اپنے شایان شان معاملہ فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بھارت میں مسلم خاتون سے ہتک آمیز سلوک قابل مذمت ہے ۔اسلم غوری
وزیر اعلی نتیش کمار کا خاتون سے نقاب کھیچنا بنیادی انسانی حقوق اور مشرقی اقدار کی توہین ہے ۔ترجمان جے یو آئی
انڈیا میں مسلمانوں کے ساتھ تسلسل سے غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ۔اسلم غوری
وزیراعلی نے خاتون سے نقاب کھینچ کر پست ذہنیت کا ثبوت دیا ہے ۔اسلم غوری
جانوروں کے حقوق پر واویلا مچانے والے مغرب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ترجمان جے یو آئی
افغانستان میں خواتین کو نقاب کا پابند کرنے پر پوری دنیا شور مچاتی ہے ۔اسلم غوری
بھارت میں اس دلخراش واقعے کی خاموشی پر دنیا کی خاموشی انصاف کے خلاف ہے ۔اسلم غوری
اس واقعہ سے بھارت کے جمہوری اور سیکولر چہرے سے جھوٹا نقاب اتر گیا ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا جامعہ مفتاح العلوم مستونگ بلوچستان کی سالانہ تقریب سے آن لائن خطاب
مجلسِ اتحادِ امت کے زیر اہتمام مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان اور دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اہم اجتماع 22 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان
اجتماع میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ ہمارا ملک کس سمت جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
اجتماع میں پاکستان کے آئین اور قانون کے تقاضوں پر غور کیا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان
اجتماع میں ملک کی ترقی، صوبوں میں عوام کے حقوق، بالخصوص چھوٹے صوبوں کے مسائل پر بات کریں گے۔مولانا فضل الرحمان
افغانستان اور ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ، موجودہ مشکلات کے حل، دوست ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانے اور شکایات کے ازالے کے لیے تعمیری اقدامات پر غور کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان
ان شاء اللہ، ملک کے اندر بہتری اور بیرونِ ملک پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اجتماعی لائحۂ عمل طے کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان
اجتماع کے فیصلوں سے ملک کے مستقبل پر دیرپا اثرات ظاہر ہونگے ۔مولانا فضل الرحمان
آج پوری دنیا میں دینی علوم کے حوالے سے برصغیر، اور بالخصوص پاکستان، ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔مولانا فضل الرحمان
ہمارے اکابر کی شروع کی ہوئی جدوجہد کی بنیاد پر قرآن، سنت، حدیث اور فقہ کے علوم کی حفاظت ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان
دینی مدارس سے فارغ التحصیل علماء اور اساتذہ مختلف ممالک میں قرآن و حدیث کے ماہرین کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔
مدارس کے طلبہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
امتحانات میں مسلسل بورڈ ٹاپ کر رہے ہیں۔ ایسا ذہین اور محنتی ٹیلنٹ شاید دنیا میں کم ہی ملے، مولانا فضل الرحمان
افسوس کہ ہمارے ملکی نظام میں اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کے دلوں میں اس کی قدر پیدا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان
ہمارے حکمران نہ صرف قرآن و سنت سے ناآشنا ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
بلکہ پاکستان کے آئین اور قانون کے تقاضوں کو بھی پورا نہیں کر رہے۔ مولانا فضل الرحمان
حالیہ دنوں میں کی گئی آئینی ترامیم اور قانون سازی واضح طور پر قرآن، سنت اور حدیث کے منافی ہے۔مولانا فضل الرحمان
انہیں دینی علوم اور قرآنِ کریم کی صحیح سمجھ ہوتی تو وہ ایسی غلطیاں ہرگز نہ کرتے جیسی حالیہ دنوں میں اسمبلی کے اندر کی گئیں۔مولانا فضل الرحمانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم کے سانحہ ارتحال کئ خبر سے دل رنجیدہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اس خانوادے کی اشاعت دین اور احیاء سنت کے لئے خدمات قابل رشک ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
پیر عبدالرحیم نقشبندی مرحوم اسلاف کی درخشندہ روایات کے امین تھے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کے اہل خانہ ،متعلقین ومتسبین ،تلامذہ سمیت دینی تحریکات اور مذہبی طبقہ تعزیت کا مستحق ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ،اعلیٰ علیین میں مقام عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمان
پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے ۔مولانا فضل الرحمان
جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔مولانا فضل الرحمان
خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ پر تشدد کی یاد تازہ کر دی۔مولانا فضل الرحمان
ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے ۔مولانا فضل الرحمان
ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰان کا سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
مولانا فضلُ الرحمٰن نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب، بلند درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعا کی
شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود، شاہی خاندان اور تمام متعلقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں ۔ مولانا فضل الرحمان
اللہ رب العزت سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے اور مرحومہ کی مغفرت فرما کر انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے۔ مولانا فضل الرحمان
ماں کا بچھڑ جانا نہایت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر سیاستدان سابق سنیٹر راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد
مولانا فضل الرحمان نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال
راجہ ظفر الحق کا مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے پر خراج تحسین
قادیانیوں اور دیگر اقلیتوں کے بارے میں فرق روا رکھا جائے، مولانا فضل الرحمان
ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں،مولانا فضل الرحمان
جس شق سے حرمت رسول پر بات آئے ایسی قانون سازی کبھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان
ختم نبوت کے آئینی فیصلے کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے،مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جمعیۃ علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ جامعہ محمودیہ میں طلباء سے خطاب کررہے ہیں۔
امیر جےیوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز،مفتی ابرار احمد ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہر آئے دن پارلیمان میں آئین اور شریعت سے متصادم قانون سازی کی جاتے ہے اور اس پر دلیل دی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کے اصولوں کا تقاضا ہے، اس پر یہ سوال بنتا ہے کہ حکمرانوں نے اقوام متحدہ کے آئین کا حلف اٹھایا ہے یا پاکستان کے آئین کا ؟
مزاکرات کرنا اس پارلیمان کی ایک روایت ہے،1973 کا آئین واضح مثال ہے،اس کے بعد 18ویں ترمیم میں ہم نے خود اس کو عملی طور دیکھا، 26ویں ترمیم میں بھی تمام جماعتیں مشاورت میں شامل رہیں۔
لیکن 27 ویں ترمیم میں جمہوریت اور ایوان کی تمام روایات کو پامال کیا گیا،اتفاق رائے کو زخمی کر کے ایک ایسی ترمیم کی گئی جس نے قوم کو تقسیم کردیا ہے اور طبقاتی نظام نے جنم لیا ہے۔
26 ویں ترمیم میں پاس کی گئی شقوں بالخصوص مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے حکومتی بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے،جس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔
اقلیتی حقوق کے حوالے سے ہم سب کی سوچ ایک جیسی ہے،ہم سب آئین کے ساتھ ہیں لیکن حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسی قانون سازی نا کریں جس سے کوئی اور فائدہ اٹھائے۔
قادیانی آئین کے منکر ہیں،وہ آئین سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں اور جب پابندیوں کی بات آتی ہے تو پھر اس پر واویلا کرتے ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ ہاوس کے مشترکہ اجلاس سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی عیدگاہ راولپنڈی آمد،پیر نقیب الرحمان صاحب سے ملاقات ، سنیٹر نورالحق قادری،چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر راغب نعیمی،مولانا سعید یوسف،مفتی ابرار احمد اور دیگر موجود
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی کمیشن برائے حقوق اقلیت بل 2025 کی منظوری
جے یو آئی قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتی بل 2025 میں اہم ترامیم کرانے میں کامیاب
جے یو ائی کا مطالبہ تھا کہ قادیانیوں کو اقلیتوں کی آڑ میں کسی قسم کی لچک نہ دی جائے ۔سینٹر کامران مرتضی
قومی کمیشن برائے اقلیتی بل 2025 میں اس قانون کو دوسرے قوانین پر فوقیت دی جا رہی تھی ۔سینٹر کامران مرتضی
قومی کمیشن برائے تحفظ اقلیت بل 2025 میں سیکشن 35 جے یو آئی نے نکلوا دی ہے جس سے اس قانون کو دوسرے قوانین پر فوقیت حاصل نہیں رہی ۔کامران مرتضی
قومی کمیشن برائے حقوق اقلیت بل 2025 میں سیکشن 35 نکالے جانے سے یہ قانون قادیانیوں کے حوالے سے استعمال نہیں ہوپائے گا ۔سینٹر کامران مرتضی
قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اقلیتی بل 2025 میں اقلیتی کمیشن کو سوموٹو کا اختیار دیا جا رہا تھا ۔سینیٹر کامران مرتضی
قومی کمیشن برائےاقلیتی کےممبران سےسوموٹو کااختیار بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔سینٹر کامران مرتضی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ ہاوس: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا اقلیتوں سے متعلق بل پر اظہار خیال
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ ہاوس:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلانا صحافتی بددیانتی ہے ۔اسلم غوری
جیو اور جنگ کو اپنے رپورٹرز کا احتساب اور اصلاح کرنی کی ضرورت ہے ۔ترجمان جے یو آئی
جیو اور جنگ جیسے موقر ادارے اگر اس طرح کی بددیانتی کریں گے تو پھر صحافت کا خدا ہی حافظ ہے ۔اسلم غوری
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ دلیل کی بنیاد پر موقف اپناتے ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
عمران خان اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے ۔اسلم غوری
بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے صحافیوں کے نام پر بدنما داغ ہیں ۔اسلم غوری
ادارے کو فوری معذرت کرنی چاہیے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان جامعہ اسلامیہ میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
@MoulanaOfficial
#jui #mardan #jamiaislamia -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی مرحوم سنیٹر عرفان صدیقی کے گھر آمد
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر انکے بیٹے ڈاکٹر نعمان صدیقی سے تعزیت
سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود بھی ہمراہ تھے
عرفان صدیقی مرحوم کی علمی،ادبی،پارلیمانی،جمہوری اور سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں،مولانا فضل الرحمان
عرفان صدیقی مرحوم صاحب طرز ادیب ، صاحب علم، باوقار سیاستدان،محقق اور شائستہ قلم کار تھے،مولانا فضل الرحمان
مرحوم سیاست ،علم اور ادب کے سنگم تھے،مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے،مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے،مولانا فضل الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Rashid Mahmood Soomro
@SoomroOfficial
نسیم نگر چوک حیدرآباد میں جے یو آئی کی عشقِ رسولؐ کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس سے انجینئر ضیاء الرحمن، راشد محمود سومرو، حافظ نصیر احرار، عبدالواحد قریشی کا خطاب
جے یو آئی: پاکستان اسلام، آزادی اور آئین کی بالادستی کے لیے بنا تھا
ملک کو کرپشن اور استثنیٰ کی نذر کیا جا رہا ہے، -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کی جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام آباد انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
فرخ کھوکھر پاکستان کے وفادار شہری اور ہمیشہ قومی سلامتی اور عام عوام کا سوچتے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
وفاقی حکومت واقعہ کا نوٹس لیکر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کرے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
جاری کردہ ۔ مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی ضلع بدین کے زیر اہتمام ٹنڈوباگو میں بڑا عوامی اجتماع
جےیوآئی کے مرکزی رہنماؤں کا خطاب ، عوامی جم غفیر کی شرکت
جےیوآئی سندھ کے سابق سیکریٹری جنرل ،شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو خراج تحسین
پاکستان اسلام کے نام پر بنا، مگر اسلامی قوانین آج بھی نشانے ہیں۔ انجینئر ضیاء الرحمن
مدارس و مساجد کی رجسٹریشن نچلی سطح پر منسوخ کی جارہی ہے، انجینئر ضیاء الرحمن
سود سے پاک معاشی نظام آئین کا حصہ لیکن حکمران عمل درآمد سے انکاری ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو
بیروزگاری کی لہر نے نوجوانوں کو خودکشی پر مجبور کردیا، علامہ راشد محمود سومرو
زراعت تباہی کے دہانے پر ، آبادگار معاشی قتلِ عام کا شکار ہیں، علامہ راشد محمود سومرو
سندھ میں ساٹھ لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں ، علامہ راشد محمود سومرو
طبقاتی نظامِ تعلیم نے پورے نظام کو تباہ کردیا، انجنیئر ضیاء الرحمن
پورا صوبہ ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے، علامہ راشد محمود سومرو
جزائر، معدنیات اور دریاؤں کے سودے کیے جارہے ہیں، جے یو آئی رہنما
حکمران آئین میں ترامیم کراکے خود کو استثنیٰ لے رہے ہیں، حافظ نصیر احرار
آج کا بڑا اجتماع حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، انجینئر ضیاء الرحمن
عوام جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کریں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار
غیر اسلامی قانون سازی فوری بند کی جائے، جے یو آئی کا مطالبہ
عوامی انقلاب کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، مولانا عبدالواحد قریشی
نیپال، بنگال، سری لنکا ماڈل کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ۔ مولانا عبدالواحد قریشی
اجتماع سے مولانا سمیع الحق سواتی ، حاجی رفیق سومرو ، مولانا عبدالواحد منگریو ، مولانا فتح محمد مہیری ودیگر خطاب ۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جب آئینی عدالت بنائی گئی، ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا اور یہاں ابہام موجود ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کون کہلائے گا؟ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یا آئینی عدالت کے چیف جسٹس؟ اور یہ کہ وفاقی شرعی عدالت کے کسی بھی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے وابستہ شریعت اپیلیٹ بینچ موجود ہے۔ آئینی عدالت کے قیام کی صورت میں اگر شریعت بینچ کا فیصلہ یا شریعت کورٹ کا فیصلہ آئین سے متعلق ہوا تو سپریم کورٹ کہے گا میں تو اس کی سماعت نہیں کر سکتا اس لیے کہ یہ آئینی مسئلہ ہے، اور آئینی کورٹ کہے گی کہ اس کا دستور میں ہمارے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
وفاقی شرعی عدالت اور شریعت کے فیصلوں کا کیا بنے گا؟ پاکستان میں ان کے مستقبل کا سوچا ہی نہیں گیا۔
ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ فیڈرل شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ شریعت اپیلیٹ بینچ کو فعال بنایا جائے۔ فیڈرل شریعت کورٹ ایک لمبے عرصے سے نامکمل ہے۔ دو علماء کرام ان کے مستقل اراکین ہیں تاکہ شریعت کی رو سے عدالت کی رہنمائی کر سکیں، لیکن ان دو ججز کا علماء کی صورت میں آج تک انتخاب نہیں ہو رہا، ان کی نامزدگی نہیں ہو رہی۔ اس لیے ایک تو شریعت کورٹ کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اور دوسرا اس بات کو واضح کرنا کہ اگر کسی کیس کا تعلق آئینی معاملات کے ساتھ ہو تو اس کی اپیل کہاں کی جائے؟ اس کو آئین میں واضح نہیں کیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام کی نظر میں 27 ویں آئینی ترمیم سے نہ تو دستور میں کوئی بہتری آئے گی، نہ عوامی مفاد کا کوئی تقاضہ پورا کرے گی، اور نہ اسلام کی رو سے اس کو کوئی جائز قانون قرار دیا جا سکے گا، جس کی بنیاد پر ہم مکمل طور پر 27 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ اس پر تو قانونی ماہرین بھی رائے دے رہے ہیں کہ خاص طور پر عدالتوں کو حکومتی کنٹرول میں لانا، اگر تو اس میں پارلیمنٹ کا رول ہے تو پارلیمنٹ کے رول کی حد تک تو بینچ میں بھی ہم نے اس پر اتفاقِ رائے کیا تھا اور ترمیم آئی تھی، لیکن اس میں مزید جو تبدیلیاں کی گئی ہیں اس کے بعد حکومت ان کو ہر لحاظ سے اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے، تو آزاد عدلیہ کا تصور کہاں رہے گا؟
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آئین ایک قومی امانت ہے، آئین ایک قومی اثاثہ ہے، آئین ایک میثاقِ ملی ہے، یہ پاکستان کی قومی وحدت کی علامت ہے۔ اگر خدا نہ کرے آئین متنازعہ ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ایک ملک نہیں رکھ سکتی اور پاکستانیوں کو ایک قوم نہیں بنا سکتی۔ اس آئین پر ہماری کمٹمنٹ ہے، بارہا اس ایوان میں ہم اس آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا چکے ہیں۔
بعض اہلِ منصب کو تاحیات استثناء دیا گیا۔ فوجی حکومت میں آٹھ سال تک زرداری صاحب جیل میں رہے اور ان پر الزامات تھے۔ زندگی کا ایک لمبا عرصہ انہوں نے ان الزامات کے دباؤ میں گزارا، عدالتوں میں ان کی پیشیاں ہوتی رہیں۔ آج اسی کو کہا جا رہا ہے کہ تاحیات آپ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکے گا۔ میرے ان پر کوئی الزامات نہیں ہیں، لیکن پاکستان، پاکستان کے ادارے، پاکستان کا قانون کیا ان کو 10-15 سال مسلسل عدالتوں میں پیش نہیں کرتا رہا؟ کس بنیاد پر مختلف مقدمات؟ آج وہ یک دم اس منصب پر فائز ہونے کے بعد ایسا معصوم انسان کا روپ اختیار کر گئے کہ اب تاحیات اس کے بارے میں کوئی مقدمہ ہی درج نہیں ہو سکے گا، اس کے بعد پھر وہ جو کچھ کرے اور جیسا کرے، ان کو اتھارٹی دے دی گئی ہے کہ آپ سب کچھ کر سکتے ہیں۔
فوجی سربراہان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ہندوستان کے مقابلے میں ان کے جرات مندانہ جواب کی ہم نے سب سے پہلے تائید کی۔ ہم ان کی بہادری پر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس کی پاداش میں اس آئینی ترمیم کے ذریعے ان کو جو تاحیات مراعات دی گئی ہیں، یہ شاید انوکھی قسم کی ایسی مراعات ہیں کہ پاکستان کا جمہوری معاشرہ اس کا بالکل بھی تقاضا نہیں کرتا۔
