بالآخر وہی ہوا جس کی امریکی اسرائیلی گٹھ جوڑ سے توقع تھی کہ ان کی کاروائیوں کیخلاف جرأتمندانہ مزاحمت کی قیادت کرتے ہوئے ایرانی رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ نے بھی اپنی جان نچھاور کردی اللہ پاک امت کو درپیش تاریخ کے اس سنگین ترین بحران سے نمٹنے کیلئے مسلم حکمرانوں کو حمیت اور ہدایت دیں
Zahid Ur Rashdi
Mawlānā Zahid Ur Rashdi (born 28 October 1948) (Urdu: مولانا زاہد الراشدی) is a Pakistani Islamic scholar, writer, editor, columnist and founding director of Al-Sharia Academy, Gujranwala. He has served in various positions in different political and educational institutions. More on Wikipedia
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسئلہ کشمیر کے حل میں صدر ٹرمپ کی ثالثی سے اگر اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوتی ہے اور اس سے کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کا حق ملتا ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ورنہ ٹال مٹول اور وقت گزاری کا سلسلہ تو گذشتہ پون صدی سے چلا آ رہا ہے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کی ہر جنگی شعبے میں کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے الحمد للہ تعالیٰ — مگر آپریشن بنیان مرصوص کے بعد امریکی نائب صدر کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم کو ہونے والی کال اور اس پر جنگ بندی ہماری قومی سیاسی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
افغانستان کشمیر بوسنیا صومالیہ عراق دنیا کا کون سا بڑا جھگڑا ہے جس میں پاکستان فریق نہیں بنا؟ فلسطین کیلئے ہمارے قدم کیوں رکے ہوئے ہیں؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
۱۹۲۴ء میں خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد برطانوی وزیرخارجہ نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ ہمیں ہر وہ چیز مٹا دینی ہے جس سے مسلمانوں میں اتحاد بنتا ہو، جیسے ہم نے خلافت ختم کر دی ہے جو انہیں متحد رکھتی تھی، کسی ایسی چیز کو سر نہیں اٹھانے دینا خواہ وہ اتحاد فکری ہو یا تہذیبی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جمہوریت کے مغربی تصورات کا اندازہ اسی سے ہوجاتا ہے کہ اسپین اورکینیڈا وغیرہ کی پارلیمنٹیں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کا قانونی استحقاق تسلیم کریں تو جمہوریت کا تقاضا ہے، لیکن ترکی کی پارلیمنٹ زنا کو جرم قراردینے کا ارادہ کرے تو اسکی یورپی یونین کی رکنیت کا امکان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم نے خود کو تورات اور انجیل کے مقابل کے طور پر نہیں بلکہ ان کے مصدق اور تکمیل کنندہ کی حیثیت سے پیش کیا ہے۔ اور جناب رسول اللہ ﷺ نے سابقہ آسمانی مذاہب کی نفی نہیں کی بلکہ ان کے موید کے طور پر اور ان کی تعلیمات کی تکمیل و تصدیق کی صورت میں نسل انسانی کو اپنا پیغام دیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے عورت کو اس کے حقیقی مقام سے روشناس کرایا ہے کہ وہ ایمان اور اعمال صالحہ میں اور دین و علم کی فضیلت کے مقامات میں مرد سے کسی طرح پیچھے نہیں ہے، البتہ اس کے فرائض اور حقوق کا تعین اس کی فطری صلاحیتوں اور تخلیقی امتیاز کے دائرہ میں ہو گا جو بہرحال مرد سے مختلف ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے ہاں دین کی طرح دینی حلقوں اور شخصیات سے استفادہ بھی طے شدہ اور محدود مقاصد کے دائرہ میں محصور ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ہم دین کی ہمہ گیر برکات سے مسلسل محروم ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانیت کے بارے میں زیر بحث مقدمہ میں مختلف دینی جماعتوں کا فریق بننا اور مختلف علمی حلقوں کا طلب کیا جانا خوش آئند ہے مگر اس کیلئے سب کی باہمی مشاورت اور متفقہ لائحہ عمل كا اہتمام ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اگر کسی کو ملک کے دستور و قانون میں کوئی بات اپنے عقیدہ اور مسلّمہ حق کے خلاف نظر آتی ہے تو اس کا حق ہے کہ معروف طریقوں سے آواز اٹھائے اور پالیسی سازوں کو اپنے موقف پر قائل کرنے کی ہر ممکنہ صورت اختیار کرے، لیکن اس معاہدے کی پابندی بہرحال ضروری ہے جس کے تحت وہ ملک کا شہری بنا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستوری اور عدالتی فیصلوں کو تسلیم کئے بغیر ملک میں رہنے والے قادیانی غیر قانونی باشندے ہیں، امریکا میں رہنے والے غیر قانونی باشندوں کی طرح وہ بھی برابر کے شہری حقوق کے حقدار نہیں ہو سکتے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
الیکشن کے نتائج میری توقع کے خلاف نہیں ہیں لیکن چونکہ یہ دینی جماعتوں کی اپنی غفلت اور بے تدبیری کا نتیجہ ہیں اس لئے اس کی تلافی باہمی میل جول اور حسن تدبیر سے ہو سکتی ہے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انتخابات میں تنہا قسمت آزمائی کرنے والی دینی جماعتوں کی نذر ؎
آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
تو ہائے گُل پکار میں چلاؤں ہائے دِل -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عدت کے اندر نکاح کے بارے میں عدالتی فیصلہ کے حوالے سے ذمہ دار مفتیان کرام کی شرعی رائے سامنے آنا ضروری ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے اسے سوشل میڈیا کے غیر سنجیدہ اکھاڑے کا موضوع بنانا ٹھیک نہیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تمام محب وطن جماعتوں سے اپیل ہے کہ وطن عزیز کے نظریاتی تشخص، ریاستی خودمختاری، ملکی سالمیت، قومی وحدت، دستوروقانون کی بالادستی، اسلامی تعلیمات کی عملداری اور مسلم معاشرت کے تحفظ کو ترجیحات میں اولیت دیں اورانتخابی امیدواروں سے ان امور کی پاسداری کی تحریری یقین دہانی کااہتمام کریں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی جماعتوں کی سیاسی پرواز کا منظر قابل دید ہے کہ سب سے کہہ دیا گیا ہے کہ الیکشن لڑو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور بہت سی دینی جماعتیں اسی خوشی میں مگن آٹھ فروری کے بعد اقتدار سنبھالنے کے نشے میں سرشار اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فیا للعجب!
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عرب حکمرانوں نے گذشتہ ایک صدی سے معاشی و سیاسی و عسکری میدانوں میں خود کو اسرائیل کے سرپرستوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، وہ اس بے بسی اور رسوائی کے ماحول میں بھی عرب قومیت کے خیمے سے نکلنے اور دنیائے اسلام کے وسیع تر تناظر میں دوستوں اور دشمنوں کا فرق کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ نے دوسری جنگ عظیم میں ’’عالمی پولیس مین‘‘ کا کردار سنبھالنے کے بعد جاپان، تائیوان، کوریا، ویتنام، بوسنیا، فلسطین، صومالیہ، افغانستان، عراق، شام اور دنیا کے دیگر خطوں میں جو کردار اس حیثیت سے سر انجام دیا ہے وہ کس سے مخفی ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دین اوردنیا کی تقسیم کا ہمارے ہاں پایا جانے والا تصور درست نہیں ہے۔ اسلام دین اوردنیا دونوں کو بہتر بنانے کی تلقین کرتا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی جائز کام نیک نیتی کیساتھ صحیح طریقے سے کیا جائے تو وہ دین ہے۔ اور دین کا کوئی بھی کام نیت کی خرابی کیساتھ انجام دیا جائے تو وہ دنیاداری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایران کی عسکری جارحیت کا فوری جواب قومی حمیت اور پاک فوج کی مستعدی کی علامت ہے، البتہ اس بارے میں عالمی قوتوں کی باہمی کشمکش اور بین الاقوامی ایجنڈوں پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے جو خطے کی صورتحال تبدیل کرنے کیلئے مداخلت کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج ہماری معاشرتی روایات اور خاندانی اقدار میں اسلامی تعلیمات کا حصہ کم ہے اور علاقائی ثقافتوں کی نمائندگی زیادہ ہے۔ بدقسمتی سے ہم انہی علاقائی ثقافتوں کی مروجہ اقدار کو اسلامی اقدار کا نام دے کر ان کا تحفظ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آرمی چیف صاحب کے دورہ امریکہ اور مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کے بعد علاقائی صورتحال میں متوقع تبدیلیاں محب وطن حلقوں اور دینی و سیاسی راہنماؤں کی سنجیدہ توجہ چاہتی ہیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت اور سنگین جنگی جرائم کے خلاف جنوبی افریقہ کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں شروع ہو چکا ہے ہر انصاف پسند کو اس موقع پر جنوبی افریقہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہماری بے بسی اور مجبوری کے اسباب کا تجزیہ کیا جائے تو یہ بات سرفہرست دکھائی دیتی ہے کہ امیر ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے لئے گئے قرضے ہمارے لئے وبال جان بن گئے ہیں اور قرضوں کے اس خوفناک جال نے ہماری معیشت کے ساتھ ساتھ قومی پالیسیوں اور ملی مفادات کو بھی جکڑ لیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عام انتخابات سر پر آگئے ہیں مگر الیکشن میں حصہ لینے والی دینی جماعتوں میں کوئی باہمی رابطہ نہیں ہے، ان کے قائدین فوری مل بیٹھ کر کوئی مشترکہ ضابطۂ اخلاق ہی طے کر لیں تو بہت سے نقصان سے بچا جا سکتا ہے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جغرافیائی سالمیت، قومی وحدت و خودمختاری، نظریاتی و تہذیبی تشخص، دستور کی بالادستی، یہ ریاست کے بنیادی ستون ہیں ان میں کسی کی اہمیت کو نظر انداز کرنا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عزیزم عمار خان نے میرا خط اور اپنا جواب نشر کر دیا جو میرے خیال میں قبل از وقت تھا جبکہ یار لوگوں نے ’’کل اناء یترشح بما فیہ‘‘ کا سماں باندھ دیا ہے ابھی مشاورت کے درجہ کی بات ہے کوئی تبدیلی ضروری ہوئی تو اگلے تعلیمی سال کی ترتیب میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’جان کی امان پاؤں‘‘ کی تمہید کے ساتھ گزارش ہے کہ اگر اپنے تمام تر ضعف و اضمحلال کے باوجود افغان قوم اپنی اسلامیت اور خود مختاری کا پرچم سربلند رکھ سکتی ہے تو پاکستانی قوم کو اس سے دور رکھنے کیلئے خود اس کی اپنی مقتدرہ کیوں رکاوٹ بنی ہوئی ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وحدت امت ہماری سب سے بڑی ملی ضرورت ہے کہ عالم اسلام جن مسائل اور مصائب کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اس سے نکلنے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے اور صورتحال یہ ہے کہ ہمیں لڑانے والے ہوشیار ہیں طاقتور ہیں اور مسلسل متحرک ہیں جبکہ وحدت کی بات کرنے والوں کی آواز کہیں مؤثر نہیں ہو پا رہی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی سیاست ’’ہنگ الیکشن‘‘ کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہے اسلام اور جمہوریت دونوں حوالوں سے خدشات سامنے آ رہے ہیں
؏ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات کرنے والے یہ نہ بھولیں کہ اس کا اگلا مرحلہ مسئلہ کشمیر کے تین ریاستی حل کا فارمولا ہوگا اور ریاست جموں و کشمیر کی جغرافیائی وحدت کے موقف پر قائم رہنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نظریۂ پاکستان، قائد اعظم کے وژن اور دستور کے مطابق چلانے کی بجائے طالع آزماؤں کے ذریعے بیرونی ایجنڈوں کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کو قابل سزا جرم قرار دینے کے قانون کی منظوری اس مسلّمہ اصول کی کامیابی ہے کہ مقدس شخصیات، مقامات اور کتابوں کی توہین آزادئ رائے نہیں بلکہ جرائم میں شمار ہوتی ہے جس پر ڈنمارک کی پارلیمنٹ شکریہ کی مستحق ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ اور تقسیمِ فلسطین کو قبول کرنے والے ممالک دو ریاستی حل کی بات کر رہے ہیں مگر انہوں نے عملاً ڈیڑھ ریاستی فارمولا مسلط کر رکھا ہے کہ فلسطین کے خود مختار ریاست بننے میں خود رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اسے دھاندلی کے سوا اور کیا کہا جا سکتا ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آئی ایم ایف کے تقاضے پر اسٹیٹ بینک کے بعد (۱) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (۲) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (۳) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور (۴) پاکستان پوسٹ آفس کو خسارے کے نام پر سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنا ملکی مفادکا تقاضہ ہے یا آج کی ایسٹ انڈیا کمپنی کے سامنے سرتسلیم خم کرناہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غزہ کے بدحال اور بے گھر فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں لیکن اصل ضرورت امت مسلمہ کے جغرافیائی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہے جس کے بغیر اس عالمی ادارے کی ساکھ بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں نظر نہیں آتا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ اگر اپنی ہی قراردادوں اور رپورٹوں کی پاسداری نہیں کر سکتی تو اسے ’’لیگ آف نیشنز‘‘ کی طرح میدان سے ہٹ جانا چاہیئے اور انصاف کے نام پر دھاندلی کے ڈرامے بند کر دینے چاہئیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
صدر پاکستان عارف علوی صاحب کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے اس دوٹوک اعلان کے خلاف ہے کہ ’’اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے‘‘۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد دینی جماعتوں کی قیادتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مذہبی ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے باہم مل بیٹھ کر کوئی راستہ نکالیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سعودی دارالحکومت ریاض میں مسئلہ فلسطین پر مسلم سربراہ کانفرنس کا اعلامیہ امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، اس کی مکمل تائید کے ساتھ اس پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے کیلئے دنیا بھر میں منظم اور مربوط جدوجہد کی ضرورت ہے ورنہ اعلامیے اس سے پہلے بہت جاری ہو چکے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فرعون کے نقش قدم پر چل رہا ہے اسلامی دنیا توجہ دے۔ وزیراعظم محترم سے مؤدبانہ سوال ہے کہ وہ اپنی پوزیشن بھی واضح کریں کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور لاکھوں افغان مہاجرین کی جبری رخصتی کے اس ماحول میں وہ کس کیمپ میں کھڑے ہیں؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مکی زندگی میں نبی ﷺ کی دعوت سے توجہ ہٹانے کیلئے ناچ گانے کی محفلیں سجائی گئی تھیں جسے قرآن کریم نے لہوالحدیث کہا ہے اور ان پروگراموں کے پروڈیوسر کے طور پر نضر بن حارث کا نام آتا ہے، ہماری قومی و ملی صورتحال خصوصاً مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کیلئے وہی حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطینی محصورین پر وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے اردن اور دیگر ممالک کا اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا اعلان خوش آئند اور لائق پیروی ہے، مسلم اور عرب حکومتوں کی کم از کم یہ ذمہ داری تو بنتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کے ہاتھوں تباہ حال فلسطینیوں کو عرب ممالک میں تقسیم کرنے کی تجویز کا اس کے سوا اور کیا مقصد ہو سکتا ہے کہ اسرائیل باقی ماندہ فلسطین پر بھی قبضہ کر لے۔ ایک عرب صحافی نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ اس طرح کی تجویز دینے والے مغربی ممالک اسرائیلیوں کو اپنے ہاں کیوں نہیں لے جاتے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے مصر کیلئے ایک پیشکش سامنے آئی ہے کہ وہ فلسطینی باشندوں کو قبول کرلے تو اس کے عالمی قرض کا بڑا حصہ معاف کرا دیا جائے گا۔ ہماری عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے گزارش ہے کہ وہ اس بارے میں غیرت مندانہ ردعمل کے اظہار کے ساتھ اپنا اصولی موقف بھی واضح کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حماس سے رہائی کے بعد ایک یرغمالی خاتون نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ہے۔ کیا یہ وہی حماس ہے جس پر چودہ سو سے زائد عام اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور پشت پناہی کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور امداد بھی ضروری ہے مگر اس کیلئے فلسطینی سفارتخانہ یا کوئی مسلمہ بین الاقوامی مسلم ادارہ ہی با اعتماد اور محفوظ راستہ ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے آگے بڑھنے والے قدم اگر رک گئے ہیں تو ہمارے خیال میں فلسطینی جانبازوں کے بہتے ہوئے خون نے ایک بڑا مقصد حاصل کر لیا ہے، دعا کریں اللہ تعالیٰ اگلی آزمائش میں بھی سرخروئی نصیب فرمائے، آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مقبوضہ علاقوں کی واپسی کیلئے وہاں کے باشندوں کی جدوجہد جنگِ آزادی ہوتی ہے، حماس کے معرکۂ حریت کو کوئی اور رنگ دینا حریت اور تاریخ کے ساتھ شدید نا انصافی ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہماری اصل ضرورت ایسی قومی قیادت ہے جس کے گرد کسی مراعات یافتہ طبقہ کے مفادات و ترجیحات کا حصار نہ ہو اور وہ حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی معیشت کو عالمی استحصالی شکنجے سے نجات دلا کر سادہ، فطری اور متوازن اسلامی اصولوں کی شاہراہ پر ڈال سکے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امارت اسلامی افغانستان کی طرف سے فلسطینیوں کے موقف کی دوٹوک حمایت ملت اسلامیہ کے جذبات کی بروقت ترجمانی ہے۔ اور دیگر مسلم حکمرانوں سے ہماری گزارش ہے کہ وہ مصلحت کوشی سے گریز کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے ملی موقف کا اعادہ کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو ملک سے نکالنے والوں کو دستور کا انکار کرنے والے اور وطنِ عزیز کے خلاف عالمی محاذ آرائی کرنے والے آج تک کیوں نظر نہیں آئے؟ دستور سے بغاوت قانون شکنی سے بہرحال بڑا جرم ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فری سوسائٹی کا فلسفہ جس پر مغربی تہذیب کی عمارت استوار ہے حلال و حرام کے تمام دائرے توڑ کر جس انتہا کو پہنچ چکا ہے اس کا اندازہ مغربی ممالک کی اسمبلیوں اور عدالتوں کے فیصلوں سے کیا سکتا ہے جو ربع صدی سے مسلسل سامنے آرہے ہیں، اور افسوس یہ کہ ان کی تائید اب چرچ کی طرف سے ہو رہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے خطاب کے حوالہ سے گزارش ہے کہ وہ اسلامی تشخص اور وقار کے ساتھ ساتھ کشمیر، فلسطین اور برما وغیرہ خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی و بحالی کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کو متحرک اور مؤثر بنانے کیلئے بھی کردار ادا کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ نسبت اور محبت کے اظہار کیلئے ضروری ہے برکت اور رحمت کے حصول کیلئے ضروری ہے اور سب سے بڑھ کر راہنمائی اور اطاعت کیلئے ضروری ہے کہ ایک مسلمان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہی اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمتوں کا حقدار بنتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تحریک پاکستان کے ممتاز راہنما قاضی محمد عیسٰی مرحوم کے فرزند قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب مبارک ہو اللہ کرے کہ ان کا دور قیامِ پاکستان کے مقاصد کی طرف پیشرفت کا دور ثابت ہو آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اس سوال سے قطع نظر کہ یہ ان کی ڈیوٹی اور اتھارٹی میں شامل ہے یا نہیں مگر آرمی چیف قومی معیشت کے حوالہ سے جو کچھ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اس پر ان کی کامیابی کیلئے دل مسلسل دعاگو ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ملک میں بسنے والے اڑھائی کروڑ مسلمانوں کیلئے اسلامی بینکاری کا عملاً آغاز کر کے بتایا ہے کہ اسلامی قوانین آج بھی معاشرے کی ضرورت اور قابل عمل ہیں، کاش یہ بات مسلم حکمران بھی سمجھ سکیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ کہنا کہ تحریک پاکستان کے قائدین نے قیام پاکستان سے قبل اپنے بیانات و خطابات میں نظریہ پاکستان اور اسلامی رفاہی ریاست کی باتیں محض مسلمانوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کی تھیں، خلافِ واقعہ ہونے کے ساتھ ساتھ قائد اعظم مرحوم اور ان کے رفقاء کے بارے میں بدگمانی کا اظہار بھی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کسی واقعہ پر فوری اشتعال میں آنا اور سوچے سمجھے بغیر بہت کچھ کر گزرنا ہمارے معاشرتی مزاج کا حصہ بن گیا ہے اور ایسے متعدد واقعات ہمارے ہاں ہو چکے ہیں جبکہ یہ قرآن کریم کے اس ارشاد کے منافی ہے ’’فتبینوا ان تصیبوا قوما بجہالۃ فتصبحوا علیٰ ما فعلتم نادمین‘‘ (الحجرات ۶)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی جمہوریہ پاکستان اور امارت اسلامی افغانستان کو باہمی مفادات و ضروریات اور مشکلات کا ادراک کر کے اپنے تعلقات کو برادرانہ طور پر آگے بڑھانا چاہیئے لیکن اس سے پہلے دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنے والی عالمی گیموں سے بچنے کا اہتمام بہت ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اگر قومی پالیسیوں کا فریزر کھولا جائے تو اس میں عدالت عظمی، وفاقی شرعی عدالت، وفاقی محتسب اعلی اور عدالت عالیہ کے ساتھ ساتھ پارلیمان کے بھی بہت اچھے فیصلے منجمد ملیں گے جن پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا گیا تھا مگر آج تک وہ حکومتوں کی توجہ کے طلب گار ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انگریزی زبان کی ضرورت و اہمیت سے انکا ر نہیں لیکن قومی زندگی کے ہر شعبے میں اردو زبان کو پس پشت ڈال کر انگریزی زبان کو ہر سطح پر آگے بڑھانے کی پالیسی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور قیام پاکستان کے بعد سے قوم کے دینی و نظریاتی تشخص کے ساتھ اس کا لسانی تشخص بھی مسلسل نظرانداز ہو رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب آج جیسے وسائل اور سہولتیں تصور میں بھی نہیں آسکتی تھیں تب ہمارے بزرگوں نے دینی علوم اور روحانی فیوض کے فروغ کیلئے دینی مدارس اور خانقاہوں کی صورت میں جو صبر آزما محنت کی ہے وہ یقیناً ان حضرات کی کرامت ہی شمار ہو گی اور اسے اسلام کی صداقت و عظمت کا اظہار ہی مانا جائے گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیاسی اور معاشی آزادی کے بغیر ملکی استحکام اور قومی خودمختاری ممکن نہیں ہے اور اس کیلئے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عملی پیروی ہی ہمارے پاس واحد راستہ ہے اللہ پاک ہمیں بحیثیت قوم اس کی توفیق دیں آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان بنانے والوں نے اسے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے مرکز اور مسلم دنیا کی قیادت کیلئے تشکیل دینے کا تصور پیش کیاتھا۔ علامہ اقبالؒ کا خواب یہی تھا اور قائد اعظمؒ مسلسل یہ بات کہتے رہے کہ وہ مسلم تہذیب کے احیا اورفلاحی اسلامی ریاست کا نمونہ پیش کرنے کیلئے الگ وطن کا مطالبہ کررہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی میں شریک ہونے والی گوجرانوالہ کی تمام جماعتوں بالخصوص تاجر برادری، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، اور مسیحی راہنما پروفیسر لارنس شہزاد کا شکریہ، اس سے الہامی کتابوں کے تقدس اور حرمت کے حوالے سے قومی یکجہتی کا اظہار ہوا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
(۱) پاکستان میں خلافِ اسلام کوئی نیا قانون نہیں بن سکے گا (۲) اور مروجہ قوانین کو قرآن و سنت کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔ دستور پاکستان میں ان دونوں باتوں کی صراحتاً ضمانت دی گئی ہے لیکن مروجہ قوانین کے بارے میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو کئی حکومتیں نظرانداز کر چکی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عربی زبان قرآن و سنت کی تعلیمات تک براہ رست رسائی کا ذریعہ ہونے کے علاوہ اکثر مسلم ممالک کے ساتھ رابطہ و قربت کی زبان بھی ہے مگر قیام پاکستان کے بعد سے عربی اور ہماری قومی زبان اردو دونوں مقتدر طبقوں کے ناروا سلوک کا شکار ہیں جس کا تذکرہ عدالت عظمیٰ کے متعدد فیصلوں میں ہو چکا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگی راہنما آغا خان مرحوم نے تجویز دی تھی کہ انگریزی کی بجائے عربی کو سرکاری زبان بنانے سے ہم بہت سی ثقافتی الجھنوں سے بچ جائیں گے لیکن یہ بات قابل توجہ قرار نہیں پائی اور انگریزی زبان اپنے تمام تر ثقافتی ماحول اور تہذیبی رعب کے ساتھ ہم پر بدستور مسلط ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانیوں کا دستور کو تسلیم کیے بغیر اس کے تحت شہری حقوق کا تقاضہ ایسا ہی ہے جیسے امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگ ووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کا حق مانگنا شروع کر دیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تحریکِ انصاف کا ’’مقتدر حلقوں‘‘ کی بے وفائی اور پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا اتنی حیرانی کی بات نہیں ہے، اس سے پہلے پاکستانی قوم ری پبلکن پارٹی، کنونشن مسلم لیگ اور تحریک استقلال کو بنتے اور ابھرتے ہوئے اور پھر بے رحمی کے ساتھ بکھرتے ہوئے دیکھ چکی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رسول اللہ ﷺ نے سینکڑوں ارشادات میں معاشرے کے غریب یتیم مسکین اور دیگر مستحق افراد کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کو ایمان کا تقاضا قرار دیا ہے، اور ترغیب دی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور ضرورتمندوں کو تلاش کر کے انہیں خوشیوں میں شریک کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج کی دنیا دو گروہوں میں تقسیم ہے: ایک قانون بنانے والے اور دوسرے جن پر قانون نافذ ہے۔ اس تفریق کے منطقی و منفی نتائج کو تمام تر کوششوں کے باوجود ختم نہیں کیا جا سکا۔ اس کا حل صرف دین اسلام کے پاس ہے کہ تمام انسان ایک ذات کے بنائے ہوئے قوانین و احکام کے یکساں طور پر پابند ہوں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سماج کے عمومی رجحانات کو فیصلوں کا حتمی معیار قرار دینے کا یہ منطقی نتیجہ ہے کہ مغربی معاشروں میں گناہ کا تصور معدوم ہوچکا ہے۔ اور سیاست وقانون کے بعد اب مذہب واخلاق بھی مادرپدآزاد معاشرہ کے بے لگام رجحانات کے پیچھے چلنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور ان کا اپنا کوئی دائرہ باقی نہیں رہا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جنگ عظیم اول میں جرمنی اورخلافت عثمانیہ کی شکست پر ترکیہ کی قومی خودمختاری تسلیم کرنے کیلئے مغربی اتحاد نے شرعی قوانین کی منسوخی کی جوشرط رکھی تھی اسے پورے عالم اسلام کے ساتھ معاہدہ قراردیاجارہاہے۔ برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہاتھا کہ دنیامیں کہیں شریعت نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی جمہوریت جس میں علامہ محمد اقبال کے بقول ’’بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے‘‘ اپنی تمام تر خوبیوں وخامیوں کے ساتھ اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ اس کے نفع ونقصان کے تناسب کا اندازہ کرنا اب مشکل نہیں رہا اور اس کے مداح بھی بسا اوقات اس کی فریب کاریوں کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علامہ محمد اقبالؒ کے بعد مغربی فلسفہ وثقافت کا اس سطح پر ناقدانہ جائزہ لینے والا اورکوئی مفکر سامنے نہیں آیا اور اس سے بڑا المیہ یہ کہ خود اقبال کے بعض نام لیوا اس معاملہ میں اقبال کی راہ پر چلنے کی بجائے مغربی فلسفہ وثقافت کی نام نہاد علمی برتری کے سامنے سربسجود دکھائی دیتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک بات یہ کہی جاتی ہے کہ پاکستان کے نام سے الگ ریاست کے قیام کا اصل مقصد بس مسلمانوں کا معاشی تحفظ تھا۔ چلیں تھوڑی دیر کیلئے مان لیتے ہیں، تو مسلمانوں کو ہندوؤں کے معاشی غلبہ کے خوف سے نکال کر ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی معاشی بالادستی کے شکنجے میں جکڑ دینا کونسی قوم پرستی ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ کی چھتری تلے مغربی ثقافت کودنیاکا واحدقابل عمل کلچر قراردے کرباقی سب اقوام کے جداگانہ تشخص کو مٹانے کی مہم کی زدمیں سب سے زیادہ اسلام آتاہے کیونکہ نکاح وطلاق،وراثت،مردوعورت کے اختلاط،زناولواطت وغیرہ کی حرمت کے اسلامی قوانین اقوام متحدہ کے منشورسے واضح طورپرمتصادم ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستور کی بالادستی کی بات تو سب کرتے ہیں مگر یہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ مناسب ہو گا کہ ریاستی اداروں، حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل ایک قومی کمیشن قائم کر کے قوم کو اس کنفیوژن سے نکالنے کی صورت بنائی جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تالیف و تصنیف،تعلیم و تربیت اور دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ اولیاء کرام کا تزکیہ و اصلاح کا خانقاہی نظام بھی مسلم معاشرے کا حصہ چلا آ رہا ہے اور ہمارے ہاں قادری، سہروردی، چشتی اور نقشبندی سلسلے روحانی تربیت کیلئے مختلف مکاتبِ فکر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے آواز اٹھانا ضروری ہے مگر اس کیلئے ان بین الاقوامی معاہدات کی بات کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے جو عملی طور پر ان کوششوں کے نتیجہ خیز ہونے میں رکاوٹ ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں اسلام پسند راہنما طیب اردگان کی کامیابی ترکیہ کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے بہتر مستقبل کا بھی پیش خیمہ ہے، پوری ملت اسلامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، اللہ پاک انہیں ترکیہ میں اسلامی اقداروروایات کی بحالی کے سلسلہ میں کامیابیوں سے نوازیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چیف جسٹس محترم کا یہ سوال بہت اہم ہے کہ کب تک الیکشن ٹال کر جمہوریت کی قربانی دی جاتی رہے گی۔ مگر یہی سوال نفاذِ اسلام کے بارے میں بھی موجود ہے، عالی جناب اس بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان تحریک انصاف کے داخلی خلفشار نے ۱۹۵۰ء کے عشرے کی پاکستان ری پبلکن پارٹی کی یاد تازہ کر دی ہے اور پرانے سیاسی کارکن آج کے نوجوانوں کو ’’گاہے گاہے بازخواں ایں قصہ پارینہ را‘‘ کا محاورہ یاد دلا رہے ہیں اللہ پاک ملک و قوم کی حفاظت فرمائیں آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے قومی معاملات میں امریکی مداخلت پاکستان بنتے ہی شروع ہو گئی تھی اور مسلسل چلی آ رہی ہے۔ ہم اس پر وقتاً فوقتاً آواز تو اٹھاتے رہتے ہیں مگر اس کے اسباب و عوامل کی نشاندہی کی کوئی سنجیدہ علمی کوشش نظر نہیں آ رہی جس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
zahidrashdi.org/search/node/ا٠رÛÚ©Û Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیرونی دخل اندازی کو روکنے کیلئے متعلقہ حکومتوں کو خط لکھنا بھی ٹھیک ہے مگر اصل کام قومی معیشت میں خود کفالت کا حصول اور ملکی نظام میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا اہتمام ہے، ورنہ یہ دخل کاری محض مراسلوں سے رکنے والی نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امارت اسلامی افغانستان کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کی پاکستان تشریف آوری اور حوصلہ افزا سرگرمیوں پر خوشی ہوئی جبکہ باقاعدہ دعوت کے باوجود ملاقات کے لیے حاضر نہ ہو سکنا محرومی کا باعث بنا اللہ پاک مسلسل ترقیات و برکات سے نوازیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستور میں نفاذ اسلام کا روڈ میپ موجود ہے مگر عمل کاغذوں نے نہیں انسانوں نے کرنا ہے ہم اپنی اپنی تاویلوں سے پیچھے ہٹیں گے تو دستور غریب کچھ کر پائے گا اللہ پاک ہم سب کو ہدایت و توفیق دیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ادارے ہوں جماعتیں ہوں یا طبقات جب تک دستورِ پاکستان کی بالادستی کے سامنے سپر انداز نہیں ہوں گے جو کہ قرآن و سنت کی عملداری کا ضامن ہے، نہ باہمی کشمکش سے نجات ملے گی اور نہ قومی زندگی صحیح اور بامقصد راستے پر گامزن ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یومِ مئی پر مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اُسوۂ حسنہ سے راہنمائی لے کر ہی ہم انسانی معاشرہ کو صحیح راستہ دکھا سکتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو ’’خلیفۃ رسول اللہ‘‘ کے طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جانشین نبوت و رسالت میں نہیں بلکہ ریاست و حکومت میں منتخب کیا گیا تھا۔ اور انہوں نے اڑھائی سال نبوت کے نہیں بلکہ حکومت کے فرائض سرانجام دیے تھے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ میں حکومت و ریاست علاقے پر قبضہ کر کے نہیں بلکہ مسلم اور غیر مسلم تمام قبائل کو اعتماد میں لے کر باہمی معاہدہ کے ذریعے قائم ہوئی تھی، اسلامی حکومت کی تشکیل میں یہی اسوۂ نبوی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی نظام کا حقیقی معیار خلافتِ راشدہ ہے۔ خلفاء راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک دوسرے کے نسبی وارث نہیں تھے اور نہ ہی ان میں سے کسی نے خلافت پر طاقت کے ذریعے قبضہ کیا تھا۔ نظامِ خلافت کا اِحیا اسی اساس پر ہو گا ان شاء اللہ تعالٰی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک عمومی مغالطہ یہ پایا جاتا ہے کہ اسلامی نظام اور حکومت کی تشکیل میں عوام اور ان کے نمائندوں کا کوئی دخل نہیں ہے اور جس طاقتور گروہ کا بس چلے وہ اقتدار پر قبضہ کر لے۔ اس غلط فہمی کی بڑی وجہ اموی، عباسی، عثمانی خلافتوں اور جنوبی ایشیا کی مسلم حکومتوں کے خاندانی پس منظر ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیاسی تناؤ کم کرنے اور قومی سطح پر مفاہمت کا ماحول بنانے کیلئے جناب سراج الحق کی کوششیں لائق تحسین ہیں اور یہ اس وقت ہماری سب سے بڑی قومی ضرورت ہے ہر محب وطن کو ساتھ دینا چاہیئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر اور ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سربراہ حضرت مولانا سید رابع حسنی ندویؒ کی وفات ہم سب کیلئے صدمہ کا باعث ہے، انہوں نے مفکرِ اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کے بعد ان کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کی بھرپور رہنمائی فرمائی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا مہینہ ہے جو ہماری اصل منزل ہے اس کیلئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ اسباب کا اختیار کرنا بھی ضروری ہے اللہ پاک سب کو توفیق دیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطینی قیادت کی یہ صدا کون سنے گا کہ مسلسل بڑھتے ہوئے اسرائیلی جارحانہ اقدامات کی صرف مذمت کافی نہیں، ان کی روک تھام کیلئے مؤثر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انتخابی عمل کے ساتھ اداروں اور سیاسی پارٹیوں کی آنکھ مچولی الیکشن پر عوام کے رہے سہے اعتماد کو بھی خراب کرتی جا رہی ہے جس سے اندھی طاقت کی حکمرانی کا راستہ ہی ہموار ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا مفتی نعمان احمد مدیر ادارۃ النعمان گوجرانوالہ کے بھائی اور میرے شاگرد مفتی اسامہ رؤف نے مولانا سبحان اللہ اور حافظ عبد الحنان کے ہمراہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کا پروگرام بنایا تو مجھے بھی شامل کر لیا فجزاھم اللہ احسن الجزاء آج ہم مدینہ منورہ کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ میں ترکیہ اور چین کے بغیر منعقد ہونے والی جمہوریت کانفرنس ۲۰۲۳ء میں شرکت سے معذرت پاکستان کا مستحسن اقدام ہے۔ ’’جمہوریت‘‘ جو کہ آسمانی تعلیمات اور تہذیبی تنوع کی نفی کی علامت بن کر رہ گئی ہے، اس حوالے سے بھی اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عدالتِ عظمٰی کی صورتحال پریشان کن ہوتی جا رہی ہے ملک اب کسی جسٹس منیر یا جنرل یحیٰی کا متحمل نہیں ہے سب سے گذارش ہے خدارا ملک پر رحم کیا جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تاج برطانیہ کے دور میں جو ریاستیں نیم خودمختار حیثیت سے نوآبادیاتی نظام کا حصہ تھیں وہ اپنے داخلی، قانونی، عدالتی نظام کو شریعت اسلامیہ کے مطابق چلانے میں آزاد تھیں جیسے قلات، بہاولپور، سوات وغیرہ۔ آزاد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کم ازکم صوبائی سطح پر تو اس کی گنجائش ہونی چاہیئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم پڑھنا اور سننا باعثِ برکت ہے مگر اس کے ساتھ اسے سمجھنا اور اس کے احکام پر عمل پیرا ہونا ہم سب کی دینی ذمہ داری اور نجات و فلاح کا ذریعہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد مسلم امہ کے پاس کوئی ایسی مرکزیت موجود نہیں رہی جسکی طرف وہ اپنے ملی مسائل کیلئے رجوع کرسکے۔ اسلامی سربراہ کانفرنس (اسلامی تعاون تنظیم) قائم ہونے پر کسی درجہ میں یہ امید قائم ہوئی تھی مگر اس کا کردار ’’نشستند و گفتند و برخاستند‘‘ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے ہاں حفاظ کرام جو باری باری ایک دوسرے کو قرآن کریم سناتے ہیں تاکہ یاد رہے، جسے ہم دور یا تکرار کہتے ہیں، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبریل علیہ السلام کی سنتِ مبارکہ ہے کہ دونوں رمضان المبارک میں روزانہ عصر سے مغرب تک ایک دوسرے کو قرآن کریم سنایا کرتے تھے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اگر ریاستی اداروں کی بے توقیری قابلِ گرفت ہے تو ان میں گروہ بندی، اختیارات کا تجاوز اور سیاست میں بے لچک رویوں کا فروغ بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، اس پر ہم سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم ممالک کے حکمران طبقات کا اگر یہ خیال ہے کہ وہ مسلم معاشروں کو ’’شناخت‘‘ بہتر بنانے کے نام پر مغربی فلسفہ و ثقافت کے سامنے سرنڈر کیلئے تیار کرلیں گے تو یہ انکی خام خیالی ہے، اسلیے کہ مسلمانوں کے عقائد و اقدار کی فکری اساس قرآن و سنت پر ہے جو اصلی اور محفوظ حالت میں موجود ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالم اسلام کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال اس وقت برزخی کیفیت سے دوچار ہے کیونکہ نہ تو اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر وہ اسلامی معاشرہ کہلانے کی حقدار ہے اور نہ ہی وہ مغربی فلسفہ و ثقافت کو ہضم کر پا رہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ غلط فہمی عام پائی جاتی ہے کہ مہر تب دینا ہوتا ہے جب علیحدگی اور طلاق کی نوبت آجائے۔ حالانکہ اس کا تعلق طلاق سے نہیں بلکہ نکاح سے ہے کہ میاں بیوی گھر میں آباد ہو جائیں تو مہر واجب ہو جاتا ہے۔ بیوی کا مہر قرض کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے کسی دباؤ کے ذریعے ’’معاف‘‘ کرانا بھی غلط ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وما اٰتیتم من رباً لیربو فی اموال الناس فلا یربوا عند اللہ (الروم ۳۹) ’’اور جو سود پر تم دیتے ہو تاکہ لوگوں کے مال میں بڑھتا رہے سو اللہ کے ہاں وہ نہیں بڑھتا۔‘‘
