شبر زیدی جیسے لوگ بھی اس تباہی میں برابر کے شریک ہیں ۔ جب ہم جیسے معیشت سے نابلد لوگ یہ باتیں لکھ اور کہہ رہے تھے اور اس کی سزا بھگت رہے تھے تو شبر زیدی نے اس وقت ہمت کرکے یہ باتیں قوم کو کیوں نہیں بتائیں؟۔ اس ملک کا ایک بڑا مسئلہ اخلاقیات اور اخلاقی جرات کا فقدان ہے۔ جب بولنے کا وقت ہوتا ہے تولوگ بولتے نہیں اور جب بندہ چلاجاتا ہے تو پھر ہر کوئی افلاطون بن جاتا ہے۔
شبر زیدی نے تو عمران خان کو ننگا کردیا ہے، بتایا ہے کہ اگر عمران خان رہ جاتا تو ملک تباہ ہوجاتا، عمران خان ہر وقت ن لیگ کے لوگوں کی فائلیں منگواکر ٹیکس کے کیس بنوانے کی فرمائشیں کرتا تھا۔





