میں تو صدرِ مملکت سے بھی کہنا چاہتا ہوں، میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس ترمیم کے تحت دیئے ہوئے استثناء یا اس ترمیم کے ذریعے دی گئی مراعات کو از خود مسترد کر دیں اور کہہ دیں کہ ہم یہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم ایک وفادار عام شہری اور ایک وفادار سپاہی کی طرح سب کے ساتھ برابر کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ ورنہ یہ آئین تو طبقاتی نظام پیدا کرے گا، کچھ لوگ آئین سے ماورا ہوں گے اور کچھ پاکستانی وہ آئین کے پابند ہوں گے، قانون کے پابند ہوں گے، اور کچھ آئین و قانون سے ماورا ہوں گے۔ یہ کیا طبقاتی نظام ہے ملک کے اندر، مساوات کے نعرے لگانا اور اس کے بالکل تضاد کا قانون پاس کرنا میرے خیال میں کسی جمہوریت پسند اور نظریاتی شخص یا جماعت کے لیے شایانِ نشان نہیں۔
صرف یہ نہیں کہ اس قسم کا عمل معاشرتی لحاظ سے، جمہوری لحاظ سے غلط ہے بلکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اس آئین میں قرآن و سنت کو اس ملک کی قانون سازی کا اساس قرار دیا گیا ہے۔ تو اسلامی تعلیمات میں بھی یہ مناسب نہیں۔ اگر خلفائے راشدین عدالت کے سامنے پیش ہو سکتے تھے، عام شہری انہیں عدالت میں لا کر کٹہرے میں کھڑا کر سکتا تھا، تو ہمارے حکمران خلفائے راشدین سے بھی بلند مرتبے کے ہو گئے ہیں؟ تاریخِ اسلام میں اسلامی دنیا کے سربراہ عدالتوں میں لائے گئے، عدالتوں میں پیش ہوئے، عدالت کے فیصلے ان کے بارے میں ہوئے۔ لیکن یہاں مساوات کی باتیں ہو رہی ہیں، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، تو قائد اعظم کے اصول جو پاکستان کے لیے تھے، یہ تو ان کی بھی نفی ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 23 اور 24 نومبر کو یہاں اسلام آباد میں ہوا۔ اس اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور بعض ایسے قوانین، جو اس دوران پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے یا پاس کیے گئے، اس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام نے 27 ویں آئینی ترمیم کو کلیتاً مسترد کر دیا ہے اور پارلیمنٹ میں ہمارے پارلیمانی اراکین نے اس کی مخالفت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے اپنے پارلیمانی اراکین کے اس فیصلے اور مخالفت کی توثیق کر دی ہے۔
سب سے پہلے بنیادی مسئلے کو دیکھنا ہے کہ ایک سال قبل 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی، اور ایک ماہ ایک ہفتے تک جمعیت علماء اسلام کے ساتھ حکومت کے مذاکرات ہوتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف آن بورڈ تھی اور ہم آئینی ترمیم کے حوالے سے ہر پیش رفت سے ان کو آگاہ کرتے رہے، ان کو اعتماد میں لیتے رہے، ان کی تجاویز بھی لیتے رہے، اور ان کی تجاویز پر ہم اسٹینڈ بھی لیتے رہے اور حکومت کو وہ مطالبات منوانے پر ہم مجبور بھی کرتے رہے۔ یعنی وہ ترمیم ایک باہمی مشاورت کے مراحل سے گزری اور کہا جا سکتا ہے کہ وہ ترمیم پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر منظور ہوئی۔
ہماری یہی کوشش رہی کہ آئین میں کوئی ایسی تبدیلی نہ ہو کہ پاکستان کے آئین کے متفقہ ٹائٹل مجروح ہو جائے۔ لیکن 27 ویں ترمیم کے دوران ان کا فرض تھا کہ وہ اپوزیشن سے مشاورت کرتے، یا کم از کم جمعیت علماء اسلام کے 26 ویں ترمیم ہمارے ساتھ ایک عہد و پیمان تھا، انہوں نے ایک فریق کو اس دفعہ مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ نظر انداز کیوں کیا؟ اس کے وجوہ بالکل واضح ہیں کہ انہوں نے جبری طور پر ارکان کو توڑا پارٹیوں سے اور ایک جعلی اکثریت بنائی۔ یہ پارلیمنٹ کی فطری اور طبعی اکثریت نہ تھی بلکہ یہ دو تہائی اکثریت جبری اور جعلی تھی۔ یہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہوریت کے اقدار کے خلاف ہوا۔ اس سے حکومت کی عزت میں بھی اضافہ نہیں ہوا، جو قوتیں اس ترمیم کو لانے میں مصر تھیں ان کی عزت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، اور اس طرح عوام میں حکومت کی مقبولیت بڑی تیزی سے گری ہے۔
اس 26 ویں ترمیم میں جن چیزوں سے حکومت دستبردار ہوئی تھی، 27 ویں ترمیم میں انہوں نے ارکان کے ہاتھ مروڑ کر دو تہائی اکثریت بنائی، اور ایک سال پہلے جس کو حکومت نے کہا کہ یہ غلط ہے ہم دستبردار ہوتے ہیں، آج وہ چیزیں کس طرح صحیح ہو گئیں؟ آج وہ کس طرح آئین کا تقاضہ بن گیا؟ آج وہ کس طرح جمہوری عمل ٹھہر گیا؟ جبکہ آپ سب جانتے ہیں 26 ویں ترمیم پر ہر پاکستانی کو حق ہے کہ وہ اختلاف رائے کرے۔ اگر اس کے ذہن میں اشکال ہے، اگر اس کے ذہن میں ابہام ہے اور وہ عدالت میں جاتا ہے، ہم ان کے اس حق کو سلب نہیں کر سکتے۔ چنانچہ لوگ گئے، خاص طور پر اس ترمیم کا جو عدلیہ سے متعلق تھا، اس پر لوگ کورٹ میں گئے اور ابھی تک وہ مقدمہ کورٹ میں زیرِ سماعت تھا۔ اور دوسری ترمیم لاکر اب ایسی پیچیدگیاں پیدا کی گئیں کہ خود عدالت کو بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اس کے بارے میں کیا رائے قائم کرے۔
اصولی طور پر جمعیت علماء اسلام آئینی عدالت کے حق میں تھی لیکن پارلیمان کا اتفاقِ رائے حاصل کرنے کے لیے ہم نے عدالتی بینچ پر اکتفا کیا تھا۔ یہ تو جب آئین بھی بن رہا تھا تو اس وقت بھی مختلف معاملات پر مختلف پارٹیوں کے موقف مختلف تھے۔ اس وقت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت تھی لیکن انہوں نے آئین سازی میں پارلیمنٹ کے اتفاقِ رائے کو ترجیح دی، چھوٹے صوبوں کو راضی کیا، ان کے اتفاقِ رائے کے ساتھ آئین بنا۔ حالانکہ وہاں پر تو کوئی ہارس ٹریڈنگ کی بھی ضرورت نہ تھی، ایک واضح دو تہائی اکثریت تھی، لیکن اپوزیشن کو اعتماد میں لینا، چھوٹے صوبوں کو اعتماد میں لینا، ہر مکتب فکر کو اعتماد میں لے کر آئین بنانا، اس کو ترجیح دی گئی۔
میں نہیں سمجھتا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کس طرح ذوالفقار علی بھٹو کے رویّوں کے بالکل برعکس جہاں ان سے توقع تھی کہ جن چیزوں پر انہوں نے 26 ویں ترمیم میں اتفاق کیا تھا، آج یہاں وہ اس کا راستہ روکیں گے، لیکن وہ راستہ نہیں روک سکے اور انہوں نے بھی جمہوریت کا نعرہ بلند کرنے کے باوجود جمہوریت کی نفی میں اپنا کردار ادا کیا۔ ہم ان سے ایک دوستانہ شکوہ ضرور رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی روایات کو برقرار نہیں رکھا اور ایک غیر جمہوری عمل میں حکومت کا ساتھ دے دیا۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آئینِ پاکستان پارلیمنٹ کو پابند کرتا ہے کہ قانون سازی قرآن و سنت کے تابع ہوگی۔ آئینِ پاکستان پارلیمنٹ کو پابند کرتا ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں ہوگی۔ آئینِ پاکستان اسلام کو پاکستان کا مملکتی مذہب قرار دیتا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کو کل کائنات کا بلا شرکت غیرہ حاکمِ مطلق مانتا ہے۔ اور پاکستان کے جمہور کو جو اختیار و اقتدار اس کے مقرر کردہ حدود کے اندر استعمال کرنے کا حق ہوگا، وہ ایک مقدس امانت ہے۔ اور مسلمانوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات و مقتضیات کے مطابق، جس طرح قرآن پاک اور سنت میں اس کا تعین کیا گیا ہے، ترتیب دے سکیں گے۔ یہ ہمارا آئین کہتا ہے۔ قراردادِ مقاصد کہتی ہے، جو آئین کا حصہ ہے: آرٹیکل 2 اور آرٹیکل 227۔
لیکن ہمارے ان قوانین کے اغراض و مقاصد میں واضح کیا گیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے عالمی ایجنڈے کی بنیاد پر ہم یہ قانون پاس کر رہے ہیں۔ اسی کا نام غلامی ہے۔ اب وہ دور ختم ہو گیا کہ دنیا کو آپ کالونی بنا لیں، لیکن ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کو غلام بنانے کے لیے عالمی سطح کے ادارے اور عالمی معاہدات سیاسی، دفاعی، اقتصادی حوالے سے وہ ہمیں اس طرح غلام بنا رہی ہے کہ اگر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کنونشن، عالمی عدالت انصاف، عالمی اقتصادی ادارے، وہ کوئی پالیسی بنائے، قانون بنائے تو ہمارے جیسے ممالک میں ہمارے اپنے ملک کا آئین اور قانون غیر مؤثر ہو جاتا ہے اور ان کے فیصلے ہم پر لاگو ہوتے ہیں۔ اسی کو غلامی کہتے ہیں جو کالونی سسٹم کے ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رکھا گیا ہے عالمی سطح پر اور پاکستان کے حکمران بڑی خوشی سے اس غلامی کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوئے ہیں۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پریس کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
بعض اہل منصب کو ترمیم کے ذریعے تا حیات استثناء دینے سے طبقاتی نظام جنم لے گا،ایک عام شہری کا آئین سے یقین اٹھ جائے گا،آئین ایک قومی امانت اور وحدت کی علامت ہے،خدا نہ کرے اگر آئین متنازعہ ہوجائے تو نہ ملک ایک ملک رہے گا اور نہ قوم ایک قوم رہے گی۔
صدر مملکت اور فوجی سربراہوں کو چاہئے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور استثناء کو از خود مسترد کریں۔
جب صحابہ کرام رضہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کرسکتے ہیں تو باقی کسی منصب کو استثناء دینا خلاف شریعت اور خلاف قانون ہے۔
صدر زرداری مختلف الزامات میں 08 سال جیل میں رہے ہیں اور مختلف ادارے ان کو کئی الزامات میں طلب کرتے رہے ہیں ، ایسا شخص صاحب منصب ہونے بعد کس طرح معصوم بن جائے گا اور اس کو عدالت سے استثناء ملے گا!
#juirejects27thamendmentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی مجلس شوری نے 27 ویں آئینی ترمیم کو کلیتا مسترد کیا ہے،ایوان میں پارلیمانی ارکان کی جانب سے ترمیم کے مخالفت میں ووٹ کے فیصلہ کی توثیق کی ہے۔
26 ویں ترمیم میں حکومت جن شقوں سے دستبردار ہوئی وہ 27 ویں ترمیم میں ہاتھ مروڑ کر منظور کرائی گئیں،27 آئینی ترمیم میں اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا اور پارٹیوں سے جبری طور لوگوں کو توڑ کر ووٹوں کو جعلی طریقے سے پورا کیا گیا جس سے متفقہ ٹائیٹل مجروح ہوا اور سب کچھ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے اقدار کے خلاف ہو،اس رویہ سے حکومت اور جو قوتیں اس ترمیم کے لئے مصر تھیں ان کی عزت میں اضافہ نہیں ہوا۔
پیپلزپارٹی سے بھی ہمارا دوستانہ شکوہ ہے کہ انہوں نے کس طرح ذوالفقار علی بھٹو کے رویوں برعکس ایک غیر جمہوری عمل میں حکومت کا ساتھ دیا۔
#juirejects27thamendmentThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی اہم پریس کانفرنس
@MoulanaOfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
Video: youtu.be/Je-lEx7moSI -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:جےیوآئی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری
اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں،اسلم غوری
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم ، کم عمری کی شادی کے حوالے سے بل کا جائزہ لیا جارہا ہے،اسلم غوری ترجمان جےیوآئی
اجلاس میں مدارس بل اور گھریلو تشدد بل کے حوالے سے شرعی اور آئینی نکات کا جائزہ لیا جائے گا،اسلم غوری
اجلاس میں امن وامان اور خطے کی صورتحال پر غوروخوض ہوگا،اسلم غوری -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت مرکزی مجلس شوری کا اجلاس جاری
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ،فرزند قائد مولانا اسعد محمود دورہ بنگلہ دیش سے واپس پہنچ گئے۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
فلسطین/غزہ کے معاملے پر حکومتی موقف—سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں اہم نوٹس جمع کرا دیا۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سیاسی کارکنان اور خواتین پر تشدد حکومتی فسطائیت ہے۔ترجمان جےیوآئی
حکومت دن بدن سیاست میں تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔اسلم غوری
خواتین کی گرفتاری میں مشرقی روایات کو پامال کیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
کسی بھی قیدی کے ساتھ اس کی فیملی ملاقات آئینی اور انسانی حقوق میں شامل ہے۔اسلم غوری
حکمران ایسی روایات قائم نہ کریں جس پر انہیں بعد میں سامنا کرنا پڑے۔اسلم غوری
علیمہ خاں اور ان کی بہنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ترجمان جےیوآئی
حکمران جمہوری رویہ اپنائیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آپ نے ہمیں جو محبت اور عزت دی ہے، اس نے ہمیں یہ محسوس کروایا کہ ہم کسی دوسرے ملک میں نہیں بلکہ اپنے ہی وطن میں موجود ہیں۔ امتِ مسلمہ کی روحانی دنیا تقسیم نہیں ہو سکتی، اور پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ بنگلادیش خوشحال اور ترقی یافتہ ہو۔ دونوں ملکوں کے درمیان خیرسگالی کے یہ جذبات یقیناً باہمی ترقی کا سبب بنیں گے۔ ہم ایک تھے اور ان شاء اللہ ایک رہیں گے۔ پاکستان کے عوام اب پرانی باتوں کو بھلا کر ایک نئے، روشن مستقبل کی تشکیل چاہتے ہیں۔ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے، اور دنیا کی کوئی طاقت امت مسلمہ کے اس روحانی تعلق کو نہیں توڑ سکتی۔ جمعیت علماء اسلام بنگلادیش کے زیرِ اہتمام چائنہ فرینڈشپ کنونشن سینٹر میں منعقدہ خصوصی تقریب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا خطاب
@MoulanaOfficial
#maulanainbangladeshThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈھاکہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور فلاح کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے اور ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے۔
یہ بات انہوں نے 18 نومبر بروز منگل، بنگلہ دیش-چین میتری کانفرنس سینٹر کے ہارمونی ہال میں جمعیت علماء اسلام بنگلہ دیش کے اراکین کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام بنگلہ دیش کے صدر مولانا عبیداللہ فاروق نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری مولانا منجور الاسلام افندی نے انتظامی نگرانی کی۔ خیرمقدم کے کلمات سینئر نائب صدر مولانا عبدالرّب یوسفی نے پیش کیے۔
خطاب میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور جمعیت علماء نیپال کے نائب صدر مولانا شفیق الرحمان قاسمی بھی شریک ہوئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، لیکن دنیا بھر میں امریکہ فساد پھیلا رہا ہے۔ مسلمانوں کے اندر اختلافات دشمنوں کے حملوں کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان ہمیشہ فرقہ اور مسلک سے بالاتر ہو کر مسلم و غیر مسلم سب کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم رہی ہے۔
اس موقع پر بی این پی، اے بی پارٹی، اسلامی تحریک بنگلہ دیش، این سی پی، لیبر پارٹی، جاگپار، عوامی پارٹی، خلافت تحریک، بنگلہ دیش خلافت مجلس اور نظام اسلام پارٹی کے نمایاں سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان خیرسگالی کے جذبات دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے۔ امت مسلمہ کی روحانی دنیا تقسیم نہیں ہو سکتی اور دنیا کی کوئی طاقت ان تعلقات کو توڑ نہیں سکتی۔
---
ٹکرز
پاکستان بنگلہ دیش کی خوشحالی اور استحکام کا خواہاں ہے، ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے – مولانا فضل الرحمان
پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے – مولانا فضل الرحمان
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، دنیا بھر میں امریکہ فساد پھیلا رہا ہے – مولانا فضل الرحمان
مسلمانوں کے درمیان اختلافات دشمنوں کے حملوں کا سبب بن رہے ہیں – مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام پاکستان ہر فرقہ اور مسلک کے لوگوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہے – مولانا فضل الرحمان
ہم ایک تھے، اور ان شاء اللہ ایک رہیں گے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات خیرسگالی کے جذبے سے مضبوط ہوں گے – مولانا فضل الرحمان
پاکستان کے عوام پرانی تلخ یادیں بھول چکے ہیں، اب نیا مستقبل تراشنا ہے – مولانا فضل الرحمان
امت مسلمہ کی روحانی دنیا تقسیم نہیں ہو سکتی، دنیا کی کوئی طاقت اسے توڑ نہیں سکتی – مولانا فضل الرحمان
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جیسور بنگلہ دیش: جامعہ امدادیہ مدنی نگر میں
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن حفظہ اللہ علما و معززین کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔۔۔
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سلہٹ بنگلہ دیش میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا استقبال
#maulanainbangladeshThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Scenes from the Grand Public Gathering in Sylhet, Bangladesh
#maulanainbangladeshThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سلہٹ: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا خطاب
بنگلہ دیش کے مسلمانوں کا ختمِ نبوت کے عقیدے پر وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ ان شاء اللہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
آج یہاں فلسطین کانفرنس ہمارے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد واتفاق ہے ۔
امت مسلمہ امتِ واحدہ ہے ۔
اسلام امت مسلمہ کو جسد واحد قرار دیتا ہے ۔
اسلامی اخوت آج بھی زندہ ہے۔ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کے جذبات ایک جیسے ہیں۔
ایمانی رشتے کی بنیاد پر ہر مظلوم مسلمان کویہ اطمینان دلاتے ہیں کہ ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمارے جذبات آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔
صہیونیوں نے مسلمانوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ یہی قبضہ کبھی برطانیہ نے برصغیر پر کیا تھا۔
ہمارے اکابر نے طویل جدوجہد کے بعد فرنگی کو یہاں سے نکالا۔ انگریز نے پہلے فلسطین پر قبضہ کیا اور پھر وہی سرزمین یہودیوں کے حوالے کر دی۔
نیتن یاہو انسانیت کا قاتل ہے۔
وہ ستر ہزار فلسطینیوں کو قتل کیا، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
لاکھوں لوگوں کو بے گھر کیا گیا ۔ لاکھوں لوگ بھوک اور دوائی نہ ملنے سے شہید ہوئے ۔
عالمی عدالتِ انصاف نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا ہے ۔
لیکن امریکہ اسے گرفتار کرنے کے بجائے اسے اپنے ساتھ بٹھاتا ہے اور پریس کانفرنس کرتا ہے۔
عجیب بات ہے! چند افراد کے قتل کےالزام پر تو صدام حسین کو سزائے موت دے دی جاتی ہے، مگر لاکھوں انسانوں کا قاتل دنیا میں آزاد پھرتا ہے۔
کیا انسانی حقوق کے دعوے دار امریکہ اور یورپ کا کردار ان کے انسانی حقوق کے دعوے کو جھوٹا ثابت نہیں کر رہے؟
جنگ بندی کا اعلان کرتے ہو، مگر بمباریاں جاری ہیں، شہادتوں کا سلسلہ رکتا نہیں۔ کون ظالم کا ہاتھ روکے گا؟
امتِ مسلمہ بیدار ہے۔ پاکستان میں جب ہم نے آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگ گھروں سے نکل آئے۔ وہی جذبات میں نے ڈھاکہ میں بھی دیکھے، اور آج سلہٹ میں بھی وہی منظر دیکھ رہا ہوں۔
آج بھی بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے اور خیرسگالی کے رشتے کا اعادہ کرتا ہوں ۔
ہم نے ایک دوسرے کے لیے سہارا بننا ہے۔ امتِ مسلمہ کے جذبات کو بیدار رکھنا ہے۔ ہم نے حکمرانوں کے شعور اور ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔ ہم نے کلمۂ حق کہنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارا یہ کلمۂ حق قبول فرمائے اور ہمیں ظالم قوتوں کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سلہٹ، بنگلہ دیش: عوامی اجتماع سے قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سلہٹ بنگلہ دیش