انسانی معیشت کے اب تک کے تجربات نے اس ارشادِ ربانی کی واضح تصدیق کر دی ہے جس کی عملی تطبیق ہی معاشی بحرانوں کا حل ہے۔ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی کریم ﷺ نے جمعہ کے دن کو سیدالایام قرار دیا ہے اور اس روز تعلیمی اداروں میں چھٹی کا رواج خلیفۂ ثانی حضرت عمرؓ کے دور میں ہی ہو گیا تھا۔ تابعین میں قرآن کریم کے ایک استاد ابن مجاہدؒ نے کسی صحتمند شخص کو دیکھ کر کہا کہ وہ ایسے بوجھل ہے جیسے ہفتہ کا دن بچوں کیلئے بوجھل ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دی وائس آف امریکہ کے مطابق پاکستان کو اپنے بجٹ میں 10 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے کم از کم 3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، آئی ایم ایف کی مذاکرات پر آمادگی کیلئے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے 28 فیصد مہنگائی بڑھی ہے،اور ملکی معیشت کا درآمدات پر انتہائی زیادہ انحصار ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم پڑھنے اور سننے سے زندگی میں برکتیں حاصل ہوتی ہیں، بیماریوں سے شفا ملتی ہے، رفتگان کو ایصالِ ثواب ہوتا ہے، قلب و ذہن کو اطمینان ملتا ہے، اور آخرت کے اجر و ثواب میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن قرآن کریم کا اصل مقصدکیا ہے؟ یہ ’’ھُدًی لِلنّاس‘‘ یعنی راہنمائی اور عمل کی کتاب ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ اور اس کی قیادت میں مغربی حکمران مشرقِ وسطیٰ میں صرف ایسا امن چاہتے ہیں جس میں (۱) اسرائیل کے اب تک کے تمام اقدامات اور اس کے موجودہ کردار کو جائز تسلیم کر لیا جائے (۲) اور فلسطینی عوام اسرائیل کی بالادستی کے سامنے سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے خود کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغرب نے سائنس و ٹیکنالوجی، سیاست و عسکریت اور معیشت و تجارت وغیرہ میں برتری حاصل کرنے کے ساتھ فکر و فلسفہ اور تہذیب و ثقافت کے میدان میں بھی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور مسلم ممالک کے حکمران طبقات مرعوب اور بے بس ہو کر امت مسلمہ کو اسی راستے پر زبردستی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے سعودی ولی عہد کی کوششیں لائق تحسین ہیں اور اس سلسلہ میں اسلامی تعاون تنظیم OIC کی اپیل پورے عالمِ اسلام کی فوری توجہ کی طلبگار ہے۔ مصیبت زدہ ترکی اور شامی مسلمانوں کی بحالی کیلئے جو مدد ممکن ہو ہمیں اس سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرم ﷺ نے اشعری قبیلہ کے اس معمول کو سراہا تھا کہ جب وہ معاشی تنگی اور بدحالی کا شکار ہوتے تو سب لوگ اپنی جمع پونجی اکٹھی کر کے آپس میں برابر تقسیم کر لیتے تھے۔ ہماری معاشی صورتحال بھی کچھ اسی نوعیت کی حکمتِ عملی کا تقاضہ کر رہی ہے، اللہ پاک توفیق دیں، آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیر دفاع کا یہ کہنا اگر درست ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے تو یہ ارشاد ربانی ’’بما کسبت ایدی الناس‘‘ کا مصداق ہے۔ اس دلدل سے نکلنے کا راستہ لوٹے ہوئے قومی خزانے کی واپسی اور قومی خودمختاری کی بحالی کیلئے بیرونی مداخلت کے خلاف پوری قوم کا اٹھ کھڑا ہونا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم شریف کی ایک روایت میں امیر المؤمنین حضرت عمرؓ نے مختلف علاقوں کے مسلم حکام کے فرائض بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے انہیں اس لئے مقرر کیا ہے کہ وہ شہریوں کو (۱) عدل و انصاف فراہم کریں (۲) قرآن و سنت کی تعلیم دیں (۳) اور قومی خزانے سے ان کے حصے کی صحیح تقسیم کا اہتمام کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فکروفلسفہ کی بنیاد دوباتوں پر تھی (۱) اپنے دور سے پوری طرح واقفیت حاصل کرکے اسکے علمی وفکری تقاضوں کو پورا کرنے کی محنت (۲)مستقبل کے حوالے سے تہذیبی اورفکری خطرات کی نشاندہی اور ان کے سدباب کیلئے قوم کی راہنمائی۔ انہی بنیادوں پر آج بھی کام کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کو مسترد کرنے کا دوٹوک اعلان ملتِ اسلامیہ کے دل کی آواز ہے اور ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیراعظم میاں شہباز شریف کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے مجھ سمیت اشرافیہ کو قربانی دینا ہو گی۔ مگر کیا نظامِ معیشت میں کسی اساسی تبدیلی کے بغیر یہ قربانی اسی استحصالی نظام کا حصہ تو نہیں بن جائے گی؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ترکیہ اور شام میں حالیہ زلزلہ سے ہونے والی تباہی بہت بڑا انسانی المیہ ہے جو پوری دنیا بالخصوص ملتِ اسلامیہ کی توجہ کا طلبگار ہے، اللہ تعالیٰ سب کو بروقت اور مؤثر مدد کرنے کی توفیق دیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یومِ کشمیر ہمارے اس عہد کی یاددہانی کا دن ہے جو ہم نے ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے کشمیری قوم سے پون صدی قبل کیا تھا، اللہ پاک ہمیں یہ عہد نباہنے کی توفیق دیں، آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے داخلی معاملات میں ’’امریکی اتحاد‘‘ کی مداخلت اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی۔ یہ مداخلت جو قیامِ پاکستان کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی اب یہ کیفیت اختیار کر چکی ہے کہ ہماری قومی زندگی کے کسی بھی اہم شعبہ میں امریکہ کی رضامندی کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہو پاتا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام اگر مسیحیت، یہودیت، ہندوازم اور بدھ مت کی طرح شخصی زندگی اور عبادت خانوں تک محدود ہو جائے اور انسانی سوسائٹی کے اجتماعی معاملات مثلاً قانون و عدالت، سیاست و دفاع، تجارت و معاشرت وغیرہ میں کردار ادا نہ کرے تو ایسے اسلام کے خلاف محاذآرائی میں اہلِ مغرب کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا یہ کہنا بجا ہے کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے اسلام آباد اور کابل کو مل کر کام کرنا ہو گا مگر کابل حکومت کو تسلیم کرنا اس کی اولین ضرورت ہے خواجہ صاحب اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اللہ پر بھروسہ اور ملکی معیشت کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب کی باتیں اچھی ہیں مگر اللہ تعالیٰ کی مدد ’’حتٰی یغیّروا ما بانفسہم‘‘ کے ساتھ مشروط ہے، اسباب کے دائرے میں سب کچھ ہمیں خود کرنا ہو گا اور اس سلسلہ میں سب سے پہلا ہدف قومی خودمختاری کی بحالی ہونا چاہیئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وہ قوانین جو مغربی معاشروں کے تناظر میں پاکستانی خواتین کے حقوق کے عنوان سے منظور کیے گئے ہیں اور ان میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو نظر انداز کر کے مغربی لابیوں اور حکومتوں کے بے جا تقاضوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے، ان پر نظرثانی خود پاکستان کے ریاستی مذہب اسلام کی تعلیمات کا تقاضہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
لادینی قوتیں مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ جس طرح مسیحی دنیا کی اکثریت بائبل کو اپنی عملی زندگی سے لاتعلق کرچکی ہے اسی طرح مسلمانوں کی عملی زندگی کا تعلق بھی قرآن کریم کیساتھ قائم نہ رہے لیکن مسلمانوں کی قرآن کریم کیساتھ عقیدت ومحبت نہ صرف قائم ہے بلکہ بحمد اللہ تعالیٰ بڑھتی جارہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عربی قرآن و سنت کی زبان ہے اور ایک مسلمان کیلئے اس کی تعلیم اساسی حیثیت رکھتی ہے، مگر قیام پاکستان کے بعد سے اب تک اسے وہ درجہ نہیں مل سکا جو اس کا حق ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ حتیٰ کہ دینی مدارس میں بھی عربی زبان محض کتاب فہمی تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مذہبی رواداری کا مطلب اپنے مسلک کو چھوڑنا نہیں ہے بلکہ اپنے اپنے مسلک پر قائم رہتے ہوئے دوسروں کے جذبات اور بزرگ شخصیات کا احترام کرنا اور مشترکہ قومی و دینی معاملات میں باہم مل کر جدوجہد کا ماحول پیدا کرنا ہے، اہلِ علم کے اسوہ و تعامل سے ہمیں یہی راہنمائی ملتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی نمایاں پیش قدمی ملک بھر کے دینی حلقوں کیلئے حوصلہ افزا ہے، اللہ کرے باقی دینی جماعتوں کو بھی اپنے زیراثر علاقوں میں اس سمت پیشرفت کا موقع مل جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی تہذیب وفلسفہ کے علمبردارابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مسلمانوں کا اسلام کیساتھ تعلق صرف رسمی نہیں ہے بلکہ وہ اپنی تمام ترعملی کمزوریوں کے باوجود اسلام کے معاشرتی کردارپر ایمان رکھتے ہیں اورنبی اکرمﷺ کی ذات گرامی کیساتھ انکی عقیدت ومحبت ہردور میں شک وشبہ سے بالاتررہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مطالبہ پر امارت اسلامی افغانستان کا مثبت ردعمل حوصلہ افزا ہے۔ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ افغان قوم کے مسائل و مشکلات میں ان کی راہنمائی اور معاونت امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اس کٹھن گھڑی میں وطن عزیز کی معقول امداد پر ہم عالمی برادری کے شکرگذار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ امداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تہذیبی تشخص کے حوالے سے کسی ایجنڈے کے ساتھ مشروط نہیں ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج مغرب کے ذرائع ابلاغ مسلسل یہ پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ اسلام عورتوں کی تعلیم کا مخالف ہے، حالانکہ مسلمانوں کے ہاں اس دور میں علمی و تحقیقی کام کرنے والی بے شمار خواتین تاریخ کے ریکارڈ پر ہیں جب خود مغرب نے ابھی عورتوں کی تعلیم کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جین کے ساتھ امارت اسلامی افغانستان کا معاہدہ ان کی آزادانہ قومی پالیسی کا آئینہ دار ہے اور مسلم ممالک کی سب سے بڑی ضرورت اس وقت یہی آزادانہ قومی طرز عمل ہے اللہ پاک سب کو نصیب فرمائیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کے وفاقوں کے ساتھ حکومتی گفت و شنید خوش آئند ہے مگر دینی تعلیم کے بارے میں مغربی ایجنڈے سے فاصلہ قائم رکھنا اس کی کامیابی کیلئے ضروری ہے ورنہ نتائج پہلے سے مختلف نہیں ہوں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
افغانستان میں امن پاکستان کی ضرورت ہے مگر اس کیلئے زمینی حقائق اور تہذیبی ماحول کا ادراک و اعتراف اس سے بھی زیادہ ضروری ہے، اور ہمیں اب امریکی ٹرک کی بتیوں سے بہرحال چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارا سب سے بڑا مسئلہ قومی خودمختاری کی بحالی اور تحفظ ہے، جب تک ہم ملکی معاملات میں غیر ملکی مداخلت سے نجات حاصل نہیں کر لیتے اور اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد نہیں ہو جاتے، اس وقت تک اپنا کوئی بھی مسئلہ قومی و مِلی تقاضوٖں کے حوالے سے حل نہیں کر سکتے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرم ﷺ نے متعدد احادیث مبارکہ میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا ماحول ختم ہو جانے کو معاشرتی فساد اور خرابیوں کا ذریعہ بتایا ہے، اور امت کو آگاہ فرمایا ہے کہ نیکیوں کی تلقین اور برائیوں سے روکنے کا سلسلہ ترک کرنے کا وبال صرف غلط اعمال کرنے والوں تک ہی محدود نہیں رہتا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے معاشرے میں عورت بہت حوالوں سے مظلوم ہے اور اس کے بہت سے شرعی حقوق یہاں دبائے جا رہے ہیں لیکن اس محاذ پر دینی حلقوں کی کوئی واضح نمائندگی موجود نہیں ہے، سیکولر حلقے اور این جی اوز ہی حقوقِ نسواںٖ کے شعبہ میں جدوجہد کرتے اور اپنے ایجنڈے کے حوالے سے اسے کیش کرواتے نظر آتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جسمانی اور روحانی دونوں قسم کی بیماریوں کے علاج معالجے کی تلقین فرمائی ہے اور بعض علاج خود بھی تجویز کیے ہیں، اس لئے انسانی بیماریوں کا علاج اور ان کیلئے تحقیق و محنت خدمتِ خلق ہونے کے ناتے عبادت اور سنتِ رسولؐ بھی شمار ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خواتین کی تعلیم کے حوالے سے امارتِ اسلامی افغانستان سے سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا تقاضہ قابلِ توجہ ہے، طالبان حکومت کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور اہلِ علم کی مشاورت سی کوئی راستہ نکالنا چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے ہاں عموماً سیکولرازم کو غیر فرقہ وارانہ حکومت کے معنی میں پیش کر کے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ سیکولرازم کی بنیاد مذہب کی نفی پر نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد کسی ایک فرقہ پر دوسرے فرقہ کی بالادستی کو روکنا ہے۔ ہمارے خیال میں یہ مذہب کو سیاست سے دور رکھنے کیلئے محض ایک فریب کاری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شریعت اسلامیہ کے سارے احکام حکومت و اقتدار سے متعلق نہیں ہیں بلکہ زیادہ تر ایسے ہیں جن پر عملدرآمد کیلئے کسی انتظامی یا قانونی ڈھانچے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے وجود، خاندان اور ماحول پر آزادی کے ساتھ ان کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ ایسے احکام و قوانین کا نفاذ تو ہمیں بہرحال کرنا چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک المیہ یہ ہے کہ مکاتبِ فکر کے درمیان مناقشت و مسابقت کی فضا نے باہم مل بیٹھنے کے راستے مسدود کر رکھے ہیں، اگرچہ نفاذِ اسلام اور ختمِ نبوت جیسے مشترکہ مقاصد کیلئے مذہبی قیادتیں بوقتِ ضرورت مل بیٹھتی ہیں لیکن یہ ناکافی ہے، دینی راہنماؤں اور کارکنوں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یومِ سقوط ڈھاکہ پر ہر سال غم و صدمہ کا میڈیا پر اظہار کیا جاتا ہے جو قومی جذبات و احساسات کا مظہر ہے مگر اس کے ساتھ اس کے اسباب و عوامل کی نشاندہی اور تلافی کے اقدامات بھی ضروری ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمِ اسلام میں اسلامی معاشی نظام کے تعطل پر کم و بیش دو صدیاں گزر گئی ہیں اور استعماری ممالک کے تسلط کے دوران مسلم ممالک کی معیشتوں کو جس بری طرح سودی شکنجے میں جکڑ دیا گیا ہے اس سے نکلنے کیلئے جو تجرباتی اور تدریجی عمل ضروری ہے اس کی حوصلہ شکنی نہیں ہونی چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا فضل الرحمان کو حافظ حسین احمد کے گھر میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اللہ پاک نظرِ بد سے بچائیں اور اس کا مصداق بنادیں کہ ؎
بڑا مزہ اس ملاپ میں ہے
جو صلح ہو جائے جنگ ہو کر
آمین یا رب العالمین -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تصویر کا ایک رخ یہ ہے کہ حلال و حرام کے تصور سے آزاد ’’فری سوسائٹی‘‘ کا جو فلسفہ گذشتہ دو صدیوں سے مسلمان معاشروں کو گھول کر پلانے کی عالمگیر کوشش جاری ہے وہ ابھی تک ہضم نہیں ہو رہا۔ جبکہ دوسرا رخ یہ ہے کہ آج کے ایک عام مسلمان کے سامنے حلال و حرام کا نقشہ پوری طرح واضح نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی طرف سے ملک میں ہم جنس پرستی کے حوالے سے پابندیوں کا اعلان خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔ انسانی شرافت اور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے تمام ممالک بالخصوص مسلم حکومتوں کو ایسا کرنا چاہیئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عقائد و احکام کی تعبیر و تشریح کی اپنی اپنی چھلنیاں سب نے تھام رکھی ہیں، جو اس میں سے گذر جائے وہ حق باقی سب باطل۔ اسی ذوق و مزاج نے امت کے ہر اجتماعی کام کا راستہ روک رکھا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوامِ متحدہ کے منشور اور قراردادوں سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر مسلم ممالک اپنے قانونی نظاموں کو ان کے مطابق بناتے ہیں تو انہیں نکاح، طلاق، وراثت، زنا، شراب، چوری، ڈکیتی، قذف، ارتداد اور ناموسِ رسالت جیسے بہت سے معاملات میں قرآن و سنت کے صریح احکام سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مرکز الاقتصاد الاسلامی اور وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے زیرِ اہتمام کراچی کا قومی حرمتِ سود سیمینار سودی نظام کے خاتمہ پر قومی اتفاقِ رائے کا مظہر ہے، مگر یہ معاملہ مسلسل، مربوط اور عملی جدوجہد کا طلبگار ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان کی مسلح افواج کے ماٹو میں ’’جہاد‘‘ کا لفظ شامل ہے مگر جہاد کی اصطلاح کو ایک عرصہ سے بین الاقوامی سیکولر لابیوں نے جس منفی مہم کا نشانہ بنا رکھا ہے اس کے مقابلے میں جہاد کے لیے قوم کی ذہن سازی کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا، یہ ہماری سیاسی و عسکری قیادت کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جنرل حافظ منیر عاصم کی بطور آرمی چیف تقرری نیک فال ھے انہیں خوش آمدید کہتے ھوئے ھماری دعاھے کہ ان کے سینے میں قرآن کریم کانور ملک وقوم کی بہتری کاذریعہ بن جائے امین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تمام ریاستی ادارے، قومی طبقات اور دینی و سیاسی جماعتیں اگر دستور پاکستان کا احترام کرتے ہوئے اس کی حقیقی عملداری کیلئے سنجیدہ ہو جائیں تو کسی بھی نوعیت کے بحران سے نمٹنا مشکل نہیں رہے گا، آزمائش شرط ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی ملکوں میں جو لوگ مسلم دنیا کے اس دورِ انحطاط میں اسلام قبول کر رہے ہیں ان کے بارے میں جہاں مغربی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے وہاں اس بات پر ریسرچ کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ مغربی اور یورپی نسلوں کے لوگوں کے مسلمان ہونے کے اسباب کیا ہیں؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف عدالتِ عظمٰی میں دائر سرکاری اپیلوں کی واپسی کا اعلان خوش آئند ہے لیکن تمام اپیلوں کی واپسی کے بغیر فیصلہ پر عملدرآمد نہیں ہو سکے گا، اس کی کوئی تدبیر؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایسی جمہوریت جس میں عوام کے منتخب کردہ نمائندے اللہ تعالیٰ کی حاکمیتِ اعلیٰ کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے احکام و قوانین کے تابع رہ کر فیصلے کریں تو یہ جمہوریت اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں ہے بلکہ اسلام خود اس کا علمبردار ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے خاتمہ کے حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ جناب اسحاق ڈار کے اعلان کا ہم سابقہ سرکاری اعلانوں کی طرح خیرمقدم ہی کریں گے، اللہ ہمیں بحیثیت قوم سرکاری و غیرسرکاری سطح پر اس کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات کی توفیق دیں، آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقبالؒ مسلم امّہ کی تہذیبی شناخت کی علامت اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والہانہ محبت کا مناد ہے، اسے خراجِ عقیدت اس کے اسی جذبہ کی پیروی میں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
افغانستان سے متعلقہ مسائل کا حل امارتِ اسلامی افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ مذاکرات کی صورت میں ہی سامنے آئے گا، ورنہ دباؤ کے ساتھ باتیں منوانے اور بدنام کرنے کی روش سے خاطرخواہ نتائج نہیں ملیں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی حمایت خوش آئند ہے جسے ذمہ دار حلقوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے مختلف اقوام میں پہنچنے کے بعد ان پر اثرانداز ہونے کیلئے اکھاڑپچھاڑ کی بجائے موافقت اور ایڈجسٹمنٹ کی حکمت عملی اختیار کی تھی، اور انکی ثقافت کے صرف ان حصوں کی نفی کی تھی جو اسلام کے بنیادی عقائد و احکام سے متصادم ہوئے، باقی روایات و اقدار کو قبول کرنے میں بخل نہیں دکھایا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملک کی عمومی صورتحال ایک بار پھر خبردار کر رہی ہے کہ ہم گروہی، طبقاتی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات و ترجیحات سے بالاتر ہو کر ملکی وحدت، قومی خود مختاری اور ملک و قوم کی دینی شناخت کے تحفظ کیلئے محنت کریں، ورنہ حالات کی بہتری کا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خلافتِ عثمانیہ کے بعد سب سے پہلے ترکی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سیکولرازم کو دستور و قانون کی حیثیت دے، لیکن عام ترکوں نے آج تک اس لامذہبی فلسفہ کو قبول نہیں کیا اور اب بھی وہ دینِ اسلام کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ کا کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں، باقی مسلم دنیا کی بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جاپان نے کابل میں اپنی سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے اور امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ تعلقات کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت خوش آئند ہے اور مسلم حکومتوں کیلئے ایک گائیڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چند سال قبل سوئس بینک کے ایک ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی اتنی رقوم پڑی ہیں کہ اگر انہیں استعمال کیا جائے تو پاکستان تیس سال تک ٹیکس فری بجٹ بنا سکتا ہے اور پاکستانیوں کو چھ کروڑ سے زائد ملازمتیں دی جا سکتی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم غور و فکر اور تدبر کی دعوت دیتا ہے اور فقہ و اجتہاد اسلام کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں، لیکن عقل کو حکمران کی نہیں بلکہ معاون کی حیثیت دی گئی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ عقل کبھی حکمران نہیں رہی، وہ جب وحی الٰہی کی معاون نہیں بنتی تو اسے طاقت یا خواہشات کی چاکری کرنا پڑتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
صدر محمد ایوب خان مرحوم کے دورِ اقتدار میں ان کے بھائی سردار بہادر خان مرحوم نے جب ایک موقع پر قومی اسمبلی کے فلور پر یہ کہا کہ پاکستان میں کوئی حکومت بھی امریکہ کی مرضی کے بغیر قائم یا تبدیل نہیں ہوتی تو میرے جیسے سیاسی کارکنوں کو اس وقت بہت تعجب ہوا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ٹیکسوں کی ضرورت و اہمیت سے کسی کو انکار نہیں ہے، لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور بہت سے نہ دینے والے بھی دینے کیلئے تیار ہیں مگر ٹیکسوں کے تعیّن اور وصولی کے نظام کو منصفانہ اور شفاف بنائے بغیر اس سلسلہ میں اعتماد کی فضا قائم نہیں کی جا سکتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اسلام کو پوری نسلِ انسانی کا مذہب قرار دے کر رنگ، نسل، علاقہ اور زبان کی تفریق سے بالاتر معاشرے کی عملی شکل دنیا کے سامنے پیش کی تھی، مگر ہم آج پھر اس مقام سے نیچے اتر کر رنگ، نسل، علاقہ اور زبان کی قومیتوں کے دائرے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینِ اسلام کو ریاست کا سرکاری مذہب قرار دیتے ہوئے دستور میں طے کیا گیا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نافذ نہیں کیا جائے گا اور قرآن و سنت کے قوانین کو بتدریج ملک میں نافذ العمل بنایا جائے گا، اور یہ صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کی مسلم حکومتوں کی مِلّی ذمہ داری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا کے بہت سے حلقے مسلسل اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کر کے اسے ایک سیکولر ملک کا روپ دیا جائے، ٹرانس جینڈر ایکٹ ۲۰۱۸ء بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ ۲۰۱۸ء کا اتنی دیر تک ابہام میں رہنا بیرونی لابیوں کی سرگرمیوں سے ہماری غفلت کا نتیجہ ہے، ہمیں قومی و مِلّی معاملات میں اپنی توجہ درست رکھنے کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نابینا، گونگے اور بہرے افراد کی طرح خواجہ سرا بھی نسل انسانی کے معذور افراد ہیں، ایک طبقہ کے طور پر ان کے حقوق و مفادات کا تحفظ ضروری ہے مگر انہیں ایک الگ جنس قرار دے کر معاشرتی ماحول کو غیر متوازن کر دینا کوئی معقول طرز عمل نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی و مِلّی مسائل کے عملی حل سے پہلے ان کی فکری بنیادوں اور تہذیبی پس منظر کا واضح ہونا بہت ضروری ہے۔ اسی طرح ایمان و عقیدہ کے رسوخ اور احکامِ شریعہ پر مخلصانہ عمل کیلئے فکری و ذہنی اطمینان کی ضرورت کو نظرانداز کر کے ہم اسلامائزیشن کی طرف مؤثر پیشرفت نہیں کر سکتے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی لابیاں مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ اسلامی خلافت کا نظام آج کی دنیا کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔ جبکہ مسلم دنیا کے مقتدر طبقوں کی خودسپردگی کی کیفیت یہ ہے کہ اپنے نظریاتی تشخص، تہذیبی امتیاز اور دینی پہچان سے دستبرداری تک سے گریز نہیں کیا جا رہا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی جمہوریت اور کمیونزم کی سرد جنگ ختم ہونے کے بعد مغربی لابیاں اور ذرائع ابلاغ ایک منظم مہم کے تحت اسلام کو سولائزیشن مخالف اور انسانی حقوق سے محروم کرنے والے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جس کا مقصد عالمی رائے عامہ اور نئی مسلمان نسل میں اسلام کے متعلق بے یقینی پیدا کرنا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے علمی و دینی مراکز کو ان عالمی معاہدات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے جو مسلم دنیا کو سیاسی، معاشی اور تہذیبی ہر حوالے سے جکڑے ہوئے ہیں۔ اگر ہم انہیں فوری طور پر تبدیل نہیں کر سکتے، کم از کم نشاندہی کر کے دنیا کے انصاف پسند لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش تو کر سکتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جینڈرسائیڈ اویئرنس پروجیکٹ کی بانی بیورلی ہل کے ایک بیان کے مطابق ہر سال لاکھوں بچیاں پیدائش سے قبل ہی زندگی کے حق سے محروم کر دی جاتی ہیں۔ قرآن کریم نے اس کی وجوہات ’’خشیۃ املاق‘‘ اور ’’من سوء ما بشر بہ‘‘ ذکر کی ہیں اور نبی کریم ﷺ نے اس رسمِ بد سے عرب معاشرے کو پاک کر دیا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تحفظِ ختمِ نبوت کا تقاضہ نئی نسل کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس مسئلہ پر بار بار قومی وحدت کا اظہار بھی ہے تاکہ بیرونی دخل اندازی کا راستہ روکا جا سکے اور سازشوں کے مشترکہ مقابلے کا ماحول قائم رہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملک بھر کے احباب سے گذارش ہے کہ یومِ دفاعِ پاکستان اور یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے کاموں میں بھی محنت جاری رکھیں، جزاکم اللہ خیرا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حصولِ روزگار کیلئے بیرون ملک جانے کے رجحان کو کسی نظم و ضبط کے دائرہ میں لانا ضروری ہے اور حکومت کو اس سلسلہ میں ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ باہر جانے والی افرادی قوت ملک و قوم کیلئے اقتصادی لحاظ سے فائدے کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ قومی وقار میں اضافے کا باعث بھی بنے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیلاب کے متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے پاک فوج، دینی حلقوں اور رفاہی اداروں کی مساعی لائقِ تحسین ہیں، اللہ پاک مزید ہمت و توفیق کے ساتھ جزائے خیر سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سپریم کورٹ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کے نام پر جتنے بھی اکاؤنٹ ہیں سب جعلی ہیں اس کا اپنا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان کی قانونی پوزیشن ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تمام باہم برسر پیکار سیاستدانوں سے اللہ کے نام پر درخواست ہے کہ آپس کی ’’تو تو میں میں‘‘ چند روز کیلئے روک دیں اور ساری توجہ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی پر مرکوز رکھیں، اللہ پاک سب کا بھلا کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی جو صورتحال بن چکی ہے ہمیں اور معاملات پر بحث میں وقت صرف کرنے کی بجائے متاثرین کے تحفظ اور بحالی کے کاموں پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی بساط کے مطابق جس قدر ہو سکے امداد کا بندوبست کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام اور مسلمانوں کے تشخص کے بارے میں مغرب کے زیراثر عالمی میڈیا کا رویہ غیرمتوقع نہیں ہے۔ کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ مغرب نے آسمانی تعلیمات سے انحراف و بغاوت کے فلسفے پر مبنی جو ثقافت دنیا میں متعارف کرا رکھی ہے اسکی راہ میں اسلام ہی ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیلاب کی تباہ کاریوں کے ظاہری اسباب کا جائزہ لینے اور ان کے حوالے سے تحفظ کے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے باطنی اسباب اور روحانی عوامل کی طرف توجہ دی جائے اور ان کو دور کرنے کے لیے بھی اسی قدر بلکہ اس سے زیادہ محنت کی جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ریاستی اداروں کا احترام قومی تقاضہ ہے اور اس کا ماحول قائم رکھنا قوم کے ساتھ ساتھ خود ریاستی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے، اللہ تعالٰی وطنِ عزیز کو ہر طرح کے خلفشار سے بچائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی جب تک عقیدہ کی تعلیم دینا ترک نہیں کریں گے اور اپنے نصاب تعلیم سے عقیدہ کی تلقین کا عنصر خارج نہیں کریں گے ’’دہشت گردی‘‘ کے خلاف عالمی مہم میں ان کی شرکت پر اعتماد قائم نہیں ہوگا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تمام احباب سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں اور اپنے علاقوں میں اس کے لئے منظم اور مربوط محنت کا اہتمام کریں، ایسے حالات میں متاثرین کی امداد نفلی عمرہ اور حج پر بھی ترجیح رکھتی ہے، اللہ تعالٰی جزائے خیر دیں، آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلسل بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں متاثرہ ہم وطنوں کی فوری امداد کے ساتھ ساتھ بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہونے اور گناہوں کی معافی مانگنے کی طرف بھی توجہ دلا رہی ہیں اللہ پاک ہم سب کو توفیق دیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام دشمن قوتیں مستحکم، منظم اور متحد ہیں، ان کے وسائل مجتمع اور ترقی یافتہ ہیں اور ترجیحات طے شدہ ہیں۔ عالمِ اسلام منتشر اور غیر مستحکم ہے، اپنے وسائل پر اس کا کنٹرول نہیں، بیشتر حکومتیں دشمن کی مطیع ہیں، اور ترجیحات تو رہیں ایک طرف اس کے اہداف بھی واضح طور پر متعین نہیں ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیاست، معیشت، ٹیکنالوجی، عسکریت اور وسائل پر تصرف کی دوڑ میں ہم مغرب سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ اب صرف دین و ثقافت کا میدان ہے جس میں مغرب کو مطلوبہ کامیابی نہیں مل رہی اور اسے اعتراف ہے کہ وہ عام مسلمان کا خدا اور رسول کے ساتھ عقیدہ و محبت کا تعلق توڑنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خلافتِ راشدہ سے لے کر خلافتِ عثمانیہ اور مغل سلطنت تک مساجد کے خطباء کو کبھی اس بات کا پابند نہیں کیا گیا کہ وہ جمعۃ المبارک کے خطابات اور عمومی دینی بیانات میں سرکاری طور پر لکھی گئی تقاریر پڑھ کر سنائیں اور اپنی طرف سے کوئی بات نہ کریں، حتٰی کہ اکبر بادشاہ کے دور میں بھی نہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پنجاب اسمبلی پرائیویٹ سود کی ممانعت کا بل منظور کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے مگر اصل ضرورت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے کر اس پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے کی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی کانگریس کے سابق اسپیکر نیوٹ کنگرچ نے کہا تھا کہ جو مسلمان شریعت پر یقین رکھتے ہیں انہیں امریکہ سے نکال دیا جائے کیونکہ شریعت مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتی۔ جبکہ ہمارے بعض دانشوروں کا کہنا ہے کہ اسلام اور مغرب کے درمیان کوئی تہذیبی کشمکش نہیں ہے محض مفادات کی جنگ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے ہاں یہ رویہ پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ کسی بھی مسئلہ پر کتنی ہی سنجیدہ بات کی جائے اس پر تبصرے یہی سامنے آتے ہیں کہ جی فلاں تو یہ کر رہا ہے اور فلاں تو یہ کہتا ہے۔ جس سے اصل بات گم ہو جاتی ہے بس فلاں فلاں ہی منظر پر رہتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ ’’بے خبری‘‘ محض اتفاقی نہیں بلکہ ملک کے تعلیمی نظام و نصاب سے اسلام اور نظریۂ پاکستان کے بارے میں معلومات و مواد کو دھیرے دھیرے خارج کر کے اس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے اور اس خود ساختہ ماحول میں آج کی نسل کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ نظریۂ پاکستان آخر کیا چیز ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یومِ آزادی پر وزیر اعظم نے میثاقِ معیشت کی بات کی ہے جس نے اس سے قبل کئے جانے والے میثاقِ جمہوریت کا حشر یاد دلا دیا ہے جبکہ قوم کو اصل ضرورت میثاقِ شریعت کی ہے جو تمام مشکلات کا حل ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ وہ پاکستان ہے جس کے متعلق قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ اس کا دستور قرآن ہوگا اور یہاں کا نظام اسلامی اصولوں پر استوار کیا جائے گا۔ اس اعلان پر علامہ شبیر احمد عثمانی اور مولانا ظفر احمد عثمانی کی قیادت میں ہزاروں علماء نے رائے عامہ کو بیدارومنظم کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمی معاہدات اور اداروں کے ذریعے جو بیرونی تسلط ہم پر قائم ہو چکا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ جس طرح آزادی کے حصول کیلئے محنت کی گئی تھی اسی طرح آزادی کے تحفظ اور قومی خودمختاری کی بحالی کیلئے ہمہ گیر جدوجہد منظم کی جائے جس میں قوم کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وطنِ عزیز پون صدی گزر جانے کے باوجود جغرافیائی طور پر بھی نامکمل ہے اور اپنے قیام کے مقاصد کے حوالے سے بھی۔ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی محنت اور قربانیوں کی یاد دلاتے ہوئے پاکستان اور اس کے مقاصد کی تکمیل کا درس دیتا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق سے نوازیں، آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ اور سیدنا حضرت امام حسینؓ کے تذکرہ کا اصل مقصد یہ ہونا چاہیے کہ عدل و انصاف اور سادگی پر مبنی نظام کے قیام کی کوشش کی جائے اور تعیش و تکلفات، پروٹوکول و پرسٹیج، اور قانون و نظم سے بالا ہونے کے اس ماحول سے نجات کیلئے ہر قسم کی قربانی دی جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جدوجہد نااہلی کے خلاف تھی کہ جس کو وہ خلافت کا اہل نہیں سمجھتے تھے اس کی بیعت سے انکار کر دیا۔ راہنمائی کے اس آئینے میں ہم بھی اپنے سیاسی فیصلوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
گوجرانوالہ کے ایک کمشنر ہوتے تھے غلام مرتضیٰ پراچہ صاحب ان سے میری اچھی علیک سلیک تھی، ایک دفعہ بے تکلفی سے کہنے لگے مولوی صاحب! اگر میری سیٹ پر بٹھانے کیلئے آپ کے پاس بندہ ہے تو نفاذِ شریعت کی بات کریں ورنہ اپنا اور لوگوں کا وقت ضائع نہ کریں
؎ صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امام حرم الشیخ صالح بن حمید حفظہ اللہ تعالیٰ کے ایک خطبہ پر صہیونی میڈیا کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ انہوں نے ملت اسلامیہ کے موقف و جذبات کی بھرپور ترجمانی فرمائی ہے جس پر وہ امت کے شکریہ و تبریک کے مستحق ہیں اللہ تعالٰی انہیں جزائے خیر سے نوازیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شعر و خطابت اُس دور میں ابلاغ کے مؤثر ترین ذرائع تھے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کے دفاع اور دعوت کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔ آج ہمیں انہی مقاصد کیلئے ابلاغ کے اِس دور کے مؤثر ترین ذرائع اختیار کرنا ہوں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی مسائل کے حل کا اس کے سوا کون سا راستہ ہو سکتا ہے کہ تمام طبقات اور ادارے دین و شریعت اور ان کی عملداری کی ضمانت دینے والے دستور کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض و حقوق میں توازن لانا شروع کر دیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے ان کے طرزِ حکمرانی اور رفاہی نظام کو اپنا کر ایک بار پھر دنیا کو خوفِ خدا اور عدل و انصاف پر مبنی طرزِ زندگی سے بہرہ ور کیا جائے، دعا کریں اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو ایسی قیادت نصیب فرمائے آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تاشقند میں پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی ملاقات خطے کیلئے نیک شگون اور دونوں ملکوں میں خیر سگالی کی علامت ہے
