ایک چائے والا نوجوان اب ایک ایسا ادارہ بن چکا ہے جس سے سیکنڑوں گھروں کے چولھے جل رہے ہیں ، واہ
لندن کے ایک علاقے sutton میں “چائے والا “ کو ایک برانڈ
میں بدلتے دیکھ کر بے انتہا خوشی ہوتی ہے 👏
یا د رکھئیے گا بھارت کے وزیر اعظم مسٹر مودی بھی
سٹیشن پر چائے بنا تے تھے ۔
تو ارشد خان آپ کیوں نہیں ، آپ ابھی کم عمر ہیں بس
حوصلے بلند رکھئیے ، ساتھ میں تعلیمی استعداد بھی بڑھاتے رہیے 🤲
پاکستانی ارشد خان چائے والا کی کہانی جس نے ثابت کیا کہ قسمت صرف ایک تصویر سے نہیں بدلتی بلکہ اس تصویر کے بعد کے فیصلوں سے بدلتی ہے
اسلام آباد کے سنڈے بازار میں سترہ سال کا ایک لڑکا چائے بیچ رہا تھا۔ نہ ہاتھ میں ڈگری تھی نہ جیب میں سرمایہ۔ بس ایک کیتلی تھی اور آنکھوں میں وہ نیلا رنگ جس نے آگے چل کر پوری دنیا کو پلٹ کر دیکھنے پر مجبور کر دیا۔
2016 میں ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصویر کھینچی اور وہ تصویر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ راتوں رات ایک گمنام چائے والا ملک ملک مشہور ہو گیا۔ لوگ ہنس رہے تھے میم بنا رہے تھے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ دو دن کا تماشا ہے۔
یہیں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔ ہم نے ہزاروں لوگ وائرل ہوتے دیکھے ہیں اور چند ہفتوں میں مٹ جاتے ہیں۔ ارشد نے شہرت کو ختم ہونے والا موقع نہیں سمجھا بلکہ اسے ایک کامیابی کااوزار بنایا۔ اس نے چہرے کو برانڈ میں بدلا اور نام کو کاروبار میں۔
شہرت کے بعد ماڈلنگ کے دروازے کھلے۔ نئے کپڑے نیا انداز اور کیمرے کے سامنے اعتماد۔ پڑھائی کم تھی مگر سیکھنے کی بھوک بہت تھی۔ اس نے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا سیکھا اور وہ سب کچھ سیکھا جو کلاس روم میں نہیں سکھایا جاتا۔ خود کو گروم کیا ۔
پھر کیفے چائے والا کا خواب سامنے آیا۔ اسلام آباد لاہور ملتان اور سوات میں اس کے کیفے کھلے۔ جون دو ہزار تئیس میں اس نے وہ کام کر دکھایا جس کا تصور بھی سنڈے بازار کی گلیوں میں مشکل تھا۔ مشرقی لندن کی الفورڈ لین میں پاکستانی چائے کا پہلا بین الاقوامی کیفے کھل گیا۔
اور پھر شارک ٹینک پاکستان کا اسٹیج آیا۔ اپنے کاروباری پارٹنر کاظم حسن کے ساتھ وہ ایک کروڑ روپے کی ڈیل کے لیے کھڑا ہوا اور پانچ فیصد شئیرز کے بدلے سرمایہ کاری حاصل کر لی۔ جس لڑکے کو کبھی صرف خوبصورت آنکھوں والا چائے والا کہا گیا تھا اسے ججوں نے ایک سنجیدہ بزنس مین مانا۔
اس کا خواب بڑا سادہ مگر بہت بھاری ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اس کے کیفے سے کئی گھرانوں کا چولہا جلنا چاہیے۔ یہی وہ سوچ ہے جو ایک ریڑھی والے کو ایک ادارہ بنا دیتی ہے۔
ہم میں سے بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موقع ہی نہیں آیا۔ ارشد کے پاس بھی موقع خود نہیں آیا تھا۔ ایک تصویر آئی تھی اور باقی سب اس نے خود بنایا۔ چاۓ والا سے یہ فیشن والا بنا کئی تجزیہ نگار کہتے تھے کہ اس کے چہرے کی معصومیت کو یہ برائنڈ والے اپنے لالچ میں کھا جائیں گے ۔۔
سوال یہ ہے کہ اگر آپ کو بھی ایک دن کی شہرت مل جاتی تو آپ اسے ضائع کرتے یا کاروبار بنا دیتے۔
ارشد سے زیادہ خوبصورت پڑھے لکھے لوگ ہاتھ میں ڈگریاں لیکر دھکے کھا رہے ہیں مگر اج وہ اک کامیاب بزنس مین بن چکا ہے ۔ صرف اک سوچ سے اگے بڑھنے کی سوچ ۔
زندگی ہم سبکو موقع دیتی ہے ہم سب لوگ ارشد خان ہیں مگر ہم اس موقع سے فائدہ نہی اٹھا پاتے ارشد نے فائدہ اٹھایا وہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نہی بنا وہ میڈیا سوشل میڈیا ان سب سے دور رہ کر اپنے کاروبار پر توجہ دی ۔
اس نے اپنا چہرہ اپنی انکھوں اپنی خوبصورتی کی شہرت کو پیچھے کر کے اپنے برائنڈ کو اگے لیکر ایااج بہت سے لوگ اس کی چاۓ کو جانتے ہیں ۔ اپنے اندر ویلیو ایڈ کریں ۔ خود کو اپڈیٹ کریں محنت کریں اور بغیر کسی سے الجھے محنت کرتے رہیں ۔
اسی ارشد سے متاثر ہو کر انڈیا کے ڈولی چاۓ والے نے اسے کاپی کیا وہ تو خوبصورت بھی نہی تھا اج وہ انڈیا کا سیلبرٹی بن چکا ہے مہنگی گاڑیاں ہیں کامیاب انفلوئنسر بن چکا اس کی کہانی بھی بہت دلچسب ہے اس بارے میں نیچے گروک کو منیشن کر کے اس کی کہانی پڑھ سکتے ہیں ۔














































































































































































