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بنگلہ دیش: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان جامعہ اسلامیہ حلیمیہ مدہی پور منشی گنج میں درس بخاری دے رہے ہیں۔
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لائیو بنگلہ دیش: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان جامعہ اسلامیہ حلیمیہ مدہی پور منشی گنج میں خطاب کر رہے ہیں۔
#maulanainbangladesh
www.facebook.com/share/v/1EumC3kXvL/ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے۔
پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لائے اور یہاں سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن
ڈھاکہ بنگلہ دیش ( ) مولانا فضل الرحمن نے سہروردی گراؤنڈ ڈھاکہ میں عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے۔ تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علماء متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا اور نبوت کا دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔ ہم پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لےکر آئے ہیں اور بنگلہ دیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگ تحریکی مزاج رکھتے اور اپنے مقصد کی طرف سیلاب کی طرح آگے بڑھتے ہیں۔ دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں، اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا، اور بہت مضبوط ہوگا۔ دو بھائیوں کے اپنے گھر میں جائیداد تقسیم کرنے سے ان کے بھائی چارے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کا مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سبب بنے گا۔
#maulanainbangladesh -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈھاکہ بنگلہ دیش: مولانا فضل الرحمن کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے۔ مولانا فضل الرحمن
تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔ مولانا فضل الرحمن
برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علماء متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔
نبوت کا دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن
ہم پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لےکر آئے ہیں اور بنگلہ دیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن
بنگلہ دیش کے لوگ تحریکی مزاج رکھتے اور اپنے مقصد کی طرف سیلاب کی طرح آگے بڑھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں، اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ محبت کا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا، اور بہت مضبوط ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن
دو بھائیوں کے اپنے گھر میں جائیداد تقسیم کرنے سے ان کے بھائی چارے میں کوئی فرق نہیں آتا۔ مولانا فضل الرحمن
پاکستان اور بنگلہ دیش کا مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہے۔ مولانا فضل الرحمن
آج کا یہ اجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سبب بنے گا۔ مولانا فضل الرحمن
#maulanainbangladesh
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
@MoulanaOfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:فرزند قائد سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کا ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
@AsadMahmoodJUIThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
@MoulanaOfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:ختم نبوت کانفرنس
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ایسے بے شمار لوگ آئے اور گئے، لیکن مدارس اور مساجد کل بھی قائم تھیں، آج بھی قائم ہیں، اور قیامت تک قائم و دائم رہیں گی۔
اور اگر کسی کو محراب و منبر کی اہمیت سمجھنی ہے تو علمائے کرام سے سمجھ لے۔ اس طرح کے متنازع بیانات کس کے اشارے پر دیے جا رہے ہیں؟
رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ اختر علی کا خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سینیٹ اجلاس، سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا خطاب
خواجہ آصف کے مساجد و مدارس سے متعلق بیانات قابلِ افسوس ہیں
مسجد ایک بار قائم ہو جائے تو شریعت میں اسے گرایا نہیں جاتا: مولانا عطا الرحمان
خواجہ آصف کو صرف مساجد غیر قانونی نظر آتی ہیں، سوسائٹیاں اور مارکیٹیں نہیں؟
غیر قانونی سوسائٹیز اور مارکیٹوں پر خاموشی، مساجد پر اعتراض کیوں؟
ستائیسویں آئینی ترمیم عجلت میں لائی گئی، کسی کو متن تک معلوم نہیں
ارکانِ ایوان بغیر مطالعہ ترمیمات کی منظوری دے رہے ہیں: مولانا عطا الرحمان
جنرلوں کی بھیجی ہوئی ہر ترمیم من و عن منظور کرنا مناسب نہیں
قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی نہ کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟
اسلامی نظریاتی کونسل کو اعتماد میں لیے بغیر قانون سازی نامناسب ہے
جینڈر بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے: مولانا عطا الرحمان
قانون سازی میں جلد بازی سے ایوان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے
زبان کھولنے سے پہلے سوچ لیا کریں، مولانا عطا الرحمان کا خواجہ آصف کو مشورہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمٰن کا ایوان بالا میں اہم خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈھاکہ، بنگلہ دیش — 13 نومبر 2025
جامعہ انڈیٹ انسٹیٹیوشن، ڈھاکہ میں فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنیؒ کی یاد میں منعقدہ عظیم الشان کانفرنس سے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن دامت برکاتہم العالیہ خطاب فرما رہے ہیں۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قومی اسمبلی جےیوآئی اراکین کی 27 ویں ترمیم کی مخالفت
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
🔹 جے یو آئی کا اہم اعلامیہ
🔹 قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان کا ہدایت نامہ جاری
🔹 حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی
🔹 جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے
🔹 پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا
🔹 مولانا فضل الرحمان نے جےیوآئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا
🔹 اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ستائیسویں ترمیم یا دیگر حکومتی ترامیم کی مخالف ہے
🔹 مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، ترمیم قوم و جمہوریت کے مفاد میں نہیں
27ویں ترمیم، اس کے اندر کوئی ترمیم، یا کوئی دیگر حکومتی ترمیم — سب کی مخالفت کی جائے گی: اسلم غوری
جاریکردہ۔جےیوآئی میڈیا سیل پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ اختر علی کا خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد دھماکہ افسوسناک ہے ۔مولانا فضل الرحمان
درجن سے زیادہ افراد کی شہادت اور زخمیوں کے لئے دل افسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفاء عطاء فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
امن وامان کی ابتر صورتحال سے پورا ملک متاثر ہے ۔مولانا فضل الرحمان
وفاقی دارالحکومت اگر محفوظ نہیں تو دور دراز علاقے کیسے محفوظ ہونگے ۔مولانا فضل الرحمان
دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سنیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر اظہار افسوس
سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر سے دل افسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
عرفان صدیقی مرحوم کی علمی ،ادبی ، پارلیمانی ، جمہوری اور سیاسی خدمات قابل ستائش ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
عرفان صدیقی مرحوم صاحب طرز ادیب ، صاحب علم، باوقار سیاستدان، محقق اور شائستہ قلم کار تھے۔ مولانا فضل الرحمان
مرحوم سیاست ،علم اور ادب کے سنگم تھے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم ان کی لغزشوں سے درگذر فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان
پسماندگان کے لئے صبر ِ جمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ستائیسوی آئینی ترمیم کا معاملہ
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے جےیوآئی کے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کردیا
اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمان
اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی۔ مولانا فضل الرحمان
اس ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد جےیوآئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جےیوآئی کے ممبران قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔ مولانا فضل الرحمان
بحیثیت امیر جےیوآئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے ممبران کو ہدایت نامہ جاری کیا
جاری کردہ: میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری کی چینل فائیو کے پروگرام میں گفتگو ۔
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم عوام کے مفاد کے لیے ہی کام کر رہے ہیں — وہ عوام جو اس آئین کے اصل اسٹیک ہولڈر ہیں۔
آئین اور ریاست دراصل ایک عمرانی معاہدہ ہے، ریاست اور عوام کے درمیان۔
سوال یہ ہے: کیا ہم نے ان عوام کو اعتماد میں لیا؟
کیا ہم نے ان کے نمائندوں کو، جو یہاں بیٹھے ہیں، اس عمل میں شامل کیا؟
آئین کے 208 آرٹیکلز میں سے 48 آرٹیکلز میں ترمیم کی جا رہی ہے — یہ کوئی معمولی بات نہیں۔
آپ کے پاس اکثریت ہے، حالات آپ کے حق میں ہیں، ریاستی ادارے آپ کے ساتھ ہیں — تو پھر جلدبازی کیوں؟
بل کو عوام میں سرکولیٹ کیجیے، ہمیں اور قوم کو سمجھنے کا موقع دیجیے۔
سر! جہاں تک میں نے 48 ترامیم کا جائزہ لیا ہے، یہ زیادہ تر چند نکات کے گرد گھومتی ہیں:
1. عدلیہ کو کمزور کرنا، اور اختیارات کو ایگزیکٹیو کے ہاتھ میں دینا۔
2. نوازنے کی پالیسی — عزازات، مشیروں اور اسسٹنٹس کی بھرمار۔
ایک غریب ملک میں مشیروں اور اسسٹنٹس کی فوج بھرتی کی جا رہی ہے — کیا یہ ملک برداشت کر سکتا ہے؟
پالیسیاں عوام کے لیے نہیں بلکہ مخصوص طبقات کو خوش رکھنے کے لیے بن رہی ہیں۔
پھر، جب ہم کسی شق کو حذف کرنے کی بات کرتے ہیں، تو سیکریٹریٹ فوراً کہتا ہے کہ "یہ نیگیٹو ووٹ ہے، واپس لیجیے"،
لیکن یہاں تین شقیں حذف کی جا رہی ہیں — کیا رولز ان کے لیے کچھ اور ہیں؟
26ویں ترمیم کے موقع پر جو وعدے کیے گئے، وہ محض سیاسی نہیں بلکہ اعلیٰ سطح کے معاہدے تھے۔
اگر آپ آج ان وعدوں کو توڑتے ہیں تو کل کون آپ پر اعتبار کرے گا؟
کونسٹی ٹیوشنل کورٹ کی بات ہو یا ججز کے بینچز کی تقسیم — تضاد بڑھ رہا ہے، ہم انارکی کی طرف جا رہے ہیں۔
ججز کی عمر میں اضافہ کیوں کیا جا رہا ہے؟ سب جانتے ہیں کہ کیوں۔
ہم نے حالیہ دنوں میں ایک بڑی آئینی و سیاسی جنگ جیتی، جس پر قوم فخر کرتی ہے،
تو اب ہم اسی نظام کو کیوں کمزور کر رہے ہیں؟
رولز اور پارلیمانی ضوابط کی پاسداری کیجیے۔
یہ ایوان کمزور ہوا تو آئین کمزور ہوگا، اور اگر آئین کمزور ہوا تو ریاست کمزور ہوگی۔
پیپلز پارٹی کو ہمیشہ آئین بنانے والوں کے طور پر یاد کیا جاتا تھا،
لیکن اب لوگ انہیں آئین بگاڑنے والوں کے طور پر یاد کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کی رکنِ قومی اسمبلی محترمہ عالیہ کامران کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی رہنما کفیل نظامی ایڈوکیٹ پر فائرنگ میں تین بھائیوں سمیت دیگر کے زخمی ہونے پہ افسوس ہے ۔مولانا فضل الرحمان
کوئی شخص ،کوئی مقام محفوظ نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
عدالت کے احاطے میں ایسی کاروائی سوالیہ نشان ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔مولانا فضل الرحمان
کے پی سمیت پورے ملک میں امن کی صورتحال افسوسناک ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے بنگلہ دیش سے فون کر کے کفیل نظامی کی خرید دریافت کی ۔
انجئینر ضیاء الرحمن کو انتظامیہ کے ساتھ کوارڈینیٹ کرنے کی ہدایت ۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کہا جاتا ہے کہ ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، اور ہم سیاست میں نہیں ہیں۔ لیکن یہاں روزانہ جو فیصلے ہوتے ہیں، وہ جب تک جی ایچ کیو سے منظور نہیں ہوتے، جب تک جرنیل اُس کے لیے “ہاں” نہیں کرتے، ہم پارلیمنٹ میں بھی اُن فیصلوں پر عمل نہیں کر پاتے۔
یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اصل بااختیار ادارہ کون ہے — پارلیمنٹ یا ہماری ملٹری اسٹیبلشمنٹ؟ اگر واقعی پارلیمنٹ بااختیار ہے، تو پھر میں حیران ہوں کہ آنے والی ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ نہ پارلیمنٹ کے سامنے لایا گیا، نہ ہمیں بتایا گیا، اور نہ ہی کسی دوسری سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا۔
چاہیے تو یہ تھا کہ اس مسودے پر عام بحث ہوتی، سیاسی قائدین کو بٹھایا جاتا، ان سے مشورہ کیا جاتا، اور پھر پارلیمنٹ میں اس پر کھلی بحث کے بعد فیصلہ کیا جاتا۔ تب ہم سمجھتے کہ واقعی پارلیمنٹ بااختیار ہے — چاہے وہ اپنی رائے سے اس میں ترامیم کرتی، یا اس مسودے کو منظور یا نامنظور کرتی۔
لیکن بدقسمتی سے آج ہم جس پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، وہ خود بااختیار نہیں۔ ہمارے فیصلے پہلے کہیں اور ہوتے ہیں، اور بعد میں پارلیمنٹ میں لائے جاتے ہیں۔
لہٰذا آج کے اس موجودہ اجلاس میں، جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے میں یہ بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے میں اپنا مؤقف صاف رکھتے ہیں۔
ہم اس آئینی ترمیم کے مسودے کو مستر کرتے ہیں
جے یو آئی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنے گی۔
سنیٹر مولانا عطاء الرحمان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان مختلف مذہبی ،اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ترجمان جےیوآئی
مولانا فضل الرحمان مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے ۔اسلم غوری
مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ڈھاکہ اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی ۔ترجمان جےیوآئی
مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا سعید یوسف ،مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بلاشبہ تاریخی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ دن منفی معنوں میں تاریخ کا حصہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کچھ دن فخر اور کامیابی کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں، اور کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جنہیں یاد کر کے قوم کو افسوس ہوتا ہے۔ “آج کا دن بھی ان ہی دکھ اور تکلیف والے دنوں میں شمار ہوگا۔”
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ امریکہ کی تین سو سالہ تاریخ میں صرف پچیس ترامیم ہوئیں، لیکن پاکستان میں محض تیرہ مہینے کے دوران دوسری آئینی ترمیم پیش کی جا رہی ہے۔
“چھبیسویں ترمیم طویل سیاسی گفت و شنید، مشاورت اور اتفاقِ رائے کے بعد منظور کی گئی تھی۔ اس عمل میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام سب شریک تھے۔ مگر آج ہم صرف تیرہ مہینے بعد اسی ترمیم کو ریورس کرنے جا رہے ہیں، جو افسوسناک اور تشویشناک ہے۔”
انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم جمہوری ڈائیلاگ کا نتیجہ تھی، مگر ستائیسویں ترمیم اکثریت کے زور پر لائی جا رہی ہے۔
“یہ طرزِ عمل سیاسی شرافت کے منافی ہے۔ جب ہم نے چھ ہفتوں کی مشاورت کے بعد اتفاقِ رائے سے ترمیم منظور کی، تو یقین تھا کہ یہ پائیدار پیش رفت ہے۔ لیکن آج ایک گھنٹے کی کارروائی میں وہ تمام محنت اور اعتماد ختم کر دیا گیا۔”
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان اب اس سیاسی دھوکے کے بعد اپنے لائحہ عمل کا ازسرِ نو جائزہ لے گی۔
“ہم پر جو وعدہ خلافی کی گئی ہے، اس کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کیا ہم اب بھی چھبیسویں ترمیم کو اون کر سکتے ہیں یا نہیں۔”
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئین کو شخصیات کے لیے نہیں بلکہ نسلوں کے لیے بنایا جاتا ہے، مگر افسوس کہ آج دستور کو شخصیات کے تابع کیا جا رہا ہے۔
“یہ دن تاریخ میں ہمیشہ منفی حوالوں سے یاد رکھا جائے گا، کیونکہ آج جمہوری اقدار، آئینی شرافت اور باہمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔”
آخر میں انہوں نے کہا کہ اس طرزِ عمل کے بعد 1973ء کے آئین کا جو کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل تھا، وہ بھی اب برقرار نہیں رہا۔
“آج کا یہ دن سیاسی و آئینی لحاظ سے قوم کے لیے دکھ بھرا دن ہے۔”This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی اہم پریس
آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی
27 ویں ترمیم کی بحث پر سر جوڑ کر بیٹھے اور سوچا
اب تک کوئی مسودہ منظر عام پر نہیں آیا، ان کی جزیات پر بات نہیں ہوسکتی
کچھ اصولی طور پر طے کیا ہے 26 ویں ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبردار ہوئی تھی
اگر انہی شقوں میں کوئی چیز 27 ویں ترمیم کے ذریعے پاس کی جاتی ہے تو یہ پارلیمنٹ کی اور آئین کی توہین سمجھیں گے
آپ جن سے کل دستبردار ہوئے تھے آج آپ اس کو پاس کرائیں گے کیا یہ پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ ہے
26 ویں ترمیم میں طے ہوا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر بحث ہوگی مگر ایسا سال میں نہیں ہوا
سود کے حوالے سے جہاں یکم جنوری 2028ء سے خاتمہ ہونا ہے اسکی کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی
دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بھی لٹکا ہوا ہے، مدارس کے ہاتھ مروڑ کر وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر کرانے کی کوشش کررہی ہے
18 ویں ترمیم کے تحت جو صوبوں کو اختیار دییے گئے وہ کم کئے گئے تو ہم دفاع کریں گے
ایں ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں، صوبوں کے حق میں اضافہ ہوسکتا ہے کمی نہیں
صوبائی حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو مخالفت کی جائے گی۔
کیا 243 میں جو ترامیم لائی جارہی ہیں کیا 26 ویں ترمیم میں یہ شامل کی گئی تھیں؟ کیا اب اس کی مخالفت کریں گے ، صحافی کا سوال
اگر ملکی سیاست، جمہوریت پر منفی اثرات پڑے گا تو اس کی مخالفت کریں گے
اگر انتظامی طور پر کچھ اختیار دیا گیا تو اس پر حمایت کرسکتے ہیں
ہم نے 26 ویں آئینی ترمیم بہت محنت کیساتھ 35 نکات ڈراپ کروائے گئے
اس پارلیمان پر بہت سے سوالات ہیں
ہمیں ایک طبعی، فطری نظام بنانے کی ضرورت ہے، غیر طبعی و غیر فطری نظام مت لائیں، طاقت کا بے جا استعمال نہیں ہونا چاہیے
پاکستان اور افغانستان دو پڑوسی مسلم ملک ہیں چاہتے ہیں معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں
معلوم نہیں مسودہ کہاں ہے اور کس نے بنایا ، یہ مجھ سے مت پوچھیں
18 ویں ترمیم کے موقع پر متفقہ منظور کیا گیا کیونکہ ایجنڈا لمبا تھا اور 17 ویں ترمیم کو مسترد کردیا گیا
پیپلز پارٹی چیئرمین نے جو بات کی تو پھر اس سے بیٹھ کر بات ہوگی کہ ایک کیوں قبول کی باقی کیوں مسترد کیں؟
ابھی تک پیپلز پارٹی کیساتھ کوئی ملاقات ابھی ایجنڈا میں نہیں اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ضرور ملیں گےThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: ایم کیو ایم وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹسوری،فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی شریک
ملاقات میں سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش، مولانا اسجد محمود، اسلم غوری، مولانا صلاح الدین ایوبی شریک
ملاقات میں کامران مرتضٰی، مولانا امجد خان، خواجہ اظہار الحسن شریک
27 ویں ترمیم سے متعلق گفتگو -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جب مجھ پر انحصار تھا تو میں نے 1 مہینہ اور 1 ہفتہ مذاکرات چلائے، اب پیپلزپارٹی پارٹی پر انحصار ہے تو انہیں مذاکرات کرنے چاہیے، اقتدار ہی ہر چیز نہیں ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمیں جنگ ہی کیوں لڑنی چاہئے؟ ہر طرف جنگ کی طرف جارہے ہیں، کیا ہمارے پاس سفارتی محاذ پر کوئی میکنزم نہیں ہے جہاں ایشوز پر بات کرسکیں۔
افغانستان کے حوالے سے جو کچھ بتایا جارہا ہے کہ وہاں پر دہشتگردوں کے مراکز ہیں وہی دعوی انڈیا بھی کر رہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے مراکز ہیں جس کو بنیاد بنا کر اس نے بھاولپور اور مریدکے مرکز پر حملہ آور ہوا، کیا اس بیانیہ سے انڈیا کو جواز نہیں مل رہا ؟
یہی الزام ایران پر بھی لگایا تھا لیکن دونوں ممالک کے ساتھ الزام ایک ہے مگر رویہ الگ الگ ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ جیسے بڑے منصب کے حامل آدمی ہیں، انھوں نے خود ستائیسویں ترمیم کی نفی کرتے ہوئے کہ تھا کہ ہم نے ابھی تک چھبیسویں آئینی ترمیم کو ہضم نہیں کیا،پھر اچانک ایسی کیا ایمرجنسی آگئی ہے؟
جتنی جلدی کی جارہی ہے اس سے کئی سوالات اور خدشات پیدا ہورہے ہیں جو قوم کو تقسیم کرسکتے ہیں۔
1۔ چھبیسویں ترمیم کا معاملہ تاحال عدالت میں زیر غور ہے اور ہم نے ایک اور ترمیم کو گھسیڑ دیا ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہورہا ہے کہ طاقتور قوتیں پارلیمان کو ترامیم پر مجبور کر رہی ہیں۔
2۔ ایک طرف نائب وزیر اعظم ترمیم کے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں دوسری طرف ایک منسٹر کہتے ہیں کہ میں اس پر تین مہینوں سے کام کر رہا ہوں،کیا موصوف اتنے بڑے کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ؟ اس سے غیر سنجیدگی اور غیر متعلقہ قوتوں کی مداخلت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
3۔ معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے،حکومت آئین کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس سے آئین کا کھلواڑ ہوگا جس سے ملک اور قوم تقسیم ہوگی۔
4۔ ہم چھبیسویں ترمیم میں جو شقیں ختم کیں اور اس پر حکومت سے مذاکرات میں داخل ہوئے،ایک طویل پروسس کے بعد بائیس شقوں کے ساتھ چھبیسویں ترمیم پر ہم نے حکومت کو رعایت دی،اب وہی جبر ستائیسویں ترمیم کی شکل میں مسلط کیا جارہا ہے۔
5۔ جبری ترامیم سے عوام کے اندر خدشات جنم لیں گے اور ایسی ترمیم کی وقعت نہیں رہے گی، جس سے آئین جو پوری قوم کے درمیان میثاق ملی ہے اس پر اثر پڑے گا۔
6۔ جس طرح جنرل باجوہ نے اپنی نگرانی میں قانون سازی کرواکر اپنی ایکسٹینشن کا راستہ کھولا تو اب اس تاثر کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے کہ طاقتور قوتیں اسمبلی کو ایسی ترامیم پر مجبور کر رہی ہیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگوThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
رہنماوں میں سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس،سابق وفاقی وزیر اسعد محمود،اسلم غوری شریک
ملاقات میں اسجد محمود، مولانا عبید الرحمان، اخونزادہ حسین،ریاض احمد شریک
ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال **** -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں جےیوآئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی خیبرپختونخوا سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کا ایوان بالا میں خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
صحافت ریاست کا بنیادی ستون ہے ۔اسلم غوری
صحافی برادری کی جمہوریت ،وطن اور اسلام کے لئے خدمات نظر انداز نہیں کی جاسکتی ۔اسلم غوری
صحافیوں نے ہر دور میں جبر کا مقابلہ کیا ۔اسلم غوری
صحافی برادری بھی دیانت داری سے اپنے فرض منصبی کی ادائیگی کریں ۔اسلم غوری
جمعیت علماء اسلام ہر مشکل میں صحافیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ترجمان جے یو آئی
صحافت میں کردار کشی ،الزام تراشی اور تحقیق کے بغیر خبریں چلانے کا رواج ختم ہونا چاہیے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رجسٹریشن کے لیے قانون بن چکا ہے۔ مدارس 1860 کے سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے۔ وزارتِ تعلیم کے تحت رجسٹریشن بعد میں شامل کی گئی وہ ضمنی حیثیت رکھتی ہے۔
اب علماء کے ہاتھ مروڑ کر وہاں رجسٹریشن کرانے کی جو کوشش ہو رہی ہے، اگر آپ نے یہ رویہ اپنایا تو یاد رکھیں: ہم وزارتِ تعلیم کے تحت رجسٹریشن کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے۔ جائز بات کو عملی جامع پہنائیں۔
جہاں تک دوسری تنظیموں کا سوال ہے، میرے نزدیک وفاقِ المدارسِ العربیہ اور اتحادِ المدارس اصل مدارس ہیں۔ ان سے ہٹ کر جو جو اتحاد یا نئی تنظیمیں ہیں، اُن کے مدارس ڈمی ہیں اور ہم انہیں تسلیم نہیں کرتے۔ سرکار اگر انہیں تحفظ دینا چاہتی ہے تو کوشش کرلیں — کچھ حاصل نہیں ہوگا، انشاءَ اللہ۔
یہ مدارس حقیقتاً موجود ہیں اور انشاءَ اللہ زندہ رہیں گے۔ پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لیا جائے؛ پاکستان کو معاشی طور پر خوشحال بنایا جائے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں خطاب -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان:
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا جامعہ خیر المدارس ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سےخطاب
آج ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے برصغیر کے مسلمانوں نے لاکھوں قربانیاں اسلام کے لئے دی تھیں۔ مولانا فضل الرحمن
علی گڑھ اور دیوبند میں تاریخ کے دو دھارے اپنے اپنے کردار کے ساتھ زندہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
علی گڑھ نے قرآن کو اسلام کو حدیث اور فقہ کو اپنے نصاب سے خارج کیا تو دارالعلوم دیوبند نے ان علوم کے تحفظ کے لئے ان کی بقاء کے لئے انہیں نصاب کا حصہ بنایا۔ مولانا فضل الرحمن
مدرسہ اور جمعیۃ کے دو عناصر کے اجتماع سے دیوبندیت تشکیل پاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن
ہمارے اکابر کی نظر میں اسلام کی آفاقیت و عالمگیریت کا جو تصور تھا وہ اگر آپ کے پیش نظر ہے تو آپ دیوبندی ہیں ورنہ ایک تنگ نظر ملا کے سوا کچھ نہیں ہیں۔
بین الاقوامی ایجنڈا ہے کہ مذہبی نوجوان کو مشتعل کیاجائے اور اشتعال دلاکر ان کا خاتمہ کیا جائے۔
مسلح تنظیمیں بظاہر ریاست کے دشمن ہیں لیکن اندر سے ریاستی ادارے وفاق اور جمعیۃ پر ناراض ہیں کہ انہوں نے کیسے نوجوان کو اشتعال سے بچا لیا۔
مدرسہ پر الزام ہے کہ آپ تشدد پڑھا رہے ہیں اور تشدد سے دہشت گرد پیدا ہوتے ہیں اور یہ اصطلاحات نائن الیون کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔
مذہب سے بے نیاز ہونے اور لاتعلقی کو روشن خیالی کہا جارہا ہے۔
جبکہ اصل روشن خیالی مدرسہ اور اس کی تعلیم فراہم کرتی ہے
مدرسہ کو اصحاب کہف کی غار کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
اسلام میں تو علوم کے جدید و قدیم اور عصری اور دینی علوم کی کوئی تقسیم نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن
آئین اسلام کو پاکستان کا مملکتی مذہب قرار دیتا ہے۔ اور اسلامی آئین کی تشکیل کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل دی گئی لیکن آج تک اسلامی نظریاتی کونسل کی کوئی ایک سفارش پر بھی قانون سازی نہیں ہو سکی۔
ادارے اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ فساد بھی مچاتی ہے تو معصوم جملوں کے ساتھ مچاتی ہے۔ اب کہتے ہیں کہ ہم تو مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔
قومی دھارے میں ہم آنے کے لئے تیار ہیں لیکن تم اسلامی دھارے میں آ جاؤ ہم قومی دھارے میں آجائیں گے۔
زنا کو آسان بنایا جاتا ہے اور نکاح کو مشکل بنایا جاتا ہے یہ ہے پاکستان کا اسلامی تصور تمہاری نظر میں۔ مولانا فضل الرحمن
مغرب کی پیروی میں قدم قدم آگے بڑھتے جارہے ہواور ہر بیہودہ عمل میں ان کی پیروی کروگے۔
اوقاف کا قانون لایا جارہا ہے جبکہ اوقاف کا پورا قانون شریعت کے ضابطوں کے خلاف ہے،
اوقاف کا یہ قانون من و عن ہندوستان میں پاس ہوچکا ہے اور اب بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں لایا جارہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پہلے دس ہزار کا اعلان کیا جب تنقید ہوئی تو پچیس ہزار کردیا۔
سرکاری اداروں میں کام کرنے والے علماء پر کوئی اعتراض نہیں ان کی تنخواہ پر کوئی اعتراض نہیں۔
لیکن مدرسہ سرکار کا تو نہیں ہے پھر حکومت کس مد میں یہاں مدارس اور علماء کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔
ڈھائی سو سال کی تاریخ ہماری پشت پر ہے اور تاریخی کردار کی روشنی میں حکمت عملی مرتب کرنا ہمارے لیے مشکل نہیں ہوتا۔
اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے جو مکمل شریعت کے خلاف ہے۔
بات آگے بڑھ گئی ہے اب آپ کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔
ہم مدارس کے تحفظ کے لیے، علماء کے تحفظ کے لئے، دینی علوم کے تحفظ کے باہر نکلنے کے لئے تیار ہیں۔
ہمیں مجبور نہ کرو کہ ہم پورے ملک سے مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو جائیں۔
ہمیں باہر نکلنے کے لئے کوئی وقت نہیں لگے گا صرف چوبیس گھنٹے کے اندر ہم نکل آئیں گے۔
اگر سیلاب میں قوم کے ساتھ علماء کھڑے ہیں تو پھر اقتدار بھی انہیں کا حق ہے۔
وفاق المدارس سے وابستہ مدارس ہی اصل مدارس ہیں۔ باقی ڈمی مدارس ہیں۔ حکومت انہیں تحفظ دیتی ہے دے لیکن ہم سے یہ توقع نہ رکھے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈھائی سو سال کی تاریخ ہماری پشت پر ہے اور تاریخی کردار کی روشنی میں حکمت عملی مرتب کرنا ہمارے لیے مشکل نہیں ہوتا۔
اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے جو مکمل شریعت کے خلاف ہے۔
بات آگے بڑھ گئی ہے اب آپ کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔
ہم مدارس کے تحفظ کے لیے، علماء کے تحفظ کے لئے، دینی علوم کے تحفظ کے باہر نکلنے کے لئے تیار ہیں۔
ہمیں مجبور نہ کرو کہ ہم پورے ملک سے مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو جائیں۔
ہمیں باہر نکلنے کے لئے کوئی وقت نہیں لگے گا صرف چوبیس گھنٹے کے اندر ہم نکل آئیں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان: خدمات و تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہماری تو رائے یہی ہوگی کہ ہم دو برادر اسلامی، پڑوسی ملک ہیں اور دو ہزار چھ سو کلومیٹر کی ایک سرحد ہمارے بیچ میں ہے اور اس ڈھائی ہزار کلومیٹر کے آر پار ایک ہی قوم پشتون وہاں پر رہتی ہے۔ تو ایسی صورتحال میں جب انڈیا سے بھی ہماری دشمنی ہو اور سی پیک کے حوالے سے چین کا بھی ہم اعتماد کھو بیٹھے ہوں، ہم نے پچھتر سال چین کے ساتھ دوستی رکھی، گہری دوستی، بلند دوستی، مضبوط دوستی آج ہم امریکہ اور مغرب کے دباؤ میں سی پیک کو آگے نہیں بڑھا سکے، ہماری شکایت تو عمران خان سے تھی کہ انہوں نے اس منصوبے کیوں ترک کیا لیکن اب ان کی بھی ڈیڑھ سال ہو گئے، کوئی پیشرفت اس حوالے سے آگے نہیں ہو رہی اور افغانستان کے وہاں پر حالات کبھی پرسکون رہے ہی نہیں، ایک پچاس سالہ طویل اضطراب کا دور ہے، عدم استحکام کا دور ہے اب اگر ایک حکومت وہاں وجود میں آئی ہے تو اس کے کئی پہلو ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری اور ان کے درمیان کوئی شکایات کا سبب بن سکتا ہے۔ دیکھئے ایک بات بڑی واضح ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنرل مشرف کے زمانے میں بگڑا ہے اور چودہ سال ہم نے کمیونسٹ انقلاب کے مقابلے میں جہاد کو سپورٹ کیا، پھر ان کی لڑائیوں میں ہم فریق بنے، پھر ملا عمر کی تحریک کو ہم نے سپورٹ کیا، اس کے بعد نائن الیون ہو گیا تو پھر اسی ملا عمر کو ہم نے سزا دی، ظاہر ہے امریکہ کے کہنے پہ دی، ظاہر ہے یورپ کے دباؤ میں دی اور اس کے بعد ہم نے امریکیوں کو اڈے دیے، فضائیں دی، انہوں نے افغانستان میں ان پر بمباریاں کی اور دوسری طرف ہم نے یہ بھی سوچا کہ طالبان واحد ایک فورس ہیں افغانستان کی کہ جو پرو پاکستانی ہیں، جو پرو انڈین نہیں ہیں، پرو پاکستانی ہیں۔ اب اس قسم کی صورتحال میں یقیناً پاکستان کے لیے پریشانیاں ہیں اور ان پریشانیاں کی نوعیت یہ ہے کہ وہاں سے نوجوان آتے ہیں ٹی ٹی پی کی صورت میں افغان نوجوان اور پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں یقیناً یہ ایک بڑی شکایت ہے پاکستان کی اور صرف پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ کی نہیں، فوج کی نہیں، عوام کی بھی شکایت ہے۔ لیکن طاقت کے ذریعے، رعب دبدے کے حوالے سے ہم یہ سوچیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا، تو ہمیں ایک چیز واضح کر دینی چاہیے کہ جہاں ہم اپنی آزادی اور خودمختاری کو کسی قیمت پر کمپرومائز نہیں کر رہے، ہمیں افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کو بھی کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے اور نہ یہ خواہش رکھنی چاہیے کہ ہم اپنی بالادستی ان پر قائم رکھیں، ایک برابری کی بنیاد پر، برادر اسلامی ممالک بھائی بھائی تعلقات کی بنیاد رکھیں اور اگر وہاں پر کوئی ایک فورس ہے جو پرو پاکستانی ہیں ان کو ہم نے ضرور ہندوستان کی گود میں پھینکنا ہے، ہم اگر شکایت کرتے ہیں کہ وزیر خارجہ جو ہے افغانستان کا، انڈیا کیوں گیا تو اس کو تو پاکستان آنا تھا پاکستان آنے کا شیڈول آ چکا تھا، کیوں منسوخ ہوا، وہاں کی وزیر داخلہ کا پاکستان آنے کا شیڈول آ چکا تھا پھر کیوں منسوخ ہوا، اگر وزیر داخلہ افغانستان، وزیر خارجہ افغانستان دونوں پاکستان آ رہے ہیں اور تھوڑے تھوڑے فاصلے کے ساتھ آ رہے ہیں، پورے شیڈول طے ہو چکے ہیں، جب آپ ان کے دورے کینسل کریں گے اور منسوخ کریں گے، تو وہ بھی تو ملک ہے، دورے کریں گے، کسی سے بات تو کرنی ہوتی ہے۔
تو یہ ساری وہ چیزیں ہیں جس پر ہمیں بڑی سنجیدگی کے ساتھ ذمہ دارانہ سٹیٹ کی بنیاد پر اور گہرے سیاست کے ساتھ ہمیں ان پر غور کرنا ہوگا تاکہ ہم کسی بڑی مشکل کی طرف نہ جائیں۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چنیوٹ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مقامی صحافیوں سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چنیوٹ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مقامی صحافیوں سے گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
آج اگر تھوڑی سی عزت ملی ہے تو اتراؤ نہیں، ورنہ بنگلہ دیش اور کارگل لوگوں کو نہیں بھولا،
جنگ پر اتراؤ نہیں، اب بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ لڑنے چل پڑے ہو،
بیانیہ بنانے کے بڑے ماہر ہو اور اپنے آپ کو صاف ستھرا بنا کر پیش کرتے ہو۔
مصیبت یہ ہے کہ ہماری فوج جنگ بھی کرتی ہے اور ہماری فوج مذاکرات بھی کرتی ہے۔
لڑنے والا مذاکرات نہیں کرسکتا اور مذاکرات کرنے والا جنگ نہیں کرسکتا۔
اگر تمہیں سیاست کرنا نہیں آتا تو سیاست ہمارے حوالے کرو سب خیر خیریت ہوجائے گی۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا چنیوٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہمیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ (ن) کچھ عقل سے کام لے گی، لیکن آج وہ ہمارے مساجد کے ائمہ کو صرف دس ہزار روپے دے کر خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔
محترمہ! یہ جان لیجیے کہ یہ تجربہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی ہو چکا ہے۔
میں اس اسٹیج سے پورے مکاتبِ فکر اور تمام دینی مدارس کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ دس ہزار روپے آپ کے منہ پر مارتا ہوں۔
ہمارا مدرسہ ہو، ہمارے مدرسے کا استاد ہو، مہتمم ہو یا طالبِ علم، ہماری مسجد ہو، مسجد کا خطیب ہو یا امام — یہ سب اپنی پہچان رکھتے ہیں، اور ان کی پہچان ان کی خودداری ہے۔
ہم نے اپنے نظامِ تعلیم اور اپنی دینی تحریک کو سرکاری مداخلت اور سرکاری پیسوں کے بغیر جاری رکھا ہے، اور ان شاءاللہ آئندہ بھی ایسے ہی جاری رکھیں گے۔
ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ دینی مدارس میں کسی قسم کی سیاسی یا سرکاری مداخلت کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا چینوٹ میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب
اپنی قوت پر اعتماد کریں، میدان میں نکلیں کوئی آپ کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا
آج ہمارے دینی مدارس کو غیر مؤثر کرنے اور ان کے کردار کو ختم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون سازی ہوئی،
اس قانون سازی کا دائرہ یہی معاملات تھے
اگر ہمارے پاس حقیقی معنوں میں مدارس کا کوئی ادارہ ہے تو وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ہے۔
بعد میں ڈمی قسم کی تنظیمیں ایجنسیوں نے بنائیں، آج مدارس کا ہاتھ مروڑ کر انہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ ان تنظیموں کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں
میں اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں کہ انگریز کے رعب داب کو ہم نے تسلیم نہیں کیا تمہارے رعب داب کو بھی تسلیم نہیں کریں گے۔
ہمیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ مسلم لیگ ن شاید کچھ تو عقل سے کام لے گی۔ آج مسلم لیگ مدارس کو دس ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔
میں تمام مدارس اور مکاتب فکر کی طرف سے یہ دس ہزار روپے تمہارے منہ پر مارتا ہوں۔
ہمارا مدرسہ اس کا استاد، ہمار خطیب اور امام اپنی پہچان رکھتا ہے۔
ہماری پہچان یہ ہے کہ ہم نے اس نظام کو سرکار کی مداخلت کے بغیر جاری رکھا ہے۔
تم نے دینی علوم کو ذبح کیا ہے، اٹھہتر سال میں تمہاری مدارس کو ذبح کرنے کی تاریخ ہے۔
امت مسلمہ مظلوم ہے اور جو کچھ آج فلسطین میں ہورہا ہے اور جس طرح امت مسلمہ خاموش ہے کوئی احساس نہیں کہ امت پر کیا گزر رہی ہے۔
ستر ہزار لوگ شہید ہوئے ڈیڑھ لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں لیکن اسلامی دنیا کا ضمیر جاگ نہیں رہا۔
اب تک تمہارا احساس کہاں تھا کہ آج تمہیں امت کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔
فلسطین کا اصل فریق فلسطینی اور جنگ کا اصل فریق حماس ہے ان کی رضامندی کے بغیر کوئی حل معتبر نہیں ہے۔