’’اللہ کرے زورِ قدم اور زیادہ‘‘ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغرب کی ثقافتی یلغار کا سب سے بڑا ذریعہ بین الاقوامی معاہدات ہیں ان کا ہر حوالے سے تجزیہ اور وضاحت ضروری ہے ورنہ ہم بحیثیت قوم نہ صرف تاریخ کے مجرم ہوں گے بلکہ عند اللہ بھی مسئول ہوں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان کے قومی و دینی معاملات میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی مسلسل مداخلت سے ملک کے عوام ازحد پریشان ہیں اور اس کے خلاف کسی مضبوط ردعمل کا اظہار چاہتے ہیں مگر بین الاقوامی قرضوں کے انبار تلے دبی اس قوم کو چھٹکارے کا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وفاق المدارس العربیہ کی قیادت کا دورۂ کابل خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، امید ہے کہ اس سے امارتِ اسلامی افغانستان کو اپنے مسائل و مشکلات کے حل میں مدد ملے گی، اللہ تعالٰی کامیاب فرمائیں، آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جب سودی نظام کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کر کے اسٹے لے رکھا ہے تو وہ اسی فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کا حصہ کیسے بن گیا ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
معاشرتی ماحول میں خیر و شر کی صورتحال کو دیکھتے رہنا، خیر کی حوصلہ افزائی اور شر کی حوصلہ شکنی کرتے رہنا، جسے قرآن کریم نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے تعبیر کیا ہے، یہ ایک آزادانہ ذمہ داری ہے جس کا اہتمام کوئی بھی شخص، جماعت یا طبقہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کر سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
محرم الحرام کی آمد آمد ہے، سیدنا فاروق اعظم اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما کی صحیح یاد یہ ہے کہ ہم ان کے اسوۂ مبارکہ کو اپنا طرز زندگی بنانے کا ماحول بنائیں، اللہ تعالٰی توفیق عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملک میں قرآن و سنت کی عملداری کیلئے عدلیہ اور انتظامیہ کو شریعت کے ماہر جج صاحبان اور افسران فراہم کرنا ریاستی نظامِ تعلیم کی ذمہ داری ہے جس کے پورا نہ ہونے کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیرونی مداخلت سے نجات اور قومی خودمختاری کی بحالی چہرے بدلنے سے نہیں قومی پالیسیوں میں تبدیلی سے ہو گی۔ اس کیلئے بین الاقوامی اداروں کی ناجائز باتیں قبول کرنے سے انکار پہلی سیڑھی ہے جس پر قدم رکھنے والی قیادت قوم کی نجات دہندہ ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
صدر پاکستان جناب عارف علوی کا ارشاد ہے کہ آزادانہ فیصلوں کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے۔ بجا فرمایا مگر معاشی استحکام کیلئے بین الاقوامی قرضوں اور سودی نظام سے نجات ضروری ہے
؎ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی صدر جو بائیڈن کے دورۂ اسرائیل اور سعودی عرب کے نتائج بتا رہے ہیں کہ اسرائیل کو عربوں سے بہرحال قبول کرانے اور سنی شیعہ خانہ جنگی کا دائرہ وسیع تر کرنے کا امریکی ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے
؎ ’’اے خاصۂ خاصانِ رُسل وقتِ دُعا ہے‘‘ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جواد حسن کا کہنا ہے کہ ستر سال سے عدالتی نظام میں اصلاحات نہیں ہو سکیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہم سب شکوے ہی کرتے رہیں گے؟ یہ کام آخر کس نے کرنا ہے اور اس معاملہ میں عدالتِ عظمٰی کی اپنی ذمہ داری کیا ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
افغانستان میں روس کے نائب سفیر انتون لادروف کا یہ کہنا بجا ہے کہ افغان عوام کی مدد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسے سیاسی رنگ دیے بغیر ہونی چاھئیے، اس بات پر
تمام ممالک بالخصوص مسلم حکمرانوں کی سنجیدہ توجہ درکار ہے۔ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
گزشتہ ٹویٹ پر ایک تبصرہ یہ سامنے آیا ہے کہ بابا گورونانک صاحب نے نبوت کا دعوٰی نہیں کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ جب سکھ اپنے مذہب کو آسمانی مذہب اور گوروگرنتھ کو الہامی کتاب مانتے ہیں تو کسی اور صراحت کی کیا ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سکھ مت اور قادیانیت دونوں نئی وحی اور نبوت کے عنوان سے سامنے آئے مگر سکھوں نے الگ ٹائیٹل اور شناخت اختیار کر لی جبکہ قادیانیوں نے اسلام اور مسلمانوں کے ٹائیٹل پر بے جا اصرار کر کے خواہ مخواہ جھگڑا کھڑا کر رکھا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
السلام علیکم ورحمۃ اللہ سب رفقاء بزرگوں دوستوں اور احباب کو عید الاضحٰی مبارک اللہ پاک امت مسلمہ کو آزادی خودمختاری اور نفاذ شریعت کی حقیقی خوشیوں سے مالامال فرمائیں آمین یارب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امارتِ اسلامی افغانستان کے امیر ملّا ھبۃ اللہ اخوندزادہ کا یہ مطالبہ انصاف اور امن کی پکار ہے کہ ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ہمیں تسلیم کیا جائے۔ اس مطالبہ کو نظرانداز کرنا سراسر نا انصافی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا فضل الرحمٰن پر اعتراض کرنے والے اور ان سے امیدیں وابستہ رکھنے والے حضرات یہ مت بھولیں کہ انہیں بھی اسی نظام سے سابقہ ہے جس میں دستور کی بالادستی، قومی خودمختاری، یا نفاذِ اسلام کے کسی فیصلے نے جب بھی ’’ریڈ لائن‘‘ کراس کرنے کی کوشش کی وہ کسی نہ کسی جال میں پھنس کر رہ گیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی سپریم کورٹ نے عورت کے اسقاطِ حمل کے حق کو محدود کر دیا ہے جو پاپائے روم اور دیگر مذہبی قیادتوں کے اس موقف کی تائید ہے کہ بچے میں جان پڑ جانے کے بعد اسقاط کرنا قتل کے مترادف ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب تک حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہیں آتا سودی نظام سے چھٹکارے کے حوالے سے سب اعلانات اور وعدے زبانی جمع خرچ اور وقت گزاری کے ہتھکنڈے ہیں جو ہماری حکومتیں کئی دہائیوں سے استعمال کرتی چلی آ رہی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چند روز پہلے جناب ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے قومی اسمبلی میں والد محترم مولانا سرفراز خان صفدرؒ کے نام پر گکھڑ منڈی میں فلائی اوور برج تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی تھی، گزشتہ روز مولانا اسعد محمود نے اسمبلی میں اس تجویز پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے، ہم اہلِ خاندان دونوں کے شکرگزار ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے خاتمہ کیلئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لے کر اس پر عملدرآمد کیلئے قومی کمیشن بنایا جائے تو اس سلسلہ میں مشکلات کے حل کیلئے باہمی تعاون کی صورت بن سکتی ہے، ورنہ عوامی مزاحمت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسٹیٹ بینک اور چار نجی بینکوں نے سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ میں راہنمائی حاصل کرنے کیلئے گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد رکوانا راہنمائی کی کونسی قسم ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ درست ہے کہ عالمی اداروں کی معاشی جکڑبندی ہماری قومی مجبوری ہے مگر کن لوگوں کی نا اہلیوں اور عیاشیوں کے ذریعے قوم کو اس دلدل میں پھنسایا گیا ہے کیا اس کا کوئی ٹریک موجود ہے اور کیا اس سے نکلنے کا کوئی راستہ بھی ہے؟ قومی خودمختاری اور دستور کی بالادستی کا مدار اس کے جواب پر ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیرونی اداروں کی ڈکٹیشن پر کی جانے والی قانون سازی کوئی اعزاز کی بات نہیں کہ اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جائے۔ قومی معاملات میں بیرونی مداخلت قبول کرنا ایک المیہ ہے جس کے اسباب و عوامل کا جائزہ لینا اور اس سے نجات کی جدوجہد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان کا یہ تقاضہ بالکل بجا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی بات یا معاملہ انہیں باضابطہ طور پر تسلیم کر کے حکومتی سطح پر کیا جائے۔ مسلم ملکوں خاص طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو یہ تقاضہ نہ صرف پورا کرنا چاہیے بلکہ اپنے طور پر بھی یہ آواز بلند کرنی چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملکی تاریخ گواہ ہے کہ دینی سیاسی جماعتوں نے جب بھی باہمی سیاسی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اس کے ثمرات دیکھے ہیں۔ دینی قائدین اس حقیقت کا ادراک جتنی جلدی کر لیں اچھا ہے کہ ان کی اصل قوت ان کے مل بیٹھنے میں ہے اور جب بھی وہ متحد ہوئے ہیں عوام نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیرونی معاہدات کے بوجھ تلے مسلسل پسے چلے جانے کی بجائے ان کے حصار سے نکلنے کیلئے قومی سوچ اور دینی جدوجہد درکار ہے جو گروہی، طبقاتی اور فرقہ وارانہ دائروں سے بالاتر ہو کر ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
برصغیر پر تاجِ برطانیہ کے قبضہ کے بعد عوامی سطح پر دینی مدارس کے اس نظام کا آغاز اس خوف کی بنا پر ہوا تھا کہ اگر دینی علوم کی تعلیم و تدریس کا انتظام نہ ہو سکا تو یہ رفتہ رفتہ مسلمانوں کی زندگی سے نکل جائیں گے اور علامہ محمد اقبالؒ کے بقول یہ خطہ بھی اسپین بن جائے گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیرخزانہ کی طرف سے پیش کردہ وفاقی بجٹ اور تقریر میں سودی نظام کے بارے میں مکمل خاموشی نے جن سوالات و شبہات کو جنم دیا ہے وہ نظرانداز نہیں کئے جا سکتے۔ حکومت کو سودی نظام کے خاتمے کیلئے وفاقی شرعی عدالت کے حالیہ فیصلہ کے حوالہ سے قوم کو بہرحال اعتماد میں لینا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حُبِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر کٹ مرنے کا جذبہ ایمان کی علامت ہے جبکہ حالات کی تبدیلی اور اصلاح کا راستہ اللہ و رسول کی اطاعت اور فرمانبرداری ہے، اللہ تعالی ہمیں دونوں کی کامل توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نوآبادیاتی نظام اور اس کے ذریعے روزافزوں بیرونی مداخلت نے قومی و ملکی معاملات کو ایسا الجھا کر رکھا ہوا ہے کہ سلجھنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ اور ہماری دینی قیادتیں ہیں کہ اتحاد و یکجہتی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ’’معروضی سیاست‘‘ کی دلدل میں مزید دھنستی چلی جا رہی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلاموفوبیا سے نجات محض سفارتی سرگرمیوں سے ممکن نظر نہیں آتی، اس کیلئے خلافتِ راشدہ کی طرز پر اسلام کی درست تعلیمات اور متوازن کردار دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مخالف قوتوں اور لابیوں کے پھیلائے ہوئے گمراہ کن شکوک و شبہات دور کرنا ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایٹمی اثاثوں کے ہر قیمت پر تحفظ کیلئے پاک فوج کا اعلان قوم کے دل کی آواز ہے جبکہ فضا میں ہر طرف منڈلاتے ہوئے گدھوں پر نظر رکھنا ہم سب کی مِلّی ذمہ داری ہے اللہ پاک ہمیں ہمت اور توفیق سے نوازیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے سودی نظام کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی حمایت خوش آئند ہے، اس کے ساتھ عملدرآمد کے اقدامات کا آغاز ہو جائے تو ہم اللہ پاک کی رحمتوں کی توجہ بھی حاصل کر سکیں گے ان شاء اللہ تعالٰی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی خودمختاری، معاشی آزادی اور نفاذِ شریعت کیلئے ہمیں گروہی سوچ، طبقاتی ترجیحات اور باہمی نفرت انگیزی سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا کیونکہ بیرونی دخل اندازی کے چور دروازے یہی ہیں جنہیں کنٹرول کئے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کر سکیں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں بھی جمعیۃ علماء اسلام کی پیشرفت دینی و نظریاتی حلقوں کیلئے نیک فال ہے، اللہ تعالٰی مسلسل ترقیات اور کامیابیوں سے نوازیں آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کے ساتھ تعلقات بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے نہیں بلکہ فلسطین پر غاصبانہ قبضہ اور بیت المقدس پر ناجائز تسلط کے تناظر میں ہی طے پائیں گے، اس کے علاوہ کوئی بھی کوشش نقش بر آب ہو گی۔
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کے حوالے سے تحریریں
zahidrashdi.org/search/node?keys=اسرائیل&op=Search -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستور ہمارا متفقہ قومی بیانیہ اور مِلّی وحدت کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تہذیبی شناخت اور نظریاتی اساس کا عنوان بھی ہے اس کا احترام و تحفظ ہر شہری کا فریضہ اور عملدرآمد تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی اسمبلی نے الیکشن کے بارے میں سابقہ دور میں پاس کردہ قوانین میں ترامیم کی ہیں، ہماری گزارش ہے کہ مساجد و مدارس، خاندانی نظام اور اسٹیٹ بینک کے بارے میں آئی ایم ایف، سیڈا اور فیٹف کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے قوانین پر بھی نظرثانی ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا جدوجہدِ آزادی کو کچلتے رہنے کی مسلسل پالیسی کا حصہ ہے، اس پر روایتی مذمتی بیانات سے زیادہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو مؤثر طور پر سپورٹ کی ضرورت ہے جو ہماری قومی ذمہ داری بھی ہے اور مِلّی بھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیاسی تنازعات کو پارلیمنٹ یا باہمی مذاکرات کے ذریعے نمٹانا ہی اس کا درست طریقہ ہے اور پُر امن عوامی احتجاج بھی ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جبکہ ملک کو خلفشار، بدامنی اور باہمی منافرت سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کالعدم ’’تحریکِ طالبان پاکستان‘‘ اور حکومتِ پاکستان کے درمیان امارتِ اسلامی افغانستان کے ذریعے مذاکرات خوش آئند ہیں اور ہم اسلام، پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے خلاف عدالتی فیصلہ پر گذشتہ تیس سالوں کے دوران دو دفعہ نظرثانی ہو چکی ہے، اب نظرثانی کی اپیل کا مطلب شریعت و دستور کے حکم سے صاف انکار اور بغاوت ہی سمجھا جائے گا، ہمارا ہمدردانہ مشورہ ہے کہ چند سالہ دنیاوی مفادات کی خاطر آخرت کی ابدی زندگی خراب نہ کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانی حضرات کا اصل المیہ یہ ہے کہ وہ ملت اسلامیہ کے اجماعی عقائد سے صریح انحراف کرتے ہوئے بھی زبردستی مسلمان کہلانے پر بضد ہیں اور دستور کے واضح فیصلہ کو تسلیم کرنے سے انکار بلکہ اس کے خلاف عالمی مہم جوئی کے باوجود مُصر ہیں کہ انہیں تمام حقوق و مراعات غیر مشروط طور پر دی جائیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کے حالیہ فیصلہ پر عملدرآمد کی راہ ہموار کرنے اور مختلف النوع رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام کو وکلاء اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ورنہ اس نحوست سے چھٹکارہ حاصل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل صرف فلسطین کا نہیں پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ اس کے بارے میں کوئی بھی ایسا فیصلہ جو مسلم امہ کے عمومی رجحانات کے خلاف ہوا تب تک مؤثر رہے گا جب تک اس فیصلہ کو نافذ کرنے والی قوتیں مؤثر رہیں گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جسٹس اطہر من اللہ کا یہ کہنا بجا ہے کہ سیاسی مقاصد (مفادات) کیلئے مذہب کا استعمال درست نہیں ہے، لیکن ملک کے ہر قومی شعبے میں دستور کے مطابق مذہب کو عملی مقام دیئے بغیر اس سے بچنا شاید ممکن نہ ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی مسائل کو ذاتی، لسانی، نسلی اور طبقاتی دائروں سے بالاتر ہو کر اجتماعی تناظر میں اسلام اور پاکستان کے حوالے سے دیکھنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ قوم کے ساتھ ساتھ خود اپنے ساتھ بھی نا انصافی ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ دستور پاکستان کو قومی نصاب تعلیم میں شامل ہونا چاہیے۔ مگر اس سے قبل دستور کی نظریاتی اساس قرآن و سنت کو نصاب تعلیم کا لازمی جزو بنانا ضروری ہے جن سے قوم کو بے خبر رکھنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ’’آزادی‘‘ کے بعد سے جاری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ کا یہ کہنا قوم اور اس کے تمام طبقات کی سنجیدہ توجہ کا مستحق ہے کہ دستور اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا تو افراتفری ہو گی، اور یہی منظر اِن دنوں ہر طرف نظر آ رہا ہے، ہر محب وطن شہری کو اس رویے سے نجات کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ اور اسکے ہمنوا عالمی اداروں کی غلامی سے نجات صرف نعروں سے نہیں ملے گی، اس کیلئے ان تمام عوامل کا جائزہ لے کر ان کا سدباب کرنا ہوگا جنہیں جواز بناکر اسٹیٹ بینک اور دیگر قومی اداروں کی بیرونی نگرانی ہم پر مسلط کی گئی ہے، جن میں عالمی قرضے اور ان کا ناجائز استعمال سرفہرست ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکنا ہماری سب سے بڑی قومی ضرورت ہے مگر عرب بہار کے تجربہ کے بعد یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ بعد میں آنے والی قیادت کہیں پہلے سے بھی زیادہ امریکی جال کا حصہ تو نہیں ہو گی؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! آئیے سب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی عید نصیب فرمائیں، قومی خودمختاری اور دین کی سربلندی کی منزل سے ہمکنار کریں، اور ہماری رمضان المبارک کی عبادات کو قبول فرماتے ہوئے آئندہ بھی خلوص اور ذوق کے ساتھ اس کی توفیق دیتے رہیں، آمین یارب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ترکی کے صدر طیب اردگان کا دورۂ سعودی عرب شدید حبس میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی طرح ہے، دونوں ملک تمام تر باہمی تحفظات و شکایات کے باوجود امتِ مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہیں اور ہم عالمِ اسلام کے مسائل پر ان دونوں ملکوں کے ایک پیج پر آنے کیلئے مسلسل دعاگو ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غداری، نا اہلی اور کرپشن کے باہمی الزامات کی بجائے تمام سیاسی جماعتیں اور قومی ادارے اپنی صفوں میں ان لوگوں کو تلاش کریں جو قوم کو آپس میں لڑانے کیلئے عالمی منصوبہ بندی کے تحت حالات کو ’’نو ٹرن پوائنٹ‘‘ پر لے جانے میں مصروف ہیں، ان کو بے نقاب کرنا ملک و قوم کا اولین مفاد ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیت المقدس کے حوالے سے انڈونیشیا کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا مجوزہ اجلاس خوش آئند ہے مگر (۱) امریکی ایجنڈے کے حصار (۲) عالمی اداروں میں بے اثر نمائندگی اور (۳) قومی خودمختاری کے فقدان کے ماحول میں مسلم ممالک قراردادیں پاس کرنے کے سوا آخر کیا کر پائیں گے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان میں نفاذِ شریعت کیلئے عسکری جدوجہد کی حمایت نہیں کی جا سکتی اس لیے کہ تمام مکاتبِ فکر کے جمہور علماء اس طریقہ کار کی مخالفت کرتے چلےآ رہے ہیں، جبکہ ’’دہشت گردی‘‘ کے خلاف کاروائیوں کو امریکی ایجنڈے سے ہٹ کر قومی مفاد کے دائرے میں لانا بھی ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بخاری شریف میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رمضان کا آخری عشرہ آتا تو ’’شد مئزرہ وأحیا لیلہ وأیقظ أھلہ‘‘ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبادت کیلئے کمر کس لیتے تھے، خود بھی راتوں کو جاگتے اور اہلِ خانہ کو بھی ترغیب دیتے تھے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اکبر بادشاہ کے ’’دینِ الٰہی‘‘ کی تفصیل مولانا ابو الحسن علی ندویؒ کی ’’تاریخِ دعوت و عزیمت‘‘ میں پڑھی جا سکتی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ دین کی تعبیر و تشریح کی اتھارٹی حکومتِ وقت کے پاس ہے جو شریعت کا کوئی بھی حکم حسبِ ضرورت تبدیل کر سکتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور‘‘ کا نعرہ بہت خوش کن ہے مگر جہاں فیٹف (FATF)، سیڈا (CEDA) اور آئی ایم ایف (IMF) کے بھیجے ہوئے امپورٹڈ قوانین ڈکار لئے بغیر ہضم ہو جاتے ہوں وہاں یہ نعرہ دل فریب ہونے کے باوجود عجیب سا لگتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شہزادہ چارلس نے ایک دفعہ کہا تھا کہ اسلام کو تشدد پسند گروہوں کے حوالے سے دیکھنا ایسے ہی ہے جیسے ہم برطانوی معاشرے میں قتل، عصمت دری اور نشہ بازی وغیرہ کے واقعات سے یہاں کی زندگی کے بارے میں رائے قائم کریں، کسی معاشرے کے بارے میں اس کی انتہاؤں کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عدلیہ، انتظامیہ، پارلیمنٹ اور مسلح افواج وطنِ عزیز کے قابل احترام اور ذمہ دار قومی ادارے ہیں، ان کی کسی بات سے اختلاف یا ان کے کسی معاملہ میں مشورہ تو ہر شہری کا فطری حق ہے مگر ان میں سے کسی کی توہین و تحقیر ملکی مفاد کے خلاف اور قومی وقار کے منافی ہے، اس سے بہرحال گریز ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مہر کی رقم کے بارے میں عام طور پر سوال کیا جاتا ہے کہ یہ کتنی ہونی چاہیے؟ عرض ہے کہ اس میں دونوں خاندانوں کی معاشرتی حیثیت کا لحاظ رکھنا چاہیے، رقم اتنی زیادہ نہ ہو کہ خاوند کیلئے بوجھ بن جائے اور اتنی کم بھی نہ ہو کہ بیوی کیلئے اس کی سہیلیوں اور خاندان میں خفت کا باعث بنے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حرمین شریفین میں تراویح کی تعداد نصف کر دینے کی خبر باعثِ تشویش و اضطراب ہے مگر اسے فقہی اختلاف کے بجائے بادشاہی اختیارات کے پس منظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ فقہی اختلاف اس کا باعث ہوتا تو تعداد دس نہیں آٹھ ہوتی، یہ عالمِ اسلام بالخصوص سعودی عرب کے اصحابِ علم کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسجد آیا صوفیہ استنبول میں اٹھاسی برس کے بعد باجماعت نماز تراویح باعثِ مسرت ہونے کے ساتھ اس زمینی حقیقت کا اظہار بھی ہے کہ امت مسلمہ کو اس کے شرعی احکام اور دینی ماحول سے محروم کرنے کوششیں بالآخر ناکامی کا شکار ہوتی ہیں جو ایسا کرنے والوں کو اپنے رویے پر نظرثانی کی دعوت دیتی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج میری آنکھوں کا دوبارہ آپریشن حاجی مراد آئی ہسپتال گوجرانوالہ میں ہوا ہے جو بحمد اللہ کامیاب رہا ہے، جبکہ مجھے کچھ عرصہ تک آنکھوں کے مسلسل استعمال سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے، احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دوست پوچھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ہم کس کے ساتھ ہیں؟ گذارش ہے کہ بم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی (۱) نظریاتی اساس (۲) قومی خود مختاری (۳) اور دستور کی بالادستی کے ساتھ ہیں، اس حوالے سے جو خطرہ کسی طرف سے بھی دکھائی دے گا، آواز بلند کرتے رہیں گے ان شاء اللہ تعالٰی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا مفتی منیب الرحمٰن کا ارشاد ہے کہ ملک دستوری بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ پردہ سکرین کے پیچھے کی یہ سرگوشیاں اب غیرمحسوس نہیں رہیں کہ ’’نیا قومی بیانیہ‘‘ شاید اس کے بغیر تشکیل نہ دیا جا سکے۔ دستور اور نظریہ پاکستان کے ماننے والوں کو اپنے کردار کا تعین ابھی سے کرلینا چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ بہادر کی اس ’’خوبی‘‘ کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ وہ کسی جگہ مداخلت پر خود کو خفیہ نہیں رہنے دیتا اور کسی نہ کسی طرح یہ تاثر دے دیتا ہے کہ سب کچھ اسی کے کہنے پر ہو رہا ہے، اس سے نظریاتی کارکنوں کو صورتحال سمجھنے اور محتاط ہو جانے میں راہنمائی مل جاتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کی سرحدی حدود اربعہ کیا ہیں؟ یہ بات ابھی تک طے نہیں ہوسکی۔ مسلم دنیا اور فلسطینی عوام کی اکثریت نے سرے سے فلسطین کی تقسیم کو ہی قبول نہیں کیا، جبکہ اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جو سرحدات اپنی قراردادوں میں طے کررکھی ہیں انہیں اسرائیل نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بخاری میں ہے کہ حضرت عمرؓ کی اہلیہ ان کے دور خلافت میں فجر اور عشاء کیلئے مسجد جایا کرتی تھیں۔ انہیں اپنی طبعی غیرت کی وجہ سے یہ پسند نہیں تھا لیکن منع نہیں کرتے تھے۔ اسکی وجہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کے بقول نبی اکرم ﷺ کا یہ ارشاد تھا کہ اللہ کی بندیوں کو مسجد جانے سے نہ روکا کرو۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی مسلم وزرائے خارجہ کانفرنس کو باہمی سیاسی کشمکش میں اپنے اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنانا یا اسے روکنے کی دھمکی دینا غلط بات ہے، حکومت اور اپوزیشن کو سنجیدگی سے کام لیتے ہوئے معزز مہمانوں کے احترام کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی کریم ﷺ کی ناموس اور اسلامی تعلیمات و روایات کو جس طرح بین الاقوامی پروپیگنڈے اور کردارکشی کا سامنا رہتا ہے، ہمارے دانشوروں کی دینی و ملی ذمہ داری ہے کہ اس کا مقابلہ ویسے ہی کریں جیسے غزوۂ خندق کے بعد خطابت اور شاعری کی جنگ میں حضرت حسانؓ، کعبؓ، عبداللہؓ اور ثابتؓ نے کیا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یوکرین پر روسی حملہ کے چواز یا عدمِ جواز کی بحث سے قطع نظر اس پر مغربی قوتوں کے مجموعی ردعمل سے یہ بات ایک بار پھر واضح ہو گئی کہ اہلِ مغرب کے استعماری رجحانات اور نسلی عصبیت کا گراف ابھی تک ایک صدی قبل کی سطح پر قائم ہے اور وہی اس کا اصل عالمی ایجنڈا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضراتِ صحابہ کرامؓ حضورؐ سے دعا کی درخواست کیا کرتے تھے ’’ادع لنا یا رسول اللہ‘‘ اور یہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت بھی ہے، ایک مرتبہ حضرت عمرؓ مکہ مکرمہ عمرے کیلئے جانے لگے تو آپؐ نے فرمایا ’’لا تنسنا يا اخی من دعائك‘‘ میر ے بھائی ہمیں اپنی دعا میں نہ بھولنا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علامہ محمد اقبال مرحوم اس اعتبار سے ماضی قریب کے خوش قسمت ترین راہنما ہیں کہ انہیں کم و بیش تمام طبقوں سے یکساں احترام ملا ہے۔ اور ان کا یہ کارنامہ تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں مدت سے پرورش پانے والے جذبات کو ایک واضح فکر کا رخ دیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان کے وزیر اعظم اور ازبکستان کے صدر نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران افغانستان کی حکومت تسلیم کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس کیلئے مہم چلانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو خوش آئند ہے مگر خود تسلیم کئے بغیر یہ مہم آخر کیسے چلائی جا سکے گی؟ اربابِ اقتدار سے یہ ایک سنجیدہ سوال ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اب سے دو دہائیاں قبل عراق پر امریکی حملے کے تناظر میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ مسلم دنیا کے حکمران صرف جان، اقتدار اور مفادات بچانے کے حوالے سے پالیسیاں طے نہ کریں بلکہ اپنے ضمیر کی آواز بھی سنیں اور انصاف کے تقاضوں کیلئے خطرات کی پروا کیے بغیر آگے بڑھیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مجلس میں تشریف لاتے تو ہمارا جی چاہتا تھا کہ احترام میں اٹھ کھڑے ہوں لیکن ہم ایسا نہیں کرتے تھے ’’لمکان کراھتہ‘‘ کیونکہ آپؐ کو یہ پسند نہیں تھا۔ اس لیے ہمیں بھی محبت و عقیدت کے اظہار میں نبی کریم ﷺ کی پسندوناپسند کا لحاظ رکھنا چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حدیثِ نبویؐ کو حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے تمام علومِ دینیہ کی اصل اور اساس کہا ہے اس لیے کہ سب علوم کے چشمے اسی سے پھوٹتے ہیں حتٰی کہ قرآنِ کریم کے الفاظ کے ساتھ ساتھ اس کے معانی معلوم کرنے کا ذریعہ بھی حدیثِ نبویؐ ہی ہے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہؓ کا ارشاد ہے ’’کان خلقہ القرآن‘‘
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمی قوتیں مسلم دنیا میں اسلامی تعلیمات کو اسی دائرے میں محدود کر دینا چاہتی ہیں جس میں مسیحی ممالک میں مسیحیت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ وہ دائرہ عقائد، عبادات اور اخلاقیات کا ہے جن کا تعلق ذاتی شخصی زندگی سے ہے، حتٰی کہ خاندانی زندگی میں بھی مذہب کی عملداری قبول نہیں کی جا رہی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے ہاں خلافت راشدہ کے صرف اعتقادی پہلو پر کسی حد تک اہل تشیع کے ساتھ اختلاف کے تناظر میں بات کی جاتی ہے۔ اس دور کے معاشی ومعاشرتی ماحول، مذہبی وسیاسی حقوق، خلفاء کے طرز حکومت وزندگی، رفاہی ریاست اور بیت المال کے نظم وغیرہ کا تجزیہ اور بعد کے دور سے تقابل ضروری نہیں سمجھا جاتا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بعض ہمدرد لوگ اس خواہش کا اظہار کرتے ہیں کہ علماء کرام کو دینی خدمات کیلئے عوامی چندہ پر انحصار کرنے کی بجائے روزگار کا کوئی اور ذریعہ اختیار کرنا چاہیے۔ یہ کہنا ایسے ہی ہے جیسے جج صاحبان عدل و انصاف کیلئے عوامی ٹیکس پر انحصار کرنے کی بجائے کوئی اور ذریعہ معاش اختیار کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حجاب اور نقاب کو ایک عرصہ سے غیر مسلم ممالک خصوصاً مغربی دنیا میں مسلمانوں کی ثقافتی علامت قرار دے کر نفرت اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سیکولرازم کے دعویدار مسلم خواتین کو یہ حق دینے کیلئے تیار نہیں ہیں حالانکہ پردہ اور حجاب کی روایت سابقہ آسمانی تعلیمات سے چلی آرہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اللہ رب العزت اور رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ گرامی سے محبت کا اصل تقاضہ یہ ہے ان کے احکام و تعلیمات کے مطابق زندگی گزاری جائے۔ اور محض کسی افواہ کی بنیاد پر اور بغیر کسی تحقیق کے کسی شخص کو جان سے مار دینا ہرگز دین کا تقاضہ نہیں ہے بلکہ قانون کو ہاتھ میں لینا ہی شریعت کے منافی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارے ہاں بدقسمتی سے یہ مزاج عام ہوتا جا رہا ہے کہ ہم مخالف کا موقف اس سے نہیں پوچھتے بلکہ اس کی تحریروں اور بیانات میں سے اپنی مرضی کی باتیں سامنے رکھ کر خود طے کرتے ہیں، اور اگر وہ جواب میں اپنے موقف کی وضاحت کرنا چاہے تو اسے یہ حق دینے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علماء کرام سے میری گزارش ہوتی ہے کہ ایسے نوجوانوں کو دین کے بارے میں اپنے اشکالات کے آزادانہ اظہار کا موقع دیاکریں جن کا دینی اور عصری علوم پر مطالعہ ہوتا ہے۔ اور گمراہی کا طعنہ دینے یا فتوٰی کا لہجہ اختیار کرنے کی بجائے دلیل اورمنطق کیساتھ انکی کنفیوژن دور کرنے کی کوشش کیا کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پہلے زمانوں میں مسجد کا یہ کردار بھی رہا ہے کہ محتاجوں اور معذوروں کی ضروریات کا مسجد میں خودبخود اہتمام ہو جایا کرتا تھا۔ اگر امام مسجد اور انتظامی کمیٹی اس طرف توجہ دیں تو ویلفیئر اسٹیٹ کا ماحول ریاستی سطح پر نہ سہی، نجی سطح پر ضرور بنایا جا سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جغرافیائی محلِ وقوع، آبادی کے تناسب اور عوامی جذبات کی رو سے اہلِ کشمیر کا حق تھا کہ یہ خطہ پاکستان کا حصہ بنے مگر ڈوگرہ راجہ نے ان معروضی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ الحاق کیا جسے کشمیریوں نے تسلیم کرنے سے انکار کرکے مسلح مزاحمت کی اور آزاد کشمیر کا علاقہ حاصل کیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بلوچستان میں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ قابلِ مذمت اور امن و استحکام کیلئے قربانی دینے والے جوان قابلِ تحسین ہیں۔ مگر دہشت گردی کے اس تسلسل کو روکنے کیلئے بیرونی ایجنڈے اور مداخلت سے نجات ضروری ہے جو دستورِ پاکستان کی بالادستی اور قومی خودمختاری کی بحالی کے بغیر ممکن نظر نہیں آتا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن و سنت کیوں لازم و ملزوم ہیں؟ حضرت علیؓ نے حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کو خوارج کے پاس مذاکرات کیلئے بھیجتے ہوئے فرمایا کہ قرآن سے (براہ راست) استدلال نہ کرنا کیونکہ اسکے الفاظ میں مختلف معانی کا احتمال ہوتا ہے، سنتِ رسولؐ کی بنیاد پر بات کرنا وہ اس سے فرار کا راستہ نہیں پائیں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی تعلیم قوم کی ایک لازمی ضرورت ہے، اسے جب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ریاستی نظامِ تعلیم نے پورا نہیں کیا تو قوم نے اس کیلئے کوئی اور راستہ نکالنا ہی تھا۔ اس لیے غیر سرکاری سطح پر دینی مدارس کی موجودگی اور ان کے ساتھ قوم کے ہر طبقہ کے بھرپور تعاون کی بڑی وجہ یہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے نہ صرف معاشی، صنعتی اور تجارتی شعبوں میں خلافت عثمانیہ کے حریفوں کو سبقت دلا دی تھی بلکہ عسکری مہارت اور اسلحہ سازی میں بھی انہوں نے خلافت عثمانیہ کو آثار قدیمہ کی صف میں کھڑا کر دیا تھا۔ اس کا نتیجہ وہی ہوا جس کی عالمِ اسباب میں توقع کی جا سکتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک ذیلی عدالت کا یہ فیصلہ برقرار رکھا ہے کہ شادی کے جھوٹے وعدے پر قائم کیا گیا جنسی تعلق ریپ شمار کیا جائے گا۔ جبکہ قرآن کریم نے ’’ان تبتغوا باموالکم محصنین غیر مسافحین‘‘ (النساء ۲۴) فرما کر اس معاملہ میں مرد اور عورت دونوں کیلئے محفوظ ترین راستہ بتایا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم تاریخ میں سنجیدہ علمی اختلاف کو ہمیشہ سنا گیا ہے مگر توہین و استہزا اور استحقار و استخفاف کو کبھی برداشت نہیں کیا گیا۔ اس حوالہ سے میں پنڈت دیانند سرسوتی کی کتاب ’’ستیارتھ پرکاش‘‘ کا متعدد بار مطالعہ کرچکا ہوں مگر راج پال کی ’’رنگیلا رسول‘‘ پڑھنے کا کبھی حوصلہ نہیں ہوا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بہتر روزگار اور مستقبل کی تلاش میں غیر مسلم ممالک کا رخ کرنے والے مسلمانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان سے پہلے کتنے مسلمان ان ملکوں میں گئے اور وہاں کی معاشرت میں جذب ہو کر اپنا مذہبی اور تہذیبی امتیاز کھو بیٹھے اور ان کی نسلوں کی مسلمانوں کی حیثیت سے پہچان ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کیپیٹلزم اور کمیونزم وغیرہ کی کشمکش میں انصاف اور فطرت کا راستہ صرف اسلامی نظامِ حیات ہے جو اعتدال اور توازن کے ساتھ انسانی معاشرہ کے تمام طبقات کے حقوق و مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، لیکن اصل چیلنج اسلام کو ایک اجتماعی نظام کی حیثیت سے پیش کر کے اس کی افادیت ثابت کرنے کا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج کی گلوبل سوسائٹی میں دین و مذہب کے بارے میں ایک نقطۂ نظر آپ کو یہ ملے گا کہ مذہب کی افادیت سے انکار نہیں ہے، یہ انسانی اخلاق و عادات کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن مذہب غیب سے کوئی رہنمائی نہیں بلکہ عقائد، عبادات اور اخلاقیات کا یہ مجموعہ انسان ہی کا وضع کردہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’سیکولرازم‘‘ کو مذہبی معاملات میں عدمِ مداخلت کا عنوان دیا جاتا ہے کہ اسکا مقصد تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مذہبی آزادیاں فراہم کرنا ہے، لیکن انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کا تسلسل بتاتا ہے کہ اسکے پیچھے اصل مقصد اسلامی ثقافت و روایات کے عالمی سطح پر دوبارہ اظہار کو روکنا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’دل زندہ جس سے ہے وہ تمنا تمہی تو ہو‘‘ کو طرح مصرعہ بنا کر شعراء نے ایک محفل میں نعتیہ کلام پیش کیا تو شہید جالندھری مرحوم نے اسے ’’آپؐ ہی تو ہیں‘‘ سے تبدیل کرتے ہوئے کہ یہ اندازِ خطاب بہت بے تکلفانہ ہے میرا جی نہیں چاہتا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس لہجے میں مخاطب ہوں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
لفظ ربوٰا کے بارے میں بے معنی تکرار کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے کہ اس سے مراد کون سا سود ہے اور بینکوں کا سود اس میں شامل ہے یا نہیں۔ حالانکہ قرآنِ کریم نے جب ربوٰا کو حرام قرار دیا تو نبی کریم ﷺ نے اس وقت تجارت اور قرض وغیرہ کے تمام شعبوں میں جو بھی سود جاری تھا سب ختم کر دیا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیائے انسانیت کو دینی تعلیمی اداروں کے اس کردار کا معترف ہونا چاہیئے کہ وہ آسمانی تعلیمات اور وحیٔ الٰہی کے مستند ذخیرے کی حفاظت اور نسل در نسل منتقلی کی ذمہ داری کامیابی سے نبھاتے چلے آ رہے ہیں۔ اور یہی آج کے عالمی تناظر میں دینی مدارس کا درست تعارف ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
السلام علیکم ورحمۃ اللہ، میرا ٹویٹ اکاؤنٹ اس کے سوا کوئی نہیں ہے اور میرے نام سے باضابطہ حوالے کے بغیر اس کے علاوہ کسی طرف سے بھی کوئی بات جاری ہو تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں، احباب اس کا خیال رکھیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستانی مسلمان بھارت کیساتھ دشمنی کا اظہار اس لیے نہیں کرتے کہ وہ کافر اکثریت کا ملک ہے، اگر ایسا ہو تو ان کے جذبات چین وغیرہ کے بارے میں بھی اسی طرح کے ہونے چاہئیں۔ ہمارے خیال میں اسکی اصل وجہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مسلسل تاخیر اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھارت کا کردار ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی فلسفہ کے مطابق کسی چیز کے جائز یا ناجائز ہونے میں صرف نفع اور نقصان ہی بنیاد ہے جس کا فیصلہ سوسائٹی نے خود کرنا ہے۔ جبکہ آسمانی تعلیمات کے مطابق نفع و نقصان سے قطع نظر اللہ تعالٰی جسے حلال قرار دیں وہ حلال اور جسے حرام قرار دیں وہ حرام ہے، اور روزہ اس کی بہترین مثال ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بھٹو مرحوم نے دستور میں پاکستان کی اسلامی نظریاتی شناخت قائم رکھتے ہوئے نفاذ اسلام کا عہد کیا، تحفظ ختم نبوت کا دیرینہ مسئلہ حل کیا، مسلم سربراہ کانفرنس منعقد کرکے عالم اسلام کو وحدت کا پیغام دیا، اور عالمی دباؤ کو نظرانداز کر کے ایٹمی توانائی کے حصول میں ملی حمیت کا مظاہرہ کیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم سلطنتوں کے حکمرانوں کا یہ ذوق رہا ہے کہ وہ اصحابِ علم ودانش اور اربابِ فن وحکمت کی حوصلہ افزائی کے طریقے نکالتے رہتے تھے۔ لیکن مسلم حکومتوں کا موجودہ تناظر اس قسم کے ذوق سے نہ صرف خالی نظر آتا ہے بلکہ اس کے برعکس حوصلہ شکنی حتٰی کہ کردارکشی کے رجحانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے توہینِ رسالت کو اظہارِ رائے کی آزادی تسلیم کرنے سے انکار کر کے مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے پیروکاروں کے جذبات کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ انصاف کے مسلّمہ اصولوں کی پاسداری کی ہے جس پر وہ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے اسلام آباد اجلاس میں افغان قوم کیلئے جن احساسات و جذبات کا اظہار کیا گیا ہے وہ خوش آئند مگر ناکافی ہے۔ اصل ضرورت امارتِ اسلامی افغانستان کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ’’افغان جہاد‘‘ کے فطری اور منطقی نتائج کے حصول میں ان کے ساتھ سنجیدہ تعاون کی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان اپنی داخلی اور خارجی مشکلات سے نجات حاصل کر کے امن و سلامتی، ترقی و استحکام اور وحدت و خودمختاری کی حقیقی منزل ہمکنار ہو۔ اس کی خواہش تو ہم سب کرتے ہیں لیکن اپنے انفرادی اور اجتماعی رویوں کی اصلاح کا راستہ اختیار کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کسی بھی ملک میں شہری اور سیاسی حقوق دستور کی بنیاد پر طے ہوتے ہیں جو اس ملک کے باشندوں کے درمیان ’’سوشل کنٹریکٹ‘‘ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر کوئی فرد یا گروہ دستور کو تسلیم کرنے پر تو آمادہ نہ ہو لیکن ’’حقوق‘‘ حاصل نہ ہونے کا ڈھنڈورا دنیا بھر میں پیٹتا چلا جائے تو اس کا کیا حل ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ کو بہت سے مسلم ممالک نے بااثر مغربی قوتوں کی وجہ سے مجبورًا تسلیم کیا ہوا ہے ورنہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے منشور کی بعض دفعات قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات سے صریحاً متصادم ہیں اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور ویٹو پاور میں مسلم دنیا کی نمائندگی بالکل نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شہزادہ چارلس نے ایک خطاب میں اپنے دانشوروں کو یہ مشورہ دیا تھا کہ اسلام کو بطور نظامِ زندگی اور متبادل سسٹم کے اسٹڈی کریں لیکن ایسا کرتے ہوئے دو باتوں کی طرف مت دیکھیں، ایک یہ کہ ہمارے بڑوں نے اسلام کے بارے میں کیا کچھ کہا ہے، دوسرا یہ کہ اس وقت مسلمان کیسے نظر آرہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خدا جانے یہ اتفاق کی کونسی قسم ہے کہ جیسے ہی وطنٍِ عزیز کی فضا حفاظتی نکتہ نظر سے کچھ بہتر تصور کی جانے لگتی ہے کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ہو جاتا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو غیر محفوظ ملک قرار دیے جانے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو جاتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اسرائیل، مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی نئی ریاستیں مذہبی اکثریت کے حوالہ سے وجود میں آ سکتی ہیں لیکن کشمیری عوام کو واضح فیصلوں کے باوجود استصوابِ رائے کا حق نہیں مل سکتا۔ آخر اس جانبداری کی وجہ کیا ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی نظام کی راہ محض نعرے بازی اور جذباتی تقریروں سے ہموار نہیں ہوگی۔ اس کیلئے ہوم ورک، ذہن سازی، لابنگ اور ذرائع ابلاغ کے مروجہ طریقوں سے واقفیت بھی ضروری ہے اور دینی قوتوں کے باہمی ربط وتعاون کے ساتھ دین مخالف قوتوں کا طریق واردات سمجھنا اور سدباب کیلئے منصوبہ بندی کرنا بھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آرمی چیف محترم کا یہ ارشاد بالکل بجا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ مگر امن کی بنیاد انصاف پر ہوتی ہے جبکہ افغان قوم کی خودمختاری اور دین و ثقافت کو مغربی مفادات میں جکڑنا اور ان پر بے دین فلسفہ و ثقافت مسلط کرنا سراسر نا انصافی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دعوت و تبلیغ کے اپنے تقاضے ہیں اور تحفظ و دفاع کے اپنے تقاضے ہیں۔ اصل بات تقسیمِ کار کی ہے۔ جیسے کسی ملک کی وزارتِ خارجہ کا ماحول وزارتِ دفاع کے ماحول سے مختلف ہوتا ہے۔ البتہ مشترکہ مفاد کی خاطر باہمی ربط و مشاورت کے ساتھ ایک دوسرے کی ضروریات اور مجبوریوں کا لحاظ کرنا ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پرسیفون رضوی نامی ایک خاتون نے اپنے قبولِ اسلام کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ایک مسلمان سہیلی کو دیکھ کر جب اس نے روزے رکھنا شروع کیے تو اس کے اندر اخلاص اور تشکر کا جذبہ پیدا ہوا جس نے اسے مسلمان ہونے کی طرف راغب کیا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ مسلمان کا کردار دعوت وتبلیغ کا اولین ذریعہ رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عام شہریوں کی قوتِ خرید عالمی سطح پر لائے بغیر اشیاء ضرورت کی قیمتوں کو بین الاقوامی سطح پر لانے کا مطالبہ غریب عوام کو کند چھری کے ساتھ ذبح کرنے کے مترادف ہے، اس ناروا تقاضے کے خلاف قوم متحدہ موقف اور لائحہ عمل اختیار کرے ورنہ غربت کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خبریں آ رہی ہیں کہ برطانیہ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا سامنا ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر دس ہزار صحابہؓ کے لشکر میں سے حضرت بلال حبشیؓ کو خانہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر اذان دینے کا حکم دیا تھا اور اسلامی تعلیمات کی رو سے نسل پرستی کا ہمیشہ کیلئے خاتم فرما دیا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
استعماری قوتیں ملتِ اسلامیہ کی دینی بیداری اور نفاذِ اسلام کی تحریکات کے خلاف پوری طرح سرگرم ہیں، اس فرق کے ساتھ کہ کچھ قوتیں کھلے طور پر اس کا اظہار کر رہی ہیں اور کچھ دوستی اور تعاون کے پردے میں مسلم ممالک کو اسلامی نظام سے دور رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سورہ ہود کی آیت ۶ میں اللہ رب العزت کا ارشاد گرامی ہے کہ زمین میں رینگنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے نہ لے رکھا ہو، وہ ہر جاندار کے عارضی اور مستقل ٹھکانے کو جانتا ہے، اور یہ سب کچھ واضح کتاب (ریکارڈ) میں محفوظ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہمارا حکمران طبقہ مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کی بات کر رہا ہے۔ اس کیلئے یا تو اسلامی نظام کے ذریعے شرعی احکام و قوانین کی برتری ثابت کرنا ہوگی، یا پھر اسلام کے معاشرتی کردار سے خدانخواستہ دستبردار ہو کر مغرب کی ہاں میں ہاں ملانا ہو گی، اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام ایک عام شہری کو ملکی معاملات میں شریک ہونے، ملک کے مشاورتی نظام کا حصہ بننے، خیر کے کاموں میں تعاون کے راستے تلاش کرنے، اور شر کی راہ میں رکاوٹ بننے کا نہ صرف حق دیتا ہے بلکہ اس کی تلقین کرتا ہے اور اسے مذہبی فرائض میں شمار کرتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے جائز ذرائع سے دولت کمانے کی اجازت دی ہے اور حلال مال کو ذخیرہ کرنے سے بھی نہیں روکا لیکن دولت کی ایسی نمائش اور معیارِ زندگی کے ایسے نمود کی اجازت نہیں دی کہ جس سے معاشرہ طبقاتی تقسیم کی دلدل میں پھنس جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کنگ فرڈیننڈ کے ہاتھوں اندلس میں شرعی قوانین کی منسوخی، یورپی فوجوں کے گن پوائنٹ پر ترکی کی شرعی احکام سے دستبرداری، اور برصغیر میں تاج برطانیہ کے ہاتھوں دینی تعلیمی نظام کے خاتمہ کے بعد بھی اگر آسمانی تعلیمات کا سلسلہ باقی ہے تو یہ ضرور اللہ تعالٰی کے تکوینی نظام کا مظہر ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انسانی آبادی میں اضافہ کی رفتار سے زیادہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ زمین سے حاصل کردہ وسائل کی تقسیم کا نظم اور ترجیحات کیا ہوں؟ اور یہی دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی عقل ودیانت کیلئے آزمائش ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی نے قوم کا دل جیت لیا ہے اور کھیل کے میدان میں محمد رضوان کی نماز نے ایمان تازہ کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ زندگی کے ہر شعبے میں ہمارے جوانوں کو دین و دنیا کی مسلسل کامیابیوں اور برکتوں سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم معاشروں پر دباؤ ہے کہ وہ مغربی طرز حیات قبول کرتے ہوئے مردوعورت کے اختلاط میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ پردے کے شرعی احکام کو فرسودہ اقدار کی علامت قرار دیں۔ زنا، مانع حمل ادویات اور اسقاط حمل کو قانونی حق کی حیثیت دیں۔ اور شادی میں والدین اور خاندان کا عمل دخل کم سے کم کر دیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اللہ تعالیٰ نے سورہ الحجرات میں مسلمانوں کو تلقین کی ہے کہ وہ محض سنی سنائی خبروں پر کوئی فیصلہ نہ کریں جب تک کہ ان کی تحقیق نہ کر لیں، تاکہ ایسا نہ ہو کہ وہ نادانی میں کسی گروہ کو نقصان پہنچا بیٹھیں اور پھر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علاقائی و ثقافتی رسمیں اگر دین کا حصہ اور اجر و ثواب کے حصول کا ذریعہ نہ سمجھی جائیں تو ان پر خلافِ شریعت ہونے کا فتویٰ لگانا اور غیظ و غضب کا اظہار کرنا درست نہیں ہے۔ کسی چیز کے غیر شرعی یعنی شریعت سے ثابت نہ ہونے اور شریعت کے منافی ہونے میں فرق ہے جس کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عسکری اداروں میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کے متعلق دوستوں کے سوال پر گزارش ہے کہ یہ مجاز حُکام کی صوابدید کا معاملہ ہے، ہمیں شخصیات کی بجائے ان کے کام اور نتائج پر رائے قائم کرنی چاہیئے، البتہ منصب پر فائز ہونے والے فرد کی نظریۂ پاکستان اور دستور کے ساتھ وفاداری کا شفاف ہونا ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’تخلیق‘‘ دراصل کسی سابقہ نمونہ اور مواد کے بغیر ایک نئی چیز عدم سے وجود میں لانے کا عمل ہے جو کہ صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ اور کائنات میں موجود میٹریل کو مختلف صورتوں میں جوڑ کر نئی سے نئی ایجاد کرنا انسانی کمالات کا حصہ ہے اور وہ بھی اللہ تعالیٰ ہی کے ودیعت کردہ ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چند سال قبل ڈاکٹر عبد القدیر خانؒ کے ساتھ ایک محفل میں شرکت ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ بہت سے ملکوں میں شہریت لے سکتے تھے اور انہیں سعودی عرب کی شہریت کی پیشکش بھی ہوئی لیکن ان کے دل میں اول و آخر پاکستان ہی رہا کہ اپنے وطن میں رہ کر ہی وہ ملک اور ملت کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہم نے آزادی اور اسلام کے دو عنوانات کے ساتھ 1947ء میں پاکستان کے نام سے نئے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس عزم کے ساتھ نئی منزل کی طرف گامزن ہوئے تھے کہ اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک مثالی طرزِ حیات کو قومی حیثیت سے اپنا کر دنیا کے سامنے ایک آئیڈیل سوسائٹی کا نمونہ پیش کریں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
صدر پاکستان کا پنڈورا تحقیقات کے بارے میں یہ ارشاد سو فیصد بجا ہے کہ مغرب ٹیکس چوری کا سرپرست ہے اور ایسٹ انڈیا کمپنی طرز کی لوٹ مار کا محاسبہ اور رقوم کا واپس لانا ضروری ہے۔ البتہ یہ ارشاد اگر قومی پالیسی کی اساس بن جائے تو ہمارا معاشی قبلہ درست ہو سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حکمت و دانش کے بارے میں آج کا فلسفہ یہ کہتا ہے کہ اس کا منبع انسان کی عقل و فہم ہے، جبکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ’’ولقد اٰتینا لقمان الحکمۃ‘‘ حضرت لقمان علیہ السلام کو حکمت ہم نے عطا کی تھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک صاحب نے فرمایا کہ قرآن کریم میں اللہ نے اپنے بندوں کو خطاب کیا ہے اس لیے بندوں کو یہ خطاب خود سمجھنا چاہیے۔ تعجب ہے کیونکہ صحابہ کرامؓ فصاحت و بلاغت کے مثالی دور کے عرب ہوتے ہوئے بھی قرآن کریم کی تعلیم نبی کریمؐ سے حاصل کرتے تھے کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے ’’یعلمھم الکتاب‘‘۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل مارک ملے کا بیس سالہ افغان جنگ میں شکست کا اعتراف اس امر کا اعلان ہے کہ کسی قوم کے عقیدہ و ثقافت کو طاقت و جبر کے ذریعے شکست نہیں دی جا سکتی۔ البتہ افغانستان کیلئے دھونس و مکر کا نیا عالمی جال افغان قوم کیلئے ایک طویل اعصابی جنگ ثابت ہو سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سنت رسولؐ اور جماعت صحابہؓ کو دین کی تعبیر و تشریح کا حتمی معیار تسلیم کر لینے کے بعد کسی ایسی تحریف کا راستہ کھلا نہیں رہ جاتا جس پر چل کر یہود و نصاریٰ کی طرح قرآن و سنت کو من مانے معانی اور خود ساختہ تعبیر و تشریح کا جامہ پہنایا جا سکے۔ یہی ’’اہل السنۃ والجماعۃ‘‘ کا معنٰی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت شریعتِ اسلامیہ اور دستور کو نظر انداز کر کے کسی قانون سازی کی مجاز نہیں ہے۔ مغرب کے نزدیک یہ بات پارلیمنٹ کی خودمختاری (ساورنٹی) کے منافی ہے اور وہ مسلمانوں کو اس سے دستبردار کرانے کیلئے لگاتار اقدامات کر رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہر قوم اور طبقہ میں اعتدال پسند لوگ بھی ہوتے ہیں اور شدت پسند بھی۔ اگر اعتدال و توازن کی قوتیں اپنا کردار ادا کرتی رہیں اور پیش آمدہ مسائل و مشکلات کو مطلوبہ توجہ ملتی رہے تو صورتحال قابو میں رہتی ہے، ورنہ شدت پسندوں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے جس سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انسانی سماج کی گاڑی مرد و عورت کے ’’دو پہیوں‘‘ کے توازن پر چل رہی ہے۔ ان کی مثال بجلی کی دو تاروں کی طرح ہے جو ایک دوسرے کے بغیر بیکار ہیں، ساتھ ساتھ چلتی ہیں مگر نظم و قاعدہ کے بغیر ایک دوسرے کو چھو بھی جائیں تو تباہی کا سبب بن جاتی ہیں۔ یہی توازن انسانی سماج کا حسن و امتیاز ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے عورت اور مرد کے میل جول کی حدود متعین کی ہیں اور پردے و حجاب کے ضابطے مقرر کیے ہیں جن کی پابندی بہرحال ضروری ہے۔ ان دائروں کا لحاظ کرتے ہوئے عورت ملازمت، کاروبار اور کمائی کے دیگر ذرائع اختیار کر سکتی ہے جن کی شریعت میں ممانعت نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغرب اپنے ذہن سے وحی اور پیغمبر کو اتار چکا ہے اور اس کی وجہ یہ سمجھ آتی ہے کہ مغرب کے پاس نہ وحی اصل حالت میں موجود ہے اور نہ ہی پیغمبروں کے حالات و تعلیمات کا کوئی مستند ذخیرہ اسے میسر ہے۔ البتہ مسلمانوں سے مغرب کی یہ توقع ایک سراب کے پیچھے بھاگنے کے سوا کوئی معنویت نہیں رکھتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امارتِ اسلامی افغانستان کو اِدھر اُدھر کے مشوروں اور فارمولوں کی یلغار کی بجائے اپنے ایجنڈے پر سکون سے عمل کے مواقع درکار ہیں اور ان کی خیرخواہی یہی ہے کہ انہیں آزادی کے ساتھ کام کا موقع دے کر نتائج کا انتظار کیا جائے کیونکہ عمل سے پہلے نتیجے کا مطالبہ انصاف کی بات نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
افغانستان میں ہتھیار کی جنگ ہارنے کے بعد مغربی قوتیں ڈپلومیسی کی جنگ میں بھی دفاعی پوزیشن پر کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ طالبان ترجمان نے یہ کہہ کر بلّا سنبھال لیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دشمنی حالتِ جنگ میں تھی اب صورتحال مختلف ہو گئی ہے۔ وقت مغرب کے جواب کا منتظر ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یورپی پارلیمنٹ نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلا کو اجتماعی ناکامی قرار دیا ہے اور روسی صدر پیوٹن نے افغانستان کے اثاثے منجمد نہ کرنے اور طالبان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس کے بعد امارتِ اسلامی کو تسلیم کرنے میں تاخیر کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغرب افغان قوم پر اپنا نظام و فلسفہ اور تہذیب و ثقافت بذریعہ جبر اور دباؤ مسلط کرنے کی بجائے اسلامی شورائی نظام کو آزادانہ فضا میں کام کرنے دے تو یہ آج کے دور میں انسانی سماج کے لیے بہتر اور فطری نظام کی تلاش کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’فزت و رب الکعبۃ‘‘ فرماتے ہوئے نبی اکرم ﷺ اپنے رب کے حضور پیش ہوئے تو آپؐ کی تعلیمات صرف ہدایات و فرمودات پر مبنی نہیں تھیں بلکہ ان کے مطابق ایک نوتشکیل شدہ سماجی ڈھانچہ دنیا کے سامنے موجود تھا جسے آپؐ کی تربیت یافتہ جماعتؓ نے ایک صدی کے اندر دنیا کے تین براعظموں تک پھیلا دیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے فرمایا ہے کہ ’’طالبان دنیا کی توقعات پر پورا اتریں‘‘۔ ہم بھی ان کی تائید کرتے ہیں لیکن عقیدہ و ثقافت اور قومی روایات سے دستبرداری بھی اگر دنیا کی توقعات کا حصہ ہے تو اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امارتِ اسلامی افغانستان نے حکومت کا اعلان کر دیا ہے جو شخصی، خاندانی یا جمہوری نہیں بلکہ روس اور چین طرز کی پارٹی حکومت نظر آتی ہے جنہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، چنانچہ دنیا کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے میں بھی کوئی جھجھک نہیں ہونی چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آرمی چیف محترم کا یہ ارشاد بالکل بجا ہے کہ ’’پاکستان کی بقا اور استحکام جمہوریت میں ہے‘‘۔ مگر جمہوریت لارڈ ماؤنٹ بیٹن والی نہیں بلکہ ان سے پاکستان کا چارج لینے والے قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کی جنہوں نے قران و سنت اور مسلم تہذیب و ثقافت کو اپنی جمہوریت کی اساس قرار دیا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آزادی کا سب سے پہلا تقاضہ پاکستان کی تکمیل ہے: (۱) نظریاتی و تہذیبی تکمیل کہ جب قرآن و سنت کی تعلیمات کی عملداری قائم ہوگی۔ (۲) جغرافیائی و علاقائی تکمیل کہ جب کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملے گا۔ (۳) معاشی و معاشرتی تکمیل کہ جب عالمی اداروں کے تسلط اورسودی نظام سے نجات ملے گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآنِ کریم نے اپنا دوسرا نام ’’الفرقان‘‘ بتایا ہے جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ’’الفاروق‘‘ کے لقب سے معروف ہیں، دونوں کا معنٰی حق و باطل میں فرق کرنے والا بنتا ہے۔ قرآنِ کریم کے حوالے سے حضرت عمر فاروقؓ کا زندگی بھر کا طرزِعمل اس لفظی مناسبت کی گواہی دیتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام کا آفاقی پیغام دنیا تک پہنچانے کے دو راستے ہیں: ایک یہ کہ زبان، قلم اور ابلاغ کے ذریعہ سے لوگوں کو اسلام اور اس کی تعلیمات سے متعارف کرایا جائے، اور دوسرا یہ کہ اسلامی معاشرت کا ایسا عملی ماحول اورنمونہ پیش کیا جائے جسے دیکھ کر لوگ متاثر ہوں اور اسلام کے حلقہ بگوش ہو جائیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انگریزی اورکمپیوٹن میں مہارت، لابنگ اوربریفنگ کی صلاحیت، مغربی فکروفلسفہ سے آگاہی، دنیا کی معروضی صورتحال سے واقفیت، مستقبل کی علمی وفکری ضروریات کا ادراک اوردیگر حوالوں سے دینی مدارس کے نصاب ونظام میں ضروری اضافوں کے ہم خود داعی ہیں لیکن ان کے دینی وتعلیمی کردار کی قیمت پر نہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہماری غلامی کا آغاز ایسٹ انڈیا کمپنی کے اثرونفوذ کے ذریعے ہوا تھا جوجنوبی ایشیا پربرطانوی استعمارکے تسلط تک جا پہنچا۔ آج پھر مغرب ومشرق کی ملٹی نیشنل کمپنیاں ہمارے سروں پرمنڈلا رہی ہیں اورہم عالمی معاہدات اوراداروں کے ذریعے قائم ہونے والے بیرونی تسلط کے ایک نئے دورسے گزر رہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب سوویت یونین کے خاتمہ کے بعد نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے پوچھا گیا کہ نیٹو کا قیام ہی سوویت یونین کے خلاف عمل میں لایا گیا تھا تو اب سوویت یونین کے عالمی منظر سے ہٹ جانے کے بعد اسے باقی رکھنے کا کیا جواز رہ گیا ہے؟ تو انہوں نے بے ساختہ کہہ دیا تھا کہ ’’ابھی اسلام باقی ہے‘‘۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ بہادر نے دوسری جنگ عظیم کے بعد ’’عالمی پولیس مین‘‘ کا کردارسنبھالا تھا تب سے مغرب کے استعماری ایجنڈے کی قیادت اسی کے ہاتھ میں ہے اوراس نے تائیوان، کوریا، جاپان، ویتنام، افغانستان، عراق، شام، فلسطین، بوسنیا، صومالیہ اوردیگر خطوں میں جوکردارادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ نے خلافتِ عثمانیہ کے مرکز ترکی میں سیکولرازم کے غلبہ کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ذکرکیا ہے کہ علماء اورصوفیاء کی گروہی مصروفیات نے ان کے اوقات اورتوجہات کو اس طرح جکڑ رکھا تھا کہ ملک و ملت کے اجتماعی مسائل پر غور کرنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں بچا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسئلہ کشمیرایک زندہ تنازع ہے، اسکا جو حل بھی کشمیری عوام کی خواہشات اورمسلّمہ حقوق کے مطابق ہوگا اسکا خیرمقدم کیا جائیگا۔آزادی اورانسانیت کا نام لینے والی تمام اقوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مفادات وتعصبات سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کوان کا جائزحق دلانے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام وکالت کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے اور حدیث وفقہ کی بیشتر کتابوں میں ’’کتاب الوکالۃ‘‘ کے نام سے مستقل ابواب ہیں جن میں زندگی کے مختلف شعبوں میں وکالت اورنمائندگی کے قوانین وضوابط وضع کیے گئے ہیں، البتہ وکالت کے مروجہ نظام کی بنیاد اسلام کی بجائے نوآبادیاتی عدالتی ڈھانچہ پر ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی اتحاد اپنی بنائی ہوئی افغان فوج کو ’’امارتِ اسلامی افغانستان‘‘ کے خلاف لڑانے کے منصوبہ میں ناکامی کے بعد اب شمال اور جنوب کا قضیہ دوبارہ کھڑا کرنے پر تُل گیا ہے۔ اللہ تعالٰی افغانستان کی وحدت، سلامتی اور امن کی حفاظت فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جنوبی ایشیا میں اسلامی شرعی قوانین تاجِ برطانیہ نے 1857ء کے قبضہ کے بعد منسوخ کیے تھے، جبکہ ترکی کو خلافت و شریعت سے یورپی اتحاد نے فوجی مداخلت کے ذریعے 1924ء میں محروم کیا تھا۔ اس لیے یہ کہنا خلافِ واقعہ ہے کہ امتِ مُسلمہ شرعی قوانین سے خود دستبردار ہو گئی تھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اگر ’’امارتِ اسلامیہ افغانستان‘‘ مغربی جمہوریت کی بجائے اسلامی شورائیت کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے اور اسے اس کا موقع ملنا چاہیے۔ مغرب کا صرف اپنے نظام پر اصرار نظاموں میں آزادانہ مقابلہ کے اصول سے انحراف اور سوسائٹی کے ساتھ ناانصافی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جنگِ عظیم اول کے بعد برطانیہ اور اتحادی فوجوں نے قوم پرست ترک لیڈروں کو ان شرائط پر حکمران تسلیم کیا کہ وہ ترکی کی حدود میں رہیں گے، خلافت ختم کر دیں گے، ملک میں نافذ اسلامی قوانین منسوخ کر دیں گے، اور ضمانت دیں گے کہ آئندہ نہ اسلامی قوانین نافذ کریں گے اور نہ خلافت بحال کریں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرمؐ کا فرمان ہے’’علماء امتی کأنبیاء بنی اسرائیل‘‘ میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کرامؑ کی طرح ہیں۔ اور فرمایا ’’کانت بنواسرائیل تسوسھم الانبیاء‘‘ بنی اسرائیل میں سیاسی قیادت انبیاءؑ کیا کرتے تھے۔ چنانچہ علماء ہردورمیں راہنمائی وقیادت کے فرائض سرانجام دیتے آرہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرمؐ نے ’’ریاست مدینہ‘‘ علاقے پرقبضہ کرکے قائم نہیں کی تھی بلکہ اسکی بنیاد ’’میثاق مدینہ‘‘ کے نام سے مختلف قبائل ومذاھب کے درمیان ایک معاہدہ پرتھی، اسی طرح حضرت صدیق اکبرؓ کی خلافت بھی اجتماعی رائے سے تشکیل پائی تھی، اسلامی ریاست وحکومت کے قیام میں اس کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
افغان طالبان کے نمائندہ سہیل شاہین کا یہ کہنا افغانستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے کہ ’’ہم آئندہ حکومتی نظام میں تمام افغان طبقات کی شرکت کو یقینی بنائیں گے‘‘۔ افغانستان کی وحدت، قومی ہم آہنگی اور عقیدہ و ثقافت ہی افغان قوم کے روشن مستقبل کا عنوان ہے۔ اللہ تعالیٰ مبارک کریں، آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
میں نے اٹلانٹا کا وہ میدان دیکھا ہے جہاں امریکی خانہ جنگی کے دوران جنوب کی ’’کنفڈریٹ اسٹیٹس آف امریکہ‘‘ نے شمال کی ’’یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ‘‘ کے سامنے ہتھیارڈالے تھے جسکے بعد امریکہ کے متحد ہونے کی راہ ہموارہوئی تھی،آج افغانستان میں وہی ہونے جارہاہے توامریکہ کوپریشانی کیوں ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمی حلقے اگر افغان عوام کے ساتھ مخلص ہیں تو زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور افغانستان کی وحدت، قومی خودمختاری اور تہذیبی شناخت کا احترام کرتے ہوئے ویتنام، کوریا اور جرمنی کی تقسیم والا ڈرامہ دہرانے سے باز رہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شکر گزاری اور ناشکری کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک ضابطہ یہ بیان فرمایا ہے کہ جو نعمتیں خود انسانوں کی فرمائش پر انہیں دی جاتی ہیں ان کی ناشکری پر زیادہ سخت عذاب ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے "پاکستان" جیسی عظیم نعمت اللہ تعالیٰ سے مانگ کر لی تھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سلامتی کونسل افغانستان میں وہی کھیل دہرانا چاہتی ہے جو وہ گذشتہ سات عشروں سے فلسطین اور کشمیر میں کھیل رہی ہے۔ اس ماحول میں مسلم حکمرانوں کے لیے بارگاہِ ایزدی میں ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ھے، اللھم ربنا آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا فضل الرحمٰن ملک کی محترم ترین شخصیات میں سے ہیں، ان کے بارے میں بعض سرکاری لوگوں کی زبان اورلب ولہجہ قرآنِ کریم کی اس آیت کریمہ کا مصداق نظرآتا ہے: افسدوھا وجعلوا اعزۃ اھلھا اذلۃ (النمل) ایسے حکمران فساد پھیلاتے ہیں اورمعزز لوگوں کی تذلیل کرتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بعض مغربی اور عالمی حلقوں کے بقول افغانستان میں بزور طاقت قبضہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ بعض ممالک میں مسلح افواج حکومت پر طاقت کے ذریعے قبضہ کر کے ریفرنڈم کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرتی ہیں جسے تسلیم کر لیا جاتا ہے، یہ اصول افغانستان کے لیے کیوں قابل قبول نہیں ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت عمر بن عبد العزیزؒ فرماتے ہیں کہ اگر صحابہ کرامؓ کے درمیان مسائل میں اختلاف نہ ہوتا تو یہ بات مجھے اچھی نہ لگتی کیونکہ اس طرح امت ہر مسئلہ میں ایک لگے بندھے راستے پر چلنے کی پابند ہوجاتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حرمین شریفین کی رونقوں اور جزیرۃ العرب کے عقیدہ و ثقافت کے حوالہ سے جو سوالات سامنے آ رہے ہیں وہ صرف سعودی عرب اور عربوں کا معاملہ نہیں بلکہ ملتِ اسلامیہ کا اجتماعی مسئلہ ہے، اکابر علماء کرام اور اہلِ فکر و دانش کو اس صورت حال کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی جدوجہد کا سب سے بڑا تقاضہ یہ ہے کہ عوام کے ساتھ ساتھ تحریکی کارکنوں میں بھی دینی علم و شعور اور معاشرتی ادراک و احساس کا ماحول پیدا کیا جائے، ورنہ بے خبری اور سطحی ماحول میں جدوجہد فائدہ کی بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یہ مبینہ اعلان کہ اب ایم اے کی ڈگری قابل قبول نہیں ہو گی اور اس کی بجائے بی ایس سی کا نظام نافذ العمل ہو گا، اس حوالہ سے دینی مدارس کے وفاقوں کی اسناد کا مسئلہ فوری طور پر قابل توجہ ہے اور اس کا کوئی قابل عمل حل سامنے آنا ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت یوسف بنوریؒ نے نصابِ تعلیم میں تین طرح کی تبدیلیوں کا ذکر کیا ہے ① تخفیف: ایک ہی موضوع پر ڈھیروں کی بجائے کم سے کم کتب پڑھائی جائیں ② تیسیر: غیر متعلقہ مباحث میں الجھانے کی بجائے نفسِ مضمون کی تفہیم دی جائے ③ ترمیم: غیر ضروری مضامین کی جگہ جدید و مفید علوم شامل کیے جائیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ریاستی واجتماعی امور پر صرف سوسائٹی کا اختیار ہونا چاہیے اور لوگوں کی اکثریت کسی معاملہ میں جو فیصلہ کردے اسے حرف آخر تسلیم کیا جائے، اس فلسفہ کا نام سیکولرازم ہے جو دنیا کی اکثر حکومتوں کے دساتیر کی بنیاد ہے بلکہ اقوام متحدہ کے قواعد اور فیصلوں کی پشت پر بھی اسی کی کارفرمائی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اللہ تعالیٰ نے عربوں کو تیل اور سونے کی صورت میں جس دولت سے مالامال کیا اگر یہ ملتِ اسلامیہ کے اجتماعی اور ملّی مفاد میں استعمال ہوتی تو اس کا میدان سائنس وٹیکنالوجی، دفاع ومعیشت، اور تعلیم و تحقیق تھا مگر افسوس کہ عربوں کی دولت نے مسلمانوں سے کہیں زیادہ غیروں کو فائدہ پہنچایا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان میں گزشتہ تہتر سال سے اسلام اور جمہوریت کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیش نظر، یہ تجویز کہ پاکستان کے علماء کرام افغان طالبان کی سیاسی و علمی رہنمائی کریں، ایک ملّی ضرورت ہونے کے باوجود کچھ زیادہ قابلِ عمل نظر نہیں آتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
داعی کا کام یہ ہے کہ مخاطب کو مخالف سمجھ کر گفتگو کا آغاز نہ کرے بلکہ اسے یہ احساس دلائے کہ وہ اس کا ہمدرد ہے، اس کی تمام تر کمزوریوں سے آنکھیں بند کرتے ہوئے خیرخواہی کے لہجے میں اسے قریب لانے کی کوشش کرے، اور دنیا کے کسی بھی طبقے یا فرد کو اپنی تگ وتاز کے دائرے سے باہر نہ سمجھے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر عالم اسلام کی قیادت کی طرف ایک عملی قدم بڑھایا تھا، لیکن قیادت صرف قوت کا نام نہیں ہے، اس کی اصل اساس علم اور اخلاق پر ہوتی ہے۔ جب تک ہم علم و تحقیق اور اخلاقیات کے تقاضے پورا نہیں کرتے صرف ایٹمی قوت کے بل بوتے پر برتری کا محض خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ کہنا کہ بیس سالہ افغان جنگ میں امریکہ عسکری فتح حاصل نہیں کر سکا، قرآن کریم کے اس ارشاد کا تازہ ترین اظہار ہے: ’’کم من فئۃ قلیلۃ غلبت فئۃً کثیرۃً باذن اللہ‘‘ (البقرہ ۲۴۹)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بجٹ کا اصل مقصد آمدن اوراخراجات میں توازن قائم کرنا ہے کہ قومی وحکومتی اخراجات کیلئے میسر آمدنی کا جائزہ لیکر متوقع کمی کو پورا کرنے کا بروقت انتظام کرلیا جائے۔ ہمارے ہاں بجٹ میں دوسرا پہلو غالب ہوتا ہے اور اصل مقصد کہ آمدنی اوراخراجات میں توازن قائم کیا جائے ہمیشہ مفقود رہتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سائنس کی بدولت زندگی کا معیار بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے اور قدم قدم پر سہولتیں میسر آ رہی ہیں، جبکہ اس کا خاص پہلو یہ ہے کہ اس کے ذریعے انجانی دنیا میں چھپی قوتیں اور صلاحیتیں وقتاً فوقتاً ظاہر ہوتی رہتی ہیں جس سے اللہ رب العزت کی ذات اور قدرتوں پر ہمارا یقین بڑھتا رہتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بانیانِ پاکستان نے جب مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا مطالبہ کیا تو اس کی فکری بنیاد انہی کے اجماعی عقائد و رجحانات پر طے شدہ تھی، ایسا نہیں تھا کہ وہ اسلام کی تعبیر و تشریح کے لیے ان کے عمومی رجحانات و مسلمات سے ہٹ کر کوئی نئی سوچ ان پر مسلط کرنے کے درپے تھے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قانون کی بالادستی کا تحفظ، امن و امان کا قیام، اور امورِ نظم و نسق کی انجام دہی ملکی انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے۔ ان ذمہ داریوں کی درست ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاسی وفاداریوں سے لاتعلق ہو کر اپنے کام سے کام رکھے اور خلافِ قانون واقعات پر بلاجھجھک اقدامات کرے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا ڈاکٹرعبد الرزاق اسکندرؒ تعلیمی وتحریکی محاذوں پرحضرت مولانا سید محمد یوسف بنوریؒ کی جدوجہد کے امین تھے، زندگی بھر علوم اسلامیہ کی ترویج اوردینی روایات کے تحفظ کے لیے محنت کی، عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیات میں سے تھے اورہماری دینی تاریخ کے ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج کے ہتھیار علم، دلیل اور عوامی آگاہی ہیں، دینی رہنماؤں کو ان میں مہارت حاصل کرنے کے لیے مطالعہ و تحقیق کا ذوق بڑھانا ہو گا، اور رائے عامہ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے روایتی ڈگر سے ہٹ کر وسیع تر عوامی تعلقات کا ماحول قائم کرنا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ام المؤمنین حضرت عائشہؓ کی شاگرد اورعلمی جانشین عمرہ بنت عبد الرحمانؓ اپنے وقت کی بڑی محدثہ اورفقیہہ تھیں، ان کے بھتیجے ابوبکر بن قاسمؒ مدینہ منورہ کے قاضی تھے۔ امام مالکؒ نے مؤطا میں ذکر کیا ہے کہ حضرت عمرہؓ اپنے بھتیجے کے فتوؤں اور اجتہادات میں غلطیوں کی نشاندہی کیا کرتی تھیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اگر سعودی عرب کے ملکی نظم و نسق میں عوام کو شریک کرنے اور عوامی نمائندوں کے چناؤ کا کوئی نظام بنایا جاتا ہے تو یہ اسلامی اصولوں سے انحراف نہیں ہو گا بلکہ ان اعلیٰ اصولوں اور اقدار کی طرف واپسی کا عمل ہو گا جس کی وضاحت حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے آخری خطبہ جمعہ میں فرمائی تھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
برصغیر میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے تجارت ومحصولات کے نظام میں شرکت کے ذریعے، اورفلسطین میں یہودیوں نے زمینوں کی وسیع پیمانے پر خریداری کے ذریعے سے قبضہ کی راہ ہموار کی تھی۔ اس حوالہ سے پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرگرمیوں اوراثرورسوخ کے بارے میں ایک عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی بینکاری کی مروجہ صورت کو سودی نظامِ معیشت کی دلدل سے نکلنے کا ایک راستہ اور اصلاحِ احوال کی بتدریج محنت کا ایک ضروری مرحلہ تصور کیا جا سکتا ہے، اس لیے کہ دلدل میں سے نکلنے کے لیے بہرحال اسی میں سے گزرنا ہوتا ہے، چنانچہ اسے مثالی صورت اور آخری منزل سمجھنا درست نہ ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک طرف نام نہاد روشن خیالی کا سامنا ہے جس کا مقصد مسلمانوں میں مغربی معاشرت و ثقافت کا ماحول پیدا کرنا ہے، اور دوسری طرف اس تنگ نظری کے کانٹوں نے بھی ملتِ اسلامیہ کے دامن کو الجھا رکھا ہے جس کا نتیجہ بات بات پر تکفیر و تفسیق کے فتووں کے سبب باہمی فساد کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی کریم ﷺ نے اجتماعی کفالت کا ایسا نظام متعارف کرایا کہ کسی مستحق کی ضرورت رکتی نہیں تھی، اور یہ بعد میں بیت المال کے عنوان سے سرکاری محکمہ کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ آج بھی یہ نظم اپنی اصل روح کے ساتھ واپس آ جائے تو انشورنس کے کسی سسٹم کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اہل سنت، اہل تشیع، معتزلہ، جبریہ، قدریہ، مرجئہ اور خوارج وغیرہ میں سے اہل سنت اور اہل تشیع اب تک اپنے پورے تعارف کے ساتھ موجود چلے آ رہے ہیں۔ اہل السنۃ والجماعۃ کی بنیاد دو اصولوں پر ہے (۱) رسول اللہ ﷺ نے دینیات کی کیا تعلیم دی؟ (۲) صحابہ کرامؓ نے اجتماعی طور پر اسے کیسے سمجھا؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ دینی مدارس دین کے علاوہ اور شعبوں کی تعلیم نہیں دیتے اس لیے وہ ’’قومی دھارے‘‘ سے الگ ہیں۔ اس منطق کے مطابق تو میڈکل، انجینئرنگ اور لاء وغیرہ کی تعلیم دینے والے ادارے بھی قومی دھارے سے خارج قرار پائیں گے کہ وہ دیگر قومی شعبوں کی تعلیم اپنے ذمے نہیں لیتے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انسانی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ سرے سے خدا اور مذہب کا قائل ہی نہیں ہے، ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دنیا ہی سب کچھ ہے، اس سے پہلے اور بعد میں اور کوئی جہان نہیں ہے، موت جاندار کو معدوم کر دیتی ہے جس کے بعد نہ کوئی زندگی ہے اور نہ کوئی سزا و جزا کا نظام موجود ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انبیاء کرام علیہم السلام انسانی معاشرہ کو اللہ تعالیٰ کے احکام کے تحت زندگی بسر کرنے کی دعوت دینے آتے رہے اور قرآن کریم کے ارشادات کے مطابق انہوں نے صرف عقیدہ اور عبادت کی بات نہیں کی بلکہ اس کے ساتھ انسانی سماج کے مسائل کا حل پیش کیا اور اجتماعی خرابیوں کی اصلاح بھی کی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