ہمیشہ ہر معاہدے نے اسرائیل کو مضبوط کیا اور فلسطینیوں کو کمزور کیا اس لئے ہم کوئی
آج تھوڑی سی عزت ملی ہے تو اتراؤ نہیں، ورنہ بنگلہ دیش اور کارگل لوگوں کو نہیں بھولا،
جنگ پر اتراؤ نہیں، اب بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ لڑنے چل پڑے ہو،
بیانیہ بنانے کے بڑے ماہر ہو اور اپنے آپ کو صاف ستھرا بنا کر پیش کرتے ہو۔
مصیبت یہ ہے کہ ہماری فوج جنگ بھی کرتی ہے اور ہماری فوج مذاکرات بھی کرتی ہے۔
لڑنے والا مذاکرات نہیں کرسکتا اور مذاکرات کرنے والا جنگ نہیں کرسکتا۔
اگر تمہیں سیاست کرنا نہیں آتا تو سیاست ہمارے حوالے کرو سب خیر خیریت ہوجائے گی۔
میں حکومت کی طرف سیاسی اور مذہبی مظاہروں کے روکنے کو مسترد کرتا ہوں۔
لبیک کو بھی کہتا ہوں کہ ہم نے بڑے کھلے دل کے ساتھ آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
لیکن تحریکات کے لئے تشدد نقصان دہ ہوا کرتا ہے، منزل تک پہنچنے میں رکاوٹ ہوتا ہے۔
میں حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سنبھل کر چلو ہم آپ کو موقع دے رہے ہیں اس سے فائدہ اٹھاؤ۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ملتان:سابق وفاقی وزیر فرزند قائد جمعیۃ جامعہ خیر المدارس میں فضلاء اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں ۔
#jui #maulana #asadmahmood -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
راہنماؤں میں موجودہ ملکی ،سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت
مولانا فضل الرحمان کا قومی جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم
پی ٹی آئی وفد کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل
محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
پی ٹی آئی وفد کی کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جےیوآئی سے تعاون کی درخواست
پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، شہرام ترکئی شامل
جےیوآئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی،جلال الدین ایڈوکیٹ،مولانا اسجد محمود ملاقات میں شریک
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
چارسدہ:سابق وفاقی وزیر فرزند قائد جمعیت مولانا اسعد محمود شبقدر میں علماء کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں ۔
@AsadMahmoodJUI
#jui #charsadda -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار شریک -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔مولانا فضل الرحمان
78 سال سے بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان
کشمیری بھائیوں کی بھارتی جارحیت کے مقابلے میں استقامت سے جدوجہد قابل تحسین ہے ۔مولانا فضل الرحمان
بھارتی مظالم کو تاریخ کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام ہر جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اپر دیر: سابق وفاقی وزیر مرکزی رہنما جےیوآئی مولانا اسعد محمود دیر اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
@AsadMahmoodJUI -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
پاکستان میں برطانیہ کی سفیر جین میریٹ کی اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
پاکستان اور خطے کی سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر بات چیت
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت
پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
جلال الدین ایڈوکیٹ، انجنئیر ضیاء الرحمان ملاقات میں شریک تھے
@JaneMarriottUK @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
انجنئیر ضیاء الرحمان کی ایک نیوز کے پروگرام میں گفتگو۔
@ziaurrehman76This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله الذي يرفع من يشاء بالعلم، ويكرم عباده بحمل أمانة البيان والفتوى، والصلاة والسلام على خير من علّم الناس الحكمة، وعلى آله وصحبه أجمعين.
يسرّنا بجمعية علماء الإسلام بياكستان أن نرفع أسمى آيات التهاني والتبريكات إلى سماحة الشيخ الدكتور صالح بن فوزان بن عبد الله الفوزان – حفظه الله – بمناسبة صدور الأمر الملكي الكريم بتعيينه مفتياً عاماً للمملكة العربية السعودية ورئيسًا لهيئة كبار العلماء ورئيساً عاماً للبحوث العلمية والإفتاء بمرتبة وزير.
إن هذا التعيين المبارك يأتي تثمينًا لمسيرته العلمية الزاخرة بالعطاء، وتقديرًا لمكانته السامية في ميدان العلم والفقه والدعوة، وهو اختيار موفق يعكس حرص القيادة الرشيدة في المملكة العربية السعودية الشقيقة على إعلاء شأن العلم الشرعي، وربط الأمة بعلمائها الراسخين.
نسأل الله العلي القدير أن يمدّ سماحته بالعون والتوفيق، وأن يجعله ذخرًا للدين والوطن، وسببًا في نشر العلم والهدى، وأن يبارك في جهوده ومساعيه لما فيه خير الأمة وصلاحها.
والله ولي التوفيق.
@KSAembassyPK @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق ناظم دفتر وفاق المدارس مفتی انور مرحوم کے صاحبزادے مفتی عبیداللہ انور کی وفات پر اظہار افسوس
اللہ کریم مفتی عبیداللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
مرحوم کی وفات پر دل افسردہ ہے ۔مولانا فضل الرحمان
مفتی انور مرحوم کے خانوادے کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
حکومت اقتدار اقتدار کھیلنے کی بجائے عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرے ۔اسلم غوری
عوام میں اب ٹماٹر خریدنے کی بھی استطاعت نہیں ۔ترجمان جے یو آئی
امن وامان اور لاقانونیت کی انتہاء ہو گئی ہے۔اسلم غوری
مہنگائی کی انتہا نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
حکومتی معیشت دان معاشی اعداد وشمار کے گورگھ دھندے سے مہنگائی کم نہیں کر سکے ۔اسلم غوری
سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے حکمران عوامی مشکلات سے ناواقف ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ترجمان جےیوآئی محمد اسلم غوری کی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
China’s trust in us is fading, India is already our enemy, and now Afghanistan is also being turned into an adversary. Our foreign policy has completely failed.
We can play our role in stopping the war between Pakistan and Afghanistan, but for that, an enabling environment must be created, and the language of war must be silenced. War is in the interest of neither country; both must learn to coexist peacefully: Maulana Fazl ur Rehman
Read More : The News
www.thenews.com.pk/latest/1351557-fazl-says-parliament-ha… -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ہم اس ملک میں جنگوں کے متحمل نہیں ہیں۔ ذرا سوچو، خدا کے لیے — حکمران ہو تو ذرا سوچو۔ سن 1950ء سے لے کر امریکی قرضے لے-لے کر تم نے آج تک صرف ان کے قرضوں پر اپنی زندگی گزاری۔ آج تمہارا حشر کیا ہے؟ ہندوستان معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا ہے، چین ترقی کر رہا ہے، بنگلہ دیش ترقی کر رہا ہے، افغانستان کی حالت ہم سے بہتر ہے، ایران ترقی کر رہا ہے — اور اس پورے خطے میں ایک پاکستان ہے جو ڈوب رہا ہے۔
کس پالیسی کی وجہ سے ڈوب رہا ہے؟ تمہاری غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے۔ تمہارے اندر خودداری نہیں ہے، تم فکری طور پر غلام ہو۔ تمہیں صرف اپنے قوم کے بچوں کو قتل کرنا آتا ہے، تمہارے اندر پاکستان کو ترقی دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔ آج چین کا اعتماد اٹھ رہا ہے، خطے میں پاکستان تنہا ہو رہا ہے۔ ہندوستان ہمارا دشمن ہے اور افغانستان سے بھی لڑائی، ایران سے بھی لڑائی — کہاں گئی ہماری خارجہ پالیسی؟ پرامن خارجہ پالیسی کہاں گئی؟ پاکستان کے بقا و استقلال کی پالیسی کہاں گئی؟
پروپیگنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا۔ پروپیگنڈی کی زبان روک دو، جنگ کی زبان روک دو۔ میں افغانستان سے بھی کہنا چاہتا ہوں اور پاکستان سے بھی کہہ رہا ہوں: افغانستان-پاکستان کی لڑائی نہ پاکستان کے مفاد میں ہے نہ افغانستان کے۔ ایک طرف ہم بھارت سے لڑیں، دوسری سرحد پر افغانستان سے لڑیں — ہم نے پاکستان کو کہاں کھڑا کر دیا ہے؟ جب ہم جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں تو صرف جنگ بندی کے لیے نہیں، زبان بندی کے لیے بھی کہہ رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف بولنا روکو، غلط پروپیگنڈے روکو۔
ایک کہتا ہے “میں بے گناہ ہوں”، دوسرا بھی کہتا ہے “میں بے گناہ ہوں”۔ ایک کہتا ہے “میں صرف دفاعی جنگ لڑ رہا ہوں”، دوسرا بھی کہتا ہے “میں دفاعی جنگ لڑ رہا ہوں”۔ ان چیزوں سے مقام نہیں بنتا۔ جمعیت علماءِ اسلام نے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور اس سفارتی کردار میں ہم نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ کام جو تمہاری پوری وزارتِ خارجہ نے حاصل نہیں کیا، ایک سیاسی جماعت نے حاصل کیا۔
جب تم نے الیکشن میں دھاندلی کی اور جمعیت علماءِ اسلام اپوزیشن میں بیٹھی تو بنی بنائی باتیں تمہارے ہاتھوں بگڑ گئیں۔ تمہارے اندر معاملات کو آگے بڑھانے کی اہلیت و صلاحیت ہی نہیں۔ ہم آج بھی دونوں ملکوں کے درمیان معاملات ٹھیک کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، لیکن اس کردار کے لیے سازگار ماحول درکار ہوگا۔ دنیا چاہتی ہے، امریکہ چاہتا ہے، مغرب چاہتا ہے کہ افغانستان میں اسلام کیوں آیا، امارتِ اسلامیہ کیوں قائم ہوئی — ان کے پیٹ میں درد ہے۔
ہم نے بہت پراکسی جنگیں لڑی ہیں۔ جب کمیونسٹ آئے تو ہم نے مجاہدین کا ساتھ دیا؛ جب مجاہدین آپس میں لڑے تو ہم نے دوسرے مخالف کا ساتھ دیا؛ طالبان آئے تو ہم نے طالبان کا ساتھ دیا؛ طالبان کے خلاف ہم نے کرزئی کا ساتھ دیا۔ ہم نے اڈے دیے، امریکہ کو اڈے دیے — اُن کے طیارے ہمارے فضائوں سے گزرے اور افغانستان پر بمباری کرتے رہے۔ آج کہتے ہیں افغانستان پر قابض حکومت ہے، قابض حکومت — کیوں؟ کہتے ہیں جنگ کر کے آئے ہیں، عوام کے منتخب نہیں ہیں۔
تو میں نے کہا: ملا عمر بھی تو جنگ کر کے آیا تھا، وہ بھی عوام کے انتخاب سے نہیں آیا تھا۔ آپ نے انہیں سرکاری طور پر تسلیم کیا یا نہیں؟ آپ نے وہاں سفارتخانہ دیا اور یہاں بھی انہوں نے سفارتخانہ قائم کیا۔ آپ نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو سفارتی معیار پر قائم رکھا — آج کیا ہو گیا ہے؟ اپنی قبلہ سیدھا کرو، دوسروں کے قبلوں پر بحث نہ کیا کرو، اپنا قبلہ ٹھیک کرو۔
ہم خطے میں امن چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان کو ایک پرامن ریاست دیکھنا چاہتے ہیں — پرامن ہوگا تو پھر پاکستان معاشی ترقی کر سکے گا۔ اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرو۔ ملک میں اگر مسلح گروہ پھر رہے ہیں تو پاکستان کے اندر بھی مسلح گروہ موجود ہیں، اور آپ جاتے ہو افغانستان میں بمباری کرنے کے لیے — نئی نئی باتیں بنانا اور معصوم بن کر جنگ کا جواز فراہم کرنا اب وہ وقت گزر چکا ہے۔
چالیس، پینتالیس سال سے لوگ آپ کو اسی طرح دیکھ رہے ہیں: آپ ہمیشہ مظلوم ہوتے ہیں، آپ ہمیشہ معصوم ہوتے ہیں، آپ ہمیشہ حق پر ہوتے ہیں — اس کے باوجود حالات کیوں بہتر نہیں ہو رہے؟ آپ پیچھے کیوں جا رہے ہیں؟ اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرو، بیٹھ کر دوبارہ سوچو۔ میں اپنے حکمرانوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں: دوسروں کا گلہ نہ کیا کرو، ذرا اپنے گھر کی صفائی بھی کر لو۔ کہیں تم اپنے اندر گھس بیٹھے ہوئے مسائل کو نہیں دیکھ رہے تو بس حالات ایسے ہی پیدا ہوتے رہیں گے۔
یہ امکان افغانستان میں بھی ہے، اور یہاں بھی۔ وہاں بھی کچھ لوگ ہیں جو افغانستان کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں، اور یہاں بھی کچھ لوگ ہیں جو پاکستان کو جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ اگر یہ دو ممالک امن میں نہیں رہے تو یورپ اور امریکہ میں بھی ایسے ہاں ہیں جو چاہتے ہیں کہ جنگ پھر سے شروع ہو۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکمرانوں کی دنیاوی پالیسیوں اور لالچ کا قرآن و سنت کے قطعی(مستقل) فیصلوں کے سامنے کوئی وزن نہیں ہے، یہودیوں کی تاریخ معاہدہ توڑنے کی ہے،امریکہ کی تاریخ مداخلت کی ہے، یہاں کئی معاہدے ہوئے مگر تاریخ میں ہر صلح نے فلسطینیوں کو کمزور اور اسرائیل کو مضبوط کیا ہے، امریکہ اور ٹرمپ اسرائیل کو عسکری اور مالی امداد کے ذریعے فلسطینیوں پر ظلم کے ذمہ دار ہیں، امریکہ نے 2023 میں 21 ارب کی اسرائیل کو امداد بھیجی،جس معصوم بچوں کو لہو لہان کیا گیا اور انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم غزہ کی سر زمین پر ڈھایا گیا۔
نیتن یاہو جنگی اور انسانیت شکن جرائم کا مرتکب ہوا ہے، مصلحت چھوڑ کر اصولی موقف اپنائیں کیونکہ قرآن و احادیث کی روایت میں یہودیوں کے ساتھ مفاہمت پر اعتبار مشکل ہے۔جن کو قرآن و حدیث میں معاہدہ شکن قرار دے کر لعنت کی گئی ہے ان کے ساتھ معاہدے میں کس کو خوش کرنے کے کئے شمولیت کی گئی ہے ؟ بانی اسرائیلی جارحیت پر بانی پاکستان کے نظریہ اور فکر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
میں اسٹیبلشمنٹ،بیوروکریسی،سیاست دانوں،حکمرانوں کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ جب 1977 میں پورے ملک میں الیکشن میں دھاندلی کی گئی، اس دھاندلی کے خلاف پورے ملک میں تحریک اٹھی، اس تحریک کی قیادت مفتی محمود نے کی تھی۔
چوری سے نتیجے برآمد کرنا، الیکشن میں دھاندلیاں کرنا اس کے خلاف سب سے پہلے بڑی تحریک کی قیادت میرے قائد نے کی تھی، مفکر اسلام نے کی تھی، ہماری گٹھی میں یہ بات ڈال دی ہے کہ ہم پاکستان میں چوری کا الیکشن تسلیم نہیں کریں گے۔
چوری ہوئی ہے 2018 میں بھی ہوئی، ہم نے کہا ہم تسلیم نہیں کرتے، 2024 میں ہوئی، پارلیمنٹ میں ہوئی، اس صوبے کی الیکشن میں چوری ہوئی، ہم نے نہ صوبے کی چوری کو تسلیم کیا نہ ہم نے وفاق کی چوری کو تسلیم کیا، لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ پاکستان کے عوام کو اس کے ووٹ کا حق واپس نہ دلا دے۔
یہ وہ سیاست ہے جس کے نام سے کانفرنس منعقد ہو رہی ہے وہی اس نظریے اور اس اصول کے رہبر تھے۔ اگر ہم واقعی ان کے پیروکار ہیں تو پھر ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ ہم نے اصول کی سیاست کرنی ہے، جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، اخلاق کی سیاست کرنی ہے، شائستگی کی سیاست کرنی ہے۔ ہم اختلاف کرتے ہیں، ہم اختلاف کریں گے، لیکن ہماری سیاست گالیوں کی سیاست نہیں، بدتمیزی کی سیاست نہیں ہے، بد اخلاقی کی سیاست نہیں ہے، فحاشی اور عریانی کی سیاست نہیں ہے، اعلیٰ اسلامی اقدار کی سیاست ہے۔
ان شاءاللہ جو راستہ ہمیں اپنے راہبر نے دکھایا ہے، ہم اس راستے پر استقامت کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گے اور ان شاءاللہ آج اس ڈیرہ کا شہر جو آج گزرگاہ ہے اگر اللہ نے چاہا اسی راستے سے اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد ہماری منزل گاہ ہوگی۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مفتی صاحب نے ہر محاذ پر کارہائے نمایاں انجام دیے، اپ نے دینی مدارس کو منظم کیا، اپ نے وفاق المدارس کے قیام کی روح رواں کا کردار ادا کیا، اپ نے ایک اسلامی معاشرے کے لیے اسلام کی بنیاد ڈالی، اسلامی علوم کی بنیاد ڈالی، اسلامی اصول کی بنیاد ڈالی اور اپ دیکھ رہے ہیں اج اپنا محاذ بھی پہچان لو اور اپنے مد مقابل کا محاذ بھی پہچان لو، جہاں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جہاں مغرب کی تہذیب کو فروغ دیا جا رہا ہے، جہاں عریانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس عریانیت کو
یہ لوگ اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں، جس عریانیت کو یہ روشن خیالی سے تعبیر کرتے ہیں، ہم نے اس کے مقابلے میں اواز بلند کی ہے، یہ تمہاری روشن خیالی ہماری نظروں میں تاریکی ہے، جہالت ہے، جہالت کی تاریکی ہے۔ ہم اس سے مرعوب نہیں ہوتے ہم نے اس کو شکست دے دی ہے اور تمہارے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا ڈی آئی خان میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جس طرح مفتی صاحب نے اپنی سیاست کے صرف بیس سالوں سالوں میں انقلاب برپا کر دیا، یہاں پر خوانین کا راج تھا، سرداروں کا راج تھا، انگریز کے غلاموں کا راج تھا، اپ نے ان کو چیلنج کیا، انہیں سرنگوں کیا، ان کے جبر کا خاتمہ کیا اور اج سیاست میں وہ نہیں ہے اور ان کا کارکن میدان میں دندنا رہا ہے۔ اج اپ زندہ ہیں، اج میدان اپ کے ہاتھ میں ہے، بڑھتے چلے جاؤ، یہاں تک پہنچے ہیں، اج اپ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان اس وقت عالمی دنیا کی گزرگاہیں اور سی پیک کے راستے سے اب اپ کے لیے اسلام اباد منزل گاہ کا انتظار کر رہا ہے، وہ اپ کے قدموں کا انتظار کر رہا ہے، وہ اپ کی فتح کا انتظار کر رہا ہے اور ان شاءاللہ اسلام اباد ان جابروں کا نہیں ہوگا، اسلام اباد ان کارکنوں کا ہوگا، ان کے اقتدار کا ہوگا۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ اسٹیبلشمنٹ کے گھر کی لونڈی ہے جس کی اہمیت ختم ہوچکی ہے،ایوان نہیں اب اس میدان کی حیثیت ہے، اس لئے ایوان میں ہماری پانچ سیٹیں ہوں یا دس اس کی پرواہ کئے بغیر جعلی پارلیمنٹ کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
ہم جس جمہوریت کے علمبردار ہیں وہ آئین و اسلام کی علمبردار اور عوام کی نمائندہ جمہوریت ہے، ہم قرآن و سنت اور اسلام کی سربلندی کے قائل ہیں،اگر وہاں اعلاء کلمۃ اللہ نہیں ہے تو پھر وہاں غلامی ہے، ٹرمپ اور امریکہ کی غلامی ہے،ایسے نظام پر لعنت بھیجتے ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
مولانا مفتی محمودؒ کانفرنس،ڈیرہ اسماعیل خان
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Parliament has become meaningless: JUI Chief | Dawn
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڈیرہ اسماعیل خان: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
براہ راست : مفتی محمود کانفرنس ڈیرہ اسماعیل خان
www.youtube.com/live/woTjFaDNOE8 -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطاءالرحمان کی قیادت میں کوہاٹ سے امن مارچ کارواں ڈی آئی خان روانہ
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال/ انجنئیر ضیاء الرحمان کی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو
@ziaurrehman76This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قلعہ سیف اللہ بلوچستان: سابق وفاقی وزیر فرزند قائد مولانا اسعد محمود مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کنونشن سنٹر اسلام آباد: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی موجود
@MWLOrg @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کرسکتا ہوں
افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے
پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہئے
سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہئے
کشمیر پر پاکستان نے کتنی پالیسیاں بدلی ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہے
کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے اور اس کے لئے کیا پیشرفت کی ہے
افغانستان کی انٹیلی جنس اور دیگر عسکری صلاحتیں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں
افغانستان سے جو تقاضا کیا جاتا ہے دیکھا جائے وہ اس قابل بھی ہے
پاکستان ایک عالمی معیار کی فوج اور صلاحیت رکھتا ہے
ہماری ریاست کو سوچنا چاہئے کہ کیا مغربی محاذ کھولنا اس وقت کسی طرح درست جنگی حکمت عملی ہے ؟
تحریک لبیک کے ساتھ جو کچھ سلوک کیا گیا ہے میں نے پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی کرتا ہوں
حکومت کو کسی بھی صورت تحریک لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا
احتجاج کرنا سب کا حق ہے
میں تحریک لبیک کے قائدین سے رابطے میں رہا ہوں
کے پی کے میں وزیر اعلی کے انتخاب کا معاملہ عدالت میں ہے
عدالت کو آئین و قانون کے مطابق معاملے کو دیکھنا چاہئے
عدالت انتظامی حکم کی بجائے آئینی تقاضے کے مطابق دیکھے اور سماعت کرےThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:
حکومتی وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک
ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان، مخدوم افتاب شاہ شریک
ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں اج وزیراعلی( لیڈر آف دی ہاوس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل ہے۔
جسے قبول نہیں کیا جاسکتا،
صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں وزیراعلی کے انتخاب کے اس عمل کو مسترد کرتی ہیں ۔
اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس اور ہائی کورٹ پشاور سے توقع رکھتے ہے کہ وہ اس متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنے گے،
اور عدالتی رویوں کو اختیار کرتے ہوئے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے صورت حال کا جائزہ لیگی،
حزب اختلاف باقاعدہ اپنے وکلاء پینل کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کو درخواست دے گی۔
میڈیا سیل جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، مولانا اسجد محمود شریک
ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمیعت علماء اسلام ضلع بونیر کا بہترین قدم
بونیر سیلاب سے متاثرہ تقریبا 450کاروباری حضرات کیساتھ مالی تعاون کیا گیا۔دو کروڑ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے پہلے مرحلے میں دئے گئے۔اس کے علاوہ ماربل فیکٹری والوں کے ساتھ گزشتہ روز مالی تعاون کیا گیا تھا۔
تقریب سے جےیوآئی خیبرپختونخوا کے نائب امیر مفتی فضل غفور، ڈاکٹر امجد علی کا خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رکن قومی اسمبلی محترمہ شاہدہ اختر علی کا اجلاس سے خطاب
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
تحریک لبیک کے کارکنان پر تشدد افسوسناک ہے ۔ترجمان جےیوآئی
فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں پر تشدد سے حکمران کیا پیغام دے رہے ہیں؟ اسلم غوری
عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
مسلم حکمران عوام کے جذبات سے کھلواڑ نہ کریں ۔اسلم غوری
جے یوآئی حکمرانوں کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔ترجمان جےیوآئی
گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ۔اسلم غوری
بعض مقامات پر جے یو آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے ۔ترجمان جےیوآئی
جے یو آئی کارکنوں کو بھی فوری رہا کیا جائے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کورٹ جانا ہر پاکستانی کا حق ہے ۔اگر کسی کو کسی مسئلہ پر آئینی وقانونی حوالے سے اعتراض ہو تو کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے ۔لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست کیسے فریق بن گئے ۔ساتھ یہ کہنا کہ ہم تو ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں ،
تو یہاں دو باتیں ہیں ۔
پہلی بات یہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں ہوئی اور جس طرح ان کو 34 یا 35 شقوں سے دستبردار کیا ،،اور 21یا 22 نکات رہ گئے تھے ، اس میں ہم نے سود کے خاتمے ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قومی اسمبلی میں بحث اور وفاقی شرعی عدالت کو طاقتور بنانا ،یہ شقیں ہم نے شامل کیں ، اس طرح 27 شقوں پر مشتمل 26 ویں آئینی ترمیم تیار ہوئی ۔
پھر ایسا بھی نہیں کہ کچھ چھپ چھپا کر ۔میں انتہائی احترام کرتا ہوں سینئر وکیل حامد خان صاحب اور علی ظفر صاحب ہمارے ساتھ آخری نشست میں موجود رہے ۔ان کی تائید کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں انہوں نے اور حکومت نے ہماری تعریف کی ، انہوں نے 35 نکات سے دستبردار ہونے کا کوئی شکوہ نہیں کیا ، اتنا کچھ ہونے کے بعد آج کیا ہوگیا کہ
پھر یہ کہنا کہ ہم ججوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آئے ہیں ، جیسے آج اسد قیصر صاحب نے کہا ہے ۔تو کیا واقعی اس کیس میں ججوں کا مفاد وابستہ ہے ؟
اور جس کیس میں ججوں کا مفاد ہو تو کیا جج اس کیس کو سن سکتا ہے ؟
اس طریقے سے صورتحال کو مشکوک بنایا جارہا ہے ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پشاور میں اہم پریس کانفرنسThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخی، فقید المثال مفتی محمود کانفرنس ہوگی، جس کے لیے امن مارچ کارواں کوہاٹ سے روانہ ہوگا جو جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پشاور: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سعودی شوری کونسل کے چئیرمین ڈاکٹرعبداللہ محمد ابراھیم الشیخ کے اعزاز میں ظہرانہ
ظہرانہ میں امیر جےیوآئی مولانافضل الرحمان کی شرکت -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ ہاوس : امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے مختصر گفتگو
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان مدظلہ کا اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد
3 اکتوبر
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے گفتگو
پاک سعودی دفاعی معاہدے کا دل وجاں سے خیر مقدم کیاہے،مولانا فضل الرحمان
آرزو تھی کہ سعودیہ اور پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت کریں،مولانا فضل الرحمان
دونوں ممالک نے اسلامی دنیا اور خطے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ معاہدہ کیا ہے اس پر ہم سعودیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
اب ابتداء ہوگئی ہے، دیگر اسلامی ممالک بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
ٹرمپ امن معاہدے پر حکومت پاکستان کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں،مولانا فضل الرحمان
ٹرمپ کی اپنی باتوں میں تضاد ہے ، اس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، یہ معاہدہ قابل قبول نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان
جو پہلے نکات پیش کیے اور جو بعد میں پیش کے ان میں فرق ہے، اسلامی دنیا کے وہ ممالک جنہوں نے ان سے ملاقات کی انہوں نے خود معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا،مولانا فضل الرحمان
**ٹرمپ معاہدے میں گریٹر اسرائیل کا راستہ نہیں روکا گیا، اسرائیل کا ہاتھ کھلا چھوڑنے اور فلسطین کو محکوم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اس طرح معاہدے نہیں ہوتے* مولانا فضل الرحمان
سینیٹر مشتاق مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کے لیے پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے،مولانا فضل الرحمان
ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اللہ ان کو محفوظ رکھے،مولانا فضل الرحمان
جب تک اسرائیل گریٹر اسرائیل کی بات کرے گا ہم مکمل فلسطین کی بات کریں گے،مولانا فضل الرحمانThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
مردان: سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے فرزند قائد جمعیت مولانا اسعد محمود خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان
فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ۔مولانا فضل الرحمان
کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔مولانا فضل الرحمان
خطباء اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ۔ عبدالغفورحیدری
مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان
اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں۔
مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔
اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں،مولانا عبدالغفورحیدری، جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسرائیل فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ انسایت کے لئے شرمناک ہے ۔ترجمان جے یو آئی
بے بس فلسطینیوں کی طرف امداد لے جانے والے قافلے پر حملہ انسانی تاریخ کے بڑے مظالم میں شمار کیا جائے گا ۔اسلم غوری
عالم اسلام اور امت مسلمہ کے ہر ہر فرد کو صیہونیت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی
مسلمان حکمران خواب غفلت میں ہیں ، عوام ان حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگائیں ۔اسلم غوری
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں امدادی قافلے والوں کے ساتھ ہیں ۔اسلم غوری
قافلے میں شامل پاکستان کے نمائندوں نے پوری قوم کی طرف سے فرض کفایہ ادا کیا ہے ۔اسلم غوری
جے یو آئی فلسطینیوں کے لئے کی جانے والی ہر جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ضلع بونیر میں حالیہ سیلاب کے باعث 250سے زائد قیمتی جانیں مٹی تلے سو گئیں، اور سینکڑوں خاندانوں کی چھتیں، روزگار اور خواب سیلابی ریلوں میں بہہ گئے، جمیعت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے نائب امیر مفتی فضل غفور نے لوگوں کو روزگار دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر محبوب علی کی رپورٹ
This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Fazl rejects Trump plan, demands Palestinians' consent for any solution
@thenews_intl @MoulanaOfficial
www.thenews.com.pk/latest/1347642-fazl-rejects-trump-plan… -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Fazl rejects Trump's Gaza peace plan
LAHORE:
JUI-F chief Maulana Fazlur Rehman has rejected US President Donald Trump's 20-point Gaza peace plan, contending that no peace plan is acceptable, if it is proposed without consulting Palestinians and Hamas.
"The US is sidelining Hamas in negotiations. Hamas is a primary party to the dispute. The Palestinian issue cannot be resolved without it," Fazl said on Tuesday while addressing the media in Lahore. "Removing Hamas from talks makes a durable solution impossible," he said.
President Trump on Monday secured Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu's backing for a US-sponsored peace proposal to end a nearly two-year-old genocidal war in Gaza.
Talking with reference to the plan, Fazl said a two-state solution that effectively amounts to recognising Israel would be unacceptable unless Palestinians and Hamas are included in the arrangement.
He stressed that until Palestinians themselves decide the future of Palestine, no solution should be imposed on them; a two-state solution cannot be forced upon the Palestinian people.
He said the USand Trump in particularhas been pushing its will around the world with force, which is neither moral nor politically right. Commenting on the idea that Trump could receive a Nobel Peace Prize, he said that was possible only if there was a category of "Nobel War Prize."
Referring to the Core Commanders' Conference chaired by Field Marshal Syed Asim Munir on Oct 17, he told listeners to compare what was said there with PM Shahbaz's statements in New York.
He also criticised differences between Prime Minister Shahbaz Sharif's address to the UN General Assembly and his subsequent tweet, saying such weak positions would leave the Arab world defeated. He said no one in Pakistan could even consider recognising Israel.
He said the recent PakistanSaudi defence cooperation alone could not solve the Palestinian problem. He also suggested that India's interests influence some governments, implying a fear that the US might tilt toward India.
The JUI-F chief said the incumbent government's ability to complete its term depended on the establishment. "If their relations remain good, the term will be completed, otherwise it will not," he said, adding that former prime minister Imran Khan must be released.
Fazl said Israel is an illegitimate state and will never be accepted.
tribune.com.pk/story/2569922/fazl-rejects-trumps-gaza-pea… -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
حکمرانوں کی اٹھکھیلیاں قوم کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ترجمان جےیوآئی
حکمران اتحاد کی نورا کشتی عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔اسلم غوری
حکمران اتحاد کی آپس میں گولہ باری نمائشی ہے ۔ترجمان جے یو آئی
حکمرانوں نے سندھ اور پنجاب کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔ اسلم غوری
حکمران اتحاد میں شامل پی پی اور ن لیگ آپسمیں تنقید کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ترجمان جےیوآئی
فوٹو سیشن سے عوامی مسائل حل نہیں کئے جا سکتے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے امن منصوبہ پر پاکستانی وزیر اعظم کو سنبھل کے موقف دینا چاہئے ، تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے کبھی بین الاقومی معاہدات کی پاسداری کی نہ عالمی قوانین کا احترام کیا،
امریکی صدر نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے مجرم قرار دیئے گئے نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے پوری نوع انسانی کو پیغام دیا ہے کہ امریکہ عالمی اداروں کے فیصلوں کو وقعت نہیں دیتا ، طاقت کے نشہ سے سرشار امریکہ و اسرائیلی نوع انسانی کی اجتماعی دانش کو کام کرنے کا موقعہ نہیں دیتے ۔ امریکہ نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ جتنے معاہدات کرائے وہ سب دھوکہ ثابت ہوئے ، مصر کے ساتھ مارچ 1979 کے معاہدہ سے لیکر یاسر عرفات سے کیے گئے 1993 کے اوسلو معاہدہ میں فلسطینیوں کے ساتھ باندھے گئے ہر عہد و پیماں کو نہایت بیباکی کے ساتھ توڑا گیا ، اوسلو معاہدہ دو ریاستی حل کا ضامن تھا لیکن آج تک امریکہ/ اسرائیل نے اوسلو معاہدہ پہ عملدرآمد نہیں ہونے دیا ۔ مولانا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ امن معاہدہ کی کوکھ سے ماضی کے وعدوں کی طرح فریب کے سوا کچھ نہیں نکلے گا ۔ ہمارے مسائل امریکہ نہیں بلکہ مسلم ممالک خود حل کر سکتے ہیں ، ہم نے دیکھا ہے کہ حالیہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے ثالث مملکتوں کے ساتھ کیا کیا ؟؟ عالمی ثالثی کے دوران ایران میں اسماعیل ہانیہ کو مارا گیا، اب امریکی ثالثی کے دوران قطر جیسے میزبان ملک کی حاکمیت پر حملہ اور جغرافیائی و فضائی حدود کا تقدس پامال کیا، دنیا کا کون سا ملک یہ ضمانت دے سکتا ہے کہ معاہدہ کے بعد اسرائیلی جارحیت رک جائے گی ، اسرائیل معاہدہ کرکے بھی حماس کی لیڈر شپ کو نشانہ بنائے گا ؟ مسلم امہ کو امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ماضی کے معاہدات کے تجربات سے سبق سیکھنا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس جنگ کا اصل فریق حماس ہے ، جس نے پچھلے دو سالوں سے اسرائیلی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کیا، اسرائیل اب زیادہ دیر تک جنگ کو جاری رکھنے کا متحمل نہیں رہا ، دنیا نے دیکھا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم مسلمان مرتے رہے ، عالمی برادری خاموش بیٹھی رہی ، اب جنگ کی طوالت کی وجہ سے اسرائیل کی مشکلات بڑھنے لگیں تو امریکہ سمیت پوری دنیا امن معاہدہ لیکر کود پڑی لیکن حماس اپنی شرائط پر اور اپنی مرضی کے وقت پر امن معاہدہ پہ بات چیت کرے گی ، جہاں تک دو ریاستی فارمولہ کا تعلق ہے تو اس کے خد و خال واضح نہیں ہیں ، اسرائیل نے امریکی صدر کی تجاویز سے پہلے ہی۔ دو ریاستی حل کو مسترد کر دیا ، پھر کس امید پہ دو ریاستی حل کا ناقوس بنایا جا رہا ہے ؟؟ کوئی بھی فلسطینیوں پر دو ریاستی حل کو مسلط نہیں کر سکتا ،حماس فلسطین کے عوام کی منتخب جماعت ہے، امریکی اعلامیہ میں جنگ کے اصل فریق ،حماس، کو لاتعلق رکھنا اس معاہدہ کی غیر سنجیدگی کو واضح کرتا ہے ، حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین نہ ھی حل ہوسکے گا اور نہ ھی قابل قبول ھوسکے گا۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
JUI chief rejects US-sponsored Gaza peace plan without Hamas
@dawn_com @MoulanaOfficial
www.dawn.com/news/1945665/jui-f-chief-rejects-us-sponsore… -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں طلباء کو حدیث شریف کا درس دے رہے ہیں
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
امریکی صدر کے امن منصوبہ پر پاکستان کے وزیر اعظم کا موقف نا صرف پاکستان کے اساسی موقف کے خلاف ہے بلکہ ان کے اپنے بیانات سے متضاد ہے،بانی پاکستان نے اسرائیل کو عرب دنیا کی پیٹھ پر خنجر قرار دیا تھا،اسرائیل کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی صدر کی عالمی مجرم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس عالمی عدالت کی توہین ہے،نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے انسانی جرم قرار دیا ہے،اسرائیل کی ہمیشہ طاقت کے زور پر فیصلہ منوانے کی روش رہی ہے آج امریکہ بھی اس کو فالو کر رہا ہے جو سیاسی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔
جہاں تک دو ریاستی منصوبہ کے بات ہے تو ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتے تب تک ان پر جبری فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔
حماس فلسطین کے عوام کی منتخب جماعت ہے، امریکی صدر نے اپنے اعلامیہ میں حماس کو لاتعلق کردیا ہے جو کہ اصل فریق ہیں،ان کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکتا۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
رئيس "جمعية علماء الإسلام" مولانا فضل الرحمن في مؤتمر صحفي:
"إعلان ترامب–نتنياهو صيغة لتوسيع إسرائيل وليس للاعتراف بفلسطين أو تحرير القدس"
إسلام آباد – أكد رئيس جمعية علماء الإسلام، مولانا فضل الرحمن، في مؤتمر صحفي هام أن الإعلان المشترك بين الرئيس الأمريكي دونالد ترامب ورئيس وزراء الاحتلال بنيامين نتنياهو لا يُعدّ خطةً للاعتراف بدولة فلسطين أو لتحرير القدس، بل هو مجرد صيغة لتوسيع المشروع الصهيوني.