لاہور میں ایک بچے کے ساتھ استاذ کی زیادتی اور قلعہ دیدار سنگھ میں ایک استاذ کی بھتیجی کے ساتھ ہونے والی درندگی، دونوں انسانیت کی تذلیل اور انسانی کردار کی ناکامی کے واقعات ہیں جن پر ہمیں قومی سطح پر شرمندہ ہونے اور اپنے تربیتی نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی ﷺ نے توحید کی دعوت دی تو پہلا ردعمل تحقیرواستہزاء اورطعن واعتراض کا تھا، اس سے دعوت دین کا راستہ نہ رکا تو حضورؐ اور اصحابؓ کوایک عشرہ کرب واذیت کا سامنا کرنا پڑا، اس میں بھی ناکامی ہوئی تو سودے بازی کا حربہ سامنے آیا جسے قرآن کریم نے ’’ودوا لو تدھن فیدھنون‘‘ سے تعبیرکیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وفاق المدارس العربیہ کا بھرپور انتخابی اجلاس اور قیادت کا تسلسل دینی حلقوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ اللہ رب العزت وفاق کو اپنے مقاصد اور پروگرام میں مسلسل پیش رفت اور کامیابیوں سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے مرد اورعورت کے میل جول کے ضابطے متعین کیے ہیں جنہیں ملحوظ رکھتے ہوئے مرد کی طرح عورت بھی ملازمت، کاروبار اور کمائی کے دیگرجائزذرائع اختیار کرسکتی ہے۔ البتہ فطرتِ سلیمہ نے جو امتیازات مرد اورعورت کے درمیان رکھے ہیں، مساوات کے نام پر ان کی نفی کرنا دانشمندی کی بات نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک شخص سرے سے کماتا ہی نہیں، دوسرا مشقت کر کے کمائی کرتا ہے لیکن اس کی حفاظت نہیں کر پاتا، ظاہر بات ہے کہ دوسرا شخص پہلے سے زیادہ گھاٹے میں ہے۔ یہ بات قرآن کریم نے نیکیوں کے بارے میں فرمائی ہے کہ نیکی وہ کام کی ہے جو آخرت کے حساب تک انسان کے ساتھ جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا بھر میں امریکہ کی سرگرمیاں اب زیادہ مخفی نہیں رہیں اور اس پر اسے جس طعن و تشنیع کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ بھی کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے۔ اس کے باوجود امریکی قیادت کا کہنا ہے کہ کسی مخالفت اور طعنہ زنی کی پروا کیے بغیر امریکہ اور امریکی قوم کی خاطر وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وحیٔ الٰہی کی پیروی کو علم و نور اور اس کے مقابلے میں انسانی خواہشات کی پیروی کو جاہلیت قرار دیا ہے، مگر آج کی دنیا کا معاملہ اس سے بالکل الٹ ہے کہ آسمانی تعلیمات سے انحراف اور انسانی خواہشات کی پیروی کو روشن خیالی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کچھ عرصہ سے آنکھوں میں تکلیف اور نظر کی کمزوری کے باعث لکھنے پڑھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ راولپنڈی کے معروف آئی اسپیشلسٹ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر مظہر اسحاق نے گزشتہ روز معائنہ کے بعد مسلسل تین ماہ تک علاج اور اس کے بعد آپریشن کا امکان ظاہر کیا ہے۔ احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسابقت و معاصرت یعنی ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ فطری ہے اور اسلام نے اس کا مثبت رخ متعین کیا ہے کہ صحابہ کرامؓ میں مسابقت کا میدان نیکیوں کا تھا۔ آج ہمارے ہاں بھی یہ جذبہ کارفرما ہے لیکن اس کا اظہار دولت و اختیار، کاروبار و مکان، اور نسل و برادری کے تفاخر کی صورت میں ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر مختلف اقوام و اوطان اور رنگ و نسل کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد پر مشتمل بین الاقوامی اجتماع میں کالے و گورے اور عربی و عجمی کے امتیازات ختم کرنے کا اعلان کر کے نسلِ انسانی کو عالمگیریت (Globalization) کے فطری اور دائمی اصولوں سے متعارف کرایا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ میں اصل اتھارٹی سلامتی کونسل ہے کہ وہ قوموں، ملکوں اور افراد کا کون سا حق تسلیم کرے اور کس حق پر خط تنسیخ کھینچ دے۔ اس کے پانچ مستقل ارکان امریکہ، برطانیہ، چین، روس اور فرانس میں سے کوئی ایک بھی کسی قرارداد یا فیصلے کو ویٹو کر دے تو اس کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہ جاتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تاتاریوں کے حملوں سے مسلم حکومتیں کمزورہوئیں تو شام کے حکمران الملک الاشرف نے شیخ الاسلام عزالدین سے رجوع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاران حکومت رنگ رلیوں میں مگن ہیں، ٹیکس بڑھتے جا رہے ہیں، شراب نوشی اوردیگر گناہ عام ہو رہے ہیں، اس وقت آپ کا سب سے افضل عمل ان گندگیوں کو دورکرنا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب قومی درد رکھنے والے سیاسی کارکنوں کی صلاحیتیں ملک و قوم کے مفاد میں صرف ہونے کی بجائے سیاسی گروہوں میں بٹ کر باہمی مسابقت پر برباد ہونے لگتی ہیں تو رائے عامہ منظم ہونے کی بجائے سیاسی جماعتوں کی گروہی انا کے باعث منتشر ہوتی چلی جاتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علم انسان کا وہ امتیاز ہے جس نے انہیں فرشتوں پر فضیلت عطا کی اور استاذ وہ منصب ہے جسے حضرت محمد ﷺ نے یہ فرما کر اپنے تعارف کے طور پر پیش کیا کہ ’’انما بعثت معلما‘‘ میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں جبکہ رسول اکرمؐ پر نازل ہونے والی پہلی وحی قراءت، قلم اور تعلیم کے تذکرہ پر مشتمل ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ندوۃ العلماء لکھنؤ کے فاضل ڈاکٹر محمد اکرم ندوی نے 43 جلدوں پر مشتمل تصنیف ’’الوفاء باسماء النساء‘‘ میں مسلم تاریخ کی دس ہزار خواتین کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے حدیث نبویؐ کے سلسلہ میں خدمت انجام دی ہے۔ اس سے مسلم تاریخ میں تعلیم و تعلم کے حوالے سے خواتین کے کردار کا اندازہ ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان اور تاجکستان نے مشترکہ موقف اختیار کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء سے قبل سیاسی سمجھوتا ضروری ہے۔ ہمیں اس سے انکار نہیں ہے لیکن یہ سمجھوتا افغانستان کی وحدت، قومی خودمختاری اور اسلامی شناخت کی قیمت پر قابل قبول نہیں ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان میں اسلامی قوانین کو مغربی فلسفہ و مزاج کے مطابق ڈھالنے کا کام تب سے جاری ہے جب سابق صدر ایوب خان مرحوم نے عائلی قوانین نافذ کیے تھے۔ البتہ حیلہ، دباؤ یا سازش کے ذریعے کوئی قانون منظور کروا لینا اور بات ہے، اور عام مسلمانوں کو اس قانون پر آمادہ کرنا اس سے بہت مختلف امرہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قائد اعظم کا ارشاد ہے کہ ’’میں زمینداروں اور سرمایہ داروں کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ ایک ایسے فتنہ انگیز ابلیسی نظام کی رو سے، جو انسان کو بدمست کردیتا ہے کہ وہ کسی معقول بات کوسننے پرآمادہ نہیں ہوتا، عوام کے گاڑھے پسینے کی کمائی پررنگ رلیاں مناتے ہیں‘‘ (سالانہ اجلاس مسلم لیگ ۱۹۴۳ء)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاسپورٹ میں مذہب کے خانے کا اضافہ چار عشرے قبل قادیانی پس منظر میں کیا گیا تھا جب منتخب پارلیمنٹ نے بحث و تمحیص اور قادیانی راہنماؤں کو صفائی کا موقع دینے کے بعد مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی اس تجویز کو دستوری حیثیت دی تھی کہ قادیانیوں کو مسلمانوں سے الگ امت شمار کیا جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ امر واقعہ ہے کہ جس عقلِ عام (کامن سینس) کو عالمی معیار قرار دے کر دنیا سے منوانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ صرف مغرب کی معلومات و مشاہدات اور اس کے مدرکات و محسوسات کی نمائندگی کرتی ہے، اس کے تاریخی پس منظر اور تجربات کا ماحول باقی دنیا سے مطابقت نہیں رکھتا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا بھر کے انسانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے اور قبول اسلام کی دعوت دینے کیلئے جو کچھ ہمیں کرنا چاہیے، یا معروضی حالات میں جو کچھ ہو سکتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ہم مسلمانوں سے اس کا عشرعشیر بھی نہیں ہو پا رہا، اور جہاں کام ہو رہا ہے وہاں دعوتی تقاضوں سے زیادہ داخلی ترجیحات غالب ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سابق امریکی صدرجمی کارٹر اپنی کتاب ’’امریکہ کا اخلاقی بحران‘‘ میں لکھتے ہیں کہ جب امریکیوں سے پوچھا جائے کہ کیا ان کے نزدیک ہم جنس پرست مردوں اورعورتوں کا اپنی ہی صنف کے افراد کے ساتھ جنسی عمل کرنا قابل قبول ہے، تو اکثریت اثبات میں جواب دیتی ہے، اب سے دوعشرے قبل تک ایسا نہیں تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نظریاتی ریاستوں میں حکومتی پالیسیوں کی بنیاد نظریہ اور دستور پر ہی رہتی ہے، جبکہ جمہوری ملکوں میں سرکاری پالیسیاں رائے عامہ یعنی عوام کے اکثریتی رجحان پر تشکیل پاتی ہیں۔ ہمیں اپنی موجودہ حکومتی پالیسیوں کی اساس چیک کرنا ہو گی کہ ان کی تشکیل اور نفاذ ان میں سے کس اصول پر ہورہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم کے مطابق اسرائیل ایک ناجائز ریاست اور مسلمانوں کے دل میں خنجر کی طرح ہے۔ یہی ملت اسلامیہ کی رائے عامہ کا اجتماعی موقف چلا آرہا ہے، لیکن اقوام متحدہ نے آدھے فلسطین کو بطور اسرائیل ریاست کے تسلیم کر رکھا ہے جس میں بیت المقدس کا علاقہ شامل نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطین ایک سو سال قبل خلافت عثمانیہ کا ایک صوبہ تھا، جنگ عظیم اول میں جرمنی کے ساتھ خلافت عثمانیہ بھی شکست سے دوچار ہوئی تو اتحادی ممالک کے درمیان مفتوحہ علاقوں کی بندربانٹ کے نتیجے میں فلسطین برطانیہ کے حصے میں آیا جس نے یہودیوں کے ساتھ اسرائیل کے قیام کا اپنا وعدہ پورا کیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بعض حوالوں سے دینی مدارس کے نئے وفاقوں کی ضرورت و اہمیت کا ہمیں پوری طرح ادراک و احساس ہے مگر مسلّمہ وفاقوں کو غیر مؤثر کرنے کی قیمت پر نہیں۔ اور اس سلسلہ میں متحرک ’’دوستوں‘‘ سے عرض ہے کہ اپنے گھر کو آگ لگا کر دوسروں کو تماشہ دکھانا حکمت و دانش کی بات نہیں ہوتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مظلوم کا ساتھ دینے اور ظالم کا ہاتھ پکڑ لینے کی تلقین فرمائی ہے مگر بعض دانشوروں کے خیال میں ظالم کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش ’’حکمت‘‘ کے خلاف ہے، فیا للعجب؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کے قیام سے پہلے مفتی اعظم فلسطین الحاج امین الحسینی ؒ نے فتویٰ دیا تھا کہ یہودیوں کو زمین فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے کیونکہ وہ اس بہانے اپنی آبادی بتدریج بڑھا کر اس حد تک لانا چاہتے تھے کہ بیت المقدس پر قبضہ کر سکیں، برصغیر کے اکابر علماء نے اس فتوٰی کی حمایت کی تھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ اسرائیل کی دوستی اور امریکہ کی یہودی لابی کے اثرورسوخ کا نتیجہ ہے کہ خود امریکہ نے بھی عالمی سطح پر یہ موقف اپنا رکھا ہے کہ اسے اپنی حفاظت کی خاطر دنیا کے کسی بھی حصے میں نہ صرف مداخلت کا حق حاصل ہے بلکہ جہاں امریکی مفادات کو خطرہ محسوس ہو وہ پیشگی فوج کشی کا حق بھی رکھتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم دنیا میں جنم لینے والی ’’انتہا پسندی‘‘ کے اسباب میں جہاں مغرب کی سیاسی قیادت اورنام نہاد سیکولردانش کا جانبدارانہ ومعاندانہ رویہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے، وہاں مسلم ممالک کے حکمران طبقات کا غیرسنجیدہ طرزعمل، مجرمانہ تغافل، اورمغرب کے سامنے فدویانہ رویہ بھی اس کا ایک بڑا سبب ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطین میں یہودی آبادکاری کو روکنے کیلئے سلطان عبد الحمید عثمانی کا بے لچک رویہ عالمی سازشوں کا باعث بنا اور یہودیوں نے حکمت عملی تبدیل کرکے یورپی ممالک سے سازباز کی جس کے نتیجے میں سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے کیے گئے اور اس بندر بانٹ میں فلسطین کے ایک حصے پر اسرائیل قائم کیا گیا۔
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’فلسطین میں یہودیوں کی آبادکاری اور خلافتِ عثمانیہ‘‘ zahidrashdi.org/656
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کی طے کردہ سرحدات اور ہیں، اس کے زیر قبضہ علاقے کی حدود کچھ اور دکھائی دیتی ہیں، کسی ضابطے کی پروا کیے بغیر پورے فلسطین میں دندناتے پھرنے سے اس کی سرحدوں کا نقشہ بالکل اور نظر آتا ہے، جبکہ ریکارڈ پر موجود ’’عظیم تراسرائیل‘‘ کا نقشہ ان سب سے مختلف ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
گلوبلائزیشن، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کے اس دور میں دنیا بھر کی ثقافتیں آپس میں مدغم اورعقائد ونظریات گڈمڈ ہو رہے ہیں، اس کے پیش نظر اگر فسق وبدعت اور شرک وکفر کے فیصلے روایتی فرقہ بندی کے دائروں کی بجائے مسلّمہ عقائد ونظریات کی بنیاد پرہوں تو اس سے وحدتِ امت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا ارشاد ہے ’’کل یوم لا یعصی اللہ فیہ عز و جل فھو لنا عید‘‘ جو دن اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے بغیر گزر جائے وہ ہمارے لیے عید کا دن ہے۔ علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ کا کہنا ہے ’’عیدِ آزاداں شکوہِ ملک و دیں‘‘ آزاد لوگوں کی عید ملک اور دین کے وقار و رعب میں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
توبہ کی قبولیت کی ایک علامت بعض بزرگوں نے یہ بتائی ہے کہ اگر توبہ سے زندگی میں عملی تبدیلی آئی ہے تو یہ قبولیت کی نشانی ہے۔ اللہ کرے کہ یہ رمضان المبارک ہمارے لیے حقیقی رحمتوں اور برکتوں کا باعث ہو، توبہ و استغفار کا ذریعہ بنے، اور ہماری زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی کا سبب بن جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
صحابہ کرامؓ کے حسن ذوق کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی اجتماعی و معاشرتی زندگی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ نجی و ذاتی زندگی کی جزئیات بھی روایت کی ہیں جنہیں محدثین کرامؒ نے حدیث کے مستقل ابواب کی صورت میں جمع کر کے قیامت تک کیلئے امت مسلمہ کی رہنمائی کا اہتمام کر دیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، جو نہ خود اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ کسی دوسرے کے ظلم کیلئے تنہا چھوڑتا ہے (بخاری) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تم نیکی کا حکم ضرور دیتے رہنا، برائی سے ضرور منع کرتے رہنا، اور ظلم کرنے والے کو ظلم سے ضرور روکنا (ترمذی)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے کمائی کے ذرائع بھی محدود کیے ہیں کہ فلاں ذریعۂ آمدن جائز اور فلاں ناجائز ہے، اور خرچ کے مقامات بھی واضح کیے ہیں کہ فلاں جگہ خرچ کرنا جائز اور فلاں جگہ ناجائز ہے، اور یہی اسلامی معیشت و تجارت کا بنیادی دائرہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج ہمارے پاس افرادی قوت موجود ہے، وسائل میسر ہیں، اور ارباب فہم و دانش کی بھی کمی نہیں، پھر ہم کیوں سرگرداں ہیں اور ہمیں اپنا راستہ اور منزل کیوں دکھائی نہیں دیتے؟ اصل بات یہ ہے کہ ہم نے رب ذوالجلال کے در پر سر جھکانے اور دین و ملت کی خاطر سب کچھ قربان کر دینے کی ادا بھلا دی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’‘تبلیغی جماعت‘‘ اسلام کی عمومی دعوت اور مسلمانوں کو اسلامی اعمال پر واپس لانے کی سب سے منظم اور وسیع عوامی جدوجہد ہے جو اقتدار کی کشمکش اور سیاست کے جھمیلوں سے الگ تھلگ رہتے ہوئے خاموشی اور تسلسل کے ساتھ اپنے کام میں مگن ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی دانشور اسلام کو عرب تہذیب کی ترقی یافتہ شکل اور آنحضرت ﷺ کو عربوں کا نبی کہہ کر اسلام کا دائرہ محدود کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، اس تناظر میں بیت المقدس کو عرب و عجم کے حوالہ سے پیش کرنا اسلام کی آفاقیت اور بیت المقدس کے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں کے تعلق و عقیدت کی نفی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ان حالات میں ہمارا سب سے پہلا فریضہ توبہ و استغفار کرتے ہوئے اپنی بداعمالیوں کا احساس اجاگر کرنے اور اپنی زندگیوں کو بدلنے کا ہے اور ’’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘‘ کے ذریعے معاشرے میں دین کی طرف عمومی رجوع کا ماحول پیدا کرنے کا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان کا قیام ایک مثالی مسلم معاشرہ کی تشکیل کیلئے عمل میں لایا گیا تھا اور اس سلسلہ میں قائد اعظم محمد علی جناح مرحوم سمیت بانیانِ پاکستان کے واضح اعلانات تاریخ کا انمٹ حصہ ہیں جن میں قرآن و سنت کی بالادستی اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کو پاکستان کی منزل قرار دیا گیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج کے بالادست نظامِ تجارت کی بنیاد مارکیٹ کی طلب پر ہے کہ لوگ نشہ آور مضر صحت اشیاء کا تقاضہ کر دیں تو وہ بھی جائز ہو جاتی ہیں۔ جبکہ اسلام نے جائز و ناجائز اور حلال و حرام کا فیصلہ انسانی اخلاقیات، حقیقی ضروریات اور اخروی نفع کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر یہ اعلان فرمایا تھا کہ ’’کل امر الجاھلیۃ موضوع تحت قدمی‘‘ جاہلیت کی تمام قدریں آج میرے پاؤں کے نیچے ہیں۔ مگر آج جاہلیت کی وہ ساری قدریں ایک بار پھر کلچر، تمدن اور سولائزیشن کے عنوان کے ساتھ
انسانی سماج کا حصہ بن گئی ہیں۔ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ارباب علم و دانش کا ایک نمایاں طبقہ ہر دور میں موجود رہا ہے اور اب بھی ہے جو اختلافی مسائل اور مذہبی تنازعات پر بحث کے دوران سنجیدگی اور متانت کا دامن ہاتھ نہیں چھوڑتے اور اسی وجہ سے ان کے علمی اور تحقیقی اندازِ گفتگو کے مثبت اثرات و نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اخراجات کو حقیقی ضروریات کے دائرے میں محدود کرنے کا تصور ہمارے ہاں ’’قدامت پسندی‘‘ کی علامت سمجھا جانے لگا ہے اس لیے نمودوتعیش اور ضروریات کے درمیان فاصلے تیزی سے مٹتے جا رہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک اعرابی نے حضورﷺ کی چادر زورسے کھینچی تو گردن پر نشان پڑگیا اس نے کہا یہ مال نہ آپ کا ہے نہ آپ کے باپ کا اس میں سے مجھے بھی دیں۔ فرمایا مال تو اللہ کا ہے لیکن پہلے اس تکلیف کا بدلہ دو۔ اس نے کہا واللہ کوئی بدلہ نہیں دوں گا۔ آپؐ نے پھر بھی اسے دو اونٹ سامان سے لدے ہوئے دے دیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا منیب الرحمٰن جیسی متوازن اور سنجیدہ علمی شخصیت کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی کاروائی ملک بھر کے اہلِ علم کیلئے وارننگ ہو گی کہ انہیں اب کوئی بات اپنی رائے کے مطابق کہنے اور اس پر اسٹینڈ لینے کا حق نہیں رہا۔ یہ بھی شاید FATF کی ہدایات کا حصہ ہو!
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی تعلیمی نظام و نصاب اور ان کے باعث کسی حد تک باقی رہنے والا اسلامی معاشرتی ماحول آج کی عالمی قوتوں کیلئے مسلسل دردِ سر بنا ہوا ہے اور وہ اسے ہر صورت میں ختم کرنے کیلئے زور لگا رہے ہیں، حالیہ اقدامات اسی سلسلہ کی ایک کڑی نظر آتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دعوت اور محبت آپس میں لازم و ملزوم ہیں کہ خیرخواہی اور ہمدردی نہ ہو تو ترغیب کا ماحول ہی نہیں بنتا۔ بگڑے ہوئے کو بگڑا ہوا کہہ کر اصلاح کی کوشش کی جائے گی تو وہ مزید بگاڑ کی طرف جائے گا، اس لیے دعوت و تبلیغ کا پہلا مرحلہ محبت اور خیرخواہی کا اظہار ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی اقدار و روایات کا تحفظ، دنیا بھر کے مسلمانوں کی مدد و راہنمائی، حرمین شریفین کی قابل رشک و مسلسل خدمت، اور عالم اسلام میں قرآن کریم کی تلاوت کے عمدہ اسلوب کا تعارف و فروغ سعودی عرب کی تاریخ کے نمایاں ابواب ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مدینہ منورہ کے منافقین کے ساتھ جناب رسول اللہ ﷺ کے حکیمانہ طرز عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جہاد صرف جنگ کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو ناکام بنا دینا بھی جہاد کہلاتا ہے اور’’کلمہ گو کافروں‘‘ کے ساتھ کھلے کافروں والا طریقہ اختیار کرنا ضروری نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن وسنت کے صریح اور منصوص مسائل میں کسی کی رائے کا دخل نہیں اور ہر حکومت انہیں بجا لانے کی پابند ہے، البتہ وہ مسائل جو عام لوگوں کے حقوق ومعاملات اور روزمرہ پیش آمدہ امور سے متعلق ہیں ان کے بارے میں انہی کے مشورہ و رائے سے فیصلہ کرنا سنت نبویؐ بھی ہے اور سنت خلفاء راشدینؓ بھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رمضان المبارک قمری مہینہ ہے جو موسم بدلتا رہتا ہے، کبھی گرمیوں میں، کبھی بہار میں، کبھی سردیوں میں اور کبھی برسات میں آتا ہے۔ ماہِ رمضان تینتیس برسوں میں سارے موسموں کا چکر مکمل کر لیتا ہے اور اس طرح ایک مسلمان بالغ ہونے کے بعد طبعی عمر تک سال کے ہر موسم کے روزے رکھ لیتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان کو الجزائر بنانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد مصر بنانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں مگراسلامی جمہوریہ پاکستان کے دینی مکاتب فکر اور ان کی قیادتوں کی باہمی وحدت و ہم آہنگی اور حکمت وایثار کے باعث دیندار عوام کو ریاستی اداروں سے ٹکرانے کی یہ مہم بھی ان شاء اللہ تعالیٰ ناکام ہوگی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم ممالک سے ایک تقاضہ یہ ہے کہ وہ اپنے نصاب تعلیم سے ایسی تمام چیزیں خارج کر دیں جو مروجہ عالمی کلچر میں مسلم معاشرہ کے ضم ہونے میں رکاوٹ ہیں، اور ان کا یہ ہدف ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو آج کے عالمی نظام کے تقاضوں کی روشنی میں نظرثانی اور ترامیم کے کسی عمل سے گزارا جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی فلسفہ کی ایک جھلک یہ ہے کہ امریکہ میں شراب نوشی اب سے پون صدی پہلے قانوناً جرم رہی ہے جس کی امریکی کانگریس نے سزا مقرر کر رکھی تھی، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے جب اس قانون پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو کانگریس نے شراب نوشی کو جرائم کی فہرست سے ہی نکال دیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حکمرانوں کا یہ طرز عمل دستور و قانون کے ساتھ ساتھ عام انسانی اخلاقیات کے بھی منافی ہے کہ وہ عوامی تحریک اور احتجاج پر وقتی طور پر معاہدہ کر لیتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے بعد معاملہ ٹھنڈا پڑ جانے پر اسے یکسر نظرانداز کر دیتے ہیں، اور موجودہ صورتحال اسی کا ردعمل ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خلافت عثمانیہ کیا تھی، اس کا اندازہ اس بات سے کر لیں کہ جب مشرقی یورپ میں بوسنیا کے مسلمان گاجر مولی کی طرح کٹ رہے تھے تو محترمہ بے نظیر بھٹو مرحومہ نے ایک انٹرویو کے دوران یہ کہا کہ اب تو کوئی اوتومان ایمپائر (خلافت عثمانیہ) بھی نہیں ہے جس کے سامنے ہم اپنا رونا رو سکیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مفکر احرار چودھری افضل حق مرحوم نے لکھا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بدر اور فتح مکہ کے معرکے پیش آئے لیکن ہمارے زمانے میں رمضان کے آتے ہی اجتماعی سرگرمیاں معطل ہوجاتی ہیں اور کسی بھی ملی یا قومی مہم کے بارے میں کہہ دیا جاتا ہے کہ اس سے روزے متاثر ہوتے ہیں یہ کام بعد میں کریں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا میں غربت اور ناداری کے بارے میں ایک نقطۂ نظر یہ ہے کہ آبادی بے تحاشا بڑھ رہی ہے اور دنیا کے موجود و میسر وسائل اس تیزرفتار اضافے کا ساتھ نہیں دے رہے جس سے عدمِ توازن پیدا ہو گیا ہے۔ اور آج کی عالمی قوتوں اور اداروں کی بین الاقوامی پالیسیوں کی بنیاد اسی سوچ پر ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وقت اور ماحول بدلنے کے ساتھ خطابت کا معیار و اسلوب بھی بدل گیا ہے جس کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ پون صدی قبل کی خطابت میں پرشکوہ الفاظ، مشکل تراکیب اور نادر محاوروں کی فراوانی تھی، لیکن آج اگر آپ آسان الفاظ، سہل تراکیب اور عام فہم محاوروں میں مختصر گفتگو کریں گے تو خطیب شمار ہوں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رمضان المبارک کا تعارف اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے حوالے سے کرایا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں ہم نے اسے نازل کیا (البقرہ)۔ اور اس ماہ مبارک میں قرآن کریم اس قدر پڑھا اورسنا جاتا ہے کہ شاید ہی کوئی وقت اس سے خالی رہتا ہو کیونکہ تراویح کا وقت سورج کی گردش کے ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کا موجودہ نظام اس خطرہ کو دیکھتے ہوئے قائم ہوا تھا جو مغل سلطنت کے خاتمہ اور برطانیہ کے استعماری تسلط کے بعد ہمارے معاشرتی و تعلیمی ماحول میں پیدا ہوگیا تھا کہ نہ صرف مساجد ومکاتب کا مستقبل مخدوش ہو جائے گا بلکہ عام مسلمانوں کا دین کے ساتھ تعلق بھی باقی نہ رہ سکے گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انسانی معاشرے میں آزادی رائے کا حق، عورت کی تعلیم وملکیت کا حق، عوام کا حکومت کی تشکیل کا حق، حکومت کے احتساب کا حق اور سرکاری خزانے سے معاشی کفالت کا حق مغرب کی جدوجہد سے صدیوں پہلے اسلام نے متعارف کرا دیا تھا جو ایک فطری دین ہونے کے باعث ماضی کی طرح مستقبل کا نظامِ حیات بھی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
محبت ایک فطری جذبہ ہے، اسلام نے اس کی نفی نہیں کی بلکہ یہ اگر جائز حدود میں ہو تو اس کا احترام کیا ہے اور ایک مثبت رجحان کے طور پر اسے تسلیم کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک ارشاد نبویؐ ہے کہ ’’دو محبت کرنے والوں کے مسئلہ کا نکاح جیسا کوئی حل نہیں دیکھا گیا‘‘ (ابن ماجہ)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسائل و مشکلات کے عملی حل سے پہلے ان کی فکری بنیادوں اور تہذیبی پس منظر کا واضح ہونا ضروری ہے، اور ایمان و عقیدہ کے رسوخ اور احکام شریعہ پر مخلصانہ عمل کیلئے دلی و ذہنی اطمینان کی ضرورت کو نظر انداز کر کے ہم نفاذ اسلام کی جدوجہد میں مؤثر پیشرفت نہیں کر سکتے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہماری قومی اور معاشرتی خرابیوں کا حل قرآن کریم اور سنت نبویؐ کے ماحول کی طرف واپسی ہے لیکن وہ صرف بیانات اور خطابات کے ذریعے نہیں ہو گی بلکہ تمام ریاستی شعبوں مثلاً حکومت، انتظامیہ، عدلیہ، وکلاء، ڈاکٹر، تاجر، تعلیمی اداروں اور میڈیا وغیرہ کو اس کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جنگ عظیم اول ودوم کے بعد ایشیا وافریقہ کے ممالک پر برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور پرتگال وغیرہ کی گرفت ڈھیلی پڑی تو خیال ہوا کہ اب ہم آزاد ہوکر اپنا مستقبل خود طے کرسکیں گے لیکن پون صدی کے بعد کی صورتحال یہ ہے کہ غلامی کی ظاہری زنجیروں کی بجائے ریموٹ کنٹرول سسٹم نے ہمیں جکڑ رکھا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فتنوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے سدباب کی طرف توجہ دلانا دین کا ایک مستقل شعبہ ہے اور ہمارے ہاں حجیت حدیث، تحفظ ختم نبوت و ناموس صحابہؓ اور دیگر شعبوں میں محنت اسی شعبہ کی شاخیں ہیں، البتہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ذوق وجذبہ کے ساتھ ساتھ حکمت و مصلحت کے دائروں کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ جن اسلاف اور بزرگوں کا نام لے کر ہم دنیا میں اپنا تعارف کراتے ہیں اور جن کی جدوجہد کے تسلسل کے ساتھ خود کو جوڑ کر عزت حاصل کرتے ہیں، ان کی حیات و خدمات اور جدوجہد سے ہمیں شناسائی حاصل نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کسی سطح پر ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کے وجود و وحدانیت اور قدرت و صفات سے متعارف کرانے کیلئے دنیا و کائنات کے ماحول پر غور و فکر کی دعوت دیتا ہے کہ آسمان اور تارے دیکھو، بادل اور ان سے برستا پانی دیکھو، زمین کے خشک اور زرخیز ہونے کا عمل دیکھو، اور خود انسان کی پیدائش کے مراحل دیکھو، وغیرہ۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دور جاہلیت میں رواج تھا کہ کوئی شخص قتل کردیا جاتا تو مقتول کے قبیلے والوں کا یہ حق ہوتا تھا کہ وہ قاتل کے قبیلے میں سے جس کو چاہیں ماردیں۔ نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر اعلان فرمایا کہ کسی شخص کو کسی دوسرے کے جرم کی سزا نہیں ملے گی، جو مجرم ہے صرف اسی کے ساتھ معاملہ ہوگا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جناب رسول اللہ ﷺ نے اقتدار و حکومت کو فرائض اور ذمہ داریوں میں شمار کرتے ہوئے قدم قدم پر اس کی نزاکت اور سنگینی سے خبردار کیا ہے۔ اس کا منطقی نتیجہ احساس ذمہ داری اور خدا خوفی کی صورت میں ظاہر ہوا اور لوگ اقتدار کی دوڑ میں شریک ہونے کی بجائے اس سے بچنے میں عافیت محسوس کرنے لگے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطین میں برطانوی نوآبادیاتی دورسے ابتک کی ایک صدی کچھ اس طرح ہے: (۱) اسرائیل کا قیام (۲) یہودی آبادکاری میں مسلسل توسیع (۳) شہری وانسانی حقوق سے فلسطینیوں کی محرومی (۴) عرب علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ (۵) امت مسلمہ کو مختلف تزویری حربوں سے فلسطینیوں کی حمایت سے خاموش کرنے کا عمل۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا کی آبادی آٹھ ارب کے قریب پہنچ چکی ہے اور یہ سب کی سب حضرت محمد ﷺ کی امتِ دعوت ہے۔ اس تک اسلام کی دعوت اور نبی کریمؐ کا تعارف و پیغام پہنچانا ہم مسلمانوں ہی کی ذمہ داری ہے، لیکن اس کا پہلا مرحلہ خود کو صحیح معنوں میں مسلمان بنانے کا ہے جس کی طرف ہماری توجہ نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی جیلوں میں قبول اسلام کے واقعات اور مجرموں کے اسلامی تعلیمات کے ذریعے جرم سے اصلاح کا رجحان بہت پرانا ہے۔ سیاہ فام امریکی نومسلموں کے معروف لیڈر مالکم شہباز شہیدؒ نے بھی جیل میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کے پیروکار امریکہ کے مختلف حصوں میں اسلامی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرات صحابہ کرامؓ امت مسلمہ کیلئے بلاامتیاز معیارِحق اور اسوہ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ نزول قرآن کریم کے عینی شاہد اور رسول اللہ ﷺ کے ارشادات و اعمال کے براہ راست راوی ہیں، ان کے عدل و وثوق پر غیرمشروط اعتماد ہی دین کے اصل مآخذ و روایات کے محفوظ و مامون ہونے کی بنیاد ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انسان مدنی الطبع ہے کہ شہریت، اجتماعیت اور معاشرت یعنی مل جل کر رہنا انسان کی مجبوری و ضرورت بھی ہے اور عادت و خصلت بھی۔ اسلام تمدن اور سماج کا مذہب ہے جو ایک دوسرے کے لحاظ و احترام کی تلقین کے ساتھ حقوق و فرائض کی ایسی متوازن تقسیم کرتا ہے کہ اس سے بہتر تقسیم ممکن نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج کا عالمی فلسفہ کہتا ہے کہ انسانی معاشرے کو باہر سے کسی رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے، وہ اپنی اخلاقیات اور جائز و ناجائز کی حدود طے کرنے میں خود ہی اتھارٹی ہے۔ جبکہ آسمانی تعلیمات بنیادی طور پر زندگی کے تمام شعبوں کو وحی الٰہی کی رہنمائی کا پابند بناتی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے کام اکثر خود کرتے تھے، کپڑے کو ٹانکا لگا لیتے، بکری کا دودھ دوہ لیتے، اور ذاتی خدمت کے کام خود کر لیتے (ترمذی) رسول اللہ ﷺ اپنے خادموں سے پوچھتے رہتے تھے کہ تمہاری کوئی ضرورت تو نہیں، تمہیں کوئی کام تو نہیں؟ (مسند احمد)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم اور رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی کے ساتھ عقیدت و محبت ہم مسلمانوں کا قیمتی اثاثہ ہے جو آج کی مادہ پرست دنیا کیلئے تعجب و پریشانی کا باعث بھی ہے۔ البتہ ہمیں صرف اس پر قناعت کرنے کی بجائے قرآن کریم اور سنت نبویؐ کو اپنی زندگی کا راہنما بنانا چاہئے کہ ان کا اصل مقصد یہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
برصغیر کی تحریک آزادی اور تحریک پاکستان میں علماء کا بنیادی کردار ایک تاریخی حقیقت کی حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم مرحوم نے پاکستان کا پرچم لہرانے کیلئے کراچی میں علامہ شبیر احمد عثمانیؒ اور ڈھاکہ میں مولانا ظفر علی عثمانیؒ سے کہا، جو ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو صرف’جنگی قوت حاصل کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ اس کی حد بھی بیان کی ہے کہ ’’ترھبون بہ عدو اللہ وعدوکم‘‘ (الانفال) دشمن پر مسلمانوں کا رعب قائم ہو یعنی مقابلہ میں طاقت کا توازن مسلمانوں کے ہاتھ میں ہو۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
شادی ایک مقدس بندھن ہے جو انسانی معاشرے کی فطری ضرورت اور رشتوں کے وجود و تعارف کی اساس ہے۔ اسی سے خاندانوں، قبیلوں اور قوموں کے ادارے تشکیل پاتے ہیں۔ آسمانی تعلیمات میں اسے انبیاء کرامؑ کی سنت قرار دیا گیا ہے مگر آج کی تہذیب نکاح اور خاندانی روایات کو مذاق بنانے پر تلی ہوئی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مروجہ طریقِ انتخاب میں کسی حلقہ میں زیادہ امیدواروں کی صورت میں اکثریت کے ووٹ ہارنے والوں میں بٹ جاتے ہیں اور جیتنے والا عملاً اپنے حلقہ کی اقلیت کا نمائندہ ہوتا ہے۔ مثلاً ۱۹۷۰ء کی حکمران پارٹی کو ۳۷ فیصد ووٹ ملے تھے، ۶۳ فیصد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتیں چند نشستیں ہی جیت سکی تھیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام نے مذہبی تعلیمات اور زندگی کے عملی تقاضوں کے درمیان ایسا حسین امتزاج قائم کر دیا ہے کہ کوئی معاملہ بھی عبادت کے دائرہ سے باہر نہیں ہے، حتیٰ کہ حلال ذرائع سے کمانا، شادی کرنا، اور اہل وعیال پر خرچ کرنا بھی اسلام کے نزدیک عبادت اور اجر و ثواب کا باعث ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغرب کا المیہ یہ ہے کہ اسکے پاس آسمانی تعلیمات محفوظ ومستند حالت میں موجود نہیں ہیں۔ جو کسی حد تک موجود ہیں ان کی تعبیر وتشریح کی بنیاد دلیل واستدلال پر نہیں بلکہ پاپائی صوابدید (کیتھولک) یا پھر سوسائٹی کی اجتماعی خواہش (پروٹسٹنٹ) پر ہے، یعنی یا تو جمود ہے یا پھر بے لگام خواہشات۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستورکو چیلنج، ملکی وقار اورقومی ہیروز کا تمسخر، عدالت کی توہین اور قومی پرچم کی بے حرمتی کی کہیں بھی اجازت نہیں دی جاتی، ایک عام شہری کو بھی ہتک عزت کی تلافی کیلئے عدالت جانے کا حق ہوتا ہے، افسوس کہ انبیاءؑ جیسی مقدس شخصیات کیلئے ایسا کوئی قانون بین الاقوامی سطح پرموجود نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک دور تھا جب اردو زبان میں عربی اور فارسی الفاظ کی بہتات تھی کہ عربی ہماری دینی و تعلیمی اور فارسی دفتری و عدالتی زبان تھی۔ یہ صورت اب انگریزی زبان نے اختیار کر رکھی ہے اور وجہ وہی ہے کہ انگریزی تعلیمی، دفتری اور عدالتی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی رابطہ کی زبان بھی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کسی عقیدہ کے بارے میں صحابہ کرامؓ کو اس سے زیادہ کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہوتی تھی کہ قرآن کریم نے یا نبی اکرم ﷺ نے وہ بات فرما دی ہے، اور نہ ہی اس بات سے غرض ہوتی تھی کہ وہ بات ہماری عقل و فہم کے دائرے میں آتی ہے یا نہیں یا ہمارے محسوسات و مشاہدات اس کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہماری وابستگی اسلام کے ساتھ شعوری و فکری سے کہیں زیادہ عقیدت و جذبات کی ہے۔ دینی کارکنوں سے میری گزارش ہوتی ہے کہ دنیا کے حالات کا مطالعہ کریں اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں کا ادراک حاصل کریں، اور اپنا طرزعمل دنیوی نفع ونقصان کے ساتھ ساتھ اخروی کامیابی کے حوالے سے طے کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اللہ تعالٰی کا تکوینی نظام ہے کہ وہ کسی ایک طاقت کو ہمیشہ اقتدار پر نہیں رہنے دیتا جسے قرآن کریم نے ’’ولولا دفع اللہ الناس بعضہم ببعض‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ ہمارے ہاں دو سو سال تک برطانیہ نے حکومت کی، پھر امریکہ بہادر سامنے آیا اور اب قوت وطاقت کا پلڑا مشرق کی طرف جھکتا نظر آ رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور کے اسلوبِ خطابت اور شعروشاعری کو دین کے دفاع و دعوت کا ذریعہ بنایا تھا۔ آج اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ آپؐ کی اس سنت مبارکہ کی پیروی کرتے ہوئے دین کے دفاع واشاعت کیلئے گفتگو، محاورہ، مکالمہ اور ابلاغ کے دورِحاضر کے اسلوب کو اختیار کیا جائے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
معیشت بھی دین کا ایک اہم شعبہ ہے، اسے دنیا داری قرار دے کر دین سے الگ تصور کرنا درست نہیں ہے۔ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و تعلیمات کا انسانی زندگی کے تمام شعبوں کو محیط ہونا ہی دین کی جامعیت کا صحیح مفہوم ہے اور علماء کرام کو اس پر خاص توجہ دینی چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت ابوذر غفاریؓ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا، میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا بھی ہو تو تین دینار سے زیادہ ذخیرہ نہیں رکھوں گا سب اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کردوں گا (بخاری) حضرت عائشہؓ کہتی ہیں کہ آپؐ اگلے روز کیلئے کوئی چیز ذخیرہ نہیں رکھتے تھے سب اسی روز خرچ کردیتے تھے (ترمذی)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نئی صدی کا مجموعی منظر یہ ہے کہ مسلمانوں کی عام صفوں میں دینی بیداری اور اپنے عقیدہ و تہذیب کے ساتھ وابستگی میں اضافہ ہو رہا ہے مگر مسلمان حکومتیں اپنی فدویانہ پالیسیوں کی وجہ سے ابھی تک نوآبادیاتی ماحول سے باہر نہیں نکل سکیں اور مرعوب و غلامانہ ذہنیت سے نجات نہیں پا سکیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا کے وہ تمام انصاف پسند حلقے جو عوام کی نمائندگی، منتخب حکومت، پارلیمنٹ کی خود مختاری اور رائے عامہ کے احترام کی بات کرتے ہیں، وہ اپنے ضمیر کو ٹٹولیں اور بین الاقوامی معاہدات کے نام پر اور جمہوریت کی آڑ میں قوموں کی خود مختاری کو پامال کرنے والوں کے خلاف کلمۂ حق بلند کریں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی اور اسلامی انقلاب میں فرق یہ ہے کہ جاہلیت کے دور میں عورت پر ہونے والے مظالم کا سدباب کر کے اسلام نے اسے انصاف اور حقوق سے بہرہ ور کیا، لیکن خاندانی نظام کے ناگزیر تقاضوں کو روندنے کی بجائے مرد اور عورت دونوں کو فطری دائرے میں رکھتے ہوئے خاندانی نظام کا تحفظ بھی کیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اپنے بزرگوں کو یاد رکھنا اور ان کی خدمات و قربانیوں سے آنے والی نسلوں کو باخبر کرتے رہنا زندہ قوموں کا شعار ہے جو ان کے مستقبل کی بہتر صورت گری کی بنیاد بنتا ہے اور اس سے قوموں کے امتیازات کا تسلسل بھی قائم رہتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم کوئی قصہ گوئی کی کتاب نہیں ہے کہ اس کا اتنا بڑا حصہ ماضی کے واقعات اور قصوں کو اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے۔ یہ سب کچھ ہمارے سبق کیلئے ہے کہ اپنے حال کی اصلاح اور مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے اس میں جو فکری بنیادیں فراہم کی گئی ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اجتہاد اور تعبیرشریعت کا اختیار ایک ایسے ادارے کیلئے طلب کرنے کا کیا مقصد ہے جسکی رکنیت کیلئے علمی وتجرباتی اہلیت تو کجا قرآن کریم ناظرہ پڑھ سکنا بھی شرط نہیں ہے؟ اس کیلئے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے اتنی علمی اہلیت واستعداد کو شرط قرار دیا جائے جو اس مقصد کیلئے ناگزیر ہے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قیام پاکستان کا بنیادی مقصد اسلامی تہذیب وثقافت کا تحفظ تھا مگر اس مملکتِ خداداد کو مسلسل مغربی اور ہندووانہ تہذیبوں کی یلغار کا سامنا ہے، جبکہ انٹرنیٹ کے ماحول میں قائم ہونے والے گلوبل ویلج میں متنوع قسم کے نظریات وافکار علماء و اہلِ دانش سے نئی فکری صف بندی کا تقاضا کر رہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نسل، زبان، علاقہ اور قومیت کا تفاخر دورِجاہلیت کا امتیاز تھا اور اس بنیاد پر نہ صرف برتری جتائی جاتی تھی بلکہ غلبہ و تسلط قائم کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے انہیں جاہلی عصبیت کی علامات قرار دے کر ختم کیا اور اعلان فرمایا کہ شرافت اور برتری صرف تقوٰی کی بنیاد پر ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت ابو امامہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ خوش مزاج اور سب سے زیادہ مسکرانے والے تھے (طبرانی) حضرت ابوالدرداءؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی گفتگو فرماتے مسکراہٹ آپ کے چہرے پر نظر آتی تھی (مسند احمد)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جس نوجوان کو اپنی میز پر بیٹھے ہرزمانے ہرعلاقے اور ہرنوع کی معلومات حاصل کرنے کی سہولت میسرہے اسے یہ ’’فتوٰی‘‘ اپیل نہیں کرے گا کہ وہ انٹرنیٹ، ٹی وی اور اخبارات وجرائد سے دور رہے۔ اس کیلئے علماء کو خود محنت کرکے ان وسیع تر معلومات کے تناظر میں دینی راہنمائی کا اہتمام کرنا ہوگا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کسی بھی معاملہ میں رائے اس وقت تک کی میسر معلومات اور معروضی حالات کے دائرے میں قائم کی جاتی ہے جن کے بدل جانے سے رائے میں تبدیلی ناگزیر ہوتی ہے، اس لیے کوئی رائے حتمی فیصلے کے طور پر پیش کرنے سے گریز ہی کرنا چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
متحدہ ہندوستان میں برطانوی راج سے قبل ہزاروں دینی مدارس قائم تھے جو محض اوقاف کے قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے کسی مداخلت اور قبضہ کے بغیر بند ہو گئے تھے۔ اوقاف کے قوانین میں نئی تبدیلیوں کا اس حوالہ سے جائزہ لینا بھی ضروری ہے جو ارباب فکر و دانش کی اہم ذمہ داری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غلامی کی تمام صورتیں ناجائز قرار دے کر قیدی غلاموں کی جو صورت بامر مجبوری باقی رکھی گئی اس کے متعلق نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ نے تمہارے ماتحت کیا ہے، انہیں وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو، وہی پہناؤ جو خود پہنتے ہو، کوئی کام ان کے بس میں نہ ہو تو مدد کرو۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عربی زبان قرآن و حدیث کی زبان ہے اور ایک مسلمان کیلئے اس کی تعلیم اساسی حیثیت رکھتی ہے مگر ہمارے ہاں قیام پاکستان کے بعد سے ہی اسے وہ درجہ نہیں دیا جا رہا ہے جو اس کا حق ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم معاشرے کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہماری عدالتوں کی صورتحال ’’کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک‘‘ جیسی ہے کہ جرم اگر پکڑا بھی جائے تو فیصلہ ہونے میں کئی سال لگ جاتے ہیں اور اس دوران دو چار ’’نرم‘‘ مرحلے بھی آتے ہیں۔ یہ جرم کے حوصلے کو بے لگام کرنے میں معاون اور جرائم کی شرح میں مسلسل اضافے کا ایک بڑا سبب ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بخاری شریف کے ابواب کی فہرست ایک نظر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کے بارے میں امام بخاریؒ نے عنوان قائم نہیں کیا اور پھر اس کیلئے آیات قرآنی اور ارشادات نبویؐ پیش نہیں کیے۔ اس جامعیت کی وجہ سے بھی بخاری شریف کو ’’الجامع الصحیح‘‘ کہا جاتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں، مسئلہ ان وسائل کی صحیح تقسیم اور درست استعمال کا ہے جسے ہم آج تک صحیح ٹریک پر نہیں لا سکے اور عالمی مالیاتی اداروں کے حصار میں چیخ و پکار کرتے رہنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ ہمارے گروہی، طبقاتی اور ذاتی مفادات کے حصول کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس مفت تعلیم دینے کے ساتھ معاشرہ کے نادار طبقات کے افراد کو رہائش، خوراک، لباس اور علاج کی سہولتیں بھی بلامعاوضہ فراہم کرتے ہیں جس کا اعتراف حکمران طبقہ کے سرکردہ حضرات کی طرف سے بارہا ہو چکا ہے مگر مدارس پر محکموں اور اداروں کے دباؤ سلسلہ کسی نہ کسی بہانے جاری رہتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سے بیعت لیتے اور کسی کام کے کرنے کا عہد لیتے تو اس عہد میں یہ گنجائش رکھنے کی تلقین فرماتے کہ ’’فیما استطعت‘‘ کہ جہاں تک میرے بس میں ہوگا اطاعت کروں گا (مسند احمد)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سادگی، قناعت اور جفاکشی، یہ صرف ہمارے تصوف کے موضوعات نہیں بلکہ سیاست کے بنیادی ستون بھی ہیں۔ یہ شاہانہ ایوانوں میں خطیر رقوم کے خرچ سے اجتماعات کر کے ان عنوانات پر دلکش تقریریں کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہماری قومی ضرورت ان اصولوں کو ذاتی و اجتماعی زندگی میں عملاً نافذ کرنے کی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سورۃ العنکبوت آیت ۴۸ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے نزول سے قبل نبی ﷺ پڑھ لکھ نہیں سکتے تھے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو باطل پرست لوگ شک پیدا کر سکتے تھے۔ یعنی مخالفین یہ کہہ سکتے تھے کہ کہیں سے حکمت و دانش کا ذخیرہ مل گیا ہے جسے قرآن کریم کی شکل میں پیش کر رہے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمِ اسلام کے دینی حلقے اس بات کیلئے تیار نہیں ہیں کہ اسلام کی جن باتوں پر مغرب والوں کو اعتراض ہے ان کی کوئی نئی تعبیر و تشریح کر کے انہیں مطمئن کیا جائے۔ بلکہ وہ اسلامی احکام و قوانین اور روایات و تعلیمات پر قائم ہیں جن پر امت چودہ سو سال سے اجتماعی طور پر کاربند چلی آرہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
محدثین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جو صدقہ و خیرات کے معاملے میں رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے اس کی دو وجوہات ہیں (۱) صدقہ اور صلہ رحمی کی دو نیکیاں اکٹھی ہو جاتی ہیں (۲) رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حالات کے متعلق زیادہ خبر ہوتی ہے کہ کون امداد کا مستحق ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی خلائی تحقیقاتی مرکز ناسا کی سیر کے دوران ایک ساتھی نے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک یہودی پروفیسر نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ فقہاء اسلام نے معذور کی نماز کا جو طریقہ لکھا ہے وہی ان مسلم خلابازوں کیلئے بھی ہونا چاہیے کہ اپنے حالات وظروف کے مطابق جس طرح ہو سکے پڑھ لیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
لاہور سے مطبوعہ اردو بائیبل کے عہد نامہ قدیم کی کتاب استثناء میں عقیدہ توحید یوں مذکور ہے:
’’میرے آگے تو اور معبودوں کو نہ ماننا، تو اپنے لیے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا، نہ کسی چیز کی صورت بنانا ۔۔۔ تو ان کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ ان کی عبادت کرنا‘‘ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ کو انسانی خصال میں سب سے زیادہ نفرت جھوٹ سے تھی (بیہقی)۔ اور اپنے خاندان کے کسی شخص کے بارے میں جھوٹ کی کسی بات پر مطلع ہوتے تو اس سے اس وقت تک اعراض فرماتے تھے جب تک اس کی توبہ مشاہدے میں نہ آجاتی (مسند احمد)۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فرانس اس مغربی تہذیب و فلسفہ کا بانی ملک ہے جسے انسانی حقوق، مرد و عورت کی مساوات، اور شہری آزادیوں کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے۔ مگر عورت کی ’’آزادی‘‘ کا سب سے پہلا نعرہ لگانے والے فرانس میں آج عورت کے اس حق کی نفی کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے سر ڈھانپنا چاہے تو ڈھانپ لے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم پر ایمان لانے کے بعد حدیث پر ایمان لانا کیوں ضروری ہے؟ اس سوال کے جواب میں میری گزارش ہوتی ہے کہ قرآن کریم کے بعد نہیں بلکہ اس سے پہلے حدیث پر ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ حدیث کو مانیں گے تو قرآن کریم تک رسائی ہوگی ورنہ قرآن کریم کی کسی آیت پر ایمان لانا ممکن ہی نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ترکی کو خلافتِ عثمانیہ کے ٹائٹل کے ساتھ صدیوں عالم اسلام کی قیادت کا اعزاز حاصل رہا ہے اس لیے اسے جکڑنے کیلئے شکنجہ بھی اسی اعتبار سے تیار کیا گیا تھا۔ مگر ترکی دو عشروں سے جس بیداری کا ثبوت دے رہا ہے اس نے عالم اسلام کے بہتر مستقبل کے حوالہ سے امید کی واضح کرن روشن کر دی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہودی انبیاءؑ کی اولاد ہونے کے ناطے خود کو احتساب سے مستثنٰی سمجھتے ہیں، عیسائیوں کے مطابق حضرت عیسٰیؑ نسل انسانی کے گناہوں کا کفارہ دے گئے ہیں، مذہب نہ ماننے والے آخرت کا تصور ہی نہیں رکھتے۔ یہ اسلام کا عقیدہ ہے جو عمل کی بنیاد پر سزا وجزا کا تصور دے کر انسان کو جرم سے روکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ ﷺ جب کسی کو کسی علاقے کا حاکم بنا کر بھیجتے تو یہ نصیحت بطور خاص فرماتے تھے کہ لوگوں سے انہیں قریب لانے والی باتیں کرنا، دور کرنے والی باتوں سے گریز کرنا، آسانی والی بات کرنا، مشکل اور تنگی والی بات نہ کرنا (ابو داؤد)
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند حضرت مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کی وفات دینی حلقوں کے لئے گہرے صدمے اور رنج کا باعث ہے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالٰی مغفرت فرمائیں اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کشمیری عوام کی چوتھی نسل استصواب رائے کا مسلمہ حق حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھتی نظر آرہی ہے لیکن عالمی رائے عامہ کے وعدے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریزر میں منجمد پڑے ہیں جس نے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں عوامی ریفرنڈم کے ذریعے مسیحی ریاستیں قائم کروانے میں کردار ادا کیاتھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فقہ حنفی شخصی فقہ نہیں بلکہ مشاورتی و اجتماعی فقہ ہے جو ایک باقاعدہ مجلسِ علمی میں اجتماعی استنباط و استخراج اور باہمی اختلاف رائے کے ساتھ کسی نتیجے تک پہنچنے کی مبارک علمی مساعی پر مشتمل ہے۔ یہ اسلام کے قانونی نظام کی بہت بڑی خدمت اور امام اعظم ابوحنیفہؒ کا عظیم علمی کارنامہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انبیاء کرامؑ کی ذمہ داریوں میں آسمانی تعلیمات کو صرف پیش کرنا نہیں بلکہ اپنے عمل میں ڈھال کر اسوۂ حسنہ کے طور پر سامنے لانا بھی تھا اور انہوں نے ایسا کر دکھایا۔ آج علماء کرام اگر انبیاء کی نیابت کا دعوٰی رکھتے ہیں تو انہیں بھی اسی طرز عمل کو اپنی محنت کا جولان گاہ بنانا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عربی زبان کی تعلیم کے حوالے سے سینٹ کا پاس کردہ بل خوش آئند ہے۔ اردو قومی زبان اور عربی دینی زبان کے طور پر ہماری ناگزیر ملی ضرورت ہے مگر ان کو صحیح مقام دلانے کے لئے انگریزی کی مرعوبیت سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ؏
’’کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں‘‘ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب پاکستان کی پہلی دستورساز اسمبلی کو ملاازم اور تھیاکریسی کے طعنوں کے ساتھ سیکولرازم کی بحث میں الجھا دیا گیا تو شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے منطق و استدلال کے ساتھ اس مہم کا سامنا کیا اور قرارداد مقاصد منظور کروا کے پاکستان کی نظریاتی اسلامی بنیاد ہمیشہ کیلئے طے کردی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تبلیغی جماعت کا آغاز کم و بیش ایک صدی قبل حضرت مولانا الیاس دھلویؒ نے قصبہ میوات سے کیا تھا۔ یہ ان کے خلوص اور بے تکلف انداز کی برکت ہے کہ اب یہ جماعت دنیا بھر میں اسلام کے بنیادی عقائد و اعمال اور مسجد کے ماحول کی طرف مسلمانوں کو واپس لانے کی سب سے منظم اور وسیع عوامی تحریک ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت مجدد الف ثانیؒ کی جدوجہد کا ایک میدان تصوف کی اصلاح کا تھا۔ انہوں نے تصوف میں حد سے بڑھ جانے والے کاموں کی نشاندہی کی اور انہیں صحیح رخ پر لائے کہ اصل تصوف کی بنیاد شریعت ہے، جو چیز شریعت کے دائرے میں ہے وہ تصوف میں درست ہے اور جو نہیں وہ تصوف میں بھی قبول نہیں کی جا سکتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حافظ ابن کثیرؒ نے سورۃ الاعراف آیت ۲۶ کے تحت نبی اکرم ﷺ کی دعا نقل کی ہے ’’الحمد للہ الذی کسانی ما أ و اری بہ عورتی وأتجمل بہ فی حیاتی‘‘ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جس نے مجھے لباس پہنایا جس کے ساتھ میں اپنی پردہ کی جگہ کو ڈھانپتا ہوں اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم اور جناب رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات و ہدایات سے انسانیت کو پھر سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے سوا انسانی معاشرے کو اخلاق باختگی کی ان روایات سے نجات دلانے کا اور کوئی راستہ نہیں ہے جو ثقافت، رسوم، فیشن اور حقوق کے عنوان پر سوسائٹی میں قدم جماتی جا رہی ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’صحیح بخاری‘‘ جمہور امت اور اہل سنت کے اسلوب کا بہترین نمونہ ہے جس کے پہلے باب ’’کتاب الایمان‘‘ میں حضرت امام بخاریؒ نے عقائد و ایمانیات اور آخری باب ’’کتاب الرد علی الجہمیۃ‘‘ میں عقائد کی تعبیرات و تشریحات بیان کی ہیں اور ان میں قرآن کریم کے ساتھ احادیث نبویہ کو بنیاد بنایا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرپشن نے ہماری قومی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے جبکہ اداروں اور محافل میں بحث اس سے نجات کی صورتوں پر نہیں بلکہ اس پر ہو رہی ہے کہ کس کی کرپشن زیادہ ہے اور کس کی کرپشن کو ثابت نہیں کیا جا سکتا۔ کیا عدل و انصاف کے ماحول میں یہ ذہنی عیاشی بھی کرپشن ہی کی ایک صورت نہیں ہے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج ہم معاشی و عسکری طور پر معاصر دنیا سے پیچھے ہیں اور مجموعی نظام کے حوالے سے سائنس و ٹیکنالوجی کی جدید تکنیک سے بھی محروم ہیں، لیکن الحمد للہ دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ تمام تر محرومیوں اور پسپائی کے باوجود مسلمان اپنے دین اور ماضی سے دستبرداری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
طبقات ابن سعدؓ میں ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت عمرؓ نے صوبائی گورنروں کو ہدایت کی کہ اپنے صوبوں کے حفاظ کی فہرست بھیجیں تاکہ وہ بیت المال سے وظیفہ جاری کرکے مختلف علاقوں میں قرآن کریم کی تعلیم کیلئے ان کا تقررکریں۔ روایات کے مطابق ہر حافظ کیلئے اڑھائی ہزار درہم سالانہ وظیفہ مقررہوا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہم دوہرے اضطراب اور دباؤ کا شکار ہیں کہ ایک طرف صحابہ کرامؓ واہل بیت عظامؓ کی حرمت وناموس مسلمانوں کے ایمان وعقیدہ کا مسئلہ ہے، اور دوسری طرف مشرق وسطٰی کی خانہ جنگی کی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ اس فضا میں اسرائیل کو عرب ممالک سے تسلیم کرانے کے ایجنڈے پر مسلسل پیش قدمی ہو رہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خلافتِ عثمانیہ کے تحفظ کیلئے برصغیر کی تحریک خلافتِ بظاہر اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی تھی، لیکن میں اسے ناکام تحریک نہیں سمجھتا کہ اس کے بعد آزادی کی جو تحریکات منظم ہوئیں ان میں کارکنوں کی بنیادی کھیپ وہی تھی جس نے تحریک خلافت میں سیاسی جدوجہد کی تربیت حاصل کی تھی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی اکرم ﷺ کے ایک ارشاد کے مطابق سچے اور ایماندار تاجر کو جنت میں انبیاء کرامؑ کی رفاقت نصیب ہوگی۔ تاریخ بتاتی ہے کہ دیانتدارانہ تجارت اسلام کی دعوت وتبلیغ کا مستقل ذریعہ رہی ہے مگر آج تجارت میں دیانت وامانت کا اعتماد دیگرقوموں میں منتقل ہوگیا ہے اور کرپشن ہمارا تعارف بن گئی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمی استعمار کیلئے تشویش کی بات یہ ہے کہ ۱۸۵۷ء کے بعد دینی تعلیم کے جس نظام کو ختم کرنے کیلئے ہزاروں مدارس بند کر کے ان کی املاک ضبط کر لی گئی تھیں، وہ برصغیر کے دینی طبقہ کی مسلسل جدوجہد اور کمٹمنٹ کی بدولت اب استعماری قوتوں کیلئے ایک علمی وفکری چیلنج کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
والد محترم حضرت سرفراز خان صفدرؒ ایک بار بخاری شریف کا مطالعہ کر رہے تھے، پوچھا گیا کہ یہ کتاب آپ چالیس سے زیادہ بار پڑھا چکے ہیں، اب بھی اس کے مطالعہ کی ضرورت ہے؟ فرمایا کہ ہر بار نئے نکات سامنے آتے ہیں اور انسان زندگی بھر اس بات کا محتاج رہتا ہے کہ اپنے علم میں اضافہ کرتا رہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بسا اوقات ہم اس مغالطہ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ مساجد و مدارس میں تدریس و تعلیم کے ذریعے ہم قرآن و حدیث اور علوم دینیہ کی حفاظت کا اہتمام کر رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے ساتھ وابستہ ہو کر ہم خود اپنی حفاظت کا بندوبست کر رہے ہیں کہ دنیا و آخرت میں ان کی برکات و ثمرات سے بہرہ ور ہو سکیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب تک وطن عزیز کے قانونی تعلیم کے نصاب میں قرآن وسنت اور فقہ اسلامی کو شامل نہیں کیا جاتا تب تک آزادکشمیر کے اس کامیاب تجربہ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کہ ضلع وتحصیل کی سطح پر جج صاحبان اور قاضی علماء جیوری کی صورت میں اکٹھے بیٹھ کر مقدمات سنتے اور باہمی مشاورت سے فیصلہ کرتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علماء شریعت اسلامیہ کے علوم و قوانین کے نمائندہ ہیں اور وکلاء رائج الوقت قوانین و نظام کے۔ مروجہ دستوری و قانونی نظام میں ضروری اصلاحات کے ساتھ ملک میں شرعی احکام وقوانین کی عملداری کیلئے ضروری ہے کہ دونوں باہمی مشورہ ومفاہمت کے ساتھ اس قومی ایجنڈا کی تکمیل کی عملی صورت نکالیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
’’تشکیک‘‘ آج کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ مغربی فکروفلسفہ سے مرعوب دانشور دینی مسائل کے حوالے سے ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کر دیتے ہیں۔ وہ علماء سے رجوع کرتے ہیں جو مناسب تیاری نہ ہونے کی وجہ سے جواب نہیں دے پاتے تو وہ یقین کی پٹڑی سے اتر کر شبہات کی دلدل میں پھنس جاتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سورۃ القصص میں مال و دولت کے پانچ ضابطے بیان کیے گئے ہیں (۱) تکبر و برتری کا ذریعہ نہ بناؤ (۲) آخرت کی تیاری کا وسیلہ بناؤ (۳) دنیاوی بہتری کیلئے بھی استعمال کرو (۴) جیسے اللہ نے تمہارے ساتھ بھلائی کی ہے تم بھی لوگوں کے ساتھ بھلائی کرو (۵) معاشرے میں فساد و بگاڑ کا ذریعہ نہ بناؤ۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے اسلام کے معاشی فلسفہ کی وضاحت کرتے ہوئے تین درجے بیان کیے ہیں (۱) ضرورت (۲) سہولت (۳) تعیش۔ فرماتے ہیں کہ ضروریات پوری کرنا تو ہماری ذمہ داری ہے، جائز حد تک سہولت فراہم کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، لیکن تعیش ناجائز ہے اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
معاشی بدحالی اور تفاوت ختم کرنے کا راستہ آج بھی امیرالمومنین حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے یہ اقدامات ہیں کہ انہوں نے (۱) بیت المال اور سرکاری خزانے کو مخصوص طبقوں کی اجارہ داری سے نکال کر عام لوگوں کی ضروریات کیلئے وقف کر دیا (۲) اور عام لوگوں پر لگائے گئے بیشتر ٹیکس ختم کر دیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیت المقدس کو عربوں کا داخلی معاملہ قرار دے کر اسرائیل کو موجودہ حالت میں تسلیم کرنے کا مشورہ ہمارے خیال میں مغربی فکر و دانش کے اسی ایجنڈے کا حصہ ہے جس میں وہ اسلام، قرآن کریم اور جناب نبی اکرم ﷺ کی خوبیوں کا اعتراف کر کے یہ کہتے ہیں کہ یہ سب اچھا ہے مگر صرف عربوں کیلئے تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بلوچستان میں ہزارہ قبیلہ کے متعدد افراد کا سفاکانہ قتل بلاشبہ درندگی ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے، مگر اس واقعہ کو اس کشمکش کے مجموعی تناظر میں دیکھ کر ہی امن اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی تعلیم و تدریس کیلئے جہاں آن لائن ذرائع اختیار کرنا ضروری ہو گیا ہے وہاں دینی مراکز کی طرف سے فیس سسٹم کی بنیاد پر مختصر دورانیے کے کورسز بھی پذیرائی حاصل کرتے نظر آرہے ہیں۔ چنانچہ متوقع حالات میں دینی اداروں کو اپنے روایتی نظم میں اس نوعیت کی تبدیلیوں کی گنجائش رکھنی چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بعض حضرات خیرخواہی کا اظہار کرتے ہیں کہ دینی طبقہ کو عوام کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے کوئی ہنر اپنا کر اپنی معیشت کا انتظام کرنا چاہیے۔ مگر منبرومحراب کے یہ وارث آج بھی خود پر مسجد و مدرسہ کے نظام کو ترجیح دیتے ہیں جسکی بنیاد ابھی تک صدقہ، زکوٰۃ، کھالیں اور چندہ چلی آ رہی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں کا لحاظ رکھتے ہوئے رہبانیت اور دنیاپرستی کی دو انتہاؤں کے درمیان اعتدال اور توازن کا فلسفہ پیش کرتاہے۔ جبکہ اعتدال پسندی اور روشن خیالی کی اصطلاحات کو اب جس نئے مفہوم میں متعارف کرایا جارہا ہے ’’کلمۃ حق ارید بہا الباطل‘‘ کی ایک صورت لگتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت علیؓ زخمی حالت میں تھے، ایسی صورت میں اولاد سے زیادہ غصہ کس کو ہو گا؟ حضرت حسنؓ نے طیش میں کہا کہ اس قاتل کو میں اپنے ہاتھ سے قتل کرنے جاتا ہوں۔ حضرت علیؓ فرمایا، حسن! جب تک میں زندہ ہوں وہ قاتل نہیں ہے، اگر میں مر گیا تو قاتل کو سزا دینا نئے امیرالمؤمنین کی ذمہ داری ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت عثمانؓ کی دولت اسلام اور مسلمانوں کے کام آئی، جہاد میں صرف ہوئی اور معاشرہ کے نادار افراد پر خرچ ہوئی۔ انکی شہادت کے بعد ایک ساتھی نے کہا کہ میں یہ اندازہ نہیں کر سکتا کہ حضرت عثمانؓ کی زندگی کے دن زیادہ تھے (۸۳ سال) یا وہ غلام جو انہوں نے خرید کر اللہ کی رضا کیلئے آزاد کیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب حضرت عمرؓ نے اپنے بعد خلافت کیلئے چھ آدمی نامزد کیے تو اُن میں حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کا نام بھی تھا۔ چونکہ اس سے پہلے انہیں کوفہ کی گورنری سے ہٹایا گیا تھا تو حضرت عمرؓ نے صفائی دی کہ میں نے کسی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی عزت کے تحفظ کیلئے انہیں گورنری سے ہٹایا تھا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت ابوبکر صدیقؓ نے اپنے اڑھائی سالہ دور حکومت میں تین بڑے کام کیے: (۱) عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ کرتے ہوئے مدعیان نبوت کی سرکوبی کی (۲) زکٰوۃ کے منکرین کا استیصال کر کے ایک دینی فریضہ کا تحفظ کیا (۳) قرآن کریم کو کتابی شکل میں جمع کروا کے اسے امت کیلئے رہتی دنیا تک محفوظ کر دیا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’الایمان بین الرجاء والخوف‘‘ ایمان امید اور خوف کے درمیان کی کیفیت کا نام ہے۔ یعنی یہ اعتقاد رکھ لینا کہ اللہ تو غفورورحیم ہے ہم جو مرضی کرتے پھریں، یا صرف یہی بات دل میں بٹھا لینا کہ اللہ قہاروجبار ہے وہ سزا دے کر ہی رہے گا، یہ دونوں باتیں ٹھیک نہیں ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستور پاکستان کی بالادستی اور عملداری کے مطالبہ پر سنجیدہ توجہ دینے کی بجائے اس سے بے اعتنائی کا تسلسل برقرار رکھنے کی روش زیادہ پریشان کن ہے جو پس پردہ عوامل کے حد سے زیادہ طاقتور ہونے کی غمازی کرتا ہے ؎ ’’کچھ علاج ان کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟‘‘
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جمہوریت کا متعارف مفہوم یہ ہے کہ عوام کی حاکمیت ہو، پارلیمنٹ خودمختار ہو، حکمرانی کا حق منتخب عوامی نمائندوں کو حاصل ہو۔ جبکہ دستورپاکستان میں یہ جمہوریت اختیار کی گئی ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے، پارلیمنٹ قرآن وسنت کی پابند ہے، حکومت کا حق عوام کے منتخب نمائندوں کا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہر کارکن کو دین کے کسی خاص شعبے کا انتخاب کرکے اس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے کیونکہ ہر کام کرنے یا بہت سے کام کرنے کی کوشش سے محنت بکھر کر رہ جاتی ہے۔ اور اگر دین کے دیگر شعبوں میں سلیقہ سے کام کرنے والوں کو اخلاقی، مالی اور عملی سپورٹ مہیا کر دی جائے تو اس کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
میرے نام پر بعض حضرات مختلف سوشل میڈیا گروپ اور ٹویٹ اکاؤنٹ چلا رہے جو میری گزارشات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے جذبہ کے ساتھ ہیں، البتہ یہ وضاحت ہے کہ میرا آفیشل ٹویٹ اکاؤنٹ یہی ہے اس کے علاوہ کسی اکاؤنٹ کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب امیرالمؤمنین حضرت عمر بن عبد العزیزؒ نے احادیث کو سرکاری طور پر محفوظ کرنے کیلئے صوبوں کے عمّال کو ہدایات جاری کیں تو مدینہ منورہ کے قاضی کو لکھا کہ حضرت عمرہؒ کے علوم و روایات کو جمع و محفوظ کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے کیونکہ وہ ام المؤمنین حضرت عائشہؓ کے علوم کی وارث ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ مسئلہ چودہ سو سال سے متفقہ چلا آرہا ہے اس لیے کہ اس کی تشریح خود نبی اکرم ﷺ نے فرما دی تھی کہ اب قیامت تک کسی کو نبوت نہیں ملے گی، اور ساتھ یہ پیشگوئی بھی فرما دی کہ جھوٹے مدعیان نبوت ظاہر ہوتے رہیں گے۔ چنانچہ بہت سی خرابیوں کے باوجود امت نے اس مسئلہ پر کبھی لچک نہیں دکھائی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پہلی دستورساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم لیاقت علی خانؒ نے کہا کہ قائد اعظمؒ نے اس مسئلہ پر اپنے جذبات کا متعدد بار اظہار کیا اور قوم نے ان کی تائید غیرمبہم الفاظ میں کی کہ برصغیر کے مسلمان اپنی زندگی کی تعمیر اسلامی تعلیمات و روایات کے مطابق کرنا چاہتے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک طرف کفر اپنے فلسفہ و منطق کے ہتھیاروں اور اذہان و قلوب تک رسائی کیلئے ابلاغ کے تمام تر ذرائع سے لیس ہے، دوسری طرف ہم علماء کرام دین کے مسائل صرف فتویٰ اور حکم کی زبان میں سمجھانے کے درپے ہیں، نتیجہ یہ ہے کہ ناواقف حضرات کے ذہنوں میں بے شمار شبہات قطار باندھے خاموش کھڑے ہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قاضی اوقصؒ بتاتے ہیں کہ میری ماں نے بچپن میں مجھے سمجھایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں شکل و صورت اور جسمانی ساخت ایسی دی ہے کہ شاید کوئی تمہارے پاس بیٹھنا بھی گوارا نہ کرے، اس لیے تم علم دین کے حصول کیلئے محنت کرو کیونکہ علم ایسی دولت ہے جو سارے عیوب اور کمزوریوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغربی ممالک میں نئے مسلمان ہونے والوں کے بارے میں جہاں تشویش پائی جاتی ہے وہاں اس بات پر تحقیق کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ یورپین نسلوں کے باشندوں کے اسلام قبول کرنے کے اسباب کیا ہیں؟ ایک معروف انگریز نومسلم دانشور ڈاکٹر یحییٰ برٹ کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن کریم کا مطالعہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہم نے قیام پاکستان کے بعد اپنی قومی شناخت کیلئے اسلام اور جمہوریت دونوں کو بنیاد بنایا تھا۔ اس خوبصورت توازن کے ساتھ کہ حکومت کی تشکیل عوام کے ووٹوں سے ہو گی اور وہ ملکی نظام کے حوالے سے قرآن و سنت کی پابند ہو گی۔ مگر افسوس کہ نہ ہم اسلام کے ساتھ مخلص رہے اور نہ جمہوریت کے ساتھ۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک طرف آزادی کے نام پر عورت کو اسکے فطری تقدس و عصمت سے محروم کرنے کی کوششیں ہیں، اور دوسری طرف معاشرتی اقدار اور حدودوقیود کی جکڑبندیوں میں اسکے حقوق کا استحصال ہے۔ عورت کی مظلومیت کے بہت سے پہلو ہیں جن پر کلمہ حق بلند کرنا اسلامی تعلیمات کی رو سے ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ترمذی شریف کی روایت ہے کہ سفر معراج میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آنحضرت ﷺ سے فرمایا کہ ’’آپ میری طرف سے اپنی امت کوسلام کہنا اور بتانا کہ جنت کی زمین بہت پاکیزہ، عمدہ پانی والی اور صاف میدان ہے، اسکی شجرکاری سبحان اللہ، الحمد للہ، لا الہ الا اللہ واللہ اکبر کہنے سے ہوتی ہے۔‘‘
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ معروضی حقیقت بھی لادینی فلسفہ کے دانشوروں کیلئے پریشان کن بنی ہوئے ہے کہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں علاقائی ثقافتیں ایک دوسرے میں مدغم ہو رہی ہیں، جبکہ اسلام کے سوا کسی اور مذہب یا نظام میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہر حوالے سے تہذیب و ثقافت کی اس نئی تشکیل کا سامنا کر سکے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا میں اسوقت کوئی معاشرہ اسلامی اقدار وروایات کی مکمل عملداری کا عکاس نہیں ہے، بلکہ صحیح اسلامی معاشرہ صرف کتابوں اور علمی و نظری بحثوں میں ہے۔ جبکہ علاقائی ثقافتوں کو ختم کرنے کیلئے مغربی کلچر آگے بڑھ رہا ہے، وہ نہ صرف عملی ڈھانچے کے ساتھ منظم ہے بلکہ اسکی پشت پر طاقت بھی ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غیرمسلم اقلیتوں سے عرض ہے کہ وہ اسلامی نظام سے خوف کھانے کی بجائے آنجہانی جسٹس اے آر کارنیلیس اور مسیحی راہنما آنجہانی جوشوا فضل دین کی طرح شریعت کے نفاذ کی حمایت کریں، کیونکہ اس سے جہاں ملک میں عدل وانصاف کی فراہمی عام ہوگی وہاں غیر مسلم اقلیتوں کے حقوق ومفادات کا بھی تحفظ ہوگا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ نسبت و محبت کے اظہار کیلئے کرتے ہیں، رحمتوں اور برکتوں کے نزول کیلئے کرتے ہیں، اجر و ثواب کے حصول کیلئے کرتے ہیں، اللہ تعالٰی کی رضا حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں۔ مگر سب سے اہم پہلو جو ہماری نگاہوں سے اکثر اوجھل رہتا ہے وہ رہنمائی کا پہلو ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت مولانا طارق جمیل اسلام کے عظیم مبلغ، داعی، مصلح اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی علالت اور ہسپتال میں داخلہ ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے، اللہ تعالیٰ صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازیں اور امت مسلمہ کو ان کی دینی و روحانی خدمات سے زیادہ دیر تک فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مکالمہ بین المذاہب کا ایک دائرہ یہ ہے کہ مختلف مذاہب کے پیروکار باہم گفتگو کریں اور دلیل و منطق کے ساتھ اپنے اپنے مذہب کی حقانیت ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ یہ مناظرے کا میدان ہے، اسے قرآن کریم نے ’’مجادلہ‘‘ قرار دے کر ہدایت کی ہے کہ اگر یہ نوبت آ جائے تو اسے احسن طریقے سے انجام دو۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تحریک انسداد سود پاکستان کی جدوجہد: (۱) عوامی ماحول میں حلال و حرام کا شعور (۲) سود کی مروجہ صورتوں اور متبادل طریقوں کے متعلق آگاہی (۳) علماء، تجار اور وکلاء کے درمیان اشتراکِ عمل کا ماحول (۴) سودی نظام کے خلاف قانونی جدوجہد کرنے والے راہنماؤں کی سیاسی، اخلاقی اور علمی مدد۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
خدا کی عبادت میں مگن ہو کر بندوں کے حقوق سے غافل ہو جانا بھی درست نہیں، اور بندوں کے حقوق و معاملات میں الجھ کر خدا کی بندگی سے غافل ہو جانا بھی غلط بات ہے۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں انتہاؤں کی نفی کی اور فرمایا کہ انسان کی اصل زندگی توازن میں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم، حدیث و سنت اور فقہ و شریعت کی باقاعدہ تعلیم و تربیت کے بغیر دینی راہنمائی کا عمل ایسا ہی ہے جیسے طبی تعلیم و تربیت کے بغیر میڈیکل کا کوئی شعبہ کسی عملے کے حوالے کر دیا جائے، اور ہمارے ہاں اسی کا مسلسل تقاضا جاری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے بارے میں عالمی سطح پر جدید ترین ریسرچ بتا رہی ہے کہ معیشت میں عدم توازن کا اصل باعث یہی ہے، جس بنا پر بین الاقوامی معاشی ادارے قرآنی معاشی اصولوں کا حوالہ دے کر غیر سودی نظام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، مگر یہ بات قرآن کریم پر ایمان رکھنے والوں کو سمجھ نہیں آ رہی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے جسکا اصولی طور پر خیرمقدم ہی کیا کیا جائیگا، مگر مسلسل ٹال مٹول اور تاخیری حربوں نے بے اعتمادی کی جو فضا بنا دی ہے اس میں یہ خیرمقدم بھی تکلف لگتا ہے، کیا معزز عدالت اس پر بھی غور کر سکے گی؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قرآن و سنت کی طرف عملی واپسی کے بغیر فلاح و ترقی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اور پاکستان کے قومی و معاشرتی نظام کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنے کی دستور نے ضمانت دے رکھی ہے، اس لیے تمام طبقوں اور اداروں کو بالآخر اسی طرف لوٹنا ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حقیقی منزل (۱) بیرونی مداخلت سے آزادی، (۲) معاشی خودمختاری، اور (۳) دستور کی بالادستی و عملداری ہے۔ اس کے لیے جدوجہد کسی بھی فورم اور عنوان سے ہو، ہر محب وطن پاکستانی کو اس کا ساتھ دینا چاہئے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جن امور پر قرآن و سنت کے احکام صریح اور واضح ہیں ان میں اپنے طور پر کوئی قانون سازی کرنا شرعی قوانین و ضوابط کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ دستور پاکستان کے تقاضوں سے بھی انحراف کے مترادف ہے، قانون بنانے والے اداروں کو یہ بات ہر وقت پیش نظر رکھنی چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونا کے پھیلاؤ کا دوسرا راؤنڈ جس طرح تشویشناک بتایا جا رہا ہے اسے ہلکا سمجھ کر نظرانداز کرنا درست نہیں ہے۔ البتہ اس کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل کر دینا بھی ٹھیک نہیں، احتیاطی تدابیر کے ساتھ معمولات زندگی جاری رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام ضروری ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دوسری قوموں کے ساتھ نبی کریم ﷺ نے معاہدات کیے تھے، نبھائے تھے اور حالات تبدیل ہونے پر ختم بھی کیے تھے، مگر یہ مسلمانوں کا معاشرتی ماحول تبدیل کرنے کی بجائے اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ کا باعث بنے تھے۔ مسلم حکومتوں کو بین الاقوامی معاہدات میں یہ پہلو بہرحال پیش نظر رکھنا چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا فضل الرحمان کی جدوجہد کا اولین مقصد دستور کی بالادستی اور عملداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قومی سیاست میں علماء کرام کے متحرک کردار کا تسلسل قائم رکھنا بھی ہے۔ اور یہ وہ ملی ضرورت ہے جس کا دینی حلقوں کو ہر وقت ادراک و احساس رہنا چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا میں اسلام کی دعوت اور تبلیغ کا سب سے مؤثر ذریعہ قرآن کریم اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ ہے۔ اگر ہم ہدایت کے ان دو عظیم سر چشموں کی طرف نسلِ انسانی کی رہبری کر سکیں تو یہ اس دور میں اسلام کی صحیح خدمت ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سودی نظام کے خاتمے کی جدوجہد دستوری تقاضا ہونے کے باوجود مسلسل کنفیوژن کا شکار ہے، اسی سے دستور کے دیگر شرعی تقاضوں کا حال معلوم کیا جا سکتا ہے اور ہمارے ہاں دستور کی بالادستی اور عملداری کی اہمیت کا صحیح طور پر اندازہ ہوتا ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی استقامت، علمی ثقاہت، حریتِ فکر، جہدِ مسلسل، اعتدال و توازن، اور روحانیت کا ذوق دیوبندیت کے امتیازات ہیں۔ اسی لیے عالمِ کفر اس سے خائف ہے کہ وہ دین کے ہر پہلو کی طرف متوجہ رہتی ہے اور کسی حالت میں بھی میدان نہیں چھوڑتی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونا کی دوسری لہر بھی کم تشویشناک نہیں ھے مگر باقی تمام شعبوں میں مناسب۔ ایس او پیز کے ساتھ معمولات زندگی جاری رکھتے ھوئے صرف تعلیم کے شعبے کو معطل کر دینا قابلِ فہم نہیں ھے اور تعلیم کی اھییت کوکم کرنے کے مترادف ھے جس پربہرحال نظر ثانی کی ضرورت ھے اور اس پر سنجیدہ توجہ درکار ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی اطاعت اور اسلامی تعلیمات کے ساتھ بے لچک کمٹمنٹ کے بغیر ہمارے لیے کامیابی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہم اس میں جس قدر تاخیر اور ٹال مٹول کرتے رہیں گے معاملات کو مزید بگاڑنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات بار بار چھیڑنے کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کی شدت کو کم کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، مگر موجودہ صورتحال میں اسے تسلیم کرنا امتِ مسلمہ کے اجتماعی موقف سے دستبردار ہونے کے مترادف ہو گا اور فلسطینیوں سے بے وفائی ہو گی۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