وقال فضل الرحمن إن على قائد الجيش الباكستاني الجنرال عاصم منير ورئيس الوزراء شهباز شريف مراجعة مواقفهم السابقة والحالية بأنفسهم، مشيراً إلى ما وصفه بـ"التناقضات الواضحة" فيها.
وشدّد على أن حركة حماس هي ممثل شرعي ومنتخب للشعب الفلسطيني، وتجاهلها يعني فرض حلول قسرية على الفلسطينيين. وانتقد الموقف الأمريكي قائلاً إن واشنطن "أقصت حماس تماماً من خطابها"، في حين أنها "الطرف الأساسي في أي معادلة".
وأضاف: "لن يُحلّ الصراع الفلسطيني دون الاعتراف بحماس طرفاً أصيلاً فيه". وانتقد فضل الرحمن بشدة الدعم الأمريكي لنتنياهو قائلاً: "من يساند مجرماً شريك في جرمه، والولايات المتحدة تساند نتنياهو بوقاحة رغم أن المحكمة الجنائية الدولية صنّفته مجرماً".
كما أكد أن أي قرار حول مستقبل فلسطين يجب أن يتخذه الفلسطينيون أنفسهم، محذراً من فرض أي حلول عليهم بالقوة. وقال: "إسرائيل لا تعترف بوجود فلسطين، وفلسطين لا تعترف بوجود إسرائيل، فكيف يُفرض ما يُسمى بحل الدولتين على الفلسطينيين؟".
واعتبر أن المؤتمر الصحفي المشترك بين ترامب ونتنياهو "إهانة للمحكمة الجنائية الدولية" التي أدانت نتنياهو مسبقاً كمجرم حرب.
قسم الإعلام – جمعية علماء الإسلام، باكستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
لاہور:جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اہم پریس کانفرنس
آج جو ٹرمپ اور نیتن یاہو کا اعلامیہ ہے یہ اسرائیل کی توسیع کا فارمولا تو ہوسکتا ہے لیکن فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے یا بیت المقدس کی آزادی کا فارمولا نہیں ہوسکتا۔مولانا فضل الرحمان
جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف اپنے سابقہ اور حالیہ بیانات پر خود ہی غور کرلیں کہ ان میں کتنا تضاد ہے۔ مولانا فضل الرحمان
حماس عوام کی ایک منتخب جماعت ہے لہٰذا حماس کو نظرانداز کرنے کا معنی یہ ہے کہ آپ اُن پر جبراً کوئی فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان
اس وقت امریکہ نے اپنی تمام گفتگو اور بیانیہ میں حماس کو لاتعلق کردیا ہے، جبکہ اصل فریق ہی حماس ہے۔مولانا فضل الرحمان
حماس کو اصل فریق تسلیم کئے بغیر کبھی بھی فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کرسکتے۔مولانا فضل الرحمان
تعجب ہے امریکہ پر کہ کس ڈھٹائی کے ساتھ اس مجرم (نیتن یاہو) کی پشت پناہی کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان
مجرم کی پشت پناہی پر آدمی خود اُس جرم میں برابر کا شریک ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان
جب تک مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فلسطینی عوام خود کوئی فیصلہ نہ کرلے تب تک زبردستی اُن پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔مولانا فضل الرحمان
اسرائیل فلسطین کا وجود تسلیم نہیں کرتا اور فلسطین اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کر رہا۔مولانا فضل الرحمان
ایسے میں دو ریاستی حل کسی کا مشورہ یا خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ فسلطین پر اپنی خواہش زبردستی تھونپے۔مولانا فضل الرحمان
ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کرنا عالمی عدالت انصاف کی توہین ہے جس عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یوآئی ترجمان اسلم غوری کا سینئر صحافی و اینکر پرسن امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسو
امتیاز میر کی وفات پر افسوس ہے ۔اسلم غوری
قاتلانہ حملہ پر کئی دن گذرنے کے باوجود قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔اسلم غوری
صحافی برادری ،تاجر برادری،وکلاء سمیت کوئی شخص محفوظ نہیں۔ترجمان جے یو اوئی
صحافی برادری پر حملے آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔جو کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ترجمان جے یوآئی
ان پر حملے دراصل سچ اور حق کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں۔ اسلم غوری
جے یو آئی پوری صحافتی برادری اور امتیاز میر کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے ۔اسلم غوری
دعا گو ہیں کہ اللہ کریم امتیاز میر کی کامل مغفرت فرمائے۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: رحمت کائنات فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیمنار سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ خطاب کر رہے ہیں۔
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد : جے یو آئی کے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کے پرسنل سیکرٹری نور احمد کاکڑ کی رہائش گاہ آمد ۔والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
اسلام آباد: مروت قومی جرگہ امیر حاجی امیر نواز خان کی قیادت میں قومی جرگہ کا وفد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ آمد،
وفد نے مولانا فضل الرحمن اور سابق امیدوار قومی اسمبلی لکی مروت مولانا اسجد محمود سے ملاقات کی۔
اسلام آباد: ملاقات کے دوران لکی مروت کے موجودہ حالات، امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد: اس موقع پر سلیم سیف اللہ خان، حاجی نصیر محمد خان، مولانا عبد الحق، اختر منیر خان، شفیع اللہ خان اور ملک نذیر خان شریک تھے۔
اسلام آباد: ملاقات میں سلیم سیف اللہ خان نے مولانا فضل الرحمن کو اپنی تصنیف “زندگی تیرا شکریہ” بھی پیش کیا۔
@asjadjui1 @MoulanaOfficialThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ، فخر جمعیت مولانا عبدالغفورحیدری صاحب ودیگر سعودی عرب کی یوم الوطنی کے تقریب میں شرکت کے موقع پر
@KSAembassyPK @AmbassadorNawaf
#saudinationalday95
#saudinationalday
#pakistan #islamabad -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔ مولانا فضل الرحمان
وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقویٰ کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔ مولانا فضل الرحمان
سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور پوری امتِ مسلمہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
إنّا لله وإنّا إليه راجعون.
بقلوب مؤمنة بقضاء الله وقدره، وببالغ الحزن والأسى، ننعى سماحة مفتي عام المملكة العربية السعودية الشيخ عبدالعزيز بن عبدالله آل الشيخ، الذي وافاه الأجل المحتوم. نسأل الله تعالى أن يتغمده بواسع رحمته، ويغفر له ولوالديه، ويجعل ما قدّم في ميزان حسناته، ويسكنه الفردوس الأعلى من الجنة.
ولله ما أخذ وله ما أعطى، وكل شيء عنده بأجل مسمّى، ولا نقول إلا ما يرضي ربنا جل وعلا. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
الاتفاقية الدفاعية الباكستانية – السعودية: محطة تاريخية نحو وحدة الأمة والأمن الجماعي
أقام زعيم جمعية علماء الإسلام ، مولانا فضل الرحمن، مأدبة عشاء تكريمية على شرف سفير المملكة العربية السعودية في باكستان، معالي نواف بن سعيد المالكي.
وشارك في المأدبة شخصيات رفيعة المستوى، من بينهم:
- رئيس مجلس الشيوخ يوسف رضا گيلاني
- نائب رئيس مجلس الشيوخ سيد آل خان ناصر
- محافظ خیبر پختونخوا فيصل كريم كُنڈی
إلى جانب عدد من القيادات السياسية والعلماء البارزين.
في كلمته، أكد مولانا فضل الرحمن:
إن وحدة الأمة الإسلامية كانت منذ البداية جزءاً من برنامج جمعية علماء الإسلام.
وأن الاتفاقية الدفاعية الباكستانية–السعودية ستشكل نقطة انطلاق نحو وحدة الأمة الإسلامية. هذه الاتفاقية ستعزز عمق العلاقات الأخوية بين البلدين وتمثل ركيزة صلبة للأمن الجماعي.
إن المملكة بما تحمله من شرف رعاية الحرمين الشريفين، تحتل مكانة سامية في قلوب جميع المسلمين.
وأن الشعب الباكستاني يعتبر الدفاع عن الحرمين الشريفين شرفاً عظيماً وواجباً مقدساً.
وأضاف فضيلته
أن هذه الاتفاقية تمثل دفاعاً عن المقدسات الإسلامية، ودعامةً لتعزيز التعاون بين الدول الإسلامية وإحياء وحدة الأمة ومكانتها.
من جهته، أشاد السفير السعودي نواف المالكي بمواقف مولانا فضل الرحمن، مؤكداً:
أن الأمة الإسلامية جسد واحد.
وقدم التهاني للشعب الباكستاني بهذه الاتفاقية التاريخية.
كما حضر المناسبة شخصيات سياسية ودينية بارزة، من بينها:
مولانا راشد سومرو، مولانا سعيد يوسف، المهندس ضياء الرحمن، مولانا أسجد محمود، السيناتور أحمد خان، السيناتور دلاور خان، و نور عالم خان، إضافة إلى الشيخ مفتی أويس عزیز، الشيخ مفتی إبرار، والأستاذ جلال الدين المحامي.
إن هذا الاتفاق التاريخي خطوة مباركة نحو وحدة الأمة الإسلامية وتعزيز التعاون بين باكستان والمملكة العربية السعودية لما فيه خدمة الدين والأمة.
المركز الإعلامي لجمعية علماء الإسلام
@KSAembassyPK @AmbassadorNawaf @MoulanaOfficial -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
پاکستان اور سعودیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ
عشائیہ میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی شرکت
عشائیہ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدآل خان ناصر ، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی شرکت
اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے،مولانا فضل الرحمان
پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا،مولانا فضل الرحمان
جےیوآئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں،مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ کرے گا،مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ اجتماعی سلامتی کے ایک مضبوط ستون اور امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد کی نمائندگی کرے گی،مولانا فضل الرحمان
پاکستان اور سعودی عرب میں مسلم امہ کی قیادت کی صلاحیت موجود ہے،مولانا فضل الرحمان
پاک سعودی دفاعی معاہدہ ثبوت ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات ایک ہیں،مولانا فضل الرحمان
مملکت سعودی عرب، حرمین شریفین کی نگہبانی کے اعزاز کے ساتھ، تمام مسلمانوں کے دلوں میں ایک بلند مقام رکھتی ہے،مولانا فضل الرحمان
پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے دفاع کو ایک عظیم اعزاز اور مقدس مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
یہ معاہدہ اسلامی مقدسات کے وقار اور تحفظ کی نمائندگی کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان
یہ مبارک دور اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ترغیب اور ملت اسلامیہ کی مضبوطی، یکجہتی اور اتحاد کو بحال کرنے کا محرک ثابت ہوگا،مولانا فضل الرحمان
اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس مبارک قدم کو برکت دے،مولانا فضل الرحمان
مملکت اور پوری اسلامی قوم کے عروج اور نشاۃ ثانیہ کا سبب بنے ،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کو ہمیشہ اتحاد امت کے حوالے سے فکرمند پایا ہے،سعودی سفیر
پاکستانی قوم کو اس معاہدے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سعودی سفیر
امت مسلمہ جسد واحد ہے،سعودی سفیر
تقریب میں مولانا راشد سومرو ، مولانا سعید یوسف ، انجینئیر ضیاء الرحمان ،مولانا اسجد محمود شریک
تقریب میں سنیٹر احمد خان ، سنیٹر دلاور خان ، نور عالم خان شریک
تقریب میں مفتی اویس عزیز ، مفتی ابرار ، جلال الدین ایڈوکیٹ شریکThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یوآئی ترجمان اسلم غوری کی سینئر صحافی و اینکر پرسن امتیاز میر پر ہونے والی قاتلانہ حملےکی مذمت
امتیاز میرپر حملہ قابل مذمت ، واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں ۔اسلم غوری
صحافی برادری ،تاجر برادری،وکلاء سمیت کوئی شخص محفوظ نہیں۔ترجمان جے یو اوئی
صحافی برادری پر حملے آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔جو کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ترجمان جے یوآئی
ان پر حملے دراصل سچ اور حق کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں۔ اسلم غوری
جے یو آئی پوری صحافتی برادری امتیاز میر کے ساتھ کھڑی ہے۔اسلم غوری
دعا گو ہیں کہ اللہ کریم امتیاز میر کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاء فرمائے۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی رہائشگاہ آمد
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سید خورشید شاہ سے ملاقات
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے سید خورشید شاہ کی عیادت کی
جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو،قاری عثمان،مولانا غیاث،سید حماداللہ شاہ،مولانا عبدالقادر ہمراہ تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Zia ur Rehman
@ziaurrehman76
مسلمانوں کا جس ظلم وبربریت سے قتل عام اسرائیل نے غزہ میں کیا ستر ھزار سے زیادہ انسان شہید ھوگئے اس پر بھی PTI کی پوری جماعت اور اس کے بانی کی خاموشی، اور اب قادیانیوں کے مشہور زمانہ “مشن نور” کی مشابہت میں اسی نام سے مشن شروع کرنا اور اس کے لیے اسی تاریخ یعنی 20 ستمبر کا انتخاب کرنا جس تاریخ کو چناب نگر میں قادیانیوں کے مرکز کی بنیاد ڈالی گئ، یہ سب یہ کچھ محض اتفاقیہ ھے یا یہ وھی ایجنڈا ھے جس کی نشاندھی جمعیت علماء اسلام نے اول دن سے کی ھے۔
بظاھر یہی لگتا ھے کہ ان کے فیصلہ سازوں کے فیصلوں میں آج بھی یہودیت نوازی اور قادیانیت نوازی اولین ترجیح ھےاور PTI کا طرز عمل تسلسل سے اس پر مہر تصدیق ثبت کررھا ھے۔ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
پاکستان کا آئین ملک میں چاروں صوبوں میں رہنے والی تمام قومیتوں کے درمیان ایک میثاق ہے،جس پر پوری قوم متحد ہے،لیکن بدقسمتی سے آئین کو اکثر موم کی ناک بنا کر اسکی شکل تبدیل کی جاتی ہے،مارشل لا آئے تو پورے آئین کو لپیٹ کر اسکی وقعت کو ختم کردیا جاتا ہے۔
میں سیاسی جماعتوں سے بھی کہتا ہوں کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ طویل جدوجھد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی ہے یا جمہوریت؟
ہم اگر استقامت دکھاتے اور کمپرومائز نا کرتے تو ملک آگے بڑھ جاتا،ہمیں اپنی کمزوریوں کی اصلاح کرنی چاہئے،سیاسی جماعتیں ہوں یا اسٹیبلشمنٹ سب قوم کا حصہ ہیں،ہم سب کو قوم کے ساتھ چلنا ہوگا۔
ملکی دفاع پر جب بھی سوال اٹھا اس پر سب سے پہلے آواز ہم نے لگائی کہ قوم فوج کے ساتھ ایک صف میں کھڑی ہے، تو پھر میں پارلیمانی نظام میں مداخلت بھی برداشت نہیں کروں گا،یہ عوام کے فیصلے ہیں، عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا اور یہ کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے۔
ہماری تنقید پر ناراض نہیں ہونا چاہئے بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ کس بنیاد پر تنقید ہورہی ہے اور ان کمزوریوں کی اصلاح کی جائے ، اسی طرز سیاست کے ساتھ ملک آگے بڑھے گاThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan reposted
Maulana Fazl-ur-Rehman
@MoulanaOfficial
ایک مضبوط اسلامی بلاک ہماری جماعت کے نظریہ اور منشور کا حصہ ہے،فی الوقت یہ بلاک او آئی سی کی شکل میں علامتی طور موجود تو ہے مگر ہم اس کو عملی طور مضبوط بنانا چاہتے ہیں جس میں فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے مسائل حل ہوسکیں،ہمیں اسلامی دنیا میں تقسیم کی وجوہات اور اس کے ممکنہ حل کی طرف بھی سوچنا چاہئے،اختلافات کو کم کر کے معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے ریاض معاہدہ خوش آئند ہے،سعودیہ اور پاکستان اسلامی دنیا کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،دنیا بدل رہی ہے،200 سال بعد پھر سے معیشت ایشیا کی طرف لوٹ رہی ہے،چین امریکہ کی معاشی برتری کو چیلنج کر رہا ہے اور چین کے پاس ایشیا میں وحدت پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے،ہمارے پاس بھی سارک اور آسیان جیسے علامتی فورمز کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
ایشیا میں داخلی تنازعات کی بڑی وجہ مودی جیسے حکمران ہیں،لیکن امن پسند قیادت ان اختلافات کو اصولی بنیادوں پر ختم کرسکتے ہیں،بین الاقوامی ثالثی بھی ہم قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس وقت عالمی تغیرات کو سمجھ کر ان کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔This media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی DG (ڈیولپمنٹ) سمیر سعید صاحب کی قیادت میں نے آج کراچی میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب کو ڈیرہ اسمعیل خان ائرپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور ائرپورٹ کی تعمیر پر ھونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ان کے ساتھ وفد میں ڈیرہ اسمعیل خان ائرپورٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر زبیر برکی، فیض اللہ خٹک اور رضوی صاحب شامل تھے جبکہ مولانا صاحب کی معاونت مرکزی ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر انجنئیر ضیاءالرحن صاحب نے کی۔
اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو اور مولانا ناصر محمود سومرو بھی موجود تھے -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ریاض میں پاک سعودیہ کے دو طرفہ معاہدے پر دستخط ہو یا دوحہ میں اسلامی دنیا کا اکٹھ یہ اسلامی بلاک کی طرف پہلا قدم ہے،بکھری ہوئی اسلامی دنیا ایک ساتھ ہوجائے یہی جمعیۃ علماء اسلام کا نظریہ ہے اور یہی بات ہمیشہ سے کہتے ہوئے آرہے ہیں۔
جمعیۃ علماء اسلام فلسطین،بیت المقدس سمیت اسلامی ممالک کی آواز ہے،فلسطین ہو یا لیبیا، جب ان پر مشکل آئے تو اسلامی دنیا کو دوٹوک اور واضح موقف رکھنا چائے۔
سعودیہ اور پاکستان اسلامی کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا کراچی میں خطابThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں برا عوامی جلسہ
#juisindhpeacemarchThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ اسلامی بلاک بنانے کی پہلی سیڑھی ہے ، جمعیت نے ہمیشہ کہا کہ سعودیہ اور پاکستان دنیا کے امت مسلمہ کی قیادت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ہم امن کیلئے میدان میں ہے اور ہر محاذ پر جے یو آئی عوام کی نمائندگی کرے گی، چاروں صوبوں میں اس طرح کے امن مارچ ہوں گے ،عوام کی سوچ اور الیکشن کا نتیجہ کچھ اور اب مزید نہیں چلے گا، ریاست کے اندر ریاست کے ہم قائل نہیں، میں صمود فوٹیلا قافلے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ، وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی چورنگی پر سندھ امن مارچ کے اختتام پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ، وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی چورنگی پر مارچ کے اختتامی بڑے عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ سندھ امن مارچ 14 ستمبر کو کشمور کندھ کوٹ سے شروع ہوا تھا جو مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا جمعرات کو کراچی پہنچا۔ شہر قائد میں ایئرپورٹ سے مولانا فضل الرحمٰن نے مارچ کی قیادت سنبھالی اور ان کی قیادت میں مارچ کے ہزاروں شرکاء سندھ اسمبلی چورنگی پر جلسہ گاہ میں پہنچے ۔
#juisindhpeacemarch -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
ڪراچي — جمعيت علماِ اسلام جي سربراهه مولانا فضل الرحمان چيو ته اسان پاڪستان سعودي معاهدي جو ڀرپور خيرمقدم ڪريون ٿا. سعودي عرب ۽ پاڪستان ٻئي اسلامي دنيا جي قيادت ڪرڻ جي صلاحيت رکن ٿا. اسلامي بلاڪ ڏانهن وڃڻ پهريون قدم آهي ـ اسان ان کي سپورٽ ڪنداسين. عالمي برادري کي لازمي آهي ته فلسطين تي اسرائيل جا ظلم روڪي. رياست جي اندر ٻي رياست نه هئڻ گهرجي. ملڪ جي قيام لاءِ اسين رياست سان گڏ آهيون. مسئلن جي حل لاءِ مذا ڪرات ۾ اسين پنهنجو ڪردار ادا ڪري سگهون ٿا. حڪمران سڌو رستو اختيار ڪن. عوامي مينڊيٽ ڪو ٽافيون ناهي جو توهان ڪنهن کي ڏيو يا ڪنهن کي نه ڏيو. پر هاڻي اهو سلسلو نه هلندو. اسان پنهنجي تحريڪ جاري رکنداسين.