زیادتی کے مجرموں کو نامرد کر دینے کا قانون اہلِ علم کی سنجیدہ توجہ کا مستحق ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں حکومت اور عوام کی راہنمائی کرے کہ کہیں یہ مجرم کے لیے توبہ و اصلاح کا دروازہ بند کرنے کے مترادف تو نہیں؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری نے یہ کہہ کر ملت کے جذبات کی ترجمانی کی ہے کہ مغرب آزادی رائے کے نام پر منافقت کر رہا ہے، اسے فرانس کے صدر کی توہین برداشت نہیں ہے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کو آزادیٔ رائے قرار دیا جا رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فرانسیسی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جو اقدامات مبینہ طور پر سامنے آرہے ہیں وہ اس کے گستاخانہ طرز عمل پر ڈھٹائی کی علامت ہیں، اور اس کی وجہ او آئی سی اور بہت سی مسلمان حکمرانوں کی بے حسی بلکہ بے حمیتی ہے جس پر صدمہ اور افسوس کا اظہار ہی کیا جا سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علامہ خادم حسین رضویؒ کا تاریخی جنازہ پاکستانی عوام کے والہانہ عشقِ رسولؐ کی علامت ہے، تحفظِ ختمِ نبوت و ناموسِ رسالتؐ کے سلسلہ میں فیصلہ کن عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے، اور پاکستان کی نظریاتی شناخت کے حوالہ سے عالمی و قومی حلقوں کو اپنے طرز عمل پر نظرِثانی کی دعوت دے رہا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انسانی حقوق کی عالمی مہم اس وقت دو الجھنوں کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ ایک یہ کہ مذہبی اقدار اور انسانی حقوق کو بلاوجہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اور دوسری یہ کہ انسانی حقوق کا اطلاق اور عملداری نسلی، مذہبی اور علاقائی تعصبات و ترجیحات کی نذر ہو چکے ہیں، جو لمحۂ فکریہ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علامہ خادم حسین رضوی صاحب کی وفات سب اھل دین کےلئے صدمہ کاباعث ھے انا للہ واناالیہ راجعون انہوں نے تحفظ ناموس رسالت وختم نبوت کے محاذ پر جس جرآت وحوصلہ اور صبر واستقامت کا مسلسل مظاہرہ کیا ھے وہ لائق رشک وپیروی ھے اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونا کی نئی لہر تشویشناک ہے اور انسانی جان و صحت کا تحفظ ناگزیر ہے۔ اس سلسلہ میں ماہرین صحت اور متعلقہ محکموں کی ہدایات کی پابندی کا حتی الوسع اہتمام کرنا ضروری ہے اور دوسروں کو بھی اس طرف توجہ دلانی چاہیے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
علماء کے ۲۲ متفقہ دستوری نکات ۱۹۵۱ء اور دستور پاکستان ۱۹۷۳ء میں عوام کی حاکمیت کی بجائے اللہ تعالٰی کی حاکمیت اعلیٰ کو بنیاد بنایا گیا اور پارلیمنٹ کو قرآن و سنت کا پابند قرار دیا گیا ہے۔ یہ اگر جمہوریت ہے تو آمنا وصدقنا، مگر پاکستان کا ’’حکمران طبقہ‘‘ اسے قبول کرنے پر راضی نہیں۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جمہوریت کا مقصد یہ بتایا جاتا ہے کہ اکثریت کی رائے معلوم کرکے اس کے مطابق ملک کا نظام اور حکومت تشکیل دی جائے مگر کسی ملک کے عوام اسلامی نظام اور حکومت کے حق میں اکثریتی رائے دے دیں تو یہی جمہوریت اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے- اس سے "جمہوریت" کا اصل ایجنڈا معلوم کیا جا سکتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ (۱) تحفظ ناموس رسالتؐ (۲) تحفظ ناموس صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ (۳) اور دستور پاکستان کی بالادستی کی تحریکات ہماری ملی جدوجہد کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار دینی تقاضوں میں سے ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک طرف دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جمہوریت اور سیاست کا راستہ اختیار کریں جبکہ دوسری طرف انہیں کہا جاتا ہے وہ سیاست میں مذہب کی بات نہ کریں گویا اصل مسئلہ سیاست و جمہوریت کے فروغ کا نہیں بلکہ اسلام کو روکنے کا ہے جیسا کہ آسٹریلیا کے حالیہ قانون سے ظاہر ہوتا ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مظلوم کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور جبر و تشدد میں مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور ہماری سیاست کاری کا حصہ بھی کم نہیں ہے۔ ہم اسے مسلمانوں اور پاکستان کا مسئلہ سمجھنے کی بجائے کشمیریوں کا مسئلہ قرار دے کر ڈیل کر رہے ہیں اور یہی سارے الجھاؤ کی جڑ ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جبتک دستور کی بالادستی اور عملداری کیلئے سب ادارے اور طبقات سنجیدہ نہیں ہوتے قومی مشکلات ومسائل کے حل کی کوئی صورت نکلنے والی نہیں، اگر ہم فی الواقع مشکلات کے بھنور سے نکلنا چاہتے ہیں تو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہی ہوگا ورنہ خدانخواستہ اسی طرح اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہیں گے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کا احترام بحال کرائیں گے۔ بہت اچھی بات ہے مگر اس کے ساتھ وہ اعتماد کو بھی شامل کر لیں اور اس کے لیے سابق امریکی صدور جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن اور ابراھام لنکن کے موقف و کردار کو مشعلِ راہ بنا لیں تو یہ کام مشکل نہیں ہے۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی نظریاتی کونسل کے آئندہ چیئرمین کے لیے بعض دوستوں کی طرف سے میرے نام کی تجویز سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہے۔ اس اعتماد اور حسن ظن پر ان کا شکرگزار ہوں مگر میں ایسے مناصب کے ’’ایس او پیز‘‘ میں فٹ نہیں بیٹھتا، اس لیے گزارش ہے کہ اس تجویز کو یہیں ڈراپ کر دیا جائے، جزاکم اللہ۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستور وقانون کی بالادستی اور عملداری کی بات سب ھی کرتے ھیں مگر اپنی اپنی تعبیر و تشریح کے دائرے میں اورگروھی ترجیحات وصوابدید کے ساتھ
جبتک ان خود ساختہ دائروں سے دستبردار ھوکر دستور کی اصل اساس قرآن وسنت کی حاکمیت عملا تسلیم نہیں کریں گے دستور وقانون کی بالادستی قائم نہیں ھوسکتی -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کاجس پہلو سے بھی تذکرہ کیا جائے باعث برکت وسعادت ھے مگر انسانی معاشرے کی ضروریات ومشکلات کوسامنے رکھ کر سیرت مبارکہ سے راہ نمائی حاصل کرنا او شخصی خاندانی اور معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرنا ھماری سے بڑی ضرورت ھے جس پرخاص توجہ درکار ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان کی شہادت کی المناک خبر پورے ملک کے اھل دین کےلئے صدمہ ورنج کاباعث ھے انا للہ واناالیہ راجعون وہ ھماری دینی قیادت کاابھرتا ھواروشن ستارہ تھے جن سے علماء کرام اور دینی کارکنوں کی بہت سی امیدیں وابستہ تھیں اللہ تعالٰی آن کے درجات جنت میں بلند فرمائیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا کے ھرملک میں کسی بھی شہری کی ھتک عزت کوقانونا جرم قرار دیا گیا ھے مگر اسی حق کاعالمی سطح پر حضرات انبیاء کرام علیہم السلام اور قومی ماحول میں صحابہ کرام واھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لئے مطالبہ کیا جائے تو انسانی حقوق کے علمبرداروں کوکیوں سانپ سونگھ جاتا ھے ؟؟؟؟؟؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اپوزیشن کے متحدہ محاذ کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے سپرد ھونے پر امریکی حکمرانوں کی طرف سے تحفظات کے اظہار کا مطلب یہ ھے کہ اب امریکہ ھماری سیاسی جماعتوں کی قیادتیں بھی اپنی مرضی کی مسلط کرنا چاھتا ھے جو ھماری مسلسل فدویانہ پالیسیوں کا منطقی نتیجہ ھے اس کاجائزہ اب لینا ھی ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دنیا میں اس وقت اصل حکمرانی آقوام متحدہ کی چھتری تلے بین الاقوامی معاھدات کے عنوان سے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والے پانچ ملکوں کی ھے ان کی مرضی کے خلاف کوئی ملک آزادی کے ساتھ کچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ھے اس حقیقت کو سمجھے بغیر آزادی کی کوئی محنت آگے نہیں بڑھ سکتی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
برطانیہ کے معروف نومسلم دانشور ڈاکٹر یحییٰ برٹ نے ایک موقع پر لندن میں ورلڈ اسلامک فورم کے سیمینار سے خطاب کرتے ھوئے کہاتھا کہ مغرب کواسلام کی دعوت دینے کے لئے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی زبان میں بات کرنا ھوگی جوروایت درایت اور وجدانیات کے متوازن امتزاج سے عبارت ھے ھماری ضرورت ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملک میں امن استحکام اور ترقی کے لئے ھرشہری ھرطبقہ اور ھر ادارے کو دستور کے مطابق آپنی حدود دائرہ کار اور فرائض کاادراک حاصل کرکے خود کو اس کا پابند بنانا ھوگا دوسروں کو پابند اورخود کومستثنی رکھنے کی عمومی روش ھمارے مسائل کی اصل وجہ ھے اس کو تبدیل کیے بغیر اصلاح ممکن ھی نہیں ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی حکومت سے پہلے متحدہ ھندوستان ھزاروں دینی مدارس موجود ومصروف عمل تھے جن پر قبضہ کرنے کی بجاۓ وقف قوانین تبدیل کردیے گئے تھے اور اس کے نتیجے میں مدارس آپنے وجود اور کردار سے محروم ھوگئے تھے آج پھر وھی تجربہ دھرایا جارھا ھے اس کے بروقت ادراک کی ضرورت ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کے بارے میں مغرب کا ایجنڈاھے کہ وہ دینی تعلیم کے امتیازی کردار کی بجائے قومی دھارے کے عنوان سے اس تعلیمی سسٹم میں گم ھو جائیں جس کی بنیاد مغربی فکروفلسفہ پرھے مگر قرآن وسنت علم وفکر کے زندہ سرچشمے ھیں جن کے سوتے کبھی خشک نہیں ھوتے مغرب کو یہ حقیقت سامنے رکھنا ھی ھوگی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملتان میں تحفظ ناموس صحابہ کرام واھل بیت عظام ریلی کے اسٹیج پر اجتماعی دینی قیادت کو دیکھ کر بےحد خوشی ہوئی قومی و دینی جدوجہد بالخصوص قومی خود مختاری نفاذ اسلام تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس صحابہ واھل بیت کی اصل ضرورت یہی ھے اللہ پاک تسلسل اور استقامت نصیب فرمائیں آمین ثم آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیال شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات ھم سب کے لئے باعث صدمہ ھے انا للہ واناالیہ راجعون تحریک خلافت تحریک پاکستان تحریک ختم نبوت تحریک نظام مصطفیٰ اور تحفظ ناموس صحابہ کرام میں سیال شریف کا کردار نمایاں رھاھے اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان بار کونسل کی آل پارٹیز کانفرنس کیطرف سے کہا گیا ھے کہ موجودہ نظام انصاف غیر مؤثر ھوگیاھے ظاھر بات ھے کہ یہ نظام 1857کےبعد نوآبادیاتی دور کے لئے نافذ کیا گیا تھا جو1947 کے بعد سے زائد المیعاد چلاآرھاھے پاکستان کے لئے قرارداد مقاصد کی بنیاد نیا نظام انصاف ھی مؤثر ھوسکتاھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
معروف محقق اور سیرت نگار ڈاکٹر یاسین مظہر صدیقی کی وفات عالم اسلام کے علمی وفکری حلقوں کے لئے گہرے صدمے کا باعث ھے اناللہ وانا الیہ راجعون وہ محققین اور ارباب دانش کے لئے راہ نمااورمرجع کی حیثیت رکھتے تھے مجھے بھی ان سے نیاز مندی حاصل رھی ھے اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مشرق وسطی میں اسرائیل کی مسلسل پیش قدمی آمریکی استعمار کی سرپرستی کی مرھون منت اورمسلم حکمرانوں کی فدویانہ پالیسیوں کا نتیجہ ھے آج کی بڑی ملی ضرورت جمال عبدالناصر شاہ فیصل شہید عبدالرحیم سوئیکارنو اور بھٹو مرحوم جیسے غیور لیڈر ھیں ان کی تلاش سنجیدگی سے کی جائے تو ضرور مل سکتے ھیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جو وزراء جنسی درندگی کے شرمناک جرم پر سنگین سزا کے بارے میں باھمی بحث میں الجھے ہوئے ہیں وہ سب دستور کی وفاداری کا حلف اٹھا کروزیر بنے جس میں قرآن وسنت کے احکام وقوانین کے نفاذ کی ضمانت دی گئی ھے کیا یہ حضرات قرآن وسنت اور دستور پاکستان دونوں سے بےخبرھیں ؟ یہ بھی قومی المیہ ھی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرات صحابہ کرام واھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حرمت وناموس کاتحفظ ودفاع ھمارے ایمان کا تقاضا ھے جبکہ پاکستان کوعراق وشام جیسی خانہ جنگی سے بچانا ھماری قومی ذمہ داری ھے ھمیں ھر قدم پھونک پھونک کر رکھناھوگا اور عالمی وعلاقائی سازشوں اورصورت حال پر مسلسل نظر رکھناھوگی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ھمارا یہ مزاج بنتا جا رھا کہ دینی جدوجہد کے کسی بھی تقاضے پر دوسروں کو متوجہ کرنے اور کوستے رھنے پر ھماری توجہ مرکوز رھتی ھے اورجوھم خود کرسکتے ھیں اس کی طرف دھیان نہیں ھوتا اگر ہرشخص اپنے حصے کا کام کرنے کی کوشش کرے تو کسی سے شکایت کا موقع ھی نہیں رھتا خداکرےکہ ھم ایسا کرسکیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پشاور کے عوام نے عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کے عنوان سے اور کراچی کے عوام نے تحفظ ناموس صحابہ کرام واھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حوالے سےایمانی جذبات کا جس جوش و ولولہ کے ساتھ اظہار کیا ھے وہ پورے ملک کے عوامی جذبات کی ترجمانی ھے دونوں شہروں کے غیور عوام کو سلام عقیدت
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کوھم سے رخصت ھوئے سات عشرے گذر چکے ھیں مگر پاکستان کو ایک رفاھی اسلامی اور جمہوری ریاست بنانے کےلئے ان کے اعلانات ابھی تک ھماری اسٹیبلشمنٹ کامنہ تک رھے جو چہرے پر انگریزی کا نقاب ڈالے بدستور مغربی آقاؤں کے درپر کھڑی ھے
اسکابھی کوئی علاج ھے ؟؟؟ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کراچی میں تحفظ ناموس صحابہ واھل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حوالے سے کامیاب ریلی کے انعقاد پر مولانا مفتی منیب الرحمان اوران کے سب رفقاء تمام اھل سنت کی طرف سے تبریک وتحسین کے مستحق ھیں اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائیں اور ھم سب کو اپنی ڈمہ داری پوری کرنے کی توفیق دیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانیوں کے شہری حقوق سے کوئی انکار نہیں ھے مگر کسی بھی ملک میں حقوق کاتعین وھاں کے دستور کے مطابق منتخب پارلیمنٹ کرتی ھے جسے قادیانی سرے سے تسلیم کرنے سے انکاری ھیں جب تک وہ دستور اور پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتے حقوق کاواویلا کرتے رھنے کا کوئی جواز نہیں اسے ذھن میں رکھنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان سات ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت اور آٹھ ستمبر یوم قومی زبان ایک ھی جذبہ کے مختلف پہلو ھیں کہ ھمیں ملکی سلامتی سرحدوں کاتحفظ عقیدہ ختم نبوت آور آپنی تہذیب و ثقافت یکساں عزیزھیں اس لئے دنیا کو پاکستانی قوم کی اس بےلچک کمٹمنٹ کابہر حال احترام کرنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرات صحابہ کرام واھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت و ناموس پر حرف گیری دنیا بھر کے مسلمانوں کےلئے ناقابل برداشت ھے اس حوالے سے مسلمانوں کے صبر کوباربار آزمانے کی بجائے ایسا کرنے والوں کو ھی اپنے مذموم طرز پر نظر ثانی کرنا ھوگی اور متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ستمبر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کا مہینہ ھے اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اس کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا مہینہ بھی ھے اس موقع پر ھم سب کو تجدید عہد اور عزم نو کے ساتھ وطن کے امن واستحکام کے لئے باھمی یک جہتی کے ماحول میں قومی پیش رفت کااھتمام کرنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وفاقی وزارت مذہبی امور نےچندسال قبل قومی علماء ومشائخ کونسل قائم کی تھی اگر وہ موجود وقائم ھےتو اسے فرقہ وارانہ کشیدگی میں مسلسل اضافے کے موجودہ ماحول میں کردار ادا کرنا چاھئے قومی اداروں کا ایسے مواقع پر خاموش تماشائی نہیں بن جانا چاہیے ان کی خاموشی عوام میں مایوسی پیدا کرتی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملک کاامن واستحکام اھل سنت اوراھل تشیع سمیت ساری قوم کی مشترکہ ضرورت ھے اور باھمی کشیدگی واشتعال کوروکنا دونوں طرف کے سنجیدہ راہ نماؤں کی زمہ داری ھے جس کے اسباب وعوامل کاسدباب بہرحال ناگزیر ھے اس میں تغافل قومی جرم ھوگا ھم میں سے ھر طبقے اور فرد کو سنجیدگی سے کردار ادا کرنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ بات بہرحال متعلقہ لوگوں اور ریاستی اداروں کو سمجھنا ھوگی کہ حضرات صحابہ کرام واھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی ایک بزرگ کی توھین وتحقیر بھی کسی سنی کے لئے قابل برداشت نہیں ھے اور ایسی کوئی بات سرعام ھو توفساد کاباعث بنتی ھے امن وامان کے لئےاسے کنٹرول کرناھی ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امیر المومنین سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے خانوادہ کے امت پر عظیم احسانات ھیں حضرت امام حسن نے آمت کی وحدت کے لئے خلافتِ کی قربانی دی اور حضرت امام حسین نے اعلیٰ دینی اقدار کی پاسداری کے لئے اپنی اور خاندان نبوت کی انمول جانوں کو قربان کر دیا اس خانوادے کی عظمت کو لاکھوں سلام
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ملک میں سیاسی خلفشار اور باھمی بےاعتمادی کی موجودہ فضاء دستور کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے اور بیرونی مداخلت کو راستہ دیتے چلے جانے کا منطقی نتیجہ ھے ھمیں بالآخر دستور کے سامنے سپر انداز ھو کر قومی خود مختاری اورملک کے نظریاتی استحکام کی راہ پر چلنا ھوگا اس کے اور کوئی راستہ نہیں ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایران پرپابندیوں کے حوالے سے امریکی مطالبہ کاسلامتی کونسل کی طرف سے مسترد کیا جانا امریکی پالیسیوں کے خلاف عالمی ضمیر کی بیداری کی علامت ھے اور اس کا مطلب یہ ھے کہ عالمی فورم پر اپنا کیس صحیح طور پر پیش کرکے ھم بھی کشمیر کے مسئلہ پر بہتر نتائج حاصل کرسکتے ھیں اگر ھم سنجیدہ ھوں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب دامت برکاتہم ھمارے اکابر میں سے ھیں ان کی کسی بات سے اختلاف کیا جاسکتا ھے مگر ان کے خلاف بد تمیزی اور بدزبانی قابل برداشت نہیں ھے اس منفی طرز عمل کے تلخ نتائج پہلے بھی ھم بہت بھگت چکے ھیں سب حضرات سے گزارش ھے کہ اس سے بہت حال گریز کیا جائے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان اور سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان فلسطینیوں کے جائز موقف اور جدوجہد کی پاسداری ھے جبکہ اس کے ساتھ فلسطینوں کےلئے عالمی رائے عامہ کی حمایت کو منظم اور آمت مسلمہ کو مجتمع ومتحرک کرنا بھی ضروری ھے جو پاکستان سعودی عرب اور ترکی مشترکہ طور پر کرسکتے ہیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
گڈگورننس اور ویلفئیر اسٹیٹ کے حوالے سے حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کادور حکومت اورنظام آج بھی دنیا میں آئیڈیل تسلیم کیا جاتا ھے اور انسانی سوسائٹی کی سب سے بڑی ضرورت بھی ھے مگر اس کے لئے ایک نظریاتی اسلامی ریاست و حکومت درکار ھے جو خلافت راشدہ کی طرز پر عملی نمونہ پیش کرسکے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
محرم الحرام کی آمد آمد ھے اور امن برقرار رکھنے کے لیے ھر۔ سطح پر مسلسل اجلاس ھورھے ھیں اگرھر شخص اخلاقی اور قانونی حدود میں رھے قانون کاسب پریکساں اور بےلاگ اطلاق ھو اورمحض خبروں اور افواھوں پر فیصلے کرنے کی بجاۓ تحقیق کرلی جائے تو بدامنی وفساد کے امکانات بہت محدود رہ جاتے ھیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امت مسلمہ کااصل مسئلہ بلکہ المیہ یہ ھے کہ عالمی سطح پر کوئی ایسا فورم موجود نہیں ھے جو اس کی اجتماعی اور مؤثر قیادت یا کم از کم نمائندگی ھی کرسکے جوبرائے نام دکھائی دیتے ہیں وہ خود مختار نہیں ھیں آس لیے خلافت راشدہ کی اصولوں کی بنیاد پر خلافت کاقیام ھی ھمارے مسائل کا واحد حل ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
انگریزوں نے ھمارے ملک پر قبضہ کیا تو دفتری زبان عدالتی قوانین تعلیمی نظام اور انتظامی ڈھانچہ سب کچھ بدل دیا ھمیں ان سے حکومت واپس لئے پون صدی گزرنے کو ھےمگرابھی تک کوئی چیز نہیں بدل سکے البتہ یوم آزادی ھرسال پورے جوش وخروش کے ساتھ مناتے ہیں اور قربانیوں کا تذکرہ بھی کرتے رھتے ھیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ھرسال چودہ اگست کویہ احساس ہوتا تھاکہ ھم یوم آزادی تومنارھے ھیی مگر کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ھے اس سال کشمیر کو پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل کرنےکے بعد پاکستان کے جغرافیائی طور پر نامکمل کی تصدیق بھی ھوگئی ھے سوال یہ ھے کہ یہ مکمل کب ھوگا اور اس میں کس کاکیاکردار ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت موسیٰ وھارون علیہما السّلام کواللہ تعالٰی نے نبوت دیکر فرعون کے پاس بھیجا تویہ پیغام بھی دیا کہ ان آرسل معنابنی اسرائیل ولاتعذببہم گویا قوم کی آزادی بھی نبوت کے مقاصد میں سے ھے اس لئے آزادی کے حصول اور تحفظ کی جدوجہد دینی قیادت کی ذمے داریوں میں سے ھے اوراس کااھتمام ضروری ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
چودہ اگست آزادی اور قیام پاکستان کا دن ھے ھم ھر سال اس بےمقصد بحث میں پڑ جاتے ھیں کہ کس نے حمایت کی تھی اور کون مخالف تھا جب قیام پاکستان کے بعد حمایت اور مخالفت کرنے والے سب اس کی بقاواستحکام کے لئے آیک پیج پر ھیں تو اس بےمقصد جگالی کی بجائے اسکی ترقی سب کا مقصد وحید ھونا چاھئے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرات صحابہ کرام واھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے تمام طبقات کے ساتھ محبت وعقیدت ایمان کا تقاضا ھے اور ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بغض و نفرت اس سے مطابقت نہیں رکھتا جبکہ دوسروں کے سامنے اس کا اظہار دل آزاری ھونے کے باعث ڈبل جرم بن جاتا ھے اسے ملحوظ رکھنا سب کےلئے ضروری ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم نے اپنے نزول کا مقصد خود لتحکم بین الناس بیان فرمایا ھے اس لئے جب تک انسانی معاشرے یا کم از کم مسلم معاشرے میں قرآن کریم کاحکم وقانون عملا نافذ نہیں ھوجاتا لتحکم بین الناس کاپیغام پوری نسل انسانی کی طرف متوجہ رھے گا اور اس پر عملدرآمد امت مسلمہ بالخصوص علماءکے ذمہ ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عالمی سطح پر ھم جب تک آمریکی استعمار کےشکنجے سے نجات حاصل نہیں کرتے اس وقت تک اپنی کوئی بات آزادی کے پیش کرنے کی پوزیشن میں نہیں ھیں اور استعماری تسلط سے آزادی مذھبی اور نظریاتی قوت کےبغیر ممکن نہیں ھے اس لئے یہ کام جلدیابدیر مذھبی قوتوں کو ھی کرناھوگا اور متحد ھوکر کرنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
استنبول کی تاریخی عمارت آیا صوفیہ کی مسجد کی حیثیت بحال ھونے پر جوخوشی ھوئی تھی لاھور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کے افسوس ناک واقعہ نے اسے غم میں تبدیل کردیا ھے اسی سے آزاد ذھن اورغلامانہ سوچ کا فرق معلوم کیا جاسکتا ھے آللہ پاک ھمیں بھی آزادانہ سوچ عطا فرمادیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بیرون ملک سے ایک دوست نے سوال کیا ھےکہ پاکستانیوں میں اتناغصہ آور اضطراب کیوں رھتاھے عرض کیا ھے کہ ایک بڑا سبب یہ ھے کہ دستور میں شامل اسلامی دفعات میں سے کسی پر عمل دکھائی نہیں دیتا جبکہ دوسرا سبب یہ ھے کہ قومی فیصلوں بالخصوص دینی معاملات میں بیرونی مداخلت کھلم کھلا نظر آتی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مدرسہ صداقت الاسلام گوندلانوالہ گوجرانولہ میں گزشتہ شب غنڈہ عناصر کیطرف سے غاصبانہ قبضہ کی شدیدمذمت کرتے ھوئے ان کے خلاف بروقت قانونی کاروائی پر ضلعی حکام کا شکریہ اورجمعیت اھل سنت کے راہنماؤں کو محنت پر شاباش اللہ پاک سب کو جزائے خیر سے نوازیں آمین یارب العالمین
راشدی گوجرانولہ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آزاد کشمیر کی حکومت اور علماء سے میراایک پراناسوال چلاآرھاھے کہ جہادکےجس شرعی فتویٰ پر آزاد ریاست کایہ خطہ حاصل کیا گیا تھا اور حکومت قائم ھوئی تھی وہ قائم یاخدانخواستہ ختم ھو گیا ھے؟اگروہ قائم ھے تو حکومت اور علماء کرام کو سرپرست اداروں کے اعتماد کے ساتھ اس کی صورت نکالنی ھوگی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
غصہ اور نفرت بھی انسانی فطرت کاحصہ ھے اسلام نے ان کےغلط اوربےجا استعمال سے منع کیا ھے مگر ان کی نفی نہیں کی جیسے بدکاری اور شہوت پرستی کو سنگین جرم قرار دیا ھے مگر نکاح ترک کرنے یاخصی ھونے کی اجازت نہیں دی اسلام ھرمعاملہ میں اعتدال کا حکم دیتاھے جوفطرت سلیمہ اور انسانی جبلت ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پشاور کی عدالت میں مبینہ گستاخ رسول کے قتل کو بین الاقوامی معاہدوں اورقآنونی موشگافیوں کی بجائے سماجی تناظر میں دیکھا جائے جہاں عدالتی طور پر ثابت شدہ گستاخ کوفیصلہ کے مطابق سزا نہ ملتی ھواورگستاخانہ رویوں کی حوصلہ افزائی مقتدرحلقوں میں ھوتی ھو وھاں اس کے علاوہ اور کیا ھوسکتاھے؟؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پشاور کی عدالت میں مبینہ طور پر توھین رسالت پر ایک شخص کا قتل سوشل میڈیا پر زیر بحث ھے آس کی شرعی پوزیشن اکابر مفتیان کرام واضح کریں گے جبکہ قانونی پوزیشن عدالت میں مقدمہ کے دوران سامنے آئےگی مگر یہ بھی توجہ طلب بات ھے کہ حالت اشتعال کا قتل عام سے شاید مختلف تصور کیا جاتا ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قربانی شعائر اللہ میں سے ھے جن کی تعظیم کا قرآن کریم نےحکم دیاھے اورتعظیم کا طریقہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ھے اسی کے مطابق ھوگی توتعظیم شمار ھوگی جیسے پرچم ملک کی علامت ھے اور اس کی تعظیم کا پروٹوکول طے ھوتا ھے اس سےھٹ کر کوئی اور طریقہ کہیں بھی قبول نہیں کیا جاتا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک محترم دانشور کاکہناھےکہ آزادی رائے کے مروجہ نظام وفلسفہ کی بنیاد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے اس ارشاد پر ھے کہ تم نے لوگوں کو کب سے غلام بنالیا ھے جبکہ ان کی ماءوں نے انہیں آزاد جناھے سوال یہ ھے کہ اگر حضرت عمر کے ارشاد کامطلب یہی ھے تووہ ھاتھ میں ھروقت کوڑا کیوں رکھتے تھے ؟؟؟؟؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسلم دنیا کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت حوصلہ مند اور باشعور نظریاتی قیادت کی ھے جو دینی و عصری تقاضوں سے پوری طرح باخبر ھو اور ملی حمیت خود داری اور تہذیبی شناخت کی پاسداری کرتے ھوئے وحدت وجمعیت کا ماحول فراھم کرتے عالمی استعماری قوتوں کے چنگل سے نجات دلاسکے امت کواسی کی تلاش ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
توھین رسالت کوقابل سزا جرم قرار دینے پر سیکولر حلقوں کاکہناھےکہ یہ آزادی رائے کے خلاف ھے اب تحفظ اسلام بل میں توھین صحابہ کرام کوجرم قرار دینے پر گورنر پنجاب کےنام درخواست میں کہا گیا ھے کہ یہ انسانی حقوق کے منافی ھے گویا توھین کوجرائم کی بجائے حقوق میں شمار کیا جائے فیاللعجب
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
میری آنکھیں آنسؤوں کے معاملے میں بےحد بخیل ھیں مگر آج فیس بک پر صدر ایردوان کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد آیا صوفیہ میں داخل ھوتے دیکھا تو آنکھیں بے ساختہ چھلک پڑیں اھلیہ نے دیکھ کر کہا کہ مسلمانوں کالیڈر تو اسے ھوناچاھئے میں نے کہا کہ ان شاءاللہ بشرط زندگی وتوفیق یہی ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پنجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نظریاتی اساس اور دستور کے ساتھ کمٹمنٹ کاعملی اظہار ھے جس پر سپیکر ارکان اسمبلی اور صوبائی حکومت سب مبارک وتحسین کے مستحق ھیں اور ان کا یہ اقدام باقی صوبائی حکومتوں اور وفاق کے لئے بھی نمونہ ھے فجزاھم اللہ
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اس وقت اردو زبان کی حفاظت دین کی حفاظت ھے اس بنا پر یہ حفاظت حسب استطاعت طاعت اور واجب ھے اور باوجود قدرت کے اس میں غفلت سستی کرنامعصیت اور موجب مؤاخذہ آخرت ھے
امداد الفتاوی حضرت تھانوی جلد 23 صفحہ 218 -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تمام شہریوں کے لئے یکساں نصاب تعلیم اھم قومی تقاضا ھے مگرحقیقی یکسانیت کے لئے ضروری ھے کہ معروضی تعلیمی ماحول کے تینوں بڑے دائروں ریاستی تعلیم گاھوں دینی مدارس اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندے باھمی مشاورت ومفاھمت کے ساتھ مشترکہ نصاب طے کریں ورنہ یہ محض خانہ پری اورتکلف ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کے رپورٹر مائیکل لینک نے کہا ھے کہ چند افراد کے مظاھرہ پر فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینا انصاف اور قانون کی تحقیر ھے بجاکہامگر یہ تحقیر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی چھتری تلے گزشتہ پون صدی سے مسلسل جاری ھے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
صدرٹرمپ کاکہناھےکہ کرونابحران کے دوران ماسک لازماً پہننے کا حکم امریکیوں کی آزادی سلب کرنا ھے گویا فرد کی آزادی میں ریاست و حکومت کو بھی دخل دینے کاحق نہیں ھے صدر محترم سے سوال ھے یہ آزادی صرف فردکاحق ھےیااقوام وممالک کو بھی آزادی اور خودمختاری کا کوئی حق حاصل ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کی طرف سے عید الاضحی کے بعد تعلیمی سلسلہ کے آغاز کاصرف اعلان کافی نہیں بلکہ ان کےوفاقوں کو مشترکہ طور پر ایس او پیز طے کرکے ان کے لئے اجتماعی جدوجہد کااھتمام کرنا ھوگا اور حسب سابق کراچی کو قیادت کا فریضہ سر انجام دینا ھوگا جبکہ اس کے وقت بہت کم ھے اورکمتر ھوتا جارھاھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
تعلیم بالخصوص دینی تعلیم کو اپنی ناگزیر بنیادی ضرورت سمجھ کر اس کے بارے میں حکومتی پالیسیوں کا تعین کرنا ھماری قومی ذمہ داری ھے اس لئے تمام متعلقہ اداروں اور حلقوں کو اپنی اپنی موجودہ روش پر نظر ثانی کرتے ھوئے مناسب ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے جلد کھولنےکوشش کرنی چاھیے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کے ملتوی شدہ سالانہ امتحانات کے ملک بھرمیں کامیاب انعقاد پر وفاق المدارس کی قیادت دینی مدارس کے منتظمین اساتذہ اور طلبہ سب کو مبارک ھو اھل دین نے قومی سطح پر جونظم وضبط اور سلیقہ شعاری کا اظہار کیا ھے وہ دینی تعلیم و تربیت کے روشن معاشرتی کردار کی علامت ھے اللہم زد فزد
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک دوست نے سوال کیا ھے کہ پاکستان قومی ریاست ھےیا اسلامی ؟گذارش ھے کہ دستور اللہ کی حاکمیت اعلی قرآن وسنت کی بالادستی اورشرعی قوانین کے نفاذ کی بات کرتاھے اور اسلام کوریاست کا سرکاری مذہب قرار دیتاھے اگرقومی ریاست اسی کوکہتے ھیں تو بے شک اسے بھی کہہ لیں ھمیں کوئی اعتراض نہیں ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وفاقی وزارت تعلیم کی یہ تجویز انتہائی تشویشناک ھے کہ اسلامیات اور جنرل نالج کے سوا باقی تمام مضامین کی تعلیم انگریزی میں ھوگی یہ قومی زبان اردو دینی زبان عربی اور علآقائی مادری زبانوں پر شب خون ھے جو ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی حکومت بھی دور غلامی میں نہیں کرسکی تھی یااللہ خیر
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آیاصوفیہ کی مسجد کی حیثیت بحال ھونے پربعض حضرات کو اشکال ھے کہ کیا چرچ کو مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ھے؟گذارش ھے کہ یورپ اور امریکا میں سینکڑوں مساجد ایسی موجود ھیں جو چرچ خرید کر بنائی گئی ھیں مگر مسیحی دنیاکی طرف سے ان پر کوئی باضابطہ اشکال سامنے نہیں آیا اس لئے یہ بات بےمحل ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد میں ھندومندرکی تعمیر کے بارے میں اگر شرعی احکام کے ساتھ آج کے عالمی معیار کالحاظ بھی ضروری ھے تو سیکولر مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور برطانیہ میں مسلمانوں کی مساجد کی تعمیر کے حوالے سے رائج الوقت شرائط وضوابط کوبھی سامنے رکھناھوگا جو حکومت پاکستان کی زمہ داری بنتی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جب تک ھماری اشرافیہ اور اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی نظریاتی شناخت تہذیبی تشخص اور بیرونی مداخلت سے آزاد قومی خود مختاری کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ کو درست کرکے اس کے لئے مخلص نہیں ھو جاتی ھم اسی طرح مسلسل بحرانوں کا شکار رھیں گے یہ آج کرلیں یاسوسال بعد معاملہ انہی کے ھاتھ میں ھے اوررھےگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
استنبول کی تاریخی عمارت آیا صوفیہ کی مسجد کی حیثیت بحال کرنے کا مبینہ عدالتی فیصلہ اپنے شاندار ماضی کی طرف ترکی کے تاریخی اور تہذیبی یو ٹرن کا فیصلہ ھے جس پر صرف ترک قوم نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ مبارک باد کی مستحق ھے اللہ پاک مبارک فرمائیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مصر فرانس جرمنی اور اردن کے وزرائے خارجہ نے باھمی وڈیو کانفرنس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ھے کہ اسرائیل فلسطین کے علاقے میں بستیاں بنانے سے باز رھے یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ھوگی بجافرمایا مگر مگر کیا اسرائیل اس طرح باز آجائے گا؟
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکی سپریم کورٹ کایہ حالیہ متفقہ فیصلہ دنیا بھر کی بیک ڈور الیکٹرول لابیوں کے لئے لمحہ فکریہ ھے کہ امریکی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والا الیکٹرول ادارہ عوامی ووٹنگ کا پابند ھے اور اس کے خلاف فیصلہ نہیں دے سکتا اللہ ھر ملک کے بیک ڈور سلیکٹرز کو اس کی سمجھ عطا فرمادیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کشمیر کی زمین ھندؤوں پر فروخت کرنے کوشرعا ناجائز قرار دے کر علماء آمت کی طرف سے فرض کفایہ اداکیا ھے اوراکابر کے اس فتویٰ کی یاد تازہ کردی ھے جس میں فلسطین کی زمین کو یہودیوں پر فروخت کرنے کو ناجائز قرار دیا گیا تھا اللہ پاک جزاء خیر سے نوازیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جس طرح ھمارے ھاں طلاق دیتے وقت کوئی شخص علماء سے مشورہ نہیں کرتا مگر پھنس جانے کے بعد کئی مفتیوں کے دروازے کھٹکھٹائے لگ جاتا ھے اسی طرح ھمارے حکمران بین الاقوامی معاھدہ کرتے وقت آنکھیں بند کر کے دستخط کردیتے ھیں پھر قوم جکڑی جاتی ھے تو ادھر ادھر دیکھنے لگ جاتے ھیں فیاللعجب مرارا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوبعثت کے بعد عربی فارسی رومی اور مصری تہذیبوں سے عملی سابقہ درپیش تھا جن پر اسلام نے خلافت راشدہ کے دور میں غلبہ حاصل کر لیا تھا سوال یہ ھے کہ ان تہذیبوں کی تمام قدریں مسترد کر دی گئی تھیں یا خذماصفاودع ماکدر کااصول اختیاراپنایاگیا تھا آج کااھم سوال!