اهي ڳالهيون هن جمعرات تي جي يو آءِ جي تحت ڪشمور مان شروع ٿيل پنجن ڏينهن واري سنڌ امن مارچ جي ڪراچي جي اختتامي جلسي ۾، جيڪو وزيراعليٰ هائوس ڪراچي جي سامهون ٿيو، خطاب دوران ڪيون. جڏهن مارچ ڪراچي ۾ داخل ٿيو ته مولانا فضل الرحمان ايئرپورٽ کان مارچ جي قيادت ڪئي. شرڪت ڪندڙن امن مارچ جو ڀرپور استقبال ڪيو. مارچ جي اختتامي تاريخي جلسي ۾ مرڪزي جنرل سيڪريٽري مولانا عبدالغفور حيدري، انجنيئر ضياء الرحمن، علامه راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقيوم هاليجوي، اسلم غوري، سينئر سياستدان ڊاڪٽر ابراهيم جتوئي، مير شاهزين خان بجاراني، سينيٽر عبدالقيوم سومرو، شفيق خان کھوسو، قاري عثمان ۽ ٻيا موجود هئا.مولانا فضل الرحمن چيو ته اسان سنڌ جي هڪ ڪنڊ کان ٻي ڪنڊ تائين عوامي امن مارچ ڪيو. اڄ ڪراچي جي هن ميدان ۾ تاريخي ۽ شاندار اجتماع ٿيو، جنهن جو مان شڪريو ادا ڪريان ٿو. اهو امن مارچ پهريون ڀيرو ناهي ٿيو ـ توهان اڳ به پنهنجي صوبي ۾ امن جي آواز بلند ڪيو آهي. اڄ به توهان عوام جي آواز آهيو. ٻڌائڻ ٿو چاهيان ته ڪي پي ڪي ۾ امن جو ڪو وجود ناهي. هن محاذ تي به جي يو آءِ واحد قوت آهي جيڪا عوام جي آواز بلند ڪري ٿي. بلوچستان ۾ امن تباهه آهي. ماڻهن کي لاپتہ ڪيو پيو وڃي. ڪوئٽا تي ٿيندڙ ظلم جي خلاف جميعت علماء اسلام آواز اٿاري آهي. اسان جو منشور اهو ئي آهي ۽ ان تي عمل ڪرڻ اسان ڄاڻون ٿا. اسان جي رستن ۾ رڪاوٽون اٿرايون ويون. عوامي مينڊيٽ ڪيئن چوري ڪيو ويندو ـ پر اسان صبر جو دامن هٿ مان نه ڇڏيو. ورنه راشد محمود سومرو چون ٿا ته اسان اسمبلي ۽ وزيراعليٰ هائوس تي قبضو ڪرڻ لاءِ اشارو ڪنداسين. جيڪڏهن جمعيت سڄي پاڪستان مان عوام کي آواز ڏني ته توهان کي خبر پوندي اسلام آباد تي ڪيئن قبضو ٿيندو. عوامي مينڊيٽ ڪو ٽافيون ناهي جو توهان ڪنهن کي ڏيو يا نه ڏيو ـ پر هاڻي اهو سلسلو نه هلندو. اسان امن جي آواز آهيون ۽ هر پاڪستاني جو دل امن جو خواهشمند آهي. جميعت علماء اسلام محبت کي فروغ ڏنو آهي. مونکي خبر آهي ته ملڪ جون ايجنسيون جمعيت جي آواز کي دٻائڻ لاءِ حربا استعمال ڪن ٿيون ـ نادانستہ قوتن جي هٿن ۾ اسان جو پرچو ڏينديون آهن. پر عوام جو شعور جاڳيل آهي. عوام ڄاڻي ٿي ته اسان پنهنجي منشور تي هلون ٿا. دين اسلام جي حوالي سان آمريڪا کان هتي تائين ڪجهه تاثر ڦهلائڻ جي ڪوشش ڪئي وئي ۽ اسلام سان نفرت آهي ـ پر اسان دنيا کي ٻڌايو ته اسلام محبت جو نالو آهي. جيڪو اسلام جو تصور جميعت پيش ڪري ٿي، آمريڪا ۽ يورپ اسلام بابت ڪوڙ ٻڌائين ٿا. اسان يهوديت جو مقابلو ڪيو ۽ پنهنجي مسلمان ڀائرن سان گڏ بيٺا. قاديانيت جي خلاف اسان جيڪا ڪوشش ڪئي ان سان اهي اڳتي نه وڌي سگهندا.هن چيو ته امت مسلمه هڪ ٻئي جي مقابلي ۾ رهنداسين، دنيا اسان کي غلام بڻائيندي. دوحه، قطر ۾ اسلامي دنيا جي قيادت جو بنياد رکيو پيو وڃي ـ اهو سٺو قدم آهي. اسلامي بلاڪ ڏانهن وڃڻ پهريون قدم آهي ـ اسان ان جي حوصلا افزائي ڪنداسين جڏهن فلسطين، ڪشمير يا برما جي مسلمانوں جو حق اچي ٿو ته اسان چيو آهي ته سعودي عرب ۽ پاڪستان وٽ صلاحيت آهي ته اهي اسلامي دنيا جي قيادت ڪن.هنن وڌيڪ چيو ته اڄ جي شروعات آهي ـ مان غزه جي ماڻهن ۽ فلسطين جي آزادئي بابت ڳالهائيندس. مان پاڪستان ۽ سعودي حڪمرانن کي ڪندس ـ جتي فلسطين جي حق بابت ٻن رياستن جي ڳالهه ٿيندي آهي، تڏهن توهان هتي ڪمزوري ڏيکاري آهي جنهن جو فائدو اسرائيل وٺندو. پاڪستان 1947 ۾ چيو ته اسرائيل ناجائز آهي ـ تنهنڪري هر فورم تي اسان کي مضبوط موقف ڏيڻو گهرجي. تنهنڪري اسين سنجيدگي سان دنيا کي متوجهه ڪرڻ چاهيون ٿا. جيڪڏهن فلسطين چوندي ته سڄي زمين اسان جي آهي ته تاريخ ان جي گواھ آهي. اسرائيل جو چوڻ آهي ته "گريٽر اسرائيل" ٿيندو ـ اهو غلط ۽ ناجائز آهي. اسان کي دنيا جي سامهون پنهنجو موقف رکڻ گهرجي. دنيا ۾ ڪجهه ماڻهو دوائون ۽ اشيا وٺي قافلن سان فلسطين موڪلي رهيا آهن ـ ان ۾ پاڪستاني به شامل آهن جيڪو خوش آئندو آهي.اسان هميشه معيشت جي ڳالهه ڪئي آهي. جيڪڏهن حڪمران عشرتون ڪندا ته اهي غريب تي ظلم ڪن ٿا ـ
#juisindhamanmarch -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
#juisindhamanmarch -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
کراچی
جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف سندھ امن مارچ کا قافلہ پانچویں روز کراچی میں داخل
قافلہ کی قیادت قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کر رہے ہیں۔
#juisindhamanmarch -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
-
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سندھ امن مارچ کا قافلہ کراچی پہنچ گیا ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مدظلہ قافلے میں شامل
#juisindhpeacemarchThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سندھ امن مارچ کا قافلہ کراچی پہنچ گیا ۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان قافلے میں شامل
#juisindhpeacemarch -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سندھ امن مارچ کاروان کا آمڑا اسٹاپ پر تاریخی استقبال
#juisindhpeacemarchThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
سندھ امن مارچ کا قافلہ ٹنڈو محمد خان پہنچ گیا۔
#juisindhpeacemarchThis media couldn't be displayed. See it on the original post. -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
Incompetent rulers have handed over the land of Sufis to dacoits: Allama Rashid Mahmood Soomro
There is a nexus between dacoits and rulers; during elections, these criminals fill the ballot bag
Hyderabad.The Quaid of Jamiat Ulema-e-Islam Sindh, Allama Rashid Mahmood Soomro, has said that lawlessness in Sindh has reached its peak, street crimes have increased alarmingly, and incidents of kidnapping for ransom have become routine. The ruling party of Sindh has failed to provide any relief to the people, while inflation, unemployment, and lawlessness have made life unbearable for the common man.He expressed these views during the Sindh Peace March while addressing gatherings, public receptions, and the media.He said the innocent children between the ages of two and four are being kidnapped, and even in Nawabshah, the hometown of Asif Ali Zardari and Faryal Talpur, law and order is non-existent. For the past 18 years, the Pakistan People’s Party has directly ruled Sindh, yet despite an annual police budget of Rs. 200 billion, peace has not been ensured for the people.Allama Soomro said that there is an open nexus between dacoits and rulers, and that these criminals are the ones who fill the ballot bags during elections. He added that JUI held jirgas for peace, but the feudal lords and elected representatives of PPP refused to participate, which clearly shows they are not interested in peace.He said that the massive participation of people in the Sindh Peace March is a clear vote of no-confidence against the rulers. The people of Sindh want to get rid of corrupt and incompetent rulers, and JUI will liberate them from this oppression and tyranny.
Once again opposing the Kalabagh Dam, Rashid Soomro said that attempts are being made to revive a dead horse, but under no circumstances will JUI allow the construction of the Kalabagh Dam. He said that no anti-Sindh conspiracy, including Kalabagh Dam, will ever succeed. The people of Sindh have awakened, and they will not rest until these incompetent rulers are sent home.
He further said that Sindh does not need new provinces; if Punjab requires new provinces, they should be made there. If any attempt is made to divide Sindh, JUI will strongly resist it and fight against every such conspiracy.He added that Sindh’s lands are being looted, farmers and peasants are suffering heavy losses, and mill owners are further exploiting them. Allama Rashid Mahmood Soomro said that Sindh is the peaceful land of Sufis, but this land of peace has been handed over to criminals. JUI has come out into the field to restore peace, prosperity, and to resolve the people’s problems.The Sindh Peace March of JUI received historic receptions in various cities across Sindh, where thousands of people participated and joined the movement for the restoration of peace and order.
#juisindhpeacemarch -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
إسلام آباد
رئيس جمعية علماء الإسلام العلامة فضل الرحمن يزور سفارة قطر ويلتقي بالسفير علي بن مبارك الخاطر.
- فضل الرحمن أدان العدوان الإسرائيلي على قطر، مؤكداً تضامن الشعب الباكستاني الكامل مع الدوحة.
- أشاد بالدعوة إلى عقد قمة عربية وإسلامية عاجلة، معتبراً مؤتمر الدوحة نقطة انطلاق لوحدة العالم الإسلامي.
- شدد على أن وحدة الصف والتنسيق الدفاعي بين دول الأمة الإسلامية بات أمراً لا مفر منه.
- دعا إلى إبرام اتفاقية دفاع مشترك بين الدول الإسلامية لمواجهة التحديات.
السفير القطري علي بن مبارك الخاطر عبّر عن تقديره لموقف مولانا فضل الرحمن، مؤكداً أن تضامن باكستان في هذه الظروف يعكس عمق العلاقات الأخوية.
فضل الرحمن: لا بد من التصدي للعدوان الإسرائيلي ومواجهة جرائمه بوحدة وإرادة صلبة.
@MoulanaOfficial @qataremb_isb
#قطر #باكستان #فلسطين #القدس #الوحدة_الإسلامية -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جےیوآئی کے سندھ امن مارچ کا مٹیاری میں جلسہ عام
سندھ امن مارچ کے تیسرے روز مٹیاری میں عظیم الشان جلسہ
عوام کا اصل امتحان 18 ستمبر کو کراچی میں ہوگا۔ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی:
حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ علامہ راشد سومرو
اسپتالوں میں دوائیں نہیں، اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے، علامہ راشد سومرو
سندھ کے عوام مزید ظلم اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، جے یو آئی رہنما
عوامی وسائل پر قبضہ اور حقوق پر ڈاکہ اب نہیں چلے گا، علامہ راشد سومرو
مٹیاری کے عوام نے والہانہ انداز میں امن مارچ کا استقبال کیا
جو حکمران عوام کو امن اور روزگار نہ دے سکیں انہیں استعفیٰ دینا چاہیے، جے یو آئی
سندھ کے نوجوان آج بھی روزگار سے محروم ہیں، علامہ راشد سومرو
ڈاکو عوام کا خون چوس رہے ہیں، حکمران ان کے سرپرست ہیں، علامہ راشد سومرو
عوام کو سہولتیں نہ ملیں تو حکمرانوں کو گریبان سے پکڑ کر نکال دیا جائے گا، علامہ راشد سومرو
کالاباغ ڈیم ملک کی وحدت کیخلاف سازش ہے، جے یو آئی
سندھ کو نئے صوبوں کی ضرورت نہیں، رہنماؤں کا خطاب
سندھ کی تقسیم پاکستان کی کمزوری ہوگی، جے یو آئی
کراچی سندھ کی شہ رگ ہے، کسی صورت الگ نہیں ہوسکتا، رہنما جےیوآئی
جاری کردہ : سمیع سواتی
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جےیوآئی سندھ -
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
@juipakofficial
جے یو آئی سندھ امن مارچ پر سندھ حکومت کی تنقید اپنی چوری چھپانے کے مترادف ہے ۔اسلم غوری
کاروان امن مارچ کا ہر جگہ لاکھوں لوگ استقبال کر رہے ہیں۔ترجمان جےیوآئی
سندھ کی زمین پیپلز پارٹی کے پائوں تلے سے سرک رہی ہے۔اسلم غوری
سندھ کے غم میں مبتلا حکمران چائنہ کے سیر سپاٹے پر ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
سندھ کے عوام نے ہائیبرڈ نظام پر عدم اعتماد کر دیا ہے۔ اسلم غوری
سندھ گورنمنٹ کے ترجمانوں کی چیخیں جے یوآئی پر عوامی اعتماد کیوجہ سے ہیں۔ترجمان جےیوآئی
سندھ حکومت کی عوام بارے فکر مندی مگرمچھ کے آنسوؤں کے سوا کچھ نہیں ۔ترجمان جے یو آئی
سندھ کے حکمران عوام کو امن وامان فراہم نہیں کر پارہے ۔اسلم غوری
سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ کرنیوالے سیلاب سے کیا بچائیں گے ۔اسلم غوری
جے یو آئی پورے ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہے ۔اسلم غوری
جے یو آئی کے زیراہتمام سینکٹروں مقامات پر خیمہ بستیاں قائم ہیں ۔اسلم غوری
سندھ حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