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد اور راولپنڈی کے علماء کرام نے مسجد توحید شہید کیے جانے پر جس جرآت وحوصلہ اور وحدت وھم آھنگی کا مظاھرہ کیا ھے وہ لائق صد تحسین وتبریک ھونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے علماء کرام اور دینی کارکنوں کے لئے راہ نمائی کا ذریعہ بھی ھے اور دینی جدوجہد کی کامیابی کا راستہ بھی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بین الاقوامی معاہدوں میں شریک ھونا اور ان کوڈیل کرنا حکومتوں کا کام ھے مگر معاھدات کے دینی وتہذیبی پہلوؤں کو ریاستی اداروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا یہ بہرحال علماء کرام دینی اداروں اور علمی مراکز کی زمہ داری ھے جس سے مسلسل غفلت کا خمیازہ بار بار ھمیں بھگتنا پڑرھاھے مگر۔۔۔
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آیک طرف مسلم آمہ اور اس کا دین وعقیدہ ھے دوسری طرف عالمی استعماری نظام بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے مسلط ھے مسلم عوام کو جب بھی موقع ملا ھے انہوں نے دین وعقیدہ کے حق میں دوٹوک فیصلہ دیا ھے مگر ان کے حکمران طبقے ان کا فیصلہ قبول کرنے سے مسلسل انکاری ھیں آللہ پاک رحم فرمائیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد میں ھندومندرکی تعمیر کے بارے میں کہا جاتا ھے کہ اسلام آباد کے طے شدہ ماسٹر پلان میں اس کی گنجائش نہیں ھے جبکہ دوسری طرف اسی ماسٹر پلان کے خلاف قرار دے کر اسلام آباد ھی کے علاقے ھمک میں مساجد شہید کرنے اور علماء کرام کو گرفتار کرنے کی خبریں گردش کررھی ھی ھیں خداخیرکرے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دستور پاکستان میں اقلیتوں کے شہری ومذھبی حقوق کی ضمانت دی گئی ھے جس کا احترام واھتمام ھم سب کی زمہ داری ھے مگر ان کی عملی صورتوں کا تعیّن دستوری تقاضوں معاشرتی صورت حال اور دیگر ھم وطن اھل مذاھب بالخصوص اکثریت کے عقائد وجذبات کے احترام کے ساتھ ھی کیا جاسکتاھے جو مسلمات میں سے ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آزاد کشمیر اسمبلی میں خلفائے راشدین صحابہ کرام اور اھل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حرمت وتقدس کی پاسداری کے لئے سردار عتیق احمد خان کی پیش کردہ قرارداد کی منظور ی پوری امت کے جذبات کی ترجمانی ھے جس پر محرک ارکان اسمبلی اور حکومت سب شکریہ وتحسین اور مبارک باد کے مستحق ھیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کسی بھی علمی اورفقہی مسئلے پر بحث ومباحثہ اگراھل علم کے درمیان تفقہ واستدلال کی زبان میں باھمی احترام کے ساتھ ھو تو باعث رحمت اور عوام کی راہنمائی وذھنی ارتقاء کاسبب بنتا ھے مگر وھی بات عوام میں طعن و تشنیع اور طنز وااستہزاء کا لہجہ اختیار کرکے تفریق ومنافرت کا ذریعہ بن جاتی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد میں ھندومندرکی تعمیر کے سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز پر کچھ دوستوں کو اشکال ھے گذارش ھے کہ اگر صرف جذبات اور غصے کا اظہار کرتے رھنا ھے تو ٹھیک ھے لیکن اگر اسے روکنا یا شرائط کا پابند کرناھے تو قانون کا راستہ ھی اپنانا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام آباد میں ھندومندرکی تعمیر کے بارے میں علمی فقہی اورقآنونی مباحثہ ضروری ھے مگرھمارے خیال میں اس کا سب سے زیادہ مناسب فورم اسلامی نظریاتی کونسل اوروفاقی شرعی عدالت ھےچن کاآئینی کرداریہی ھےجبکہ سرکردہ اھل علم ودانش کو وقت نکال کر ان آئینی اداروں کی خودراہ نمائی کرنی چاہئے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ترکی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی رواں سال کے سیشن کی صدارت سنبھالنا اگرچہ صرف ایک اعزاژی منصب ھے مگر عالمی سطح پر ملت اسلامیہ کے جذبات ومفادات کی حوصلے آور جرآت کے ساتھ ترجمانی کے باعث خوشی کی بات بھی ھے اللہ پاک آس اعزاز کو حقیقت میں بدل دیں تو ان کےلئے کوئی مشکل نہیں ھے آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پچیس یورپی ممالک کے ایک ھزار سے زائد منتخب عوامی نمائندوں نے مشترکہ یادداشت میں دریائے اردن کے غربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ھوئے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے۔ اس کی حمایت کو مسلمہ اصول وضوابط کے منافی قرار دیا ھے جو خوش آئند ھے مگر او آئی سی کہاں ھے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اجتہاد غیر منصوص اور ظنی مسائل کو منصوص اوریقینی مسائل پر قیاس کرنے کانام ھے اور اس کی بھی شرائط ھیں مگر یار لوگوں نے اسے منصوص اوریقینی مسائل کو کسی شرط کے بغیر غیر منصوص اور ظنی مسائل پر قیاس کرنے کا عنوان بنا رکھا ھے جسے علمی یا فکری دھکے شاھی کے آور کیاکہا جاسکتا ھے؟فیاللعجب
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر کرونا کۓ مریضوں اور متآثرین کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر صاحبان اور دیگر میڈیکل ورکرز لائق صد تحسین اور شکریہ کے مستحق ھیں چند افراد کی کوتاھیوں کی وجہ سے سب کو موردالزام ٹھہرانادرست نہیں ھے اس کا خیال رکھنا ضروری ھے اللہ پاک سب کو عافیت سے نوازیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
موت کاڈر ایک نارمل انسان بالخصوص مسلمان میں خدا خوفی اجاگر کرتا ھے تعجب ھے ان لوگوں پر جو موت کے خوف کےحوالہ سے لوگوں کو مذھب سے دور کرنے کی مہم میں مصروف ھیں جویقینا فطرت کے خلاف جنگ ھے اللہ پاک سب کو ھدایت اورفطرت سلیمہ سے بہرہ ور فرمائیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر محب وطن حلقوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار قوم کے اجتماعی ضمیر کی زندگی کی علامت ھے جو ھماری ایک اھم ملی ضرورت ھے اللہ پاک عدالت عظمٰی کو اس کی مسلسل نمائندگی کرتے رھنے کی توفیق سے نوازیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ بہادر نے قادیانیوں کو ملک کے دستور کے ساتھ وفاداری کی تلقین کرنے کی بجاۓ ایک بار پھر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ ناموسِ رسالت کے حوالے سے اپنے دستوری اور قانونی ضابطے تبدیل کرے جو دستور کی نفی کے مترادف ھے تواسی دستور کے تحت قائم حکومت سے مطالبہ کا آخر کیاجوازھے؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کایہ اعلان قوم کے جذبات اور موقف کی ترجمانی ھے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے گذارش ھے کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی دادرسی کے لئے عالمی سطح پر مؤثر جدوجہد بھی ھماری ملی ذمہ داری ھے اللہ پاک توفیق دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونابحران کے دوران حکومتی پالیسیوں میں عدم توازن آور غیر سنجیدگی اپنی جگہ مسلم ھے مگر عوامی ماحول میں بھی احتیاطی تدابیر سرے سے مفقودھیں جوبحران کی سنگینی میں اضافے کا باعث ھے علماء کرام سیاسی وسماجی راہ نماؤں اور میڈیا کو اس طرف خصوصی توجہ دیناھوگی اللہ تعالٰی سب کو توفیق دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جامعہ اسلامیہ راولپنڈی صدرکےشیخ آلحدیث حضرت مولانا عبد الرؤف کی وفات ملک بھر کے اھل علم ودین کے لئے صدمہ کا باعث ھے آنا للہ واناالیہ راجعون وہ ھم سب کے بزرگ اور سرپرست تھے اللہ تعالٰی مغفرت فرمائیں اور تمام متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں آمین یا رب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مغرب کے ساتھ عقیدہ وثقافت کی۔ کشمکش میں ھم ابھی تحفظ و دفاع کے دائرے میں ھیں جس سے آگے بڑھنے کی ضرورت ھے کیونکہ اب مغربی سوسائٹی وجدانیات کی طرف واپسی کے راستے تلاش کرتی نظر آرھی ھے جوانہی کے ھاں ملیں گے جن کے پاس آسمانی تعلیمات محفوظ وموجؤد ھیں مگرکیاھم اس کے لئے تیار ھیں؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت شیخ الہند کاآرشادھےکہ دینی مدارس کے قیام کا مقصد اٹھارہ سو ستاون کےنقصانات کی تلافیِ تھا جودینی سیاسی معاشی تہذیبی علمی سب شعبوں کومحیط ھیں اس جدوجہد کے لئے دینی مدارس کا آزادانہ دینی تعلیمی کردار اولین شرط ھے جس پر کوئی سمجھوتہ بنیادی مقصد کے منافی ھوگا یہ بات یاد کویادرھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سرکاری فنڈاوربجٹ میں حصہ دینی مدارس کامسئلہ کبھی نہیں رھا آور نہ ھی اب وہ اسے قبول کرنے کےلئے تیار ھیں بلکہ انتہائی قناعت وکفایت کے ساتھ ڈیڑھ سو سال سے عام مسلمانوں کے رضاکارانہ تعاون کے ذریعے کام کررھے ھیں انکے آزادانہ تعلیمی ودینی کردار کا تسلسل ھی ان کی اصل ضرورت وامتیاز ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اپنے علم اور صلاحیت کو بے مقصد کاموں میں صرف کرنے کو صوفیاء کرام نے سلب توفیق کی ایک صورت بتایاھے جس سے بچنا اور اس سےتعوذ کرتے رھنا چاھئے کوئی بھی کام کرتے وقت اللہ تعالٰی کی رضا اور اپنی منفعت کے ساتھ ساتھ اس کام کی مقصدیت اور لوگوں کا فائدہ ملحوظ رکھتے سے افادیت دوچند ھوتی ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ناموس رسالت وصحابہ کرام کے تحفظ کے حوالے سے پنجاب اسمبلی نے گزشتہ روز جوقانون منظور کیا ھے وہ لائق صد تحسین وتبریک ھے اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی صاحب آور تمام ارکان ھم سب کے شکریہ کے مستحق ھیں اللہ پاک انہیں سعادت دارین سے نوازیں اور مزید پیشرفت وترقیات سے بہرہ ورکریں آ
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آنسانی جانوں کاتحفظ قومی وملکی مفادات کی پاسداری دینی اجتماعیت کا اھتمام آور اپنی قیآدت کا اعتماد واحترام ھر حال میں ھماری اولین ترجیحآت ھونی چاھییں دینی مدارس میں تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے وفاق المدارس العربیہ کی قیادت کا فیصلہ ھی موجودہ حالات میں ھمارے لئے موزوں ترین ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جس طرح لوگوں کی جسمانی خوراک وعلاج کی ضروریات ان لوگوں نے ھی پوری کرنی ھیں جو ان کےلئے کام کررھے ھیں آن کی خامیوں اور کوتاہیوں کاواویلا کرتے رھنے لوگوں کی ضروریات کا بندوست نہیں ھوگااسی طرح روح ونفس کی ناگزیر ضروریات کےلئے بھی ان کے لئے کام کرنے والوں کو ھی قبول کرنا ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ھماری چچی محترمہ کی وفات پر جن دوستوں نے ھمارے ساتھ غم اور صدمے میں شرکت کا اظہار کیا ھے اور دعاءوں کااھتمام کیاھے میں پورے خاندان کی طرف سے سب کاشکریہ اداکرتا ھوں اس سے ھمیں صبر اورحوصلہ ملا ھےاللہ پاک ھماری مشفقہ ماں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رات کو گیارہ بجے نماز جنازہ نصرت العلوم میں ادا کرنے کا مشورہ چل رھاھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آنا للہ واناالیہ راجعون حضرت مولانا صوفی عبدالحمیدسواتی کی اھلیہ محترمہ اور ھماری مشفقہ چچی کاآج شام انتقال ھوگیاھے اور ھم ایک بار پھر ماں کی شفقتوں سے محروم ھوگئے ھیں آنا للہ واناالیہ راجعون احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ھے جنازہ کو کسی وقت ھوگا ان شاءاللہ تعالیٰ راشدی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم کواللہ تعالٰی نے شفاقراردیاھے روحانی بیماریوں کے لئے بھی اورجسمانی بیماریوں کے لئے بھی اس لئے کرونابحران سے نجات کےلئے یہ بھی ضروری ھے کہ قرآن کریم کی تعلیم و تلاوت کو عام کیاجائے یہ شفابھی ھے برکت بھی ھے آور علاج بھی ھے یہ بھولاھواسبق ھم سب کو پھر سے یاد کرنا چاھئے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امیرآلمومنین حضرت عمر بن عبد العزیز عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت ھیں ان کی قبر کی بےحرمتی کے حالیہ شرمناک واقعہ پر پوری امت مسلمہ بےچین ومضطرب ھے آج جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں اس واقعہ کی مذمّت اور حضرت عمر کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کی ملک بھر کے علماء کرام سے گذارش ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جن ممالک میں کروناوائرس کی کارروائی جاری ھے ان میں بھی امریکہ اور برطانیہ سمیت تعلیمی ادارے بتدریج کھولے جارھے ھیں جبکہ تعلیم و صحت کےلئے اقوام متحدہ کے اداروں نے ایس پی اوز جاری کردی ھیں توان کے دائرے میں ھمارے ھاں بھی تعلیمی اداروں کو کام کرنے کا موقع ضرور ملنا چاھئے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
امریکہ میں سیاہ فاموں کے ھنگامے اس کے ماضی کی صدائے بازگشت ھے 1864میں صدر لنکن نےکالوں کو گوروں کی شخصی غلامی سے نجات دلائی تھی جبکہ 1964میں صدر کینیڈی نے کالوں کو برابر کا امریکی شہری قرار دینے کا قانون منظور کیا تھا آج امریکہ اپنے اسی ماضی کے آئینے میں جھانک رھاھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مغربی استعمارکاایجنڈا یہ ھے کہ سیاسی قوت نہ بن سکیں معاشی خود مختاری اور خودکفالت سے محروم رھیں اور دین کے معاشرتی کردار سے دستبردار ھوجائیں یاآپس میں ھی لڑتے رھیں سوال یہ ھے کہ اپنے بارے میں خود ھمارا ایجنڈاکیاھے؟
صدائے وقت یہ ھے الیس منکم رجل رشید -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کے طلبہ کے لئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت نے جو ھدایات جاری کی ھیں وہ برموقع اور حالات کے تقاضوں کے مطابق ھیں ان کی پابندی ضروری ھے ھمیں تعلیمی تسلسل کے ساتھ ساتھ اپنے نظم ووقار کابھی ہرممکن تحفظ کرنا ھے ان شاءاللہ تعالیٰ آللہ تعالیٰ توفیق سے نوازیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی reposted
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کے تعلیمی سال کے حوالے سے سب متعلقہ حلقوں کو سنجیدہ ھوناچاھئے ریاستی تعلیمی اداروں کی سالانہ تعطیلات کا دورانیہ ھے جبکہ دینی مدارس کے تعلیمی سال کے پہلے دوماہ متآثر ھو رھے ھیں جس سے پورا تعلیمی سال ڈسٹرب ھوسکتاھے دونوں کو ایک ھی دائرہ میں رکھنادرست نہیں اس پرتوجہ دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دینی مدارس کے تعلیمی سال کے حوالے سے سب متعلقہ حلقوں کو سنجیدہ ھوناچاھئے ریاستی تعلیمی اداروں کی سالانہ تعطیلات کا دورانیہ ھے جبکہ دینی مدارس کے تعلیمی سال کے پہلے دوماہ متآثر ھو رھے ھیں جس سے پورا تعلیمی سال ڈسٹرب ھوسکتاھے دونوں کو ایک ھی دائرہ میں رکھنادرست نہیں اس پرتوجہ دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت علامہ غلام محمد سیالوی ملک کی بڑی علمی و دینی شخصیت تھے۔ جنہوں نے زندگی بھر دین کی سربلندی وفروغ کے لئے محنت کی اور قوم کی راہ نمائی کرتے رھے ان کی وفات علمی حلقوں کے لئے صدمہ ورنج کاباعث ھے اللہ تعالٰی مغفرت فرمائیں اور تمام متعلقین کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کسی بھی شخص کے بارے میں رائے قائم کرتے وقت ھماراعمومی مزاج یہ بن گیاھے کہ تحقیق کے بغیر سنی سنائی باتوں پر رائے قائم کرتے ھیں یا اپنے ذاتی یاگروھی موقف ومزاج سے مطابقت نہ ھونے پر اسکے خلاف رائے بنالیتے ھیں جبکہ اصل معیار امت کے جمہوراھل علم ھیں جس کا لحاظ رکھنا ضروری ھوتاھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
دین دینی حلقؤں ومراکز اور دین کے معاشرتی کردار کے بارے میں موجودہ صورت حال کو سمجھنے کے لیے امریکی تھنک ٹینک رینڈکارپوریش کی متعلقہ رپورٹ کو ایک بار پھر پڑھنا ضروری ھے تاکہ سنجیدہ دینی حلقے اپنی حکمت عملی کا ازسرنو صحیح طور پرتعین کرسکیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا قاری سعید الرحمن تنویر آج صبح انتقال کرگئے ہیں اناللہ وانا الیہ راجعون وہ آزاد کشمیر کے سرکردہ علمائے کرام میں سے تھے عصر کے بعد منگ آزاکشمیر میں اداکی جائے گی وہ کافی عرصہ گوجرانولہ میں ھماری مسلکی اور تحریکی ٹیم کامتحرک کردار رھے ھیں اللہ پاک مغفرت فرمائیں آمین ثم آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بعض دوستوں نے پوچھا ھے کہ نوآبادیاتی نظام سے کیا مراد ھے؟گذارش ھے کہ جوملک اپنے فیصلوں اور پالیسیوں میں مسلسل بیرونی مداخلت اور دباؤ کاشکار رھتاھے وہ نوآبادیاتی نظام کے شکنجے میں ھے جس سے نجات حاصل کرنا ضروری ھے چہ جائیکہ کہ دینی معاملات کو بھی اس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مقتدرحلقوں کی مسلسل یہ خواہش وکوشش ھے کہ دینی تعلیم و عبادات کا نظام ومراکز حکومتی نظم کے دائرے میں آجائیں جو صرف اسی صورت میں ھوسکتاھے کہ نوآبادیاتی نظام سے مکمل چھٹکارا حاصل کرکے خلافت اسلامیہ کا شرعی نظام عملی طور پر اختیار کرلیا جائے اس صورت میں یہ سب خود بخود ھوجائے گا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا مفتی منیب الرحمان رینی قیادت کی محترم شخصیت اور فواد چودھری وفاقی حکومت کا اھم حصہ ھیں دونوں کو ایک دوسرے کے مقآم ومنصب کالحاظ رکھنا چاھئے اور فواد چودھری کو دستوری ادارے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے خلاف محاذ آرائی کرکے اپنے حلف سے انحراف نہیں کرنا چاہیے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک دوست نے پوچھا ھے کہ فلاں صاحب آپ کے خلاف مسلسل غصہ نکالتےرھتے ھیں آپ نوٹس نہیں لیتے میں نے عرض کیا کہ
اوربھی غم ھیں زمانے میں نفرت کے سوا
ھمیں ھمارے بزرگوں نے اختلاف کرنا سکھایا ھے پھنکارتے رھنانہیں
کیے جاءومےخواروکام اپنا اپنا -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پاکستان کا قیام رمضان المبارک کے دوران عمل میں آیا تھا اور مسلم تہذیب وثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قرآن وسنت کے احکام وقوانین کی عملداری اس نئے ملک کے وجود میں لائے جانے کا بنیادی مقصد تھا جو ابھی تک تشنہ تکمیل ھے اور ھم سب سے تجدید عہد اور عزم نو کا تقاضا کر رھاھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
عدالت عظمٰی ھماری جن سماجی معاشرتی سیاسی طبقاتی اور ادارہ جاتی کمزوریوں کی نشاندھی کررھی ھے وہ ھماری قومی ضرورت ھے اورھم سب کو اس پر عدالت عظمٰی کاشکرگذار ھونا چاھئے قومیں بحرانوں میں ھی بنتی بگڑتی ھیں اللہ پاک ھمیں اصلاح کی راہ پر گامزن فرمادیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سول سوسائٹی اور رائے عامہ کو اپنے آزادانہ اور جمہوری فیصلوں میں اسی قسم کی درپردہ سازشوں کا مسلسل سامنا رھتاھے جن کا تذکرہ قرآن کریم نے آخری سورۃ میں فرمایا ھے ان سے ھر وقت چوکنا رھنے کی ضرورت ھے اللہ پاک توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونابحران کے دوران سیاسی جماعتوں کی باھمی آویزش بالخصوص سندھ اور وفاق کی کشمکش فرقہ وارانہ کشیدگی کے فروغ اور سرکاری پالیسیوں میں مسجد اور مارکیٹ کے درمیان کھلے فرق کےعوامل کچھ بھی ھوں بہر حال ملک وقوم کے مفاد کے خلاف ھیں اور ہر شہری کے لئے لمحہ فکریہ ھیں اللہ پاک ھدایت دیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رمضان المبارک کا آخری جمعہ اورعیدالفطر ھماری دینی وقومی اجتماعیت کے عروج کے دن ھوتے ھیں جو کرونابحران کے ماحول میں آرھے ھیں اور یقینا سخت آژمائش کامرحلہ ھیں اللہ تعالٰی ھم سب کو صبر احتیاط اور حوصلے کے ساتھ اس آزمائش میں سرخروئی نصیب فرمائیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مسجد ومدرسہ کرونابحران کے دوران عالم اسباب میں سہ طرفہ دباؤ کاشکارھیں امتیازی پابندیوں کے حصار میں ھیں سالانہ بجٹ ڈانواڈول ھے اور تعلیم و عبادت دونوں پر تعطل کے سائے بڑھتے جارھے ھیں فکرودانش کاسوال ھےکہ
کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ھے کہ نہیں ھے -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ھو گیا ھے اور کرونا بحران میں شدت کی بات بھی ھورھی ھے استغفار دعا توبہ اور مکمل احتیاط کے ساتھ اس بحران سے گذدنے کی ضرورت ھے اصل فیصلہ اللہ تعالٰی نے ھی کرنا ھے اسے راضی کرنے کی جتنی بھی کوشش ھوسکے اس اھتمام کرنا چاھئے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یورپی یونین نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مداخلت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ھے جو امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان فرینڈلی میچ کے سوا کچھ نہیں ھے اصل مسئلہ عالم اسلام اور عالم عرب کی حمیت وغیرت کاھے اسے کون جگائے گا؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
مولانا فضل الرحمان کایہ کہنا ملک بھر کے تمام اھل دین کےدل کی آواز ھے کہ عقیدہ ختم نبوت اور اسلام و پاکستان لازم و ملزوم ھیں اور اس کے بارے میں کوئی بین الاقوامی ایجنڈا اور دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا مگر اس کے ساتھ اس سلسلے میں عوامی آگاھی وبیداری کا اھتمام بھی ھماری زمہ داری ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جامعہ محمدیہ آھلحدیث گوجرانولہ کے شیخ آلحدیث حضرت مولانا عبد الحمید ھزاروی کی وفات سب اھل دین کےلئے صدمہ کی بات ھے آنا للہ واناالیہ راجعون وہ بزرگ عالم دین اورمشفق راہ نماتھے ساری ژندگی قرآن وحدیث کی تعلیم وتدریس میں گذری اللہ تعالٰی مغفرت فرمائیں اور سب متعلقین کو صبر دیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونابحران کی شدت میں بظاھر کمی آئے بغیر لاک ڈاءون نرم کرنے کی شروعات۔ ھوگئی ھیں جس کی وجہ قومی معاشرتی اور معاشی مجبوریاں بتائی جاتی ھیں یہ درست بات ھے مگر اصل ضرورت یہ ھے کہ قومی پالیسیاں تشکیل دیتے وقت ھی دینی معاشی اور معاشرتی مجبوریوں کو ملحوظ رکھتے کا اھتمام کیا جائے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ صاحب کایہ کہناکہ محلہ کاایک شخص عید کی نماز پڑھنے چلاجائے تو سب کی طرف سے نمازھوجاتی ھے صرف ان کی دین سے لاعلمی کی دلیل نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے المیہ بھی ھے مگر شکوہ کس سے کریں؟
بقول کسے
ایں چنیں ارکان دولت ملک راویراں کنند -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود صاحب ھمارے مخدوم ومحترم بزرگ ھیں گزشتہ روز مانچسٹر میں بستر سے اٹھتے ھوئے گرکر ژخمی ھوگئے ھیں سب دوست خصوصی دعاؤں کا اھتمام کریں اللہ تعالٰی صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازیں اورتادیر دین کی خدمت کرتے رھنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ظفرآدمی اس کونہ جانئےگا
ھووہ کیساھی صاحب فہم وذکاء
جسے عیش میں یادِ خدا نہ رھی
جسے طیش میں خوف خدا نہ رھا
بہادرشاہ ظفر مرحوم و مغفور -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانی مسئلہ کے تمام فقہی پہلوؤں پر پون صدی کے طویل علمی مباحثوں کے بعد 1953سے سب متفق ھیں کہ قادیانیوں کو مسلم ریاست میں غیر مسلم اقلیت کے طور پر رھنے کاحق دیا جاسکتا ھے ان بحثوں کو دوبارہ چھیڑ کر امت کےاجماعی موقف کو سبوتاژ نہ کیاجائےامت پر احسان ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج چارمئی ھےٹیپو سلطان کآیوم شہادت جنہوں نے جنوبی ایشیا میں انگریزوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کے لئے جہاد کاپرچم بلند کیا اور لڑتے لڑتے جان دے دی مگر آج کی نوجوان نسل اس سے واقف نہیں جو یقیناً ھماری اجتماعی کوتاھی ھے ھمیں اس کی تلافی کےلئے بہرحال کردار ادا کر نا ھو گا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کرونابحران کے متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے سالانہ بجٹ کو پورا کرنے کی طرف بھی توجہ دی جائے جو عالم اسباب میں اپنی دینی وتعلیمی خدمات صرف عوامی تعاون پر جاری رکھے ھوئے ھیں اور ھماری دینی ذمہ داری میں شامل ھیں اللہ تعالٰی ھمیں توفیق دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کوئی صاحب علامہ زاھد الراشدی گوجرانولہ کے نام الگ ٹویٹ اکاءونٹ چلارھے اور خود ساختہ تحریریں میرے نام سے جاری کررھے ھیں جوشرعا اخلاقااور قانونا ھر لحاظ غلط حرکت ھے میں اس ٹویٹ اور اس کی تحریروں سے برآت کا اعلان کرتا ھوں آن صاحب کواس حرکت سے باز آنا چاہئے ورنہ قانونی کاروائی ھوگی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آسدعمرصآحب کاآرشادھےکہ ھم قادیانیوں کو تمام حقوق دیں گے بالکل بجافرمایا مگر جس دستور کے تحت حقؤق دینے ھیں پہلےوہ ان سے تسلیم کرالیں اس کے بغیر توامریکہ بھی اپنے غیر قانونی رھائشیوں کوشہری حقوق نہیں دیے رھاحقوق کےلئے دستور کی وفاداری ھرملک میں اولین شرط ھوتی ھے ھم کیسے ترک کر دیں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانیت کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا کہ وہ یہودیت کاچربہ ھےجسکاایک پہلو یہ ھے کہ وہ ریاستی اداروں کی کمین گاہوں میں بیٹھ کر خفیہ کاروائیوں کا طریق کار رکھتے ھیں جبکہ سیکولرلابیوں کی تکنیک بھی یہی ھے جواھل دین کےلئے لمحہ فکریہ ھے اللہ تعالٰی راہ حق میں استقامت دیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قرآن کریم رشدوہدایت اوررحمت ؤبرکت کادائمی چشمہ ھےجس سے ھرزمانے میں بےشمآرلؤگوں نےفیض اٹھایا ھےاوراب بھی اٹھا رھے ھیں لآمذھب لوگ غلط فہمی کاشکارھیں کہ یہ مدرسہ کی وجہ سے ھے اسےبندکردوجبکہ قرآن کریم مدرسے کیوجہ سے نہیں مدرسہ قرآن کریم کی وجہ سے ھے وہ رھےگاتویہ بھی رھے گاان شاءاللہ
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیکولر حلقوں کویہ مغالطہ ھے کہ معاشرے میں مذھب اور مذھبی ذوق ورجحان مولوی اور مسجد کاپیداکردہ ھے اس لئے ان کوکارنر کرنے سے مذھب ختم ھوجائےگا جبکہ مذھب انسانی فطرت کالازمی حصہ ھے مولوی اور مسجد اسکے اظہار کا ذریعہ ھیں ضرورت جبتک ھے ان کا کردار بھی باقی رھے گاان شاءاللہ تعالیٰ
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
سیکولر میڈیا اورر لابیوں نے مولوی کی کردار کشی کی طویل مہم کے بعد اب اپنے اصل ٹارگٹ مسجد کوفوکس کرکے مسجد اور میڈیا کے درمیان کشمکش کے نئے دور کا آغاز اس کیفیت میں کردیا ھے کہ میڈیا کے پاس فری ھینڈ آزادی اور مسجد مسلسل پابندیوں کے حصار میں ھے
آگے آگے دیکھئے ہوتا ھے کیا -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونابحران قابو میں آتا دکھائی نہیں دے رھا میڈیا اس کی ذمےداری مسجد پر ڈال رھاھے اور میڈیا کے بارے میں مولانا طارق جمیل کی شکایت بھی بیجانہیں ھے کیاایوان صدر میڈیا اور مسجد کے درمیان ھم آھنگی اور اشتراک عمل کے اھم تقاضے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا ؟ ایک سنجیدہ سا سوال ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم رمضان المبارک کا آغاز سب کو مبارک ھو اللہ تعالٰی اس کی برکت سے ھم سب کو توبہ واستغفار کی توفیق سے نوازیں اورنسل انسانی امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کوھرقسم کی دینی و دنیاوی آزمائش وابتلاء بالخصوص کرونابحران سے نجات دیں آمین یارب العالمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ڈاکٹر صاحبان کا مطالبہ ھے کہ وباکی شدت کی وجہ سے مساجد کے اجتماعات پر پابندی لگا دی جائے جبکہ وزیراعظم محترم کا کہنا ھے کہ اگر ھدایات کی پابندی نہ ھوئی تو مساجد بند کی جاسکتی ھیں اس لئے مساجد کوکھلا اورکسی حد تک آباد رکھنے کےلئے سرکاری ھدایات کی پابندی کا سب کو اھتمام کرناچاھئے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
کرونابحران کے باعث اس سال رمضان المبارک میں ھم سب اھلخانہ نماز عشاء و تراویح گھر میں اپنے عزیز پوتے حافظ محمد طلال خان حفظہ اللہ تعالٰی من کل شر وآفۃ کی اقتداء میں ادا کریں گے ان شاءاللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکت سے کرونابحران سے سب کو جلد نجات عطا فرمائیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج اکیس اپریل ھےشاعرمشرق ومفکرپاکستان علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ تعالٰی کایوم وفات جوھمارے قومی محسن ھیں مگر ھم شاید اس لئے ان کوبھول جانے کی کوشش کررھے کہ وہ خدا کانام لیتے تھے اورمحبت رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کادرس دیتے تھے اللہ تعالٰی انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
جان کاخطرہ دریش ھو تووہ مسلمان کےلئے حالت اضطرار ھوتی ھے اور جان بچانے کی حدتک حرام کااستعمال بھی جائز ھوجاتا ھے اس موجودہ حالات۔ کو اضطراری صورت حال سمجھتے ھوئے ڈاکٹر صاحبان کے مشوروں اور اکابر علماء کرام کی مشاورت سے کی جانے والی سرکاری ھدایات کی پیروی ھی شریعت کاتقاضہ ھے راشدی
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
یہ وقت ایک دوسرے کو کوکوسنۓ اورطعنے دینے کا نہیں مل جل کر بحران سے خود بچنے اور دوسروں کو بچانے کا ھے آگ کیسے لگی ھے اور کس نے لگائی ھے سب کچھ اپنے وقت پر سامنے آئے گا اور قدرت کی سزاسے بچ نہیں سکے گا ابھی آگ بجھانے پر ساری توجہ ضروری ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج سترہ اپریل کو مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ گوجرانولہ میں جمعہ کی اذان ڈیڑھ بجے ھوگی اردوبیان نہیں ھوگا اذان ثانی پونےدوبجے آورعربی خطبہ کے ساتھ نماز پڑھادی جائے گی ان شاءاللہ تعالیٰ نمازیوں سے گذارش ھے کہ وضو اور سنتوں کا اھتمام گھروں میں کریں اور مسجد میں زیادہ ھجوم نہ کریں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
لاک ڈاؤن میی دوھفتے کی توسیع کے ساتھ بعض شعبوں میں مشروط کاروبار کی اجازت دے دی گئی ھے جو مناسب ھے مسجد وعبادت اصولا لازمی سروسز میں شامل ھیں اگر ارباب اختیار آسے ناگزیر کاروباری شعبوں میں ھی شمار کرلیں تو یہ ان بھلائی سمجھی جائے گی اور اللہ تعالٰی راضی ھونگے سنجیدہ توجہ درکار ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
قادیانیوں سے گذارش ھے کہ امت مسلمہ کے اجماعی عقیدہ وموقف کی بنیاد پر مین اسٹریم میں واپس آجائیں یادستوروقانون کے مطابق اپناالگ مذہبی ومعاشرتی تشخص تسلیم کر لیں تیسرا کوئی راستہ نہیں ھے ان کے سرپرست بھی امت اورقوم کے ساتھ خواہ مخواہ دھکا کرکے سب کاوقت ضائع۔ نہ کریں
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
لوگوں سے کہاجائےکہ کرونابحران کے دوران مسجدوں میں ھجوم نہ کریں گھروں میں نماز باجماعت کاماحول ومعمول بنائیں توبات سمجھ میں آتی ھے اس سے گھروں میں نماز تلاوت کے ذریعے برکت کاماحول بھی بحال ھوگا مگرمساجد میں نماز باجماعت معطل یا محدود تر کردی جائے مسلم معاشرے کےلئے قابل فہم نہیں ھے
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
رحمت وبرکت اورلعنت ونحوست خالق کائنات کے غیبی نظام کا حصہ ھیں جن کا نیٹ ورک اور ظاہری اسباب دکھائی نہیں دیتے مگر ان کےثمرات ونتائج ھر طرف اور ھر وقت ھماری زندگی میں موجود ھوتے ھیں کرونا وائرس بھی اسی کی ایک جھلک ھے
الم یان للذین آمنوا ان تخشع قلوبہم لذکراللہ ومانزل من الحق؟ -
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
ایک سوال ذھن میں گردش کررھاھےکہ کیا کروناوائرس ظاھری اسباب میں سے ھے یاغیبی جودکھائی نہیں دیتا کام کرتے ہوئے بھی محسوس نہیں ھوتا اس کی کارکردگی صرف نتائج سے معلوم ھوتی ھے اور کیا اس کا علاج ظاھری اسباب کے ساتھ کرنے کی ضرورت ھے یا غیبی اسباب کی طرف رجوع بھی ضروری ھے ؟
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
پنجاب حکومت کے ژیرانتظام علماء کرام کی وڈیولنک میٹنگ میں شرکت کا موقع ملا عرض کیا کہ مسلمان کےلئۓ مسجد کے ساتھ مسلسل تعلق بالخصوص نماز با جماعت لازمی ھے اسلامی ریاست کی۔ پالیسی اور نظام میں بھی اسے لازمی سروسزمیں شمار کرلیا جائے توخیروبرکت کے ساتھ ھمارے مسئلہ کاحل بھی ھوگا
-
ابوعمار زاہد الراشدی
@rashdigrw
آج دس اپریل کو مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ گوجرانولہ میں جمعہ کی اذان ڈیڑھ بجے ھوگی اردوبیان نہیں ھوگا اذان ثانی پونےدوبجےاوراسکےبعدعربی خطبہ اور جماعت ھوگی انشاء اللہ تعالٰی احباب وضواور سنتوں کا اھتمام۔ گھروں میں کریں شکریہ راشدی